2025-10-09@14:49:54 GMT
تلاش کی گنتی: 86566

«معذرت کی»:

(نئی خبر)
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) حکومتی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نوابشاہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے، حکومتی وفد خصوصی جہاز پر نوابشاہ پہنچا تھا، حکومتی وفد نے صدر آصف زرداری کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو بھی ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن کی حلقہ این اے 247 سے کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سید عباس حسنین نے 2024 میں خواجہ اظہار کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے اپنے وکیل کے توسط سے مذکورہ درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات جمع کرائے تھے۔طرفین وکلا کو سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر درخواست مسترد کر دی۔الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وزراء اور عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سبطین حیدر شہید کو کوئٹہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا جائے گا۔ میجر سبطین حیدر نے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید میجر...
    سٹی42: پنجاب حکومت کی "اپنی زمین اپنا گھر" سکیم کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت رہائشی پلاٹ دینے کے عمل میں تیزی آ گئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹیاں فعال کر دی گئی ہیں اور سکروٹنی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک 15 ہزار 816 درخواست گزاروں میں سے 3 ہزار 694 خاندانوں کی سکروٹنی مکمل ہو چکی ہے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کو ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) سکندر ذیشان نے سکیم کی پیش رفت اور مجوزہ اقدامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران پھاٹا کے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سات روز قبل ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار نکلا ہے۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
    ---فائل فوٹو  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاکآئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت...
    میڈرڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے بل کے حق اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق اسپین کے قانون سازوں نے ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی کو باضابطہ طور پر قانون میں شامل کر دیا گیا، یہ اقدام وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی ختم کرنے کے لیے متعارف کرایا تھا.(جاری ہے) یاد رہے کہ پیڈرو سانچیز دنیا کے ان چند عالمی راہنماﺅں میں شامل ہیں جو فلسطینی علاقے میں اسرائیل کی 2 سال سے جاری تباہ...
    اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز قاہرہ: (آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کی لامتناہی بربریت کے بعد جنگ بندی معاہدہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے نافذ العمل ہو گیا جس کا عالمی رہنماؤں نے خیرمقدم کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اہم لمحہ ہے، شرم الشیخ میں ہونے والی مثبت پیش رفت غزہ جنگ میں ایک اہم موڑ کی نمائندگی کرتی ہے، مصری وزیر خارجہ بدرعبدالعاطی آج پیرس روانہ ہوں گے، وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مصری صدر نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی قائم کرنے اورجنگ کے خاتمے کامعاہدہ طے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔ لاہور میں 7 سالہ معصوم بچی...
    فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
    پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے  پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے،  نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم  نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
    ویب ڈیسک : ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔  نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔  وزیراعظم نے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ "فتنہ الخوارج یا کسی بھی غلط نظریات رکھنے والے گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون انتشار پھیلانے والے ہر ایجنٹ کو شکست دینے اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی مفاد اور اداروں کی پیشہ ورانہ استعداد میں بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ یہ عمل شفاف، موثر اور قومی مفادات سے ہم آہنگ ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسے سرکاری ادارے جو قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں یا غیرفعال ہیں،...
    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شروعات میں لوگوں کی ’ظالمانہ رویے‘ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس نے اُن میں اعتماد کی کمی اور عدم تحفظ پیدا کر دی۔ 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ’پیپل میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو اُن کے اندر زیادہ خوداعتمادی نہیں تھی۔ ’یہ زیادہ اس بارے میں تھا کہ میں کس طرح کی انسان بننا چاہتی ہوں، نہ کہ میرے کیریئر کی سمت کیا ہوگی‘۔ ’مجھے اپنے ابتدائی دنوں میں کچھ ایسے لوگ ملے جو واقعی بہت...
    غزہ کے اس لڑکے کا نام عمر یاغی تھا۔ پیدا ہوا تو آس پاس سب کچھ عارضی تھا۔ گھر بھی، پانی بھی، بجلی بھی، امید بھی۔ کیمپ کے خیموں میں رہنے والے بچے عموماً بڑے نہیں ہوتے، بس پرانے ہو جاتے ہیں۔ لیکن یہ لڑکا ضدی تھا۔ اس نے کہا ’اگر میرے حصے میں زمین نہیں آئی، تو میں آسمان میں جگہ بناؤں گا۔‘ ماں پانی کے لیے قطار میں لگتی، باپ مزدوری کے لیے۔ اور عمر کسی ٹوٹی بوتل میں بارش کا پانی جمع کرتا، جیسے کوئی خزانہ ہو۔ پھر کہتا، ’ایک دن میں ہوا سے پانی نکالوں گا۔‘ لوگ ہنستے۔ کہ مہاجر کیمپ میں خواب دیکھنا بھی جرم سمجھا جاتا تھا۔ پھر ایک دن وہ چلا گیا ۔...
    اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا  کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی،وزیرعظم شہبازشریف، فیلڈمارشل  سیدعاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نمازجنازہ میں شرکت  کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے روانہ کردیاگیا،شہید کو فوجی اعزاز کےساتھ آبادئی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ نہیں مان رہا، یہ ”نیکسٹ لیول“ کا پاکستان ہے،گنڈا پور ”سینڈوچ“ بن چکا تھا،”ظالمو، گنڈا پور چلا گیا ہے“ آنیاں جانیاں لے بیٹھیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
    دوحہ/قاہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے غزہ امن معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کے زیرقبضہ تمام یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوجیوں کا ایک متفقہ حد یا لائن تک واپسی شامل ہے قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کچھ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا اور دوسری جانب سے انسانی امداد غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان مذکرات مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہوئے معاہدے کی تفصیل کے مطابق اسرائیلی حکومت اس منصوبے کی منظوری کے لیے ایک اہم اجلاس بلائے گی جس میں اس پر ووٹنگ ہوگی اگر اسے باضابطہ منظوری...
    قاہرہ: غزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے فوراً بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض معاہدہ کافی نہیں بلکہ اس پر حقیقی اور مکمل عملدرآمد ہی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تمام شرائط کا پابند بنائیں اور کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس معاہدے پر فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے، اس کے بنیادی نکات میں غزہ پر جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا، انسانی امداد...
    اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس قانون کے حق میں 178 جبکہ مخالفت میں 169 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد اب اسرائیل کو دفاعی ہتھیار، ساز و سامان، ٹیکنالوجی اور متعلقہ مصنوعات کی برآمد اور درآمد پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ پارلیمنٹ نے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور اسرائیل پر مشترکہ پابندیاں عائد کریں۔ یہ اقدام غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے خلاف عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے ردعمل کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ...
    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خطے میں مستقل امن قائم کیا جائے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انتونیو گوتیریس نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ مزید خونریزی کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے رک جائے۔ گوتیریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام طویل عرصے سے  بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے انسانی امداد اور ضروری اشیا کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں...
    اسپین نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی خرید وفروخت روکنے کا قانون منظور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز اسپین کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر پابندی کا قانون منظور کرلیا، پارلیمنٹ میں 178 ارکان نے بل کے حق اور 169 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسپین کے قانون سازوں نے بدھ کے روز ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت اسرائیل پر اسلحہ کی پابندی کو باضابطہ طور پر قانون میں شامل کر دیا گیا، یہ اقدام وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں ’نسل کشی ختم کرنے‘ کے لیے متعارف کرایا تھا۔یاد رہے کہ پیڈرو سانچیز دنیا کے اُن چند...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ادارہ جاتی تاخیر یا سرخ فیتے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ خود نجکاری کے عمل کی نگرانی کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر اہم اجلاس ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے، نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ وہ نہیں مان رہا، یہ ”نیکسٹ لیول“ کا پاکستان ہے،گنڈا...
    راولپنڈی: ملک بھر  میں انسداد اسمگلنگ آپریشنز کے دوران 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران 17 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 637.2 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ حکام نے مجموعی طور پر 7 کامیاب کارروائیاں کیں، جن میں تعلیمی اداروں کے قریب ہونے والی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ فاروق اعظم چوک اٹک کے قریب ایک گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جب کہ ڈسٹرکٹ اٹک میں ایک اور کارروائی میں کالج...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کروانے کے فیصلے کے بعد پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول بھی جاری کر دیا۔ حد بندی کا عمل آئین کے آرٹیکل 222(ب) اور الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق انتظامی امور اور نقشے 12 اکتوبر 2025 تک مکمل کیے جائیں گے، ابتدائی فہرست 1 نومبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ ووٹرز 2 سے 16 نومبر تک اعتراضات جمع کرا سکیں گے۔ ڈیلیمیٹیشن اتھارٹیز یکم دسمبر 2025 تک اعتراضات پر فیصلے کریں گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی فہرست 8 دسمبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب...
    کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ پل کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی، کرائم سین یونٹ کو طلب کیا گیا، حکام نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کیے جا رہے  ہیں، فائرنگ 2 نامعلوم مسلح ملزمان کی جانب سے کی گئی، واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس  نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کا واقعہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا، ابتدائی معلومات کے مطابق بائیک رائیڈر سواری لے جا رہا تھا جس پر فائرنگ ہوئی، 2 افراد بائیک کے تعاقب میں آئے اور فائرنگ کی جس سے 2...
    کراچی: سونا کی قیمت عالمی اور مقامی بازاروں میں بڑے اضافے کے نتیجے میں تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت اچانک 84ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 39 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی سطح پر صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 8ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 25ہزار 178روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔ مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7ہزار 202روپے بڑھ کر 3لاکھ 64ہزار 521روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔ Tagsپاکستان
    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے علی امین خان گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو خیبر پختونخوا کا نیا وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے۔  سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔ اگر سہیل آفریدی وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے تو پوری قوم سے معافی مانگوں گا، فیاض چوہان کا اعلان۔۔۔!!! pic.twitter.com/8YhwDZY9G7 — Mughees Ali (@mugheesali81) October 8, 2025 وجاہت کاظمی نے لکھا کہ سہیل...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف نے ایس ای سی پی کے چیئرمین اورکمشنرز کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے ایس ای سی پی افسران کی تنخواہوں و الاونسز میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے،کمیٹی 2 ہفتوں میں وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔ چیئرمین وکمشنرزکی تنخواہوں اور الاونسز کا جائزہ لیا جائےگا، ریگولیٹری اداروں میں شفافیت اورنگرانی موثر بنانے کی تجاویز بھی دے گی۔ محسن  نقوی کی قذافی سٹیڈیم آمد    
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خاتمے کے لیے ہونے والے معاہدے کو مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ موقع خطے کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے اور عالمی برادری کو چاہیے کہ اس امن عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحد ہو۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں ہونے والے مذاکراتی عمل کو سراہا اور کہا کہ ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔شہباز شریف نے قطر، مصر اور ترکی کے قائدین...
    البانیہ: ملزم نے کیس کا فیصلہ سناتے ہی جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز البانیہ کی عدالت میں مسلح شخص نے دوران سماعت فائرنگ کر کے جج کو قتل کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جج پر فائرنگ کر دی۔حکام کے مطابق پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ فائرنگ سے دو افراد جو رشتے میں باپ اور بیٹا ہیں وہ بھی زخمی ہوئے تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔البانین پولیس نے فائرنگ کرنے والے 30 سال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ موجودہ بنچ اپنے دائرہ اختیار پر کیسے فیصلہ کرے؟پہلے دیکھنا پڑے گا 26ویں آئینی ترمیم کیوں ہوئی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ میرے خیال میں ان ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے کی تقرری 26ویں ترمیم کے بعد ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔دورا ن سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ دائرہ اختیار کیس کے میرٹ میں آتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا چیف...
    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم کی غیر قانونی اشیا کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایمپاورمنٹ برانڈ اور اپنے سیگمنٹ میں اعلیٰ ترین اسمارٹ فون بنانے والے itel پاکستان نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگا رنگ تقریب میں اپنی سب سے پریمئم ڈیوائس itel Super 26 Ultra متعارف کرادی۔اس رنگا رنگ لانچنگ تقریب میں میڈیا ،کلائنٹس اور دیگر شراکت دار بڑی تعداد میں شریک تھے جس نے اس پروگرام کو چار چاند لگا دیئے، جبکہitel کی برانڈ ایمبسیڈر سجل علی کی شرکت نے اس پروگرام کی رونق میں مزید اضافہ کردیا ۔اس تقریب میں متعارف کرائے جانے والے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روپے میں دستیاب اسمارٹ فون کی رونمائی کی گئی ،یہ اسمارٹ فون انتہائی مناسب قیمت میں تمام جدید ترین فیچرز اور...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ تین روز کے لیے موسم کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران شہر میں زیادہ تر دھوپ اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ سمندری ہوائیں بدستور بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد رہ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں اکتوبر کے مہینے کے دوران دن گرم جبکہ رات قدرے بہتر رہتی ہے، گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری گر گیا تھا۔
    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنسز کی مد میں تمام واجبات ادا کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈریشن نے سینئر، جونیئر اور انڈر 18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور پی ایچ ایف ملازمین کے ڈیلی الاؤنسز اور واجبات مکمل طور پر ادا کر دیے ہیں۔ صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا جانے والے جونئیر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ان کے الاؤنسز کی مد میں ایڈوانس رقم بھی ادا کر دی گئی ہے تاکہ وہ مالی پریشانی کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ مرکوز کر سکیں۔ میر طارق بگٹی نے کہا کہ ہم نے تمام مالی امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا...
    کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ میں تین بار ترقی کی ’’اڑان‘‘ بھرنے کی کوشش کی، جو مختلف وجوہات کی بنا پر کامیاب نہ ہو سکی، تاہم اب پاکستان چوتھی اڑان بھر چکا ہے اور ہمیں استحکام و وژن کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں ترقی کی پرواز شروع کی، لیکن 1965 کی جنگ نے اس کا راستہ روک دیا۔ اُس وقت پاکستان ایشیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری بار 1993 میں نواز...
    برازیل میں خوبصورتی میں اضافے کیلئے آنکھوں کی سرجری کروانے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ایڈیئر مینڈیز ڈوٹرا جونیئر انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ فیشن انفلوئنسر کو سرجری کے بعد پیچیدگیوں کا سامنا ہوا اور کئی ماہ کے علاج کے بعد وہ چل بسیں۔ رپورٹس کے مطابق ایڈیئر مینڈیز نے مارچ 2025 میں ایک معروف کاسمیٹک سرجن سے آنکھوں کی ’فاکس آئی سرجری‘ کروائی تھی جس سے آنکھیں بلی جیسی اور دلکش ہوجاتی ہیں۔  تاہم سرجری کے بعد ان کے چہرے پر شدید سوجن اور نیلے نشانات نمودار ہوئے، جن کے بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں سے سوشل میڈیا ویڈیوز میں کھل کر بات کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ سرجری...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی خزانے پر بوجھ بننے والے اور غیرفعال سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد انتظامی اور ادارہ جاتی پیچیدگیوں سے بچاتے ہوئے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں 24 میں سے 15 سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل پر پیشرفت پر وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اکنامک افیرز ڈویژن احد خان چیمہ،  وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر  کیانی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے خصوصی ہدایت دی کہ مجوزہ سرکاری اداروں  کی نجکاری میں قومی...
    صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
    نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان کو آزاد قراردیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی گئی،آئینی بنچ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے پارٹی پوزیشن جاری کی۔ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ تمام ارکان آزاد تصور ہوں گے۔ مزید :
    سٹی42:  یتیم خانہ چوک پر تحریک لبیک کے کارکنان کے احتجاجی مظاہرے کے باعث ملتان روڈ اور اس سے ملحقہ راستے سڑک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔  پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس، واٹر کینین اور بکتر بند گاڑیوں کی تعیناتی کر دی ہے تاکہ عوامی ردّعمل اور ممکنہ امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔ علیمہ خان کی اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ مقامی ذرائع کے مطابق سکیم موڑ سے یتیم خانہ اور گلشن راوی سے ملتان روڈ تک، نیز بابو صابو سے یتیم خانہ چوک تک کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی  کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر  سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
    ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے اندراجِ مقدمات کی درخواستوں پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی   کے روبرو علیمہ خان کی مقدمات اندراج کی درخواستوں پر سماعت مکمل  ہیوگئی، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔۔ علیمہ خان نے اپنی درخواست میں اڈیالہ جیل کے باہر کارکنوں کو ہراساں کرنے پر مقدمات درج کرنے کی استدعا ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر انڈہ پھینکنے کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت بھی مکمل ہوگئی۔  نیپرا نےلیسکو کو ناقص انتظامات کرنے پر بھاری جرمانہ عائد...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکاری ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ’’پبلک سرونٹ‘‘ یعنی ’’سرکاری عہدیدار‘‘ کی نئی تعریف جاری کر دی ہے۔ ایف بی آر نے ایک نیا قانون تیار کیا ہے جس کے تحت اب حکومت کو بڑی تعداد میں سرکاری افسروں کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ ایف بی آر نے اس حوالے سے بدھ کی رات جاری ایک ایس آر او ”1912/2025“ کے ذریعے ”شیئرنگ آف ڈیکلریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023“ میں ترمیم کا مسودہ جاری کیا۔ پہلے یہ قانون صرف ان سرکاری ملازمین پر لاگو ہوتا تھا جو ”سول سرونٹس ایکٹ 1973“ کے تحت کام...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست پر ایس ایس پی کیماڑی کو تفصیلی رپورٹ کے ساتھ طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں مومن آباد تھانے کی حدود سے شہری اسرار احمد کی بازیابی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ لاپتا شہری کے بھائی نے کہا کہ سب انسپکٹر پارس نے بھائی کو اٹھایا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ 30 جون سے اسرار احمد لاپتا ہے، 5 ماہ گزر گئے ہیں، اسرار احمد کا کوئی پتا نہیں۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر پارس نے گھر پر ریڈ کرکے شہری کو اغوا کیا۔ پارس ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کیا نام ہے...
    اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس میں کمپنیوں کے وکیل فروغ نسم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کی دی گئی  ڈائریکشن کی پابند ہوتی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، جس میں کمپنیوں نے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جو ڈائریکشن سپریم کورٹ دے، پارلیمنٹ اس کی پابند ہوتی ہےْ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہم پارلیمنٹ سے مشورہ لے سکتے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی اچھا مشورہ مل جائے۔ کیا کافی ہے کیا ناکافی، یہ فیصلہ تو پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔ حکومت...
    پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی۔ ذرائع کے مطابق ملک کی معیشت کو سیلاب سے 744 ارب روپے کا نقصان پہنچا، ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر، 439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع نے کہا کہ 70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں...
    اسپنر نشرہ سندھو ویمنز ورلڈ کپ کی کامیاب ترین پاکستانی بولر بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نشرہ سندھو نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف میچ میں تیں وکٹیں لے کر حاصل کیا۔ نشرہ نے ایلیس پیری کو پانچ رنز پر قابو کیا، اینابیل سدرلینڈ کو کلین بولڈ کیا جبکہ ان کا تیسرا شکار تاہلیا میک گرا بنیں۔ نشرہ سندھو اب ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئی ہیں۔ ان کی وکٹوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان ثناء میر کے پاس تھا جنہوں نے 18 میچز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ موجودہ ٹیم میں شامل ڈیانا بیگ کی ویمنز ورلڈ کپ...
    پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور پروڈیوسرشفقت چیمہ کے اہل خانہ نےواضح کیا کہ لوگوں کے ذہنوں میں والد کی مضبوط شبیہ برقرار رکھنے کے لیے انہوں نے ان کی بیماری کو عوام اور میڈیا سے چھپایا۔ زیادہ تر منفی کردارنبھانے والے شفقت چیمہ حال ہی میں ایک مشکل دور سے گزرے۔ اداکارگزشتہ سال اسٹروک کی وجہ سے معذوری کا شکار ہو گئے تھے، مگران کی صحت کی صورتحال کو میڈیا سے پوشیدہ رکھا گیا۔ اب شفقت چیمہ کے بیٹے نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے والد کی بیماری کو کیوں عوامی سطح پر ظاہر نہیں کیا؟ ان کے بیٹے کے مطابق، ’ہمارے والد ہمارے لیے سب کچھ ہیں۔ جب وہ بیمار ہوئے...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پر اہم اجلاس ہوا، جس میں 24 میں سے 15 اداروں کی نجکاری سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم نے ہدایت دی کہ نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے۔ مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں اور سرکاری اداروں کی اندرونی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ ادارہ جاتی تاخیر یا سرخ فیتے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہ...
    اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس (Netflix) نے اپنے صارفین کے لیے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پہلی مرتبہ ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اب صارفین موبائل فون کو کنٹرولر کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بڑے اسکرین پر گیمز کھیل سکیں گے۔ نیٹ فلیکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر گریگ پیٹرز نے بلومبرگ اسکرین ٹائم کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی اپنی گیمز کو ٹی وی اسکرینز پر لانے کے ذریعے تفریح کی دنیا میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، ’ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جنہیں خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔‘ پہلے مرحلے میں نیٹ فلیکس نے چند مشہور گیمز...
    اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی سے جزوی طور پر اپنی فوجیں واپس بلانے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے حالیہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ’سیاسی قیادت کی ہدایت اور تازہ صورتحال کے جائزے کے مطابق آئی ڈی ایف نے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے عملی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔‘ بیان میں کہا گیا کہ ’ان تیاریوں کے تحت فوج اپنے دستوں کو قریبی مدت میں نئی تعیناتی لائنوں پر منتقل کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے۔‘ ترجمان نے مزید...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مضبوط گروپس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے سہیل آفریدی کی نامزدگی تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آنکھیں بند کرکے بانی پی ٹی آئی کی بات مانتے ہیں اور پارٹی کے مضبوط گروپس یہ نام زدگی تبدیل کروانا چاہتے ہیں۔(جاری ہے) شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ آپریشن پر علی امین گنڈا پور کی رائے بانی پی ٹی آئی کی خواہش سے مختلف تھی۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے جیل جانے کا الزام بھی علی امین...
    کوئٹہ: رضاکارانہ واپسی کی مدت ختم، افغان مہاجرین کیخلاف کارروائیاں، 40 گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) افغان مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر وطن واپس جانے کی مدت ختم ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سب ڈویژن سریاب میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد کے مطابق کارروائی کے دوران 40 افغان مہاجرین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ حکمنامے پر عملدرآمد نہ کرنے والے مہاجرین کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے، کارروائی کے دوران متعدد افغان مہاجرین کے گھروں کے بجلی کے کنکشن بھی منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات...
    ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔  پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔  پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں  ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں  و کشمیر  بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ  پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،بھارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار  300 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500  کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500  کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار  400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار  300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27  ہزار 200  کیوسک  اور اخراج 17  ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج  72 ہزار کیوسک، چشمہ آمد  85 ہزار  300 کیوسک اوراخراج...
    ویب ڈیسک :مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سوشل میڈیا ٹیم پشاور سے رخصت ہوگئی۔  ترجمان سمیت سوشل میڈیا ٹیم ڈی آئی خان روانہ ہوگئی۔  ترجمان علی امین کا کہنا تھا کہ 19 ماہ تک پشاور میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کام کیا، اسلام آباد دھرنا ہو یا پی ٹی آئی کے جلسے پوری ٹیم نے کام کیا۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا۔ شہر میں آج اور کل اورنج لائن ٹرین بند رہے گی  علی امین کی جانب سے مستعفی ہو جانے کے بعد قبائلی علاقے سے پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا...
    شنگھائی ماسٹرز میں گرمی کے باعث کھلاڑیوں کی دستبرداری کے بعد اے ٹی پی نے باضابطہ ہیٹ پالیسی متعارف کرانے پر غور شروع کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جبکہ نمی کی سطح 80 فیصد سے زائد رہی۔ ان حالات میں اطالوی اسٹار جینک سینر پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے دوران میچ ریٹائر ہوگئے۔ نوواک جوکووچ کو دوران کھیل قے ہوئی، ولگر روئن نے سوال اٹھایا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کوئی کھلاڑی کورٹ پر مر جائے۔ سردست سخت موسمی حالات میں میچ روکنے یا جاری رکھنے کا فیصلہ اے ٹی پی سپروائزر اور میڈیکل عملے کی مشاورت سے کیا جاتا ہے۔ حکام نے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کیخلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائیٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دی ہیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور انکی اہلیہ کی ایماء پر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر...
    راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 1562 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کی بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ مارچ 2024 میں بھرتی کے اشتہار کے باوجود پنجاب حکومت سے اجازت نہ ملی جس کے بعد مالی سال ختم ہونے کے بعد بھی پرانے اشتہار پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔ 30 جولائی 2024 کو بھرتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اگلے ہی روز 31 جولائی کو انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 4800 امیدواروں کے انٹرویوز صرف ایک دن میں کیے گئے اور حیران کن طور پر ایک ہی دن میں سلیکشن بھی مکمل کرلی گئی۔ 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کو اسی روز اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کیے...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور ’شہنشاہِ‘ کہلانے والے امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کی آواز سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 17 کی ایک قسط میں دکھایا گیا کہ جب امیتابھ بچن کو ان کی والدہ کی آواز سُنائی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ آڈیو پیغام میں تیجی بچن نے کہا، ’میں بہت خوش قسمت ہوں، جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے پیار اور عزت دیتے ہیں۔ ایک ماں کے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہوسکتی۔‘ یہ الفاظ سنتے ہی امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ چند لمحوں...
    سندھ ہائیکورٹ نے ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست سندھ انفارمیشن کمیشن اور سندھ پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں ایس پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک نہ کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار نے کہا کہ ایس پی ایس سی کامیاب امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کرنے کی پابند ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن مختلف آسامیوں کے لیے امتحان لیتا ہے۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پاس امیدواروں کی فہرست کمیشن کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ ان پاس امیدواروں کی جوابی کاپیاں پبلک کی جائیں۔ پتا چلے کہ امیدوار نے کتنے سوالات کے درست جواب دیئے ہیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 8.4 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 9.5 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 8.8ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (750.9 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (677.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (454.8 ملین ڈالر) اور امریکہ (269.0 ملین...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے 3 نوجوانوں کو زخمی کر دیا۔پہلا واقعہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 20 سالہ غلام مرتضی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ متاثرہ نوجوان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔(جاری ہے) دوسرا واقعہ ملیر سٹی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 18 سالہ نعمان شدید زخمی ہو گیا۔ ایدھی کے رضا کاروں نے زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا۔ریسکیو...
    پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر آخرکار فیشن ڈیزائنر زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے (glitch) کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا ہے اور اپنی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں، اس واقعے کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں تیزی سے پھیل گئیں۔ تاہم زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے...
    اس سال کا نوبل امن انعام 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جنوری سے اب تک 7 جنگیں ختم کرنے پر یہ انعام کے حقدار ہیں۔ نوبل انعامات 1901 میں بانی الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیے گئے، تاکہ سائنس، ادب، طب، معیشت اور امن کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات کو سراہا جا سکے۔ مزید پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری نوبل انعامات مختلف ادارے دیتے ہیں: رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز (فزکس، کیمسٹری، اکنامکس) نوبل اسمبلی، کارولنسکا انسٹیٹیوٹ (میڈیسن) سوئیڈش اکیڈمی (ادب) ناروے کی نوبل کمیٹی (امن) مزید پڑھیں: جمی کارٹر دوبارہ صدر کیوں منتخب نہ ہوسکے تھے، نوبل...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان ٹیسٹ سیریز کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ دوسری جانب وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان سے عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز کے علاوہ جنوبی افریقہ سے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیریز کی پریزنٹر زینب عباس ہوں گی۔ ہائی ڈیفینیشن براڈکاسٹ میں 28 کیمرے اور بگی کیم شامل ہے جبکہ ہاک آئی اور الٹرا ایج ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی اس سیریز کا حصہ ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ...
        سیالکوٹ کے علاقے گوہدپور سے ایک تشویشناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو رکشے میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے اور اس کا دوپٹہ زبردستی کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کا چہرہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جس کی بنا پر اس کی شناخت کرنا آسان ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب...
    ملتان سے پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی علی موسیٰ گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبر پختون خوا کی تبدیلی وقت کے لحاظ سے ٹھیک نہیں ہے۔ یہ بات انہو ں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ تحریکِ انصاف میں اندرونی اور انا کے مسائل زیادہ ہیں، یہ جو ڈپلومیٹک سطح پر بات کرنا چاہ رہے ہیں اس سے مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی عروج پر ہے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ پروگرام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ایک شخص جو سزا یافتہ ہو کیا وہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا...
    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مسافر کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریکارڈنگ کا مستقل نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے بلوچستان میں مسافر کوچوں میں مسافروں کی سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سیکرٹری پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بلوچستان وحید شریف عمرانی نے کہا ہے کہ مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے مسافر کوچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ریکارڈنگ کا مستقل نظام قائم کرنا ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداران اور متعلقہ محکموں...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا، ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔‘ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت اعلیٰ سے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ اس بات کی واضح مثال بن گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان سے قریب دو خواتین ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور بہن علیمہ خان کے ساتھ ٹکر لینا کس قدر خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔بدھ کے روز گنڈاپور نے وزارتِ اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، عمران خان نے جیل سے واضح پیغام بھیجا کہ ان کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ کبھی پارٹی کے طاقتور ترین رہنماؤں میں شمار ہونے والے گنڈاپور، علیمہ خان کے ساتھ اقتدار کی کشمکش اور بشریٰ بی بی کے ساتھ پرانی خلیج کے بعد سیاسی طور پر کمزور پڑ گئے تھے۔ذرائع کے مطابق گنڈاپور اور بشریٰ بی بی...
     محمد صلاح کی شاندار کارکردگی کے باعث مصر نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔ جمعہ کو جبوتی کے خلاف 0-3 کی فیصلہ کن جیت کے بعد مصری ٹیم نے گروپ اے میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر کے ورلڈ کپ میں اپنی چوتھی شرکت کا حق حاصل کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ’فراعنہ‘ 2022 کے ورلڈ کپ (قطر) سے غیر حاضری کے بعد دوبارہ عالمی اسٹیج پر واپس آ گئے ہیں۔ مصر نے اس سے قبل 1934، 1990 اور 2018 میں ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی۔  تقریباً ناقابلِ شکست مہم ہیڈ کوچ حسام حسن کی زیرِ قیادت مصر نے شاندار متوازن کھیل پیش کیا۔ مضبوط دفاع اور بھرپور جارحانہ حکمتِ عملی کے امتزاج...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف درج مقدمے میں ان کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے کہا کہ ایک ہی کیس کی ضمانتوں  کا معاملہ 2 عدالتوں میں ہے، 13 نومبر کو ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف خان، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری عدالت میں پیش  ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
    انسان کی فطرت میں یکسانیت ہی نہیں یا یہ کہہ لیں کہ انسانی سوچ اور خواہشات میں وقت کے ساتھ تبدیلی رونما ہوتی رہتی ہے۔ دنیا کی تخلیق سے لے کر آج تک کی تاریخ میں ردوبدل بھی تنوع کا ہی مرکز بنی رہی۔ ہر دور میں نئی سوچ جنم لیتی ہے، اور اس نئی سوچ کے ساتھ نئے آغاز ہوتے ہیں، نئے راستے بنتے ہیں اور نئے حل تلاش کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ ماضی کی کتابیں پڑھیں تو محسوس کریں گے کہ ان کے کئی نظریے آج فرسودہ ہوچکے ہیں۔ کبھی انسان نے صرف تھری ڈائمنشن کی کھوج کی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نئی سوچ نے جنم لیا، اور اب فورتھ ڈائمنشن کا تصور بھی...
    ڈزنی لینڈ میں Haunted Mansion کی سواری کے دوران ایک 60 سالہ خاتون کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث افسوسناک طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون سواری مکمل ہوتے ہی بے ہوش ہو گئیں۔ ڈزنی لینڈ کے سیکیورٹی عملے نے فوری طور پر ان پر سی پی آر کی کارروائی کی اور طبی امداد کے لیے ریسکیو ٹیم کو طلب کیا۔ اینا ہیم فائر اینڈ ریسکیو کے پیرا میڈکس نے خاتون کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ بعد ازاں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے 12ڈزنی پارکوں کی صرف 12دن میں سیر اورنج کاؤنٹی کرونر آفس موت کی حقیقی وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کر رہا ہے۔ ڈزنی لینڈ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تین روزہ عالمی نمائش ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت اور معیشت کیلئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ،غیر ملکی خریداروں کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا تخمینہ ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے ، غیر ملکی خریداروں نے اعلیمعیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی دی ہے اور عمومی جائزے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید 16روپے اضافے سی475روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت11روپے اضافے 328روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 315روپے فی درجن کی سطح پرمستحکم رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹوں میں بعض مقامات پر دکانداروں نے برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سی20سی30روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا ۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 45 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 300 کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد 10 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل آمد 30 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 100 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 27 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 17 ہزار کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 72 ہزار کیوسک، چشمہ...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف دو سال سے جاری سفاکیت اور وحشت ختم ہونے کی طرف جارہی ہے۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ابتدائی معاہدہ طے پاگیا ہے جس کا امریکی صدر نے اعلان کیا ہے، یہ وقت ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو اور فلسطینیوں کی امداد کے لیے سب آگے بڑھیں۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جو معاہدہ طے پارہا ہے اس پر تمام فریق عملدرآمد کریں، اس معاہدے کے لیے امریکی صدر، سعودی ولی عہد، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترک صدر، امیر قطر، مصر کے صدر ان تمام لوگوں اور عالمی قیادت کی بڑی محنت اور جدوجہد ہے۔...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کسی بھی شہری کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کیا جائے، شہری کو لائسنس نہ دکھانے پر پہلے انتباہ اور جرمانہ کیا جائے۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے لیے گرفتاری اور گاڑیاں ضبط کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت کی، سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں عدالتی نوٹس پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار شہری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر نے ڈیڈ لائن دی کہ اس کے بعد گاڑی ضبط، مقدمات درج اور گرفتاریاں کی جائیں گی، ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے معاہدے کو تاریخی موقع قرار دیا۔   شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی عالمی امن کے لیے قیادت اور عزم کو سراہا۔  وزیراعظم نے کہا قطر، مصر اور ترکی کی قیادت نے امن معاہدے کے لیے قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے فلسطینی عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سونا مہنگا ہونے سے زیورات بننا بند، جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہوگیا  شہباز  شریف نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان مظالم سہے، ایسا ظلم دوبارہ نہیں ہونا چاہیے۔ وزیراعظم نے مسجد...
    ممبئی ہائی کورٹ نے اداکارہ شلپا شیٹھی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو پہلے 60 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کے الزامات کے تحت مقرر کی گئی ادائیگی مکمل کرنا ہوگی اس کے بعد ہی ان کے سفر کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کی جانب سے شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کنڈرا کے خلاف جاری لوک آؤٹ سرکل (LOC) اب بھی موثر ہے، جس کی وجہ سے انہیں عدالت یا متعلقہ تفتیشی ادارے کی اجازت کے بغیر بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 60 کروڑ کا فراڈ، شلپا شیٹھی سے...
    سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔ پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
    الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ گیدون سارنے پیرس میں جمعرات کو ہونے والی میٹنگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’غیر ضروری اور نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ سمٹ فرانس کی قیادت میں 9 اکتوبر کو منعقد ہو رہی ہے، جس میں یورپی، عرب اور دیگر سفارتکار شریک ہو کر غزہ کے بعد کے انتظامات اور مستقل جنگ بندی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو بھی اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو ہیں۔ سار نے کہا کہ یہ اقدام شرم الشیخ میں جاری اسرائیل–حماس مذاکرات کے حساس مرحلے میں اسرائیل کی نظراندازی کرتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اور اسے فرانس کی جانب سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی کوشش...
    کراچی: پاکستان کو ستمبر 2025ء کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔ ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 750.9 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ متحدہ...
    لاہور: سی سی ڈی  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان نشتر کالونی ناکے پر فائرنگ کے تبادلے میں نواب ٹاؤن کے علاقے میں 2 کروڑ ڈکیتی کی واردات میں ملوث ایک ڈاکو ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نشتر کالونی سوار حسین روڈ کے قریب پولیس ناکے پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جہاں  ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور پیچھا کرنے پر فائرنگ شروع کر دی۔ دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایک ملزم محمد رمضان ہلاک جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ملزم محمد رمضان پشاور کا رہائشی اور متعدد مقدمات میں اشتہاری نکلا۔  ملزم سیالکوٹ میں ڈکیتی کے مقدمات نمبر 796/22...
    پاکستان اور ایران کی سرحد ماشکیل میں چار سال بعد دوبارہ کھل گئی، جس سے سرحد پار آمد و رفت اور تجارت بحال ہو گئی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بدھ کے روز واشک کے ضلع ماشکیل میں واقع کٹاگر زیرو پوائنٹ سرحدی گزرگاہ ایران کے ساتھ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دی، جس سے چار سالہ بندش کا خاتمہ ہوا جو سرحد پار آمد و رفت اور تجارت کو روک رہی تھی۔ طویل بندش نے سرحد کے دونوں جانب رہنے والے لوگوں کی زندگیوں اور روزگار پر شدید اثر ڈالا، خاص طور پر ماشکیل کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد پر۔ اس دوبارہ کھولنے کا عمل مقامی قیادت کی مستقل...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں اپنے نکاح سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں کہ کس طرح ان کا نکاح ’ڈوئل نکاح‘ بن گیا۔ جویریہ عباسی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران نہ صرف اپنے فنی کیریئر بلکہ ذاتی زندگی اور شادی کی تقریب میں ادا کی گئی مختلف رسومات پر بھی کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا نکاح ایک ’سو شی‘ یعنی سنی شعیہ شادی تھی، جس میں دونوں خاندانوں نے اپنی اپنی مذہبی روایات کے مطابق مختلف رسومات ادا کیں اور نکاح بھی دونوں مسالک کے طریقے کے مطابق ادا کیا گیا اور یوں یہ ایک منفرد اور خوبصورت تقریب ثابت ہوئی۔ اس طرح ان کا نکاح...
    سعودی سول ڈیفنس ٹیم نے ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریاض میں اپنا تربیتی کیمپ جاری رکھا ہوا ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ 26 اکتوبر تا یکم نومبر سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ مزید پڑھیں: ریاض: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ میں 21 ممالک کی شرکت ٹیم کے اراکین صبح و شام سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں جن کی نگرانی ماہرانہ تکنیکی و انتظامی عملہ کر رہا ہے۔ تربیت کا مقصد جسمانی فٹنس میں بہتری، تکنیکی مہارتوں میں نکھار اور ٹیم ورک کو مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی محکمہ سول ڈیفنس کے مطابق...