2025-11-03@15:53:26 GMT
تلاش کی گنتی: 2120

«منتخب ہوگئے»:

(نئی خبر)
    لاہور: پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہے۔ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ  گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
    بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک کیرول پوسٹ کی جس میں 2 تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ پر خوبصورت مہندی کے نقش واضح ہیں۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور ان کے شوہر چاندنی رات میں چاند کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جو جھلک انہوں نے شیئر...
    یونان میں ٹریفک حادثے میں 2 پاکستانی جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کے باعث پیش آیا، کار میں سوار 5 پاکستانی انافیتا سے ایتھنز جا رہے تھے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق مختلف پاکستان کے مختلف شہروں سے بتایا جا رہا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مبشر خان (قصور) اور شعیب اللہ (سیالکوٹ) کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں میں محمد اشفاق، محمد ارسلان اور سعد علی شامل ہیں، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ متاثرین میں سے دو کا تعلق سیالکوٹ، دو کا قصور، جبکہ ایک شخص کا تعلق گجرات سے...
    آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت گرم، مزید 3وزرا مستعفی، تعداد 4ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز مظفر آباد(سب نیوز)آزاد جموں و کشمیر میں سیاسی درجہ حرارت اپنے افق پر پہنچ گیا ہے، آزاد جموں و کشمیر کی اتحادی حکومت میں شامل مزید تین وزرا نے استعفی دیدیا ہے، مستعفی وزرا کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات محمد مظہر سعید کے استعفیٰ کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان، وزیر خوراک اکبر ابراہیم اور وزیر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر نے بھی وزیراعظم انوارالحق کو استعفیٰ دیدیا ہے۔وزیر خزانہ عبدالماجد خان اور وزیر خوراک اکبر ابراہیم نے پریس کانفرنس میں استعفیٰ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدہ حکومت سے علیحدگی...
    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر اور ان کے سخت ناقد جان بولٹن نے خفیہ معلومات کے غلط استعمال کے الزامات پر جمعہ کی صبح خود کو حکام کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق جان بولٹن پر جمعرات کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ وہ حالیہ ہفتوں میں ٹرمپ کے 3 اہم ناقدین میں سے تیسرے شخص ہیں جن کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ بولٹن بغیر کوئی بات کیے گرین بیلٹ، میری لینڈ کی وفاقی عدالت پہنچے اور یو ایس مارشلز سروس کے دفتر میں داخل ہوئے۔ ان کی عدالتی پیشی اسی دن متوقع ہے۔ الزام کیا ہے؟ فرد...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق ماڈل اور اداکارہ زینب قیوم نے ایک ویب شو میں اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں دلچسپ انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی کے محض دس ماہ بعد ہی ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔ زینب قیوم نے بتایا کہ انہوں نے 2010 میں شادی کی تھی اور اس کے بعد دبئی اور پھر لندن منتقل ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’میں تو سوچتی تھی کہ شوہر کے گھر سے ہی میری میت اٹھے گی اور میرے ساتھ ہوئی زیادتیوں کا بدلہ میرے بچے لیں گے، لیکن اس کے باوجود میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی۔‘‘ زینب نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوگئی...
    ملک میں ہفتہ وار منہگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.49 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.57 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 8 سستی ہوئیں، 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 33.20 فیصد، پیاز 8.70 ، انڈے 2.18 اور آٹا 1.42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ چینی،گھی،کوکنگ آئل، لہسن اور آلو سمیت دیگر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس نے سونے کی فی تولہ قیمت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 14100 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ روپے کی ریکارڈ سطح سے بھی اوپر پہنچ گیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 14100 روپے اضافے کے بعد 456900 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 12089 روپے اضافے کے بعد 391718 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 359087  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 141 ڈالر اضافے کے بعد 4358 ڈالر فی...
    مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد پنجاب بھر میں ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 624 ہوگئی ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا اب بھی ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے 5100 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 21 ملین ڈالر اضافے کے بعد 19.81 ارب ڈالر ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 اکتوبر کوختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14.44 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.36 ارب ڈالرہوگئے۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 21ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویلنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیوزی لینڈ کے سابق وزیراعظم جم بولگر 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ جم بولگرنے 1990 ء کی دہائی میں ملک کو بڑی معاشی اصلاحات کے دور سے گزارا اور اپنی دیانت داری کے باعث شہرت حاصل کی۔ جم بولگر کے خاندان نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ سال گردوں کا عارضہ لاحق ہوا اور وہ زیر علاج تھے۔ انہوں نے 1990 ء سے 1997 ء تک وزیراعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔موجودہ وزیراعظم اور نیشنل پارٹی کے سربراہ کرسٹوفر لکسن نے کہا کہ جم بولگر نے دیانت داری سے ملک کی بھرپور خدمت کی۔وہ 1972 ء میں پہلی بار پارلیمان کے رکن منتخب ہوئے۔ انٹرنیشنل...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ عسکری 5 کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 52 سالہ روبی وارث کے نام سے کی گئی جبکہ ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا عبدالرشید نے بتایا کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ہمراہ سوار تھی جو حادثے میں معمولی زخمی ہوا ہے۔ دریں اثنا گلستان جوہر بلاک 18 پیٹرول پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں 24...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    کراچی ائیرپورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہوگئی ہے جس کے نتیجے میں ایک جہاز کپتان کی حاضر دماغی سے پرندوں سے ٹکرانے سے بچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ملکی ائیرلائن کی پرواز کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔ لینڈنگ سے قبل فضا میں پرندوں کی بہتات ہوگئی تھی۔ دریں اثنا کپتان کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ ہوا جس پر کنٹرول ٹاور نے کپتان کو گو اراونڈ کرنے کی ہدایت دی۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے برڈ شوٹر کے ذریعے پرندوں کو کلئیر کیا گیا جبکہ لینڈنگ ایریا کلیئر ہونے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتارا۔  ترجمان پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر یقینی لینڈنگ اپروچ کے باعث کپتان نے طیارے کو گو آراونڈ کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں ان میں...
    اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں، ان میں سے اکثر مسخ شدہ ہیں۔ کئی کے ہاتھ ہتھکڑی میں بندھے تھے اور کچھ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ لاشوں کی حالت دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ قتل سے قبل بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد روز سے بھوکا رکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گذشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کیں، جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گذشتہ کل...
    ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے تحت گزشتہ کل کی طرح آج بھی حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جس کے بدلے 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ بھیجی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ امن منصوبے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان لاشوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کل اور آج حماس نے چار چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کیں جب کہ اب بھی ممکنہ طور پر 20 یرغمالیوں کی لاشیں غزہ میں موجود ہیں۔ بدلے میں اسرائیل نے بھی کل 45 اور آج بھی 45 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ کے حوالے کی گئی ہیں جس سے مجموعی تعداد 90 ہوگئی۔ اسرائیل نے جو لاشیں غزہ کے حوالے کیں...
    فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کردیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کو غزہ سے 4 یرغمالیوں کی لاشیں موصول ہوگئیں۔ قبل ازیں بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی انسانی باقیات کی حوالگی میں سہولت فراہم کریں گے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی ریڈ کراس سوسائٹی کے ترجمان نے کہا کہ غزہ جنگ میں فریقین کی جانب سے انسانی باقیات کی حوالگی بہت بڑا چیلنج ہے۔
    پاکستان نے محتاط آغاز کے باوجود ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے باعث جلد 3 وکٹیں گنوا دیں دوسری اننگز میں 167 رنز بناسکی، افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز ، پاکستان کو 8 وکٹیں درکار دوسری اننگز میں مستحکم برتری کے باوجود ٹاپ آرڈر کی ناکامی نے میچ کو دوبارہ دلچسپ بنا دیا ہے۔دوسری اننگز میں پاکستان کو 109 رنز کی واضح برتری حاصل تھی تاہم ٹاپ آرڈر دوبارہ ناکام رہا جس سے دباؤ بڑھ گیا۔پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف کھیل کے تیسرے دن پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 167...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو شدید بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئے،جب کہ درجنوں افراد لاپتا ہیں۔ خبررساںاداروں کے مطابق موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں نے ملک کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جبکہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرا اسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ 5ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سیکڑوں علاقوں میں مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔ میکسیکو کی خاتون صدر کلاڈیا بام شین نے کہا کہ بارش کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اور فوجی اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاؤن اور ضلع غربی کے عوام آج شدید ترین بلدیاتی تباہ حالی کا سامنا کر رہے ہیں، گلیاں و سڑکیں کھنڈر بن چکی ہیں، گٹر اْبل رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کا کوئی نظام باقی نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سندھ حکومت نے پورے شہر کو کچرے، تعفن اور ٹوٹی سڑکوں کا نمونہ بنا دیا ہے، مگر دعوے ترقی کے کیے جا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے زیرِ انتظام بلدیاتی ادارے مکمل ناکام ہو چکے ہیں، اور شہر قائد کا ہر ضلع حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مدثر حسین انصاری نے کہا...
    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے کہاہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشددسے 60پولیس اہلکارمستقل طورپرمعذورہوچکے ہیں، سعدرضوی فرارہیں ،انہیںجلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے فیصل کامران نے کہاکہ مظاہرین کے پاس جو ڈنڈے ہوتے ہیں ان پر کیلیں لگی ہوتی ہیں،شاہدرہ پل پر پولیس پر براہ راست فائرنگ کی،15پرہمیں بتایاگیاکہ مسلح جھتے نے ہماری گاڑیاں چھین لیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس اہلکارو ں،ایس ایچ اوکوگولی لگے تو کیاریاست خاموش رہے گی؟ انہوں نے کہاکہ سعدرضوی کو اگرگولی لگی ہیں تو ہمیں بتائیں،علاج کرائیں گے،سعدرضوی فرا رہیں ، انہیں جلدقانون کے کٹہرے میں لے کرآئیں گے ۔
    میکسیکو کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جہاں اب تک کم از کم 64 افراد کی ہلاکت اور 65 افراد کے لاپتا ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں ایک جہاز دوسرے کی چھت پر لینڈ کرتے کرتے بچ گیا، ایوی ایشن سیفٹی پر سوالات غیر ملکی میڈیا کے مطابق درجنوں دیہی بستیاں بدستور سڑکوں سے کٹی ہوئی ہیں اور متاثرہ افراد تک امداد پہنچانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ گزشتہ ہفتے شدید موسلا دھار بارشوں نے میکسیکو کے کئی ریاستوں کو لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے نتیجے میں سڑکیں دریا بن گئیں، کئی پل اور راستے بہہ گئے اور زمین کھسکنے کے واقعات نے...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔  برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ  آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا  سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال...
    لاہور ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 226 رنز درکار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز 167 رنز پر مکمل ہو گئی، جنوبی افریقہ نے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے ملنے والے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنالیے ہیں جبکہ جیت کیلئے 8 وکٹوں پر 226 رنز درکار ہیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور کپتان ایڈن مارکرم 3 اور ویان مولڈر بغیر کوئی...
    نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکایک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔ برطانوی روزنامے کو انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔ ملالہ نے کہا کہ لگتا تھا سب بھول چکی ہوں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔ ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے مجھے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا۔ الٹیاں ہوئیں۔ دوست انیسہ نے اسپتال جانے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف مصر سے وطن واپس لوٹتے ہی سرکاری امور نمٹانے میں مصروف ہوگئے۔(جاری ہے) وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دورہ مصر کے بعد وطن واپس آتے ہی جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو اپنے دورہء مصر کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ امن سربراہی اجلاس کے دوران پاکستان کو ایک اہم مقام حاصل رہا۔ وزیر اعظم نے اپنی انتھک محنت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے ،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے؟ان خیالات کااظہارامیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یو آئی نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سبزیوں کے نرخ کم کرانے کیلئے متحرک ہوگئیں ،اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے نرخ میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے سبزیوں کے نرخ میں کمی اور دستیابی یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیدیا- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبے میں سبزیوں اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا،،،، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر دکان پرنرخ نامےنمایاں طور پر آویزاں کرانے کا حکم دیا، ہر بازار کے داخلی راستے پر بھی ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی،،،،،اجلاس میں پنجاب بھر میں سبزیوں کے لئے بھی یکساں طرز اور ڈیزائن کی ریڑھیاں مہیا کرنے...
    لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے گنڈا پور کی وزارتِ اعلیٰ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپی کے  کا نیا وزیر اعلیٰ پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو  سلام کر کر کے وزیر اعلیٰ بنا ہے۔ انہوں نے کہا عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کے پی میں جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا۔ سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی۔عظمٰی بخاری نے واضح کیا پنجاب کے...
    امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔ دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی...
    صدر ٹرمپ ، امیرِ قطر اور مصری صدر ، ترک صدرنے غزہ جنگ بندی منصوبے پر دستخط کیے تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت فلسطینی وفود اور علاقائی سفارتکار بھی موجود تھے مصر کے شہر شرم الشیخ میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں امریکا سمیت ثالث ممالک نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے گئے۔مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے بین الاقوامی سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر نے ’’ غزہ امن معاہدے‘‘ پر دستخط کر دیٔے ۔بین الاقوامی سربراہی اجلاس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے قطر، ترکی اور مصر کی قیادت...
    ملیر 15 میں ٹرین کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر 15 ریلوے لائن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفیہ کی شناخت 33 سالہ انیتا زوجہ وکی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ ریلوے پٹری عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔ تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میکسیکو سٹی: میکسیکو میں گزشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 64 افراد ہلاک اور 65 لاپتا ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ حکومت نے بتایا کہ ان بارشوں نے ملک کے خلیجی ساحلی اور وسطی حصوں میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کو جنم دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ طوفان برسات کے موسم کے اختتام پر آیا، جب زمین پہلے ہی مہینوں کی بارشوں سے بھیگی ہوئی تھی، دریا لبریز ہو چکے تھے، اور اس دوران ماہرینِ موسمیات اپنی توجہ بحرالکاہل کے طوفانوں اور دو سمندری طوفانوں پر مرکوز کیے ہوئے تھے۔میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اس قدر...
    اس معاہدے کا مقصد نہ صرف جنگ بندی کو مستقل شکل دینا ہے بلکہ غزہ میں تعمیرِ نو، سیاسی استحکام اور انسانی امداد کے مستقل نظام کو یقینی بنانا بھی ہے۔ امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا، جس پر چند روز قبل ہی حماس اور اسرائیل نے اتفاق کرتے ہوئے سیزفائر پر متفق ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن منصوبے پر باضابطہ دستخط ہوگئے، جو خطے میں جاری برسوں کے تصادم اور خونریزی کے بعد ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں کے ذریعے طے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور2خواتین کی لڑائی میں قربان ہوگئے ، خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے منتخب ہوسکتا ہے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے نو منتخب وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  آج موصوف نے کے پی اسمبلی میں بہت بڑھکیں ماریں کہ وہ پرچی وزیراعلیٰ نہیں،  آپ فرشی وزیراعلیٰ ہیں۔اہوں نے کہا کہ پچھلے وزیراعلیٰ کسی عدم اعتماد کے نتیجے میں نہیں بلکہ دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی وجہ سے وزارت اعلیٰ سے گئے۔انہوں نے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ایک وزیر اعلیٰ ڈی نوٹیفائی ہوا نہیں تو دوسرا کیسے...
    سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا ردعمل بھی آگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ انتخابات کا عمل مکمل، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام دستیاب ایم پی اے نے ووٹ دیا۔ مجھے امید ہے کہ حلف اٹھانے کا اگلا مرحلہ ہوگا اور منتقلی آسانی سے مکمل ہوگی۔ انہوں نے ٹوئٹ کے اختتام پر لکھا کہ میں سبکدوش ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کی جانب پیش رفت جاری ہے۔ موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ۔ ایک کروڑ 77 لاکھ پاکستانی انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل  استعمال کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں فوری اور مفت ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز سے متعلق راست آئی ڈیز کی تعداد  بھی 4 کروڑ ساٹھ  لاکھ ہو چکی ۔ جون 2026 تک آن لائن بینکینگ ایپس صارفین کی تعداد 12 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق معشیت کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہونے لگیں۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 19 ہزار سے زیادہ بینک برانچز ، 7 لاکھ...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز 313 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی جبکہ محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیے: 3 سال میں صرف 3 نصف سینچریز، بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں مکمل ناکام ہوگئے محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ 362 کے مجموعے پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے فوراً بعد نعمان علی اور ساجد خان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ندی ختم ہوگئی ہے، غزہ کے لیے ’’بورڈ آف پیس‘‘ جلد قائم کیا جائے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی مقررہ وقت سے کچھ پہلے ممکن ہے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں۔
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب آج ہوگا،،شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ صبح 10 بجے ہو گی۔پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی سمیت 4 امیدوار میدان میں آگئے، تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک اور ن لیگ کے سردار شاہجہان بھی شامل ہیں۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد وزیراعلی کی دوڑ سے باہر ہوگئے، اپوزیشن جماعتوں میں کسی ایک نام پر اتفاق نہ ہو سکا، پی ٹی آئی اپنے وزیراعلیٰ کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کیلئے متحرک ہوگئی، تحریک انصاف نے ن لیگ اور اے این پی سے تعاون مانگ لیا۔پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام اور اے این پی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، دونوں جماعتوں...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر الفتاح السیسی کی خصوصی دعوت پر مصر روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس میں شرکت اور معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شامل ہوں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔گزشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس اُن سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جو گزشتہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں کی گئیں۔واضح رہے کہ 23 ستمبر کو امریکاکی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے عرب و اسلامی ممالک مصر، اردن، قطر، سعودی عرب، متحدہ...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے یاستہ طورہ واڑی میں مزدور کوئلے کی کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ ملبے تلے 6 کان کن دب گئے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 5 مزدوروں کی موت کی تصدیق ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مچھ: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق جاں بحق ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا گیا ہے، جن میں تاج اللہ، زیورالرحمن، شوکت، ناز اللہ اور جان محمد شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں...
    ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر، سابق کپتان بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں فارم حاصل کرنے میں مسلسل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ گزشتہ 27 ٹیسٹ اننگز میں وہ محض 3 نصف سینچریاں بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم کو مشورہ دینے پر محمد حارث پھنس گئے، سابق کھلاڑی پھٹ پڑے بابر اعظم نے آخری ٹیسٹ سینچری دسمبر 2022 میں بنائی تھی، جس کے بعد طویل عرصے تک وہ تین ہندسوں کا ہدف عبور نہ کر سکے۔ مسلسل 19 اننگز کی ناکامی کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران 3 نصف سینچریز کے ذریعے عارضی طور پر فارم میں واپسی کی جھلک دکھائی تھی۔ تاہم جنوری 2025 میں...
    غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ شہر میں ملبہ ہٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سامان سے لدے درجنوں ٹرک رفح اور کریم ابوسالم کے راستے غزہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ہزاروں بے گھر فلسطینی اپنی اشیاء کے ساتھ واپس غزہ کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ شہر میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں، جبکہ بلڈوزر ملبہ صاف کرنے میں مصروف ہیں تاکہ شہری اپنے گھروں کے باقی ماندہ حصوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔ غزہ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کی تازہ فضائی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف غزہ شہر میں 41 ہزار سے زائد رہائشی یونٹس مکمل طور پر تباہ...
    مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے حالیہ بلا اشتعال جارحیت کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے پاک فوج سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے قبائل نے بھی سرحدی دفاع کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ برابچہ اور دلبندین کے قبائل نے پاک فوج کے ساتھ بارڈر پر جانے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا چاہتے ہیں اور اپنے وطن کے دفاع میں کسی قربانی سے دریغ...
    دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ یشسوی جیسوال نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، 2 فاسٹ بولر اور 2 اسپنر کے ساتھ اترنے کی حکمت عملی اپنائے گی۔ وائرل فیور کے سبب دائیں ہاتھ کے اسپنر ساجد خان کی جگہ آصف آفریدی 11 رکنی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ 38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے 57 فرسٹ کلاس میچز میں 25.49 کی اوسط سے 198وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کے ساتھ تجربے کار...
    کراچی: سپر ہائی وے دنبہ گوٹھ ندی کے قریب سے خاتون کی سر پر گولی لگی ملنے والی لاش کو شناخت کرلیا گیا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 40 سالہ چنار بی بی کے نام سے کی گئی جو سچل کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی تھی اور گھر سے یہ بول کر گئی تھی کہ وہ سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں بیٹی کے گھر جا رہی ہے۔ جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی اور جمعے کی دوپہر اس کی لاش ملی جسے سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مقتولہ...
    دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔ ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر "ریکھا سے عشق" کا اظہار کر...
    سوڈان کے شہر الفاشر میں مسجد اور اسپتال پر حملے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشر میں ایک بار پھر خونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔  جہاں حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے ایک مسجد اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔  یہ ہسپتال سعودی عرب کے تعاون سے چلایا جا رہا تھا جہاں ہزار سے زائد مریض زیر علاج تھے اور یہ اسپتال علاقے کا آخری بچ جانے والا فعال اسپتال تھا۔ ​​ اقوام متحدہ کے مطابق حملے کے دوران...
    سوڈان کے شہر الفاشر میں مسجد اور اسپتال پر حملے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے صوبہ شمالی دارفور کے محصور شہر الفاشر میں ایک بار پھر خونی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں حکومت مخالف نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے ایک مسجد اور ایک اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم 20 شہری جاں بحق ہوگئے۔ یہ اسپتال سعودی عرب کے تعاون سے چلایا جا رہا تھا جہاں ہزار سے زائد مریض زیر علاج تھے اور یہ اسپتال علاقے کا آخری بچ جانے والا فعال اسپتال تھا۔ ​​ اقوام متحدہ کے مطابق حملے کے دوران زچہ و بچہ وارڈ کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس...
    فلپائن کے جنوبی علاقے میں آج صبح 7.4 اور شام میں 6.9 شدت کے زلزلوں اور پھر متعدد آفٹر شاکس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 7.4 شدت کے زلزلے کا مرکز سمندر میں تقریباً 20 کلومیٹر دور تھا اور 20 سے 30 سیکنڈ تک جزیرہ لرزتا رہا تھا۔ زلزلوں اور آفٹر شاکس کے بعد صوبائی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ سرکاری دفاتر میں بھی صرف بے حد ضروری عملے کو ملازمت پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بقیہ اسٹاف کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے میں کم از کم 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 3 کان کن...
    فائل فوٹو جامعہ کراچی کی بس کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق طالبہ جامعہ کراچی کی بس میں سوار تھی، اترتے ہوئے حادثہ ہوا۔طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسی دوران اس کی موت ہوگئی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغراد (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی جانب سے سربیا کی آئل کمپنی نیس (این آئی ایس ) پر عائد پابندیاں نافذ العمل ہوگئیں جس سے ملک کی واحد ریفائنری متاثر ہوگی۔ خبررساںاداروں کے مطابق کمپنی کے زیادہ حصص روس کی ملکیت ہیں اور امریکی حکام نے جنوری میں نیس پر پابندیاں اس وقت عائد کی تھیں جب واشنگٹن نے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد روسی توانائی کے شعبے کے خلاف دباؤ بڑھایا تھا۔ پابندیاں مؤثر ہونے کے بعد کمپنی نے بتایا کہ اسے ابھی تک امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے خصوصی لائسنس کی توسیع نہیں ملی۔ بیان میں کہا گیا کہ نیس موجودہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور امریکی محکمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    سٹی42:  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ پر عملدارآمد کرتے ہوئے  قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں  پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کو آزاد امیدوار قرار دے دیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن نہیں رہا۔  الیکشن کمیشن نے یہ اقدام 6 اکتوبر کو کیا ہے جس کے بعد کل 8 اکتوبر کو اڈیالہ جیل سے پی ٹی آئی کے بانی نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو استعفیٰ دینے کا حکم دے دیا۔ اب یہ کسی کو نہیں معلوم کہ بانی "اپنے بندے" کو خیبر پختونخوا کا وزیر اعلیٰ کس طرح بنوائیں گے۔ کیا نئے ججز کسی اور...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد متحرک ہوگئے اور اسلام آباد میں دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سےملاقاتیں کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی کے پی آفتاب احمد خان شیرپاؤ سے ملاقاتیں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات میں خیبرپختونخوا کی بدلتی سیاسی صورت حال اور سینیٹ کے ضمنی الیکشن پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر چترال اور ہری پور میں انتخابات کے امور کے...
    اداکارہ، ماڈل اور مشہور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے دردناک تجربات شیئر کیے، جنہوں نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔  آمنہ ملک جو ڈراموں میرا دل میرا دشمن، مایی ری، دیوارِ شب، خاص، بے باک اور حالیہ مقبول سیریل شیر میں اپنی شاندار اداکاری کیلئے مشہور ہیں، ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں۔   گفتگو کے دوران آمنہ ملک جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے تین بچوں کے کھونے کے دکھ کا ذکر کرتے ہوئے رو پڑیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں سات ماہ اور پانچ ماہ کے حمل میں دو بچوں کو کھونا پڑا، جبکہ تیسرا نقصان 2020 میں ہوا۔ آمنہ...
    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار اور ’شہنشاہِ‘ کہلانے والے امیتابھ بچن اپنی والدہ تیجی بچن کی آواز سن کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 17 کی ایک قسط میں دکھایا گیا کہ جب امیتابھ بچن کو ان کی والدہ کی آواز سُنائی گئی تو وہ آبدیدہ ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ آڈیو پیغام میں تیجی بچن نے کہا، ’میں بہت خوش قسمت ہوں، جہاں بھی جاتی ہوں لوگ مجھے میرے بیٹے کی وجہ سے پیار اور عزت دیتے ہیں۔ ایک ماں کے لیے اس سے بڑی خوشی کوئی نہیں ہوسکتی۔‘ یہ الفاظ سنتے ہی امیتابھ بچن کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے اور وہ چند...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سرگرم ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے مستعفی ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے باہمی مشاورت شروع کر دی ہے اور اپنے اراکینِ اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین مشاورت کے بعد اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے اور نیا امیدوار لانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی اس سلسلے میں پشاور میں موجود ہیں۔اسی سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا...
    معروف ترک تاریخی ڈرامہ  عثماننے ایک اور ناظر کی زندگی بدل دی اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز نے اس ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔ ترک پروڈکشن کمپنی بوزداگ فلم کے مطابق، مارٹینیز نے یہ ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی، جس نے بالآخر انہیں اسلام کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے پر آمادہ کیا۔ اناطولیہ ایجنسی  سے گفتگو کرتے ہوئے جولیتا نے بتایا ’میں نے کووِڈ لاک ڈاؤن کے دوران ترک ٹی وی سیریز دیکھنا شروع کیں۔ کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے مجھے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآنِ مجید پڑھنا شروع کیا، اور 2 سال بعد ‘عثمان’ دیکھنے کے بعد میں...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد اپوزیشن جماعتیں متحرک ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اپنے اراکین اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کر دی۔اپوزیشن سے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے امیدوار لانے کا فیصلہ کیا جائے گا، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی پشاور میں موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبرپختونخوا کو بھجوا دیا گنڈاپور کا زوال، عمران خان کی اہلیہ اور بہن سے محاذ آرائی مہنگی پڑگئی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و نشریات اختیار ولی خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی صورتِ حال پر متحدہ اپوزیشن کی مشاورت...
    ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی میں بھارتی پراکسی “فتنۃ الخوارج” کے7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج سکیورٹی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،...
    ویب ڈیسک: موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔  تفصیلات کے مطابق سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی خرید و فرو خت میں اضافے کے ساتھ ہی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔  پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی ۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش  موسم سرد ہونے کے بعد سب...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ہم ڈونلڈ ٹرامپ، معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور مختلف عرب، اسلامی و بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کو معاہدے کی مکمل ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس بارے میں حماس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس تحریک نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ اور غزہ کی پٹی سے قبضے کے خاتمے کے لئے شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی تجاویز پر حماس اور دیگر فلسطینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251009-08-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، شہباز شریف حکومت نہیں چلا سکتے ہیں سعودی عرب سمیت ریکوڈک معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے ایسا کوئی فیصلہ قبول نہ کیا جائے جو فلسطینیوں کے امنگوں کے مطابق نہ ہو۔کراچی میں تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ملک کو ٹھیک کرنے کے ڈائیلاگ کو فروغ دینا ہوگا ،عمران خان کے دور سمیت موجودہ دور میں ترقی نہیں ہوئی کرپشن روز بروز بڑھ رہی ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات 2 صوبوں کا معاملہ یا نورا کشتی نہیں جھگڑا اقتدار کا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کمر کی تکلیف میں مبتلا پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں جس کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں ۔میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لئے امید کا اظہار کیا تھا مگر اب ان کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ قیادت کریں گے۔ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو گابا میں ، تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر...
    پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کو آج 20 برس ہو گئے۔ 8 اکتوبر 2005 کو 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ آبادیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی تھیں۔ ہنستے بستے شہر سیکنڈز میں اجڑ گئے تھے۔ یاد رہے کہ مجموعی طور پر 28000 اسکوائر کلومیٹر کا علاقہ زلزلے کی زد میں آیا جس نے 400 گاؤں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔ متاثرہ علاقوں میں 16 ہزار اسکول اور 80 فیصد صحت کے مراکز مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے۔ مشکل کی...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں، کمر کی تکلیف کا شکار پیٹ کمنز کے اسکینز کی رپورٹس حوصلہ افزاء نہیں آئی ہیں۔ پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے اُمید کا اظہار کیا تھا۔ پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز کے ایشیز...
    امریکا میں امریکی یہودیوں کی اکثریت جو پہلے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کی حامی تھی، اب تیزی سے مخالف ہورہی ہے۔ صرف مخالف ہی نہیں، وہ اسرائیلی کارروائی کو فلسطینیوں کی نسل کشی سمجھنے لگی ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے ایک تازہ سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی یہودی اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات سے سخت نالاں ہیں۔سروے کے مطابق 61 فیصد امریکی یہودیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنگی جرائم کیے ہیں، جب کہ تقریباً 39 فیصد کے نزدیک اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی  کر رہا ہے۔ صرف 29 فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب نہیں ہورہا۔ یہ بھی پڑھیے  اسرائیل غزہ جنگ بندی کا مطالبہ: امریکی یہودیوں نے...
    تہران: ایران کے مغربی صوبے کردستان میں ہونے والی مسلح جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے دو اہلکار شہیداور تین زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایران کے شہر حزب اللہ اسکوائر کے قریب ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کچھ مسلح افراد نے حملہ کردیا،دہشت گردوں  نے اچانک چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دھماکے کے فوراً بعد کچھ دیر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جھڑپ تقریباً ایک گھنٹے بعد ختم ہوئی تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پاسدارانِ انقلاب کی بیت المقدس یونٹ کے ترجمان نے کہاکہ شہید  ہونے والے اہلکاروں کی شناخت علی رضا ولی‌ زاده اور ایوب شیری کے نام...
    سابق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھادیے۔فخر زمان کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نےکہاکہ ’ فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ جتو ایا، ون ڈے میں ان کی اچھی پرفارمنس ہے لیکن ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان کے کیا اسٹیٹس ہیں؟‘۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے مثبت اسٹیٹس دکھائے جاتے تھے لیکن جب ہم نے ان کے منفی اسٹیٹس دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ ہم نے یہ اسٹیٹس تو دیکھے ہی نہیں ۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ’اسی طرح فخر زمان کیلئے کہا جاتا ہے جب چلے گا میچ جتوائے گا لیکن آپ بتائیں فخر کو 10 سال ہوگئے ٹی ٹوئنٹی میں یہ...
    بھارت میں ہوٹل کا خراب کھانا کھانے سے آسٹریلوی اے ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود آسٹریلوی اے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کانپور کے ایک ہوٹل میں کھانا کھایا جس کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے فاسٹ بولر ہینری تھورنٹن کو دو دن تک اسپتال میں داخل رہنا پڑا جبکہ مزید تین کھلاڑیوں کی طبیعت بھی خراب ہوئی۔ آسٹریلیا اے ٹیم کی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ہوٹل کے خراب کھانے کی شکایت کی تھی۔ اس واقعے نے کھلاڑیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار اور رہائش کے انتظامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔...
    ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
    پاکستان تحریک انصاف کے اندر اس وقت حیرت کی لہر دوڑ گئی جب جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان نے اچانک قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے قائدِ حزبِ اختلاف کے تقرر کی ہدایت جاری کر دی۔حالانکہ پارٹی کو امید تھی کہ عدالتوں سے عمر ایوب خان اور شبلی فراز کی نااہلی کے مقدمات میں جلد ریلیف مل جائے گا۔عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے جاری اس اچانک ہدایت میں محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی اور علامہ عباس ناصر کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف مقرر کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس نے پی ٹی آئی کے اندر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ ایسی کیا جلدی تھی جب پارٹی کی اکثریت سمجھتی...
    نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے زہریلی گیسیں بھی خارج ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے 5 تشویشناک مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے...
    غذائی قلت سے ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی اسرائیل کا فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ،متعدد افراد زخمی ہوگئے،عرب میڈیاکی رپورٹ دہشت گرد اسرائیل کے دفاعی پوزیشن پر جانے کے دعوؤں کے باوجود غزہ پر پُرتشدد حملے جاری ہیں۔صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں 24 گھنٹے کے دورن مزید 67 فلسطینی شہید اور 156 زخمی ہو گئے، غذائی قلت کے باعث مزید ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی،ایک لاکھ 69 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے، ادھر اسرائیل نے فلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے باعث متعدد افراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (صباح نیوز) جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائو گھیرائو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کیے گئے، شاہ محمود قریشی نے جناح ہائوس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں گرفتاری کے باعث خارج ہوگئی تھیں جو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہوئیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی ؍ کٹھ منڈو(انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال اور پڑوسی ملک بھارت میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں دور دراز پہاڑی علاقوں میں پھنسے افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیپال میں جمعہ کے روز سے جاری شدید بارش کے باعث دریاؤں میں طغیانی ہے اور کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ نیپال کی نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی ترجمان شانتی مہت نے بتایا کہ اب تک 43 افراد ہلاک اور 5 لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ نقصان مشرقی ضلع ایلم میں ہوا جہاں 37 افراد لینڈ سلائیڈز کی نذر ہوگئے۔ ضلعی افسر...
    امریکا کی ریاست فلوریڈا کے مشہور ’ٹریژر کوسٹ‘ (خزانے کا ساحل) سے 300 سال پرانا ہسپانوی خزانہ دریافت ہوگیا جس کی مالیت کا تخمینہ ایک ملین ڈالر (تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے پاکستانی) لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین کی مستقبل کی ملکہ لیونور کی فوجی تربیت کے آخری مرحلے کا آغاز ماہر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے سمندر کی تہہ سے ایک ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے برآمد کیے جو سنہ 1715 میں ایک ہسپانوی بیڑے کے ساتھ اسپین لے جائے جا رہے تھے۔ ان سکوں کو لاطینی امریکا کی نوآبادیات بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں ڈھالا گیا تھا اور یہ قیمتی زیورات اور دیگر نوادرات کے ساتھ ہسپانیہ منتقل کیے جا رہے تھے۔...
    انڈونیشیا کے شہر سیدوارجو کے "الخوزینی اسلامک بورڈنگ اسکول" کی عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہوگئی. عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی اسکول کی عمارت گرنے کا واقعہ 29 ستمبر کو اس وقت پیش آیا تھا جب سیکڑوں طلبا ظہر کی نماز کی تیاری کر رہے تھے۔ اچانک چھت اور دیواریں دھڑام سے گر گئیں۔ 100 سے زائد طلبا و اساتذہ ملبے تلے دب گئے۔ ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بھی ملبے تلے کم از کم 13 طلبا اور اساتذہ کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اکثریت...
    دہشت گرداسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پروحشیانہ حملے جاری ہیں،صیہونی فورسز کے فضائی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید سڑسٹھ فلسطینی شہید اور ایک سو چھپن زخمی ہوگئے-غذائی قلت کے باعث مزیدایک فلسطینی جان کی بازی ہارگیا-اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں شہداءکی مجموعی تعداد سڑسٹھ ہزار ایک سو انتالیس تک پہنچ گئی،،ایک لاکھ انہترہزار پانچ سو تراسی فلسطینی زخمی ہوچکے،ادھراسرائیل کےفلسطینی فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹرز پرحملے میں متعددافرادزخمی ہوگئے-
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 73ویں سالگرہ ہے، تاہم وہ اپنی سالگرہ جیل میں منارہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عمران خان کی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے، ایکس پر#HappyBirthdayImranKhan اور #سالگرہ_مبارک_قیدی_نمبر_804 جیسے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں، جہاں لاکھوں فینز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ امت مسلمہ کے عظیم لیڈر عمران خان کو 73 ویں سالگرہ مبارک۔ میری دعا ہے آپ کی جدوجہد امر ہو، آپ کا عزم مستحکم رہے، اور آپ کے خوابوں کا پاکستان ضرور تعمیر ہو، خان صاحب اللّٰہ رب العزت آپکو لمبی صحت والی،آزادی والی زندگی عطا کریں آمین۔♥️???????? تُم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں دس… pic.twitter.com/qUgi02LGS1...