Islam Times:
2026-07-24@03:05:17 GMT

غزہ میں جنگ بند ہوگئی، حماس کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT

غزہ میں جنگ بند ہوگئی، حماس کی تصدیق

اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ ہم ڈونلڈ ٹرامپ، معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور مختلف عرب، اسلامی و بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کو معاہدے کی مکمل ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے جمعرات کی صبح غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس بارے میں حماس نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اس تحریک نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف تباہ کن جنگ اور غزہ کی پٹی سے قبضے کے خاتمے کے لئے شرم الشیخ میں ڈونلڈ ٹرامپ کی تجاویز پر حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے درمیان ذمہ دارانہ اور سنجیدہ بات چیت کے بعد، ہم ایک ایسے معاہدے کا اعلان کرتے ہیں، جس کے تحت غزہ کے خلاف جنگ بند ہوگی، قبضہ ختم ہوگا، امدادی سامان کی ترسیل ہوگی اور قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم قطر، مصر اور ترکیہ میں اپنے ثالث بھائیوں کی کوششوں کو بہت سراہتے ہیں۔ ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرامپ کی ان کوششوں کی بھی تعریف کرتے ہیں، جن کا مقصد جنگ کو مستقل طور پر روکنا اور غزہ پٹی سے مکمل طور پر قبضہ ختم کرنا ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم ڈونلڈ ٹرامپ، معاہدے کی ضمانت دینے والے ممالک اور مختلف عرب، اسلامی و بین الاقوامی فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی رژیم کو معاہدے کی مکمل ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کریں۔ مذکورہ عناصر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیل معاہدے کی شقوں پر عملدرآمد کرے یا اس میں تاخیر نہ کرے۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم اپنی عظیم قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، جو غزہ کی پٹی، یروشلم، مغربی کنارے حتیٰ وطن کے اندر یا باہر بے مثال فخر، بہادری اور شرافت کا مظاہرہ کرتی ہے۔ جو فاشسٹ قابضوں کے ان منصوبوں کا مقابلہ کرتی ہے، جو انہیں اور ان کے قومی حقوق کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان قربانیوں نے قابض صیہونیوں کے تسلط پسندانہ اور جبری نقل مکانی کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ معاہدے کی کرتے ہیں کہا کہ

پڑھیں:

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا

ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا۔اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان جو سول جوہری معاہدہ طے کیا جا رہا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، بالکل ویسا ہی جیسے ایران، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے پاس موجود سول جوہری پروگرام ہیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ اس معاہدے کی منظوری دی جائے گی لیکن اس کی ایک بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت، کامیاب اور نہایت قابل احترام معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کو پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جانے والے ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں، بشرطیکہ ان میں یورینیم کی افزودگی نہ کی جائے۔اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونا مشرق وسطی میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ثابت ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی اور ایران کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورک کو اسرائیل کی جانب سے شدید نقصان پہنچانیکے بعد اب امن کے دائرے کو مزید وسیع کرنیکا ایک نیا موقع پیدا ہوگیا ہے۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدیکا کوئی ذکر نہیں کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع اگلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش