2025-11-19@06:41:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1442

«ویزا پابندی»:

(نئی خبر)
    سکردو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ہم نے ایم ڈبلیو ایم کو دبانے کی کوئی بات نہیں کی، ہمارے ایم ڈبلیو ایم والوں سے باقاعدہ رابطے ہیں، ہم آپس میں بیٹھتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر و رکن اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ستائسویں آئینی ترمیم میں عبوری صوبے کا شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات اگلے سال مئی سے پہلے ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے کیونکہ فروری میں سردی اور برفباری کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں۔ سکرود میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ بات چیت کے دروازے کسی کیلئے بھی...
      کراچی (نیوزڈیسک)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔ کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔ گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترامیم کی شق وار متفقہ منظوری دے دی، جس کے تحت صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ اطلاق ماضی کے مقدمات پر بھی ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور اس کی منظوری کیلیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فارق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا، جس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن جماعت جے یو آئی کے آراکین نے شرکت کی۔ پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی شق وار منظوری دی جس کے بعد اب اسے منظوری کیلیے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کی...
    مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کامسودہ منظور کرلیا،بل کل سینیٹ میں پیش کیا جائیگا،27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر غور اور منظوری کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترمیم کی شق وار متفقہ منظوری دی گئی ،پی ٹی آئی، ایم ڈبلیو ایم، پی کے میپ اور سنی اتحاد کونسل کا کمیٹی نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا، خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز ،بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی ترمیم پر حکومت نے مزید...
    فائل فوٹو۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) میں جو فیصلے ہوئے وہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تھے۔ کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کے ساتھ کھڑی ہے، پی پی کا حکومت سے دو تین شقوں پر اتفاق رائے ہے۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا باقی بہت ساری شقوں پر اختلاف رائے ہے، جس پر ڈیبیٹ ہونی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو مشترکہ آئین دیا۔  گورنر پنجاب نے کہا مخالفین بھی 1973 کے آئین پر انگلی نہیں اٹھا سکتے، پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دیئے ہوئے...
    اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم دراصل آئین کی بنیادی روح اور آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ سینٹ آف پاکستان میں پیش ہونے اور منظر عام پر آنے کے بعد نیشنل پارٹی نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت اور اس پر پارٹی کے ذمہ دار فورمز پر تفصیلی غور و خوض کیا۔ ترجمان نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم دراصل آئین کی...
    وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت پارلیمنٹ سے بھاگنے والی سیاسی جماعتیں سیاست سے بھی دور ہوتی جائیں گی۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ فیصلے اور قانون سازی کا فورم ہے، اسے دھونس اور دھمکی سے نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ صدر کی ایمونٹی سمیت کئی امور پر بات چیت جاری ہے، زیادہ تر نکات پر اتفاقِ رائے ہوچکا ہے، کوشش ہے کہ باقی معاملات پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ مختلف جماعتوں اور کمیٹیوں میں بات چیت جاری ہے اور تمام ترامیم پر اتفاقِ رائے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر مملکت...
    عدلیہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دیں،انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، سینیٹر پرویز رشید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر نے تصویر کا صرف اپنا پسندیدہ رخ دکھایا۔ عدلیہ کی آزادی کے لیے سیاسی کارکنوں نے قربانیاں دیں۔ اور سیاسی کارکنوں نے جیل و کوڑے برداشت کر کے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کے مطالبے پر بعض لوگوں کو ناانصافی کا سامنا کرنا پڑا۔ انتقام کے بجائے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اور چند افراد کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ ڈرافٹ کو منظور کر لیا، مجوزہ ڈرافٹ کل سینیٹ اجلاس میں منظوری کےلیے پیش کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور اب چند تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔ خاص طور پر صوبہ خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی اور ایم کیو ایم و باپ پارٹی کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اے این پی اور باپ پارٹی اپنی تجاویز کے سلسلے میں اپنی قیادت سے مشاورت...
    قانون اور انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے پارلیمٹ میں پیش کردہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کی منظوری دے دی، ترمیم کے ڈرافٹ پر مشاورت مکمل کرلی گئی، اضافی ترامیم پر کل تک حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے اور بلوچستان میں اسمبلی کی نشستیں بڑھانےکی تجویز پر حکومت نے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام اور زیرِ التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت 6 ماہ سے بڑھا کر 1 سال کرنے کی ترمیم منظور کرلی گئی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ دینے سے متعلق ترمیم پر اتفاق کرلیا گیا۔ آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، مجوزہ آئینی ترمیموزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بل میں شامل شقوں پر کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی پر بھی کچھ بات ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بل میں شامل شقوں پر تقریباً تمام کام مکمل ہوگیا ہے،کچھ تجاویز جو بعد میں آئی ہیں ان پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے صوبے کے نام کی تبدیلی بارے کچھ بات ہوئی ہے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی کی تجاویز پر اب غور کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27 ویں ترمیم کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں نامزد اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی محمود اچکزئی، نامزد اپوزیشن لیڈر سینٹ ناصرعباس، مصطفی نواز کھوکھراور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ چھٹی کے دن آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے بنیادوں پر حملہ ہوا ہے یہ بھی 9/11 ہے، ہم سب کچھ جانتے ہوئے اپنے ارادے سے یہاں آئے ہیں، پاکستان پر بغیر الیکشن کے بد بخت ٹولہ قابض ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مجھ سے 5 دفعہ ملک کی آئین کی دفاع کا حلف لیا گیا، جھوٹے پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں عوام کو غلط...
    اجلاس سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی لہر کے اثرات ہیں، محب وطن قوتیں نئے عزم سے ملک و ملت کی ترقی کا عہد کریں، اجتماع عام کا مقصد نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم کے زخم ابھی ختم نہیں ہوئے تو بڑی عجلت میں 27ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو ہی ختم کیا جارہا ہے جبکہ اس سے قبل پارلیمنٹ کو ربڑ اسٹمپ بنا دیا جاچکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ستائیس ویں ترمیم آئین وپارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے، یہ صورتحال اسلامی جمہوری و فلاحی ملک کے لیے تشویشناک ہے، جماعت اسلامی...
    ویب ڈیسک: پارلیمان کی قانون و انصاف کمیٹیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم پر مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں حکومتی اتحاد نے مزید 3 ترامیم پیش کر دی ہیں جبکہ آئینی عدالتوں کے قیام کی شق منظور کر لی گئی۔  سینیٹ اور قومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک اور محمود بشیر ورک کر رہے ہیں، دوپہر کے وقفہ کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہونے پر وزیر قانون نے وزیراعظم کے فوجداری استثنیٰ والی ترمیم واپس لے لی، یہ کمیٹی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کی شقوں کا جائزہ لینے کے بعد شق وار منظوری دے گی۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  اجلاس میں...
    27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے تین مزید ترامیم پیش کردی گئیں۔ اے این پی، بی این پی اور ایم کیو ایم نے اپنی ترامیم بھی پیش کر دیں، ذرائع  نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی منظوری دیدی۔ زیر التوا مقدمات میں فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم  منظور کرلی گئی،  ایک سال تک مقدمہ کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔  اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی، خیبر پختونخوا سے نام خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کے ترمیم پیش...
    ویب ڈیسک:27ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ کیلیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا۔  اجلاس کی صدارت سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور چوہدری محمود بشیر ورک کر رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹرعقیل ملک ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔  واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گزشتہ روز اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا  اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر جماعت کو رائے دینے کا حق حاصل ہے، آج تمام جماعتوں کی رائے کو دیکھا جائے گا، جس جماعت کی جو...
    سینیٹ وقومی اسمبلی کی قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹیوں کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ بل پر مزید غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز27ویں ترمیم ایکٹ 2025 کا بل وفاقی کابینہ سے منظوری کے چند گھنٹے بعد سینیٹ میں پیش کیا گیا، جس پر اپوزیشن نے مجوزہ تبدیلیوں کی رفتار اور دائرہ کار پر شور شرابہ کیا۔ اس بل میں وفاقی آئینی عدالت کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی، صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافہ، اور فوجی قیادت کے ڈھانچے میں اصلاحات کی تجاویز شامل ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...
    ستائیس ویں آئینی ترمیم پر پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس جاری ہے۔مجوزہ شقوں کی شق وار منظوری کے بعد یہ بل کمیٹی سے پاس کرایا جائے گا۔ دوسری جانب جے یو آئی نے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے ترمیم پر بحث کے لیے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے کہا ہے کہ ترمیم کا ڈرافٹ ابھی ملا ہے، پڑھے بغیر اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔ 27 ویں ترمیم پر ن لیگ سے مذاکرات، پیپلز پارٹی نے صدر کیلئے تاحیات استثنیٰ اور نیب خاتمے کے مطالبات پیش کردیئےاسلام آباد:…27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان... سینیٹ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے دو اہم مطالبات پیش کیے ہیں — صدرِ مملکت کے لیے تاعمر استثنیٰ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خاتمے کا۔آئین کی شق 248 کے مطابق صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس شق میں واضح طور پر درج ہے کہ ’’کسی بھی عدالت میں صدر یا گورنر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہ تو شروع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی جاری رکھی جا سکتی ہے۔‘‘ تاہم، پیپلز پارٹی نے اس استثنیٰ کو عہدے کی مدت سے آگے بڑھاتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)27 ویں ترمیم پر نواز لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ مذاکرات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی صدر کےلیے تاعمر استثنیٰ اور قومی احتساب بیورو کے خاتمے کا مطالبہ لے آئی۔ آئین کی شق 248 صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کاروائی سے استثنیٰ دیتا ہے اس حوالے سے درج ہے کہ ’’ کسی بھی عدالت میں صدر اور گورنر کے خلاف ان کے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی فوجداری کارروائی نہ تو شروع ہوسکتی ہے اور نہ ہی جاری رہ سکتی ہے خواہ وہ کچھ بھی ہو‘۔ تاہم اس کے باوجود پیپلزپارٹی نے ان کے صدارتی عہدے کی مدت سے آگے تا عمر استثنیٰ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251109-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھو اِنڈس لائرز فورم نے مجوزہ27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف نیو ہائیکورٹ پارکنگ سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا۔ احتجاج کی قیادت فورم کے صدر ایڈووکیٹ عاقب راجپر اور دیگر وکلا نے کی۔ مظاہرین نے وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ27 ویں آئینی ترمیم دراصل 18 ویں ترمیم کو لپیٹنے اور صوبائی خود مختاری ختم کرنے کی کوشش ہے۔ وکلا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت27 ویں ترمیم کی مکمل تیاری کرچکی ہے اور اس کے ذریعے صوبائی اختیارات محدود کیے جا رہے ہیں۔ سیف اللہ
    (فائل فوٹو) کراچی:۔ صدر مملکت آصف زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ دنوں کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو بھی ملاقات میں موجود تھے۔ فریقین نے حالیہ سیاسی معاملات پر اپنے موقف کا اظہار کیا اور پارلیمانی امور سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی بات چیت کی، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے آئینی عدالت کی ترمیم پر مثبت ردعمل کا اظہارکیا۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے پیپلزپارٹی سے مولانا فضل الرحمن کو منانے کی درخواست کی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے جواب دیا کہ...
    لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب  ٹیکسٹائل مل کے ویئر ہاؤس میں لگنے والی آگ قابو ہوگئی جس پر کئی گھنٹوں کے باوجود بھی قابو نہ پایا جاسکا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹیکسٹائل مل کے گودام میں آگ بھڑکی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کی۔ آتشزدگی کے نتیجے میں بھاری مالیت کا دھاگہ، کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ آگ کی اطلاع شام کو ملی جس پر ابتدائی طور...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مطالبے پر مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں ایک نئی شق شامل کر دی گئی ہے، جس کے تحت صدرِ مملکت کو تاحیات مقدمات اور گرفتاری سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس ترمیم کے بعد صدر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران یا بعد میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جا سکے گا۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق یہ شق ہفتے کے روز پارلیمانی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے مطالبے پر شامل کی گئی جس میں آئینی ترامیم سے متعلق تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ ترمیم کے تحت آئین کے آرٹیکل 248 میں نئی شق شامل کی جا رہی ہے، جو صدر کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ حکومت 27ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جلدی میں نہیں ہے اور اس معاملے پر گزشتہ دو ہفتوں سے میڈیا میں بات ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم: چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ، وفاقی آئینی عدالت اور تاحیات رینک کے انتظامات وزیردفاع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کی منظوری آج کابینہ نے دے دی ہے جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو ریفر کیا گیا ہے اور ممکن ہے کہ کل پارلیمنٹ میں اس پر بحث بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس ترمیم کے حوالے سے اپنے تمام اتحادی جماعتوں، جن میں پیپلز پارٹی، ایم کیو...
    — فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ 27ویں ترمیم پر اپوزیشن پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے، ہم 73 کے آئین پر کوئی قدغن نہیں آنے دی اور قربانی دی ہے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اتفاق رائے کا دن ہے، ذرا سا پیچھے ہٹ کر مطالعہ کر لیں، پیپلز پارٹی نے اپنا تشخص برقرار رکھا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ آئینی ترمیم ان ایوانوں کا حق ہوتا ہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سب کے حقوق کے ضامن ہیں، اس آئینی ترمیم پر ہم نے طویل مشاورت نہیں کی۔ آرمی چیف کو چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ دینے کی تجویز،...
    حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ  27ویں آئینی ترمیم آئین کو متنازع بنا دے گی، یہ ترمیم آئین پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ پاکستان کی نمائندہ نہیں ہے، ترمیم سے پارلیمنٹ کی حیثیت ختم ہو جائے گی۔راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ کس چیز کی جلدی ہے، دو دن میں ترمیم پر فیصلہ کرنے کا کیوں کہہ رہے ہیں، 1973 میں جو آئین آیا وہ نئے پاکستان کا تھا، 18ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے بنایا۔ یہ بھی پڑھیے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش...
    مسلم لیگ (ق) نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، اسی جذبے کے تحت مسلم لیگ حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی سینڑل ورکنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس سنئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی صدرات میں منعقد...
    مسلم لیگ (ق) کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور قومی مفاہمت کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم ملک میں آئینی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور قومی ہم آہنگی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاہمت اور اداروں کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، اسی جذبے کے تحت مسلم لیگ حکومت کے ساتھ آئینی اصلاحات کے عمل میں بھرپور تعاون کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی سینڑل ورکنگ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس سنئیر نائب...
    27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ دیر میں ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27ویں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے کابینہ ارکان پہنچنا شروع ہوگئے۔ رانا ثنا اللّٰہ، رانا مبشر، عون چوہدری، ڈاکٹر شزرہ منصب اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ، ملک رشید احمد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن  لائن) پیپلزپارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 160کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا،پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2اور3ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے اتفاق نہیں کیا ،پیپلزپارٹی نے تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنے کی شق سے اتفاق نہیں کیا، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق آرٹیکل 213میں ترمیم سے اتفاق نہیں کیا، پیپلزپارٹی نے آرٹیکل 63(1)اور(c)میں ترمیم سے اتفاق نہیں...
    27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز قبول کر لی گئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترمیم کی منظوری کے لیے کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی)...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) 27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔ وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے، تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔ آئینی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا، ایک دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔...
     اسلام آباد+ صوابی (خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظرعام پر نہیں آیا۔  اگر صوبوں کے اختیارات میں کمی کی بات کی گئی تو ہم مخالفت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ قومی اسمبلی، سینٹ اراکین نے شرکت کی۔  ترمیم کا کوئی مسودہ تاحال منظر عام پر نہیں آیا، 27 ویں ترمیم پر تو فی الحال بات نہیں کرسکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  26ویں آئینی ترمیم میں حکومت 35 شقوں سے دستبردار ہوئی، اگر دستبردار شقوں میں سے کوئی شق 27ویں ترمیم میں پاس...
    ویب ڈیسک:27 ویں آئینی ترمیم کے بعض نکات پر اختلافات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کر لیا گیا۔  وزیراعظم باکو سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے، تمام کابینہ ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ایم کیو ایم، مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی اور دیگر اتحادیوں نے حکومت کو حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔  آئینی مسودہ آج سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا۔ ڈالر کی قیمت میں کمی  ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا، ایک دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   اسلام آباد /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /صباح نیوز /اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر گزشتہ روز بھی ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا جب کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم  اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر  اتحادیوں نے گرین سگنل دیدیا تاہم پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27 ویں آئینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلزپارٹی کی سیاست کا سوال ہے‘ پی پی کو اس پیکج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے‘ بلاول کے نانا اور والدہ کی جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں‘  73ء کا آئین بھٹو صاحب کا بڑا تحفہ تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ذمہ داری مانیٹرنگ ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251108-01-9 اسلام آباد (نمائندہ جسارت) سینیٹ میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مشکوک قرار دے کر مسترد کر دیا۔ پارلیمانی پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اتحادی نورا کشتی کی روایت دہرا رہے ہیں، قانون سازی کو بلڈوز کر کے تمام آئینی و اخلاقی تقاضے پامال کیے جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے مطابق اپوزیشن کو پس پردہ رکھ کر پارلیمانی اصولوں سے انحراف کیا جا رہا ہے، ترمیم کے تحت بنیادی انسانی حقوق مزید متاثر ہوں گے، اپوزیشن نے عدلیہ کی آزادی اور اختیار میں کمی کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا، 27ویں ترمیم کے خلاف اپوزیشن کو آزاد...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے 27ویں مجوزہ آئینی ترامیم کی کن شقوں پر اتفاق نہیں کیا ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی( سی ای سی) کے اجلاس میں آرٹیکل 160 کی شق تین اے ختم کرنے پر اتفاق نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی نے صوبے کے شیئرز کم کرنے کی کسی شق سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں پیپلز پارٹی نے صوبائی خودمختاری سے متعلق شیڈول 2 اور 3 ریورس کرنے سے متعلق تجویز سے بھی اتفاق نہیں کیا، تعلیم اور آبادی سبجیکٹ وفاق کے ماتحت کرنےکی شق سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج شام سات بجے ہوگا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا جس ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور ہوگا۔ اجلاس کی صدرارت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں پر حکومتی رابطے پر غور کیا جائے گا۔ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس کی بحالی اور ججوں کے تبادلے کا اختیار، این ایف سی میں صوبائی حصے کے تحفظ کا خاتمہ اور آرٹیکل 243 میں ترمیم کے نکات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں تعلیم...
    تصویر بشکریہ، بیرسٹر عقیل ملک فیس بک وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ 27ویں کے بعد 28ویں آئینی ترمیم بھی آسکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئینی عدالت کے ججز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 68 کرنے کی تجویز ہے۔ کابینہ، سینیٹ اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا، رانا ثناء وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ کا اجلاس پیپلز پارٹی کے تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے تبادلے میں انتظامیہ کا کردار نہیں ہونا چاہیے، اس...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ ، پیپلزپارٹی کی تجاویز قبول ،کابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پرکابینہ کا اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ نے ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ  وزیراعظم باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے،حکومت نے پیپلزپارٹی کی آئینی ترامیم کے حوالے سے تجاویز قبول کرلی ہیں۔ وفاقی کابینہ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔ جلد بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرنے کی نوبت آ سکتی ہے : ایرانی صدر...
    پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 27ویں ترمیم پر ارکانِ مجالس عاملہ کو اعتماد میں لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کیمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کے ارکان نے مجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سے آگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران...
    سٹی42: ستائیسویں آئنی ترمیم کی تفصیلات پر غور کر کے پارٹی کا فیصلہ فائنل کرنے کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس دو روز جاری رہنے کے بعد ختم ہو گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے مسلم لیگ نون کی حکومت کی طرف سے سامنے رکھی گئی ستائیس وین آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودہ میں شامل آڑٹیکل 243 مین ترمیم، آئینی عدالت کے قایم اور کچھ دیگر تصریھات کو مان لیا لیکن اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ کرنے سے صاف نہ کر دی۔  ڈالر کی قیمت میں کمی وفاقی دارالحکومت میں کل اور آج جاری رہنے والے طویل اجلاس کی صدارت چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی اور اجلاس میں پارٹی...
    سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  پاکستان پیپلز پارٹی  کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں27 ویں آئینی ترمیم کے ضمن میں مفصل مشاورت کے بعد کہا  ہے کہ یہ بات طے ہے کہ پیپلز پارٹی آئین کے آڑٹیکل  243 میں ترمیم کے حوالے سے حمایت کرے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی فیصلہ ساز مجلس سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹ کے دو روز تک اسلام آباد میں جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیو کے ساتھ گفتگو کی۔ بلاول بھٹو نے بتایا کہ آج پارٹی کی سی ای سی کے دوسرے دن کا اجلاس تھا۔دو دن ہماری بحث ہوئی ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی آڑٹیکل 243 میں ترمیم؛ سویلین بالادستی پر...
    کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سی ای سی اجلاس کےبعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کوبتایا کہ آرٹیکل 243 پر حکومت کی مکمل حمایت کرینگے،اصولی طور پر آئینی عدالت کے حق میں ہیں۔دیکھیں گے حکومت کے ساتھ مزید کن نکات پر اتفاق رائے ہوسکتا ہے۔ ججز ٹرانسفرپر پیپلز پارٹی نے اپنی تجاویز تیار کی ہیں۔دوہری شہریت کے معاملے پر پیپلز پارٹی مجوزہ ترمیم کی حمایت نہیں کریگی ۔ججزٹرانسفر پر جوڈیشیل کمیشن کیساتھ کیساتھ متعلقہ جج کی رائے بھی لی جائیگی ۔بلدیاتی نظام میں سب سے زیادہ ما لی خودمختاری سندھ میں دی گئی ہے۔پیپلز پارٹی کے گزشتہ منشور میں بھی این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم کی تجویز پر سنگین تحفظات ہیں۔اس شق کے تحت...
     پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 27ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کرے گی، جبکہ دیگر نکات پر بھی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولی طور پر ’’آئینی عدالت‘‘ کے قیام کے حق میں ہے۔ ان کے مطابق، ’’ہم آرٹیکل 243 پر حکومت کی حمایت کریں گے اور دیکھیں گے کہ مزید کن نکات پر اتفاق ہو سکتا ہے۔‘‘ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ’’میثاقِ جمہوریت‘‘ کی باقی شقوں کو بھی عملی شکل دی جائے...
    کراچی:( نیوزڈیسک) پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں 27ویں ترمیم کےمجوزہ ڈرافٹ پرارکان مجلس عاملہ کواعتماد میں لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانونی و سیاسی کمیٹی کےارکان نےمجوزہ ترامیم کی نوعیت اوراپنی سفارشات سےآگاہ کیا، سی ای سی میں الیکشن کمیشن،آئینی عدالتوں سے متعلق ترامیم بارے کئی ارکان نے مثبت رائے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ مجلس عاملہ میں آئینی عدالتوں سے متعلق ڈرافٹ کے نکات پر بھی بڑا اختلاف نہیں،اِس پربحث جاری جاری ہے۔ دوسری جانب سی ای سی ارکان کی رائے ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ممبران الیکشن کمیشن کےانتخاب میں سقم دورکیاجائے، اُنہوں نے تجویز دی کہ الیکشن کمیشن سےمتعلق ایسی شق شامل ہو جس سےحکومتی عمل دخل کم رہے۔
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ بہادرسپوتوں کے بارے میں بےبنیاد اور حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے، وطن کےلیےجان نچھاور کرنے والوں سے متعلق ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا اورقوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔محسن نقوی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نےاحسان فراموشی کی حدیں پار کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکو اشتعال انگیزبیان پرقوم سےمعافی مانگنی چاہیے۔
    آئینی ترمیم کا مسودہ تیار:حکومت کا این ایف سی ایوارڈ نہ چھیڑنے کا عندیہ parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی کے اعتراض کے بعد حکومت نے 27 ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیا، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ ، وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے ، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم...
    تصویر: سوشل میڈیا۔پی پی پی کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس میں حکومتی تجویز کردہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے آرٹیکل پر غور کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو مجسٹریٹس اختیارات کے لیے آرٹیکل 175 اور شق 3 میں تبدیلی کی تجویز ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹس کے اختیارات پر پیپلز پارٹی میں اتفاقِ رائے نہیں ہے، بیشتر اراکین کی رائے ہے کہ اختیارات میں تبدیلی نہیں کرنی چاہیے۔دوسری جانب 27 ویں آئینی ترمیم پر پیپلز پارٹی اور حکومت کا ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ پیپلز پارٹی کل کے اجلاس میں مسلح افواج میں تعیناتیوں کے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا مجوزہ 27ویں ترمیم کے تمام نکات مسترد کرچکی ہے۔ حکومت نے پیپلز...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر پیپلز پارٹی مک مکا کر کے آئینی سودے بازی چاہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر لین دین کی سیاست کر رہی ہے اور بظاہر اصولوں کے بجائے مفاہمت کے ذریعے اپنے مفادات حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلز پارٹی کی سیاست کا اصل امتحان ہے۔ بلاول بھٹو کے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر اختلافات برقرار ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا حالیہ اجلاس، جسے 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری اور اس پر بریفنگ کے لیے طلب کیا گیا تھا، کسی حتمی فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان ترمیمی مسودے پر تاحال مکمل اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھ دیے ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادی جماعتوں نے مجوزہ مسودے کی حمایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد ترمیمی تجاویز حکومت کو بھجوائے گی۔ اس کے بعد ہی حکومت اور اتحادیوں...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر ہنگامی طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر آج منعقد ہوگا، جس میں پارٹی کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اہم اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحمان پارٹی ارکان سے ترمیم پر مؤقف طے کرنے کے حوالے سے رائے لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے حالیہ ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں 18ویں ترمیم کو چھیڑا نہیں جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترمیم کا بنیادی مقصد قومی مفاہمت کے ساتھ چند تکنیکی پہلوؤں کو واضح کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی آئینی ترمیم پر حکومت کے ساتھ ہے، البتہ این ایف سی ایوارڈ سے متعلق ان کے کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ترمیم متفقہ طور پر منظور کرائی جائے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق آرٹیکل 243 ہو یا آئینی عدالت کا معاملہ،...
    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ اگر کوئی آئینی ترمیم پاکستان کے نظامِ حکمرانی میں بہتری، اداروں کی کارکردگی کو مضبوط اور عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کر سکتی ہے تو پیپلز پارٹی ایسی تجاویز پر غور کرنے اور ان کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ہماری پارٹی کی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے، تو پیپلز پارٹی 18ویں ترمیم یا این ایف سی ایوارڈ میں کسی بھی قسم کی واپسی یا تبدیلی کی حمایت نہیں کرے گی۔ بلال ہاؤس کراچی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ان کی جماعت صوبوں...
    بلاول ہاؤس میں پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ (سی ای سی) کے اجلاس کے فیصلوں کا اعلان کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت جمعہ کو بھی جاری رہے گی، لیکن پیپلز پارٹی صوبوں کے مالیاتی حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کر سکتی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت صوبوں کے حصے میں کسی بھی تبدیلی کے خلاف ’سرخ لکیر‘ کھینچ دی، تاہم وفاق کے زیرِ انتظام مسلح افواج سے متعلق آرٹیکل 243 میں محدود ترامیم کی مشروط حمایت کا عندیہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق رات گئے بلاول ہاؤس میں پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ (سی ای...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی 27 ویں آئینی ترمیم پر لین دین کرکے مک مکا کے چکر میں ہے۔ ہائی کورٹ میں مقدمات   کی تفصیلات فراہمی کے حوالے سے درخواست دائر کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پیپلزپارٹی کی سیاست کا سوال ہے۔ پی پی کو اس پیکیج کو مکمل طور پر مسترد کرنا چاہیے۔ بلاول کے نانا اور والدہ کی جمہوریت کے لیے بہت خدمات ہیں۔  73 کا آئین بھٹو صاحب کا بڑا تحفہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ذمہ داری ہے کہ آئین کے تحفظ کے لیے کھڑی ہو لیکن  مجھے...
    ( طیب سیف)سینیٹر علی ظفر اور نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کی زیرصدارت سینیٹ میں اپوزیشن پارٹی پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔  اجلاس  کے دورن 27ویں آئینی ترمیم کے مشکوک مسودے کو مسترد کر دیا۔  اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق نورا کشتی کی راویت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نون لیگ اور پی پی پی اور اتحادی پارلیمان میں قانون سازی کوبل ڈوز کیا جا رہا ہے ،تمام آئینی اور قانونی اور اخلاقی تقاضوں کو پامال کیا جا رہا ہے ۔    واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری ,اب بغیر فون نکالے ایپ استعمال کرنا ممکن  اعلامیہ کے مطابق اپوزیشن جمہوریت کی اساس ہے اس سے مسودہ پس پردہ...
    —فائل فوٹو پیپلز پارٹی اور حکومت کے درمیان 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے طلب کیے جانے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، کابینہ کا اجلاس 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کے لیے بلایا گیا تھا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریفنگ دی جانی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کا 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر تاحال اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ 27 ویں ترمیم کے مسودے کی منظوری سے متعلق ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتویذرائع کے مطابق اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی...
    ایران کیخلاف پابندیوں کو "انتہائی سخت" قرار دیتے ہوئے انتہاء پسند امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ تہران نے واشنگٹن سے "پابندیوں کے خاتمے" کا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران "سخت ترین" اور "شدید ترین" اقتصادی پابندیوں کی زد میں ہے۔ وسطی ایشیا کے 5 ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران ٹرمپ نے دعوی کیا کہ تہران نے واشنگٹن سے "پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ" کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی اسپتنک کے مطابق، انتہاء پسند امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے پوچھا ہے کہ کیا پابندیاں اٹھائی جا سکتی ہیں یا نہیں؟.. البتہ مَیں اس بارے سننے کو تیار ہوں!    رپورٹ کے مطابق...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق زیادہ تر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی کے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پیپلز پارٹی کے اس فیصلے کے بعد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے، جب کہ یہ ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں بھی شامل نہیں کی گئی۔ PPP Chairman Bilawal Bhutto-Zardari says his party’s CEC meeting has rejected the majority of the proposed 27th Amendment, adding it has only backed amendments to Article 243 of the...
    اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال  اور 27 ویں آئینی ترمیم  کے حوالے سے سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا  ہے۔ جےیوآئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہوگا، جس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز شریک ہوں گے ۔ اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹیرین سے مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق مشاورت بھی ہوگی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 27ویں...
    پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا، اجلاس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی اِی سی نے منظور کرلیں۔ کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلزپارٹی کے پاس آیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی بات کی، ہم اس تجویز کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کا سوچا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےصرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے، باقی پوائنٹس پوری...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مجموزہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں سے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم پر مشاورت مکمل کرلی، جس کے بعد ۔مجوزہ ترمیم منظوری کے لیے کل وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے جمعرات کو 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل جاری رکھا، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے تحت ممکنہ طور پر آرٹیکل 243 میں ترمیم کی جائے گی جس کے تحت ایجوکیشن کو واپس وفاق میں لانے، آئینی عدالت کے قیام اور دیگر نکات شامل...
    27 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کا مشن جاری ہے۔قومی اسمبلی کا ایوان 336 اراکین پر مشتمل ہے، 10 نشستیں خالی ہونے کے سبب ایوان میں اراکین کی تعداد 326 ہے، آئینی ترمیم کیلئے 224 اراکین کی حمایت درکار ہے، حکومتی اتحاد کو پیپلزپارٹی سمیت اس وقت 237 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔ن لیگ 125 اراکین کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پیپلزپارٹی کے 74 اراکین ہیں،ایم کیو ایم کے 22، ق لیگ کے 5 اور آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا،بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن کے علاوہ 4 آزاد اراکین کی حمایت بھی حاصل ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی تعداد 89 ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی مجوزہ تجاویز میں سے ایک کے سوا تمام نکات کو مسترد کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ہوا، جس میں ترمیم کے مختلف نکات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلز پارٹی سے ملاقات کے لیے آیا اور ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالت، این ایف سی، تعلیم، آبادی کی منصوبہ بندی، ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام، ججوں کی تبادلے اور الیکشن کمیشن سے متعلق نکات شامل ہیں۔بلاول بھٹو نے واضح کیا...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کی مرکزی مجلسِ عاملہ نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیشتر تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی مساوی نمائندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ جمعرات کو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگی کے وفد نے حال ہی میں پیپلز پارٹی سے ملاقات کی تھی تاکہ اس کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نیئر بخاری اور شازیہ مری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ بلاول نے بتایا کہ زیرِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/ لاہور/کراچی (نمائندگان جسارت+ اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ جس کے بعدمجوزہ ترمیم منظوری کے لیے آج جمعے کو وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔وزیر اعظم نے جمعرات کو 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورتی عمل جاری رکھا، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ ، بلوچستان عوامی پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا آئینی ترمیم میں بلدیاتی اختیارات شامل کرنے اور بلوچستان عوامی پارٹی نے نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی اداروں کو آئینی طور پر بااختیار بنانے پر...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل تک موخر کردیا گیا، اجلاس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز سی اِی سی نے منظور کرلی۔کراچی میں سی ای سی اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 27ویں ترمیم کی تجویز کے ایک کے سوا تمام نکات مسترد کردیے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کا ایک وفد پیپلزپارٹی کے پاس آیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی بات کی، ہم اس تجویز کی حمایت کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 243 میں حکومت نے تبدیلیاں لانے کا سوچا ہے، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نےصرف اسی ترمیم کی حمایت کی ہے، باقی پوائنٹس پوری طرح...
    فائل فوٹو  صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت  کی گئی۔اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کے حصے پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے جس سے صوبوں کے اختیارات واپس لیے جائیں، اگر آئینی ترمیم میں ایسی کوئی چیز ہے جس سے نظام میں بہتری آسکتی ہے تو حمایت کریں گے۔علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں  اسحاق ڈار نے...
    وفاق صوبوں پر حملہ آور ،ستائیسویں ترمیم آئین و پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے،بیرسٹرگوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 27ویں ترمیم کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں نہ ڈالیں ، ستائیسویں ترمیم آئین اور پارلیمنٹ کی روح کے منافی ہے ، بعض لوگوں کو پاور دیں گے تو وفاق خطرے میں آئیگا، ملکی سالمیت اور عدلیہ کو مزید داو پر نہ لگائیں ۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ 27ویں ترمیم سے متعلق ہم سے رابطہ ہوا نہ مسودہ شیئر ہوا، حکومت ہم سے مسودہ شیئرکرنے کی ضرورت بھی نہیں سمجھتی، جب ترمیم پارلیمنٹ میں آئی تو...
    پیپلزپارٹی کی سی ای سی کا اہم اجلاس جاری،27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت جاری ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس کراچی بلاول ہاوس میں ہورہا ہے، جس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلی، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و قائدین شریک ہیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس میں شرکت کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا طریقہ کار بڑا منظم ہے، اس طرح کے معاملات تنظیم میں لائے جاتے ہیں۔...
    اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے ، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کی سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پی پی شراکت داری نہیں کرسکتی۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی حصے پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔انہوں...
    مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس بلاول بھٹو کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس کراچی بلاول ہاؤس میں ہورہا ہے، جس میں گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و قائدین شریک ہیں۔ اس کے علاوہ صدر مملکت آصف علی زرداری بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں سینیٹ چئرمین یوسف رضا گیلانی، قائم علی شاہ، قادر پٹیل، قادر بلوچ، امجد حسین ایڈوکیٹ، نفیسہ شاہ، گورنر گلگت بلتستان مھدی شاہ، قمر زمان قائرہ اور نیئر بخاری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، راجا پرویز اشرف، رضا ربانی بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں شرکت کے وقت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    شازیہ مری۔فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، اگر آپ پیپلز پارٹی کی سپورٹ چاہتے ہیں تو اس طرح کی کسی بات میں پی پی شراکت داری نہیں کرسکتی۔کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ کے اجلاس سے قبل شازیہ مری کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی حصے پر ہمارا موقف واضح ہے ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایم کیو ایم کی وزیراعظم کو 27ویں ترمیم پر دیگر جماعتوں سے بات کرنے کی یقین دہانی 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا:...
    وفاقی حکومت نے مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینی ترمیم کا مسودہ کل وفاقی کابینہ میں پیش کیا جائےگا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق کسی بھی آئینی ترمیمی بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری لازمی ہوتی ہے، اسی مقصد کے لیے یہ اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئینی ترمیم...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، جس میں مجوزہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کیا جارہا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آصف زرداری بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی ستائیسویں آئینی ترمیم سی ای سی اجلاس وی نیوز
    ستائیسویں آئینی ترمیم،وزیراعظم سے پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے وفود کی ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق...
    وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی کابینہ سے27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل منظور ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس صبح 9 بجے طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر بریف کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی کابینہ آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیگی۔دوسری جانب حکومت نے 27ویں ترمیم پر اتفاق رائے کے لیے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیوایم پاکستان، ق لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی کے وفود کی الگ الگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکمران اتحاد نے 27ویں آئینی ترمیم کے منظوری تک تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو دارالحکومت میں رہنے کا کہہ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کا بل پہلے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کا مجوزہ بل جمعہ کے روز سینٹ میں پیش کیا جائے گا، پیش ہونے کے بعد قائمہ کمیٹی بھجوادیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں 27ویں آئینی ترمیم کا بل آئندہ ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم میں صوبائی خود مختاری کو نہیں چھیڑا جائے، صوبوں نے اپنے قوانین بنا رکھے ہیں اس میں عمل دخل دینے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کریں گے، ابھی تک ہمیں معلوم نہیں اس 27 ویں آئینی ترمیم کا کیا ڈرافٹ ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں بھی جو ڈرافٹ ہمارے ساتھ شیئر کیا گیا وہ پیش نہیں کیا گیا اس کا میں نے باقاعدہ مولانا صاحب کو بھی بتایا تھا۔  علیمہ خان کے 8ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 12 بینک اکاؤنٹس منجمد ان...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیرِ مملکت برائے سمندر پار پاکستانی عون چوہدری کے ہمراہ ملاقات کی۔ جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق تفصیلی گفتگو اور مشاورت ہوئی۔ مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے بارے میں 7 بڑے پروپیگنڈے اور ان کے برعکس حقائق اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ، وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور مشیرِ وزیراعظم رانا ثناء اللہ بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے تناظر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوگئی۔ پیپلزپارٹی کا وفد ملاقات کے بعد سی ای سی اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، پیپلز پارٹی وفد نے اپنی تجاویز وزیراعظم کے سامنے رکھیں۔ملاقات میں مجوزہ ترمیم ۔کی شقوں اور مؤقف پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دوسری جانب ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ رابطوں میں تیزی آگئی۔ نمبر گیم پوری ہونے کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔ حکومت کو جے یو آئی کے بغیر ہی سینیٹ میں 65 ارکان کی حمایت ملنے کا یقین ہے۔ 96 کے ایوان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو اختیارات دینے کا مطالبہ کردیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں متحدہ قومی موومنٹ کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی۔وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، اراکین قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، جاوید حنیف خان، سید امین الحق اور خواجہ اظہار الحسن شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ایم کو ایم رہنماؤں نے...
    ستائیسویں آئینی ترمیم کی حمایت کے لیے ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کو بااختیار بنانے سے متعلق شقیں شامل کی جائیں۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق...