2025-09-19@06:46:24 GMT
تلاش کی گنتی: 329

«پاکستان کی سرحد تک»:

(نئی خبر)
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب---فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے۔ نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور بلند رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے۔مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کے ذریعے دفاع کو تقویت دی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم اُنہوں نے  کہا کہ 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب...
    سابق وزیراعظم اور رہنما مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر 28 مئی کو پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے 27 سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔ نواز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری مختصر پیغام میں قوم کو یوم تکبیر کی مبارک باد دی۔ قوم کو یوم تکبیر مبارک — Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 28, 2025 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ایکس پر جاری پیغام میں قوم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کی جو خدمت اللّٰہ تعالی نے آپ کے مقدر میں لکھی ہے، وہ کسی اور کے حصے میں...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 27 برس مکمل ہونے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کئے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پر قوم کو دلی مبار کباد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا،...
    وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کی ضمانت ہے، ایٹمی دھماکوں نے دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج اور ایٹمی سائنسدانوں نے تاریخ رقم کی، یوم تکبیر ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے بے لوث خدمت کا درس دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی دفاع وطن کے لیے ہر پل تیار...
    یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، معرکہ حق ، آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کیخلاف شاندار فتح نے یوم تکبیر کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،بزنس کمیونٹی اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں لانے کیلئے محنت جاری رکھے گی۔28مئی یوم تکبیر کے موقع پراپنے پیغام میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ 28مئی کا دن ملک کی تاریخ...
    کراچی میں یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 28 مئی قوم کے غیر متزلزل عزم، حوصلے اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے، یوم تکبیر ہمارے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی ہیروز...
    اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جب وطن عزیز نے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، اور اس دن کیے گئے ایٹمی دھماکے نہ صرف پاکستان کی تکنیکی مہارت بلکہ قومی اتحاد کا بھی مظہر ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار...
    ملک بھر میں آج ‘یومِ تکبیر’ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ علماء کرام نے پاکستان کی سر بُلندی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو 27 سال مکمل، صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات علماء کرام کا کہنا تھاکہ 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے، آج پاکستان زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ملک کا فخر ہیں اور دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار...
    یوم تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے اور آج ملک بھر میں اس دن کے موقع پر قرآن خوانی و دعاؤں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ کلمے کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کا اسلامی دنیا کی پہلی اور واحد ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔ یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔ پاکستان پہلا اسلامی ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے  اور اس کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے...
    یوم تکبیر پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی عوام کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے عوام کو مبارکباد پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یوم تکبیر 1998 کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن بحال کرنے اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیت قومی امانت ہے، جو عوامی امنگوں کی عکاس ہے۔ آئی ایس پی آر...
    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو...
    ویب ڈیسک:وطن عزیز کے27ویں یوم تکبیرکے موقع پر مسلح افواج اور سربراہان نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس کی عوام کو دلی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر اس اہم موقع کی یاد ہے جب 1998 میں پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھرا، پاکستان نے جنوبی ایشیا میں اسٹریٹیجک توازن کو بحال کرتے ہوئے دفاع کے حق کا اظہار کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم یہ تاریخی کامیابی قوم کے غیر متزلزل عزم، اتحاد...
    لاہور؍ اسلام آباد؍ گوجرانوالہ  (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر  بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ حکومت  کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان  کیا گیا ہے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 ء میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔  پنجاب حکومت...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
    ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
    یوم تکبیر کے 27 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یومِ تکبیر کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998 میں اس...
    —فانئل فوٹوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے 28 مئی کو...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ)...
    سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے وفاقی وزیر قانون  نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم تکبیر...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز) 28مئی 2025 یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باعث آئیسکو انتظامیہ نے بیچ نمبر5جس کی مقررہ تاریخ28مئی2025تھی اس میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے اور اب متعلقہ صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی اب بغیر کسی پریشانی اوراضافی سرچارج کے29مئی2025 تک کر سکیں گے۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو دفاتر ، مجاز بنکوں اور پوسٹ آفسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
    تپتی اور دہکتی دوپہروںکا حامل ماہِ مئی بھی عجب مہینہ ہے۔325سال قبل یہ بھی مئی ہی تھا جب شیرِ میسور ، ٹیپو سلطان،نے انگریز سامراج کے خلاف جنگِ آزادی لڑی۔سلطان فتح علی خان المعروف ٹیپو سلطان نے متحدہ ہندوستان کو انگریز سامراج کی حکمرانی میں جاتے دیکھ کر آزادی کے لیے ایسی جانبازی کا مظاہرہ کیا کہ تاریخ عش عش کر اُٹھی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار ٹوٹی تو متحدہ ہندوستان میں کامل آزادی کے خواب بھی ٹوٹ گئے۔ ہمارے قومی شاعر ، جناب علامہ اقبال، خود بھی ٹیپو سلطان شہید کے مرقد پر حاضر ہُوئے اور ٹیپو سلطان کو شاعری کی زبان میں زبردست خراجِ تحسین و عقیدت بھی پیش کیا۔ 4مئی1799 کو شہید ہونے والے ٹیپو سلطان نے تو...
    سٹی 42 : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام قربانی فی سبیل اللہ مہم کے آغاز کے موقع پر ایک اہم پریس کانفرنس الخدمت ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کاکہنا تھا  کہ ہر سال کی طرح رواں برس بھی الخدمت ملک بھر کے غربا، مساکین، یتامی، جیلوں میں قید افراد، بیواؤں اورخواجہ سراکمیونٹی سمیت  دیگر مستحق خاندانوں کے لیے قربانی فی سبیل اللہ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس سال بھی پاکستان کے علاوہ غزہ مہاجرین کے لیے مصر، اردن القدس اور ویسٹ بینک میں الخدمت چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کے ذریعے غزہ مہاجرین تک قربانی کا گوشت محفوظ طریقے سے پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال عیدالاضحی کے...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔   مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔ بیرسٹر...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی رجسٹرڈ، آپریٹڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیارے پابندی کی زد میں رہیں گے، یہ پابندی بھارتی فوجی طیاروں پر بھی لاگو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون تک توسیع کردی گئی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی کے معاملے پر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا، نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کی پرواز پر پابندی میں 24 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مدت میں توسیع کا نوٹم میں مزید کہا ہے کہ بھارتی...
    گزشتہ روز پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد چینی وزیرِخارجہ وانگ ژی کی جانب سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی، اُس میں کہا گیا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو یا اقتصادی راہداری کے منصوبے میں افغانستان کو شامل کیا جائے گا۔ آج پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ سی پیک ٹو منصوبے کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ازبکستان پاکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے عمل کی دستاویزی تیاریاں مکمل ہو چُکی ہیں۔ یہ ریلوے لائن ازبکستان سے بذریعہ افغانستان خرلاچی بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہو گی اور چین نے اس منصوبے کو...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں پاکستان کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز، سیکیورٹی صورتحال، اور آپریشن “بنیان مرصوص” کی تکمیل سمیت اہم قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز بلوچستان کے ضلع خضدار میں حالیہ دہشت گرد حملے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا، جن میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ فورم نے اس بربریت کو بھارت کی پشت پناہی میں چلنے والی دہشت گرد پراکسیز کی سفاک کارروائی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔...
    بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
    پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور سیکیورٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائت)پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کردی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔  ملاقات میں علاقائی امن، ترقی اور رابطہ کاری پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا اور تینوں ممالک نے سفارتی روابط اور باہمی اعتماد بڑھانے پر زور دیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں بہتر سکیورٹی کے ماحول کو علاقائی ترقی کا اہم عنصر قرار دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے کی حمایت کی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت عملی تعاون پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں ممالک...
    ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات جب کہ بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کی غیر رسمی سہ فریقی ملاقات بھی ہوئی جس میں سفارتی روابط کو فروغ دینے، باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور تجارت، انفراسٹرکچر اور ترقی جیسے شعبوں میں عملی اقدامات پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔ دونوں رہنماوٴں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووٴں اور عالمی فورمز پر تعاون سمیت کئی اہم امور پر...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے باعث بھارتی ایئر لائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، کموڈور عابد رانا اور ایوی ایشن کے ماہر صحافی طارق ابوالحسن کے مطابق، بھارتی پروازوں کو لمبے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے وقت اور ایندھن دونوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا ہوائی نظام زیادہ فعال ہونے کے باعث اسے اس پابندی سے سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، جبکہ پاکستان پر اس کے اثرات نہایت محدود ہیں۔ کموڈور عابد رانا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارت کو اب تک 100 ملین ڈالر سے زائد نقصان ہو چکا ہے، جہازوں کو...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...
    وزیراعظم نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی اور شر پھیلانے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ وزیرِ اعظم نے لکی مروت میں 5، بنوں میں 2 اور میر علی شمالی وزیرستان میں 2 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم...
    نئی دہلی:بھارتی  سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تنازع ہمیشہ سے روایتی ہتھیاروں تک محدود ہے اور کبھی دونوں پڑوسی ملکوں نے ’ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا کوئی اشارہ‘ نہیں دیا۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پارلیمنٹ کی کمیٹی کو ’آپریشن سندور‘ پر بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں دوطرفہ طور پر سیزفائر کے سمجھوتے تک پہنچے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ سے پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے متعدد بار پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں امریکہ کے کردار پر سوالات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 10 مئی کو دونوں ملکوں کے ڈائریکٹرز جنرل ملٹری آپریشنز تمام فوجی اقدامات کو روکنے پر متفق ہوئے۔ بھارتی پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس کی صدارت اپوزیشن...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ 2.4 ٹریلین روپے کے گردشی خسارے کو مالی سال 2025 کے اختتام تک ختم کر دیا جائے گا آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پہلے جائزے اور کارکردگی کے معیارات میں ترمیم کی درخواست کے سلسلے میں رپورٹ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دلایا کہ موجودہ 2.4 ٹریلین روپے کا بقیہ حصہ مالی سال 2025 کے آخر تک کلیئر کر دیا جائے گا 348 ارب روپے آئی پی پیز کے بقایاجات کی دوبارہ گفت و شنید کے ذریعے ادا ہوں گے جن میں سے 127 ارب روپے گردشی قرض اسٹاک کلیئرنس کے لیے پہلے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو (Irfan Neziroglu) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔ بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور سٹرٹیجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش...
    پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تو دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے تاہم اگرایسے...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری  نے خبردار کیا ہے کہ اگر انڈیا نے پانی میں پاکستان کا حصہ کم  کرنے کی حالیہ دھمکیوں  پر عمل کی کوشش کی تو اس کے ایسے نتائج سامنے آئیں گے جو نسلوں تک محیط ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق  کی کہ پاکستان نے انڈیا کے پانچ نہیں بلکہ چھ طیارے گرائے ہیں اور چھٹا طیارہ میراج ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ  دعویٰ کیا تھا  لیکن اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی یہی بات دہرائی ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے  انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ’امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی...
    پاکستان کا خوراک کا درآمدی بل رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران تقریباً 7 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 6 ارب 82 کروڑ ڈالر تھا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے خوردنی تیل، چائے اور چینی کی زیادہ درآمدات کی وجہ سے ہوا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق درآمد شدہ غذائی اشیاء میں پام آئل کا سب سے بڑا حصہ ہے، اس کے بعد دالیں، چائے، سویا بین آئل اور چینی کا نمبر آتا ہے۔ پام آئل کی درآمدات کی مالیت جولائی تا اپریل مالی سال 25 کے دوران 2...
    کشیدگی کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے جنگی جرائم میں شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا،  بھارت نے نہ صرف پاکستان کیخلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئےجس میں 15 معصوم بچے ،7 خواتین اور 18...
    اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نےرواں مالی سال25-2024 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد اور نئے مالی سال میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کردی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی معیشت سے متعلق کنٹری رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں  کہا گیا ہے کہ 27-2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو4.1 فیصد تک پہنچ جائے گی جبکہ  2027 تا 2030 معاشی شرح نمو 4.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ  اگلے مالی سال 26-2025 کے دوران پاکستان میں افراط زر کی شرح 7.7 رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران مہنگائی 5.1 فیصد...
    سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔   گوجرانوالہ چھاؤنی آمد پر  صدرِ آصف علی زرداری اور محسن نقوی کو  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خوش آمدید  کہا ۔  صدرِ مملکت نے معرکہ حق آپریشن میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پاک فوج کی جرات و استقامت کی تعریف کی۔ آصف علی زرداری نے شہداء کو خراجِ عقیدت، قربانی کو قومی فخر قرار دیا ۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا صدرِ مملکت نے اس موقع پر کہا کہ قوم کے سپوت...
    معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی یوٹیوب چینلز پر پاکستان کا ملی نغمہ نشر، ہندوستانی تلملا اٹھے آپریشن بنیان مرصوص کامیابی سے سر انجام دینے پر پاک افواج کی جانب سے خصوصی نغمہ ریلیز کیا گیا ہے، ’یلغار‘ نامی نغمے کے بول لہو گرما دینے والے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نیا ملی نغمہ جاری کردیا اس نغمے میں پاک فضائیہ کی کامیابی کو  بھی سراہا گیا  ہے، اس نغمے کے چند بول کچھ یوں ہیں۔  یلغار ہے یلغار ہے باطل کے لیے یلغار ہے تیار ہیں تیار ہیں  دشمن کے لیے...
    آسام کے وزیراعلٰی کہا کہ ہماری حکومت کسی بھی وجہ سے ملک دشمن پاکستان کے حامیوں کو کوئی بخشش نہیں دیگی اور مہم جاری رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے آسام پولیس نے پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما ہر روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان گرفتاریوں کی معلومات دے رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اب تک آسام کے 21 مختلف اضلاع میں 58 سے زیادہ گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ گرفتار ہونے والوں میں طالب علم، صحافی اور سماجی کارکن شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال بھلے ہی ختم...
    بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
    لاہور: پاک فوج نے ایک انتہائی خطرناک اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس حملہ آور ڈرون کو جیم کر کے بحفاظت زمین پر اتار لیا۔ یہ ڈرون پولینڈ کا تیار کردہ WARMATE 5.0 ماڈل ہے، جو دنیا بھر میں حملہ آور مشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اپنے ساتھ پانچ کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون دراصل ایسے اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا جن کی اسٹرٹیجک اہمیت ہو، جیسے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹرز، فضائی دفاعی نظام، اور دشمن کے اہم ٹھکانے۔ بھارت کی جانب سے ایسے خطرناک ڈرونز کا استعمال یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین پر براہ راست حملے کی ناپاک کوششیں جاری رکھے ہوئے...
      معرکہ حق قومی قوتوں کی ہم آہنگی اور قوم کے غیر متزلزل عزم کی عظیم مثال بن گیا، عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا،کوئی خود مختاری چیلنج کرنے کی غلط فہمی میں نہ رہے ورنہ ہمہ گیر ،فیصلہ کن جواب دیا جائے گا بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا،ڈی جی آئی ایس پی آر مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا، بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا مربوط مثالی مظاہرہ تھا،پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے کیخلاف آہنی دیوار کی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ پاکستان نے 22اپریل سے 10 مئی کی صورتحال کو معرکہ حق قرارد دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ ترجمان پاک فوج کا...
    مسلح افواج نے آپریشن بُنیان مرصوص کی کامیاب تکمیل کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف 22 اپریل سے 10 مئی تک ہونے والی جھڑپوں کو معرکہ حق کا نام دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں بتایا کہ اس کے بعد 10 مئی کو پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کے خلاف آپریشن "بُنیان مرصوص" کامیابی سے مکمل کیا۔ معرکہ حق آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 6 اور 7 مئی کی شب سے جاری بزدلانہ جارحیت کے جواب میں "معرکۂ حق" آپریشن شروع کیا گیا، بھارتی افواج کی جارحیت میں خواتین، بچے، بزرگوں...
    پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ کی تکمیل کا اعلان کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 6 اور 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھیں، پاکستان نے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے10مئی تک کے معرکے کو ’’معرکۂ حق‘‘ کا نام دے دیا۔آئی ایس پی آر نے معرکہ حق 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ معرکۂ حق، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق، بھارتی میڈیاامریکا کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معرکہ حق،آپریشن “بنیان مرصوص”: پاکستان کی تاریخ ساز جوابی کارروائی،پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی بزدلانہ جارحیت اور بے گناہ پاکستانی شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شہادت کے جواب میں عظیم الشان آپریشن “بنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کارروائی بھارتی حملوں کے خلاف انصاف، انتقام اور قومی وقار کی بحالی کا وعدہ تھا، جو الحمدللہ مسلح افواج نے پورا کر دکھایا۔ مسلح افواج نے اللہ رب العزت کی مدد، نصرت اور کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو جواب دینا ایمان کا تقاضا ہے، اور ہم عاجزی سے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63برسوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔انہوں نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت کی سماعت ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے، عدالت نے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی۔ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان...
    حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی تینوں بندرگاہیں کراچی بندرگاہ، پورٹ قاسم اور گوادر بندرگاہ کا معمول کے مطابق کام کرتے رہنا پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاک بحریہ کی مؤثر حکمت عملی کے باعث بھارتی بحریہ اپنے پانیوں تک محدود رہی، بھارتی بحریہ جنوب میں پاک بحریہ کو چیلنج کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے پورے عرصے کے دوران پاک بحریہ کی کڑی نگرانی اور مسلسل موجودگی کے سبب بھارتی بحریہ کا کوئی بھی جہاز یا ایئر کرافٹ پاکستان کی جانب پیش قدمی نہ کر سکا۔ پاک بحریہ کی زبردست حکمت عملی کی بدولت بھارتی ایئر کرافٹ کیرئیر (آئی این ایس وکرانت) پاکستان کیلئے...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان نے چائنیز ٹیکنالوجی استعمال کی، اگر جے 10 سی طیارے نے رافیل کو گرایا ہے تو یہ واقعی حیران کن ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملوں کے دوران چینی ساختہ اینٹی ایئرکرافٹ ڈیفنس سسٹم استعمال کیا۔مائیکل کلارک کے مطابق میرے خیال سے بھارت کوپاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پرحیرت ہوئی ہوگی۔اس سے قبل امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھایا اور سنسنی خیز انکشافات کئے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ کئی دنوں سے پوری دنیا...
    لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاک فوج کا آپریشن ’’بنیان مرصوس ‘‘بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔خواجہ سعد رفیق...
    سٹی42:  آج ہفتے کے روز عل یالصبح پاکستان کے کاؤنٹر اوفینسِو آپریشن کے بعد  بھارت کے کمیونی کیشن سسٹم کو شدید نقصان پہنچا، اس کے  26 فوجی اڈوں کو برباد کر دیا گیا تو بھارت نے امریکہ سے پاکستان کو جنگ بندی پر قائل کرنے کے لئے کہا، امریکہ کی حکومت نے ترکی سعودی عرب کے ھکومتوں سے پاکستان کے ساتھ رابطہ کاری کی درخواست کی، ان برادر ملکوں کے رہنماؤں کی درخواست پر پاکستان  نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ پاکستان کا پرچم اللہ تعالی نے سر بلند رکھا اور فتح سے نوازا؛ خواجہ عمران نذیر  پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ دوست...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں اس جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ امر اہم ہے کہ اس پیش رفت کو درست تناظر میں دیکھا جائے، بھارت نے 7 مئی 2025ء سے پاکستان کی خودمختاری کی مسلسل خلاف ورزیاں کیں، جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں پڑگیا اس کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل کا...
    پاکستان اور بھارت سیز فائر پر تیار،اب تک کی بڑی خبرآگئی
    پاکستان کی فضائی حدود کل 11 مئی دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیشِ نظر پاکستانی فضائی حدود کو ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح فجر کے وقت پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کیا ہے۔ بھارت میں ایئربیس ادھم پور، براہموس اسٹوریج پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ، سپلائی ڈپو ’اُڑی‘، سپلائی، بھارتی بریگیڈ کوارٹر جی ٹاپ و دیگر تباہ کر دیے گئے
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔ نجی چینل کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ملک بھر کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک کے لیے بند کردی ہے اور اس حوالے سے نوٹس تو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے فضائی آپریشن وقفے وقفے سے تعطل کا شکار رہا ہے، ایئرپورٹس کی متواتر بندش کے باعث قومی و بین الاقوامی پروازوں سمیت حج آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ سیالکوٹ میں زور دار دھماکے کی اطلاع ملی ہے، ذرائع
    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ  پاک فوج کا آپریشن بُنیان مرصوس بھارت کی آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی تک جاری رہے گا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیر ریلوے اور لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت زیادہ صبر و تحمل اور برداشت سے کام لیا ہے، اب ہندوستان میں آر ایس ایس سرکار کی مکمل تسلی کروانے تک آپریشن بنیان مرصوص ان شا اللہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معصوم، بے گناہ اور نہتے شہریوں کا لہو بہایا گیا ہے مگر ہماری افواج پاکستان کا نشانہ صرف حملہ آور جارح بھارتی فوج ہے، بھارتی عوام نہیں۔ خواجہ سعد رفیق...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کی فضائی حدود اتوار کی دوپہر 12 بجے تک بند کردی گئی  اور اس سلسلے میں ایک نوٹم بھی جاری کردیا گیا۔ سماٹی وی کے مطابق ترجمان  پی اے اے نے بتایا کہ فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے بند رہے گی ۔  مزید :
    9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مکاری اور پاگل پن کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ...
    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے پاکستان کی فضائی حدود 10 مئی کی صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کردی ہے۔ Post Views: 4
    پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، فضائی حدود آج رات سے کل دوپہر 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔
    نائب وزیراعظم بھارت نے نور خان، شورکوٹ ایئر بیس پر حملہ کیا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، یہ آپریشن اب منطقی انجام تک جاکر ختم ہوگا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے نور خان ایئر بیس اور شوکوٹ ایئر بیس کو نشانہ بنایا جو ناقابل قبول تھا، ہم اپنے دفاع کے طور پر کارروائیاں کررہے ہیں، بھارت باز نہیں آرہا، تین دن سے تماشہ لگایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی خطے میں حاکمیت قائم نہیں ہونے دیں گے، آج کے آپریشن کا نام قرآن حکیم کے حوالے سے ہے،...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی  آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں "بہت زیادہ اعتماد" ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور...
    نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون  اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق" گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر،...
    ---فائل فوٹو پاکستان میں صارفین کی بغیر وی پی این کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس تک رسائی بحال ہونے کی اطلاعات ہیں۔  پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) گزشتہ روز بغیر وی پی این یا پراکسی کے قابلِ رسائی ہوگیا، جس سے ملک بھر میں صارفین نے سکھ کا سانس لیا، یہ پیش رفت ایک سال سے زائد عرصے کی بندش کے بعد سامنے آئی۔فروری 2024ء کے عام انتخابات کے بعد ملک گیر احتجاج اور مبینہ دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں حکومت نے 17 فروری کو ایکس تک رسائی معطل کر دی تھی، اس بندش کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کو پلیٹ فارم استعمال کرنے کے لیے وی پی این یا دیگر متبادل ذرائع کا سہارا لینا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے...
    ---فائل فوٹو  پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق  77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
    انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔انڈین فوج کے حکام نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک بج کر پانچ منٹ سے ڈیڑھ بجے تک جاری رہنے والی کارروائی میں پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں جن نو مقامات پر ’دہشتگردوں کے انفراسٹرکچر‘ کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے پانچ پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر جبکہ چار پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع ہیں۔ انڈیا کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں...
    نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے بےباک انداز سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے صارفین کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد ایک تنقیدی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں سفارش اور تعلقات کی بنیاد پر کام حاصل کرنے کے رجحان کا انکشاف کیا۔ علیزے نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کبھی غیر اخلاقی طریقے سے کام نہیں لیا، اور ان کے مطابق صرف پاکستان میں ہی ایسے لوگوں کے لیے جگہ ہے جو “پرچی” کے ذریعے آگے بڑھتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں 1.64 فیصد کمی آگئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ ماہ ہی فرانس کے ساتھ مزید 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا جن میں 3 رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ...
    فوٹو فائل لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب ہوئی، جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں نے پریڈ کی۔ فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ہاتھ سے بنے قالینوں کی تین روزہ عالمی نمائش رواں سال اکتوبر میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ۔(جاری ہے) ترجمان کے مطابق پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ا یکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے زیر اہتمام 7سے 9اکتوبر تک جاری رہنے والی نمائش میں ہاتھ سے بنے قالینوں کے مینو فیکچررز اور بر آمد کنندگان اپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے۔ نمائش میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی خریدار شریک ہوں گے۔
     لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان تیار ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیاچن سے لے بحیرۂ عرب کے پانیوں تک پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے مکمل تیار ہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔دشمن کی کسی بھی مذموم کاروائی سے نپٹنے کے لئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔بھارت نے پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ لاہور میں لڑکیوں کو اوباش نوجوانوں سے بچانے کے لیے خواتین اہلکار تعینات کی گئیں تو لڑکوں نے پولیس والیوں سے ان کے ہی نمبر مانگنا شروع کر دیے سیکیورٹی ذرائع نے...