2025-07-04@07:04:11 GMT
تلاش کی گنتی: 682
«پوری بہادری»:
(نئی خبر)
معروف اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر چاند رات کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک سیلفی شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ موجود ہیں۔ ہانیہ عامر نے سر ڈھانپا ہوا ہے اور سیاہ عبایہ میں ملبوس ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔ https://www.instagram.com/p/DK2_zQjIypx/ اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے۔ ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں یمنیٰ زیدی، میشا شفیع، سلمیٰ حسن سمیت دیگر نے حج کی مبارک باد بھی...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔

وزیراعظم سے مصطفی کمال اور عائشہ رضا فاروق کی ملاقات،دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے روٹین امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں ہے ان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ...
گذشتہ شب غزہ میں جنگ بندی پر مبنی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اپنی عملی شراکت کے امریکی اعلان کے بعد غاصب صیہونیوں نے آج المعمدانی ہسپتال سمیت غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید حملے کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے المعمدانی ہسپتال پر ہونے والے سفاک اسرائیلی رژیم کے تازہ انسانیت سوز حملوں میں مزید 4 فلسطینی صحافی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں فلسطین الیوم کے صحافیوں سلیمان حجاج اور اسمعیل بدح سمیت شمس نیوز کے رپورٹر سمیر الرفاعی بھی شہید ہوئے ہیں۔ المعمدانی ہسپتال کے احاطے پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے دوران العربی...
13 D پلاٹ نمبر A93اور A121 کی رہائشی اراضی پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ ،گیس، بجلی، پانی ،اور پارکنگ کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ملوث افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ، ترقی سے نوازے جانے کا سلسلہ شروع سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم گلشن اقبال میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ نے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد 13 D پلاٹ نمبر A93 اور A121 پر کمرشل تعمیرات کی سرپرستی شروع کر دی جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں گلشن اقبال اسکیم 24 کے رہائشی پلاٹوں پر...
وزیراعظم کی ایم کیو ایم وفد کو کے فور منصوبے، کراچی ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے...
اسلام ٹائمز: مشاعرے میں فراست رضوی، ندیم نقوی، جہانداد منظر، زین اعظمی، کلیم اختر کلیم، حسن مجتبیٰ، ماہر نقوی، زین رضا، فرحان جعفری پیکر، منہال رضوی، حیدر رضوی، ندیم عباس، قسیم زیدی، عماد نقوی و دیگر شعراء نے کلام پیش کئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ تنظیم سخن کراچی کے زیر اہتمام امام خمینیؒ آڈیٹوریم جعفرطیار سوسائٹی میں لاپتا افراد سے اظہار یکجہتی کرنے کیلئے ایک مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، مشاعرے کی صدارت معروف شاعر و ادیب فراست رضوی نے کی، مشاعرے میں فراست رضوی، ندیم نقوی، جہانداد منظر، زین اعظمی، کلیم اختر کلیم، حسن مجتبیٰ، ماہر نقوی، زین رضا، فرحان جعفری پیکر، منہال رضوی، حیدر رضوی، ندیم عباس، قسیم زیدی، عماد نقوی و دیگر شعراء کرام نے لاپتا افراد سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی کلام پیش کئے۔ مشاعرے میں نظامت کے فرائض غدیر تابش نے انجام دیئے۔ قارئین محترم...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مظفر گڑھ میں جرمن شہری کی سربراہی میں چائلڈ پورنوگرافی کا ریکٹ چلایا جارہا تھا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ 23 مئی کو 5 گھنٹے طویل آپریشن کے دوران گینگ میں شامل 2 افراد کو گرفتار اور 10 بچوں کو گینگ کے چنگل سے نکالا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ گروہ بچوں کے جنسی استحصال کی وڈیوز ڈارک ویب پر ڈال رہا تھا، گینگ کے سرغنہ جرمن شہری تک پہنچنے کے لیے بھی کوششیں کی جارہی ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایف آئی اے کرائم سرکل کے بجٹ میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایف آئی آے...
پاکستان میں انتخابی عمل کا جائزہ لینے والے ادارے’ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک( فافن) نے گزشتہ روز پی پی 52 سیالکوٹ میں ہونے والے ضمنی انتخاب سے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے۔ فافن کے مطابق پی پی 52 کے ضمنی انتخاب میں چند معمولی بے ضابطگیاں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ غلط ووٹوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق پہلی پوزیشن لینے والے امیدوار کا مدمقابل امیدوار سے جیت کا فرق 8 ہزار 535 ووٹوں سے بڑھ کر 39 ہزار 684 ووٹ ہو گیا۔ ادارے کے مبصرین نے گنتی کے وقت مختلف سیاسی گروہوں سے تعلق رکھنے والے 31 پولنگ ایجنٹس سے انٹرویو کیے، تمام نے انتخابی عمل پر اطمینان ظاہر کیا۔...
---فائل فوٹو کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے 2024-25 کی پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ جاری کردی جس میں متنازع قوانین کی واپسی اور مشاورت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال بھر صحافیوں پر حملے، گرفتاریاں، اغواء اور مقدمات رپورٹ ہوئے، پیکا ایکٹ 2025ء اور ہتک عزت قانون 2024ء آزادی اظہار پر حملہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اور وفاقی حکومت نے میڈیا قوانین پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، صحافت پر ریاستی و غیر ریاستی دباؤ سے آزادی رائے شدید خطرے میں ہے۔ سی پی این ای کا صحافی فرحان ملک اور وحید مراد کی گرفتاری پر اظہار تشویشسی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف اور سیکریٹری جنرل...
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...
لاہور: رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی جو بات ہے چاہے وہ پیپلزپارٹی کرے یا تحریک انصاف کرے ، میں گزشتہ تقریباً 30 سال سے زائد کے عرصہ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، جہاں پر دھاندلی ہوتی ہے، دھاندلی کا مارجن اتنا نہیں ہوتا کہ آدھوں آدھ فرق آجائے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشن سے ابھی تک دھاندلی کی رپورٹ نہیں آئی ہے، یہ اکثر واویلا کرتے ہیں، تحریک انصاف کے ہمارے ساتھی کہ فارم 47 ، فارم 47، تومیرے خیال میں ان کے پاس جواپنے فارم45 ہے اس کے حساب سے بھی یہ آدھوں آدھ سے زیادہ کے فرق سے...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ بھارت نے جھوٹے دہشتگردی کے الزامات کو جنگ کیلئے جواز بنانا شروع کیا، جھوٹے الزامات کو جنگ کا جواز بنانے کا سلسلہ معمول نہیں بننے دیا جا سکتا، ناصرف دو ممالک بلکہ پوری دنیا کو جنگ اور ہائپر نیشنل ازم سے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی پالیسی ناقابل قبول ہے۔نیویارک میں موجود پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی دورے کا آغاز کر دیا، وفد یو این ہیڈ کوارٹر کے گرد بین الاقوامی برادری کو سفارتی ایجنڈا دینے میں سرگرم ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستانی وفد...
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے روک دیا۔وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ کے سامنے بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات کے معاملے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے متعدد کیسز کو یکجا کر کے سماعت کی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل،الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلاء اور نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، ہائیکورٹاسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے،...
وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات اور میونسپل کارپوریشن کے اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کو پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سے روک دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیسز یکجا کرکے سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی، بدر اقبال، محمد علی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، الیکشن کمیشن، سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے وکلا سمیت ایڈیشنل اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل بھی پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کمیشن ایکٹ 2025 قائمہ کمیٹی میں زیر بحث ہے، جہاں سے پھر یہ بل پارلیمنٹ بحث کے لیے واپس آئے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) آپریشن’ بنیان المرصوص ‘ کے ہاتھوں منہ کی کھانے والے بھارت کے زخم آج بھی تازہ۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ اپنے ہی ملک میں دفاعی ساز وسامان کے حصول اور ڈلیوری میں ہونے والی تاخیر پر پھٹ پڑے۔ دہلی میں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کی سالانہ بزنس کانفرنس سے خطاب کے دوران بھارتی ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار کسی معاہدے پر دستخط کرتے وقت ہمیں یقین ہوتا ہے کہ یہ وقت پر نہیں ہو پائے گا لیکن ہم اس کے باوجود یہ کانٹریکٹ کرتے ہیں، میں کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوا ہے۔...
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 1100 سے زائد مہاجرین برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاجرین 18 کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کرکے برطانیہ پہنچے ہیں۔ برطانوی میڈیا نےبتایا کہ مہاجرین کی ایک دن میں اتنی بڑی تعداد میں آمد ایک ریکارڈ ہے۔ رواں سال 14ہزار811 افراد غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے، اسی مدت کے دوران برطانیہ آنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زائد ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں برطانیہ نے اپنی سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے، مہاجرین کو روکنے سے متعلق فرانس کے ساتھ معاہدہ طے پایا ہے۔ Post Views: 4
پشاور میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی کی نئی لہر اور ڈرون حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارت کو دندان شکن جواب پر پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی صوبائی کونسل کا اجلاس مرکز اسلامی پشاور میں صوبائی صدر عبدالواسع کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء مولانا ہدایت اللہ، مولانا تسلیم اقبال، جمعیت اہلحدیث کے محمد ادریس خلیل، جے یو پی کے ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا حنیف اللہ اور جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نورالواحد جدون سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس...
ہیونڈائی نیشاط موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نے اپنی مختلف ماڈلز کے فریٹ چارجز میں اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چارجز میں یہ تبدیلی جس کا اعلان 19 مئی 2025 کو سرکاری سرکلر کے ذریعے کیا گیا 1 جون سے موثر ہوگی اور ان تمام گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کی انوائس اُس تاریخ یا اس سے بعد میں ہوں گی۔ فریٹ چارجز میں 15 ہزار روپے کا اضافہ اس تبدیلی کا اثر ہیونڈائی کی مشہور ترین گاڑیوں پر بھی پڑے گا جن میں ہیونڈائی پورٹر، ایلانٹرا ہائبرڈ، ٹوسان ہائبرڈ، سونٹا اور سانتا فی ہائبرڈ شامل ہیں۔ ان تمام ماڈلز پر اب مزید 15 ہزار روپے کا فریٹ چارج لاگو ہوگا۔ ذیل میں تازہ ترین فریٹ چارجز کی تفصیل دی...
لاہور‘ اسلام آباد (کامرس رپورٹر + نمائند خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہآئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے مطمئن ہے10 مئی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر ہوا ہے دشمن خائف ہے اور بھارت کا غرور خاک میں ملا ہے۔انہوں نے اس امر کا اظہار فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ہے کہ 2035ء تک دنیا کی بہترین معیشت بنیں۔پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔فیشن اینڈ ڈیزائن کے شعبے میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ حکومت طلبہ کو سکالرشپس فراہم کر رہی ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا۔ ٹیکس چوری کے خلاف...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر چیز ٹرائی کر لی جیسے ہم پہلے بات کر چکے ہیں، نان ٹیکس سروس سے ایک چیئرمین بھی لے کر آئے، جو چیئرمین آئے انھوں نے بہت سارے اقدامات کیے، زیادہ تر فوکس اس چیز پہ تھا کہ نئی خریداریاں کی جائیں، ان کا جو انفرا اسٹرکچر ہے اس کو بہتر کیا جائے ، ان کو گاڑیاں دی جائیں، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اس کے ساتھ کچھ اور بڑی پرکیورمنٹس کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں 1030ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے،حکومت کا سارا زور تنخواہ دار...
مسجد پر بلڈوزر کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے اس کارروائی کو غیر قانونی، یکطرفہ اور فرقہ وارانہ ذہنیت کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع سہارَنپور میں ایک زیر تعمیر مسجد کو انتظامیہ کی جانب سے منہدم کئے جانے کے بعد ریاست بھر میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ ایک نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تعمیر غیر قانونی تھی اور متعدد بار نوٹس دئے جانے کے باوجود تعمیراتی کام جاری رکھا گیا، جس کے بعد اسے گرایا گیا۔ واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان عمران مسعود نے اس کارروائی کو غیر قانونی، یکطرفہ اور فرقہ...
انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کی مکمل منسوخی کا مطالبہ کردیا۔ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے جاری کی ہے جس میں پیکا کے تحت اظہارِ رائے پر قدغنوں کی نشاندہی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پیکا کا جابرانہ نفاذ ناقابلِ قبول ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ فریحہ عزیز کے مطابق پیکا میں جھوٹی معلومات پر مبہم سزائیں دی گئیں، ترمیمی ایکٹ کے تحت قابلِ ضمانت جرائم کو ناقابلِ ضمانت بنایا گیا۔ پیکا بل کی قومی اسمبلی سے منظوری، ایچ آر سی پی کا اظہارِ تشویشپیکا بل 2025ء کی قومی اسمبلی سے منظوری پر انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی) نے تشویش کا اظہار کیا...
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر افسران کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ عہدوں پر عارضی تقرریاں نامناسب ہیں، اور 2 ماہ کے اندر میرٹ پر مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کیا جائے۔ عدالت نے افسران کی معطلی سے متعلق جاری کیا گیا عبوری حکم امتناع واپس لیتے ہوئے ایم ڈی احمد علی صدیقی اور سی او او اسد اللہ کو نئے افسران کی تقرری تک کام کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے آبزرویشن دی کہ موجودہ صورتحال میں ان افسران کو ہٹانے سے شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے کیونکہ کراچی کے کئی علاقے پہلے ہی پانی سے...
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ہے، فیلڈ مارشل کی تقریب میں اس جماعت نے شرکت نہیں کی ، پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ کے پی کے کے کھیلوں کے ویران میدان دوبارہ آباد کرینگے۔ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلے منعقدہ نماشی ہاکی میچ کے موقع پر نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، طارق بگٹی کی کوششوں کوسراہتا ہوںوفاقی اور صوبای حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے، پی ایس...
اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیاں، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پبلک اکاونٹس کمیٹی نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب)کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاونٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران...
فائل فوٹو۔ سٹی کورٹ میں سیکیورٹی اور انتظامی مسائل کے حوالے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی اور جنوبی کی رپورٹس سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع شرقی میں 64 عدالتوں میں تزئین و آرائش اور مرمت کی ضرورت ہے، عدالتوں میں رنگ و روغن، باتھ رومز، چھتوں کی مرمت اور روشنی کے مناسب انتظامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالتوں میں فرنیچر کی فوری طور پر ضرورت ہے، ناکافی سہولتیں عدالت آنیوالوں اور عملے کے لیے پریشانی اور عدالتی کارروائی میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔رپورٹ کے مطابق گرمیوں میں عدالتوں میں ہوا کے گزر کا مناسب انتظام نہ ہونے سے اسٹیک ہولڈرز کو پریشانی ہے، عدالتوں میں سہولتوں کی فراہمی کے مناسب انتظامات جلد...
صنعاء : اسرائیلی فضائی حملے میں یمن کے حوثی کنٹرول شدہ ایئرپورٹ پر موجود آخری طیارہ تباہ کر دیا گیا۔ اسرائیل اور یمنی حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ حملے میں یمنیہ ایئر ویز کا وہ طیارہ نشانہ بنا جو حاجیوں کو سعودی عرب لے جانے والا تھا۔ صنعاء ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر خالد الشائف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا آخری فعال طیارہ تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر طیارے سے کالا دھواں بلند ہو رہا ہے۔ حوثیوں کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق یہ حملہ متعدد فضائی حملوں پر مشتمل تھا جس میں رن وے کو بھی نقصان پہنچا۔ یاد رہے کہ ایئرپورٹ نے 17 مئی کو محدود...
غزہ پر مسلسل جارحیت نے اسرائیل کو تنہا کر دیا:امریکی اخبار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز غزہ: امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں مسلسل وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے 17 ماہ بعد بھی اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر تیار نہیں بلکہ مسلسل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم امریکا کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، لیکن یہ عمل انتہائی بدنظمی اور افراتفری کا شکار ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھوک اور پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو...
غزہ: امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں مسلسل وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے 17 ماہ بعد بھی اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر تیار نہیں بلکہ مسلسل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم امریکا کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، لیکن یہ عمل انتہائی بدنظمی اور افراتفری کا شکار ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھوک اور پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔ ادھر، شہداء کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ حماس نے امریکی جنگ بندی تجاویز...
مصنوعی ذہانت (اے آئی) ملازمین کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی، ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول عالمی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت کے باعث 8 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا جس سے سب سے زیادہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر انحصار بڑھانے اور خودکار نظام اپنانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی نے ابتدائی طور پر ایچ آر کے 200 عہدوں کی جگہ لے لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آئی کے نظام کو اس طرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی...
اسلام آباد سے آسٹریلوی ہائی کمیشن کے ایک وفد نے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔ وفد نے ہوائی اڈے کی سہولیات، ایمرجنسی سروسز اور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا۔ وفد میں اسکاٹ گورڈن میکڈونلڈ گولڈن (سیکنڈ سیکریٹری و قونصل)، مسٹر ولی محمد (مینیجر قونصلر و پاسپورٹس) اور مسٹر ناصر عباس (اسسٹنٹ سیکیورٹی مینیجر) شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا اسکردو سمیت تمام ایئرپورٹس پر بہترین سہولیات مہیا کرنے کا حکم ایئرپورٹ مینیجر نے افسران کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا جن میں آفیسر کمانڈنگ (اے ایس ایف)، انچارج میڈیکل اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر شامل تھے۔ اس دورے کا مقصد سیاحوں، خصوصاً آسٹریلوی شہریوں کے لیے دستیاب سہولیات اور حفاظتی انتظامات سے واقفیت حاصل کرنا تھا۔ وفد...
جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز طرابلس(سب نیوز) لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میںقذافی شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ائیرپورٹ...
طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔" پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی...
سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے برطرف ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان ملازمین کو بیگمات، رشتہ داروں اور قریبی افراد کو غیر قانونی فائدہ پہنچانے کے الزامات کے تحت نوکریوں سے برطرف کیا گیا تھا۔ عدالت نے مشروط بحالی کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ بحالی کے باوجود متعلقہ ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق باقاعدہ انکوائری کی جائے گی۔عدالتی فیصلے کے مطابق انکوائری کا عمل تین ماہ کے اندر مکمل کرنا لازم ہوگا۔ اس دوران ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جائیں گی۔ تاہم، اگر انکوائری تین...
لاہور: عید الاضحیٰ پر جہازوں کو حادثات سے بچانے کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے اقدامات شروع کردیے۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، اس حوالے سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایئرپورٹ کے اطراف میں صفائی کا خصوصی پلان تیار کیا گیا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خصوصی مہم چلائی جائے گی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں گندگی اور جانور روں کی آلائشیں نہ پھینکنے سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹ بھی تیار کرلیے ہیں جبکہ مساجد میں بھی اس حوالے سے اعلانات کرائے جائیں گے، امام مساجد جمعہ کے خطبات...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کو بحال کرنے اور ان کیخلاف قواعد کے مطابق انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔ بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے ملازمین کی بحالی سے متعلق درخواستوں پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ملازمین کے رشتے داروں کو فنڈز سے فائدہ پہنچانے کے الزام میں برطرف کیا گیا تھا۔ ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا۔ وکیل کے مطابق قانون میں ایسی کوئی ممانعت نہیں کہ اپنے مستحق رشتے داروں کو انکم سپورٹ کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا۔ درخواست گزاروں کو ملازمت سے فارغ کرنے سے پہلے قواعد کے مطابق انکوائری نہیں کی گئی جب کہ بلوچستان ہائیکورٹ بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کو مشروط طور پر بحال کردیا۔ نجی چینل کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور دیگر حکام پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین کوبیگمات اور عزیز و اقارب کو فنڈز سے نوازنےکےالزام میں برطرف کیاگیا۔ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ بی آئی ایس پی ملازمین نے اختیارات سے تجاوز کرکےکسی کو فائدہ نہیں پہنچایا، جن ملازمین نے بیگمات کو فنڈز دیے ان کی تنخواہیں امداد کی شرط کی حد سے کم ہیں، قانون میں ممانعت نہیں کہ اپنےمستحق رشتے داروں کوبی آئی...
---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل طور عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے بھکاریوں کے لیے بنائے گئے فلاحی مراکز فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ بھکاری مافیا کے خاتمے کےلیے قانون تو بنا دیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، عدالت نے بھی پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا ختم کرنے کا حکم دیا، مگر سرکاری محکمے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، بیرون ملک بھی بھکاری مافیا بدنامی کا باعث بن رہا ہے، استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا جائے۔سیکریٹری داخلہ...
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی بیگر ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی۔عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹرز فعال کرکے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکے رپورٹ لائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کر لی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ محنت (ILO) اور پولینڈ کے قومی تحقیقی ادارے نے مشترکہ جائزے میں خبردار کیا ہے کہ تخلیقی مصنوعی ذہانت (جنریٹیو اے آئی) خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریوں میں بڑی تبدیلی لائے گی، جس سے ان کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بلند آمدنی والے ممالک میں خواتین کی 9.6 فیصد ملازمتیں خودکار نظاموں سے متاثر ہو سکتی ہیں، جو مردوں کے مقابلے میں قریباً 3 گنا زیادہ ہے۔ عالمی سطح پر خواتین کی 4.7 فیصد اور مردوں کی 2.4 فیصد نوکریاں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: تخلیقی مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ میں چین نے دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ’اے آئی‘ خاص طور پر ڈیٹا انٹری، ڈاکیومنٹ فارمیٹنگ اور...
واشنگٹن: امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اسی تناظر میں وہ چین سے اقتصادی اور عسکری معاونت حاصل کر رہا ہے تاکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنایا جا سکے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی،جوامریکی محکمہ دفاع کاحصہ ہے،نے اپنی رپورٹ میںیہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان بیرونی ذرائع سے آلات اور ٹیکنالوجی حاصل کر رہا ہے ان اشیاء کو براہ راست چین سے یا ہانگ کانگ، سنگاپور، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستان پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا فوکس ہمسایہ ملک کے ساتھ کشیدگی کے علاوہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچ علیحدگی پسندوں سے...
عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں سولر انرجی کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عسکری قیادت نے جوہری قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہمارے موقف کو پوری دنیا میں...
خانپور ڈیم—فائل فوٹو تیز آندھی کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی کو پانی فراہم کرنے والے خانپور ڈیم سے منسلک ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ہائی ٹینشن پولز گر گئے۔ایم ڈی واسا کے مطابق ایچ ٹی پولز گرنے کے باعث سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہو گیا۔ خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختمخیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں واقع خانپور ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم ہوگئی ہے، جس کے بعد ڈیم کے اسپیل وے کھول دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ بجلی کی سپلائی بند ہونے کے باعث راولپنڈی میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ سنگجانی ٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں، جس کے لیے...
—فائل فوٹوز صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وزیرِ ٹرانسپورٹ کی یقین دہانی پر ٹرانسپورٹرز کی ریلی منسوخ کر دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے نقصان کے ازالے کےلیے بھی بات کی گئی ہے، شہید ہونے والے ڈرائیورز کو 50 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ یہ بھی طے ہوا ہے کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے گورنر سندھ سے کراچی ٹرانسپورٹرز وفد کی ملاقات، آج کی ہڑتال مؤخر اس سے قبل صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے آج دن 3 بجے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا...
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)برطانیہ میں 2024 کے دوران امیگریشن میں کمی آدھی ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار پر آ گئی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 2024 کے دوران مہاجرت آدھی ہو کر 431,000 پر آ گئی جو کہ شدید تنقید کی زد میں آئے وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے۔(جاری ہے) برطانیہ کے دفتر شماریات (اواین ایس) کے مطابق 2024 کے آخر تک خالص مہاجرت کی تعداد 431,000 تھی، جو دسمبر 2023 کے اختتام تک ریکارڈ کی گئی 860,000 کی تعداد سے نمایاں طور پر کم ہے۔یہ کورونا وبا کے بعد خالص مہاجرت میں سب...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے دس سال پہلے پشاور سے لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔ وکیل درخواست گزار محمد حنیف آفریدی کے مطابق دس سال قبل درخواست گزار کے بیٹے کو پشاور کے علاقے پاؤکہ سے والد اور بھائی سمیت اٹھایا گیا، درخواست گزار اور اُس کے ایک بیٹے کو رہا کیا گیا جبکہ سرفراز کو لاپتہ کردیا گیا۔ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار سے موبائل، پلاٹوں اور گاڑی کے کاغذات بھی لے لیے گئے، درخواست گزار نے مختلف اداروں کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ملی، درخواست گزار نے مجبور ہوکر دس سال بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع...
برطانیہ میں قائم غیر سرکاری تنظیم ’ایکشن آن آرمڈ وائلنس‘ (اے او اے وی) کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان ان ممالک میں ساتویں نمبر پر رہا جہاں دھماکا خیز ہتھیاروں سے شہریوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں 248 واقعات کے دوران 790 شہری متاثر ہوئے، جن میں 210 شہری ہلاک ہوئے، یہ اعداد و شمار 2023 کے مقابلے میں شہری ہلاکتوں میں 9 فیصد کمی کو ظاہر کرتے ہیں، تاہم واقعات کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو 2023 میں 218 تھی۔ رپورٹ کا عنوان ”ایکشن آن آرمڈ وائلنس“ (اے او اے...
امریکی کورئیر کمپنی کا طیارے خطرناک حادثے سے بچ گیا، پائلٹ نے کمال مہارت کے ساتھ طیارے کو لینڈ کروالیا۔ امریکا کے نیو یارک ایئر پورٹ کے قریب پیش آنے والے واقعے میں طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکرانے کے باوجود طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک معروف کوریئر کمپنی کے طیارہ بوئنگ 767 ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ کی رپورٹ بتاتی ہے کہ طیارے کے دونوں انجنوں سے پرندے ٹکراگئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران جہاز کے فرسٹ آفیسر نے 5 سو فٹ کی بلندی پر 3 سفید پرندے دیکھے اور فوری چلایا، جس پر جہاز کے کپتان نے دھماکے کی آواز سنی اور...
انگلینڈ اور ویلز کے قیدی، جن میں کچھ سنگین مجرم بھی شامل ہیں، اب نئی اصلاحات کے تحت اپنی سزا کا ایک تہائی پورا کرنے کے بعد رہائی کے اہل ہوں گے۔ جسٹس سیکرٹری شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سزا کے آزادانہ جائزے کی زیادہ تر سفارشات کو قبول کیا ہے لیکن انہوں نے سنگین ترین مجرموں کی جلد رہائی کی اجازت دینے کے خلاف فیصلہ کیا۔ سابق کنزرویٹو لارڈ چانسلر ڈیوڈ گاؤک کی طرف سے کئے گئے بڑے جائزے میں یہ تجویز کیا گیا تھا کہ کچھ سنگین متشدد اور جنسی مجرم جلد رہائی کے اہل ہو سکتے ہیں، ایک تجویز جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔ شیڈو جسٹس سکریٹری رابرٹ جینرک...
راولپنڈی ( نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے ۔ ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے۔ 2مہینے کے بعد آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔ بجٹ اورسیاسی معاملات پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی۔ خیبرپختونخوا میں ہم نے آئی ایم ایف کے تقاضے پورے کیے۔ عدالتی حکم کے باوجود ہمیںعمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ ڈنڈے کے زور پر پاکستان کو نہیں چلایا جاسکتا۔ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو آئی ایم ایف کی مزید شرائط پوری نہیں کریں گے۔ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دوبارہ احتجاج کی ذمہ...
— فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے 4 لاپتہ شہریوں کی واپسی کی رپورٹ جمع کروادی۔لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران شہریوں کی واپسی پر عدالت نے اظہارِ اطمینان کیا۔عدالت نے شہریوں کی واپسی پر بازیابی کی درخواستیں نمٹادیں اور دیگر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو گمشدگی کا مقدمہ درج کروانے کی ہدایت کی۔عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت گرمیوں کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی۔

معصوم بچوں کی شہادت پوری قوم کے لئے باعثِ رنج و الم ہے، وزیر اعظم نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنا کر مضبوط اور واضح پیغام دیا،انوارالحق کاکڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلخراش واقعہ پوری قوم کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے سانحہ خضدار کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں تکبر کے دیوتا کو شکست ہوئی ہے، اور پہلگام واقعے کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ آور ہونے کی جو سوچ پروان چڑھائی جا رہی ہے، وہ ایک شدت پسندانہ ذہنیت کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا خواب درحقیقت بی جے پی کے سیاسی...
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...
راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازے جانے پر قوم سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہیں یہ اعزاز نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا ذاتی نہیں بلکہ پوری قوم، افواجِ پاکستان، اور بالخصوص سول و ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم کی امانت ہے، جس کو نبھانے کے لیے اگر لاکھوں عاصم بھی قربان کرنے پڑیں تو دریغ نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کی جانب سے اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ اعزاز افواجِ پاکستان اور پوری...
گلشن اقبال میںرہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری بلاک 5پلاٹ نمبر A161اور A184کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم نے خود ساختہ زیرو ٹالرنس پالیسی تشکیل دے رکھی ہے جس میںخطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہے ،جس کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تبدیل ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور بنیادی مسائل سر اٹھانے لگے ہیں۔ شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران...
ویب ڈیسک : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیز فائر پرعملدرآمد ہو رہا ہے اور ہم اس پر کاربند ہے تاہم اگر کسی بھی قسم کی جارحیت، شر انگیزی یا سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہمارا جواب بھرپور ہوگا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد بھارتی میڈیا نے شور مچایا تھا، ہم نے مختلف ممالک کو آگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔ پہلگام واقعے کےپہلے ہی دن سے عالمی برداری میں پاکستان کا پلڑا بھاری تھا مگر پھر بھی ہم نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی رات کو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا تھا جس کے...
فرینکفرٹ(نیوز ڈیسک)جرمنی کے شہر فرینکفرٹ سے سپین جانے والی لفتھانسا ایئر لائن کی ایک پرواز 10 منٹ تک بغیر پائلٹ کے چلتی رہی، جبکہ کاک پٹ میں موجود اکیلے کو پائلٹ بے ہوش تھے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یہ واقعہ 17 فروری 2024 کو فرینکفرٹ سے سپین کے شہر سیویل جانے والی پرواز میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز کے 43 سالہ کپتان بیت الخلا گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایئر بس اے 321 کے 38 سالہ کو پائلٹ بے ہوش ہو گئے۔ طیارہ، جس میں 199 مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، تقریباً 10 منٹ تک کسی کے کنٹرول کے بغیر محوِ پروز رہا۔ جرمن خبر رساں ادارے نے اپنی...
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
نیویارک: نامور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا نے جان بوجھ کر جعلی خبریں پھیلائیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ویڈیوز میں رد و بدل کر کے عوام کو گمراہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، کراچی بندرگاہ کو تباہ کیا، اور پاکستانی فضائیہ کے دو جنگی طیارے مار گرائے۔ تاہم، نیویارک ٹائمز کے مطابق ان میں سے کسی بھی دعوے کی نہ تو کوئی آزاد تصدیق ہو سکی اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا گیا۔ اخبار نے مزید انکشاف کیا...
ایبٹ آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 17 مئی 2025ء ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیر پر ”ادھر ہم ادھر تم“ کی ثالثی قبول نہیں ہو گی، حکومت کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ دنیا بھر میں پوری طاقت سے لڑے، جذبہ جہاد نے قوم کو متحد کر دیا، حکومت کی ذمہ داری ہے قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے، 10مئی کے بعد پوری دنیا میں ایک توانا اور طاقتور پاکستان ابھر کر سامنے آیا ہے، بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر بات کی جائے، امریکا کا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔ اسرائیل کو واضح پیغام دیا جائے کہ غزہ...
سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران پارلیمان نے سیاسی تقسیم بھلا کر اتحاد کا مظاہرہ کیا جو خوش آئندہے۔ نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صور تحال اور پاکستان بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا نواز شریف نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور عزم کے ساتھ وطن کا دفاع کیا، اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ انہوں...

ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، نواز شریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کیلئے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔ عوام کے نمائندوں نے 24 کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنی بہادر مسلح افواج کا حوصلہ بڑھایا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کا بے پایاں شکر ادا کرتے ہیں، جس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سے سرزمین وطن کا دفاع کیا، اس حوالے سے پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ان خیالات کا اظہار سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز...
پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاجی تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کمیٹی کو دے دیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی کمیٹی میں شامل رہنما آئندہ چند روز میں مشاورت کے بعد احتجاجی تحریک کا باقاعدہ اعلان کردیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک کمزور بنیاد پر غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ جارحیت کا مظاہرہ کیا تاہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان ہمیشہ ایک قدم آگے رہا۔یہ حقیقت کہ ہندوستان نے پہلگام حملے میں مبینہ طور پر پاکستانی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش کرنے یا غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پاکستان کی پیشکش کو قبول کرنے کا انتخاب نہیں کیا ہے، بھارت کا یہ عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ اس کا پہلے سے سوچی سمجھی جارحیت کا جنون ہے۔ مزید برآں بھارت کی جانب سے پاکستان میں حملے شہری اہداف پر کیے گئے، پاکستان نے اپنے دفاع میں ذمہ داری اور جارحانہ انداز میں...
حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت پر نظر آنے لگے ہیں۔ معروف پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم میرے برادر کی دلہن کے پوسٹر اور ساؤنڈ ٹریک کور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ فلم میں علی ظفر نے اہم کردار نبھایا تھا اور ان کے گانے فلم کی موسیقی کا نمایاں حصہ تھے، مگر اب سوشل میڈیا اور مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر جاری کی گئی نئی کور تصاویر میں ان کی موجودگی غائب ہے۔ فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی و عسکری سطح پر ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی...

پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے لیکن اپنے دفاع میں بھرپور جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے ، پاکستان کی بہادر اور پیشہ وارانہ مسلح افواج نے دشمن کو میں مؤثر اور بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے۔ انہوں نےیہ بات جمعہ کو یوم تشکر کے حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر کہی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر قومی پرچم لہرایا ۔وزیر اعظم آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان...
راؤدلشاد:ہائی ویزڈیپارٹمنٹ پنجاب میں زائدادائیگیوں کابڑااسکینڈل، 2019-21کی آڈٹ رپورٹ نےمحکمہ ہائی ویزپنجاب کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔ غلط ریٹ کےاطلاق سےقومی خزانےکو40کروڑروپےکانقصان پہنچانےکاانکشاف ہوا، ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ نےخلاف ضابطہ زائدادائیگیاں کیں، ہائی ویزڈیپارٹمنٹ نے22کیسزمیں غیرمنظورشدہ آئٹم کےتحت ادائیگی کی، تھرموپلاسٹک پینٹ کی ادائیگی منظور شدہ ریٹ کے بغیر کی گئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ محکمہ ہائی ویز نےایم آر ایس ریٹ نظر انداز کردیئے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی، آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے2019کےمالی سال کےدوران زائدادائیگی کاانکشاف کیا۔ غیر منظور شدہ ریٹس پر بھاری ادائیگیاں کی گئیں، ایس ڈی اے سی اجلاس میں محکمہ نے ادائیگی کا دفاع کیا۔

پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام شہدا بنیان مرصوص اور مزدور یونین کے مخلص ساتھی جو اس دنیاکے رخصت ہوگئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں چیئرمین سی ڈی اے و کمشنرآئی سی ٹی محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،پیرقاری عبید احمدعبید،صوفی محمودعلی،خالد محمود،اظہرخان تنولی،چوہدری زاہد احمد،سردارآصف،صفدرعباسی،سردارمرتضی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری...
تہمینہ شیخ، جو لاہور میں نجی نیوز چینل کے کرائم شو کی میزبان ہیں، کہتی ہیں کہ ‘مجرموں سے سوالات کرنا سب سے مشکل لمحہ ہوتا ہے۔ اس وقت نہ صرف ہماری حفاظت بلکہ ہماری ذہنی مضبوطی بھی آزمائی جاتی ہے۔’ تہمینہ شیخ بتاتی ہیں کہ انہیں سب سے زیادہ اطمینان اس وقت حاصل ہوا جب انہوں نے ضلع شیخوپورہ سے 70 مزدوروں کو بازیاب کروایا، جنہیں زبردستی مشقت پر مجبور کیا گیا تھا۔ مگر یہ کامیابی آسان نہ تھی، اس آپریشن کے دوران انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اداروں سے مدد مانگنے کے باوجود کوئی تعاون نہیں ملا۔ اس کے باوجود، تہمینہ اپنی ٹیم کے ساتھ ڈٹی رہیں اور رپورٹنگ مکمل کی۔ دعا مرزا، جو...

پاک فوج نے دشمن کے حملے کا بھرپور اور فوری جواب دیا ,وزیراعظم کا پسرور چھاؤنی کا دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” میں فوجی بہادری کو خراجِ تحسین
پاکستان کے وزیراعظم جناب محمد شہباز شریف نے آج پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے یہ دورہ “آپریشن بونینم مارسوس” کے دوران پاک افواج کی بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنے کے لیے کیا۔ دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز – ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز – ملٹری) بھی موجود تھے۔ وزیراعظم کو آپریشن کے تفصیلات اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے مادر وطن کے دفاع میں مسلح افواج...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور باغبانپورہ حادثہ میں 5 افراد کی موت پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب نے سوگواران سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔\932
فائل فوٹو پاک فوج نے کراچی کےرہائشی ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کردی، عثمان کالسی فیلیائسز کے مہلک مرض میں مبتلا ہے۔ننھے عثمان نے پاک فوج میں بطور افسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ دن گزارا، س موقع پر عثمان عقیل کو ٹریننگ اور آپریشنز کے طریقہ کار سے بھی آگاہی دی گئی۔ ننھے عثمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج میں شامل ہونے کی میری خواہش پوری ہو گئی۔
کراچی: پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی(پی اے اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر پروازوں کا عمل بتدریج معمول پر آ رہا ہے۔ ترجمان پی اے اے نے کہا کہ 11اور 12 مئی کو کراچی ائیرپورٹ سے بین الاقوامی اور اندرون ملک کی متعدد پروازیں آپریٹ کی گئیں، دو روزکے دوران 18 بین الاقوامی پروازوں کی آمد کو شیڈول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو روزکے دوران 10 پروازں کی روانگی ہوئی جبکہ 8 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی روانگی کے لیے 16پروازیں شیڈول کی گئیں، اس دوران 7پروازیں چلائی گئیں جبکہ 9پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومسیٹک آپریشن کے دوران کراچی سےاسلام آباد، لاہور، ملتان...
پاک فوج نے کراچی کے رہائشی ننھے بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے عہدے سے نواز دیا۔ عثمان عقیل کالسی فیلیائسز (Calciphylaxis) کے مہلک مرض میں مبتلا ہیں، جنہوں نے پاک فوج میں بطور آفیسر ایک دن گزارنے کی درخواست کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے ننھے عثمان عقیل کی خواہش پوری کرتے ہوئے کور ہیڈکوارٹرز کراچی میں مدعو کیا۔ کور کمانڈر نے بچے کے جذبے کو سراہا اور اس کو خراج تحسین پیش کیا۔ بچے نے والدہ کے ہاتھوں کیپٹن کے عہدے کے رینک لگائے اور پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔ ننھے...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ایک سرویلینس ڈرون گرنے کی اطلاع نے سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈرون میں کوئی دھماکہ خیز مواد موجود نہیں تھا اور اس کے گرنے سے کسی قسم کا دھماکہ یا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعہ نے حساس اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈرون جدید سرویلینس ٹیکنالوجی سے لیس تھا، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ اس سے قبل بھی جمعرات کی صبح پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسی علاقے میں ایک انڈین ڈرون مار گرایا تھا، جو مبینہ طور پر حساس تنصیبات کی نگرانی کر رہا...
ویب ڈیسک : کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہاز دوبارہ لنگر انداز ہونا شروع ہوگئے،کل 19 جہازوں کی ہینڈلنگ کی گئی۔ پاک بھارت سیز فائر ہوتے ہی جہازوں کو امپورٹ ایکسپورٹ مال کی ترسیل کے لیے پورٹ آنے کی دوبارہ اجازت مل گئی۔کسٹمز کی کارگو انسپیکشن بھی معمول کے مطابق شروع کر دی گئی ہے۔ پورٹ ذرائع کے مطابق پورٹ پر 19 جہازوں سے 16 لاکھ ٹن تجارتی مال کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔کل سے کیماڑی منوڑہ کشتیاں بھی معمول کے تحت چلنے کا امکان ہے۔ بادامی باغ میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام اظہار تشکر ریلی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی جارحیت کو ناکام بنانے پر پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا ہے، اور کراچی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کراچی میں کیا گیا، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھائے ہوئے تھے، اور ان کا جوش و جذبی دیدنی تھا۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہاکہ بھارت جنگی جارحیت پر اتر آیا ہے، ہندوستان میں کمیونٹیز...
شازیہ مری — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن،...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ہم نے اپنی سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار...
لاہور (آئی این پی )سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جوابی وار کے بعد بھارت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین اور قابل ستائش ہے، پاکستان ایک زندہ قوم اور شہیدوں کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور جوانوں کی جنگی مہارت سے ساری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنی بہادر افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑا ہے۔حمزہ شہباز نے...
رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے آئی ٹی، صبحین غوری نے ان خیالات کا اظہار حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا۔ انھوں نے اپنی جذباتی اور دھواں دھار تقریر میں پاکستان کی مسلح افواج کے مؤثر اور فیصلہ کن ردِعمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ملک عزیز کے دفاع کے لیے ہر قیمت چکانے کو تیار ہے۔ رکن اسمبلی صبحین غوری نے کہا کہ جارحیت پسند بھارت نے کھلی اشتعال انگیزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے مزید کہا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہوزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہو کر لڑتے ہیں، آج پاکستانی قوم کومبارک باد پیش کرتا ہوں، غیور پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتا ہوں، دنیا پر ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک خودار قوم ہے،کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو اپنے دفاع میں سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن پر غالب آتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، حالیہ دنوں میں دشمن نے جو کیا وہ کھلی جارحیت تھی، ہماری افواج نے پیشہ ورانہ انداز سے بھرپور جواب دے کر عسکری تاریخ...