2025-11-03@15:37:48 GMT
تلاش کی گنتی: 4399
«پولیس کا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...
جائے وقوعہ پر پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موجود تھے۔ جے ای منوج یادو نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نے اس علاقے میں 50 مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے بریلی ضلع کے کینٹ تھانہ علاقے میں بدھ کو بی جے پی کی حکومت کے ذریعے ایک بڑی کارروائی کی گئی۔ کینٹ بورڈ نے مبینہ طور پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا دیا۔ علاقے میں تقریباً 50 مقامات کی نشاندہی غیر قانونی طور پر تجاوزات کے طور پر کی گئی۔ کارروائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کارروائی سے تجاوزات کرنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کینٹ بورڈ کے جے...
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران نہ صرف غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے بلکہ ان شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے جنہوں نے پابندی کے باوجود اپنے مکانات ان افراد کو کرائے پر دے رکھے تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں تین الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں مکان مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو رہائش فراہم کی۔ یہ مقدمات تھانہ مورگاہ، تھانہ جاتلی...
لاہور: لاہور کے علاقے غازی آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔ پولیس کے مطابق 9 سالہ مقدس نامی بچی تاج باغ کے علاقے میں ناہید نامی خاتون کے گھر کام کرتی تھی، ایک روز قبل مقدس نے چھٹی کی تو ناہید نامی خاتون اس کے گھر پہنچ گئی اور وہاں مبینہ طور پر بچی پر تشدد کیا۔ واقعے کے دوران مقدس کے منہ سے خون بہنے لگا جس کے بعد ملزمہ ناہید اپنے شوہر سہیل کے ہمراہ فرار ہوگئی۔ اہلِ محلہ نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ غازی آباد پولیس نے بچی کی والدہ ثمینہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی جب سپر اسٹار رجنی کانتھ اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے...
—فائل فوٹو کراچی میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کا بھی ای چالان ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ گاڑی کا چالان گارڈن کے قریب ہوا ہے جسے ڈرائیور چلا رہا تھا، 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا۔ کراچی میں ای چالان کا نفاذ، 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ کے چالان ہوگئےٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 ہزار 662 چالان کیے گئے ہیں۔ اوور اسپیڈنگ پر 419 اور لین لائن پر گاڑی چلانے پر 3 چالان ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او کے ایڈریس پر رجسٹرڈ ہے، ڈرائیور پر سختی کی ہے کہ سیٹ...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
بھارت میں ایک 21 سالہ فرانزک سائنس کی طالبہ نے اپنے 32 سالہ لِو اِن پارٹنر کو قتل کر کے اسے حادثاتی موت ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا، مگر وہ منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق امرِتا چوہان نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سمت کشیپ (27) اور دوست سندیپ کمار (29) کے ساتھ مل کر رام کشور مینا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ بعد ازاں لاش پر تیل، گھی اور شراب ڈال کر آگ لگا دی تاکہ واقعہ گیس سلنڈر دھماکے کا لگے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ ایک حادثاتی آگ معلوم ہوئی، مگر فرانزک ماہرین نے جلنے کے نشانات میں بے ضابطگیاں دیکھ کر شک ظاہر کیا۔ یہ بھی پڑھیے محبت، بلیک میلنگ اور قتل، خوفناک واردات کی...
کوئٹہ: سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی 17 سالہ اسکول ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کو منتقل کیا گیا تھا۔ ایس سی آئی ڈبلیو کے سربراہ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر ایک خصوصی ٹیم...
کراچی ایئرپورٹ پر 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی منتقل کرنے کا معاملہ، نوجوان کے بیان میں تضاد سامنے آگیا
کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نوجوان کے موبائل فون سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب نے حکام پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے اور ای میل، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق متاثرہ نوجوان فیض یاب نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ متاثرہ نوجوان فیض یاب نے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے سے باہر نکلنے تک کے تمام حالات پولیس کو بتائے، متاثرہ نوجوان نے پولیس کو...
راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک نجی اسکول کے استاد نے محض کتاب نہ لانے پر طالبعلم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تشدد کے نتیجے میں نویں جماعت کے طالبعلم احمد رضا کا بازو ٹوٹ گیا۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم استاد کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ طالبعلم کے والد کے مطابق، احمد رضا کو استاد قاری طفیل نے دو گائیڈز خریدنے کے لیے کہا تھا۔ ایک گائیڈ تو بازار سے مل گئی، مگر دوسری مارکیٹ میں دستیاب نہ ہونے کے باعث وہ نہ خرید سکا۔ اگلے روز جب احمد اسکول گیا تو پہلے ہی پیریڈ میں قاری طفیل نے کتاب مانگی، جس...
بلدیہ اتحاد ٹاؤن کراچی میں کلینک میں علاج کے دوران ایک شخص چل بسا۔ریسکیو حکام کے مطابق شہری کی لاش مزید کارروائی کےلیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق اہل خانہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کلینک میں غلط انجکشن لگائے جانے سے مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے کلینک انتظامیہ کے 2 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے، جہاں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی گھروں میں داخلے اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں جسٹس محسن اختر کیانی یہ کیس سن رہے ہیں۔سماعت کے بعد عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے واقعے پر پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ کمسن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرے اور رپورٹ عدالت میں پیش کرے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد وقاص کی درخواست پر سماعت کی، جس میں مشرف رسول کی جانب سے درج شدہ مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے کہا کہ ویڈیو شواہد واضح ہیں کہ تین بچیوں اور ان کی والدہ کو اغواء کیا گیا۔ عدالت نے اس بات پر زور دیا کہ بچیوں...
کوئٹہ پولیس کے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) نے خاتون ٹیچر مریم شاہوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ولد موسیٰ محمد حسنی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اویس 17 سالہ مریم شاہوانی کے قتل کیس میں مطلوب تھا۔ مریم شاہوانی کو 16 اکتوبر کو منوجان روڈ پر گھر کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ مقدمہ تھانہ صدر میں درج ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لیے کیس SCIW کو منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی عمران قریشی کی ہدایت پر تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقے، ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی۔ ابتدائی...
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک برازیلین ماڈل خاتون کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ پیش آیا ہے جس نے مقامی پولیس اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب خاتون ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی اور ایک آن لائن فوڈ ایپ سے کھانا آرڈر کرنے کے بعد ڈلیوری لینے پہنچی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنی شکایت میں بتایا کہ کھانے کی ڈلیوری کے لیے آنے والے نوجوان نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور بدتمیزی کی۔ خاتون نے فوری طور پر ہوٹل انتظامیہ کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج...
کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کیخلاف مقدمات درج کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہرشہریوں کے اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک شہری محمد وقاص کی مشرف رسول کی جانب سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا ویڈیو میں واضح ہے کہ تین بچیوں اور والدہ کو اغواء کیا گیا۔ بچیوں کے والد نے جو...
راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
فائل فوٹو کراچی میں پولیس حراست میں نوجوان عرفان بلوچ کی ہلاکت کے کیس سے متعلق جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار 2 اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار عابد شاہ اور آصف علی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف کیس ہے لہٰذا اس کی تفتیش ایف آئی اے کا اختیار ہے، کیس کی تفتیش ایف آئی اے کے حوالے کی جائے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اہلکاروں کے خلاف قتل خطا کا مقدمہ ایس آئی یو تھانے میں درج ہے۔
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
شہر اقتدار میں اسلحہ کیسز کا انبار، پولیس تفتیشی نظام پر سوالیہ نشان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)شہر اقتدار میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کے باوجود پولیس 9 ماہ کے دوران 200 مقدمات کی تفتیش مکمل نہ کر سکی۔ گواہوں کی کمی اور ناقص تفتیش کے باعث بیشتر ملزمان کو سزائیں نہ مل سکیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی بڑی تعداد اب بھی التوا کا شکار ہے۔تھانہ آبپارہ میں 6، آئی نائن میں 15، بھارہ کہو میں 6 اور بنی گالہ میں 10 مقدمات زیرِ تفتیش ہیں۔اسی طرح تھانہ رمنا میں 4، سبزی منڈی میں 41، سمبل میں 4، سنگجانی میں 5...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی، ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد بخاری، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور انکی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی والدہ کا بیان قلمبند کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پنجاب پولیس کا بچیوں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکار ملزمان اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کو پیش کیا۔ عدالت نے اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹبل آصف علی کا ایک دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو 28 اکتوبرکو دوبارہ پیش کیا جائے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے محمدعرفان کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے نوجوان جاں بحق...
راولپنڈی میں تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص نے دو ہفتے قبل سابقہ رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 شہریوں کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ زیر حراست شخص واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
بینگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر بینگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک برازیلین ماڈل کو کھانا پہنچانے کے بہانے ایک ڈلیوری ایجنٹ نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا، جب برازیلین ماڈل ایک ہوٹل میں مقیم تھی۔ خاتون نے ایک آن لائن فوڈ ایپ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا، جسے پہنچانے کے لیے آنے والے ڈلیوری بوائے نے نامناسب رویہ اختیار کیا، انہیں چھوا اور بدتمیزی کی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے فوری طور پر شکایت درج کروائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت کمار راؤ کے نام سے ہوئی ہے، جو کالج کا طالب علم...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے وفات پانے والے ایس پی عدیل اکبر کی رہائش گاہ کامونکی میں انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد اور بھائی کو دلاسہ دیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایس پی عدیل اکبر انتہائی قابل اور فرض شناس آفیسر اور اسلام آباد پولیس کا اثاثہ تھے، انکی ناگہانی موت سے دلی صدمہ ہوا، دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی عتیق...
راولپنڈی کی لیڈی کانسٹیبلز نے پولیس کالج لاہور میں 17ویں لیڈی ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے بیسک ریکروٹ کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی لیڈی کانسٹیبلز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ سی پی او نے لیڈی کانسٹیبلز فروہ ریشم، بشریٰ انتظار اور علشبہ فاروق کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا۔ لیڈی کانسٹیبل فروہ ریشم نے نالج اینڈ لائف، اسلامک ایتھکس، اسٹریس منیجمنٹ، اینگر منیجمنٹ، پرسنل گرومنگ، کریکٹر بلڈنگ اور ڈرائیونگ اسکلز کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل بشریٰ انتظار نے تعزیزات پاکستان، ضابطہ فوجداری، اسلامک لاء، لوکل اینڈ اسپیشل لاء اور قانون شہادت کے مضامین میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔ لیڈی کانسٹیبل علشبہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود خاتون ہیں، کمسن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کا معاملہ ضرور دیکھیں، خاتون وزیراعلیٰ کے ہوتے ہوئے پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بچیوں کو تھانے بند کر دیا۔ لاہور اور بہاولپور سے کم سن بچیوں اور ان کی والدہ کے اغوا کے بعد اسی فیملی کے خلاف مقدمات درج کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو کم سن بچیوں کی...
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید...
علی ساہی: پنجاب پولیس نے سموگ اور آلودگی کی روک تھام کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں تیز کر دیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کریک ڈاؤن میں 14 مقدمات درج اور متعدد قانون شکن گرفتار کیے گئے۔ 115 افراد کو 10 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 53 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ کارروائیوں کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 13، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 86، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 10 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 1642 مقدمات درج اور 1571 افراد گرفتار کیے گئے۔ 60 ہزار سے زائد افراد پر...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع کچھی کے علاقے بھاگ میں دہشتگردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہید ایس ایچ او لطف علی کھوسہ کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے زخمی پولیس اہلکار محمد اعظم کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیے: کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل کی ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا انسانی مداخلت اور جانبداری کا خاتمہ ہوگا،جس نے غلط چالان دیا اس سے30فیصد لیا جائے، تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ کراچی میں ای چالان سسٹم کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب...
بری ہونے کے باوجود چالان جمع ،عدالت نے ٹرائل کیلئے کارروائی بھی شروع کردی پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی کی کیس میں بریت کی نشاندہی کردی،کارروائی ممکن نہیں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس میں بری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس نے عمران خان کے خلاف چالان جمع کرادیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کردی تاہم پی ٹی آئی کے وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کردی۔عدالت کے رو برو عمران خان کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-05-4 سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے تھانہ پٹنی پولیس نے کندرا روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ایک جیپ روک کر تلاشی کے دوران شراب کے 9 کارٹون (216) بوتلیں برآمد کرلیں۔ ترجمان 6شراب کی بوتلیں روہڑی سے خیرپور ترسیل ہونے جاری تھی جس کو ناکام بنادیا گیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-02-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت، عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں ملزم پولیس اہلکاروں کو پیش کیا گیا عدالت نے اے ایس آئی عابدشاہ اورکانسٹبل آصف علی کاایک دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملزم پولیس اہلکاروں کو28اکتوبرکودوبارہ پیش کیاجائے۔ اسٹاف رپورٹر
پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔ پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان...
پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کچھی کی تحصیل بھاگ ناڑی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں ایس ایچ او لطف علی کھوسہ جانبحق جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بھاگ پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او بھاگ ناڑی انسپکٹر لطف علی کھوسہ جانبحق ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا، جبکہ دیگر فرار ہونے میں...
کراچی میں پولیس نے وفاقی حساس ادارے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے میٹرو ون نیوز کے اینکر امتیاز علی میر کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ کارروائیاں شہر میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کے بعد مشتبہ عناصر کے خلاف کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس اعلامیے کے مطابق 21 ستمبر 2025ء کو کراچی کے علاقے کالا بورڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں سینئر صحافی امتیاز علی میر جاں بحق جبکہ ان کے بھائی میر محمد صلاح شدید زخمی ہوئے تھے۔ بریکنگ:کراچی: اینکر امتیاز میر کے قاتلوں کو ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے کورنگی پولیس نے وفاقی حساس...
لاہور کی نواب ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی حراست میں ڈکیتی کا ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم علی حمزہ کو اتوار کے روز گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کے خلاف ڈکیتی، اقدام قتل، منشیات سمیت 12 مقدمات درج ہیں۔ذرائع کے مطابق جس کی طبیعت حراست کے دوران تشدد سے خراب ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرد نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق پولیس حراست میں ہلاک ہونے والا ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔
راولپنڈی: شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑکر تشدد کےمعاملےمیں پولیس نے جائےوقوع کا نقشہ مرتب کرلیا
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے معاملے میں راولپنڈی پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے نقشہ مرتب کرلیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ تفتیشی ٹیم کی سربراہی انسپکٹر انوسٹگیشنزسٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے تھے، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ شخص محمد حارث سے بھی ملاقات کی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ ملاقات میں تشدد کے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی گئیں، متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو اسپتال سے طبی معائنہ بھی کروایا گیا، طبی معائنہ کے دوران متاثرہ شخص کے جسم پر تشدد کے 19نشانات کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرہ شخص کے ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوگئی، پولیس ذرائع نے کہا کہ انگلی...
بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عمران خان کی بریت کے باجود اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کر دی، پی ٹی آئی وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کر دی۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا۔ تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے...
اسلام آباد پولیس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بریت کے باوجود پولیس نے ان ہی کے خلاف دوبارہ چالان جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اس کیس میں ٹرائل کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو یاد دلایا کہ عمران خان اس مقدمے میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے آزادی مارچ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ یہ مقدمہ تھانہ ترنول میں درج کیا گیا تھا...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے میرے بیٹے سے زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ جاتلی پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا، متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں سے زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے۔ Tagsپاکستان
---فائل فوٹو پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں واقع ایک نجی اسپتال میں گردوں کے مریضوں میں ڈائیلاسز کے ذریعے ایڈز پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس کے مطابق اسپتال سے ڈائیلاسز کروانے والے 3 مریضوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی تھی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی مدعیت میں نجی اسپتال کے ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق اسپتال کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسپتال میں نصب ڈائیلاسز مشین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کاموں کو معیار اور شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی معائنہ کیا اور اس کی از سر نو بحالی کے لیے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے...
علی ساہی:25ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میڈلز جیت لیے۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کیے۔ محمد عمیر نے گولڈ جبکہ صبور احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ برونز میڈل جیتنے والوں میں محمد خلیل، طارق محمود، محمد صادق، عتیق الرحمان، مظہر اللہ، منیر احمد، راحت اللہ اور شہباز شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی جی پنجاب نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں پولیس ایتھلیٹس...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا اور اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے زیر تعمیر نئے ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا بھی معائنہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ گیارہ منزلہ عمارت کو پانچ ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ہدایت دی کہ اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار اور شفافیت کے ساتھ انجام دیے جائیں۔ انہوں نے اکیڈمی کے سپورٹس کمپلیکس کا بھی جائزہ لیا اور اس کی از سر نو بحالی کے اقدامات کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے افسران کے میس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ، آپریشن ، رستم جاگیرانی و شاہنواز جاگیرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار، بھاری نفری، اے پی سی چین اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈویڑن پنوعاقل اور روہڑی پولیس نے تھانہ دبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کا ہدف رستم جاگیرانی اور شاہنواز جاگیرانی گینگ تھا، جو مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں، موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ گروہ گزشتہ رات تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس کے ملزمان واردات...
ٹک ٹاک پر دوستی کا بھیانک انجام، راولپنڈی کے نوجوان کو ملتان جیل کے پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بناکر ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کر کے ہزاروں روپے وصول کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکمہ جیل خانہ جات کے ملازم نے محبت کا اظہار کرکے نوجوان کو برگر میں بے ہوشی کی دوا کھلا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اس دوران نازیبا ویڈیو ریکارڈ کر کے اُسے بلیک میل کرکے ہزاروں روپے موبائل نمبر منگوائے۔ پولیس اہلکار کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر نوجوان نے نیوٹاون پولیس سے رجوع کرلیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کی نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والے نوجوان نے نیوٹاون پولیس کو مقدمہ درج...
کراچی: کورنگی سیکٹر 32-اے تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے ضیا کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق اور ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اور بچے کمرے میں موجود تھے، اچانک چھت کا بیم ٹوٹنے سے ملبہ ان پر آ گرا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والی خواتین اور بچیوں کو چھیپا ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جاں بحق بچی کی شناخت ڈیڑھ سالہ عائشہ محسن کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ 40 سے 50 گز کے مکان کی چھت کمزور تھی...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اندور میں آسٹریلیا کی ویمن کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی ہراسانی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے بھارت کا تشخص مجروح ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ خواتین کرکٹرز کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام ضروری اقدامات کریں گے اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے بھی افسوس کا اظہار...
ایس ایس پی عمران قریشی کے مطابق ہلاک ہونیوالے افراد کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا کہ تینوں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز فائرنگ میں ہلاک ہونے والے تین افراد اغواء کار تھے۔ پولیس کے مطابق بروری پولیس اسٹیشن کی حدود میں تین مشتبہ افراد فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک ہوئے۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور وہ گاڑی بھی برآمد کی گئی، جو اغواء کی وارداتوں میں استعمال کی جاتی تھیں۔ ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ عمران قریشی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کے بعد تحقیقات شروع کی گئیں، جن سے انکشاف ہوا...
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت کریں گے، کیا اب ڈاکو گروپ صحافی بن کر ہمارا انٹرویو کرے گا؟ جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔ علامہ راشد...
میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما نے کہا کہ حکومتی اقدامات اس کی رٹ کو مزید کمزور کریں گے، عوام کی جان و مال خطرے میں ڈال دی گئی ہے، ڈاکوؤں سے ہتھیار خریدنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قاتل ڈاکوؤں کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ میرپور خاص میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ سندھ حکومت نے ڈاکوؤں سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے کتنے میں ڈیل کی؟ انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکو باہر نکلنے کے بعد کہتے ہیں کہ...
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کی فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 4 ماہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہے مگر انصاف نہیں ملا۔ واقعے کے مطابق متاثرہ لڑکی نے زیادتی کا مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً خودکشی کی نیت سے اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھنے کی کوشش کی، تاہم ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے نیچے اتار لیا۔ اس کے بعد لڑکی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کیا۔ رحیم یار خان میں زیادتی کا شکار لڑکی انصاف نہ ملنے پر ٹینکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ پولیس اس...
ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے...
پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
— اسکرین گریب رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
—فائل فوٹو کراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251026-8-4 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیلات کیمطابق سیری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزمان ضمیر علی پریو اور قدیر بروہی کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم یحییٰ اور ملزم سلمان عرف سلو بلوچ کے قبضے سے 10 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔دوسری جانب مکی شاہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزم اسماعیل پٹھان کے قبضے سے 70 عدد مین پوری اور ملزم ساجد خان غوری پٹھان کے قبضے سے 5 عدد شراب کی بوتلیں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کرلیا گرفتار ملزمان کے متعلق مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر ِ قائد میں ایک بار پھرپولیس کی حراست سوالیہ نشان بن گئی، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی تحویل میںکم عمر نوجوان عرفان کی موت نے شہریوں میں غم و غصہ پھیلا دیا۔ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے عرفان کو حساس مقامات کی تصویریں لینے کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ عرفان کے ساتھ موجود تین ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا، تاہم انہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔اہلِ علاقہ اور لواحقین کے مطابق پولیس نے عرفان پر جسمانی تشدد، شدید ذہنی دباؤ اور خوف طاری کیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو ا۔پولیس ذرائع کے مطابق شام سات بجے لاش جناح اسپتال لائی گئی،...
درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پنیاری نہر سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد پھلیلی کی حدود میں علاقہ مکینوںنے نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردیا مذکورہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسرے واقعے میں لطیف آباد نمبر12راجا کی کوٹھی کے قریب پیکو کی دکان میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کے کپڑے، مشینیں ودیگر اشیاء جل کر تباہ ہوگئی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نمائندہ جسارت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ پولیس حراست میں ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب میں جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ یہ لڑکے علاقہ میں دو تین روز سے تصویریں بناتے پائے گئے، دفعہ 54 کے تحت ان لڑکوں کی گرفتاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک شواہد نہیں ملے کہ ملزم پر تشدد کیا گیا، بھتہ خوروں کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت جرائم میں 45 فیصد...
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کالج کی 16 سالہ طالبا کے کیس کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کی رہائشی 16 سالہ علیشاہ 30 ستمبر 2025 کی صبح گھر سے معمول کے مطابق کالج کیلیے نکلی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی۔ ابتدا میں والدین نے بچی کو تلاش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی جس کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس کو مطلع کیا گیا جس پر پولیس نے والدین کو صبر کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ بچی واپس آجائے گی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ کا پولیس اہلکاروں کے اغوا، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغوا، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محمد وقاص کی مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغوا میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔ عدالتی فیصلے کی کاپی ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوائی جائے تاکہ وہ...
پولیس اہلکاروں کے اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اہلکاروں کے بظاہر اغواء، زبردستی گھروں میں داخلے، ڈکیتی اور جھوٹے مقدمات بنانے میں ملوث ہونے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈائریکٹر کرائمز ایف آئی اے پولیس اہلکاروں کے اغواء میں ملوث ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیں۔عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ترنول اور تفتیشی افسر کے طرزِ عمل کی وضاحت کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس 28 اکتوبر کو طلب کر لیا اور ایس پی سی آئی اے کو حکم دیا کہ وہ لاہور سے پنجاب پولیس کے ہاتھوں فیملی کے مبینہ اغواء میں اپنے کنڈکٹ کے حوالے سے وضاحت کریں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس...
علامتی تصویر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔حکام کےمطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرالیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔
وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، اجلاس کے شرکا نے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین...
پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس پر جوابی فائرنگ کرتے ہوئے پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق بروری روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پولیس نے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں...
—علامتی تصویر نارووال میں اسکول طلباء نے اپنے کلاس فیلو کو تشدد نشانہ بنایا ہے جس کا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ طالب علم کے بیان کے مطابق وہ بہن کو اسکول سے لینے گیا تھا کہ طلباء نے اسے اغوا کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی: ایس آئی یو پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، جسم، چہرے، کمر پر تشدد کے 7 نشاناتکراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں 14 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے معاملے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ واقعہ 17 اکتوبر کو پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر متاثرہ طالب علم نے پولیس کو درخواست دی۔نارووال پولیس نے 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر...
’جیو نیوز‘ گریب ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر حکام کا کہنا ہے کہ عرفان کو حساس مقامات کی تصاویر بنانے پر حراست میں لیا گیا، عرفان کے ساتھ اس کے 3 ساتھی بھی حراست میں لیے تھے۔ایس آئی یو حکام نے کہا کہ باقی تین افراد کو تفتیش اور میڈیکل مکمل ہونے کے بعد رہا کیا گیا، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ عرفان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے، اس کے جسم پر تشدد کے نشان موجود نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے اسپتال میں لاش موجود ہونے کی وجہ سے نشانات پڑے، عرفان کا پوسٹ مارٹم مجسٹریٹ کی موجودگی میں کروایا گیا ہے، پوسٹ مارٹم کی...
بھارت کے شہر اندور میں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک 2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی جانب سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ ٹیم کی 2 کھلاڑی جمعرات کی صبح ہوٹل سے قریب واقع ایک کیفے جا رہی تھیں جب ایک شخص موٹر سائیکل پر ان کا پیچھا کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کو نازیبا انداز میں چھو کر فرار ہوگیا۔ ???? INDIA NOT SAFE EVEN FOR WOMEN ATHLETES..!! – Two Australian players were allegedly molested in Indore while walking from their hotel to a café. ( NDTV ) pic.twitter.com/CZInMwkFDe — junaiz...
کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین مشتبہ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں تین ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ دیگر ملزمان یا شریک کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے سیریبل پالسی مرض کے شکار بچوں کےلئے 37 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ملازمین کے 125 سپیشل بچوں کو 30 ہزار روپے فی کس دیے گئے ہیں، اس مرض میں مبتلا بچوں کی ویلفیئر کےلئے ماہانہ 10 ہزار روپے فی کس دیے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رواں سال کے دوران ان سپیشل بچوں کو مجموعی طور پر 7 کروڑ 24 لاکھ 60 ہزار روپے دیے جا چکے ہیں۔آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کےلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، ان بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کےلئے بھرپور ویلفیئر کر...
چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جون 2022 میں فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کر دیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق چکلالہ پولیس نے ملزم کا سراغ لگا کراسے گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی اس سے قبل ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے بتایا کہ زیر حراست اشتہاری کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد ہی چالان کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہونے والی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو...