2025-09-18@02:18:30 GMT
تلاش کی گنتی: 493

«کراچی کے شہریوں»:

(نئی خبر)
     کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کا امکان ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی تجاویز تیار کرلی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گھریلوصارفین کے لیے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔پاور ڈویژن کی آئندہ مالی سال ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی، نیپرا نے پاور ڈویژن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ڈھائی سال سے یونی ورسٹی روڈ پرزیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی)ریڈ لائن منصوبہ بارش کے باعث شہریوں کے لئے درد سر بن گیا ہے۔یونیورسٹی روڈ پر سڑکوں کی خراب صورتحال کی وجہ سے شہریوں کا سفر کرناانتہائی تکلیف دہ ہوگیا ہے ۔یونیورسٹی روڈ کے اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں، یونیورسٹی روڈ کی سڑکیں طویل عرصے سے خراب ہیں اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی لگا رہتا ہے۔صفورہ چورنگی سے پیپلزچورنگی جانے والی سڑکیں کھدائی ہونے کے باعث جمع ہونے والے بارش کے پانی سے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرگئی ہیں۔کراچی...
    فوٹو: جنگ علی کامران  کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی سیل قائم کردیابارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ... شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ...
    کراچی: ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم رپورٹر اور صحافی مرحوم واثق محمد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جہاں سینئر صحافیوں نے انہیں ایک محنتی اور بااصول انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم صحافی ہمہ وقت خبروں کے حصول کے لیے متحرک رہتے تھے اور وہ آج ہم میں نہیں لیکن ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ کراچی پریس کلب میں سینئر کرائم رپورٹر واثق محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب نے مشترکہ طور پر کیا جہاں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے مرکزی رہنما اور روزنامہ ایکسپریس کے ایڈیٹر حسن عباس، پاکستان فیڈرل یونین...
    سوشل میڈیا پر شہر قائد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بارش ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ تھا کراچی میں جمعرات سے اتوار تک بارشیں ہوں گی کیا حکومت کو نہیں پتا تھا جو اس دِن ہی سڑک بنانی تھی۔ عادل خان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینے میں روڈ کارپیٹنگ کا کام ہوتا ہی نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ...
    ---فائل فوٹو کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتلصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی اوسط ٹیرف میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ کمی منظور کر لی ہے۔ نیپرا کے فیصلے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا ملٹی ایئر ٹیرف 34 روپے فی یونٹ ہوگا، نیپرا نے باضابطہ اعلان کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی۔ وفاقی حکومت سبسڈی کے فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ یاد رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے قائد آباد سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد قائد آباد کے علاقے سے پکڑے گئے اور یہ تمام افراد بھارتی ایجنسی ’را‘ سے منسلک ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دہشتگرد 2024 میں سجاول کے راستے بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔ایس ایس پی کے مطابق گرفتار افراد بھارت میں ایک کرنل سے مسلسل رابطے میں تھے، اور ان کے موبائل فونز سے ملک دشمن مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لانڈھی میں پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق لانڈھی فیوچر موڑ کے قریب پانی کے ٹینکر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان محمد فصیح کی عمر 27 سال ہے۔  کراچی: نیا ناظم آباد کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، ڈرائیور فرارپولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا، ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔  پولیس نے ٹینکر ڈرائیور طاہر خان کو گرفتار کرلیا ہے، جسے ٹینکر سمیت تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد کراچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت درجنوں اہلکار معطل کر...
    کراچی: شہر قائد میں پینے کے آلودہ پانی کے استعمال سے عوام میں جلد، پیٹ اور آنکھوں کے امراض اور الرجی میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں آلودہ پانی کی فراہمی ایک سنگین عوامی صحت کا مسئلہ بنا ہوا ہے جس سے ہر سال لاکھوں افراد اسکن، پیٹ اور آنکھوں کی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں، ان امراض کے علاج پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہورہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق آلودہ پانی کی فراہمی ملک بھر میں ہر سال 50 ہزار سے زیادہ بچے اور بڑے اسہال سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 70 فیصد بیماریاں آلودہ پانی کے استعمال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمی کے ستائے اہل شہر قائد کیلیے محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم 25 جون کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان رکھتا ہے، جو 26 جون سے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کے مطابق کراچی میں بارشوں کا آغاز جمعے سے ہونے کا امکان ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو...
    شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے جس پر آج نیپرا میں سماعت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر تفصیلی جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، تاہم اگر یہ منظوری مل جاتی ہے تو کے الیکٹرک کے لاکھوں صارفین کے ماہانہ بلوں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 3 بجکر 14 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق، زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 3 کی شدت کا تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر کے علاقے میں تھا، جو کراچی کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، شہریوں نے فوراً اپنی عمارتوں اور دفاتر سے باہر نکل کر سڑکوں پر جمع ہونا شروع کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹرت)کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے۔ کسٹمزحکام نے بتایا کہ کسٹمز نے کراچی ائرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز...
     ویب ڈیسک : شہر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے, کے-الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے جس پر سماعت کل ہو گی۔  درخواست اپریل2025کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے،نیپراکی من وعن منظوری پر7ارب17 کروڑ30لاکھ روپےری فنڈ بنے گا۔ نیپرانےمارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کےلیے بجلی 2 روپے99پیسےفی یونٹ سستی کی تھی،کے الیکٹرک کے لیےمارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق جون کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔ وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب  قبل ازیں،  مارچ کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی جانب سے ایران کے سرکاری چینل پر حملے اور صحافیوں کے قتل پر اسرائیل کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی ٹی وی اسٹیشن پر حملہ میں 2 خواتین میڈیا ورکر شہید احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی۔ صحافیوں کی جانب سے غزہ اور ایران میں صحافی برادری کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کی گئی۔ اس موقعے پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ یہ آزادی اظہار رائے پر کاری وار ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزید پڑھیے: اسرائیل کا ایرانی سرکاری ٹی وی پر براہِ راست نشریات کے دوران میزائل حملہ کراچی یونین آف جرنسلسٹ )دستور( کے سیکریٹری ریحان چشتی کا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ یہ بھی پڑھیں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’نمل‘ کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ نشست جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورے پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہاکہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستانی عوام بالخصوص طلبا و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لیے زمین بوس کردیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پاکستان کے ساتھ مذہب، ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھے ہیں۔ ڈی جی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر نیو کراچی ٹاؤن آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن ایاز حمید اللہ بلوچ اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر مونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے تمام روٹس کی قبل از وقت صفائی اور سیوریج لائنز کی درستگی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران حسینؓ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میونسپل کمشنرایاز حمید اللہ بلوچ نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ...
    کراچی: نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومت کے بجٹ میں کراچی جو سب سے زیادہ ٹیکسں دیتا ہے اسکے مسائل کو نظر انداز کرتے ہوئے سابق نامکمل پروجیکٹ پر کوئی حکمت عملی نہیں اور نئے بجٹ میں بھی کراچی کے لیے ایسے کوئی پروجیکٹ کا اعلان نہ ہونا جس سے کراچی کو صاف پانی۔ سستی بجلی بغیر سیلب سسٹم اور صحت۔ ٹرانسپورٹ۔ سیوریج کے ناکارہ نظام سے شہریوں کو نجات ملے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام تمام تر ٹیکسں اور وفاق کو 70 اور سندھ کو 90 فیصد ریونیو دینے کے باوجود ابتر زندگی گزار رہے ہیں۔
    کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایران کے عوام، حکومت اور صحافتی برادری سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کا فوری اجلاس بلانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ اجلاس کی صدارت صدر نصراللہ چوہدری نے کی۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا مکمل اور قانونی حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کی صحافی برادری ایرانی...
    کراچی: شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ، گوادر(اسٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر53 منٹ پر محسوس ہوا، جس کی گہرائی35 کلومیٹر اور شدت3.2 ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا جو مجموعی طور پر39 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔ قبل ازیں پچھلے ہفتے میں بھی قائد آباد سمیت ملیر اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق طالبعلم رہنما اور کراچی میں پختون کمیونٹی کے فعال راہنماء ملک ارشد کنڈی نےگورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سندھ، بالخصوص کراچی میں مستقل بنیادوں پر مقیم خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے افراد کو درپیش مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔(جاری ہے) گورنر فیصل کریم کنڈی نے یقین دہانی کرائی کہ سندھ میں آباد پختون باشندوں کے مسائل کے حل کے لیے وہ سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں بھی ان مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہرِ قائد کے شہری جہاں جھلسا دینے والی گرمی سے نڈھال ہیں، وہیں موسم کی شدت سے ریلیف کی امید پیدا ہو گئی ہے، کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کی خوشخبری سنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش متوقع ہے، جو موسم کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے نے سندھ کے مشرقی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں نم ہواؤں کا داخلہ...
    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں آج صبح ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ہفتے کی صبح لانڈھی، شاہ فیصل کے علاقے ملت ٹاؤن اور ماروی گوٹھ قائد آباد و اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ اطلاعات کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 53 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی گہرائی 35 کلومیٹر اور شدت 3.2 محسوس کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک مختلف علاقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر‘کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔کمی کی درخواست اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ۔نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں کے الیکڑک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)کراچی میں ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے بعد بھاری گاڑیوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرتے ہوئے ڈرائیورز کے ڈرگ ٹیسٹ لینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری گاڑیوں کے ڈرائیورز کا نشے کا ٹیسٹ لیا جارہا ہے، شیر شاہ روڈ پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری طبی عملے کے ساتھ آپریشن میں شریک ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق پہلی لین پر چلنے والی بھاری گاڑیوں کو روکا جارہا ہے اور ڈرائیورز کے خون کے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، جنہیں لیبارٹری ارسال کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرگ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری، کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔ درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔(جاری ہے) نیپرا اتھارٹی کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں واضح فرق دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    نئی انتظامیہ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی ہے؟ قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے ہیں، سابقہ جیل انتظامیہ نے دانستہ بات کو چھپایا یا ان سے غلطی ہوئی، قیدیوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مزید 10 قیدیوں کے فرار ہونے کا علم ہوا، سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل ایس پی شعبہ تفتیش ملیر کو خط لکھ کر فرار ہونے والے قیدیوں کی تعداد سے متعلق آگاہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 3...
    کراچی: شہر قائد کے نجی بینک میں واردات کے دوران ڈکیت سکیورٹی گارڈ کی مدد سے کروڑوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نارتھ ناظم آباد میں نجی مائیکروفنانس بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ کی مدد سے نامعلوم مسلح ملزمان گیس کٹر استعمال کرکے 30 میں سے 22 لاکرکاٹ کر ان میں موجود کروڑوں روپےمالیت کے طلائی زیورات،بینک میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر،سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ و رپیٹر بارہ بور اور موبائل فون لوٹ کربا آسانی فرار ہوگئے۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کربینک کے سکیورٹی گارڈ کوگرفتارکرلیا اور بینک ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ بینک منیجرکی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر )عید الاضحی کے تیسرے روز چیئرمین محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورے کے دوران عید قرباں کے موقع پر جاری آلائشیں آپریشن اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مْشتاق احمد،ڈپٹی ڈائریکٹرسینی ٹیشن خالد شیخ،سینی ٹیشن آفیسر ریحان قریشی،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے افسران اور بلدیاتی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت دی کہ عید قرباں کے دنوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے اور تمام گلی محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی اصل روح کے مطابق اختیارات مقامی حکومتوں کو منتقل کیے جائیں۔ اگر یہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوتے تو کراچی میں صفائی اور بلدیاتی خدمات کا معیار کہیں بہتر ہوتااور یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے آئین پاکستان کا آرٹیکل 140 اے بلدیاتی اداروں کو نچلی سطح تک با اختیار بنانے کے اختیارات دیتا ہے بس اسے لاگو کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شہرِ کراچی کو عیدالاضحیٰ جیسے اہم مواقع پر درپیش مشکلات کی ایک بڑی وجہ اختیارات کی...
    31 اسکول اور ڈسپنسریاں بند ، کراچی میونسپل کارپوریشن عملی کارکردگی ظاہر کرنے میں ناکام ہوگیا شہریوں کو تفریحی، تعلیمی اور صحت کی سہولیات فراہمی میں غفلت کی روش تاحال برقرارہے ،ذرائع کراچی میں بلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی 280 پارکس اور کھیلوں کے میدان تباہ ہو گئے، 31 اسکول اور ڈسپنسیز بند ہو گئیں، کراچی میونسپل کارپوریشن پارکس، کھیلوں کے میدان، اسکولوں اور ڈسپنسیز کی بحالی میں ناکام ہو گئی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کے ماتحت لانڈھی ٹان میں 94 پارکس یا کھیل کے میدان موجود ہیں جو کہ مکمل طور تباہ ہیں، پارکس میں کوئی سبزہ نہیں اور کھیل کے میدان کھیلوں کی کوئی سہولت میسر موجود نہیں۔ بلدیہ ٹان میں 24 پارکس یا...
    لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے اوراتوارکی درمیانی شب لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں فیکٹروں میں لگنے والی آگ پر 30 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اورمزید پھیلنے سے روک دیا گیا۔ فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پر کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ حکام کاکہنا ہے فیکٹریوں میں لگنے والی آگ پرکولنگ ایک سے دو روز تک جاری رہ سکتا ہے، آگ پرکے ایم سی فائربریگیڈ ،ریسکیو 1122 ،کے پی ٹی، پاک بحریہ لانڈھی، کورنگی اورنیوکراچی کے صنعتی زونز کے فائر ٹینڈرزاوردیگر اداروں کی...
    حکام کے مطابق زیر حراست بینک کے سکیورٹی گارڈ نے اپنے دیگر 10 سے 12 ساتھیوں کو ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بینک کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے نجی بینک میں واردات کے دوران ڈکیت سکیورٹی گارڈ کی مدد سے کروڑوں روپے کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں نجی مائیکروفنانس بینک میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سکیورٹی گارڈ کی مدد سے نامعلوم مسلح ملزمان گیس کٹر استعمال کرکے 30 میں سے 22 لاکر کاٹ کر ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، بینک میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر، سکیورٹی گارڈ کا اسلحہ و رپیٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، مگر خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث شہر کی بڑی مویشی منڈیاں سنسان پڑی ہیں۔یونیورسٹی روڈ پر قائم شہر کی مرکزی منڈی میں قربانی کے بعد گہما گہمی کی جگہ ویرانی نے لے لی ہے۔ بیوپاریوں نے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد تک کمی کر دی ہے، لیکن اس کے باوجود منڈی میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ قربانی کے ایام ختم ہوتے ہی شہری کم قیمت پر جانور خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے باعث وہ بھاری نقصان میں جا رہے ہیں۔ ایک بیوپاری نے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ...
    GHOTKI: گھوٹکی موٹروے ایم 5 کے قریب کراچی سے واپس جانے والے بیوپاریوں سے بھرا ٹرک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 3 بیوپاری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے علی پور سے تعلق رکھنے والے بیوپاری قربانی کے جانورلے کرکراچی کی منڈی گئے تھے اور واپسی میں حادثے کا شکار ہوئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں سے بھرا ٹرک موٹروے ایم-5 گھوٹکی کے قریب الٹ گیا اور 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے۔ ریسکیور ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے بیوپاریوں کا تعلق علی پورسے ہے۔
    کراچی:شہر قائد میں سمندری ہواؤں کے باوجود آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں بحال رہیں گی اور ہواؤں کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے...
    مٹیاری میں قومی شاہراہ پر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مری برداری کے افراد کراچی مویشی منڈی میں جانور فروخت کر کے واپس پنجاب جارہے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔ 
    ویب ڈیسک: شہر قائد میں زمین ایک بار پھر لرز اٹھی، جمعہ کی صبح دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جنہوں نے شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلا زلزلہ صبح 4 بجکر 46 منٹ پر آیا، جس کی شدت 2.7 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی 2 کلومیٹر تھی اور  مرکز ڈی ایچ اے کے جنوب میں 20 کلومیٹر دور تھا۔دوسرا زلزلہ صبح 7 بجکر 58 منٹ پر آیا، جس کی شدت 1.8 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ جس کی  گہرائی 8 کلومیٹر اور  مرکز ملیر کے شمال مغرب میں 7 کلومیٹر دور تھی۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم...
    کراچی: شہر قائد میں نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان ایک گھر میں چھپے ہوئے تھے جہاں سے وہ پولیس پر مسلسل فائرنگ کر رہے تھے۔ پولیس نے حفاظتی حکمت عملی کے تحت گھر کو گھیرے میں لے کر آپریشن جاری رکھا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے کامیابی سے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے...
    کراچی: شہر قائد میں کیماڑی کے علاقے مسان چوک عمر خان روڈ کے قریب فائرنگ سے خاتون اور نوعمر بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جیکسن پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 40 سالہ گل نسا زوجہ اسلم ، 21 سالہ حسن ولد منور ، 14 سالہ فاطمہ دختر سلیم اور 11 سالہ ایان ولد ریاض کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی معلوموت کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔  تاہم پولیس زخمیوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
    کراچی : ایکسپریس نیوز کے سینئر کرائم  رپورٹر واثق محمد کو سوسائٹی قبرستان میں آہوں سسکیوں کے ساتھ منوں مٹی تلے سپرد خاک کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز عصر  جامع مسجد اکبر شاہراہ قائدین پر ادا کی گئی، جس میں اہل خانہ، عزیز واقارب ایکسپریس کے ملازمین کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کراچی پریس کلب، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں، صحافیوں، کیمرا مینوں، فوٹو گرافرز، کرائم رپورٹرز اور دیگر بھی جنازے میں شریک ہوئے۔ واثق محمد 30 برس سے زائد شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اس دوران انہوں نے وہ ایکسپریس نیوز سمیت مختلف...
    پولیس کے مطابق فائرنگ کرنیوالے ملزمان کا ہدف عدیل نقوی ہی تھے، زخمی ہونیوالے باقی افراد گولیوں کی زد میں آگئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب چائے کے ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل سوار 4 نامعلم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 35 سالہ مصطفیٰ ولد سعادت علی، 38 سالہ عدیل علی نقوی عرف علی بلڈر ولد غلام عباس، 58 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت اور...
    کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے. جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔زلزلہ دوپہر 2 بجکر 23 منٹ پر آیا. جس کی شدت 2.1 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی اورمرکز جنوب ملیر کراچی تھا۔زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ماہرین ارضیات کے مطابق اس نوعیت کے زلزلے زیر زمین معمولی سرگرمیوں کی نشاندہی کرتے ہیں اور ان سے عمومی طور پر کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا۔ تاہم شہریوں کو قدرتی آفات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پرفائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا عدیل علی عرف علی بلڈرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول ایف سی ایریا لیاقت آباد کا رہائشی اور واٹربورڈ کا ملازم تھا، مقتول پانچ بچوں کا باپ اورایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن ممبر تھا۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب لیاقت آباد الکرم اسکوائرکے قریب چائے کے ہوٹل پر2 موٹر سائیکل سوار4 نامعلم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی تھی اورفرارہوگئے تھے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد 35 سالہ مصطفیٰ ولد سعادت علی، 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈرولد غلام عباس، 58 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت اور22 سالہ عبدالخالق ولد وریام زخمی ہوگئے تھے۔ فائرنگ...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے مقدمے کی ابتدائی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی منتظم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔شاہ لطیف پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے جیل توڑنے میں ملوث قیدیوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملیر جیل سے 216 قیدی فرار ہوئے، 88 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ میں 8 قیدیوں کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔رپورٹ میں کسی ملزم کی گرفتاری کا ذکر نہیں ہے۔ 
    کراچی: شہر قائد میں لیاقت آباد کے علاقے الکرم اسکوائر کے قریب واقع چائے کے ہوٹل پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو سینئر کارکنان بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس اور چھیپا ذرائع کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے ہوٹل پر موجود افراد کو نشانہ بنایا۔ زخمیوں میں ایم کیو ایم کے سیکٹر ممبر 38 سالہ عدیل علی عرف علی بلڈر اور جوائنٹ یونٹ انچارج 35 سالہ مصطفیٰ شامل ہیں، جنہیں چہرے اور سر پر گولیاں...
    سندھ حکومت نے کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کے بعد محکمہ جیل میں اہم انتظامی تبدیلیاں کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا، آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کےعہدوں پر اب سول افسران کی تعیناتی ممکن ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جیل میں انتظامی عہدوں پرتعیناتیوں کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کےاجرا کی منظوری دےدی۔ یہ بھی پڑھیں: ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار: آئی جی جیل عہدے سے فارغ، ڈپٹی آئی جی، جیل سپرنٹنڈنٹ معطل حکومتی ذرائع کے مطابق آرڈیننس کےذریعے محکمہ جیل کی انتظامیہ اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرنٹنڈنٹ...
    کراچی: شہر قائد کے شدید گرمی میں پریشان باسیوں کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی کے افق پر سمندری بادلوں نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر کے بعض علاقوں میں آج رات اور کل صبح ہلکی بوندا باندی کی توقع کی جا رہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ شہر کا موسم آج جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور مرطوب ہواؤں کے ساتھ سمندر سے آنے والے بادل فضا کو نم کر...
    ویب ڈیسک: کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملیر، قائد آباد، لانڈھی، شیرپاؤ کالونی، اسپتال چورنگی، بن قاسم، شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر دور مشرق میں تھا جس کی شدت 3.1  اورگہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ واضح رہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اور اب تک تقریباً 26 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے اس سے قبل منگل کی  صبح...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، نئی تعیناتی جلد کی جائے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی جیل واقع کی محرکات بتا سکے گی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں جو رضا کارانہ طور پر آجاتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر پولیس...
    ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ، ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)سندھ کے سینیر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، نئی تعیناتی جلد کی جائے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر وزیر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی جیل واقع کی محرکات بتا سکے گی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا...
    —فائل فوٹو کراچی میں ایک بارپھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ رات زلزلے کا پہلا جھٹکا رات 12 بجے محسوس ہوا۔زلزلے کی شدت 2.6 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں تھا۔ زلزلے کے باعث ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ، 300 قیدی فرارکراچی زلزلے کے باعث ملیر جیل کی دیواروں میں دراڑ، 300... زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات 12 بج کر 23 منٹ پر زلزلے کا دوسرا جھٹکا ریکارڈ ہوا، جس کی شدت 2.8 اور گہرائی 40 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز ملیر کے شمال مشرق کے قریب تھا۔صبح 6 بج کر 42 منٹ پر زلزلے کا تیسرا جھٹکا...
    کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔ کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی...
    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار کا واقعہ سندھ کی تاریخ کا سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گیا ہے۔ اس واقعے پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ملیر جیل کی دیوار نہیں ٹوٹی بلکہ قیدی جیل کے گیٹ سے باہر نکلے۔ واقعہ قدرتی آفت کے باعث پیش آیا کوئی بڑی سائنس نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے نتیجے میں قریباً 700 سے 1000 قیدی جیل کے مرکزی دروازے پر جمع ہو گئے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سے زائد قیدی اور پولیس اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک قیدی کی موت بھی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پیر کی رات کراچی کی ملیر جیل میں صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہناہے کہ پیر کی رات زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، زلزلےکے باعث ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، قیدیوں نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی اور اسلحہ چھین کر فائرنگ کی اور اس دوران 200 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔ ڈی آئی جی جیل کراچی محمد حسن سہتو نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
    کراچی میں رات گئے زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل  سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے جن میں سے متعدد کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، تاہم 100 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں۔ سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد شاہ کے مطابق ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدیوں کی مجموعی تعداد 216 تھی، جن میں سے 80 گرفتار کرلیے گئے تاہم 135 سے زائد قیدی تاحال مفرور ہیں، جنہیں تلاش کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی رات زلزلے کے دوران کسی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر جمع کیا گیا تھا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلےکے باعث دیوار ٹوٹنے پر قیدی جیل سے فرار ہوئے تاہم بعد میں بتایا گیا کہ زلزلے...
    کے پی ٹی حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سروے آف پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون سے زمین کی حد بندی کا تفصیلی سروے کیا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلئے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 49 منٹ پر محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا اور شہری خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق میں 30 کلومیٹر کے قریب تھا۔کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 8 ویں بار زلزلہ آیا...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے . جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔ زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 29 منٹ پر محسوس ہوئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کی شدت 3.2 تھی. زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے بعد شہری توبہ استغفار کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے .زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے اب تک چوتھی بار زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے کے قریب محسوس ہوئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔ قبل رات گئے پہلا جھٹکا  1 بج کر...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں تین مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔ زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اذانوں کے ساتھ اللہ اکبر، توبہ اور استغفار کے ورد میں مشغول ہو گئے۔ پہلا جھٹکا رات 1:12 بجے کے قریب محسوس کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 30-1 بجے دو مزید زوردار جھٹکے آئے۔ زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر قائدآباد، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر بنگلے میں گھس گیا۔پولیس کے مطابق ڈمپر کے ٹکرانے سے بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا، ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ڈرائیور کے مطابق ڈمپر کے بریک فیل ہوگئے تھے۔ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوئے ہیں۔
    کراچی میں ٹریفک کے مسائل کم ہونے کا نام نہیں لے رہے، شارع فیصل پر ناتھا خان پل کی چڑھائی سے قبل سڑک میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا جس نے شہریوں کو نئی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ ڈرگ روڈ سے ایئرپورٹ جانے والا راستہ پہلے ہی ٹریفک کے بوجھ سے سست روی کا شکار تھا، اب اس گڑھے نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند منٹوں کا سفر اب گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے۔ ناتھا خان پل حالیہ مہینوں میں متعدد بار مسائل کا سبب بن چکا ہے، تاہم اس بار حفاظتی دیوار کی عدم تعمیر اور سست رفتار مرمتی کام نے شہریوں کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا...
    اگرچہ آزاد اداروں کے ذریعے جمع کردہ اعداد و شمار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری سے اب تک ڈاکوؤں نے 47 لوگوں کو قتل کیا ہے، لیکن ایک سینئر پولیس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں مجموعی طور پر 33 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کے سربراہ ایس ایس پی محمد شعیب میمن نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ریکارڈ کے مطابق اب تک اسٹریٹ کرائم کے واقعات میں...
    — اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
    کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
    اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی 2025 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام کا ثبوت ہے، قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی ترجمان کا بتانا ہے کہ بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔ انگلش...
    کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے...
    ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے دوسرے مرحلے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ کی منظوری دے دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منصوبے کے اس نئے مرحلے کا مقصد کراچی میں پانی کی دستیابی میں اضافہ، پانی اور سیوریج کی خدمات کی حفاظت کی بہتری اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (کے ڈبلیو ایس سی) کی مالی و عملی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ منصوبہ پہلے مرحلے میں کی جانے والی اصلاحات کو مزید آگے بڑھائے گا اور بڑے پیمانے پر انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے کراچی میں پانی اور سیوریج کی خدمات کو بہتر بنائے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر کی جانب جانے والے پل کے قریب سیوریج کا پانی سڑک پر آگیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں سڑک سے گزرنے والی ایک مسافر بس سڑک پر پڑے گڑھے میں پھنس گئی ہے۔
    پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر یونس خان سے ملنا ایک یاد گار خوشگوار تجربہ تھا کہ کیسے ایک شخص میں عاجزی اور عظمت کی خصوصیات بیک وقت پائی جا سکتی ہیں، وہ نرم انداز میں گفتگو کرتے ہیں لیکن ان کی سوچ میں بہت گہرائی ہے۔ اپنے تقریباً 17 سالہ شاندار کرکٹنگ کیریئر میں انہوں نے اپنے بلے سے ناقدین کے منہ بند کرائے۔ کرکٹ کی دنیا میں یونس خان کے شاندار ریکارڈز اور زبردست کارنامیں بجا طور پر ان کی شخصیت کو بادشاہ کے لقب کا حقدار بنا دیتے ہیں، 10,000 سے زیادہ ٹیسٹ رنز، 34 سنچریاں، 6 ڈبل سنچریاں، ایک ٹرپل سنچری، 9 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے خلاف سنچریاں، بطور فیلڈر 100 کیچ، پاکستان سے باہر 23 سنچریاں، 2009 کے  ٹی 20 ورلڈ کپ...
    کراچی: ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کے نیچے سویا ہوا شخص ٹرالر چلنے کے باعث ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 02 درویش کانٹے کے قریب ٹرالر کے نیچے سوتے ہوئے شخص پر ٹرالر چڑھ گیا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا. لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ثناء اللہ ولد امیر خان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص ٹرالر کا ڈرائیور تھا اور کسی دوسرے ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ مذکورہ ٹرالر کے ڈرائیور نے ٹرالر چلا دیا جس...
    اسلام آباد: شہر قائد کے باسیوں کے لیے اچھی خبرہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی درخواست پر سماعت ہوئی،   جس میں کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ 5 روپے 02 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی ہے۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق  درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 6 ارب 79 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ تفصیلی سماعت کے بعد نیپرا نے کےالیکٹرک کی مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، جس کا تفصیلی فیصلہ اعداد و شمار کا جائزہ...
    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کورنگی مہران ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد نعمت اللہ عرف عابد، محمد نورعرف مانی اور صابر اللہ عرف دانیال کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔ ترجمان...
    کراچی(اوصاف نیوز) کراچی میں‌گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں میں ڈائریا کےمرض میں اضافہ ہوگیا۔ لوگوں کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی . شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی شہری ڈائریا کےمرض میں مبتلاہوگئے . شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال جا پہنچی ، مریضوں میں‌بڑی تعداد بچوں کی ہے . صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر وسیم جمالوی نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں ڈائریا کے مریض لائے جارہے ہیں اور ڈائریا سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر وسیم کے مطابق آلودہ پانی اور غیر معیاری کھانا ڈائریا کی بڑی وجہ بن رہا ہے جب کہ ڈائریا کے باعث جسم میں پانی کی کمی سے جان...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی تصدیق ہوگئی ہے کیونکہ ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دینے کے بعد آخری چار ٹیموں نے اپنی جگہ محفوظ کرلی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ کھڑی ہے اب اس کا مقابلہ 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کوالیفائر 1 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے پاس پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ 2 میں رہنے کے بعد پی ایس ایل 10 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے 2 امکانات ہیں، کیونکہ کوالیفائر 1 کی شکست کھانے والی ٹیم 23 مئی کو کوالیفائر 2 میں ایلیمینیٹر کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    اسلام ٹائمز: ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت الاسلام و المسلمین مولانا ناظر عباس تقوی (ایڈیشنل مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل)، مولانا صادق جعفری (صدر مجلس وحدت المسلمین کراچی ڈویژن)، ڈاکٹر صابر ابومریم (سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان) اور جناب اسرار عباسی (رہنما تحریک انصاف) شامل تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و دفاع پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کا انعقاد نمائش چورنگی تا کراچی پریس کلب کیا گیا، جس میں خواتین، بزرگوں، بچوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی سے مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات نے خطاب کیا جن میں حجت...
    کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات...
    کراچی: سفاری پارک کی مدھوبالا اور ملکہ کی صحت کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکن ڈاکٹر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کے ڈاکٹربدھیکا بھنڈارا اور کمیٹی ممبر یسرہ عسکری ٹیم کے ہمراہ سترہ روز کے لیے کراچی پہنچے ہیں۔سری لنکن ڈاکٹر سفاری پارک میں ہتھنی مدھو بالا اور ہتھنی ملکہ کی صحت کا جائزہ لے رہے ہیں جب کہ سری لنکن ڈاکٹرز نے سفاری پارک میں ہاتھیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی۔سری لنکن ڈاکٹر بدھیکا بھنڈارا نے بریفنگ میں کہا کہ ہر دو ماہ میں سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں کا علاج جاری ہے، علاج کے دوران ہاتھیوں کے پاس کسی کو آنے کی اجازت نہیں...
    پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بڑھتا ہوا شیشہ کلچر خطرناک صورت اختیار کر گیا، شہریوں کا شیشہ کیفیز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ یہ بھی پڑھیں:اسکول جانے والے بچوں میں نیکوٹین پاؤچز اور ای سگریٹ کا بڑھتا رجحان، یہ کتنے خطرناک ہیں؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں شیشہ پینے کا کلچر تیزی سے فروغ پذیر ہے، جس کے سبب سنجیدہ شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ شہریوں نے حکومت سے شیشہ کیفے کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ کا استعمال نوجوانوں میں خطرناک حد تک پھیل رہا ہے، لڑکے اور لڑکیاں دونوں اس رجحان کو اپنا رہے ہیں، جو سوشل میڈیا سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ شہریوں کا...