2025-05-07@15:56:26 GMT
تلاش کی گنتی: 718

«کرکٹر کی»:

(نئی خبر)
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل شائقین کرکٹ نے اپنی اپنی فرنچائزز کِٹ کو پسندیدہ قرار دینا شروع کردیا۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا تاہم ایونٹ سے قبل شائقین کا جوش خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے نئے سیزن کیلئے اپنی اپنی کٹ متعارف کروائی ہیں جنہیں فینز کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کمنٹری پینل کا اعلان، وسیم ڈیبیو کیلئے تیار رواں سیزن کیلئے کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی نئی کٹس متعارف کروائی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا...
    پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ قومی ٹیم کی پرفارمنس کا اثر پی ایس ایل پر بھی پڑتا ہے اگر پاکستان ٹیم اچھا پرفارم کرے گی تو پی ایس ایل کا گراف بھی اوپر جائے گا انہوں نے کہا کہ جب قومی ٹیم پرفارم نہیں کرتی تو اس کا اثر فرنچائز لیگ پر آتا ہے کراچی میں پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کی تیاریوں کے دوران حسن علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کے موجودہ نتائج اطمینان بخش نہیں ہیں لیکن ٹیم میں نئے چہرے ہیں اور ان کو وقت دینا ضروری ہے نئے کھلاڑیوں کو اپنی غلطیوں کا اندازہ...
    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورک لوڈ مینجمنٹ کے تاثر مسترد کرتے ہوئے بدستور تینوں طرز کی کرکٹ میں حصہ لینے کا عزم ظاہر کردیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے مستقبل میں خود کو صرف وائٹ بال کرکٹ تک محدود رکھنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی طرز کی کرکٹ کو چھوڑنے کا نہیں سوچا، جب سے میں کھیل رہا ہوں یہی ذہن میں رہا کہ پاکستان کیلیے اچھا پرفارم کروں، اس میں مجھے کافی عزت بھی ملی۔ اس سوال پر کہ صرف ایک سیریز کے بعد پاکستان ٹیم کی کپتانی واپس لے لی گئی تھی اسے دل...
    سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو ’پٹودی ٹرافی‘ کو ریٹائر کرنے کے فیصلے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اسپورٹس اسٹار کے لیے لکھے اپنے کالم میں سنیل گواسکر نے ای سی بی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ پٹودی ٹرافی (جو انگلینڈ بمقابلہ بھارت ٹیسٹ سیریز میں فاتح کو دی جاتی ہے) کو ریٹائر کرنے کی حالیہ خبر تکلیف دہ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار سننے میں آ رہا ہے کہ ایک کھلاڑی کے نام پر موجود ٹرافی کو ریٹائر کیا جا رہا ہو۔ اگرچہ فیصلے کا اختیار مکمل طور پر ای سی بی کے پاس ہے اور شاید بی سی سی آئی کو اس متعلق علم...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح سمیٹ لی۔  قذافی اسٹیڈیم پاکستان ویمنز نے 46.1 اوورز میں 192 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ پاکستانی بیٹرز منیبہ علی اور نتالیہ پرویز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 113 گیندوں پر 87 رنز اور 60 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹر شبیکا گجنابی 68 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔جینا گلاسکو نے 41 رنز بنائے۔ پاکستان کی...
    اسلام آباد:  وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ محسن نقوی کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑنے سے متعلق کوئی اطلاعات نہیں ہیں جب کہ سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے۔ کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند ہے، صحت مند سرگرمیوں کا مزید انعقاد ہونا چاہیے، کھیلوں کے فروغ کیلئے سبب کو کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ اسلام آباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم ہونا چاہیے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ قومی ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے،ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، سیاست کو کھیلوں سے الگ رکھنا چاہیے جب کہ کھلاڑیوں...
    پاکستان پر نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیاہے ، پاکستان ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر جرمانہ کیا گیا ، محمد رضوان نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کر لی ، اس سے قبل قومی ٹیم کو پہلے دونوں ون ڈے میچز میں بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے چیئرمین محسن نقوی کے استعفے سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ محسن نقوی نے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے حالیہ دنوں میں کچھ کھیلوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ محسن نقوی کی مصروفیات کے باعث وہ پی سی بی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اس افواہ کے بعد پی سی بی حکام نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں بے بنیاد ہیں اور محسن نقوی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں یہ...
    سپر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر سے گفتگو میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اہل ہیں مگر انہیں کرکٹ یا وزارت داخلہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپر اسٹار @SAfridiOfficial کی پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر سے ملاقات، والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ شاہد آفریدی نے آرمی چیف کو بتایا کہ پی سی بی بی چئیرمین @MohsinnaqviC42 کرکٹ کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، مخلص شخص ہیں لیکن @TheRealPCB کی ذمے داریاں فل ٹائم ہیں انہیں کرکٹ اور… — Abdul Majid Bhatti (@bhattimajid) April 7, 2025 اس مکالمے کا انکشاف سینیئر اسپورٹس جنرلسٹ عبدالماجد بھٹی نے اپنی ایکس پوسٹ...
    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل سیشن 10 کی ٹرافی کوئٹہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شہر تک پی ایس ایل کرکٹ کی ٹرافی پر بلوچستان کے شائقین کرکٹ نے پھول کی پتیاں نچھاور کیں اور سیلفیاں بنائیں۔ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل کرکٹر حسیب اللہ خان اور اے سی کوئٹہ حمزہ انجم اور محکمہ اسپورٹس بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے پی ایس ایل کرکٹ ٹرافی کی رونمائی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اہل بلوچستان نے جس پرجوش انداز میں پی ایس ایل ٹرافی کا استقبال کیا وہ خوش آئند ہے اور صوبہ کے عوام کے اسپورٹس سے دلی لگاؤ کی بہترین عکاسی...
    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔ اتوار کے روز، ٹیم نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔...
    پاکستانی نژاد اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی لیگ اسپنر ابطحہٰ مقصود کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کھیلنا میرے لیے خاص لمحات ہیں۔ ابطحہٰ مقصود آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے کوالیفائیر کے لیے ان دنوں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے ساتھ لاہور میں ہیں۔ 25 سالہ اسکاٹش کرکٹر 8 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ ابطحہٰ مقصود نے لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کا تعلق لاہور سے ہے، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں یہاں واپس آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، ان کی وجہ...
    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 10 کے لیے نئی جرسی کی رونمائی کر دی۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے لیے اتوار کو ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کی۔ اس بار بھی ٹیم کی جرسی کے روایتی رنگ کو برقرار رکھا گیا ہے۔قلندرز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے نئی کٹ لانچ کی۔ ویڈیو میں ٹیم کے کھلاڑیوں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی کٹ زیب تن کیے دیکھا گیا۔2 بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے اپنی ہوم اور اوے جرسی بھی پیش کی، جو مختلف رنگوں میں ڈیزائن کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ اتوار کو...
    لاہور (نیوزڈیسک)لاہورقلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے لیے اپنی نئی کِٹ کی رونمائی کر دی۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، سکندر رضا، فخر زمان، آصف علی اور دیگر کھلاڑیوں کو نئی جرسی میں متعارف کرایا۔ اس سال بھی جرسی کا روایتی رنگ برقرار رکھا گیا ہے جبکہ ہوم اور اوے میچز کے لیے مختلف رنگوں کی جرسیز پیش کی گئی ہیں۔اسی روز، لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ‘قلندرز نائٹ’ کا انعقاد کیا گیا جہاں نئی کِٹ کے ساتھ ٹیم کا آفیشل ترانہ بھی لانچ کیا گیا۔ تقریب میں معروف گلوکاروں نے پرفارم کیا، لیزر شو کا اہتمام کیا گیا، اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کی...
    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل کا آغاز کرنیوالے نجم سیٹھی نے لیگ کے ابتدائی سفر، مشکلات، کامیابیوں اور مستقبل پر روشنی ڈالی۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب ہم نے پی ایس ایل کے آغاز کا سوچا تو سامنے کئی رکاوٹیں حائل تھیں، لیگ کو دبئی میں لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تو پی سی بی کے بھی کئی افراد اس منصوبے کے مخالف تھے، مگر میں نے فیصلہ کیا کہ ہم اسے ہر حال میں کریں گے، پہلے ہی سال منافع کمایا، اب لیگ کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، اگر مالی لحاظ سے مفید ثابت ہو...
    وادی کوئٹہ جہاں اپنی منفرد ثقافت روایات اور تہذیب و تمدن کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک خاص مقام رکھتا ہے وہیں یہاں کے پکوان بھی اس علاقے کی خاصیت میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ یہاں تیار کیے جانے والے بسکٹ جنہیں مقامی زبان میں کلچے کہا جاتا ہے شہریوں کی اولین پسند ہیں۔ چائے ہو اور ایسے میں روایتی کلچے نہ ہوں ایسا ممکن نہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کلچے تیار کرنے والے نان بائی نے بتایا کہ کوئٹہ میں انگریز دور سے بھی قبل یہ کلچے بنائے جاتے تھے، جو آج بھی لوگ بڑے ذوق و شوق سے کھاتے ہیں۔ کلچے کی یوں تو کئی اقسام ہیں لیکن شہری روغنی کلچہ، کھجور اور ختائی کو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
    کراچی:روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب لانے کے لیے بورڈ کا اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں بھی رات کو ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پنک بال مقابلے کے لیے میزبان کو سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ ہونے کا انتظار ہے، رواں ماہ آسٹریلوی ٹیم جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا باقاعدگی سے ہوم سیزن میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے، متعدد ممالک میں اب تک پنک بال سے طویل فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، ان میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے، وہاں کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور بورڈ انھیں دوبارہ راغب کرنے کے لیے اس سیزن...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ تھائی لینڈ کی ٹیم آج پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔ Post Views: 1
    ہر چیز کے انتخاب کا ایک معیار ہوتا ہے، کامیابی اور ناکامی کو ناپنے کا ایک پیمانہ مقرر ہوتا ہے، اور کوالٹی اور کارکردگی جانچنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں۔ کسی بھی شعبہ زندگی میں بہتری اور ترقی کے لیے ان اصولوں کی پاسداری لازم ہے۔ یہ اصول دراصل وہ تقاضے ہوتے ہیں جنہیں پورا کیے بغیر نہ انصاف ممکن ہے اور نہ ہی میرٹ کے معیارات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ وہ نظام، جس میں انصاف اور میرٹ نہ ہو، وہ کبھی بھی زوال اور ناکامی کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتا۔ ایسے نظام میں امن، خوشحالی اور اتحاد ہمیشہ ناپید رہتے ہیں، چاہے وہاں وسائل اور مواقع بے شمار کیوں نہ ہوں، بے روزگاری، غربت اور بدانتظامی...
    وسیم احمد : پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔ذرائع کے مطابق صدارت کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلان کرے گی۔ 
    ایشین کرکٹ کونسل پاکستان (اے سی سی ) کے حصے میں آگئی ہے جس کے صدر اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ اور وزیر داخلہ کے بھی فرائض سر انجام دینے والے میڈیا ٹائیکون محسن نقوی ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کی سربراہی پاکستان کو منتقل، محسن نقوی ایک اور اہم عہدہ سنبھالنے کے قریب اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک ورچوئل (آن لائن) اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کو کرکٹ کی ایشیائی کونسل کی صدارت ملنے کا فیصلہ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین اور کمنٹیٹر رمیز راجہ، انضمام الحق، وقار یونس اور مصباح الحق کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آج رات ایک شاندار عشائیہ تھا جس کی میزبانی رمیز راجہ نے کی، ساتھ انہوں نے لکھا کہ شکریہ بھابھی بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کے لیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’کسی کھلاڑی پر ذاتی تنقید نہیں کی‘، 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں پر تنقید سے متعلق محمد حفیظ کی وضاحت یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کے رمیز راجہ کے ساتھ اختلافات ختم ہو...
    بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان کرکٹر مہندر سنگھ دھونی سے متعلق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ انھوں نے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی جوائن کرلی ہے۔ دھونی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کنول کے نشان کے ساتھ زعفرانی اسکارف پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کرکٹر اور وزیراعظم کی اس وائرل تصویر کے ساتھ صارفین یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ کرکٹر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ مبینہ تصویر کے پس منظر میں بھگوا پارٹی کا بینر بھی نظر آرہا ہے۔   متعدد فیس بک صارفین نے بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ کرکٹر کی مبینہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے...
    سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ مینٹورز کے پاس 5 ڈومیسٹک ٹیمز ہیں، جو 4 ڈے، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھلیں گی۔ اس کے علاوہ ویمن کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم بھی مینٹور کی ذمہ داری میں شامل ہے۔ ہمارے پاس ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی ہیں، جہاں پلیئرز ڈویلپمنٹ ہو رہی ہے۔ لوگ 50 لاکھ پر رو رہے ہیں جو ٹیکس کاٹ کر 14 سے 15 ہزار ڈالرز (36 سے 38 لاکھ روپے) بنتے ہیں۔ مزید پڑھیں: ثنا جاوید کو سالگرہ پر شعیب ملک نے کیا گفٹ دیا؟ نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے 5 مینٹورز 3 ہزار سے زائد انٹرنیشنل میچز میں ملک کی...
    بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب 'گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ' کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔ ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ 'ریل کرکٹ' گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔ مزید پڑھیں: "کیا ملائیکہ اروڑا، سنگاکارا کی قربیتں بڑھ رہی ہیں" سارہ ٹنڈولکر...
    جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کوچ راب والٹر مستعفی ہوگئے۔کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق راب والٹر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دیا، راب والٹر کا استعفیٰ منظور ہوگیا ہے اور وہ 30 اپریل کو عہدے سے سبکدوش ہوں گے۔ راب والٹر کو مارچ 2023 میں ساتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا، راب والٹر نے 36 ون ڈے اور 31 ٹی 20 میچز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کوچنگ کی۔ نوجوان کی ایک ہی منڈپ میں دو لڑکیوں سے شادی! محبت کی ایک نئی داستان رقم
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی۔ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11E میں جنرل اسٹور پر شام ساڑھے سات بجے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس نے تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں اور ایک باوزر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ Post Views: 1
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ انہوں...
    آسٹریلوی لیگ بگ بیش کی معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف فرنچائز سڈنی سکسرز نے اعلان کیا کہ ویرات کوہلی کیساتھ 2 سالہ فرنچائز کرکٹ لیگ کا معاہدہ کرلیا ہے۔ بعدازاں فرنچائز نے اپنے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں بعد لکھا کہ اپریل فول! نے فینز نے کو بھڑکا دیا۔ ویرات کوہلی، اسوقت انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجر بنگلور کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ کی پالیسی کے تحت کوئی موجودہ پلئیر (جو ریٹائر نہیں ہوا کسی قسم کی لیگ کرکٹ کسی ملک کیلئے نہیں کھیل سکتا ہے سوائے آئی...
    پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سابق کرکٹرز کی جانب سے تنقید کیے جانے پر بول پڑے۔عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کی گئی ایک خصوصی ویڈیو میں نسیم شاہ نے کھلاڑیوں پر ہونے والی تنقید پر بات کی۔ اس موقع پر فخر زمان اور ون ڈے ٹیم کےکپتان محمد رضوان بھی موجود تھے۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ تعمیری تنقید اور ذاتی حملوں میں فرق ہوتا ہے، جب شائقین تنقید کریں تو سمجھ آتا ہے کیونکہ انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی، لیکن جب سابق کھلاڑی جو دس، پندرہ سال کرکٹ کھیل چکے ہیں ہوں وہ بے جا تنقید کریں اور ذاتی معاملات پر بھی بات کریں تو مایوسی ہوتی ہے۔ نسیم شاہ کا کہنا...
    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹاپ ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کی فرنچائز کو بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے غریب کہہ ڈالا۔ آئی پی ایل 2025 کے سیزن میں ابتدائی دو میچز میں کامیابی سمیٹ کر ٹاپ پوزیشن حاصل کرنیوالی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجر بنگلور کو سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے غریب فرنچائز کہہ کر مخاطب کیا۔ سہواگ نے کرک بز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) جیسی غریب ٹیموں کو بھی پوائنٹس ٹیبل پر اس طرح کی اعلی پوزیشنوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے کیونکہ انہوں نے کبھی بھی آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی کامیابی کا مزہ نہیں چکھا۔ مزید پڑھیں: "کیا...
    آسٹریلیا کے عظیم اسپن گیند باز شین وارن کی موت کی وجہ صرف دل کا دورہ نہیں تھی، ان کے کمرے سے طاقت کی ممنوعہ ادویات ملنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھائی لینڈ میں شین وارن کے کمرے سے ممنوعہ ادویات ملی تھیں، جسے خاموشی سے کمرے سے ہٹانے کو کہا گیا تھا۔ پولیس افسر کے مطابق آسٹریلیا کے سینیئر حکام بھی اس فیصلے میں شریک تھے۔ شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 708 اور ون ڈے کرکٹ میں 293 وکٹیں حاصل کی تھیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد...
    کرکٹ آسٹریلیا پھر دولت میں نہانے کو تیار ہے، اگلے بمپر ہوم سیزن کا اعلان کردیا گیا، بھارتی ٹیم وائٹ بال سیریز کیلیے مہمان بنے گی، انگلینڈ سے ایشز سیریز بھی شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اس بار بھی ہوم سیزن میں اپنے خزنے مزید دولت سے بھرے گا۔ نئے بمپر سیزن میں ڈارون میں انٹرنیشنل کرکٹ واپسی کی تصدیق کردی گئی۔ بھارتی ٹیم وائٹ بال ٹور کیلیے آسٹریلیا کی مہمان بنے گی، آسٹریلیا اور بھارت کی مینزٹیموں کے درمیان 8 میچز ہوں گے، ڈارون میں 17 برس بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی، جنوبی افریقہ سے 2 مینز ٹی 20 انٹرنیشنل میچز اس مقام پر اگست میں ہوں گے۔ بھارتی ٹیم 21 روزہ ٹور میں...
    ڈھاکا(ویب ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوگی، اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025ء کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔ اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی...
    انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے 'دی ہنڈرڈ' ٹورنامنٹ میں 49 فیصد حصص کی فروخت کیلئے مخصوص کردہ خصوصی مدت کو اپریل کے آخر تک بڑھا دیا۔  کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے فیصلہ معاہدے کی شرائط اور براڈکاسٹنگ حقوق سے متعلق خدشات کے بعد سامنے آیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی امیر ترین ریلائنس انڈسٹریز کے مالک امبانی خاندار اوول انوینسیبلز میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 60 ملین یورو (یعنی پاکستانی روپوں میں 18 ارب 19 کروڑ 60 سے لاکھ سے زائد) ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ امریکی ٹیک کنسورشیم (ایم سی سی) لندن اسپرٹ میں اپنے 49 فیصد حصص کیلئے 145 ملین یورو (یعنی...
    معطل ایجنٹ کی کمپنی سے ایک سابق کپتان کا گہرا تعلق نکلا۔ تفصیلات کے مطابق متعدد پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی نمائندہ ایجنسی آئی سی اے (انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن) کے سربراہ مغیز احمد شیخ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں۔ کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا، اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔ اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ رجسٹریشن معطل کردی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی ای سی بی نے رجسٹریشن معطل کردی ذرائع کے مطابق...
    شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بولرز ہیں، بیٹنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔ شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے...
    نیپیئر (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نےاپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔ نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔ انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔ گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر...
    ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیے گئے تھے تاہم اب وہ صحت میں بہتری آنے پر اسپتال سے واپس گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ ایورکیئر اسپتال کے ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے صحافیوں کو بتایا کہ تمیم اقبال کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد ہم انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تاہم انہیں بحالی کے پروگرام میں رکھا جائے گا اور ان کے لائف اسٹائل کو تبدیل کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ہی کرکٹ کے میدان میں واپس آئیں گے جبکہ اس سے قبل بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے...
    پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ایجنٹ کی انگلش کرکٹ بورڈ نے رجسٹریشن معطل کر دی۔انہیں اینٹی کرپشن کوڈ کی 4 خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ 80فیصد سے زائد کرکٹرز اور کئی سابق اسٹارز کی یہی کمپنی نمائندگی کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی ایجنسی آئی سی اے (انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن ) کے سربراہ مغیز احمد شیخ  انگلش کرکٹ بورڈ میں بطور پلیئر ایجنٹ بھی رجسٹرڈ ہیں۔کرکٹ ریگولیٹر کی تحقیقات اور آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل میں سماعت کے بعد انھیں ای سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کی چار خلاف ورزیوں کا مرتکب پایا گیا۔اینٹی کرپشن ٹریبونل مناسب وقت پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ سنائے گا۔ اسی دوران انگلش بورڈ نے مغیز کی بطور ایجنٹ...
    آئی سی سی ریونیو کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں، عالمی کرکٹرز ایسوسی ایشن نے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کا فارمولا پیش کر دیا، بھارتی بورڈ کا حصہ موجودہ تقریباً 40 سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بے ترتیب کرکٹ کو سلجھانے کیلیے مکمل ریویو کے بعد سفارشات پیش کر دی گئی ہیں، اس کی تیاریوں میں 64 اسٹیک ہولڈرز سے فیڈ بیک حاصل کیا گیا جس میں دنیا کے معروف مرد اور خواتین پلیئرز، موجودہ کپتان، مختلف بورڈز اور ٹی 20 لیگز کے موجودہ ایڈمنسٹریٹرز بھی شامل ہیں.اس جائزہ رپورٹس میں کرکٹ کو درپیش بڑے مسائل اور حل کیلیے سفارشات...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی ہے۔ صحافی وحید مراد کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت جج عباس شاہ نے کی۔ جج عباس شاہ نے ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ آپ نے وحید مراد سے کیا میٹریل برآمد کیا ہے؟ ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اختر مینگل کی پوسٹ کی بات کی جارہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ وحید مراد کی وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ میرے مؤکل نے اختر مینگل کے الفاظ کو کوٹ...
    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔   بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ایکس پر شیئر کی گئی تصویر میں جے سوریا نے لکھا کہ ’"آج اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا — یہ ایک چھوٹی سی...
    بنگلادیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کو ڈھاکا کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ڈومیسٹک میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے پر کرکٹر تمیم اقبال کو فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد ہنگامی بنیادوں پر انکی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ تمیم اقبال کو صحتیابی میں بہتری کے بعد غازی پور کے اسپتال سے ڈھاکا منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں ایورکیئر اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، اسپتال داخل فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر کو اسپتال سے منتقل کرنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ سابق بنگلادیشی کپتان تمیم اقبال کی صحت تیزی سے...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
    ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔ جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور اس نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔ بھارتی قیدی کی خودکشی سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا۔خود کشی کا واقعہ 24 اور 25 مارچ کی درمیانی شب پیش آیا ، جیل کے ڈاکٹرز سے موت کی تصدیق کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا ، مجسٹریٹ کی زیر نگرانی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ قیدی گورو...
    ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن  (ڈبلیو سی اے) نے کرکٹ  کے موجودہ اسٹرکچر میں تبدیلی کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔ ورلڈ کرکٹرز ایسوسی ایشن نے 64 کرکٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رپورٹ تیار کی ہے جس میں کرکٹ کے موجودہ اسٹریکچر اور گورننگ میں تبدیلی کی تجاویز دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سائیکل کے اختتام پر کرکٹ کا نیا اور واضح کیلنڈر تشکیل دیا جائے، انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ میچز کے لیے طے ونڈوز رکھی جائیں۔ ڈبلیو اے سی نے تجویز دی ہے کہ  انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ہر سال 21، 21 روز کی 4 ونڈوز رکھی جائیں، باقی کیلنڈر کو فری ونڈو قرار دے کر اس میں ڈومیسٹک لیگ کی اجازت...
    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔
    ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی ادویات کی چوری پکڑی گئی۔ اسٹور کیپر سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر طاہر گنڈاپور کے مطابق گزشتہ رات اسپتال کے اسٹور کیپر، اسسٹنٹ اسٹور کیپر اور ان کے 4  سہولت کار اسٹور سے ادویات چوری کرکے لانڈری ایریا میں چھپا رہے تھے کہ انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا اور چوری کی گئی ایک کروڑ 50 لاکھ روپے کی ادویات برآمد کرلی گئی۔ ڈائریکٹر اسپتال کے مطابق نگران دور کی 60 کروڑ روپے کی سرکاری ادویات کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ نیب بھی پچھلے سات سال میں ایک ارب 27...
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں صحافی وحید مراد کی پیشی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صحافی وحید مراد کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کر دیا گیا، جہاں ایف آئی اے نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وحید مراد کو رات گئے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس نے ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر زبردستی داخل ہونے کے بعد انہیں حراست میں لیا۔ وحید مراد کا کہنا ہے کہ انہیں ایف آئی اے کے حوالے کیے جانے سے قبل ان کی ساس پر بھی تشدد کیا گیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ایف آئی اے عباس شاہ کریں گے۔ دوران سماعت،...
    قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔ نجی ٹی وی کے بلاک بسٹر پروجیکٹس ’خانی‘ اور ’خدا اور محبت 3‘ کی اداکارہ ثناء جاوید نے گزشتہ روز اپنی 32 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثناء جاوید کے ہمراہ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik) اس پوسٹ کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو خوبصورت‘۔ شعیب ملک نے اس پوسٹ میں ثناء جاوید کا ساتھ پر شکریہ ادا کرنے کے علاوہ ان کے لیے نیک تمناؤں کا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں زمانہ کہتا ہے کہ وہ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ بن جاتی ہے، دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیم کو ہراتی اور چھوٹی سے چھوٹی ٹیم سے ہار جاتی ہے، اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزرنے والی قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد دورئہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین کارکردگی سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کے بعد سیریز گنوا دی۔  پاکستان نے تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کر کے امید قائم کی لیکن چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے 220 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 105 رنز پر ہی ڈھیر ہو جانا افسوسناک رہا، پاور پلے کے 6 اوورز میں...
    بات ہو کرکٹ کی تو فیبولس فور یا فائیو کی بحث شائقین کی موجودہ نسل کے لیے اتفاق رائے کی محتاج ہی رہے گی، اس بحث میں آپ پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کو موجود دور کے ’چار یا پانچ شاندار‘ کرکٹرز میں شمار کرتے ہیں یا انہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ ناقدین اور حمایتیوں کے جھرمٹ میں کس جانب کھڑے ہیں۔ پاکستانی کھلاڑیوں اور کرکٹ ٹیم کے شائقین نے ہمیشہ اپنے ‘بادشاہ’ کو بڑھاوا دیتے ہوئے اس بحث کی ہانڈی کو چولہے پر چڑھائے رکھا ہے اس اس کوشش میں انہیں نیوزی لینڈ کے عظیم کین ولیمسن کی حمایت بھی حاصل تھی جن کے خیال میں بابر اس نسل کے لیے ٹاپ 5 میں شمار...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی تیلگو بولنے اور ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ڈیوڈ وارنر نے ہمیشہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز اور بھارتی فلموں سے محبت کے اظہار کی وجہ سے بھارتی شائقین کا دل جیتا ہے، لیکن اب وہ حقیقت میں ٹالی ووڈ (تیلگو فلم انڈسٹری) کا حصہ بننے جا رہے ہیں، وارنر جلد ہی اپنی پہلی بھارتی فلم رابن ہڈ میں کیمیو (مہمان کردار) کرتے نظر آئیں گے،پری ریلیز ایونٹ میں جب وارنر نے مداحوں سے تیلگو میں بات کی تو سب حیران رہ گئے, اس موقع پر آسٹریلوی کرکٹر نے بھارتی اداکاراؤں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔ View this post on Instagram A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42) انہوں نے...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔نجی اخبارکے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ کے علاوہ بالنگ کے فرائض بھی نبھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ واضح...
    بنگلہ دیشی عدالت کا کرکٹر شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس) سابق بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن کی مشکلات میں ایک اور اضافہ ہوگیا، عدالت نے آل رانڈر کے ملک میں موجود اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیا الدین رحمان نے مفرور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کے رکن اسمبلی شکیب الحسن کو چیک بانس کیس میں جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھا جو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے تھے...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنور لوکیش راہول والدین بن گئے، ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا سے بنی جوڑی کے یہاں پہلی اولاد بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اس جوڑی نے اپنے یہاں آنے والی ننھی مہمان کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف ہیں لیکن بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج ہونے والے میچ میں شریک نہیں ہوں گے۔ یاد رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگائی۔ مزید پڑھیں: عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے، انکشاف علی امین گنڈاپور کے مسلسل غیر حاضر ہونے کی بنا پرعدالت نے پہلے سے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ...
    بنگلہ دیش (نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن کے اثاثے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ضیاء الدین رحمان نے پیر کو چیک باؤنس کیس میں شکیب الحسن کی جائیدا ضبط کرنے کا حکم دیا۔ شکیب نے 2016 میں بنگلادیش میں ستکھیرا میں ایک کیکڑے کا فارم بنایا تھاجو 2021 سے غیر فعال ہے۔ مذکورہ چیکس بینک سے لیے گئے قرض کی ادائیگی کے لیے تھے جو شکیب کی اس کمپنی نے بینک سے لیا تھا لیکن چیکس ناکافی فنڈز کی وجہ سے باؤنس ہو گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2024 میں بنگلادیشی بینک نے باؤنس ہونے والے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ کرکٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگئی ہے، دونوں کی جانب سے مداحوں کو یہ اطلاع انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) اتھیا شیٹی معروف بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی صاحبزادی ہیں، اور اس طرح سنیل بھی اب نانا بن گئے ہیں۔ کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، تاہم بیٹی کی پیدائش کے باعث وہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول اور...
    کراچی: تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اگرچہ کوئی شکایت نہیں کی لیکن وہ موجودہ بورڈ انتظامیہ سے خوش نہیں ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں سلیکٹرز نے انہیں ان کے  بولنگ ایکشن کے سبب نظرانداز کیا تھا، شکیب  کا کہنا تھا ملکی بورڈ کو مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کرنا چاہیے تھا۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے سلیکٹرز انہیں بطور بیٹر اسکواڈ میں شامل نہیں کرنا چاہتے تھے، 37 سالہ شکیب کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی میں مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کی دو جانچ انگلینڈ اور ایک بھارت میں ہوئی تھی۔ شکیب نے کہا کہ میں کوئی شکایت نہیں کررہا لیکن اس معاملے میں اگر مجھ سے بہتر انداز میں رابطہ کیا جاتا تو میں زیادہ خوش ہوتا۔
    کراچی: آج میں آپ کو کرکٹ تجزیہ نگار بننے کا فارمولہ بتانے والا ہوں،مجھے پتا ہے کہ آپ میں سے بیشتر اس کھیل کو گہرائی تک سمجھتے ہیں لیکن سابق کرکٹر کا لیبل یا کسی میڈیا ہاؤس میں ملازمت نہ کرنے کے سبب تجزیے صرف دوستوں کی محفل تک ہی محدود رہتے ہوں گے۔ کبھی کسی ایک ٹیسٹ کھیلے ہوئے سابق کھلاڑی کو جب ٹی وی پر چیختے چلاتے سنیں تو یہ خیال ضرور آتا ہو گا کہ اسے کس نے یہاں بٹھا دیا ،اس کا جواب ہے قسمت، ماضی میں بیچارے سابق کھلاڑیوں کو کوئی نہیں پوچھتا تھا ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی دنیا ویران ہو جاتی تھی۔ پھر الیکٹرونک میڈیا آیا تو سب کی چاندی ہو...
    کراچی: انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔ یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔           View this post on Instagram  ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی اختتامی تقریب سے پی سی بی کے عہدیداروں کو نہ بلانے پر آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سمیر احمد سید نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی "بدانتظامی" قرار دیا۔  انکا کہنا تھا کہ میزبان ملک کے بجائے آئی سی سی چیف جے شاہ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے فائنل جیتنے والی ٹیم انڈیا اور رنر اَپ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں تمغے اور ایوارڈز تقسیم کیے۔ مزید...
    بنگلا دیش( 24 نیوز )بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن اپنا باؤلنگ ٹیسٹ کلئیر کرنے کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) معاہدے کیلئے فرنچائز کے پاؤں پڑنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آئی پی ایل 2025 میں اپنی شرکت کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ کچھ فرنچائزز کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر گزشتہ کچھ ماہ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، انہیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام لگا تھا، جس کے بعد وہ ملک میں داخل نہیں ہوسکے جبکہ بالنگ ایکشن پر پابندی کے باعث انہیں چیمپئینز ٹرافی سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام سے گراس روٹ لیول پرکرکٹ میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سمیر احمد سید اور ایڈوائزر چیئرمین بورڈ عامر میر اور دیگر حکام قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد لوکل ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اسکولوں اورکالجوں کی سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے۔ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت بچوں اور بچیوں کو قومی ٹیم میں...
    بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔ کورونا کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یہ پابندی لگائی تھی جس کے بعد 5 برس سے انٹرنیشنل کرکٹ میں فاسٹ بولرز بال پسینے سے چمکاتے ہیں۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز نے گیند چمکانے کے لیے تھوک پر پابندی ختم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ تھوک سے گیند زیادہ جلدی چمکتی ہے، تاہم اس کے باوجود بولنگ تو اچھی ہی کرنی پڑے گی۔ فاسٹ بولر وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ گیند پر تھوک کا استعمال ہمارے لیے مددگار ثابت ہو گا، بولروں کو...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا گیا ہے  قائم مقام چیف جسٹس...
    پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے...
    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخ ساز اننگز کھیل کر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حسن نواز کہتے ہیں کہ دو بار صفر پر آوٹ ہونے کے بعد سب سے زیادہ پریشر پہلا انٹرنیشنل اسکور بنانے کا تھا۔ کیوی ٹیم کے خلاف فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ جب یہ پہلا رن بنا گیا تو پھر سارا پریشر دور ہوگیا اور یقین تھا کہ آج بڑی اننگز کھیل پاوں گا۔ حسن نواز نے 44 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے بابر اعظم کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، بابر اعظم نے 49 گیندوں پر تین فیگر اننگز کھیل کر ریکارڈ بنایا تھا۔ ملتان کے قریبی شہر لیہ سے تعلق رکھنے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا ہے کہ محمد شبیر کی سروس اپیل...
    پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ Hasan Nawaz slams the fastest-ever Men’s T20I century by a Pakistan batter, off 44 balls ⚡#NZvPAK ????: https://t.co/HjGGA2sMhO pic.twitter.com/DOR0oDiotb — ICC (@ICC) March 21, 2025 حسن نواز 21 اگست 2002 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جنوبی پنجاب...
    بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے گیند پر تھوک (لعاب) لگانے پر پابندی اٹھا دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ گزشتہ روز آئی پی ایل ٹیموں کے کپتانوں اور منیجرز کی ملاقات کے دوران کیا گیا۔ بیشتر کپتانوں نے اس فیصلے کی حمایت کی۔ بی سی سی آئی نے پہلے ہی اس معاملے پر اندرونی مشاورت کی تھی، جبکہ حتمی فیصلہ ٹیموں کے کپتانوں کے سپرد تھا۔ بی سی سی آئی نے دوسری اننگز میں دو گیندوں کا نیا قاعدہ بھی متعارف کرایا تاکہ شبنم کے اثرات کو ختم کیا جا سکے اور ٹاس جیتنے والی ٹیم کو کسی بھی قسم...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے میزبان ملک کو نظر انداز کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا۔ گزشتہ روز لاہور میں ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر اور چیف فائنانس آفیسر (سی ایف او) نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی پر پاکستان کو ہونیوالے نقصان کی بھارتی رپورٹس کو جھوٹا قرار دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئینز ٹرافی کے دوران اور بعد میں منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور بدنام کرنے کی سازش پر اپنا ردعمل دیدیا۔ اس موقع پر مشیر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی صحت...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان باضابطہ طلاق کے بعد بھارت کے نامور طلاق یافتہ کھلاڑیوں کی فہرست میں نیا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز بمبئی ہائیکورٹ کی درخواست پر فیملی کورٹ کو ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں کے درمیان طلاق کے پراسس کو تیز تر بنایا جائے کیونکہ باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔ مزید پڑھیں: دھناشری سے طلاق! کیا چہل، مہوش کو ڈیٹ کررہے ہیں؟ نئی ویڈیو وائرل کارروائی کے کچھ دیر بعد یوزویندرچہل کو عدالت کے احاطے سے نکلتے دیکھا گیا، فیملی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے وکیل نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کوریوگرافر دھناشری ورما اور کرکٹر...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کے لیے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نکاسی آب، غیر قانونی تجاوزات، سڑکوں کی کٹائی، صفائی، سیکیورٹی اور...
    روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے شہری مسائل کی رپورٹنگ کیلئے پورٹل بنانے کی ہدایت کر دی، جبکہ روڈ کٹنگ کی منظوری صرف میئر اور کمشنر کراچی دے سکیں گے، عید کے موقع پر سہولت اور سیکیورٹی میں اضافے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وقار مہدی، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ اور سیکریٹری بلدیات خالد...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب منگل کو واپس وطن پہنچ رہے ہیں، 22 سالہ اوپنر ان دنوں لندن میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں،وہ جنوری میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہونے کے  بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق صائم ایوب  پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی  بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، برطانیہ میں ان کے معالجین پیرکومکمل طبی  جائزہ لینے کے بعد اپنی پیشہ ورانہ آرا دیں گے، اگلے روز 25 مارچ کوصائم ایوب وطن واپسی کے لیے رخت سفر باندھیں گے۔ طبی ماہرین کی رائے کی روشنی میں صائم ایوب کے مستقبل کا تعین ہوگا اور اسی تناظر میں 11...
    قومی ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے سابق کپتان یونس خان اور ہیڈکوچ وقار یونس پر الزامات کی بوجھاڑ کردی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے بتایا کہ سابق کپتان یونس خان نے انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں تیز پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی وہ اٹیکنگ شاٹس کھیلتے تھے تو یونس ان پر تنقید کرتے تھے اور کہتے تھے کہ کیا تم نے ٹیسٹ میں ٹی20 کرکٹ کھیلنا چاہتے ہو؟ اب دیکھیں ٹیسٹ میچ محض 3، 4 روز میں ختم ہورہے ہیں۔ مزید پڑھیں: "کبھی نہیں چاہتا میرا بیٹا کرکٹر بنے" عمر اکمل نے دعویٰ کیا کہ ہیڈکوچ وقار...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
    سابق  ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم میں رد و بدل پر شدید تنقید کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے سلیکشن پر تیر برسا دیے۔ مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں،کھلاڑیوں کو آرام دینا چاہیے۔ چاہے وہ بابر اعظم ہو یا پھر کوئی اور ہو۔دس سے گیارہ فرسٹ کلاس کھیلنے والوں کو  دورہ نیوزی لینڈ  پر بھیج دیا گیا۔ شاہد خان آفریدی نے پاکستان ٹیم کی سلیکشن پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں اسپنر کی ضرورت تھی وہاں پیسر بھر دیے۔ اپنے دور کے معروف بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف کھلاڑیوں کو...
    ملائیشیا میں 15 بنگلا دیشی شہریوں کو کرکٹرز کا روپ دھار کر داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (اے کے پی ایس) کے مطابق ملزمان نے کرکٹ یونیفارم پہن کر اور ٹورنامنٹ منعقد کرانے والی تنظیم کا خط دکھا کر ایجنسی کے افسران کو دھوکا دینے کی کوشش کی۔ تاہم، تفتیش میں معلوم ہوا کہ پیننگ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیا جانے والا مبینہ خط جعلی تھا۔ ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 21 مارچ تا 23 مارچ 2025 کےدرمیان کسی ٹورنامنٹ کا انعقاد شیڈول نہیں ہے۔ ایجنسی کے مطابق ملزمان اس وقت مزید مشکوک ہوگئے جب انہوں نے اسپانسر کو بطور ضامن لانے...
    کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
    بنگلادیشی کرکٹرز کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر ناہید رانا نے پی ایس ایل 10 کیلیے بی سی بی میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی ہے ، بورڈ ان پر کام کے بوجھ اور ٹیم کی زمبابوے سے سیریز کو مدنظر رکھتے ہوئے این او سی جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ پشاور زلمی نے ناہید رانا کو ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کی جانب سے معاونت کی درخواست کا انتظار اور دیگر عوامل پر بھی غور کررہا ہے۔ پشاور زلمی 7 مئی کو اپنا آخری لیگ میچ کھیلے گی، اس کے بعد کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ہوں گے، فائنل 18 مئی کو...
    آسٹریلیا کی ورلڈکپ وننگ ٹیم کے رکن و کمنٹیٹر بریڈ ہوگ کی قومی کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر و کپتان محمد رضوان کو انگریزی کے باعث سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا گیا تھا تاہم سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کھلاڑی کو مذاق اڑانے کی ویڈیو شیئر کی جس پر مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ویڈیو میں نقل اُتارنے والے شخص کی ویڈیو ویرات کوہلی سے ملتی ہے، سابق کرکٹر بریڈ ہوگ ان سے پوچھتے ہیں کہ “آپ کوہلی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو وہ نقالی کرنے والا کہتا ہے کہ میں...