2025-09-18@18:11:39 GMT
تلاش کی گنتی: 1237
«کی جوہری»:
(نئی خبر)
—فائل فوٹو سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔ سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر...
مظفرآباد: اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے معذور افراد کی فلاح کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے مظفرآباد میں جدید فری لانسنگ حب قائم کیا۔ ایس سی او خصوصی افراد کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھا کر روزگار کے نئے دروازے کھول رہا ہے جبکہ ایس سی او ہنر کے ساتھ خود اعتمادی اور امید کی بحالی کا بھی ضامن ہے۔ مظفرآباد کی عجوہ، عزم کی وہ کہانی جسے ایس سی او نے خواب دیکھنے کے لیے نئی آنکھیں دیں۔ عجوہ کے والد نے بیٹی کے عزم و ہمت کی کہانی سناتے ہوئے کہا: کہ میرا نام سید ابرار حسین شاہ ہے اور میں مظفرآباد آزاد کشمیر کا رہائشی ہوں، میری ایک بیٹی عجوہ ہے جو پیدائشی طور پر...
ویب ڈیسک: سکھر کی نارا کینال ، آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ, مگرمچھ خاتون کو اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کر لے گیا تھا. تفصیلات کےمطابق سکھر میں نارا کینال ، آرڈی 115 پر خوفناک واقعہ پیش آیا، نارا کینال پر خاتون کپڑے دھورہی تھی اچانک مگرمچھ کے حملے کا شکار ہوگئی، خوفناک حملے میں خاتون نے مدد کے لئے پکار تو شوہر فوراً مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں مگر مچھ خاتون کو پانی میں گھسیٹ کر لے گیا جس پر شوہر نے کینال میں چھلانگ لگا دی اور بیوی کو مگر مچھ سے آزاد کروایا۔...
سکھر میں نارا کینال آرڈی 115 میں کپڑے دھونے والی خاتون پر مگرمچھ نے حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق کپڑے دھونے والی خاتون کو مگرمچھ اپنے جبڑے میں دبا کر پانی میں گھسیٹ کرلےگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے نارا کینال میں چھلانگ لگا کرمگرمچھ سے بیوی کو چھڑوا لیا۔پولیس کے مطابق مگرمچھ نے خاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی جس پر انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کرتارپورراہداری کےافتتاح پر عمران خان کوسونےلوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونےکاپانی چڑھوا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کاالزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور عمران خان کے سابق میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ کرتار پور راہداری کے افتتاح کے موقع پر سابق وزیراعظم کو ملنے والا سونے کا لوٹا انہوں نے پیتل کے لوٹے میں تبدیل کروایا اور اس لوٹے پر سونے کا پانی چڑھوا کر اسے توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا آپ نے بڑی بڑی کرپشن دیکھی ہوگی لیکن جنوری یا فروری 2019 میں کرتار پور راہداری کا افتتاح ہوا، تقریب میں جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان) بھی موجود تھے، اس موقع پر سکھوں نے اس وقت کے وزیراعظم (عمران خان)...
سکھر میں کپڑے دھوتی خاتون کو مگرمچھ حملہ کرکے پانی میں لے گیا، تاہم شوہر نے چھالانگ لگا کی بیوی کو مگرمچھ سے بچالیا۔ یہ بھی پڑھیں: قصور سے کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے ریاض آباد میں نارا کینال پر کپڑے دھوتی ایک خاتون پر مگرمچھ نے اچانک حملہ کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مگرمچھ خاتون کا پیر جبڑوں میں دبا کر کئی میٹر پانی میں گھسیٹ لے گیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کر اس کا شوہر، ملاح حب علی، فوراً کینال میں کود گیا اور بیوی ہدایتاں کو مگرمچھ کے جبڑوں سے چھڑوانے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں خاتون کی ٹانگ بری طرح زخمی ہو گئی، جسے فوری...
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں” سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن...
پاکستان کی معروف سابق ماڈل عبیر افتخار کے شوہر سلمان افتخار کو برطانیہ کی عدالت نے 15 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ نجی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی بزنس مین سلمان افتخار پر الزام تھا کہ انہوں نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور جانے والی ایک نجی ایئر لائن کی پرواز کے دوران ایک ائیر ہوسٹس کو شدید ہراساں کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سلمان افتخار فضائی سفر کے دوران نشے کی حالت میں تھے اور اپنی پہلی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ پرواز کے دوران سلمان نے ائیر ہوسٹس کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسے اجتماعی زیادتی کی دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ وہ اس کا جسم...
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ خاتون کے خلاف عدالتی کارروائی مکمل ہو گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جب کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق، خاتون، جس کی عمر تقریباً 50 سال ہے، پر 2001 سے 2023 کے درمیان گیارہ قتل اور ایک اقدام قتل کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وہ اپنے شوہروں کو مختلف منشیات کھلا کر کمزور کرتی تھی اور پھر انہیں قتل کرتی تھی۔ بعض موقعوں پر وہ انہیں نشہ آور اشیا دینے کے بعد ان کا گلا بھی گھونٹ دیتی تھی۔ ہر قتل کے بعد، وہ متاثرہ کی مرضی یا مالی معاہدوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی۔...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمشن نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے امتیاز محمود کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی، درخواست رشدہ لودھی اور نعیم شہزاد نے دائر کی تھی۔ ایم پی اے امتیاز محمود پر کینیڈین شہریت چھپانے کا الزام تھا، الیکشن کمشن نے شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ قبول کیا۔ امتیاز محمود نے 10 دسمبر 2022ء کو کینیڈین شہریت ترک کی، کاغذات نامزدگی 21 دسمبر 2023ء کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی سے قبل شہریت ترک کی جا چکی تھی۔ کمشن نے دلائل سننے کے بعد ریفرنس خارج کر دیا۔ ریفرنس کے مطابق نعیم شہزاد کو دوسرا کامیاب امیدوار قرار دینے کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کو اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی تلقین کی ہے۔ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری پیغام میں کہا کہ ان کے لیے سب سے اہم ہدف یہی ہے کہ تمام عرب اور خلیجی ممالک اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کا حصہ بنیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جوہری طاقت کو "مکمل طور پر تباہ" کر دیا گیا ہے تاہم امریکی صدر اس حوالے شواہد پیش نہیں کیے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب اگر مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک معاہدات ابراہیمی میں شامل ہو جائیں تو خطے...
ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے حال ہی میں اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنائی کہ کیسے وہ اپنے شوہر سے ملیں اور پھر شادی کے لیے راضی ہوئیں۔ انوشے اشرف نے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اپنی شادی کی کہانی بھی سنائی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہماری مائیں ایک ہی ایرانی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں، جس میں شیرازی، خراسانی، اور اصفہانی گروپس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جب ہمارے خاندان پہلی بار ملے تھے۔ اب میرے شوہر مذاق کرتے ہیں کہ اس تصویر میں پہلے سے ہی میری شادی کا...
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اوراس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کے جبری مذہب تبدیل کروانے اور پسند کی شادی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینش کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام قبول کرنے والی بینش عدالت میں پیش ہوگئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا دبائو کے تحت زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہی آپ نے اپنی پسند...
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ ہندو مذہب یہ بھی سکھاتا ہے کہ مختلف عقائد کے راستے ایک منزل کیطرف لے جاتے ہیں اور اسلئے کسی کو بھی زبردستی دوسروں کے راستوں کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آج کی تنازعات میں گھری دنیا کو "ہندومت" کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ایک عالمگیر مذہب ہے جو تنوع کو قبول کرنے اور ان کا نظم کرنے کا طریقہ سکھاتا ہے۔ انہوں نے ناگپور میں "دھرم جاگرن نیاس" کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو آج اس دھرم کی ضرورت ہے، دنیا اپنے تنوع کو سنبھالتے ہوئے...
ایک شوہر نے اپنی مرحومہ اہلیہ کی آخری خواہش کو پورا کرتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لیے وِگ بینک قائم کر دیا، تاکہ بالوں سے محروم ہونے والے افراد اپنی خوداعتمادی دوبارہ حاصل کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز لائیں سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج، ’کیا یہ بات چینیوں کو پتا ہے؟‘ بی بی سی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہری ڈیویڈ ڈنزڈیل کی اہلیہ، جینے ڈنزڈیل، کا رواں برس اپریل میں انتقال ہوا۔ وہ کئی برس سے ایسٹ ڈرہم میں کینسر سے متاثرہ افراد کی معاونت کے لیے سپورٹ گروپ چلا رہی تھیں اور ان کی خواہش تھی کہ ایسے مریضوں کو وِگز فراہم کی جائیں جو کیموتھراپی کے دوران اپنے بالوں سے محروم...
ایران میں اسرائیل کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملزم روزبہ وادی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ان کا تعارف ایران نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور نیشنل نیوکلیئر سیفٹی ڈپارٹمنٹ کا اہلکار بتایا گیا ہے۔ ایران کی عدالتی ویب سائٹ میزان کے مطابق ملزم روزبه وادی پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو ایک جوہری سائنسدان کی تفصیلات فراہم کی تھیں جنھیں جون میں اسرائیل نے ایک حملے میں شہید کردیا تھا۔ تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ روزبہ وادی کو کب اور کہاں سے گرفتار کیا گیا یا عدالت کی جانب سے یہ سزا...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے ہیں، کل اڈیالہ جیل آنے سے روکا گیا۔ جیل روڈ پر 400 پولیس والے ٹیئر گیس لے کر کھڑے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا خوف ٹیسٹ نہ کریں، حکومت کا خوف ٹیسٹ کریں، کوئی بات نہیں، ارکان اسمبلی کل نہیں آئے، دوبارہ آئیں گے، ہمیں خوشی ہے لوگ اپنے حق کے لیے نکلنا چاہتے ہیں۔ بانی نے کہا ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دی جا رہی ہیں۔،...
بھارتی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے حالیہ پیشرفت نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ فلم آپ کا سرور سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی نے انسٹاگرام سے اپنی شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ شاید وہ اور ان کے شوہر سہیل کھتوریا اب ساتھ نہیں ہیں۔ ہنسیکا جنہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم کوئی مل گیا سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی بےحد مقبول ہوئیں۔ انہوں نے 2022 میں جے پور کے مندوتا قلعے میں ایک شاندار تقریب میں بزنس مین سہیل کھتوریا سے شادی کی تھی، جسے بعد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ +نیوز رپورٹر+ کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے ناکام لانگ مارچ اور محدود شرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیچاری عالیہ حمزہ کو 4 ، 5 گاڑیوں کے ساتھ ٹریفک روک کر ویڈیوز بنانا پڑ رہی ہیں اور اْسے تاریخی ریلی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک بھی ہے اور مزاحیہ بھی۔ بجائے اس کے کہ لاکھوں کارکن دکھائے جائیں، بہن عالیہ ٹریفک کے ساتھ کلپ بنا رہی ہیں۔ پورے مارچ میں صرف پندرہ لوگ ہیں، اور وہی 'خان تیرے چاہنے والے' کہلا رہے ہیں۔ عوام نے اس تماشے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ سائیڈوں سے گاڑیاں گزار کر اپنے راستے بنا رہے تھے، کیونکہ انہیں...
بالی ووڈ کی اداکارہ نسیکا موٹوانی اور شوہر سہیل کتوریہ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کیساتھ فلم ’آپ کا سرور‘ سے مشہور ہونے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی اور ان کے شوہر سہیل کتوریہ کی شادی سے متعلق خبریں گرم ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات پیچیدہ ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شادی کے دو سال بعد یہ جوڑا مبینہ طور پر علیحدہ رہ رہا ہے۔ ہنسیکا نے اپنی والدہ کے ساتھ رہائش اختیار کر لی ہے، جبکہ سہیل اپنے والدین کے ساتھ رہ رہے ہیں۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) یاد رہے کہ دسمبر 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ہنسیکا...

یومِ استحصالِ کشمیر، قومی اسمبلی کی قرارداد خوش آئند، حکومت سفارتی محاذ پر کردار تیز کرے، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آبادانعام الرحمن کمبوہ
یومِ استحصالِ کشمیر، قومی اسمبلی کی قرارداد خوش آئند، حکومت سفارتی محاذ پر کردار تیز کرے، صدر مرکزی مسلم لیگ اسلام آبادانعام الرحمن کمبوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)5اگست کو منائے جانے والے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر قومی اسمبلی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف منظور کی گئی قرارداد کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کا ایک خوش آئند قدم ہے، تاہم اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ اسلام آباد کے صدر انعام الرحمن کمبوہ نے اپنے ایک بیان میں زور دیا ہے کہ حکومت پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی کوششیں مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلایا...
سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
ماسکو: روس نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کے اعلان پر خبردار کیا ہے کہ جوہری معاملات پر بیان بازی میں “انتہائی احتیاط” کی ضرورت ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کے روز کہا: ’’روس جوہری عدم پھیلاؤ کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہے، اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہر کسی کو جوہری بیانات کے حوالے سے بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔” یہ بیان اس وقت آیا جب صدر ٹرمپ نے سابق روسی صدر دمتری مدویدیف کے مبینہ “اشتعال انگیز تبصرے” کے جواب میں دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے یہ نہیں بتایا کہ آیا آبدوزیں جوہری اسلحہ سے لیس ہوں گی یا صرف جوہری...

ظلم کی کوئی عمر نہیں ہوتی، وہ دن ضرور آئے گا جب جموں و کشمیر کے مظلوم عوام آزادی کا سورج طلوع ہوتا دیکھیں گے، وفاقی وزیر پروفیسراحسن اقبال کا یوم استحصال کشمیر پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ اگست 2019 تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کی کوشش کی۔یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف غیرقانونی اور غاصبانہ ہے بلکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر کھلا حملہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور جبر کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانا چاہتا...
کراچی: نیو کراچی خمیسہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس نے خاتون کے شوہر کو تشدد کرنے کے شبہ میں حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا کے علاقے خمیسہ گوٹھ کبریٰ مسجد کے قریب گھر سے 22 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ شکیلہ زوجہ وزیر کے نام سے کی گئی تاہم فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں کیا جا سکا، وجہ موت کا تعین کرنے کے لیے جاں بحق ہونے والی خاتون کا...
کراچی: شہر قائد میں لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر واقع کوئلہ گودام گلی نمبر 7 میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتولہ کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اس کی شناخت 45 سالہ بختاور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق بختاور کو اس کے شوہر نواب نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم نواب کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی، اور ابتدائی تحقیقات...
سینیٹر علی ظفر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، عدالتی جنگ لڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اب نیا حربہ استعمال ہو رہا ہے، کیس کی اپیل کی سماعت ہی نہیں ہو رہی، حکومت کی جانب سے توشہ خانہ، سائفر، عدت میں نکاح اور القادر ٹرسٹ سمیت چار مقدمات بنائے گئے، ریکارڈ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کو 10 بائے 12 کے کمرے میں رکھا گیا ہے، یہ لوگ جب چاہیں بانی پی ٹی آئی کو کسی سے...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنے شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ اور ان کے شوہر علیحدگی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں تاہم ابھی طلاق کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حنا رضوی نے تحریر کیا کہ وہ دل پر بوجھ کے ساتھ یہ اعلان کر رہی ہیں کہ وہ اور ان کے شوہر فی الحال الگ ہو چکے ہیں۔ دونوں کو اس رشتے کے مستقبل کے حوالے سے غور و فکر کے لیے وقت درکار ہے۔ اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی نجی زندگی کا...
بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پولیس نے ایک 35 سالہ خاتون اور اس کے پڑوسی کے 60 سالہ ماموں کو شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے پڑوسی کے ساتھ مل کر اپنے 37 سالہ شوہر کو قتل کیا، لاش کو ایک گڑھے میں دفن کیا گیا — اور حیران کن طور پر، قاتلوں نے اس منصوبہ بندی میں یوٹیوب سے سیکھا کہ کس طریقہ سے قتل کیا جاسکتا ہے۔ شکایت خود بیوی نے درج کرائی پولیس کے مطابق، 28 جولائی کو خاتون نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ خود تھانے میں درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا کہ وہ 26 جولائی کو آخری مرتبہ شوہر کو...
وزیراعظم اور ایرانی صدر کے درمیان بارٹر ٹریڈ کی سہولت، چاول، پھلوں اور گوشت کی برآمد کے لیے کوٹہ میں اضافہ، سرحدی بازاروں کی فعالی اور تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے پر گفتگو دونوں رہنماؤں کی حالیہ پاک ایران تجارتی مذاکرات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار،دوطرفہ تجارت کے موجودہ 3 ارب ڈالر کے حجم کو جلد 10 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچانے کاعزم وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور ایران کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی قیادت، مسلح افواج اور عوام کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیاجنہوں نے حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیلی جارحیت کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے سر...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نےدلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلےکیے۔ اسلام آباد میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، ایران پراسرائیلی جارحیت کےخلاف پاکستان کےعوام نے بھرپور مذمت کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، جنگ میں شہید ہونے...
نوشہروفیروز میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جنہیں دنیا "خادم الحرمین" اور "امام کعبہ" جیسے مقدس القابات سے پہچانتی تھی، آج آزمائش میں انکا مکروہ کردار دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا امتحان جاری ہے۔ عرب حکمرانوں کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔ گوٹ بجرانی لغاری تحصیل مورو ضلع نوشہروفیروز میں منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا ایک امتحان گاہ ہے، جہاں اللہ تعالیٰ ہر انسان کو آزمائش میں مبتلا کرتا ہے۔ کیونکہ امتحان اور آزمائش کے بغیر کھرے اور کھوٹے...

احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر
احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز صوابی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو بانی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو ملک بھر میں پرامن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ دن بانی چیئرمین کی گرفتاری کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا، ان کی رہائی ان کا حق...
پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، اس کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے،وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بات ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ وزیر اعظم آفس میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ کشمریوں کے حق کے لیے آواز اٹھائی، پاکستان پر امن مقاصد کے...
---فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔ اسد قیصر نے کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہ ہونے کی وجہ بتادیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر اور وفد کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں، پہلی بار پاکستان آمد پر آپ اور آپ کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے ساتھ باہمی...
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ حنا رضوی اور ان کے شوہر عمار احمد خان کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں، اداکارہ نے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔ اداکارہ حنا رضوی نے اپریل 2024 میں اداکار اور دوست عمار احمد خان کے ساتھ شادی کی جس میں عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ تاہم آج انسٹاگرام اسٹوری میں حنا رضوی نے شوہر عمار احمد خان سے طلاق کا اعلان کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’بڑے دل کے ساتھ میں اعلان کرتی ہوں کہ میرے شوہر عمار احمد خان اور میں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے، میں سب سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ کوئی آسان قدم نہیں تھا...
اپنی ایک آنلائن پریس کانفرنس میں میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور اس پر شک کرنا احمقانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے "میخائیل اولیانوف" نے اُن یورپی ممالک کے ایرانی جوہری پروگرام پر موقف کو بالکل غیرمنطقی قرار دیا جو JCPOA میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کا یہ برتاو ایران پر حملے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک آنلائن پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ E3 کہلانے والے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے بارے میں موقف، سنگین سوالات...
لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔ یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ لمی کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جگہ ممکنہ آنے والی قوت، ان سے زیادہ بدتر نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈیوڈ لمی" نے گارڈین کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنماء مجھے یہ نہیں سمجھا سکے کہ انہیں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کیا ضرورت ہے؟۔ میں ایران کا یہ موقف تسلیم نہیں کرتا جسے وہ اپناتے ہیں کہ یورینیم کا...
روس میں جاری جنگ کے سائے میں، ان خواتین کو جن کے شوہر محاذ پر ہیں یا شہید ہو چکے، ریاستی سرپرستی میں حوصلہ دیا جا رہا ہے کہ وہ حمل ضائع نہ کریں بلکہ بچوں کو جنم دیں، چاہے وہ کبھی اپنے والد سے نہ مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:کاراباخ کے متنازع نام پر آذربائیجان اور روس میں نئی کشیدگی روسی میڈیا کے مطابق ’ٹو بی آ مام‘ (To Be a Mom) جیسی تنظیمیں ان خواتین کو معاونت فراہم کر رہی ہیں، جن کے شوہر یوکرین کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں یا جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سامارا ریجن میں ایک پوسٹ میں ایوا نامی بچی کے حوالے سے لکھا گیا: ’ہیلو، میرا نام ایوا ہے! آج میری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اگست 2025ء) صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم صدر ٹرمپ کا ’روس کے قریب‘ جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں ’روس کے قریب‘ مناسب علاقوں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ پیشرفت واشنگٹن اور ماسکو کے مابین جاری لفظی جنگ کو ایک سنگین عسکری رخ دے رہی ہے۔ ٹرمپ نے روسی قومی سکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف کے حالیہ بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے یہ قدم ’’احمقانہ اور اشتعال انگیز‘‘ روسی بیانات کے تناظر میں اُٹھایا ہے تاکہ اگر ان...
لاہور: شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں مفرور 2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہتے کہ یہ چینی چور ہیں لیکن چینی مہنگی کرنے والا تو کہہ سکتے ہیں، بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں، لوگ زیور بیچ کر بجلی کا بل بھرتے ہیں، بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں؟ انہوں نے عوام پاکستان پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بھارت سے تعلیم، معیشت، صحت اور روزگار کی جنگ جیتنا بھی ضروری ہے۔ جہالت بےروزگاری کیخلاف اور معیشت کی ترقی کیلئے جہاد کرنا ہوگا، تبھی پاکستان اآگے بڑھے گا ۔ کیا...
بنگلہ دیش کی فوج نے میجر صادق کو حراست میں لے لیا ہے، جن پر ممنوعہ عوامی لیگ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے کارکنان کو مبینہ طور پر عسکری تربیت فراہم کرنے کا الزام ہے۔ اس بات کی تصدیق جمعرات کے روز ڈھاکہ کینٹونمنٹ میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فوج کے ڈائریکٹر ملٹری آپریشنز بریگیڈیئر جنرل ناظم الدَولہ نے کی۔ بریگیڈیئر ناظم کے مطابق میجر صادق سے متعلق معاملہ ہمارے علم میں آیا ہے اور وہ اس وقت فوج کی تحویل میں ہیں۔ تفتیش جاری ہے، اور اگر ان کی شمولیت ثابت ہوئی تو ان کے خلاف فوجی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب پولیس نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے...
لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ ایسی خواتین دراصل اپنے شوہر کی نفسیات کو اچھی...
اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں شادی شدہ زندگی کو خوشگوار بنانے کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، جس میں انہوں نے شوہروں کو قابو میں رکھنے کا طریقہ بھی بتایا۔ ندا یاسر نے ونیزہ احمد، فیضان شیخ اور ایک ماہر نفسیات کو مدعو کیا، جہاں ازدواجی زندگی کے مسائل، نفسیاتی پہلوؤں اور تعلقات بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران ندا نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ بعض خواتین کس طرح اپنے شوہروں کو بہت اچھے طریقے سے سنبھالتی ہیں، یہاں تک کہ لوگ کہتے ہیں کہ اس کا شوہر تو اس کے کنٹرول میں ہے۔ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ...

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔
بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
بھارت کے حالیہ فوجی آپریشن سندور کی ناکامی اور اس کے نقصانات پر بھارتی لوک سبھا میں مودی حکومت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ حزبِ اختلاف کے ارکان نے کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کو پہنچنے والے نقصانات اور اس کی تفصیلات پر شدید سوالات اٹھا دیے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما اور رکنِ پارلیمان اکھلیش یادیو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ لگا کر کی گئی تھی، وہ آخر کہاں گئے؟ آپریشن سندور میں ہمارے بہترین طیارے کتنے اڑے اور کتنے واپس لوٹے؟ مزید پڑھیں: اگر ایک بھی رافیل نہیں گرا تو مودی 35 طیارے قوم کو دکھائیں، کانگریس کا بھارت سرکار کو چیلنج لوک سبھا...
کراچی(کامرس رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کراچی جیسے ملک کے سب سے بڑے شہر میں ایک سرکاری سکول بھی ایسا نہیں جو معیاری تعلیم دے رہا ہو ، سندھ حکومت کا 631ارب روپے کا تعلیمی بجٹ کا بڑا حصہ کرپشن اور نا اہلی کی نذر ہو جاتا ہے ، تعلیم حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے جسے وہ پوری نہیں کر رہی ہے ، پاکستان میں 2کروڑ 62لاکھ اور سندھ میں 1کروڑ بچے اسکولوں سے باہر اور تعلیم سے محروم ہیں جو ایک اجتماعی المیہ ہے ، جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام ِ تعلیم لانا چاہتی ہے جس میں یکساں نصاب اور ایک معیار غریب اور امیر کے لیے تعلیمی تفریق نہ...
اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک ملین سے زائد ایرانیوں کو میڈیکل ریڈیو آئسوٹوپس کی ضرورت ہے جو تہران کے ریسرچ ری ایکٹر میں تیار ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے امریکی حکام کی دھمکیوں کے جواب میں متنبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر دوبارہ ایسی غلطی کی گئی تو ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے جسے دنیا کی آنکھوں سے چھپانا ممکن نہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سات ہزار سالہ تہذیب رکھنے والا ملک ایران، کبھی بھی دھمکیوں اور ہے دھونس سے نہیں دبے گا۔ ایرانیوں نے کبھی غیروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اور وہ صرف عزت کے جواب...
سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور ہمارے ملک کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی غلط اقدام سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، اس لیے صحیح یا غلط اقدام کو درست طریقے سے بیان کرنا ہماری پالیسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک کے دورے کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پیزکیان پاکستان کا دورہ کرنے والے ہیں، اور ہمیں امید ہے کہ یہ دورہ اگلے ماہ (اگست) کے اوائل میں ہوگا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں سفارت کاری اور دانشمندانہ طرز عمل کی حمایت...
راولپنڈی: راولپنڈی میں 17 سالہ سدرہ کے قتل کے جرم میں گرفتار باپ، بھائی اور سابق شوہر کا عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی میں سترہ سالہ لڑکی سدرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے کے جرم میں گرفتار چھ ملزمان کو پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ کڑے پہرے میں سول جج قمرعباس تارڑ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ان ملزمان میں قتل کا حکم دینے والا جرگے کے سربراہ عصمت اللہ، مقتولہ کے والد عرب گل، بھائی ظفر گل، پہلے شوہر ضیاء الرحمان، مقتولہ کے چچا مانی سسر سلیم شامل ہیں۔ملزمان کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے...
اپنے ایک انٹرویو میں ژان نوئل بارو کا کہنا تھا کہ ہم نے 10 سال قبل ایران کے ساتھ ایک جوہری معاہدہ کیا تھا جس سے ایران کی ایٹمی صلاحیت میں نمایاں کمی ممکن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے وزیر خارجہ "ژان نوئل بارو" نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یورپ، ایران کے ساتھ ایک جامع معاہدے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار امریکی نیوز نیٹ ورک CBS کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم واضح کر چکے ہیں کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔گزشتہ کچھ مہینوں میں ہم امریکی اور ایرانی حکام سے قریبی رابطے میں رہے تا کہ انہیں...
TEL AVIV: اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی وزیر نے اتوار کو رامون ایئر فورس بیس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی، اور اس بار یہ حملہ شخصی طور پر خامنہ ای تک پہنچے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاتز نے ایک اسرائیلی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سے خامنہ ای کو ایک واضح پیغام دینا چاہتا ہوں اگر آپ اسرائیل کو دھمکیاں دیتے رہے، تو ہمارے طیارے تہران تک دوبارہ پہنچیں گے، اور...
سکردو(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان حکومت گلگت بلتستان نے نجی ٹیلی ویژن چینل کی اینکر کی فیملی سمیت 15 سیاحوں کے سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کی تصدیق کردی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ نجی ٹیلی ویژن ’ خیبر نیوز ’کی اینکر پرسن شبانہ لیاقت اور ان کے خاندان کے5 افراد کے شاہراہ بابوسر پر لاپتا ہونے کے بارے میں ان کے لواحقین نے تلاش کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا ہے۔ فیض اللہ کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت، ان کے شوہر لیاقت اور تین بچوں کے لاپتا ہونےکے بارے میں لیاقت کے خاندان کی طرف سے شکایت سامنے آئی ہے۔فیض اللہ کے مطابق عینی شاہدین نے 10 سے 15 سیاحوں کے شاہراہ بابوسر...
سٹی 42 : بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق فیملی سیاحت کیلئے21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی، اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے...
بابوسر ٹاپ کے علاقے میں نجی ٹی وی چینل کی اینکر پرسن اپنے شوہر اور 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔ فیملی سیاحت کے لیے 21 جولائی کو بابوسر ٹاپ گئی تھی، جس کے بعد سے ان کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاپتہ ہونے والوں میں اینکر شبانہ، ان کے شوہر لیاقت علی اور بچے ایمل، ایمان سمیت دو دیگر شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اداروں نے تلاش کا کام شروع کر دیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے تلاش کے عمل میں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کو بھی شامل کرلیا ہے تاکہ لاپتہ افراد کا جلد سراغ لگایا جا سکے۔ حکام کے مطابق علاقے میں سخت...
کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔ سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ 25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے...
بنگلہ دیش نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہریوں کو مناسب طریقہ کار کے تحت واپس بھیجے، جیسا کہ بنگلہ دیش بھارتی شہریوں کے ساتھ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) جہانگیر عالم چودھری نے الزام لگایا کہ بھارت نے گزشتہ ایک ماہ میں تقریباً 1,500 بنگلہ دیشی شہریوں کو زبردستی سرحد پار دھکیلا ہے اور ساتھ ہی روہنگیا مسلمانوں کو بھی دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے نرائن گنج میں رینجرز (RAB-11) کے دفتر کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھکیلے گئے ہم اپنے شہریوں کو واپس...
کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔ اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج...
آر ایس ایس کے سربراہ نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں کام کرنے والوں کو اپنے کام میں ماہر ہونا چاہیئے، دوسروں کیلئے مثال قائم کرنا چاہیئے اور اچھے باہمی تعلقات استوار کرنا چاہیئے تاکہ سب مل کر ملک کو آگے لے جا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام نوآبادیاتی نظریات کے طویل مدتی اثر کے تحت تیار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ترقی یافتہ ملک کے لئے ہندوستانی فلسفے پر مبنی متبادل تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ آر ایس ایس کے ذریعہ منعقدہ "قومی چنتن بیتک" کے دوسرے دن مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا کہ اس کے...
تقریب سے خطاب میں پی پی رہنما نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 2007ء میں شہادت کے بعد لوگ کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہے۔، آصف علی زرداری کی حکمت عملی اور جس انداز میں انہوں نے اپنا سیاسی کردار ادا کیا جس سے پیپلز پارٹی کا اس ملک میں سیاسی کردار مزید بڑھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ اس ملک میں اس وقت وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے، جس کی آج ہمیں ضرورت ہے، وہ تب آئے گی جب تمام ادارے اپنے دائرے میں راہ کر کام کریں، صدر آصف علی زرداری کی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ اس ملک میں اس وقت وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے، جس کی آج ہمیں ضرورت ہے وہ تب آئے گی جب تمام ادارے اپنے دائرے میں راہ کر کام کریں۔ صدر آصف علی زرداری کی مرہون منت اس ملک میں 1973 کا آئین اپنے حقیقی روح کے مطابق رائج ہوا ہے۔ صوبوں کو اور پارلیمنٹ کو اختیار آصف علی زرداری کی ہی مرہون منت ہے اور ان کی دانش اور سیاسی بصیرت کے باعث اس وقت ملک میں جمہوریت مستحکم ہوتی جارہی ہے۔ پاکستان...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں کئی ایسے فنکاروں نے چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر انٹری دی جنہوں نے وقت کے ساتھ اپنی محنت صلاحیت اور چمک سے مرکزی کرداروں تک کا سفر طے کیا۔ انہی میں سے ایک معصوم چہرے والی اداکارہ بھی ہیں، جنہوں نے محض 15 سال کی عمر میں بطور ہیروئن اسکرین پر جلوہ گر ہو کر سب کو چونکا دیا۔ آج وہ اپنے کیریئر سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی کے تنازعات اور الجھنوں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ جی ہاں بات ہورہی ہے بالی وڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری اور معصوم چہرے سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی اداکارہ ہنسیکا موٹوانی کی جو کام کے ساتھ ساتھ کئی تنازعات کا شکار ہوچکی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ حماس، غزہ میں جنگ بندی نہیں چاہتا اور اب ان کے رہنما شکار کیے جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، حماس دراصل معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہتی تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے وہ (حماس رہنما) مرنا چاہتے ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ یہ معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم کردیا جائے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حماس کے رہنما اب شکار کیے جائیں گے۔ ادھر اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی دھمکی دی ہے کہ غزہ جنگ بندی نہ ہونے کے بعد اسرائیل اب ’’متبادل راستے‘‘ اپنائے گا تاکہ باقی مغویوں کی بازیابی اور غزہ میں...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا، ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ...
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں اسدقیصر نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر پریس کانفرنس کی، انہیں...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل استنبول میں ڈپٹی سیکرٹریز کی سطح پر ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ضروری تھا کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اب بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ایران کی ہمیشہ...
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی 2 دوسری بیویاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔ یہ...
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ماہ بانو کی والدہ کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر خاتون کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دوہرے قتل کے واقعہ کے بعد متنازعہ ویڈیو پیغام جاری کرنے پر پولیس نے مقتولہ ماہ بانو کی والدہ کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔ آج کوئٹہ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ماہ بانو کی والدہ کو جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس نے عدالت سے ماہ بانو کی والدہ کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے خاتون کو دو روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

5اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا،جس نے پارٹی میں گروہ بندی کی اسے نکال دوں گا،عمران خان
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں ابھی تک 5 اگست کے احتجاج کا کوئی مومینٹم نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پارٹی میں جس نے بھی گروہ بندی کی اسے میں پارٹی سے نکال دوں گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ پوسٹ کی گئی ہے۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام!!! پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی شخصیت کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا میرے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کی کرپشن کی مگر اسے ہر سہولت کے ساتھ جیل میں...
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے مبینہ پولیس مقابلے کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے شہری کے لاپتہ ہونے پر دونوں جیلوں کے سپرنٹینڈنٹس کو 29جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل اور کیمپ جیل کے سپرنٹینڈنٹ 29جولائی کو پیش ہوں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے سائرہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے اپنے شوہر تنویر کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کے شوہر کے خلاف 30 مقدمات درج ہیں، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے 17 جولائی کو جیل بھیجا، ملزم جیل سے وہاں سے رہا ہوا، اب اس کا کچھ پتہ نہیں۔...
سپریم کورٹ نے خواتین کے بانجھ پن کی بنیاد پر مہر یا نان و نفقہ سے انکار کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شوہر صالح محمد کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا فاسٹ فوڈ کا استعمال خواتین میں بانجھ پن پیدا کر سکتا ہے؟ فیصلے میں عدالت نے شوہر کے طرزِ عمل پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت کے مطابق شوہر نے بیوی پر بانجھ پن اور عورت نہ ہونے کا الزام لگایا اور اسے والدین کے گھر چھوڑ کر دوسری شادی کر لی، جبکہ پہلی بیوی کے مہر اور نان و نفقہ سے انکار کر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے صحافیوں کو بتایا ’’ہم نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ایک تکنیکی وفد کو جلد ہی، تقریباً دو سے تین ہفتوں میں، ایران کے دورے کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘‘ یہ بیان اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ غریب آبادی نے کہا کہ یہ دورہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے ساتھ نئے تعلقات کے قیام پر مرکوز ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا ’’یہ وفد ایران اس مقصد سے آ رہا ہے کہ طریقۂ کار پر بات چیت کرے،...

حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
اسرائیل کیساتھ جنگ کیلئے تیار، پر امن مقاصد کیلئے جوہری پروگرام جاری رہے گا، ایرانی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں زیادہ پُرامید نہیں، انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن مقاصد کے لیے جاری رکھے گا۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کو انٹرویو میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ہم کسی بھی نئے اسرائیلی فوجی اقدام کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، اور ہماری مسلح افواج ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جولائی 2025ء) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو9مئی مقدمات میں معاف کرنا انصاف کے دوہرے معیار کی واضح مثال ہے، 26ویں آئینی ترمیم کا اصل مقصد ملک میں عدالتی خودمختاری کو ایگزیکٹو کے ماتحت لانا تھا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، ملک احمد خان بھچڑ، سینیٹر اعجاز چوہدری، بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ اور دیگر بے گناہ کارکنان کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی آڑ میں دی گئی غیر قانونی سزاؤں کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ افسوس کا مقام ہے کہ جنہوں نے پارٹی چھوڑ کر...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر اور مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے 9 مئی کے مقدمے میں بریت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی بے گناہی کی شہادت دے دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے نو مئی شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور اشتعال انگیز تقریر کے کیس میں عدالت کی جانب سے بے گناہ قرار دیے جانے پر شاہ محمود قریشی نے ردعمل جاری کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عدالت میں قرآن مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ 9 مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا...
بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں حوا کی ایک اور بیٹی معاشرتی سختیوں کی نظر ہوگئی، اگر وہ بالغ اور عاقل ہے تو کیوں اسے اپنی زندگی کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے، کیوں ہم معاشرے کے باپ بن جاتے ہیں، اگر واقعی طور پر انہوں نے کوئی جرم کیا تھا تو کیا عدالتیں، پولیس، قانون موجود نہیں۔ کوئی جرگہ، کوئی پنچائت، کوئی مولوی، کوئی سیانہ، کچھ تو ہوگا نا، کیوں ان کی زندگی کا فیصلہ اس طرح سے کرنے دیا گیا؟ کیوں درندگی کا نشانہ بنایا گیا، گولی کھا کے نیچے گر جانے کے باوجود ظالم اپنے انجام سے بے خبرگولیاں برساتے رہے ، جیسے کے کوئی دشمن کے ساتھ بھی نہ کرے۔ کوئٹہ کی ایک مقامی عدالت...
کراچی کے علاقے لیاری میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی لڑکی شانتی انتقال کر گئی، پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق شوہر کے بہیمانہ جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی 19 سالہ شانتی آج صبح 11 بجے کے قریب سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں دم توڑ گئی۔ ڈاکٹر سمیہ سید کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ایک اور ہسپتال میں آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی میڈیکل معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد ملے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد: خاتون کا دارالامان کے عملے پر جنسی و جسمانی تشدد کا الزام، پولیس نے انکوائری شروع کردی لیاری کے علاقے بغدادی تھانے...
ہدایتکار موہت سوری کی نئے اداکاروں کو لے کر بنائی گئی فلم "سیارہ” نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ سیارہ کی کامیابی کو اس لیے بھی سراہا جا رہا ہے کہ کیوں کہ فلم کے مرکزی کردار نبھانے والے آہان پانڈے اور انیت شرما کسی سپر اسٹارز کے بچے نہیں ہیں۔ فلم ساز کرن جوہر بھی اس فلم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے اور نے انسٹاگرام پر فلم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ نوآموز فنکاروں کی تعریف کی اور ڈائریکٹر کو مبارکباد دی۔ جس ایک صارف نے کرن جوہر کو نشانے پر لیتے ہوئے کمنٹ لکھا کہ "آ گیا نیپو کڈ کی دائی جان”۔ صارف نے کمنٹ اس لیے کیا کیوں کہ کرن جوہر کو بھارتی فلم انڈسٹری...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایران کے جوہری مراکز پر دوبارہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ وارننگ انہوں نے پیر کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پوسٹ میں دی۔ ٹرمپ کا بیان ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس انٹرویو کے ردعمل میں آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی سے دستبردار نہیں ہوگا، اگرچہ گزشتہ ماہ امریکی بمباری سے جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’جی ہاں، جیسا کہ میں نے کہا تھا، انہیں شدید نقصان پہنچا ہے، اور اگر ضرورت ہوئی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے‘۔...
فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ڈی آئی جی کی آنکھ ضائع ہوئی، وہ آج بھی کوما میں ہیں۔اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔ جناح ہاؤس، سرکاری و نجی املاک کو جلایا گیا، 82 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سرور روڈ پر ہنگامے میں سرکاری گاڑیوں کو جلایا گیا، 14 ملزمان میں سے 6 کو بری کیا گیا، 8 کو سزا ہوئی، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے کہنے پر کارکن کور کمانڈر ہاؤس پہنچے۔ 9 مئی، شاہ محمود سمیت 6 بری، 44 پی ٹی آئی...

شاہ محمود قریشی کا بری ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں،جس کسی نے ان پر 9مئی کا کیس بنایا ہے وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،حامد میرکا تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی و سینئر تجزیہ کار حامد میر نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بریت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر اور بھی مقدمات ہیں،میں نے آپ کو پہلے بھی کہا ہے،شاہ محمود قریشی کا بری ہونا ہےوہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے،ان پر تو کیس بنتا ہی نہیں تھا،وہ تو ایسا لگتا ہے کہ جس کسی نےان پر کیس بنایا ہے،وہ کوئی بیوقوف آدمی تھا،کہ ایک آدمی جو 9مئی کے دن کراچی میں بیٹھا ہوا ہے، اپنی بیوی کی تیمار داری کررہا ہےاس پر آپ نے کیس بنا دیا۔ سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ اس کیس سے تووہ بری ہو گئے ہیں،لیکن اس کا قطعاً مطلب یہ نہیں...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی میں 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جونئیر وکیل نے موقف دیا کہ ملزم کے وکیل کی طبیعت ناساز ہے، سماعت ملتوی کی جائے۔ جسٹس محمود اے خان نے ریمارکس دیئے کہ ہم تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت کو ایک ساتھ سنیں گے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 13 اگست تک ملتوی...