2025-11-04@19:21:27 GMT
تلاش کی گنتی: 260

«کینالوں کا»:

(نئی خبر)
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں مون سون کی ایک نئی لہر کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس پر این ڈی ایم اے نے شہری اور پہاڑی علاقوں کے لیے موسلا دھار بارش اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 13 جولائی سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور مشرقی بلوچستان سمیت کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ’یہ بارشیں ایک فعال مون سون سسٹم کے زیرِ اثر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل،ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا . این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے 17جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا میں موسلا دھار بار شیں ریکارڈ کی گئیں.(جاری ہے) لاہور میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کیساتھ ملاقات کے بعد میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کا گروپ فوٹو
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں پائیدار اصلاحات، کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی، اور زرعی پیداوار میں اضافے پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ زرعی اصلاحات کا آغاز کسانوں کو آسان قرضوں کی فراہمی سے کیا جائے، اور اس مقصد کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اختیار کیا جائے۔ زرعی ترقیاتی بینک میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کی جائیں تاکہ قرضوں کا شفاف اور مؤثر نظام قائم کیا جا سکے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ آئندہ ترقیاتی بجٹ میں زرعی پراجیکٹس کو مرکزیت حاصل ہوگی اور ترقیاتی منصوبے زرعی میکینائزیشن، ڈیجیٹائزیشن، قرضوں تک رسائی، اور کاروبار دوست ماحول پر مرکوز ہوں گے۔...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہا میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
    کراچی: لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افرادکی نشاندہی کیلیے ریسکیو 1122 کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل آلات استعمال کیے گئے، ان آلات میں زندگی کی علامت ظاہر کرنے والا ڈیٹیکٹر سمیت دیگر شامل ہیں۔ اس حوالے سندھ حکومت کے ریسکیو 1122 کے ڈپٹی کمانڈر حماد قریشی نے ایکسپریس کو بتایا کہ زلزلے یا کسی وجہ سے کوئی عمارت گرجائے تو اس کے ملبہ تلے کسی شخص کو زندہ نکالنا سب سے اہم مرحلہ ہوتا ہے، اس دوران ریسیکو اینڈ ریلیف آپریشن احتیاط سے کیا جاتا ہے، ریسیکو 1122 کا شعبہ اربن رییسکو یونٹ ملبے میں دبے افراد کی نشاندہی کیلیے کام کرتا ہے، یہ ٹیم خصوصی تربیت یافتہ ہوتی...
    این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک خاص ٹیکنالوجی جو ملبے کے نیچے پھنسے انسان کے جسم کی معمولی سی حرکت کا بھی پتہ لگا لیتی ہے۔ناسا کی تیارکردہ اِس ٹیکنالوجی پر مبنی آلے کو ’’فائنڈر‘‘کہتے ہیں جو ایمرجنسی میں زندہ افراد کو ڈھونڈنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ آلہ مائیکروویو ریڈار سینسرز کے ذریعے ملبے کے نیچے یا برفانی تودے میں دبے لوگوں کی سانس اور دل کی دھڑکن کو دور سے محسوس کرکے ان کی موجودگی کا پتا لگاتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی امریکی محکمہ برائے داخلی سلامتی اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مل کر تیار کی تھی جو خاص طور پر عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو تلاش کرنے کے لیے بنائی گئی۔اس ٹیکنالوجی کو ہیٹی کے 2010 کے تباہ...
    بیجنگ :رواں سال گرمیوں کے آغاز سے ہی موسمیاتی تبدیلیاں تیز رہی ہیں، جس سے موسم گرما کی فصل کی کٹائی کے حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 18 جون تک ،موسم گرما کی فصل کی کٹائی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور سردیوں کی گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں ، زرعی مشینری کے اسمارٹ سسٹم کا اہم کردار ہے۔ماضی میں، فصل کٹائی کے موسم میں زرعی مشینری آپریٹرز کو کام کی تلاش میں گھر گھر جانا پڑتا تھا اور اکثر غیر معقول آپریشنل روٹ کی منصوبہ بندی ہوتی تھی، جس کے نتیجے میں مشینوں...
    بھارت کی ڈرون ٹیکنالوجی میں خودکفالت کیلیے 23 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی(آئی پی ایس )پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئی دہلی نے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک نیا ترغیبی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کا یہ تین سالہ منصوبہ ڈرونز، ان کے پرزہ جات، سافٹ ویئر، کانٹر ڈرون سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی مقامی سطح پر تیاری پر مرکوز ہوگا۔ یہ...
    پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد بھارت نے ڈرون ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ نئی دہلی نے ڈرونز اور ان کے پرزہ جات کی مقامی تیاری کو فروغ دینے کے لیے 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالر مالیت کا ایک نیا ترغیبی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رائٹرز کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت کا یہ تین سالہ منصوبہ ڈرونز، ان کے پرزہ جات، سافٹ ویئر، کاؤنٹر ڈرون سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی مقامی سطح پر تیاری پر مرکوز ہوگا۔ یہ اقدام خاص طور پر پاکستان کے ڈرون پروگرام کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے جو چین اور ترکی کی مدد سے چلایا جارہا...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  سی ٹی او اسلام آباد ذیشان حیدر کااس حوالے سے  کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اب ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  سی ٹی اواسلام آباد نے کہاہے  کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے، ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
    خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی جاری کی ہے، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی، ندی نالوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام اور شانگلہ کے علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ آندھی اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اسی طرح کوہستان، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرم اور مہمند میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔ اُدھر پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ،...
    سٹی 42 : چیف سیکرٹری سوات نے دریاؤں اور ندی نالوں کے کنارے تمام تر تجاوزات ختم کرنے کا نیا حکمنامہ جاری کردیا، تمام کمشنرز اور آرپی او سمیت ضلعی حکام کو عملی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں ۔  نوٹیفکیشن کے مطابق ندی نالوں، دریاؤں اور قدرتی آبی گزرگاہوں کے کناروں پر تجاوزات پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ بنتی ہیں، تمام غیر قانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کے خلاف کارروائی کی جائے، کسی اثرورسوخ یا حیثیت کے حامل افراد کی تعمیرات کو بھی ہٹادیا جائے۔  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ دریاؤں، نہروں کےقوانین کو  نافذ کیا جائے، دریاؤں، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی حدود کا تعین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی ہے۔ برطانیہ کے رائل کالج آف فزیشنز نے ایک ہفتے پہلے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں فضائی آلودگی ہر ہفتے 500 افراد کی موت کا سبب بنتی ہے اور اس کی وجہ سے نیشنل ہیلتھ ٹرسٹ کو ایک سال میں 27 بلین پاؤنڈ کا بالواسطہ طور پر یا بلاواسطہ طور پر نقصان ہوتا ہے۔ سانس کی بیماری کی نئی وبا، طبی سہولیات میں اضافے کا چینی فیصلہ خیال کیا جاتا ہے کہ اس طرح کے واقعات کی بڑھنے کی کئی وجوہات میں...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
    چین کی خودکار ڈرائیونگ (Autonomous Driving) ٹیکنالوجی تیزی سے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ وہ  اب  نہ صرف چین کی سڑکوں پر نئی شان اور زیادہ تیز رفتاری سے دوڑ رہی ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی سڑکوں پر بھی  پہلے کی نسبت زیادہ نظر آ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، برق رفتاری، اور بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے سبب اب چینی کمپنیاں دنیا بھر کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔ سان ہوزے سے ریاض تک، چینی ٹیکنالوجی کا راج چاہے وہ کیلیفورنیا کا سان ہوزے ہو یا سعودی عرب کا الُعلا، چینی خودکار گاڑیاں اب دنیا کے مختلف شہروں میں رواں دواں ہیں۔ وی رائیڈ  اور پونی  اے آئی جیسی معروف چینی کمپنیاں مشرق وسطیٰ سے یورپ...
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اسمارٹ فارمنگ کا ایک جدید منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں نجی 5G ٹیکنالوجی اور جدید انفارمیشن سسٹمز کی مدد سے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور مزدوروں کی کمی جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔ جاپان کو آج کل زراعت میں مزدوروں کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور کم ہوتی شرح پیدائش ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2020 کے درمیان جاپان میں نجی فارموں کے اہم زرعی کارکنوں کی تعداد میں 22.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد کارکن 65 سال یا اس سے زائد...
    پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی دنیا میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ’’اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو‘‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے، جو نہ صرف ملک کی مالی خودمختاری کی علامت ہے بلکہ عالمی معیشت میں پاکستان کی ایک نئی پہچان کے طور پر ابھرنے کا پیش خیمہ بھی ہے۔ وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے ماہر بلال بن ثاقب نے عالمی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل شناخت کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان اب صرف صارف نہیں، بلکہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فعال معمار بننے جارہا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین کے درمیان پاکستان کی موجودگی اب پہلے سے کہیں زیادہ...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2025ء) مودی حکومت کے 11 سالہ دور اقتدار کو نااہلی، جھوٹ، فریب اور حقائق کو چھپانے کی حکمرانی قرار دیا جا رہا ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ مودی کی قیادت میں سچائی، احتساب اور شفافیت غائب ہو چکی ہے، جبکہ حکومت کے دعوے صرف فوٹو شوٹس اور جھوٹے اشتہارات تک محدود ہیں۔گزشتہ چند برسوں میں احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے میں 270 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، لیکن مودی سرکار کی جانب سے نہ تو مناسب جوابدہی ہوئی اور نہ ہی اس واقعے پر کوئی ٹھوس کارروائی کی گئی۔ اس کے باوجود نئے ایئرپورٹس کے افتتاحی تقاریب جاری ہیں، حالانکہ DGCA میں 48 فیصد اور دیگر ایوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-6 کراچی (اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی ونائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے متوقع برسات کے پیش ِ نظر کراچی کے مختلف نالوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں اختر کالونی ، منظور کالونی ، محمود آباد ، پی ای سی ایچ ایس ، کراچی ایڈمن سوسائٹی ، عیسیٰ نگری اور گجر نالہ ،لیاقت آباد ، ناظم آباد اور دیگر جگہوںکا دورہ کیا اور بذات ِ خود نالوں کی صورتحال کاجائزہ لیا ۔ یوسی چیئر مینز شاہد فرمان ، نعمان الیاس اور عمیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سیف الدین ایڈووکیٹ نے دورے کے موقع پر کہا کہ ہر جگہ صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے ، نالے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
    گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی...
    عالمی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک تحقیقی رپورٹ میں بھارت، اسرائیل اور کارپوریٹ طاقتوں کے گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھا دیا ہے، جس میں وزیراعظم نریندر مودی، اڈانی گروپ اور اسرائیلی ریاست کے درمیان خفیہ مگر منظم اتحاد کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈانی گروپ نے 2023 میں اسرائیل کی اسٹریٹجک حیثیت کی حامل حیفہ بندرگاہ کا 70 فیصد کنٹرول حاصل کیا، جبکہ باقی 30 فیصد اسرائیلی سرمایہ دار گروپ کے پاس ہے۔ یہ بندرگاہ نہ صرف اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کا مرکز ہے بلکہ گوگل، مائیکروسافٹ اور دیگر عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دفاتر بھی یہیں واقع ہیں، جو اس کی اقتصادی و جغرافیائی اہمیت کو دوچند کرتے ہیں۔ را اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (صباح نیوز)ایٹمی توانائی تنظیم برائے ایران (اے ای او آئی) نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کا عمل پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔
    تہران(نیوز ڈیسک)ایٹمی توانائی تنظیم ایران (اے ای او آئی ) نے اتوار کہا ہے کہ ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی ترقی کے راستے کو قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ای اے او آئی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا ایران مضبوطی سے کھڑا ہے۔ #IRAN ???????? STANDS STRONG AND DETERMINED…We are committed to powerfully advancing #peaceful nuclear technology through our scientists' dedication.Desperate and futile enemy attacks prove powerless against our nation's unwavering will.#Fordow #Natanz https://t.co/Qvt31WK0rh — Atomic Energy Organization Of Iran (@aeoi_ir) June 15, 2025 پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کی کوششوں پر انحصار کرتے ہوئے ہم ایرانی قوم کے لیے پُرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما عبد الوحید یونس نے رنچھوڑ لائن عباسی چوک میں گندگی، سیوریج کے بہتے پانی، رکشہ ڈرائیوروں، پتھارہ مافیا، کباڑیوں، اور فٹ پاتھ پر قابض دکانداروں کے باعث عوام کو، خصوصاً خواتین خریداروں کو، درپیش شدید مشکلات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رنچھوڑ لائن وہ علاقہ ہے جہاں خواتین روزمرہ کی ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے آتی ہیں، لیکن موجودہ صورتحال کے باعث یہاں سڑک پار کرنا تو دور کی بات، پیدل گزرنا بھی محال ہو چکا ہے۔ سڑکوں پر بہتا ہوا سیوریج کا پانی، بے ہنگم رکشے، غیر قانونی پتھارے، دکانداروں کا فٹ پاتھ پر قبضہ اور دکانوں کے سن شیڈز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور جے ایس بینک کے مابین ڈیجیٹل سسٹم کے لئے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت وہ سسکو کی جدید ”ایپلیکیشن سینٹرک انفراسٹرکچر ” ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کا مقصد جے ایس بینک کے ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کو مضبوط کر نا شامل ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب میں ڈی ڈبلیو پی کے ریجنل سیلز ہیڈ وسیم شیرنے شرکت کی۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سسکو اے سی آئی سسٹم مسقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جے ایس بینک کے دفتر میں نصب کئے ہیں۔پارٹنرشپ میں اپنا کردا ر ادا کرتے ہوئے سسکو کے ماہرین...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لندن ٹیک ویک 2025 میں پاکستان کی شاندار شرکت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں اور افراد کو مبارکباد دی جنہوں نے اس میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:“راستہ “پاکستان کی گلیوں سے لندن فیشن ویک تک وزیراعظم نے کہا کہ اس عالمی ایونٹ میں بھرپور شرکت سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک ترقی کی طرف بڑھتا ہوا ملک ہے جو ٹیکنالوجی، جدت اور نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بڑے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کی موجودگی یہ ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا ملک ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھ رہا ہے اور عالمی ترقی کے اہداف کا حصہ بن...
    بیجنگ :چینی رہنما شی جن پھنگ نے ایک بار کہا تھا کہ “سائنس اور ٹیکنالوجی ملک کا ہتھیار ہے، جس پر ملک کی طاقت، اداروں کی کامیابی، اور عوام کی خوشحالی کا انحصار ہوتا ہے۔” تاہم سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں چین کو امریکہ اور مغرب کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے چین کو احساس ہوا ہے کہ اسے آزاد انہ جدت طرازی پر انحصار کرنا چاہیے۔ لہٰذا شی جن پھنگ نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری  کی حکمت عملی پیش کی اور اسے “ملک کی مجموعی ترقی  کے لئے بنیادی ستون” قرار دیا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی میں “دوسروں کی پیروی کرنے”  سے لے کر بہت سے شعبوں میں “قائدانہ حیثیت” تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) ایک دہائی پہلے حج کے دوران موبائل فون جو معجزے دکھاتے تھے اور موٹر کار سالانہ حج کے دوران سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہائی ٹیک ہوتی تھی۔ رواں سال اس میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ سعودی حکام اب حج کی ادائیگی اور مذہبی مشورے پیش کرنے کے لیے تھرمل امیجنگ اور روبوٹوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ عازمین حج کی حفاظت کے لیے ڈرون، اے آئی اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کیا ہائی ٹیک حاجیوں کو زیادہ تحفظ دے سکتی ہے؟ سعودی عرب کی Nusuk ویب سائٹ اور اسی نام کی ایک فون ایپلی کیشن عازمین کے زیادہ ہجوم کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معذور افراد کے لیے نئی امید،  پیراڈرومکس کا دماغی کمپیوٹر انٹرفیس پہلی بار انسانی آزمائش میں کامیاب ہوگئی۔ امریکی بائیوٹیک کمپنی پیراڈرومکس نے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنی جدید ترین برین کمپیوٹر انٹرفیس (BCI) ٹیکنالوجی کو پہلی بار انسانی مریض کے دماغ میں کامیابی سے نصب کر دیا ہے۔ یہ پیشرفت خاص طور پر ایسے مریضوں کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہو سکتی ہے جو فالج، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ یا ALS (امیوٹروفک لیٹرل سکلیروسس) جیسی بیماریوں کی وجہ سے اپنے اعضاء کو حرکت دینے سے معذور ہو چکے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سرجری میں ایک چھوٹی سی چپ نما ڈیوائس کو مریض کے دماغ کے موٹر کورٹیکس میں...
    کراچی: کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور...
    اسلام آباد : پاکستان کی ڈاکٹر ماہرہ عبدالغنی نے کیمبرج یونیورسٹی سے مٹیریل سائنس اور میٹالرجی میں پی ایچ ڈی مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ اس شعبے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ ڈاکٹر ماہرہ نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز پاکستان سے انجینئرنگ کی ڈگری کے ساتھ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے جرمنی اور فرانس میں تعلیم حاصل کی جہاں انہیں یورپی یونین کے مشہور 'ایراسمس منڈس اسکالرشپ' سے نوازا گیا۔ ان کی پی ایچ ڈی تحقیق کا موضوع 2D میٹیریلز تھا، جو جدید الیکٹرانکس میں درپیش چیلنجز کا حل فراہم کرتا ہے۔ دورانِ تحقیق انہوں نے نانو فابریکیشن جیسے جدید اور پیچیدہ ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل...
    یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں حالیہ کچھ عرصہ کے دوران آلو کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہو ا ہے کیونکہ نشاستہ، منرلز اور پروٹینز کی بھر پور مقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غٖذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنا بڑ ھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھاری منافع حاصل کر رہے ہیں۔جامعہ زرعیہ کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ آلو دنیا کی ایک مشہور فصل ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل غذ ا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمر کے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہر...
    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا انضمام محض جدیدیت نہیں بلکہ عدالتوں کو زیادہ قابل رسائی، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ قانون و انصاف کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام ’پاکستان کے عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کا استعمال: امکانات اور وعدے‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والے سمپوزیم میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس سمپوزیم کو بروقت اور مستقبل بین قرار دیا، جو قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی (NJPMC) کے آئندہ اجلاس کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عین مطابق ہے۔ یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام میں بہتری کے لیے چیف جسٹس کی کوششیں جاری سمپوزیم میں اعلٰی عدلیہ کے جج صاحبان، بین الاقوامی ماہرین اور اعلیٰ سرکاری حکام نے...
    چینی صدر کا فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط ،سماجی علوم ،ہنرمندی اور سائنس و ٹیکنالوجی پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 26 مئی کو چین کی فودان یونیورسٹی کی 120ویں سالگرہ پر مبارکباد کا خط بھیجا اور تمام اساتذہ، عملے اور سابق طلباء کو گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی۔ شی جن پھنگ نے اپنے مبارکبادی خط میں کہا کہ 120 سال میں، فودان یونیورسٹی نے بڑی تعداد میں ممتاز ہنر مند افراد کو تربیت دی، کئی اصل تخلیقی کامیابیاں حاصل کیں، اور ملک کی تعمیر اور قوم...
    بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے ہدایت جاری کی ہے کہ دنیا بھر میں چین کی جدید کمپیوٹر چپس پر پابندی لگائی جائے۔ یہ یکطرفہ زبر دستی اور تحفظ پسندانہ اقدامات چین اور امریکہ کی اعلیٰ سطحی بات چیت کے اتفاق رائے کے خلاف ہیں، جو چین کے کاروباری اداروں کے جائز حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی سپلائی چین کے استحکام کو بھی متاثر کرتے ہیں، اور دیگر ممالک کو جدید ٹیکنالوجی حاصل کرنے اور ترقی کرنے سے محروم کرتے ہیں۔چین کی درآمدات سے چین کی برآمدات پر پابندی لگانے تک ، امریکہ کے “لمبے ہاتھوں کے اختیارات ” کے اقدامات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ چین کی ٹیکنالوجی میں پیش رفت اور مارکیٹ میں...
    بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
    دنیا میں کئی ارب پتی شخصیات موجود ہیں لیکن تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما دہم (X) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنی بے مثال دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کے باعث سب سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ”دی بزنس اسٹینڈرڈ“ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ وجیرالونگ نہ صرف دنیا کے امیر ترین بادشاہ ہیں بلکہ ان کی جائیداد اور زندگی کا انداز تصور سے بھی کہیں آگے ہے۔ کنگ وجیرالونگ کورن کو اپنے والد، کنگ بھومی بول ادولیادیج سے ایک وسیع سلطنت وراثت میں ملی، جنہوں نے 70 سال تک تھائی لینڈ پر حکمرانی کی اور 2016 میں انتقال کر گئے۔ وجیرالونگ کو مئی 2019 میں باضابطہ طور...
    تھائی لینڈ (اوصاف نیوز) تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن جیسی شاہی زندگی اور بے پناہ جائیداد و ملکیت کم ہی لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں دی بزنس اسٹینڈرڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن یا کنگ راما X دنیا کے امیر ترین بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ بادشاہ مہا وجیرالونگ کے والد نے 70 سال تک بدھ سلطنت پر حکومت کی، وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک بادشاہت کا تاج پہنے رکھنے والے بادشاہوں میں شامل تھے، ان کا انتقال 88 سال کی عمر میں 2016 میں ہو ا جس کے بعد وجیرالونگ کو مئی 2019 میں تاج پہنایا گیا تھا۔ تصور سے...
    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شیمپو اور دیگر ذاتی استعمال کی مصنوعات میں ایسا کیمیکل پایا گیا ہے جو کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ بالوں کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات خشکی، روکھے پن اور بے جان بالوں جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے لیے مختلف قسم کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں، جیسے کہ تیل، شیمپو، ہیٹ پروٹیکشن اسپرے اور لیو اِن کنڈیشنر وغیرہ۔ ہر پراڈکٹ کے اندر مختلف اجزاء ہوتے ہیں، لیکن ان میں سے کئی میں ایسے کیمیکل بھی شامل ہوتے ہیں جو کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شیمپو اور دیگر ذاتی استعمال کی مصنوعات میں ایسا کیمیکل پایا...
    معروف اداکارہ فائزہ حسن نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں فنکاروں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے عمل کو افسوسناک اور نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں فائزہ حسن نے کہا کہ حالیہ چند دنوں میں شوبز ستاروں کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس عمل میں خود ہماری برادری کے کچھ لوگ بھی شامل ہیں۔ اداکارہ فائزہ حسن نے کہا کہ فنکاروں کی حب الوطنی بھی عام شہریوں کی وطن سے محبت کی طرح کسی بھی شک اور شبے سے بالاتر ہے۔ فائزہ حسن نے کہا کہ ہر فنکار اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتا ہے وہ ملکی معیشت میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے،...
    ابوظہبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات قصر الوطن (ابوظہبی کے صدارتی محل) میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مجھے یقین ہے کہ یہ دوستی مزید بڑھے گی اور مضبوط ہوگی۔” انہوں نے یو اے ای کے 1.4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے وعدے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہم اس پر پورا اترنے کے لیے سخت محنت کریں گے۔” صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے رہنما مصنوعی ذہانت (AI) میں عالمی...
    حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے پاکستان اور چین بیس ٹیکنالوجی سے رافیل طیاروں کو نشانہ بنا کر بھارت کو بلکہ پوری دنیا کو حیرت میں ڈال دیاہے۔ پاکستان ایئرفورس کی جانب سے 6 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مارگرائے جانے کے بعد چینی ساختہ جے 10سی کی شہرت میں اضافہ ہوگیا.  بھارت کے بالاکوٹ حملوں کے جواب میں فروری 2019 میں آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ شاید آخری روایتی جنگ اور ڈاگ فائٹ تھی۔اس وقت بھی پاک فضائیہ  نے برقی مقناطیسی دائرے میں اپنی صلاحیتوں کی جھلک دکھائی جب اس نے انڈین مِگ 21 کو جام کر دیا جس سے اس کا بچنا مشکل ہوگیا لیکن پھر بھی پاک فضائیہ کے پاس ملٹی ڈومین میں مہارت حاصل کرنے کی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ماہر نے انڈین ٹی وی شو میں پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کی کامیابی کا اعتراف کرلیا اور کہا پاکستان کی فارن ٹیک پالیسی جنگی جہازوں سے کہیں زیادہ کارآمد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عسکری میدان کے بعد ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی بھارت پر حاوی ہے، بھارتی ماہرین پاکستان کی ٹیکنالوجی پر مبنی خارجہ پالیسی سے متاثر نظر آرہے ہیں۔ بھارتی ماہر ک نے انڈین ٹی وی شو میں پاکستان کی کرپٹو ڈپلومیسی کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کرپٹو کونسل کے قیام سے اہم سفارتی کامیابی سمیٹی۔ بھارتی ماہر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرپٹو کونسل کو سفارت کاری کے اہم جزو کے طور پر استعمال کیا، پاکستان کی فارن...
    وفاقی حکومت کا اگلے 4سالوں میں یوٹیلیٹی اسٹورزسمیت 24اداروں کی نجکاری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے اسے بھی نجکاری کیے جانے والے اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا۔قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری بیان میں وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے بتایا کہ موجودہ اگلے چار سال میں 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹور کو بھی اس فہرست میں شامل کرلیا ہے، نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے، نجکاری کیے جانے والے اداروں میں پی آئی اے اور الیکٹرک سپلائی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تین بینکس فرسٹ وومن بینک،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 مئی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کو تانبے کی کمی کا سامنا ہے جس سے ماحول دوست توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقلی رک سکتی ہے۔ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مربوط تجارتی و صنعتی حکمت عملی سے کام لینا ہو گا۔عالمگیر تجارتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ادارہ تجارت و ترقی (انکٹاڈ) کی جانب سے رواں ہفتے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی معیشت تیزی سے ڈیجیٹل صورت اختیار کر رہی ہے اور ان حالات میں تانبے کو سٹریٹیجک اہمیت کے نئے خام مال کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ Tweet URL تانبے کی رسد کے مقابلے میں اس کی طلب بڑھتی...
    ما سکو :روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کریملین پہنچے تو روسی صدر پیوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد، صدر شی اور صدر پیوٹن تقریبات میں شرکت کے لِئے ایک ساتھ ریڈ اسکوائر گئے اور مرکزی اسٹیج پر بیٹھے۔صبح 10 بجے تقریبات کا آغاز ہوا۔روسی صدر پیوٹن نےاس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سوویت یونین نے 80 برس قبل کروڑوں...
    ماسکو:روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ روس کی وزارت دفاع کی دعوت پر چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے 119 اہلکاروں نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی پریڈ میں شرکت کی۔ پریڈ میں شریک پیپلز لیبریشن آرمی کے گارڈ آف آنر کے اہلکار جب ریڈ اسکوائر سے گزرے تو چینی صدر شی جن پھنگ...
    مہارت یا ٹیکنالوجی کا کمال:پاک فوج کے ہاتھوں تباہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے کیسے جان بچائی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ایجیکشن سسٹم کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور آل رشین اسٹیٹ ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے اشتراک سے زیر اہتمام “امن کی مشعل، دور کا نیا باب “نامی چین روس افرادی و ثقافتی تبادلوں کی سرگرمی ماسکو میں منعقد کی گئی ۔ تقریب میں چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے مبارکباد کے خطوط پڑھ کر سنائے گئے۔ روس اور چین کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، تعلیمی، میڈیا اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔سی پی سی سینٹرل...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک)نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے صدر شی جن پنگ کے گورننس نظریات اور عالمی وژن کی تعریف کی اور گلوبل ساؤتھ کے بین الاقوامی میدان میں زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی توقع بھی اظہار کی۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ نیو ڈیویلپمنٹ بینک کی صدر کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے مینوفیکچرنگ ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، خالد حسین مگسی کی زیر صدارت وزارت سے منسلک مختلف اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی سیکریٹری ساجد بلوچ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد وزارت کے تحت جاری 31 ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور مستقبل کے اقدامات کے لیے لائحہ عمل پر غور کرنا تھا۔وفاقی وزیر نے اس موقع پر زور دیا کہ حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا وژن ہے کہ قومی ترقی اور سرمایہ کاری کے ثمرات ہر پاکستانی تک یکساں طور پر پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے ایسے ہونے چاہئیں جو براہِ...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال— فائل فوٹو پاکستان میں ادویہ سازی کے شعبے میں چین سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن سے ملاقات ہوئی ہے، اس دوران چینی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی کی طویل تاریخ اور مضبوط بنیاد ہے۔اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان میں ٹیلی میڈیسن کے فروغ کے لیے وسیع مواقع ہیں۔ وزیر صحت کی بھارت سے بغیر علاج واپس آنیوالی 2 بچیوں کی مدد کیلئے کوششیں تیزبھارت سے علاج کے بغیر واپس آنے والی 2 بچیوں کے معاملے پر...
    اویس کیانی: وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی  کی ملاقات،  وزیرِاعظم نے کہا پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔  بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، 24...
    ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات نے کہا کہ جب تک ناجائز کینالوں کے منصوبے کو ختم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا، پرامن احتجاج جاری رہے گا، عوام کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ناجائز کینالوں کے خلاف جاری پرامن دھرنے پر پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کی مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا کہ اگر سندھ پولیس نے پرامن دھرنے کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کی تو پورے سندھ کو جام کر دیا جائے...
    ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔  ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا،انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی،خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک  ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ  سی سی آئی اجلاس...
    وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔ کراچی: وکلاء کا احتجاج، سٹی کورٹ کے دروازے سائلین کیلئے آج بھی بندکینالز منصوبے کے خلاف سٹی کورٹ کراچی میں وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔ان کا یہ...
    کراچی: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متنازعہ کینالوں کا مسئلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حل اور مکمل ختم ہو چکا ہے۔ اپنے بیان میں سندھ کے سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث اب یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آفیشل اجلاس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ سڑکوں...
    آج وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنے گی، جب کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی جو بلایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازعہ کینالز کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر میں 3 دن تک اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا۔ پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازعہ کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی...
    بلاول بھٹو کینالز کے تنازع پر کسانوں کا مقدمہ جیت گئے، وفاق نے پیپلز پارٹی کی شرائط مان لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کینالوں کے متنازع منصوبے پر سندھ اور پنجاب کے کسانوں کا مقدمہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی تمام شرائط تسلیم کرلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی ہدایت پر گزشتہ روز سندھ کے وزیراعلیٰ اور وزیر آبپاشی نے وفاقی حکومت کے نمائندوں سے طویل ملاقاتیں کیں، جس کے بعد پیشرفت ہوئی۔ متنازع کینالوں کے مسئلے کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے بلاول بھٹو آج اسلام آباد روانہ ہوگئے، جہاں وہ شام میں وزیراعظم سے ملاقات کریں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پنجاب میں بننے والی متنازع 6 کینالوں کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات چیت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو اور ماہرین کی ٹیم بھی وزیرا علیٰ سندھ کے ساتھ اسلام آباد پہنچی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ترکیے سے وطن پہنچ کر سندھ حکومت کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سندھ میں متنازع کینالوں کے معاملے پر جاری احتجاجی دھرنوں پر گفتگو ہو گی، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر آبپاشی جام خان شورو متنازع کینالوں پر گفتگو کریں گے۔ذرائع کے مطابق...
    میٹا نے انسٹاگرام پر صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اے آئی ٹول صارفین کی اصل عمر کا تعین کرے گا خواہ وہ غلط معلومات ہی کیوں نہ فراہم کریں۔اگر کوئی صارف اپنی عمر کے بارے میں غلط بیانی کرتا ہے تو اے آئی ٹیکنالوجی اس کی اصلی عمر معلوم کر کے 18 سال سے کم عمر صارفین کو خودکار طور پر “ٹین” اکاؤنٹس میں منتقل کر دے گی۔ یہ ٹین اکاؤنٹس جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائے گئے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ہیں اور ان پر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے مخصوص پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔میٹا نے اپنی بلاگ پوسٹ میں...
    ویب ڈیسک : پاکستانی کرکٹر حسن علی  کے بالوں  کا نیا سٹائل سامنے آگیا ،عروج ممتاز نے حسن علی کے لمبے بالوں کی پونی بنا دی سوشل میڈیا پر کرکٹ کی دنیا کی 2 نامور شخصیات کی دلچسپ تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔وائرل تصویروں میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان، چیف سلیکٹر، پلیئر اور کمنٹیٹر عروج ممتاز اور حسن علی کو موج مستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصاویر کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے اختتام کے بعد عروج ممتاز گراؤنڈ میں کھڑے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کے حسین لمبے بالوں کی پونی بنا رہی ہیں۔عروج ممتاز خوب دل جمعی کے ساتھ حسن کے بالوں کو سمیٹتی نظر آئیں...
    لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔ انسٹاگرام ایپلیکیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے AI کا استعمال کرے گا، اگر صارف اپنی غلط عمر ڈالے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کردے گا۔ انسٹاگرام نے عمر کا تعین معلوم کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا۔ یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔ گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری...
    چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کی مشترکہ میزبانی میں دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ کے علاقے ای جوانگ میں منعقد ہوئی، جس نے چینی معاشرے اور عالمی میڈیا کی خاص توجہ حاصل کی۔ دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن بیجنگ میں، کیوں ؟ درحقیقت بیجنگ نہ صرف چین کا سیاسی و ثقافتی مرکز بلکہ بین الاقوامی ٹیکنالوجی انوویشن کا ہب بھی ہے، خاص طور پر روبوٹکس انڈسٹری میں بیجنگ کی تیاریاں طویل عرصے سے جاری ہیں۔ 2023 تک بیجنگ کی روبوٹکس انڈسٹری کا کل ریوینیو 20 ارب یوآن سے تجاوز کر چکا ہے، جبکہ 400 سے زائد متعلقہ...
    ویب ڈیسک : جمعیت علماءاسلام نے دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف سینیٹ میں قرارداد جمع کرادی۔  سینیٹر کامران مرتضیٰ نے جے یو آئی سندھ کی درخواست پر سینیٹ میں تحریک جمع کرائی۔  سینیٹ میں جے یو آئی کی جمع کرائی گئی قرارداد کے مطابق  سندھ کے عوام کے تحفظات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ جے یو آئی پاکستان نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر غیرقانونی کینالوں کی تعمیر بند کی جائے،  سندھ کی تقسیم پر خاموش نہیں رہیں گے۔  اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی چھیننے کی ہر سازش کا پارلیمان میں محاسبہ کریں گے، وفاقی حکومت...
    متحدہ عرب امارات روایتی شناختی کارڈز کی جگہ چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی والا سسٹم متعارف کرنے جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس طریقہ کار سے دبئی کی عوام کو سرکاری خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہو سکتی ہے اور محض اپنے چہرے کی شناخت سےایئرپورٹ سیکورٹی سے گزرا جاسکتا ہے۔ دبئی اور ابوظہبی سےایئرپورٹس پہلے سے ہی دنیا کے چند بہترین چہرے کی شناخت کے نظام کا استعمال کرتے ہیں اور فزیکل کمیونکیشن کو ختم کرتے ہوئے اور مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرتے ہیں۔ امارات کے صحت اور روک تھام کے وزیر اور ایف این سی امور کے وزیر مملکت عبدالرحمن ال اویس نے اعلان کیا کہ بائیو میٹرک شناخت، بشمول چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ سپیشل افراد کیلئے معا ون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں اپیل کرتی ہوں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے۔ ساڑھے 12لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا...
    ٹام اینڈ جیری کا کارٹون سو فیصد اے آئی کی تخلیق اور صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے بنایا گیا نیویارک (شوبز ڈیسک) حال ہی میں ٹام اینڈ جیری کا مصنوعی ذہانت(اے آئی)کے ذریعے بنایا گیا نیا ورژن سامنے آیا ہے جو دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال رہا ہے۔ اسٹین فورڈ اور NVIDIA کے مشترکہ پروجیکٹ TTT-MLP نے صرف ٹیکسٹ پرامپٹ کی بنیاد پر بنائی گئی اس مختصر ویڈیو میں کارٹون کی اصل روح کو زندہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ و یڈیو میں ٹام کو نیویارک کے ایک دفتر میں جیری کے ساتھ اسی پرانی چھیڑ چھاڑ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اگرچہ کچھ مناظر بے ربط ضرور ہیں، لیکن اینی میشن کا معیار اور بیک گرانڈ میوزک اتنا...
    وفاقی حکومت نے اپنی 5G  اسپیکٹرم نیلامی کی پالیسی کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے اپنی توجہ اعلیٰ اپ فرنٹ اسپیکٹرم فیس کی وصولی کے بجائے اس کے انفرااسکٹرکچر کی ترقی پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نظرثانی شدہ طریقہ کار کا مقصد اولین ترجیح مختصر مدت کے اندر ملک بھر میں 5G  تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 5G کا انتظار مزید تول پکڑ ے گا، پی ٹی اے نے وجوہات بتادیں نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اب ایک ثانوی مقصد سمجھا جا رہا ہے کیونکہ حکومت طویل مدتی اقتصادی اور تکنیکی فوائد کو فوری مالیاتی فوائد پر ترجیح دے رہی ہے۔ پالیسی کے جائزے میں شامل اہلکار سعودی عرب...
    14 سالہ بچے نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے چلنے والی ایپ تیار کی ہے جو سیکنڈوں میں دل کی بیماری کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے تعلق رکھنے والے 14 سالہ نوجوان سدھارتھ ننڈیالا نے اے آئی سے چلنے والی سمارٹ فون ایپ Circadian AI تیار کی ہے جو صرف آواز کی بنیاد پر 7 سیکنڈ میں دل کی بیماری کا پتا لگا سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ سدھارتھ نندیالا دنیا کا سب سے کم عمر اے آئی پروفیشنل ہے، جس کے پاس Oracle اور ARM دونوں سے سرٹیفیکیشن ہیں، اس کی تیار کردہ  Circadian AI میں مبینہ طور پر جدید الگورتھم...
    اسلامی نظریاتی کونسل آزاد کشمیر کی موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل 2025ء) گزشتہ 3 سالوں میں پاکستان کی بڑی صنعتوں کی پیداوار مسلسل منفی رہنے کا انکشاف، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک کا صنعتی شعبہ مسلسل بحران کی زد میں، رواں مالی سال کے پہلے 6 میں بھی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید 1 عشاریہ 8 فیصد کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ گزشتہ 3 سالوں سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مسلسل منفی ہے۔ جبکہ سینئر صحافی و اینکر شہزاد اقبال نے بتایا کہ ایک طرف حکومت معاشی بہتری کے دعوے کر رہی ہے، لیکن دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں جدید میچ آفیشلز ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جس سے میچز میں شفافیت کو مزید بڑھایا جائے گا اور امپائرز کو فیصلوں میں مدد ملے گی پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ نئی ٹیکنالوجی نہ صرف میچ کے دوران فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنائے گی بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی ایک نیا تجربہ فراہم کرے گی اس ٹیکنالوجی میں کئی جدید فیچرز شامل ہوں گے جن کی مدد سے نوبال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈی آر ایس (ڈیسکشن ریکول سسٹم) کا استعمال بھی ممکن ہو گا اس کے ساتھ ساتھ امپائرز کی لائیو کمیونیکیشن...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفز کا جائزہ لیا۔ نائب وزیراعظم نے ہدایت کی...
    پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ اور رات کا گشت شروع کردیا گیا۔ تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتا لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی...
    جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال  کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،  مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری  اطلاع ممکن ہوگئی۔  جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...
    صوبائی صدر نثار کھوڑو نے اپنے ویڈیو بیان میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف 2 اپریک بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا۔  اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے متنازعہ 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا دائرہ واسیع کرکے احتجاج کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے ویڈیو بیان میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف 2 اپریک بدھ کو سندھ بھر کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں شام کو احتجاجی مشعل بردار ریلیوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحت بدھ کو سندھ کے ہر تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں...