بیجنگ :رواں سال گرمیوں کے آغاز سے ہی موسمیاتی تبدیلیاں تیز رہی ہیں، جس سے موسم گرما کی فصل کی کٹائی کے حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔چین کی وزارت زراعت اور دیہی امور کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، 18 جون تک ،موسم گرما کی فصل کی کٹائی کا تناسب 96 فیصد تک پہنچ چکا ہے، اور سردیوں کی گندم کی بڑے پیمانے پر کٹائی بنیادی طور پر مکمل ہو چکی ہے۔ ان میں ، زرعی مشینری کے اسمارٹ سسٹم کا اہم کردار ہے۔ماضی میں، فصل کٹائی کے موسم میں زرعی مشینری آپریٹرز کو کام کی تلاش میں گھر گھر جانا پڑتا تھا اور اکثر غیر معقول آپریشنل روٹ کی منصوبہ بندی ہوتی تھی، جس کے نتیجے میں مشینوں کی غیر فعال طویل مائلیج اور کم کارکردگی ہوتی تھی.

لیکن اب، موبائل فون پر ذہین زرعی مشینری شیڈولنگ پلیٹ فارم کی مدد سے ان کا کام بہت آسان ہو گیا ہے۔ بگ ڈیٹا کی بنیاد پر ، پلیٹ فارم آس پاس کسانوں کی ضروریات ، زرعی مشینری کی پوزیشن اور صلاحیت کے مطابق درست طریقے سے انہیں میچ کرتا ہےاور یہاں تک کہ موسمی تبدیلیوں ، زمین و فصل کی صورتحال اور دیگر اعداد و شمار کے مطابق بہترین آپریشنل روٹ کی منصوبہ بندی بھی کرسکتا ہے۔ کاشتکار صرف ایک چھوٹے پروگرام کے ذریعے اپنی کٹائی کی ضروریات کا آرڈر دے سکتے ہیں۔ مشین آپریٹرز آرڈر وصول کرنے کے بعد طے شدہ وقت پر کام پر پہنچ جاتے ہیں۔کسانوں کو مشینیں اور مشینوں کو کسان فراہم کرتے ہوئے، یہ پلیٹ فارمز دونوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں ، بگ ڈیٹا ، انٹرنیٹ آف تھنگز ، اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ، ذہین زرعی مشینری آپریشن کمانڈ اور ڈسپیچ پلیٹ فارمز نے معلومات پر مبنی ایک کمانڈ اور ڈسپیچ سسٹم تیار کیا ہے جس میں ریئل ٹائم مانیٹرنگ ، آفات کی پیشگی وارننگ ، ہنگامی ردعمل ، ذہین شیڈولنگ ، پالیسی نگرانی اور دیگر افعال شامل ہیں ، جو زرعی مشینی پیداوار کے پورے عمل کا احاطہ کرتے ہیں۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ کامیابی سےکاٹی گئی گندم کے ہر دانے کے پیچھے سائنس اور ٹیکنالوجی کارفرما ہے ۔پہلے کسانوں کو پنیری اٹھا کر قطار در قطار کھیتوں میں پودے لگانے پڑتے تھے، لیکن اب بیڈو نیویگیشن سسٹم اور ذہین سینسنگ آلات سے لیس بغیر ڈرائیور ٹرانسپلانٹر مشینیں پورے عمل میں انسانی مدد کے بغیر درست کام کر سکتی ہیں۔ پہلے کسان دھوپ میں پسینہ بہاتے ہوئے آبپاشی اور کھاد ڈالتے تھے، اب ذہنی آبپاشی نظام زمین کی نمی کے مطابق پانی اور کھاد ڈال سکتا ہے، جبکہ بغیر پائلٹ ڈرون بڑے پیمانے پر حشرہ کش ادویات چھڑک سکتے ہیں۔ “پسینہ بہا کر کھیتی باڑی” سے لے کر “انگلیوں کے اشارے پر کھیتی باڑی” تک، سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی نے کسانوں کو اکیلا ہزاروں ایکڑ زمین آسانی سے منظم کرنے کے قابل بنا دیا ہے، اور یہ زیادہ موثر اور درست بھی ہےفصلوں کی کٹائی کے بعد فروخت کا عمل براہ راست کسانوں کی آمدنی سے جڑا ہوتا ہے ۔ ماضی میں معلومات کے فقدان کی وجہ سے مصنوعات کی بر وقت عدم فروخت اور آمدنی میں کمی کے واقعات عام تھے، حتیٰ کہ کسان کھیت ویران چھوڑ دیتے تھے۔ اب ای کامرس پلیٹ فارمز نے مصنوعات کو تیزی سے ملک بھر میں پہنچا کر آمدنی میں استحکام پیدا کیا ہے۔ انٹرنیٹ آف تھنگز کی بدولت مصنوعات کی “کھیت سے میز تک” کی پوری سپلائی چین کو ٹریک کرنا ممکن ہو چکا ہے۔جس سے دیہی برانڈز کی تعمیر میں مدد ملتی ہے۔ مزید یہ کہ جدید نیٹ ورکنگ ٹیکنالوجیز نے دیہی سیاحت اور زرعی تجربات جیسی صنعتوں کو فروغ دے کر زراعت کو دیگر شعبوں کے ساتھ مربوط کیا ہے۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے ذرائع کو وسیع کیا گیا ہے، اور دیہی ترقی کو نئی تحرک ملی ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی زراعت کو بااختیار بنانا جاری رکھے ہوئے ہے ،یہ نہ صرف پیداواری طریقے کی تبدیلی،بلکہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور دیہی احیاء کو فروغ دینے کا اہم سہارا بھی ہے۔ چین ایک بڑا زرعی ملک ہے لیکن جدیدکاری کے عمل میں شہری اور دیہی علاقوں کی ترقی میں عدم توازن کا مسئلہ موجود ہے۔ بڑی تعداد میں نوجوان کسان ملازمت کے لیے شہروں کی طرف ہجرت کرتے ہیں اور دیہات کو آبادی اور پیداواری افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نہ صرف ناکافی افرادی قوت کےلیے ایک حل فراہم کرتی ہے ، بلکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کسانوں کو دیہی علاقوں کی جانب راغب کرتی ہے ،جو جدید زراعت کی ترقی کو نئے خیالات سے ہم کنار کرتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ کسانوں کی “اسمارٹ فارمنگ”میں مدد کرتے ہیں۔ڈرونز، سینسرز، بگ ڈیٹا ، یہ نئے “زرعی ٹولز” دیہی علاقوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہے ہیں جبکہ کسانوں کو جدید سہولیات اور روشن مستقبل فراہم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی، چین ٹیکنالوجی کے اشتراک اور انسانی وسائل کی تربیت کے ذریعے اپنے تجربات عالمی سطح پر بانٹ رہا ہے اور بین الاقوامی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

Post Views: 3

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سائنس اور ٹیکنالوجی دیہی علاقوں کسانوں کی کسانوں کو اور دیہی کے مطابق کرتے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم

سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے، صنعتی ترقی اور معیشت کی بہتری کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں میں اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر اور دیرپا پالیسی اقدامات کو ترجیح دی جائے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

وزیراعظم نے کہا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات عوامی فلاح اور طویل المدتی معاشی استحکام پر مرکوز ہونی چاہئیں۔ انہوں نے متبادل توانائی کے ذرائع کے فروغ اور مستقبل کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں متعارف کرانے کے لیے وزارتوں اور ماہرین کے درمیان مؤثر مشاورت یقینی بنائی جائے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان