2025-04-26@00:34:09 GMT
تلاش کی گنتی: 205
«اسکول کے»:
(نئی خبر)
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔ اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ...
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق پاک افغان سرحدی شہر چمن میں ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل پر نصب تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ ابتدائی تفتیش کا آغاز بھی کر لیا گیا ہے۔
ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے علاوہ دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے، جن میں طلبہ وطالبات نے غیرمعمولی...
گلگت بلتستان کے علاقہ پندہ کھرمنگ سے بہتے دریائے سندھ کو خود ساختہ دیسی کشتی کے ذریعہ عبور کرنا یہاں کے بچوں کا معمول ہے۔ پل گاؤں سے دور ہونے کی وجہ سے مہدی آباد پندہ سے تعلق رکھنے والے یہ بچے یہ خطرناک سفر روزانہ کرتے ہیں۔ طالب علم ریحان علی روزانہ اسی طرح دریا عبور کر کے اسکول آتے جاتے ہیں، وہ اپنے کلاس کے دوران بھی یہ سوچتے ہیں کہ وہ واپس صحت باحفاطت گھر پہنچ جائیں۔ نور زمان بھی مہدی آباد ہائی اسکول کے طالب علم ہیں، وہ بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ کہیں گر نہ جائیں۔ محمد علی کا تعلق اسی گاؤں پندہ سے ہے، وہ کہتے ہیں جب صبح بچے اسکول کے لیے...