ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)بھارتی ہندی، پنجابی فلموں میں اپنے جاندار کرداروں سے شہرت پانے والے معروف اداکار مکول دیو 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مکول دیو کے بھائی راہول دیو نے اداکار کی موت کی تصدیق کی ہے، اداکارکے انتقال کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ مکول گزشتہ شب نئی دہلی میں چل بسے۔ سوگواروں میں ان کی ایک بیٹی، بھائی اور بھتیجا شامل ہیں جبکہ ان کی آخری رسومات آج شام ادا کی جائیں گی۔ مکول دیو نے فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کیا اور”سن آف سردار“،”آر.

راجکمار“ اور”یملہ پگلا دیوانہ“ جیسی مشہور فلموں میں شاندار اداکاری کی ان کی فنی صلاحیت اور کرداروں میں گہرائی نے انہیں ہر عمر کے ناظرین میں مقبول بنایا۔

(جاری ہے)

مکول دیو ہندی، پنجابی اور جنوبی بھارتی فلموں کے ساتھ ساتھ ٹیلی ویژن میں اپنے کرداروں میں جان ڈالنے کیلئے شہرت رکھتے تھے۔مکول دیو نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ وہ اداکار راہول دیو کے بھائی بھی تھے ان کے انتقال کو بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ فلمی اور ٹیلی ویژن حلقوں سے وابستہ شخصیات، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مکول دیو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا جارہا ہے مختلف فلمی شخصیات نے ان کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے اور اپنے غم کااظہار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ساتھی فنکار اداکاروندو دارا سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مکول سے متعلق لکھا”آپ کے ساتھ گزارا ہوا وقت ہمیشہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔ سن آف سردار 2 آپ کے ساتھ آخری پروجیکٹ رہے گا جس میں یقیناً آپ کا کردار ناظرین کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرے گا اور انہیں خوب ہنسائے گا“۔ میڈیا کو بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کی موت کے بعد مکول نے بامشکل اپنے آپ کو سنبھالا تھا۔ گزشتہ دنوں ان کی طبیعت کچھ ناساز رہی جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں بھی داخل رہے میں ان کے بھائیوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ مکول ہمیشہ یادوں میں رہے گا۔

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے انتقال کے بھائی مکول دیو

پڑھیں:

صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • میر واعظ عمر فاروق کا متعدد شخصیات کی رحلت پر اظہار تعزیت
  • انتقال کی خبریں بے بنیاد،طاہرہ سید نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
  • طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں، گلوکارہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
  • لاہور: ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • بحرین نے اپنے شہریوں کو ایران اور عراق کے سفر سے روک دیا
  • رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ