بھارتی صحافی کی بھارتی افواج کے بھاری نقصان کی تصدیق،3سویلین شامل
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
سرینگر(اوصاف نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف کارروائی شروع ہونے کے چند ہی گھنٹے بعد بی جے پی کے حامی بھارتی کشمیری صحافی ادیتا راج کول نے مقبوضہ جموں میں بھارتی افواج کے بڑے جانی نقصان کی بالواسطہ تصدیق کردی۔
دوسری جانب بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین عام شہریوں کے پاکستانی حملے میں مارے جانے کی خبر دی ہے۔ادتیا راج کول نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا ”پانپور، اکھنور، رام بن، ہمارے بہادروں کیلئے دعائیں۔“
واضح رہے کہ یہ تینوں مقبوضہ جموں کے علاقے ہیں۔ادتیا کول کی ٹوئیٹ کے جواب میں بھارتی اپنے فوجیوں کے لیے پریشان دکھائی دیئے۔بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کے 12 انفنٹری بریگیڈ کا ہیڈکوارٹر تباہ کردیا گیا۔
پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے بھی مار گرائے ہیں جن میں تین رافیل شامل ہیں۔ معروف برطانوی صحافی یوان ریڈلی نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے کی خبریں آرہی ہیں۔
ادھر خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ پاکستان کی فوجی کارروائی میں تین سویلین کشمیری مارے گئے ہیں۔ اس سے قبل سی این این نے سرینگر کے قریب دھماکہ سنے جانے کی خبر دی تھی۔
بھارت کو حملے کا اس کی سوچ سے بڑھ کر جواب دیں گے: خواجہ آصف
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔