2025-12-07@02:15:46 GMT
تلاش کی گنتی: 3291
«افغان بستی ا پریشن»:
(نئی خبر)
بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16 افراد شامل ہیں۔ حادثہ مکہ سے مدینہ جانے والی زائرین کی بس کو پیش آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو پیش آنے والے المناک حادثے میں 42 زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بھارتی اور سعودی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ سانحہ زائرین کی بس اور ڈیزل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ بس اور ٹینکر میں تصادم کے بعد آگ بڑگ اٹھی۔ آخری اطلاعات تک 42 بھارتی زائرین جاں بحق ہو چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد میں ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 16...
مدینہ منورہ کے قریب بھارتی عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،42 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز مدینہ منورہ کے قریب ایک بس اور ڈیزل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ کے قریب عمرہ زائرین کی بس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 20 خواتین اور 11 بچوں سمیت 42 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، صرف ایک مسافر زندہ بچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق بس میں سوار تمام عمرہ زائرین کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا۔ عمرہ زائرین کی بس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جارہی تھی۔ریسکیو ٹیموں نے حادثے...
امریکا کی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں آپریشن نے دوران ایک کشتی میں سوار 3 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہلاک کردیا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق آپریشن جس کی اجازت امریکی وزیر دفاع نے دی، میں اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔ ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھی اور منشیات لے جا رہی تھی۔ حملے میں تینوں ہلاک ہونے والوں کو مرد اسمگلر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ سمندری حملہ ٹرمپ انتظامیہ کی انسداد منشیات مہم کے تحت امریکا کی...
دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دباؤ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی جانے لگی۔ پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی طرح برطانیہ میں بھی پناہ گزین شدید چیلنج بن گئے۔ برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہے اور ملک کو تقسیم کر رہا ہے، اگر تارکین کے آبائی ممالک محفوظ ہو جائیں تو انہیں واپس جانا پڑے گا، چاہے ان کے پاس جائیداد ہی کیوں نہ ہو۔ دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کو مستقل کے بجائے عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کے...
امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں منشیات اسگمل کی جارہی تھی جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق منشیات بردار مبینہ کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو لڑاکا طیاروں، ڈرون اور گن شپ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔...
امریکا نے مشتبہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر مشرقی بحرالکاہل میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی اور ایک معروف اسمگلنگ روٹ پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔ بیان کے مطابق کشتی کو جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے:لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21واں حملہ ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-01-15 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) مودی کا ’’میک اِن انڈیا‘‘ دفاعی خواب بری طرح زمین بوس ہوگیا ، بھارتی فوج وقت پر اسلحہ نہ ملنے کی کھلے عام شکایات کرنے لگی۔بھارتی دفاعی صنعت کی سرد مہری نے سی ڈی ایس کو میڈیا پر آ کر قوم پرستی کی دہائی دینے پر مجبور کر دیا۔بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق سی ڈی ایس انیل چوہان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی منافع کمانے والی کاوشوں میں کچھ قومیت اور حب الوطنی کی توقع رکھتے ہیں، دفاعی اصلاحات یک طرفہ عمل نہیں، صنعت کو اپنی صلاحیت کے بارے میں سچ بولنا ہوگا۔انیل چوہان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاہدہ کر کے وقت پر ڈیلیور نہ کریں،...
منصوبے کے مطابق نمائش کے دوران ایران و افغانستان کے تاجروں کے درمیان B2B (بزنس ٹو بزنس) ملاقاتیں ہوں گی جن میں سرحدی تجارت کے فروغ، اشیا کی نقل و حمل میں سہولت، اور طویل المدتی اقتصادی تعاون پر مذاکرات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے چیمبر آف کامرس، صنعت، معدن اور زراعت کے وفد نے چوتھی افغانستان صنعت و تجارت نمائش میں شرکت کی ہے۔ کابل میں منعقد ہونیوالی نمائش میں ایران کے 100 تاجروں کیطرف سے 40 اسٹالز لگائے ہیں، اور اس نمائش کے سب سے بڑے ہال کا پورا حصہ اپنے لیے مختص کر لیا ہے۔ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق ایران کا یہ اقتصادی وفد چیمبر آف کامرس کے مرکزی عہدیداران اور افغانستان کے ہم سرحد...
سٹی 42 : جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب شاہی چوکی پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دستی بم دھماکے میں پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت کانسٹیبل محمد سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پر سوارتھے اور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں دبگڑی کے ایک نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر ان افغان شہریوں کو حراست میں لیا۔ گرفتار افراد میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں، جو غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے افغان سفری دستاویزات اور جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ غیر قانونی راستوں سے پاکستان آئے اور جعلسازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا۔ترجمان کا کہنا...
لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔ یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے...
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ بھی کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انڈیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کلکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باونس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں چار اسپنرز کو شامل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل میچ کے دوران شدید انجری کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کر دیے گئے ہیں، جس سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ باقی میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے دوسرے روز شبمن گل صرف 4 رنز بنانے کے بعد اچانک میدان چھوڑ گئے اور فوری طور پر اُنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوبی افریقی اسپنر سائمن ہارمر کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران اُن کی گردن میں شدید کھچاؤ...
لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب جمعرات کو 2 کشتیوں کے الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ مجموعی طور پر 95 غیر قانونی تارکین وطن حادثے کا شکار ہوئے۔ ریڈ کریسنٹ کے مطابق پہلی کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے، جن میں سے 4 ہلاک ہوگئے۔ دوسری کشتی میں 69 افراد موجود تھے جن میں 2 مصری اور درجنوں سوڈانی شامل تھے، تاہم ان کی حالت کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا الخمس لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے تقریباً 118 کلومیٹر مشرق میں...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی گئے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد پولیس اہلکار اور فرانزک ماہرین ہیں، زخمیوں میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد...
بھارتی ریاست گجرات میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین شکل و صورت سے گجراتی تو کیا بھارتی بھی نہیں لگتے اور اپنی ایک علیحدہ شناخت اور تاریخ رکھتے ہیں۔ بھارتی گجرات کے اس عجیب و غریب گاؤں کا نام حمبور ہے جہاں کے زیادہ تر مکین صرف 25 سال قبل یہاں آباد ہوئے، آخر یہ لوگ کہاں سے آئے تھے۔ اس سوال کے جواب کی تلاش میں جب صحافیوں کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی تو حیرت انگیز حقائق سامنے آئے۔ چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس گاؤں کے 80 فیصد باسی نائیجیریا، گھانا اور کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ تمام افراد روزگار کی تلاش میں کسی طرح بھارتی گجرات پہنچے اور اب یہی کے مکین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گجرات: بھارتی ریاست گجرات میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین شکل و صورت سے گجراتی تو کیا بھارتی بھی نہیں لگتے اور اپنی ایک علیحدہ شناخت اور تاریخ رکھتے ہیں۔بھارتی گجرات کے اس عجیب و غریب گاؤں کا نام حمبور ہے جہاں کے زیادہ تر مکین صرف 25 سال قبل یہاں آباد ہوئے، آخر یہ لوگ کہاں سے آئے تھے۔اس سوال کے جواب کی تلاش میں جب صحافیوں کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی تو حیرت انگیز حقائق سامنے آئے۔چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس گاؤں کے 80 فیصد باسی نائیجیریا، گھانا اور کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ تمام افراد روزگار کی تلاش میں کسی طرح بھارتی گجرات...
پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔ ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا علاقائی صنعتی زون میں ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمران خان دور حکومت میں بشریٰ بی بی کے سرکاری معاملات میں غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاست کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس اکثر نئی بحث چھیڑ دیتی ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو لے کر ایک نئی اور غیر معمولی بحث کو جنم دیا ہے۔رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کئی اہم فیصلوں، سرکاری تقرریوں اور روزمرہ انتظامی معاملات پر بشریٰ بی بی کے اثرات کا سایہ مسلسل موجود رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس رپورٹ کے مصنف سینئر...
بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ
بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران اپنا اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے میں ناکام رہے، برطانوی جریدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی...
ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ #BREAKING: Rescue work begins at Nowgam Police Station after deadly blast. J&K Police, Fire Brigade & Paramilitary on spot. More than 8 casualties likely in the explosion. Injured being rushed to Indian Army’s 92 Base Hospital & SKIMS. Buildings and vehicles around also damaged. pic.twitter.com/hqjwt9EC3d — Aditya Raj Kaul (@AdityaRajKaul) November 14, 2025 ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ...
برطانوی جریدے "دی اکانومسٹ" نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی نے ناصرف ان کی ذاتی زندگی بلکہ ان کے انداز حکمرانی پر بھی سوالات کھڑے کیے۔ سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں کے مطابق بشریٰ بی بی اہم تقرریوں اور روزمرہ سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتی تھیں، جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ”روحانی مشاورت“ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی۔بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام...
مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں پولیس سٹیشن کمپاؤنڈ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 13 زخمی گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے کئی گاڑیاں جل گئیں، دھماکا ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ پھٹنے سے ہوا۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، حکام کی جانب سے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی دھماکے کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) صرافہ بازار کے جیولرز سے تین مسلح افراد کی ڈکیتی 12 لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ، واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی تاجر تنظیموں میں غم و غصّے کی لہر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار کا دوکاندار سہیل میمن اپنی دوکان بند کرکے جیسے ہی گھر کے دروازے پر پہنچا تو پہلے سے گھات لگائے تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر سوار افراد نے سہیل میمن کو دبوچ لیا اور اس سے 12 لاکھ روپے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیے۔ نمائندہ جسارت گلزار
افغانستان کے ترجمان برائے وزارت تجارت عبد السلام جواد اخوندزادہ نے غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچھلے 6 ماہ سے ہماری تجارت ایران کے ساتھ 1.6 ارب ڈالر تک ہو گئی یے اور یہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی تجارت سے 1.1 ارب ڈالر زیادہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد افغانستان نے اپنے تجارتی روٹ کو ایران کی طرف منتقل کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کا یہ تجارتی روٹ اب ایران اور سنٹرل ایشیا کے ذریعے مکمل ہو گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پاکستان کی طرف سے سرحد کو حالیہ ہفتوں میں بند کرنے اور کشیدگی کی حالیہ صورتحال کے بعد کیا...
پشاور:(نیوزڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کو امریکا جاتے ہوئے پشاور ائیرپورٹ سے آف لوڈ کردیا گیا۔ رہنما پی ٹی آئی تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ یہ ملک میں جمہوریت کی موجودہ حالت ہے لیکن ہمیں موجودہ نظام کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا گزشتہ رات نجی ائیرلائن کے ذریعے پشاور سے امریکی شہر واشنگٹن جارہے تھے لیکن ان کے نام نوفلائی لسٹ میں ہونے کی وجہ سے امیگریشن ڈیسک پر روک لیاگیا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ وہ واشنگٹن میں ‘جمہوریت کے مستقبل’ پر ہونے والی کانفرنس میں حصہ لینے جارہے تھے لیکن ائیرپورٹ پر انہیں بتایا گیا کہ ان کا نام نوفلائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک متنازع واقعے نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ معاملہ اسی وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے بمراہ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کیا۔ گیند باووما کے پیڈ سے لگی لیکن امپائر نے فیصلہ ناٹ آؤٹ دیا، جس پر بمراہ نے پرزور اپیل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ فیصلہ مسترد ہونے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بحث کر رہے تھے۔ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی، جس میں وہ...
بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان...
’بونا بھی تو ہے‘ جنوبی افریقی کپتان کے خلاف نامناسب جملے پر بمراہ مشکل میں؟ پابندی کے مطالبات بڑھ گئے
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایڈن گارڈنز میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ایک غیرضروری تبصرے کے باعث شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بمراہ کو ایل بی ڈبلیو کی اپیل کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما کے حوالے سے ایسا جملہ (’بونا بھی تو ہے‘) کہتے ہوئے سنا گیا جسے مداحوں نے ’قد پر ذاتی تنقید‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: جسپریت بمراہ نے بولنگ رفتار بڑھانے کے لیے کون سے پاپڑ بیلے؟ سابق بھارتی بولنگ کوچ کے انکشافات اس کلپ کے منظر عام پر آتے ہی شائقین نے بمراہ کے رویے کو کھیل کی اسپرٹ کے خلاف قرار دیا، جبکہ کئی صارفین نے آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مسلسل تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جو کہ حالیہ دنوں میں واپسی کی بلند ترین تعداد میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کا یہ سلسلہ باقاعدہ نگرانی اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے بعد جاری ہے۔حکام نے...
پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کا لباس، خصوصاً منی اسکرٹ پہنتی تھیں، تاہم شادی کے بعد محبت میں برقع تک پہن لیا۔ انہوں نے یہ بات مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ فریال گوہر نے اپنی خاندانی پس منظر کے بارے میں بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا، لیکن ان کے آباؤ اجداد 1910 سے پہلے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی والدہ بعد ازاں برطانیہ چلی گئیں جہاں ان کے والد جو پاکستانی فوج میں تھے، سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران ان سے ملے اور دونوں نے شادی کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ مغربی ماحول...
قومی اسمبلی میں تینوں سروسز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تقرر سے 5 برس تک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے۔ 27 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے۔ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ قبل ازیں سینٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کے صوبے مشرقی کلیمنتان میں مہاکم دریا میں کشتی ڈوبنے کے باعث 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق عملے کے 3ارکان سمیت 28 افراد کو لے جانے والی کشتی ویسٹ کوٹائی ریجنسی کے بالائی علاقے میں ڈوب گئی۔ امدادی کارروائی کے دوران 20 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 8افراد لاپتا تھے جن کی لاشیں رات تک دریا سے برآمد کر لی گئیں۔ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن فوری طور پر شروع کیا گیا۔ تقریباً 50 رضا کاروں نے ربڑ کی کشتیوں کے ذریعے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ تمام لاپتا افراد کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے صوبے سائتاما میں ٹرک اور متعدد مسافر گاڑیوں کے درمیان تصادم میں2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح ایکسپریس وے پرٹرک سب سے پہلے ایک مسافر گاڑی سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ایک چھوٹی کار اور2 دیگر ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے غفلت برتنے پر50 سالہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حال ہی میں افغان طالبان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور، ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں تاجروں کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستان پر انحصار ختم کریں اور دیگر متبادل راستے اور مارکیٹس تلاش کریں۔ یہ ہدایت بنیادی طور پر پاکستان کے بار بار سرحدی راستے بند کرنے اور تجارتی راستوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی شکایت کے تحت دی گئی ہے۔ یعنی طالبان نے پاکستان کی شکایت کو دور کرنے کے بجائے پاکستان سے تجارتی رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اپنی دہشت گردی سے باز نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر طالبان کی پالیسی واضح طور پر پاکستان پر اقتصادی انحصار کم...
کراچی:(نیوزڈیسک) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ...
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا...
اسرائیل کی عدالت سے تازہ ویڈیو میں صہیونی معاشرے میں اخلاقی زوال کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی، جہاں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سٹینڈنگ اووئز، تالیوں اور سیٹیوں کے ذریعے سراہا جا رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی عدالت سے تازہ ویڈیو میں صہیونی معاشرے میں اخلاقی زوال کی ایک چونکانے والی تصویر سامنے آئی، جہاں جنسی زیادتی کے ملزمان کو سٹینڈنگ اووئز، تالیوں اور سیٹیوں کے ذریعے سراہا جا رہا تھا۔ فارس نیوز کے مطابق، اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حاضرین نے ان فوجیوں کی تعریف کی جو ایک فلسطینی قیدی کے ساتھ وحشیانہ جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمے کا سامنا کر رہے تھے اور ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جیسے وہ ہیرو ہوں۔...
اسلام آباد میں وکلاء کی شہادت پر اپنے مذمتی بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے کی گھنٹی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ سیکورٹی ادارے پہلے سے زیادہ جانفشانی سے اپنے فرائض ادا کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو جہنم واصل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کچہری اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے سے معزز وکلا کی شہادتیں اور وکلا کا زخمی ہونا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ وانا کیڈٹ کالج میں دہشت گردی کا واقعہ لمحہ فکریہ سے کم نہیں ہے، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی وارداتیں خطرے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کردیا۔ پولیس نے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھ مرد، دس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ گرفتار افغان باشندوں کا تعلق کابل، جلال آباد اور تغاب سے ہے۔ سرچ آپریشن فیض آباد، کٹاریاں اور پنڈورہ کے اطراف کیا گیا۔گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ ویب ڈیسک عادل...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے...
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک روز میں تقریباََ 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ مزید برآں افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا...
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بلائے گئے جرگے کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ اس کے خاتمے کیلیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لینے، داخلی اور سلامتی کی ذمہ داریاں پولیس اور سی ٹی ڈی کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن جرگے نے غیر ضروری پوسٹوں کے خاتمے، خیبرپختونخوا اور شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی منتقلی کے خاتمے، پاک افغان کے تجارتی راستے کھولنے، پاک افغان خارجہ پالیسی صوبائی حکومت کی مشاورت سے بنانے اور صوبائی حکومت و صوبائی اسمبلی سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) موٹر وے پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ موٹروے ایم ٹو بھیرہ کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیور اور ہوسٹس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا، تمام زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بھیرہ شفٹ کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آنے کے باعث پیش آیا، جس کے باعث بس بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے، انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونا چاہیے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آ جاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکی، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں تو ضرور منگوائیں۔انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اس میں ہمیں کوئی معاشی نقصان نہیں ہے، پاکستان میں دہشت گردی کا...
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کریں اور متبادل تجارتی راستے اختیار کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں اور جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اس ہدایت کے بعد ایسے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی جو پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے بلکہ ان...
کارروائیوں کے دوران تقریباً 100 لوگ حراست میں لئے گئے جن سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے کئی کو پابند ضمانت کیا گیا اور بعض کو انسدادِ تخریب کاری قوانین کے تحت ضلع جیل مٹن، اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کار بم دھماکہ کے بعد وادی کشمیر بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ بھارتی ایجنسیوں، پولیس و فورسز کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں، قومی شاہراہوں پر تلاشی اور مشکوک افراد کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے تحت جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم تنظیم جماعتِ اسلامی کشمیر کے خلاف ایک بڑی کارروائی انجام دیتے ہوئے ضلع بھر میں 200 سے زائد مقامات پر...
کراچی میں منوڑہ جزیرے کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے کے باعث 3 جاں بحق جبکہ 2 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق حادثہ بدھ کی دوپہر پیش آیا جب چند افراد تفریح کے لیے کشتی پر سمندر میں گئے تھے کہ اچانک تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ اطلاع ملنے پر ایدھی بحری خدمات کی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ کارروائی کے دوران 2 افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ 3 افراد کی لاشیں بعد ازاں سمندر سے برآمد کی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص کی لاش نیٹو جیٹی پل کے نزدیک پورٹ گرینڈ کے قریب سے ملی، جس کی شناخت...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صوابی کے علاقے مانیری بالا میں پیش آیا ہے، جس میں گولی لگنے سے بیٹی زخمی ہوئی ہے۔ صوابی: جہانگیرہ روڈ پر رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحقصوابی میں جہانگیرہ روڈ پر واقع کالا پُل کے قریب رکشے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فوری طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے، واقعے کی تفتیش کی جا...
مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ چلاس میں بھاری لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے 6 مسافر گاڑیاں دب گئیں تاہم تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ مقامی پولیس کے مطابق منگل کے روز چلاس کے قریب گندلو نالہ کے مقام پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں چھ مسافر گاڑیاں زد میں آ گئیں، مسافرون نے بھاگ کر جانیں بچائیں اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے گاڑیوں کو ملبے سے نکال کر روڈ کو ٹریفک...
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کی عدالت کے باہر خودکش حملے اور وانا کیڈٹ کالج پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن، قانون اور انسانی جانوں کے خلاف سنگین جرم ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ان واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور شہریوں کے لیے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے، زخمیوں کو صحتِ کاملہ عطا کرے، اور متاثرہ خاندانوں کو صبر و...
دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔جیو نیوز سےدفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے گفتگو کی۔ اسلام آباد دھماکے سے قبل کی افغان سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیںاسلام آباد دھماکے سے قبل افغانستان سے کی جانے والی سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آگئیں۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔ سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر) احمد سعید منہاس نے کہا ہے کہ وانا اور اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔دفاعی تجزیہ کار احمد منہاس، ماہر قومی سلامتی امور سید محمد علی ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود، بریگیڈئیر (ر) راشد ولی اور بریگیڈئیر (ر) وقار حسن نے میڈیا سےگفتگو کی۔ احمد منہاس نے کہا کہ پاکستان میں حالیہ حملے بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہیں۔سید محمد علی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت بہار کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کے لیے دہشت گردی کو استعمال کررہی ہے، افغان طالبان بھارت کی خوشنودی کے لیے پاکستان کے احسان بھول گئے ہیں۔ زاہد محمود نے...
سٹی42: اسلام آباد کی کچہری میں خود کش حملہ کرنے والا بھارتی آلہ کار دہشتگرد افغانستان سے باجوڑ آیا تھا اور وہاں سے اسلام آباد پہنچا تھا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور پولیس کی گاڑی کے قریب پہنچا تو سخت نگرانی اور تلاشیاں ہوتے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہو گیا اور للکارے جانے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ خودکش حملہ آور کے اعضا اڑ کر کچہری کے اندر جاگرے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار ہو گئی ہے۔ ابتدائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(فائل فوٹو)لاہور:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کردیا گیا۔ حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چوہدری مبشر رحمن ایڈوکیٹ، نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈوکیٹ اور صدر اسلامک لائیرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ...
دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں...
فائل فوٹو جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج وانا کے اندر موجود تین خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ کالج میں موجود تینوں خارجیوں کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے، یہ تینوں دہشتگرد ٹیلیفون پر مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے ہیں۔خوارج ایک عمارت میں چھپے ہیں جو کیڈٹس کی رہائش سے بہت دور ہے، لیکن پانچ سو کے قریب کیڈٹس اس وقت وانا کیڈٹ کالج میں موجود ہیں۔گزشتہ روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے دو...
نیویارک(نیوز ڈیسک)عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان گروپوں کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں ،جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں ۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا مشترکہ آپریشن جاری ہے دوسری جانب 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔تھائی لینڈ: کشتی ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والے تارک وطن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا کے جنوب مغربی سمندر میں ایک چینی ماہی گیر کشتی کے الٹنے کے بعد 2 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 9لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ پیر کی صبح اچونگ جزیریکے قریب پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق 99 ٹن وزنی کشتی اچانک الٹ گئی۔ کشتی پر سوار کل 11 مسافروں میں سے 2کو قریب سے گزرنے والے ایک کارگو جہاز نے زندہ بچا لیا، تاہم باقی 9 افراد کی تلاش جاری ہے۔جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ نے جائے حادثہ پر چار گشتی جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر روانہ کر دیا ہے تاکہ لاپتا افراد کی تلاش اور ریسکیو کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے عینی شاہد دھرمندر کا اہم بیان سامنے آگیا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف شروع کیا گیا پروپیگنڈا انجام کو پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی دارالحکومت میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے میں 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ اس دھماکے کے بعد بھارت کے نام نہاد تجزیہ نگاروں اور گودی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر واقعے کا الزام دھرنے کی کوشش کی گئی تاہم عینی شاہد کا بیان آنے کے بعد سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ عینی شاہد دھرمندر نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ مخالف سمت سے گزر رہا تھا، گاڑی کے اندر چار جلی ہوئی لاشیں ملیں، باہر دو افراد ہلاک اور...
نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکا ہوا جس میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہونے والا دھماکا بہت زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد شہریوں میں افراتفری پھیل گئی۔ دھماکے کے کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ پولیس نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ بھی لگ گئی۔ دھماکے کے بعد دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔
جموں کشمیر پولیس حکام کے مطابق یہ قدم مقامی سطح پر دہشت گردی کو سہارا دینے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے اور ریاست میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پولیس نے دہشتگرد نیٹ ورکس کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کشمیر بھر میں چھاپوں کے دوران 70 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق غیر قانونی سرگرمیوں کے مقدمات میں ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق چھاپے ہفتے کے روز سے شروع ہو کر آج تیسرے روز بھی جاری رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز دہلی(آئی پی ایس ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دھماکا لال قلعہ میٹرو سٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک کھڑی ایک گاڑی میں ہوا۔ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد 6 گاڑیاں اور 3 رکشے آگ کی لپیٹ میں آگئے تھے، تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کی لاشیں سپتال منتقل کر دی...
اعلامیہ میں کہا گیا کہ 30 نومبر کو لاہور میں ایک بڑا کنونشن منعقد کیا جائے گا جس میں آئمہ کرام اور دینی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ حافظ نصیر احمد احرار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف جمعیت علماء اسلام کا موقف نہیں بلکہ وفاق المدارس کا بھی متفقہ مؤقف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام لاہور کے زیرِاہتمام سبزہ زار لاہور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے آئمہ مساجد کو وظیفہ دینے کے نام پر مبینہ طور پر ہراساں کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا...
تھائی لینڈ، ملائیشیا (ویب ڈیس) سمندری سرحد کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، جس میں میانمار، روہنگیا اور بنگلادیشی تارکینِ وطن شامل تھے۔ تھائی حکام نے اطلاع دی کہ اب تک چار لاشیں نکالی گئی ہیں، جس میں دو بچے شامل ہیں، جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ دونوں ممالک کے ریسکیو آپریشن جاری ہیں اور مزید افراد کی تلاش کے لیے سمندری گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ ادھر حکام نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ 230 مسافروں...
تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں اور ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں جب کہ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا آپریشن جاری ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کےلاپتا ہونےکی اطلاع ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔واضح رہے کہ...
ملائیشیا کے قریب سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم اینفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ روملی مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 7 لاشوں کو سمندر سے برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ ملائیشین حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت متاثرہ تھائی لینڈ کے تاروتاؤ جزیرے کی جانب سے ملائیشین جزیرے لنگکاوی کے شمال میں سمندر عبور کر رہی تھی۔ ریسکیو حکام نے لنگکاوی جزیرے سے 170 ناٹیکل میل کے رقبے میں میانمار سے 3 دن قبل روانہ ہونے والی کشتی میں سوار 300 افراد کی تلاش جاری...
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جن میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قابض حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نام نہاد دہشت گردی کے ماحول کو ختم کرنے کی کارروائی ہے جبکہ مقامی لوگ اسے من مانی گرفتاریاں اور ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیتے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر، اسلام آباد، پلوامہ، سوپور، کولگام، ہندواڑہ اور دیگر اضلاع...
میانمار سے تعلق رکھنے والے روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی ایک کشتی تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتا، 7 ہلاک اور 13 کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی کے مطابق 3 دن قبل میانمار کی ریاست راکھائن سے روانہ ہونے والی تقریباً 300 افراد پر مشتمل کشتی ہفتے کے روز لنگکاوی جزیرے کے قریب 170 مربع سمندری میل کے علاقے میں لاپتا ہو گئی تھی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ Al Jazeera reported, a boat carrying 90 people sank while crossing the river towards #Malaysia. Authorities define those people are likely #Rohingya who were trying to enter #Malaysia. Read...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251110-01-6 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ریاستی اداروں کیخلاف بیان پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں این سی سی آئی ا ے کے سب انسپکٹرکی مدعیت میں سائبرکرائم ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز میں ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانیکی کوشش کی گئی۔ وزیراعلیٰ کے پی نے اڈیالہ جیل کے باہر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹ پر مبنی میڈیا ٹاک کی۔متن کے مطابق پی ٹی آئی کے...
کوالالمپور: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سمندری سرحد کے قریب ایک تارکینِ وطن کشتی ڈوب گئی، سیکڑوں افراد لاپتا ہوگئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے جن میں سے صرف 10 کو زندہ بچایا گیا ہے، جبکہ ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ درجنوں افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ملائیشین سمندری حکام کے مطابق اتوار کے روز تھائی لینڈ اور ملائیشیا کی سرحد کے قریب تارکینِ وطن سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے بعد سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔ اب تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ ایک روہنگیا خاتون کی لاش ملی ہے۔ ملائیشیا کی ریاستوں قداح اور پرلیس کے سمندری اتھارٹی کے سربراہ ایڈمرل روملی مصطفیٰ نے بتایا کہ کشتی تین روز...
پاکستان کا استنبول مذاکرات میں موقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ نے استنبول مذاکرات میں افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی مؤقف پیش کیا۔ پاکستان کی پیشکش کا افغانستان نے عملی جواب نہیں دیا، دفتر خارجہ پاکستانی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ افغانستان نے پاکستان کی تجارتی اور انسانیت دوست پیشکش کا عملی جواب نہیں دیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمے دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے،...
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
سٹی 42 : استنبول مذاکرات پر وزارتِ خارجہ کا واضح اور دو ٹوک موقف سامنے آ گیا۔ وزارت خارجہ نے پاک افغان تعلقات کا مکمل پس منظر شواہد کے ساتھ دنیا کے سامنے رکھ دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف تعصب سے بالاتر، حقائق اور میرٹ پر مبنی ہے، غیر جانب دار ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے ، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے۔ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہا ہے، پاکستان کا مؤقف عالمی...
بھارتی خفیہ اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم کے گروہ نے سری لنکا کے سابق باغی گروہ لبریشن ٹائیگرز آف تامل ایلام (ایل ٹی ٹی ای) کی باقیات کے درمیان اتحاد بنا لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داؤد گروہ جنوبی بھارت اور سری لنکا کے راستوں کے ذریعے اپنی منشیات کی کارروائیوں کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے، کیونکہ اس گروہ کے خلاف مغربی اور شمالی بھارت میں سخت کارروائی کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: داؤد ابراہیم کو زہر دے دیا گیا، بھارتی میڈیا کا دعوٰی داؤد ابراہیم کا گروہ ایل ٹی ٹی ای سے منسلک عناصر کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے کیونکہ ان کے پاس قیادت کے خلا اور فنڈنگ...
استنبول مذاکرات پر غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی، سفارتی ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغانستان سے متعلق جامع اور شواہد پر مبنی موقف پیش کیا، پاکستان کاموقف تعصب سے بالاتر ہے اور حقائق اور میرٹ پرمبنی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق غیرجانبدار ممالک نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنایا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے پر عزم ہے۔ سفارتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کو سفارتی مہارت اور اخلاقی برتری سے سنبھال رہاہے، پاکستان کاموقف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل...
کوالالمپور(ویب ڈیسک) ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تین کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زائد افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں تین چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا — ہر کشتی میں تقریباً 100...
کوالالمپور: ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد کے قریب تین کشتیوں کے ڈوبنے کے دلخراش واقعے میں 300 سے زائد تارکین وطن لاپتہ ہوگئے، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا اور ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی نے بتایا کہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا جب متعدد کشتیوں نے غیر قانونی طور پر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ کشتیوں میں میانمار، روہنگیا اور بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے۔ رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر 300 سے زائد افراد ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، جنہیں بعد میں تین چھوٹی کشتیوں میں تقسیم کیا گیا — ہر کشتی میں تقریباً 100 افراد موجود تھے۔...
سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی، وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج عشائیے پر مدعو کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے کا مقصد آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پارلیمانی حکمت عملی کو حتمی شکل دینا اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر سینیٹرز کے تحفظات بھی دور کریں گے، وزیراعظم کی جانب سے تمام حکومتی اور اتحادی سینیٹرز کو دعوت نامے موصول ہو گئے ہیں۔ عشائیہ آج شام ساڑھے 6 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ 27ویں ترمیم کا بل قائمہ کمیٹی کے سپرد 27ویں آئینی ترمیم کا بل ہفتے کے روز سینیٹ...
ترکیہ کے شمال مغربی صنعتی شہر دیلوواسی میں عطر (پرفیوم) کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کوجائیلی کے گورنر الہامی آکتاش نے سرکاری نشریاتی ادارے ’ٹی آر ٹی حیبر‘ کو بتایا کہ فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیموں اور میونسپل عملے نے آگ پر قابو پا لیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے 6 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، گورنر آکتاش کے مطابق زخمیوں میں سے ایک کی حالت جھلسنے کی وجہ سے تشویش ناک ہے، اور آگ ہفتے کی صبح 9 بجے لگی تھی۔ انہوں نے مزید...
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
بھارت، افغانستان جعلی مواد کے ذریعے فوج، ریاستی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے میں مصروف: وزارت اطلاعات
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے افغان میڈیا کی پاکستان مخالف جعلی اور گمراہ کن خبروں کا پول کھول دیا۔ فریب پر مبنی افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پاک فورسزپر مساجد کی بے حرمتی کا بے بنیاد الزام لگایا۔ افغان سوشل میڈیا ہینڈل نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاک فوج نے مسجد اور قرآنِ مجید کی بے حرمتی کی۔ افغان اکاؤنٹ کی جانب سے ویڈیو میں فوجی اہلکاروں پر مسجد میں کتوں کے استعمال کا بے بنیاد الزام لگایا گیا۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان نے بے بنیاد جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی پاکستانی یا عالمی میڈیا نے مسجد یا قرآن کی مبینہ بے حرمتی کی کوئی تصدیق نہیں...
میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 نومبر سے شروع ہونے والے پاک افغان استنبول مذاکرات اُس وقت اختتام پذیر ہو گئے جب مذاکرات کے دوران افغان وفد کو کابل کی جانب سے نئی شرائط پر مشتمعل مذاکرات کا نیا ڈرافٹ موصول ہوا۔ جس پر پاکستانی مذاکرات کار اور دونوں ثالثی کرنے والے ممالک ششدر رہ گئے اور مذاکرات ناکامی سے دو چار ہوئے۔ Pakistan is thankful to brotherly countries of Turkiye and Qatar for mediation of talks; onus lies on Afghanistan to fulfill its long standing international/ regional and bilateral pledges, regarding control of terrorism in which so far they have failed. Pakistan does not harbor… — Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 7, 2025 لیکن گزشتہ مذاکرات کی طرح سے اِس...
پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 37۔5 اوورز میں 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ابرار احمد نے 4وکٹیں لیں تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی، فیصل آباد میں پاکستان نے پروٹیز کی جانب سے دیا گیا ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 144 رنز کا ہدف دیا ۔تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم جنوبی افریقی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے ریت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ اور خیبر میں پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ میں قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔دوسری جانب خیبر میں باڑہ کے علاقے نالہ میں دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم ایک مقامی شخص کے حجرے میں پھٹا جس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ