2025-11-04@20:24:09 GMT
تلاش کی گنتی: 3564

«خلاف کوئی»:

(نئی خبر)
    دبئی(ویب ڈیسک)گزشتہ سال رضوان نے بھارتی حریفوں کیخلاف 3 ناک آؤٹ فتوحات حاصل کی تھیں، اور وہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے مکسڈ مارشل آرٹس کا ’روشن ستارہ‘ ہیں۔کل جمعرات کے روز تمام نگاہیں ناقابلِ شکست پاکستانی فائٹر رضوان علی ’دی حیدر‘ پر مرکوز ہوں گی، جب وہ دبئی کے ایجنڈا ایرینا میں ہونے والے رشین بیسڈ ایبسلوٹ چیمپئن شپ اخمت (اے سی اے) کے ابتدائی کارڈ میں ایک نہایت پُرجوش لائٹ ویٹ مقابلے میں بھارت کے رانا رودر پرتاپ سنگھ کے خلاف ’پنجرے‘ میں قدم رکھیں گے۔رضوان، جو 10 صفر کے شاندار ریکارڈ کے حامل ہیں، اگست میں مصر کے ادھم محمد کے خلاف اپنے پچھلے سخت مقابلے کے بعد دوبارہ اپنی برتری ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔گزشتہ سال رضوان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں  پر وکیل احمد حسین نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عدالت حکم کیلئے راستہ کیوں مانگ رہی ہے،ابھی تک تو وفاق نے فل کورٹ یا حکم دینے پر اعتراض نہیں اٹھایا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ اس ادارے کی ساکھ کا انحصار26ویں آئینی ترمیم پر نہیں ہے،کیس کو دوسرے آزادبنچ کی جانب سے سنا جانا چاہئے،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بنچ پر...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے سیکڑوں ایسے بچوں کے داخلے ریگولرائز کردیے ہیں۔ صرف سندھ کے بچوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بچوں نے داخلہ اُس وقت لیا جب خود سندھ حکومت نے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے تھے۔ اب تو بچوں کی ڈگری بھی مکمل ہونے کو ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے کہا ہے کہ نو مئی جی ایچ کیو کیس میں بانی کےخلاف کوئی مواد موجود نہیں۔اے ٹی سی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے اس کیس میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف ملے گا۔فیصل ملک کا کہنا ہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت تھی، ہماری لیگل ٹیم کیس کی تیاری کر کے آئی تھی، ہمیں اُمید تھی آج اڈیالہ جیل میں سماعت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا گواہان دستیاب نہیں، عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں 13 گواہان...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑی جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔‘ صدر ٹرمپ نے کسی ملک کا نام ظاہر نہیں کیا کہ کن ممالک نے انہیں حماس کے خلاف جنگ لڑنے کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں حماس کو ایک بار پھر خبردار...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا  میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا   حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، آئینی طور پر وفاقی حکومت  کے پاس گورنر راج کا اختیار موجود ہے مگر وفاقی حکومت ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خلوصِ نیت کے ساتھ صوبائی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں لیکن  اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ  بعض حلقے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے خلاف ہیں۔وزیرِ مملکت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-1 لاہور (آن لائن) جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جادوٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس حکام نے غفلت، لاپروائی اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی کے الزام میں ایک اور افسر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بلوچ کالونی کوملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے سخت انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے سب انسپکٹر مظہر علی کانگو کو عہدے سے ہٹا کر ان کی برطرفی کا باضابطہ آرڈر جاری کردیا۔جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطرف افسر کو ڈیوٹی میں غفلت اورپیشہ ورانہ نااہلی پر متعدد بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تاہم افسر نے ان پر کوئی جواب یا بہتری نہیں دکھائی۔ ایس ایس پی کے مطابق مسلسل کارکردگی میں ناکامی اور محکماتی...
    لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔...
    اکبر ایس بابر اور محمود اچکزئی—فائل فوٹوز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنا قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔ایک بیان میں اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمراں جماعت کا امتحان ہے۔ یہ بھی پڑھیے اکبر ایس بابر نے وفاق سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی، ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دیدی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ اب مزید غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے...
    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک مخصوص تنظیم کو نشانہ نہیں بنا رہی بلکہ تمام مسلح گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔ گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ گورنر صاحب بڑے چاہت سے بلاتے ہیں، ان کے ہاں کا حلیم بہت مزیدار ہوتا ہے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں ملک کی بہتری کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، اور انہی کی محنت سے ہمیں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں،اب ضرورت...
    مرکزی انجمن امامیہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ گلگت بلتستان اور متعلقہ ادارے فی الفور ایسے تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اہلِ بیت اطہار علیہم السلام، آئمہ معصومین علیہم السلام اور ملتِ تشیع کے مقدسات کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر مرکزی انجمن امامیہ، سید شرف الدین کاظمی انجمن کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتِ حال اور حالیہ واقعات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اس امر پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا کہ حالیہ ناخوشگوار واقعے کے بعد پولیس...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس اور مسروقہ و غیر مسروقہ جائیداد سیل کر دی گئی ہے، اس مذہبی جماعت کی لیڈرشپ کو تین ٹئیرز میں تقسیم کیا گیا ہے، ان کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے سیلاب زدگان سے کیا وعدہ پورا کر دیا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے تینتیس موبائل پولیس اسٹیشنز کا افتتاح کر دیا ہے، ان میں سے سات پنک موبائل پولیس اسٹیشنز ہیں، پنک موبائل پولیس اسٹیشنز میں خواتین پولیس اہلکار بیٹھیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل پولیس اسٹیشنز کے شیڈول کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا، علاقے کے...
    سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے غزہ سیزفائر ڈیل کی ’مسلسل خلاف ورزی،‘ قطر کے امیر کی طرف سے اسرائیل کی مذمت سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی پانچ سالہ سزائے قید کاٹنے کے لیے جیل پہنچا دیے گئے فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کو منگل 21 اکتوبر کی صبح ملکی دارالحکومت پیرس کی ایک جیل پہنچا دیا گیا، جہاں انہیں پانچ سالہ سزائے قید کاٹنا ہے۔ انہیں یہ سزا 2007ء کی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے لیے غیر قانونی رقوم کے حصول کی مجرمانہ اسکیم کی وجہ سے سنائی گئی تھی۔ نکولا سارکوزی کے جیل پہنچائے جانے کے لیے پیرس کی سڑکوں پر پولیس کی حفاظت میں گاڑی میں...
    شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
    غیر ایرانی سائبر صارفین نے رہبر انقلاب اسلامی کے گذشتہ روز کے اس بیان کیساتھ مکمل اتفاق کیا ہے کہ امریکہ کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے اسلام ٹائمز۔ عالمی سائبر صارفین کا کہنا ہے کہ امریکہ کو ایران سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق حاصل نہیں۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس حوالے سے اپنے دلچسپ تبصروں میں عالمی صارفین نے امریکہ کی جانب سے جوہری بموں کے بے دریغ استعمال کا حوالہ دیتے ہوئے، پرامن ایرانی جوہری پروگرام میں مداخلت سے متعلق اس کی "اہلیت" پر سوال اٹھایا ہے۔   گذشتہ روز گولڈ میڈلسٹ ایرانی نوجوانوں کے ساتھ ملاقات کے دوران رہبر انقلاب اسلامی...
    سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تو آپ نے اچھی بات کی، بینچ کے اختیارات میں اضافہ کروا دیا۔ درخواست گزار کے وکیل شبر...
    سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں صارفین کی جانب سے سولر سسٹم کے ذریعے منظور شدہ حد سے زائد بجلی کی پیداوار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا اور لیسکو کی جانب سے مخصوص صارفین کو بجلی پیدا کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے، جن میں بجلی کی پیداوار کی حد مقرر تھی۔کئی صارفین نے اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی سولر پینلز نصب کر لیے، جس کے باعث ریکارڈ سطح پر بجلی کی پیداوار سامنے آئی۔لیسکو نے ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریڈنگ کے ذریعے ان خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا۔جن صارفین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور اضافی بجلی کی پیداوار ثابت ہوئی، انہیں لائسنس منسوخی کے نوٹسز...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو اپنی انتخابی مہم کا مؤثر ہتھیار بنا لیا ہے۔ الیکشن کے دوران بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں انتخابی دور کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی پوسٹس تیزی سے وائرل کی جاتی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا انہیں ملک دشمن اور مجرم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے، ترکیہ، قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہےکہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش سمیت کئی بی جے پی زیرِ حکومت ریاستوں میں درجنوں مسلمانوں پر محض ’I love Muhammad‘ کہنے یا یہ عبارت تحریر کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔ واقعہ کا آغاز کانپور کے علاقے سید نگر سے ہوا، جہاں 4 ستمبر کو عیدِ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایک روشن بورڈ پر ’I love Muhammad‘ لکھا گیا۔ کچھ ہندو رہائشیوں کے اعتراض پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بورڈ ہٹا دیا اور 9 مسلم افراد سمیت درجنوں کے خلاف مقدمات درج کیے۔ مزید پڑھیں: مودی اور آر ایس ایس کا گٹھ جوڑ انتہا پسندی کی جڑ، ریاستی وزیر...
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشت گردی آئی ہے۔ وفاقی حکومت ہمیں وار آن ٹیرر کے فنڈز سمیت دیگر آئینی حقوق نہیں دے رہی۔  ہمیں ہمارے فنڈز ملیں گے تو ہم پولیس کو مضبوط کر سکیں گے اور دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کیلئے جو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں وہ ناقص اور پرانی ہیں۔ یہ خیبرپی کے پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے ان گاڑیوں کو واپس کیا جائے گا۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپی کے سہیل آفریدی کی زیرِصدارت پہلا باضابطہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومت کے گڈ...
    تل ابیب: اسرائیلی حکومت وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات پر نظرثانی کے لیے ایک نیا بل پارلیمان (کنیسٹ) میں پیش کرنے جا رہی ہے، جسے آج متعارف کرایاگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حکومت آج سہ پہر بل کو کنیسٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر ووٹنگ کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ بل اٹارنی جنرل گالی بہراو میارا کو ہٹا کر ایک نئے اسٹیٹ اٹارنی کی تقرری سے متعلق ہے، جس سے نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نظرثانی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے، یہ بل اگلے بدھ کو پارلیمان میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گالی بہراو میارا نے ہمیشہ نیتن یاہو کے خلاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان
    پنجاب میں سی ٹی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی اور صوبے بھر میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے میں غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات اور اسلحہ کے پھیلاؤ کو سنگین قرار دے دیا گیا، سی سی ڈی افسران نےضلعی سطح پر غیر قانونی ہتھیاروں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لیے پلان تیار کرلیا۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق پنجاب میں غیر قانونی ہتھیاروں میں ملوث عناصر کی لسٹیں مرتب کرنے کا عمل بھی شروع ہوگا، امن دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کافیصلہ ہو چکا ہے، غیر قانونی ہتھیاروں کی بہتات کی وجہ سے اندرونی سلامتی خراب ہو رہی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی کوریا نے ایک نیا طاقتور بیلسٹک میزائل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جسے مونسٹر (monster) میزائل” کا نام دیا جارہا ہے۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی میزائل اور نیوکلیئر صلاحیت کے تناظر میں جنوبی کوریا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ اس طرح کا میزائل شمالی کوریا کے ٹھوس ٹھکانوں اور نیوکلیئر رہنمائی مراکز کے خلاف دہشت کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا۔اس میزائل کا اصل نام Hyunmoo‑5 ہے، اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ٹن وزنی وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے۔اس میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار شروع کر دی گئی ہے اور اس...
    وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری 2024ء کو خیبر پختونخوا میں بھی عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کی گئی، میں صوبے کی بیوروکریسی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں پریشر کے باوجود صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے صوبے میں ایک دفعہ پھر دہشتگردی آئی ہے، انتخابات میں عوام کا ساتھ نہ دینے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کرینگے، خیبر پختونخواہ پولیس کا حال کسی صورت پنجاب پولیس جیسا نہیں ہونا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: پانچ فلسطینی شہریوں نے جرمنی کی وفاقی آئینی عدالت میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات کے خلاف باضابطہ درخواست دائر کر دی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ برلن حکومت کے اس اقدام سے بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یورپی سینٹر برائے آئینی و انسانی حقوق (ECCHR)  نے کہا کہ یہ مقدمہ غزہ سے تعلق رکھنے والے پانچ فلسطینیوں نے دائر کیا ہے، جنہیں فلسطینی اور جرمن انسانی حقوق کی تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  جب تک جرمن حکومت اسرائیل کو ایسے ہتھیار فراہم کرتی رہے گی جو غزہ میں استعمال ہوسکتے ہیں، وہ اپنے آئینی اور بین الاقوامی فرائض کی...
     وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے اقلیت کے خلاف ظلم کو ہمیشہ ناپسند کیا ہے، ہمیں پاکستان کی اقلیتی برادری پر فخر ہے، تعمیر پاکستان اور دفاع پاکستان میں اقلیتی برادری کا اہم کردار ہے۔وزیراعظم نے دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے شبھ کامنائیں دیں۔وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کے موقع پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ قومی اقلیتی کمیشن کو مزید فعال کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام میں اقلیتوں کو پوری طرح شامل کیا جارہا ہے، سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا کوٹہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتیی برادری کے بچوں کو اسکول سے یونیورسٹی تک وظائف دیے جا رہے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کو دی گئی بلٹ پروف گاڑیاں عالمی معیار کی ہیں جنہیں ناقص کہہ کر واپس کیا جارہا ہے، کے پی حکومت کو دہشت گردی کیخلاف ملے 600 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک جواب نہیں ملا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے بیان پر ردعمل میں انہوں ںے کہا کہ ‎‎وفاقی حکومت اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے 600 ارب روپے فراہم کر چکی ہے، ‎یہ رقم سول آرمڈ فورسز، سی ٹی ڈی اور فارنزک لیب کو مضبوط بنانے کے لیے دی گئی تھی،‎‎ چھ سو ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ آج تک کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ طلال چوہدری نے...
    بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
    بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے خلاف کمر کس لی۔ میئر کراچی کی ہدایت پر تمام قبرستانوں کی از سرِ نو رجسٹریشن کا عمل شروع کیا گیا ہے، اور غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر قبرستان اقبال پرویز کے مطابق جن قبرستانوں کے ذمہ داران کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول نہیں ہوگا، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کے ایم سی کے ماتحت 38 رجسٹرڈ قبرستان ہیں، جب کہ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ رواں ماہ کے دوران قبضہ مافیا کے زیرِ اثر قبرستانوں کے خلاف آپریشن...
    علی لاریجانی کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں عراقی سلامتی کے مشیر کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو جوہری توانائی کے پُرامن استعمال کا مکمل حق حاصل ہے۔ لہٰذا ایران کا جوہری مسئلہ، طاقت کی بجائے بات چیت سے حل کیا جانا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت تہران میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر "قاسم الاعرجی" موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "علی لاریجانی" کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں قاسم الاعرجی نے کہا کہ اُن کا حالیہ دورہ تہران، ایران اور عراق کے درمیان تعلقات میں توسیع کا تسلسل ہے۔ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات اپنی اوج پر ہیں۔ ہم زور دیتے ہیں...
    لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی 10 سال کی سزا کے خلاف اپیل پر اسپیشل پراسیکیوٹر کو تیاری کے لیے مہلت دے دی۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ نے اپیل پر سماعت کی۔ اسپیشل پراسیکیوٹر اکرم بھٹی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ اکرم بھٹی نے کہا کہ کیس کی فائل کل موصول ہوئی ہے، عدالت تیاری کے لیے کچھ وقت دے۔ عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ اور وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر رکھا تھا۔ تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی تھی۔ دوسری جانب، لاہور ہائیکورٹ میں 51 مجرموں کی نو مئی کے مقدمے...
    حال ہی میں جنوبی کوریا نے ایک نیا طاقتور بیلسٹک میزائل متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جسے مقامی ذرائع مانسٹر (monster) میزائل” کے نام سے پکار رہے ہیں۔  شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی میزائل اور نیوکلیئر صلاحیت کے تناظر میں جنوبی کوریا نے اپنی دفاعی حکمت عملی کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  جنوبی کوریا کا موقف ہے کہ اس طرح کا میزائل شمالی کوریا کے ٹھوس ٹھکانوں اور نیوکلیئر رہنمائی مراکز کے خلاف دہشت کا توازن برقرار رکھنے میں معاون ہوگا۔  اس میزائل کا اصل نام Hyunmoo‑5 ہے، اور اس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ 8 ٹن وزنی وارہیڈ لے جانے کے قابل ہے۔  اس میزائل کی بڑی مقدار میں پیداوار شروع کر دی گئی ہے...
    غزہ حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ 10 اکتوبر سے نافذ ہونے والی جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج نے متعدد بار اس کی خلاف ورزی کی ہے، جن میں صرف اتوار کے روز 21 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔ غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی افواج نے 80 دستاویزی خلاف ورزیاں کیں، جو بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ غزہ حکومت کے مطابق اسرائیلی افواج نے شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ، شیلنگ، جان بوجھ کر ٹارگٹ کرنا، فائر بیلٹسبنانا اور شہریوں کی گرفتاری جیسے اقدامات کیے۔ بیان میں کہا...
    لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے بعد درینہ دشمنی جیسے مقدمات کی تفتیش بھی سی سی ڈی کو سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔ جرائم کروانے اور کرنے والے افراد کے خلاف سی سی ڈی کو گھیرا تنگ کرنے کا ٹاسک ملا گیا ہے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بڑے بڑے کیسز کی تفتیش دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شہر میں گزشتہ برسوں سے قتل و غارت میں ملوث رہنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ سنگین جرائم بالخصوص قتل کی وارداتوں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف مقدمات کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کی جائے گی۔ ایسے جرائم پیشہ افراد...
    غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ امن معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد سے لے کر اب تک جنگ بندی کی 80 بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔ غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی حملوں میں 97 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کے میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں، اسرائیلی اقدامات اس کے جارحانہ رویے اور خون خرابے کی خواہش ظاہر کرتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملوں کو حماس کی جانب سے مبینہ جنگ بندی...
    اسلام آباد،واشنگٹن  (خبر نگار خصوصی+ این این آئی) وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مفاد عامہ کے محکموں کی نجکاری اور اداروں کی ٹھیکیداری نظام کے حوالے کرنے کے خلاف ہمارا آج کا یہ ملک گیر عظیم الشان احتجاج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ محکمہ بجلی اور اسکی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کسی طور بھی ان مفادعامہ کے اداروں کا آئی ایم ایف کے دبائو پر ہر گز ہرگز سودا نہیں ہونے دیں گے اور پھر بھی ہماری حکومت اس بات پر بضد رہی تو لامحالہ ہم بجلی کی روانی کو بند کرنے پر مجبور ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر ان اداروں کا سودا نہیں کرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کسان بورڈ سندھ کی جانب سے دھان کی قیمتوں میںبڑے پیمانے پرکمی اور غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ صوبائی امیر کاشف سعید شیخ کی اپیل پر اتوار کو کشمور، کندھ کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکانہ، شہداد کوٹ، قمبر، دادو، سکھر،نواب شاہ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو جان محمد، بدین، ٹنڈو محمد خان،ٹھٹھہ،مٹیاری، اور گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دیئے گئے۔ جن سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ، کسان بورڈ سندھ کے صدر عبدالقدوس احمدانی، حافظ نصر اللہ چنا، محمد یوسف، امداد اللہ بجارانی، زبیرحفیظ شیخ، سید علی مردان شاہ، غلام مصطفی میرانی، ایڈووکیٹ مجیدسموں اور دیگر رہنماؤں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-21 اسلام آباد (صباح نیوز) آزاد کشمیر میں حالیہ عوامی تحریک کے سرگرم رہنما سردار امان خان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مبینہ طور پر پاکستان مخالف نعرے لگانے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر اسلام آباد میں ہفتہ کو درج کی گئی ایف آئی آر میں پی ای سی اے 2016 کے سیکشن 9، 10، 11 اور 26-A شامل ہیں، آن لائن نفرت انگیز تقریر اور ریاست مخالف سرگرمی سے متعلق۔ قابل ذکر ہے کہ اسلام آباد میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں پلندری آزاد کشمیر میں جرم کا ذکر ہے، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم امان ادریس،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کی نامزدگی فیس میں اضافے کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ درخواست گزار چونکہ فیس جمع نہ کرانے کے باعث انتخابی عمل میں فریق نہیں لہٰذا وہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت متاثرہ فریق نہیں بنتا۔ سماعت کے دوران وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نامزدگی فیس 25 ہزار روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے کردی جو غیرمنصفانہ اقدام ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے خود فیس جمع نہیں کرائی، لہٰذا متاثرہ فریق نہیں بن سکتا۔ عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف حکومت سندھ حرکت میں آگئی۔پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم نہ کرنے والے 42افسران کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں اور انہیں تین دن میں وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آنے پر انسداد پولیو مہم کے دوران غفلت برتنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے 42 افسران کو نوٹس جاری کیے ہیں جس میں افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کو تعاون فراہم کیے بغیر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے۔اپنی غیرحاضری...
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا ہے، جہاں فضائی معیار کے لحاظ سے شہر کو دوسرے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ عالمی ادارے آئی کیو ایئر کے مطابق، ہفتے کی شام ساڑھے سات بجے لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا جو کہ انتہائی غیر صحت بخش درجہ بندی میں آتا ہے۔ اس موقع پر بھارتی دارالحکومت دہلی معمولی برتری کے ساتھ 212 درجے پر پہلے نمبر پر تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اسموگ کے خاتمے کے لیے سول ڈیفنس رضاکاروں کی بڑی تعداد میں رجسٹریشن ایئر کوالٹی انڈیکس فضا میں موجود مختلف آلودگیوں جیسے باریک ذرات (PM2.5)، بڑے ذرات (PM10)، نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ (NO₂) اور اوزون (O₃) کی مقدار کو...
    اپنے ایک بیان میں نتین یاہو کا کہنا تھا کہ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں غزہ اور حماس کو غیر مسلح ہونا ہوگا۔ اگر یہ کام ہو گیا تو جنگ ختم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی غزہ میں رفح واقعے کے بعد، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے صیہونی وزیر جنگ "یسرائیل كاٹز" نے حماس کو دھمکی دے دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فوج کو غزہ میں حماس کے اہداف کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔ اپنی دھمکیوں کو جاری رکھتے ہوئے یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا کہ آج حماس پر واضح ہو جائے گا کہ اسرائیلی فوج اپنے سپاہیوں کی حمایت اور انہیں کسی بھی نقصان سے بچانے کے لئے پُرعزم ہے۔...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔کوئٹہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 200 سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گرفتار افراد کو چمن روانہ کر دیا جائے گا جہاں سے انہیں بارڈر پار بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق اب تک چمن کے راستے 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد کو افغانستان بھجوایا گیا ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان سمیت جو بھی پاکستان پر حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اتوار کو پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے پاکستان کی مسلح افواج کے لیے صوبائی حکومت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونگے، صوبے سے 8 لاکھ افغان مہاجرین واپس گئے اور 12 لاکھ مہاجرین اب بھی ہیں جن کو باعزت بھجوائیں گے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صحافیوں سےغیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صوبہ ہم سب کا ہے اور گذشتہ حکومت میں وہ میڈیا کے محاذ...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے ملاقات ہوئی جس دوران وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 1.2 ارب ڈالر کی اگلی آئی ایم ایف قسط دسمبر تک ملنے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ امریکا پر ہیں جہاں انہوں نے 20 وزارتی اجلاس میں شرکت کی اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فوری طور پر فعال کرنے پر زور دیا۔وزیر خزانہ کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر مختار ڈیوپ سے  ملاقات ہوئی جس دوران  وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ ایگزِم بینک جلد ریکوڈک منصوبے میں شمولیت اختیار کرے گا۔ محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن کے سینئر انتظامی وفد سے بھی ملاقات ہوئی جس دوران دوطرفہ شراکت داری کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے...
    آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف...
    سرینگر میں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے میڈیکل طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ریزرویشن پالیسیوں میں شفافیت اور کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ کو بروقت جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں میڈیکل انٹرنیز کو جو ہسپتالوں میں کام کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرتے ہیں اور ہنگامی حالات کو سنبھالتے ہیں، یومیہ معاوضہ 410روپے دیا جا رہا ہے جو ہسپتال کی کینٹین میں ایک وقت کا کھانا پورا کرنے کے لیے بھی ناکافی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ علاقے میں انٹرن ڈاکٹروں اور نرسوں کو کئی ناانصافیوں کا سامنا ہے جن میں وظیفے کی عدم ادائیگی، کام کی جگہوں پر تشدد، طویل شفٹوں اور کم...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ سی ای سی نے طے کیا ہے کہ ایک ماہ بعد حکومت سے اتحاد کے معاملے پر مزید غور کریں گے ایک ماہ بعد دیکھیں گے کہ حکومت نے بطور اتحادی کتنے وعدے پورے کئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ پی پی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں۔ دہشت گردی کے خلاف پی پی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب یک زبان ہیں بلوچستان اور خیبر پی کے...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان پر قومی مفاد کے خلاف کوئی شرط عائد نہیں کر سکتا۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی گئی اصلاحات نے معیشت کو مستحکم کیا ہے۔ ورلڈبینک اجلاس، ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات کیس اسٹڈی کے طور پر پیشواشنگٹن میں ورلڈ بینک کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں ایف بی آر کی کامیاب ٹیکس اصلاحات عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کی گئیں۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو 31 دسمبر تک آئی ایم ایف سے 1.2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    —فائل فوٹوز وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے، افغان حکام افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحالی کے لیے تمام...
    چیف مائنز انسپکٹر رفیق اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ دکی اور چمالنگ میں دونوں کوئلہ کانیں ناقص حفاظتی اقدامات کے باعث سیل کی گئیں تھیں اور ان میں غیر قانونی طور پر کام ہو رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی کی دو کوئلہ کانوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں 4 کان کن جان بحق ہوگئے۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے دونوں کائلہ کانوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ مائنز ریسکیو حکام کے مطابق دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جان بحق ہوئے۔ جاں بحق کانکنوں کی شناخت زین اللہ اور سبحان اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔...
    شمالی وزیرستان، فتن الخوارج کی خود کش حملے کی کوشش ناکام، 4دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس ) سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں خارجیوں کی سیکڑوں ہلاکتوں کے بعد خارجیوں نے معصوم بچوں اور عورتوں پر بزدلانہ خود کش حملہ کر دیا، 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کھادی پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے بزدلانہ خود کش حملے کی ناکام کوشش کی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خود کش حملے میں جل کر 3 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزنے خوارج کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے...
    سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف دائر 74 شکایات میں سے 70 شکایات کو ناکافی شواہد یا دیگر وجوہات کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے، جب کہ 3 شکایات پر مزید کارروائی کی منظوری دی گئی ہے۔ ایک شکایت پر کارروائی عارضی طور پر موخر کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے کونسل کے اجلاسوں میں کیے گئے، جن میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم، اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر شامل تھے۔ اعلامیے کے مطابق، دو علیحدہ اجلاسوں میں شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پہلے اجلاس میں آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت...
    سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف74 میں سے 70 شکایات مسترد، 3 پر مزید کارروائی منظور کرلی جبکہ ایک پر کارروائی مؤخر کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اکثریت رائے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کونسل کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے اور پہلے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 12 جولائی 2025ء کو ہوئے کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی...
    ججوں کے احتساب کے لیے قائم ادارے سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنے آج ہونے والے اجلاس میں 74 شکایات کا جائزہ لے کر 70 شکایات متفقہ طور پر مسترد کر دیں۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل کی، جو سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقد ہوا۔ ویڈیو لنک اور ذاتی شرکت اجلاس میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ذاتی طور پر شریک ہوئے۔ پہلے مرحلے میں 67 شکایات کا جائزہ، 65 مسترد اجلاس...
    لاہور: گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردِعمل...
    سٹی42:   وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  کسی بےگناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی۔ ‎‎بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔ ‎‎کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا لیکن ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور ‎‎قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی. بدمنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  محسن نقوی  نے یہ باتیں مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما اویس نورانی کی ملاقات میں کہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اویس نورانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا  کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور ‎‎قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور بےامنی، انتشار اور...
    فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابلِ تحسین ہیں، مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابلِ تعریف اقدام ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔ صدر زرداری...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ  سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات  میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، جن میں مجموعی طور پر 3 ہزار 844 افراد (سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار) شہید ہوئے، کہ جن لوگوں کو کبھی پاکستان نے پناہ دی، وہی آج بھارت کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے پاکستان سے تنازع بطور پراکسی بھارت کے اشارے پر شروع کیا، خواجہ آصف مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیردفاع نے کہا کہ طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن کوشش کی، لیکن کابل سے مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ طالبان...
    سپریم جوڈیشل کونسل آج اپنے اجلاس میں اعلٰی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کے ساتھ ساتھ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لے گی۔ 30 ستمبر کو جسٹس جہانگیری کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے رُکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اجلاس میں ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لے گا۔ 16 ستمبر کو اِسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رُکنی بینچ نے ایک عبوری حکمنامے کے ذریعے چیف جسٹس، سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا تھا۔ یہ بھی...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہےکہ افغان طالبان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کا مقصد تعمیری بات چیت کے ذریعے مسئلےکا مشکل مگر قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اسلام آباد میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے سرحد پر ہونے والے حملوں کو ناکام بنایا.افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جوابی کارروائیوں کے دوران عوامی نقصانات سے پرہیز کیا. پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی ہوئی.تاہم اس دوران پاکستان صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے. ساتھ ہی اپنے شہریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرتھ: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے قبل ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے، آل راؤنڈر کیمرون گرین انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گرین کی انجری معمولی نوعیت کی ہے تاہم انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، اور وہ مختصر ری ہیب کے بعد ایشیز سیریز کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ میں واپسی کریں گے۔ ان کی جگہ **مارنس لبوشین** کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل رنز بنائے ہیں۔مارنس لبوشین کو پچھلی سیریز میں خراب فارم کے باعث اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا تھا، تاہم اب وہ بھارت کے...
    آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو آل راؤنڈر کیمرون گرین کی انجری کی صورت میں ایک مزید بڑا دھچکا لگا ہے۔ کیمرون گرین بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے مارنس لبوشین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مارنس لبوشین کو گزشتہ سیریز میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کی انجری معمولی ہے اور وہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف...
    تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔  دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے،...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈریپ کو میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم drap WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)مختلف میڈیکل ڈیوائسز پر پابندی سے متعلق معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو پاکستان میڈیکل ڈیوائسز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے خلاف کسی بھی تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کیا۔ درخواست گزار وکیل کے مطابق ڈریپ نے انٹرو ڈائگناسٹک (IVD) میڈیکل ڈیوائسز کی فروخت کو رجسٹریشن سے مشروط کر دیا ہے، جو خلافِ قانون ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ڈریپ کے متنازعہ ایس...
    امریکی صدر کا یہ تازہ بیان حیران کن ہے، کیونکہ چند روز قبل تک ٹرمپ نے حماس کی مجرمانہ گروہوں اور گینگز کے خلاف کارروائیوں کا خیر مقدم کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حماس نے مجرمانہ گروہوں اور برے گینگز کو ختم کیا، یہ مجھے زیادہ پریشان نہیں کرتا، یہ ٹھیک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں مخالفین کے خلاف کارروائی جاری رکھی تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے حماس کو یہ تازہ دھمکی غزہ میں جاری اندرونی جھڑپوں کے تناظر میں دی ہے۔ یہ دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب غزہ میں حماس نے...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔ سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے...
    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس نے غزہ میں مسلح گروہوں اور مبینہ اسرائیلی کارندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں تو وہ حماس کے خلاف حملوں کی حمایت کریں گے، جس سے اسرائیل اور فلسطینی گروپ کے درمیان جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے۔ ٹرمپ کی سخت وارننگ جمعرات کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ اگر حماس غزہ میں لوگوں کو قتل کرتی رہی، جو کہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، تو ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں رہے گا سوائے اس کے کہ ہم جا کر انہیں ختم کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں:حماس غیرمسلح ہو جائے ورنہ ہم طاقت کے ذریعے کر دیں گے، ٹرمپ کی پھر وارننگ بعد ازاں صحافیوں سے...
    امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ہی سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور  جان بولٹن کے خلاف فردجرم عائد کروا دی ہے۔ جان رابرٹ بولٹن  ایک امریکی وکیل، سفارت کار، اور سیاسی شخصیت ہیں۔ وہ ییل یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں۔ متعدد ریپبلکن حکومتوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں، خاص طور پر ایسے عہدوں پر جہاں وہ سفارتکاری اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر کام کرتے رہے۔ یہ بھی پڑھیے جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں امریکی صدر بننے کے لائق نہیں، جان بولٹن جارج ڈبلیو بش کی حکومت میں ان کا کردار نہایت اہم تھا، بالخصوص جب وہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر رہے۔ بولٹن کو خارجہ پالیسی میں سخت گیر مؤقف اختیار کرنے والوں میں شمار کیا جاتا...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس میں پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسند جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے...
    لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں میں 55...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) لداخ میں مودی سرکار کے ریاستی جبر کے خلاف عوام میں بغاوت کی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ بھارتی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف لداخ کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، جہاں مقامی قیادت نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت لداخ کے مسائل کو سنجیدگی سے لے اور علاقے کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے وزارت داخلہ اور انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ اس غلط فہمی سے باہر آئیں کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ مقامی رہنماو¿ں نے زور دیا ہے کہ لداخ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) پنجاب حکومت نے ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ایک اہم اور غیر معمولی اجلاس میں صوبائی حکومت نے افغان شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔ غیر قانونی افغان باشندوں کاریئل ٹائم ڈیٹا تیار کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کیلیے کومبنگ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں انتہا پسند عناصر کے خلاف سخت اقدامات، غیر قانونی اسلحے کے خاتمے اور غیر قانونی غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کی شکایات کے خلاف کیس میں پیرا کو ہدایت جاری کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ یہ ایس او پی میں شامل کریں اگر شکایت ہوئی تو اسکول پرنسپل اور مالک کے خلاف کارروائی ہوگی۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے۔ تحریک لبیک کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ، تنظیم پر پابندی کی سفارش، تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران3400 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا،صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ‘ احتجاج‘ جلسے‘ دھرنوں پر پابندی عاید کردی گئی جبکہ اسلام آباد میں بھی ٹی ایل پی کے دفاتر،مساجد اور مدارس سیل کردیے گئے،وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوئے مگر وہ نہیں مانے، دہشت گردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی گئی ،انہوں نے کہا کہ آج علما ہمارے ساتھ فلسطین...