2025-07-27@02:26:13 GMT
تلاش کی گنتی: 1262
«شرجیل میمن نے پی»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث ایل پی جی بحران سنگین ہوسکتا ہے۔ ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ملک میں ایل پی جی شارٹ فال شروع ہونےکا خدشہ ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 6 ہزار روپے سے تجاوز کرسکتی ہے، فی کلو ایل پی جی 500 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ کمرشل سلنڈر 23 ہزار روپے تک جاسکتا ہے، یومیہ کھپت 6 ہزار میٹرک ٹن ہے، موجودہ ذخیرہ ناکافی ہے۔چیئرمین ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کا کل اسٹور 13 ہزار میٹرک ٹن ہے، پاک ایران بارڈر سے 100...
سپین کے وزیر خارجہ جوزے مانوئل الباریس نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایران کے ساتھ جنگ شدت اختیار کر چکی ہے۔ انادولو ایجنسی کے مطابق الباریس نے کہا “یورپی یونین اسرائیل کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، ہمیں اسرائیل پر اسلحے کی پابندی عائد کرنی چاہیے، جنگ جاری رہتے ہوئے اسے ہتھیار نہیں بیچنے چاہییں۔” تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک جرأت مندانہ موقف ہے، خاص طور پر اس تناظر میں کہ خود سپین نے 2024 میں اسرائیل کو محض 17 لاکھ یورو کا اسلحہ فروخت کیا تھا، جو اسرائیل کی کل اسلحہ درآمدات کا صرف 0.01 فیصد بنتا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔پیسکوف نے نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ صدر پوتن نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس ثالثی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم کم از کم اسرائیل کی طرف سے کسی ثالثی کی خدمات کا سہارا لینے یا تصفیہ کی طرف پرامن راستہ اختیار کرنے میں ہچکچاہٹ دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ ایران روس کے سب سے بڑے اتحادیوں میں سے...
ایران اسرائیل جنگ، ملک میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ LPG WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)ایران اسرائیل جنگ کے سبب ملک بھر میں ایل پی جی کے سنگین بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے حکومت سے گیس کی فوری امپورٹ کی اپیل کردی۔ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ایل پی جی کا تاریخ ساز شارٹ فال کا خدشہ ہے، حکومت ایل پی جی کی امپورٹ کے لیے فوری طور پر خصوصی بندوبست کرے ورنہ پاکستان میں ایل پی جی کا شارٹ فال شروع ہو جائے گا۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ بحران کے سبب گھریلو...
سینیٹ خزانہ کمیٹی کا اجلاس، سولرپینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے کہا بجٹ سے پہلے مخصوص لوگوں نے سولر امپورٹ کرکے ذخیرہ کرلیے، بجٹ میں سولر کی درآمد پر اچانک 18 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا۔چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سولر پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو نئے طیاروں کی لیز پر سیلز ٹیکس سے استثنا دیا گیا، یہ امتیازی قانون ہے ورنہ یہ تمام ایئر...
قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کی خزانہ کمیٹی نے بھی سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوشل میڈیا پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے غلطی سے کہا کہ میں ایران اسرائیل جنگ بندی پر کام کے لیے واشنگٹن جارہا ہوں، جی 7 اجلاس چھوڑ کر جانے کی وجہ اسرائیل ایران جنگ بندی سے کہیں بڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر میکرون نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے جی سیون رہنماؤں کو بتایا کہ ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیز فائر طے پا گئی تو یورپی شراکت دار ایران جوہری مذاکرات میں حصہ لینے کو تیار ہیں۔ میکرون نے کہا تھا کہ امریکیوں نے ایرانیوں سے ملاقات کی پیش کش کی ہے، دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...
اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جی-7 کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن روانہ ہوگئے انہوں نے روانگی سے قبل نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی . فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن جانے کا فیصلہ کیا وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے جی-7 سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل روانہ ہو ئے ہیں.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ایکس“...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت/ جوڈیشل کمپلیکس میںملیر جیل توڑنے اور دہشت گردی کا کیس ‘ پولیس نے دوبارہ گرفتار ہونے والے مزید 46 قیدیوں کو پیش کردیا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پہنچایا جہاں تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے گرفتار 46 قیدیوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا عدالت کاکہنا تھا کہ کوئی ایسی وجہ پیش نہیں کی جاسکی جسکی وجہ سے ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جاسکے، تفتیشی افسر کا کہناتھا کہ ملزمان نے جیل کو توڑا نہیں بلکہ زلزلے کی وجہ سے جیل کی ایک چھت گری اور یہ لوگ بھاگ نکلے، عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 جون 2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف ایئر شو میں اسرائیلی دفاعی صنعت کی نمائشوں کو سیاہ پردوں سے ڈھانپ دیا گیا ہے، کیونکہ وہ مبینہ طور پر جارحانہ ہتھیاروں کو نمائش سے ہٹانے کی ہدایت کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیل کی وزارت دفاع نے اپنی نمائش کی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی کمپنی کا اسٹال سیاہ پردوں سے اس طرح ڈھکا اور گھیرا ہوا ہے کہ کوئی بھی اس کے پیچھے پڑی چیزوں کو دیکھ نہیں سکتا۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک بیان کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصاویر میں مختلف ہتھیاروں...
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ سینیٹ اجلاس کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے، اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں ہے، قانونی اور...

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس...
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔ اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...

پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی سعودی فضائی حدود میں ویڈیو بنالی
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/pia.mp4اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...
کراچی: قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔ جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
اسلام آبادـ:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمداسحاق ڈارنے کہاہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے دوریاستی فارمولہ زیرغورہےلیکن اس پرپیشرفت اسی صورت ممکن ہے جب اسرائیل مقبوضہ بیت المقدس سےاپناغیرقانونی قبضہ ختم کرے، ان کی ایسی کی تیسی جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ نجی ٹی وی کوانٹرویومیں اسحاق ڈارنے کہاکہ مشرق وسطی میں امن کے لئے دوریاستی فارمولے کے حوالے ایک کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کے مشترکہ تعاون سے 17جون سے نیویارک میں ہونی تھی لیکن کئی ممالک کے وزرائے خارجہ نے موجودہ حالات میں اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے اسی لئے میں امریکہ کے دورے پر نہیں گیا۔انہوں نے کہاکہ دوریاستی حل کی تجویزپر اس وقت تک پیشرفت نہیں ہوسکتی جب تک اسرائیل...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایک غیرمعمولی واقعہ اُس وقت پیش آیا جب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی ایک مسافر پرواز بین الاقوامی فضائی حدود سے گزر رہی تھی، بالکل اُسی وقت جب ایرانی میزائل اسرائیل کی جانب محوِ پرواز تھے۔ فلائٹ کے کیپٹن نے فوری طور پر یہ مناظر اپنے موبائل کے کیمرے میں محفوظ کرلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی یہ پرواز معمول کے مطابق اپنے بین الاقوامی روٹ پر گامزن تھی کہ اچانک پائلٹ کی نظر فضا میں روشنیوں کی ایک قطار پر پڑی، جو بعد ازاں واضح ہوا کہ وہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل تھے۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر تشکر‘...
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاکپٹ سے ان میزائلوں کی ویڈیو بنالی، اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ...
سینیٹر علی ظفر(فائل فوٹو)۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اس بجٹ کو ووٹ نہیں دیں گے، یہ بجٹ منظور ہوا تو پاکستان کی تباہی کا سبب بنے گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے موقع پر ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، اب اسرائیل نے ایران کے خلاف جارحیت کی ہے۔ اسرائیل نے ایران میں اہم شخصیات کو شہید کیا، ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا، اسرائیل کا اس طرح ایران پر حملہ کرنا ہمارے لیے وارننگ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جاسوسی ٹیکنالوجی اور جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا، پاکستان کے خلاف خطرہ ٹلا نہیں...
عیسیٰ خیل میں پہاڑوں کے دامن میں آباد خٹک قبائل کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی جو آپس میں کئی میلوں کے فاصلے پر ہے، گزشتہ 10 سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پینے کے صاف پانی سے محروم چلی آرہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل گزشتہ ایک صدی سے پینے کے پانی سے محروم ہے۔ عیسیٰ خیل میں پہاڑوں کے دامن میں آباد خٹک قبائل کی ہزاروں افراد پر مشتمل آبادی جو آپس میں کئی میلوں کے فاصلے پر ہے، گزشتہ 10 سالوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک پینے کے صاف پانی سے محروم چلی آرہی ہے۔ پچھلی حکومتوں نے کئی دیہاتوں میں واٹر سپلائی کی...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،جیسے ہی اڈیالہ جیل سے کال آئے گی پورے ملک میں احتجاج ہوگا،8 فروری کو خاموش اور پرامن انقلاب آیا ہم اب بھی پرامن رہیں گے ۔پریس کلب میں پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،ہم نے اپنے دور میں ایکسپورٹ کو بڑھایا،ہمارے دور میں تمام اشاریے مضبوط تھے ،ہم نے...
روس نے ایران اسرائیل کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب پیوٹن کو بطور ثالث قبول کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس وقت ایران اسرائیل کشیدگی کا حصہ نہیں ہے لیکن ممکن ہے کہ وہ اس کا حصہ بن جائے۔ دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو جس میں دونوں صدور نے ایران اسرائیل تنازع پر تبادلۂ خیال کیا۔ ترک صدر نے ٹرمپ سے خطے کو آگ میں دھکیلنے والی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدام کرنے کا کہا۔ Post Views: 2
یورپین دارالحکومت برسلز میں ایک سو تیس (130) تنظیموں نے آج فلسطینی عوام کے حق اور اسرائیل کی مذمت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بوڑھوں، بچوں اور معذوروں سمیت ایک لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ منتظمین نے اس مظاہرے کو ‘ریڈ لائن’ کا نام دیا تھا جس میں شرکاء سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ لباس کا کچھ حصہ یا اپنے ساتھ کوئی سرخ رنگ کا کپڑا ضرور لیکر آئیں۔ اس مظاہرے کو ریڈ لائن کا نام دینے کا مقصد عوام کی جانب سے یورپین حکومتوں کی بے حسی کو اجاگر کرکے یہ بتانا بھی تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں پر یکطرفہ طور پر مسلط کی جانے والی تباہی...
ایران نے اسرائیلی عوام کو اسرائیل چھوڑنے کے لیے پیغام جاری کردیا ہے۔ ایران نے اسرائیلی عوام کے نام عبرانی زبان میں پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہیں فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کردیا ایرانی میڈیا پر نشر ہونے والے اس پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں موجود تمام شہریوں کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد اپنے ملک سے نکل جائیں کیونکہ ایران کی جانب سے ایک بڑے میزائل حملے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ ایران نے پیغام میں کہا ہے کہ یہ حملے اسرائیلی فوجی اڈوں، ہتھیار بنانے والی فیکٹریوں،...
ڈی آئی خان میں شہدائے ایران کی مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ اس جنگ نے بالکل کربلا کے حق و باطل کے معرکہ کی یاد تازہ کر دی ہے۔ ایک طرف یزیدیت کے پیروکار دوسری طرف حسینیت کے پیروکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میں اسرائیلی جارحیت و بربریت میں شہید ہونے والے ایران کے سائنسدان و جنرل شہدائے مقاومت و استقامت کے ایصال ثواب کے لیے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا سید اسد رضا حسنی، مولانا عمران جوادی، مولانا تنویر عباس عسکری اور مولانا احسن ثقلین اصفہانی نے مجلس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزیشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کے حملے جاری رہے تو ایران کی جانب سے مزید “سخت اور فیصلہ کن” ردعمل دیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مسعود پیزیشکیان نے پاکستان کی جانب سے ایران کے لیے اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل، امریکا اور بعض مغربی طاقتوں کی پشت پناہی سے، بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کر رہا ہے اور خطے کو شدید عدم استحکام سے دوچار کر رہا ہے۔انہوں نے ایٹمی مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیش رفت سے امریکا کی دوغلی پالیسی اور ناقابلِ بھروسہ رویہ واضح ہو گیا ہے، آج کے روز طے شدہ اگلے مرحلے...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعے کو کم کرنے کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے ایران کو فوری مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈیفول، جو ان دنوں مشرقِ وسطیٰ کے دورے پر ہیں، نے جرمن نشریاتی ادارے ARD کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ہم امید کرتے ہیں کہ ابھی بھی کشیدگی کم کرنے کا موقع موجود ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ ایران کے ساتھ فوری طور پر جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔" انہوں نے کہا کہ یہ تنازعے کو ختم کرنے کی بنیادی شرط ہے کہ ایران خطے، اسرائیل یا یورپ کے لیے کوئی خطرہ نہ ہو۔ تینوں یورپی ممالک کی اس پیشکش کو موجودہ کشیدہ صورتحال میں ایک اہم...
ایران: دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدوار جزوی معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیداوار جزوی طور پر معطل کردی ہے جبکہ تہران میں وزارت دفاع کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر پہلا نمایاں حملہ کیا ہے، ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم نیوز نے اتوار کو بتایا کہ اسرائیلی حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کے بعد ایران نے دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ ’ساوتھ پارس‘ میں جزوی طور پر پیداوار معطل کر دی...
ٹرمپ کی ایران کو امریکہ پر حملہ نہ کرنے کی دھمکی، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی تنصیبات پر حملوں سے باز رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔امریکی صدر نے اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کا آج رات ایران پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، امریکی مفادات پر حملہ نہ کیا جائے۔ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہم پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا ، تو امریکی مسلح افواج کی مکمل طاقت اور قوت تم پر ایسے...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
سٹی42: پی ٹی آئی کے "روگ وزیراعلیٰ" علی امین گنڈاپور نے پنجاب کی جیل پر مسلح حملے کی دھمکی دے دی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج اچانک کسی کے اشتعال دلائے بغیر اشتعال میں آ کر دھمکی دی ہے کہ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے اور ہم پر گولیاں چلیں تو ہم بھی ٹھوکیں گے۔ اڈیالہ جیل جیانے والوں پر کبھی کسی نے گولی نہین چلائی اور نہ ہی حالیہ دنوں میں پنجاب حکومت یا جیل انتظامیہ کی طرف سے ایسا کوئی ارادہ ظاہر کیا گیا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ میں علی امین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے اسرائیل اور ایران سےمذاکرات و امن کی کوششوں کی اپیل کردی۔ ویٹکن سٹی:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایران اور اسرائیل سے تحمل اور بات چیت کا مطالبہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے مکالمےاور عقل ودانش سےکام لینےکی اپیل کی ہے۔پوپ لیو نے کہا کہ دنیا کو ایٹمی خطرے سے محفوظ بنانا باہمی احترام اور مکالمے سے ہی ممکن ہے،کسی کو بھی دوسرے کے وجود کو خطرے میں ڈالنے کا حق نہیں، ایسے نازک لمحے میں ذمہ داری اور عقل سےکام لینےکی بھرپوراپیل دہراتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی ذمہ داری ہےکہ امن کے لیے کردار ادا...
اسلام آباد:حکومت پاکستان نے اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے اور شہریوں کو محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہری محدود مدت تک ایران کا سفر نہ کریں Post Views: 5
اپنے بیان میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن پیر خالد سلطان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کیخلاف صف بندی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن صاحبزادہ پیر محمد خالد سلطان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ ایران کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرے۔ ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی سینئر فوجی قیادت، سائنسدانوں اور پھر عام عوام پر حملے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ کل بجٹ اجلاس تھا اس کے باوجود قرارداد منظور کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی ہمیشہ حکومت اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے، مراد علی شاہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ قانون کے مطابق جس روز اسمبلی میں بجٹ پیش ہوتا ہے اس روز کوئی اور کارروائی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کیخلاف اسمبلی میں قرارداد کی منظوری کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ مجھے نہیں پتا کس کے کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے ایران میں جارحیت کی ہے۔...
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
پی ٹی آئی، متحدہ گٹھ جوڑ بے نقاب، غنڈہ گردی کی سیاست ناکام ہو چکی، شرجیل میمن WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے درمیان ابھرتے ہوئے اتحاد کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسمبلی میں ہونے والے احتجاج کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ آج پی ٹی آئی اور متحدہ کا گٹھ جوڑ واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ جو کل تک سیٹوں پر لڑ رہے تھے، آج...
شرجیل میمن—فایل فوٹو وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے پر اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں کھانے پینے اور ضروری اشیاء کے شیلف خالی ہونے لگے۔تل ابیب: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں عوامی سطح پر شدید بے چینی اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس اور اسٹورز کا رخ کر لیا، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کے دوران عوام میں خاصی بے تابی دیکھی گئی۔عینی شاہدین...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے تاریخی بجٹ پیش کیا ہے، گریڈ 1 سے16 کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اس مہنگائی کے طوفان میں لوگوں کو ریلیف دیا ہے، خصوصی طور پر صحت اور تعلیم پر بھی فوکس کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ آج اجلاس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ سامنے آیا، دونوں جماعتیں اسمبلی میں احتجاج میں ہم آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس گٹھ جوڑ پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ Post Views: 4
ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی فضائی حدود کی بندش کے باعث پی آئی اے نے خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔قومی ایئرلائنز کے مطابق خلیجی ممالک ، ٹورنٹو اور پیرس جانیوالی پروازیں عمان کی فضائی حدود جبکہ سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جا رہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے. اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔
ایران، اسرائیل کشیدگی کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران(سب نیوز )ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پراسرائیلی حملے کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے)نے گلف ممالک سمیت دیگر پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا،ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی...
ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی...
اسرائیل کے چیف ربی (یہودی مذہبی رہنما) کالمن بیر اور ڈیوڈ یوسف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر فوجی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی قسم کے اجتماعات سے گریز کریں، چاہے وہ کھلی جگہ ہوں یا عمارتوں کے اندر۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان پیشواؤں اپیل میں درپردہ یہ پیغام بھی ہے کہ لوگ اس ہفتے کے اختتام (شبات) پر عبادت کے لیے عبادت گاہوں (سیناگاگ) نہ جائیں۔ ربائیوں نے کہا کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی تمام ہدایات پر ہر جگہ عمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران-اسرائیل تصادم: تنازعات کو طاقت نہیں سفارت سے حل کیا جائے، روس اسرائیل کی جانب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے پر سینیٹ میں قرارداد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے پر ایک قرارداد پیش ہونی ہے،قرارداد کے پیش ہونے کے وقت وزیر خارجہ کو ایوان میں بلایا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی،سرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے، خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اگر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اپنے اتحادی اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرے، کیونکہ تہران کے ساتھ معاہدہ قریب ہے بشرطیکہ ایران کچھ لچک دکھائے۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مناسب معاہدے کے کافی قریب ہیں۔ صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تصادم کا خدشہ ہے۔ یہی خدشات امریکی سفارتی عملے کی مشرق وسطیٰ سے واپسی کے فیصلے کا باعث بنے ہیں۔ جب اُن سے نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں...
جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس ) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطی میں موجود اپنے غیر سفارتی...
اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم ہو گیا اور پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں ملاقات کا وقت ختم، پی ٹی آئی راہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ پی ٹی آئی راہنما فیکٹری ناکہ پر انتظار کے بعد واپس روانہ ہو گئے، ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانی سے ملاقات کے لئے آئے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔ مزیدپڑھیں:حادثے کا شکار بھارتی طیارے کے برطانوی مسافر کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی
—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن: 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئیراولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل میں آج بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کے قریب گورکھپور ناکے پر انتظار کے بعد بغیر ملاقات کے واپس روانہ ہو گئے۔ایم این اے نثار جٹ، عالمگیر خان، چنگیز خان کاکڑ، رضوان سیان بانیٔ پی ٹی آئی ملاقات کےلیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔سید فخر جہاں، فضل حکیم اور ارشد ساہی بھی بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کے لیے پہنچے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ میں سولر پینلز پر 18فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز کے بعد سولر پینلز کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سولر پینل کی قیمت میں 3200روپے تک کا اضافہ ہو گیاہے اور،فی واٹ30روپے والا سولر پینل 35.5وپے فی واٹ ہو گیا۔ دوسری جانب لاہور سولر ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے سولرپر سیلز ٹیکس کی تجویز کو مسترد کردیا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ سولر پینلز کے درمیان مسابقت میں برابری کو یقینی بنانے کیلئے تجویز ہے کہ سولر پینلز کی درآمدات پر 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائےیہ...
ایک تاجر نے کہا کہ ہمیں مجبوراً قیمتیں بڑھانی پڑ رہی ہیں کیونکہ درآمد کنندگان نے 18 فیصد جی ایس ٹی کے باعث لاگت بڑھا دی ہے، یہ قیمتیں ہماری جانب سے نہیں بڑھائی گئیں۔ ریگل چوک کے ایک اور تاجر نے بتایا کہ لیتھیئم بیٹری کے ساتھ 5 کلو واٹ کا سسٹم اب 8 سے 8.5 لاکھ روپے میں دستیاب ہے، جب کہ بجٹ آنے سے پہلے یہی سسٹم 7 سے 7.5 لاکھ روپے میں مل رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے سولر پینلز کی درآمد پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ اور بجٹ کی منظوری سے قبل ہی دکانداروں نے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھا دیں۔ نجی اخبار کے مطابق حکومت کی جانب سے سولر...
واشنگٹن(اوصاف نیوز)72 گھنٹے اہم، اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دیدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے غیر سفارتی عملے اور فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کو فوری طور پر وہاں سے نکلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اہل خانہ کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا...
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ امریکا کو بھارت کو مذاکرات کیلئے کان سے پکڑ کر بھی لانا پڑا تو وہ لائیں گے: بلاول بھٹو زرداریبلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے...
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوگی۔ بجٹ میں جی ڈی پی کے نمبرز ٹھیک نہیں ہیں، اس پر سوال اٹھیں گے۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ بجٹ باقی بجٹس ہی کی طرح کا ایک بجٹ ہے۔ اور عام طور پر پاکستان میں ہر سال ایسے ہی عجیب و غریب بجٹس آتے رہتے ہیں۔ اس بجٹ سے بھی کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آنے والی، بلکہ اس سے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل ہوگی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ بجٹ اتنا خراب ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کس کس چیز پہ بات کی جائے۔ انہوں...
وزیر خزانہ پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی گئی، بجٹ اب 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا ہے، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ کی تیاری کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے، اس لیے تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کر دی ہے، پہلے یہ بجٹ 13 جون کو پیش کیا جانا تھالیکن اب یہ 16 جون کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے، کچھ اہم معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید وقت درکار ہے، جس کے باعث تاریخ میں تبدیلی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، جس میں عوام پر کوئی نیا ٹیکس نافذ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی...
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت جس طرح 2 اعشاریہ 68 کی شرح نمو لائے، اس طرح تو یہ اگلے سال 6 فیصد کی شرح نمو بھی لے آئیں گے، جب تک این ایف سی ایوارڈز میں صوبوں کے پیسے کم نہیں کریں گے، صوبائی ریونیو بورڈز پیسے جمع نہیں کریں گے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ یہ بجٹ پرانے بجٹس سے مختلف نہیں ہے، حکومت آسانیوں کے باوجود گروتھ بجٹ نہیں لاسکی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تیل سمیت عالمی قیمتیں کم تھیں اور فوج بھی حکومت کے ساتھ تھی، پھر بھی کوئی...
لاہور: پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔ مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔ مزید :
پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی برقرار ہے اور جس میں سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی، عاقب جاوید، امپائر علیم ڈار اور سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی سلیکشن کمیٹی مکمل تبدیل ہونے سے متعلق خبریں، کون سے نئے نام شامل ہیں؟ واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل کی اطلاعات تھیں تاہم پی سی بی نے ایسی کسی بھی بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بطور ڈیٹا اینالسٹ خدمات انجام دینے والے حسن چیمہ کی جگہ عثمان ہاشمی کو بطور ڈیٹا سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنا لیا گیا ہے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 11واں ایڈیشن ٹائٹل اسپانسر سمیت کئی چیزیں تبدیل کردے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 11 کا بھی 10 ویں ایڈیشن کی طرح آئندہ برس اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ میلہ سجنے کا امکان ہے کیونکہ آئندہ برس فروری، مارچ میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ شیڈول ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی لیگ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنا ہوگا۔ اس صورت میں زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہوگی، قبل ازیں دسمبر، جنوری میں لیگ کروانے کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم کم وقت میں ٹورنامنٹ کا انعقاد اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لانا بےحد دشوار ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11، اپریل مئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران، حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے معاہدے سے متعلق مذاکرات میں شامل ہے۔ ان کا یہ بیان عالمی سیاسی منظرنامے میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے اسٹیٹ ڈائننگ روم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا:“غزہ کے معاملے پر اس وقت ہمارے، حماس اور اسرائیل کے درمیان بڑے پیمانے پر مذاکرات جاری ہیں، اور ایران بھی درحقیقت ان میں شریک ہے۔ دیکھتے ہیں کہ غزہ کے حوالے سے کیا پیش رفت ہوتی ہے۔ ہماری اولین ترجیح یرغمالیوں کی واپسی ہے۔”اگرچہ صدر ٹرمپ...
وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 میں آئن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنےکی تجویز دی ہے۔قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز (Digital Market Places) کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانےکے لیے یہ تجویز کیا جاتا ہےکہ ای کامرس پلیٹ فارمز کی طرف سے ترسیل کرنے والےکورئیر اور لاجسٹکس خدمات فراہم کرنے والے ادارے 18 فیصد کی شرح سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دیاسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں آن لائن خریداری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیسز کی تیزی سے ترقی نے ٹیکس قوانین کی پاسداری کرنے والے روایتی کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیاری مسابقتی فضا پیدا کرنے اور ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے یہ...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
— فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکہا ہے کہ آبادی کنٹرول کرنے پر کوئی پیسہ نہیں لگایا جاتا۔اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم اپنے خطے میں پیچھے ہوگئے ہیں، پاکستانیوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے، ایسے حالات پیدا کرنے چاہئیں جس سے ملک کی گروتھ ہو۔مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، پاکستان میں ترقی کا ماحول نہیں، ورلڈ بینک کے مطابق 45 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے ہیں۔ کیا مہنگا ہوگا کیا سستا؟ کونسا نیا ٹیکس لگے گا؟ وفاقی بجٹ دستاویز منظرِعام پر آگئیاگلے مالی سال کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج...
نئے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کس وزارت کیلئے کتنا پی ایس ڈی پی مختص ہوگا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بجٹ دستاویز کے مطابق 41 وزارتوں و ڈویژنز پر 682 ارب 79 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، دو کارپوریشنز کے لیے 317 ارب 20 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، این ایچ اے کو سڑکوں کی تعمیر کے لیے 227 ارب روپے ملیں گے، پاور ڈویژن اور این ٹی ڈی سی کے لیے 90 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے، آبی وسائل کے لیے 133 ارب 42 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق صوبوں...
کراچی:پی ایس ایل 11 کا بھی 10 ویں ایڈیشن کی طرح آئندہ برس اپریل، مئی میں آئی پی ایل کے ساتھ میلہ سجنے کا امکان ہے، اس صورت میں زمبابوے سے ہوم سیریز ری شیڈول کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا انعقاد روایتی طور پر فروری ، مارچ میں ہوتا ہے مگر رواں برس ملک میں منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے ایونٹ اپریل اور مئی میں ہوا،اس دوران آئی پی ایل سے تاریخوں کا تصادم بھی رہا۔ آئندہ برس فروری، مارچ میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول ہے، اس لیے پاکستان کو اپنی لیگ کے لیے نئی تاریخوں کا تعین کرنا ہوگا، دسمبر، جنوری میں انعقاد کی تجویز سامنے...
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے مرکز میں جنگ اور نیٹو مخالف مظاہرے میں ہزاروں ہسپانوی باشندے سڑکوں پر نکل آئے اور “نیٹو کی مخالفت کرو، فوجی اڈوں کو مسترد کرو” کے نعرے لگائے ۔ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں نیٹو سربراہ اجلاس کے موقع پر ہسپانوی باشندوں نے رکن ممالک سے فوجی اخراجات کو جی ڈی پی کے 5 فیصد تک بڑھانے کی نیٹو کی درخواست کی مخالفت کا اظہار کیا ۔ مظاہرے میں شریک بہت سے افراد نے فلسطین کا قومی پرچم بھی اٹھا رکھا تھا ۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یورپی یونین اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔ مقامی افراد کا کہنا تھا...
رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا، وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ کر سکی۔دستاویز کے مطابق مالی سال 25-2024 میں معاشی ترقی کی شرح 2.68 فیصد رہی، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.51 فیصد تھی، مالی سال 25-2024 میں زرعی ترقی کی شرح 0.56 فیصد رہی ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران زرعی ترقی کی شرح 6.4 فیصد تھی۔مالی سال 25-2024 میں صنعتی ترقی کی شرح 4.7 فیصد رہی ہے، گزشتہ مالی سال صنعتی ترقی کی شرح 1.37 فیصد تھی، رواں مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 1.53 جبکہ گزشتہ مالی سال لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 0.94 فیصد تھی۔دستاویز میں کہا گیا ہے...
حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی اسٹیٹ کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، واحد حل بات چیت ہے، بات چیت کے ذریعہ اپنی بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا...
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل اور گالم گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی ہی ریاست کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، پوری دنیا میں جھگڑے اور بندوق کے زور پر کوئی چیز پاس نہیں کرا سکتا، انتشار کے بل پر کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا میں بھارت کوایکسپوز کر رہےہیں، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جنگ کے بعد اب نیا پاکستان...
فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں اور یہ مال بناتے رہیں۔مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بات کہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم نے وزیراعلیٰ علی امین کو پہلا خط لکھ دیاگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پہلا خط لکھ دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے پُرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیرِ...
نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے میں پاکستان سے درآمد شدہ دودھ دینے والی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی کھیپ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ چین کی اعلیٰ معیار کی دودھ دینے والی بھینسوں کی صنعت کی ترقی اور دیرینہ افزائش نسل کے مسائل کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بچھڑے 8 جون 2024 کو رائل سیل بائیوٹیکنالوجی (گوانگ شی) لمیٹڈ(رائل سیل) کی طرف سے متعارف کرائے گئے 5ہزار پاکستانی بھینسوں کے جنین کی کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد گوانگ شی کے دارالحکومت نان ننگ میں واقع بھینسوں کی افزائش نسل کے آزمائشی فارم میں پہنچے۔ یہ منصوبہ گوانگ شی کے محکمہ زراعت اور کسٹمز کی...
اسرائیل نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے حماس کو ختم کرنے کے لیے غزہ کے جرائم پیشہ گروہ کو خودکار اسلحہ فراہم کرنا شروع کر دیا۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق حکومت نے غزہ میں حماس کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے مقامی جرائم پیشہ گروہوں بالخصوص "ابو شباب" کی پشت پناہی شروع کردی۔ اس بات کا انکشاف سابق وزیر دفاع آویگڈور لیبرمین کے بیان اور بعد ازاں سیکیورٹی ذرائع کی تصدیق کے بعد ہوا۔ اسرائیل کے سابق وزیر دفاع نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کی منظوری کے بغیر یکطرفہ طور پر یہ متنازع فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ایک ایسے جرائم پیشہ گروہ کو ہتھیار دے رہی ہے جو ماضی میں...