2025-11-03@15:06:38 GMT
تلاش کی گنتی: 3115

«شرح خواندگی»:

(نئی خبر)
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی طرف سے بُلٹ پروف گاڑیاں ناقص قرار دے کر واپس کرنے کے فیصلے کو افسوسناک قرار دے دیا۔ طلال چوہدری نے اپنے بیان مہں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا فیصلہ انتہائی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی معیار کی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس جوانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے دی گئیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، بچگانہ سوچ نے افسران اور جوانوں کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت خیبرپختونخوا حکومت کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر  نے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے نیا ڈیجیٹل انوائسز سسٹم یکم نومبر سے نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک بھر کی ٹیکسٹائل فیکٹریوں اور ایکسپورٹرز کو ڈیجیٹل انوائسز سسٹم میں رجسٹرڈ ہونے کا پابند کیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انوائس سسٹم میں رجسٹرڈ نہ ہونے اور مشکوک مینوفیکچرنگ کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایسی تمام فیکٹریوں کے گیٹ پر کیمرے نصب کرکے انکی براہ راست نگرانی کی جائے گی۔ جبکہ ٹیکس چوری میں ملوث صنعتکاروں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات درج اور ٹیکس ریکوری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔
    لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری نے ٹی ایل پی کے 3 کارکنوں کی بازیابی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ رجسٹرار آفس نے متعلقہ کاغذات لف نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ متعلقہ دستاویزات درخواست کے ساتھ لگا دی ہیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے ہینڈ گرنیڈ برآمدگی کیس میں مذہبی جماعت کی دو خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ شمائلہ بی بی اور اللہ معافی بی بی سے ہینڈ گرنیڈز برآمد ہو چکے ہیں، ان کیخلاف تھانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد کے رکن قومی اسمبلی وسیم حسین نے شہر بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری نجی اسپتال و کلینک ڈینگی کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ،روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہری ڈینگی کے ہلاکت خیز وار کا سامنا کر رہے ہیں جس کے باعث معصوم شہری زندگی موت کی حالت میں مبتلا اور ہلاک ہو رہے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر، مئیر حیدرآباد ٹاؤن چئیرمنز و یو سی چیئرمین کروڑوں روپے کے ماہانہ فنڈز رکھنے کے باوجود چاند پر گئے ہوئے ہیں اور انہیں معصوم شہریوں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے، ہونا یہ چاہیے تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-02-3 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس اہلکار کا قتل، بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے سمیت 6 مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر سربازی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے شریک ملزم عزیز سربازی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی جاں رینجرز پراسیکوٹر کا پنے دلائل میں کہناتھا کہ ملزم 13 سال تک مفرور رہا، اگرملزم کی ضمانت ہوئی تو ملزم فرار ہوجائیگا، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کیساتھ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر حملہ کیا، بکتر بند گاڑی تباہ اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، ملزم کو 2023ء میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔ سیف اللہ
    اسلام ٹائمز: قبائلی عمائدین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں طوری بنگش اقوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبائل ہر قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف صف اول میں ہونگے اور دفاع وطن کے لئے قبائل ماضی کی طرح ہمہ وقت حاضر ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: عدیل عباس زیدی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پاراچنار میں قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے افغانستان کی جانب سے جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ...
    کراچی: کورنگی کرسچن ٹاؤن میں گھر کی بالکونی میں نومولود بچی کی لاش ملی ہے گھر والوں کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی ملی اس میں سانسیں موجود تھی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بچی کی ولادت کچھ دیر پہلے ہی ہوئی ہے، انھوں نے بتایا کہ لگتا ہے کہ عقب میں کسی بلند گھر سے بچی کو ان کے گھرکے قریب کچرا کنڈی میں پھینکے کی کوشش کی لیکن بچی کچرا کنڈی میں گرنے کے بجائے ان کے گھر کی بالکونی میں جا گری۔ تفصیلات کے مطابق پیرکی صبح زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی کرسچن ٹاؤں گلی نمبر ایک میں واقع  گھرکی بالکونی  سے نومولود بچی کی لاش ملی ہے اطلاع ملنے پر...
    پشاور میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ گیر نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں راہ چلتے نوجوان سے موٹرسائیکل پر مرد کے سوار خاتون موبائل چھین کر فرار ہوئی۔ واردات کے وقت راہ گیر نوجوان موبائل فون پر بات کرنے میں مصروف تھا۔ پشاور میں موبائل چھیننے کی عجیب و غریب واردات، موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ چلتے نوجوان سے موبائل چھین کر لے گئی#ZarayeNews #Peshawar #khyberpakhtunkhwa #KPK pic.twitter.com/8KBjACQKln— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) October 20, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کی شناخت کے لئے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ  واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔
    فورسز سے جھڑپ میں گیس پائپ لائن پر حملے کا ارادہ رکھنے والے 8خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔پائپ لائن بچھانے والے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتن الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج...
    فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو  کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے افراد کو عباسی شہید اسپتال پہنچا دیا گیا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان...
    صنعا(نیوز ڈیسک) برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں حوثی تنظیم انصارُ اللہ نے اقوام متحدہ کے 20 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے، جن میں یونیسف کے نمائندہ پیٹر ہاکنز بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انصارُ اللہ کے مسلح اہلکاروں نے دارالحکومت صنعا میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا اور 5 مقامی جبکہ 15 بین الاقوامی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ اقوام متحدہ کے نمائندے جین عالم نے تصدیق کی کہ حوثی فورسز نے تفتیش کے بعد 11 اہلکاروں کو رہا کردیا ہے، جبکہ باقی اہلکاروں کی رہائی کے لیے اقوام متحدہ حوثیوں اور دیگر فریقوں سے رابطے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق زیرِ حراست اہلکار ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP)،...
    افتخار گیلانی پورے دو سالوں کے بعد غزہ کے فلسطینی مکین سمندر کی لہروں، پرندوں اور اپنے بچوں کی آوازیں سن پا رہے ہیں۔اسرائیلی بمباری، دھماکوں، چیخوں اور زخمیوں کے کراہوں کے درمیان لوگ زندگی کی علامتی آوازیں بھول گئے تھے ۔ غزہ میں موجود صحافی احمد درمَلی مجھے بتا رہے تھے کہ بارود کی گھن گرج میں وہ بحیرہ روم کی لہروں کی گرج کو بھول چکے تھے ۔اسی طرح چوبیس سالہ فلسطینی ماں وِیام المصرِی بتار رہی تھی کہ جنگ بندی کے بعد اب وہ پہلی بار اپنے دو ماہ کے بیٹے سمیح کے رونے کی آواز سن پارہی ہے ۔ جب اسرائیل اور حماس نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں امن دستاویز پر دستخط کیے ،...
    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم کی نشاندہی پر فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کی پائپ لائن بچھانے والی ٹیم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کی۔ پائپ لائن بچھانےوالے عملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے قریبی جنگل میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کی یہ تشکیل پائپ پلائن بچھانے والی ٹیم پر حملے کا ارادہ رکھتی تھی۔
    ریاض سیزن کے بڑے ایونٹس میں شامل ’جوائے فورم 2025‘ کے دوسرے روز اہم سیشنز کا انعقاد ہوا جن میں عالمی تفریحی صنعت، اختراع اور کاروبار کے نئے رجحانات پر گفتگو کی گئی۔ پہلا پینل اسٹیج آرکیٹیکٹس: نیشنز × فیسٹیولز × ایوارڈز × میڈیا کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر فیصل بفارت اور کانز فلم فیسٹیول کی صدر آئرس نوبلوخ نے شرکت کی۔ گفتگو کی میزبانی معروف امریکی میڈیا شخصیت رائن سیکرسٹ نے کی۔ فیصل بفارت نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں عالمی معیار کی تفریحی صنعت کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کے مطابق تفریح ایک ایسی زبان بن چکی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑتی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مصنوعی ذہانت نے بجلی کے بل بڑھا کر امریکی عوام کو پریشانی سے دوچار کر دیا ہے۔ مائیکروسوفٹ، میٹا، ایمازون، اوپن اے آئی وغیرہ جیسی بڑی ٹیک کمپنیاں امریکی ریاستوں میں وسیع وعریض ڈیٹا سینٹر بنا رہیں تاکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ایپس بخوبی چل سکیں۔ یہ عظیم سینٹر ہزارہا میگاواٹ بجلی استعمال کرتے ہیں، امریکی وزارت توانائی کی رپورٹ کے مطابق یہ سینٹر امریکا میں بجلی کی مانگ میں کافی اضافہ کر چکے اور طلب بڑھنے سے بجلی مسلسل مہنگی ہو رہی ہے۔ خصوصاً جن ریاستوں میں یہ ڈیٹا سینٹر بنے ہیں، وہاں پچھلے چند سال سے بجلی 267 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہے۔ اے آئی کے اس منفی پہلو نے لاکھوں امریکی عوام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-25 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے 25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ’’ایچ ایس ون‘‘کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین، انجینئرز، سپارکو کے تمام سائنس دانوں اور تکنیکی عملے کے اُن تمام اداروں اور ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اس قومی منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے شب و روز محنت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
    پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے زمین کے مدار میں پاکستانی سیٹلائٹ کو کامیابی سے بھیجنے پر سائنس دانوں اور انجینئروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی اور کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی راکٹ لیجیان1 کے ذریعے پاکستان کے سیٹلائیٹ کے زمین کے مدار میں کامیابی سے بھیجے جانے پر پاکستانی خلائی سائنس دانوں اور انجینئیروں کی پزیرائی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کا باقی شعبوں...
    پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے لیے بولی کی تاریخ 30 اکتوبر سے تبدیل کر کے 17نومبر کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چارکنسورشیم عارف حبیب لمیٹڈ،فوجی فرٹیلائزرکمپنی ،ایئربلواورلکی گروپ قومی ایئرلائن کی خریداری کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قومی ائرلائن کی نجکاری آئندہ ماہ حتمی مرحلے تک پہنچے کی توقع ہے ۔ کنسورشیم نے حکومت سے طے کردہ شرائط و ضوابط میں نرمی کی درخواست بھی کی ۔ خواہشمند کمپنیوں نے حکومت سے درخواست کی کہ نجکاری کے بعد قومی ایئرلائن کا نام...
    صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 148 سے امیدوارچوہدری یونس جٹ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ چوہدری یونس نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ آج سے تحریک لبیک کی سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسی سیاست کا حصہ نہیں بننا چاہتے جو تشدد، جلاؤ گھیراؤ یا عوامی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مبنی ہو۔ ان کا کہنا تھا،ملک کو اس وقت احتجاجی سیاست یا انتشار نہیں، بلکہ استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ جب ملک میں استحکام ہوگا، تو معیشت ترقی کرے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔ دوسری جانب، لانگ مارچ کے بعد حکومتی رابطے شروع، ٹی...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی  اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ ’’ ایچ ایس ون‘‘ کی خلا میں کامیاب روانگی پر قوم کو دلی مبارکباد دے دی۔ اپنے پیغام میں چیئرمین  سینیٹ نے کہا  کہ پاکستان جدید سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔یہ عظیم کامیابی پاکستان کی سائنسی، تحقیقی اور تکنیکی استعداد کی شاندار عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ علم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے،سپارکو کے سائنس دانوں، انجینئرز اور تکنیکی عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا...
    ڈھاکا:بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو سیکشن میں لگنے والی شدید آگ کے باعث چھ گھنٹے تک فلائٹ آپریشن معطل رہا تاہم حکام کے مطابق اب پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق پہلی پرواز رات 9 بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوئی، جبکہ آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی و سیاحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آتشزدگی کے بعد ایئرپورٹ کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازیں معطل کر دی گئی تھیں۔ آگ بجھانے کے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری، ہلالِ جرات نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر  ہے، میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیئے گئے۔ رجسٹرار آفس نے کیس 20 اکتوبر کو اعتراضات کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کر دیا جسٹس ارباب محمد طاہر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کرینگے۔ اعتراض کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں سے متعلق ڈائر پٹیشنز یکجا کر کے عدالت پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ عدالتی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا طریقہ کار اور ایس او پیز طے کئے جا چکے ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے باعث شہر میں خوف و پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈاکٹر سکندر مندرہ اسپتال بدین میں صرف تین دن کے دوران 55 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ متعدد مشتبہ مریض بھی زیرِ علاج ہیں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر شاہنواز مزاری کے مطابق مچھروں کی افزائش میں اضافے نے اس وبا کو مزید شدت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اس لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سیکریٹریٹ نے ڈینگی سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔سی ایم سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور دیگر حکام کے نام مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے ک ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، پشاور بھی مرض کی لپیٹ میں ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لیے 504 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، مرض سے اموات اور زیرِ علاج مریضوں کی تفصیلات دی جائیں۔مراسلے میں فنڈز خرچ کی تفصیلات اور ڈینگی کی روک تھام سے متعلقہ اقدامات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
    راولپنڈی: اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5  افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم...
    افغانستان سے کشیدگی نہیں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کیخلاف کارروائی چاہتے ہیں ،پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ پاکستان کے مطابق ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں دوحہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے نمائندوں کے ساتھ جاری کشیدگی پر اہم مذاکرات کرے گا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات طے کرنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان افغانستان کے ساتھ...
    افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق...
    کشمیری عوام چاہتے ہیں اقوام متحدہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائے جس کا وعدہ سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں میں ان سے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام نے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ اس حل طلب مسئلہ کشمیر سے علاقائی اور عالمی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس اور کشمیری عوام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ کشمیری عوام چاہتے ہیں اقوام متحدہ انہیں ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلوائے جس کا وعدہ...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن محمد عثمان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مغوی کی اہلیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر محمد عثمان کو نامعلوم افراد زبردستی لے گئے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ انہوں نے اپیل کی...
    ذرائع کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر فاروق اعوان نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم نے متاثرہ شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے،  مظفرآباد کے ہسپتال میں زیر علاج مریض ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے جاں بحق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 74 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3075 تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب ڈینگی کنٹرول روم سے...
    مظفرآباد (نامہ نگار) وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبدالماجد خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے حکومت سے علحیدگی کا اعلان کر دیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر  پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے حقوق غصب کئے گئے ہیں۔  وزراء نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سنگین نوعیت کے سیاسی، آئینی، مالی اور انتظامی الزامات عائد کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ حکومت نے مہاجرینِ مقیمِ پاکستان کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، نفرت انگیز بیانیہ فروغ دیا ہے، اور ریاستی وحدت کو نقصان پہنچایا ہے۔ عبدالماجد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ایک سال سے ریاست میں ایک خطرناک اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امیر متقی کے دورہ بھارت کی وجہ سے پاک افغان اختلافات میں اضافہ ہوا، ہارون رشید میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے  بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ شہباز شریف کا تذکرہ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا...
    پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کیخلاف نہیں تھی افغان وزیرخارجہ کابیان مسترد،فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فتنہ الخواج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئے بار پیش کئے ۔ترجمان دفتر خارجہ ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی اشتعال انگیزی پر تشویش ہے، پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کیا، ہمارے ٹارگٹ اور دفاعی جوابی کارروائی افغان عوام کے خلاف نہیں تھی۔ترجمان نے کہا کہ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-8فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی صرف اشتہارات اور ٹک ٹاک تک محدود ہوکررہ گئی ہے۔ عوام کو دقت کی روٹی میسرنہیں جبکہ وزیراعلیٰ کی تشہیر پر قومی خزانہ کابے دریغ استعمال کرکے بلند بانگ دعوئوں اور میڈیا کی جادوگری سے عوام کو دھوکادیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مہنگائی کے خاتمہ اور معاشی اشاریوں کی بہتری کے دعوے عوام کو دھوکہ دہی کے سوا کچھ نہیں۔ اشیائے خور و نوش اور اشیائے ضرورت کی قیمتیں مسلسل بڑھتی جارہی ہیں، بجلی، گیس، پٹرول کی خریداری صارفین کے لیے بڑا بوجھ بن گئی ہے، تنخواہ دار طبقہ، کلرک، پنشنرز کے حالات ابتر ہیں۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-21  جسارت نیوز
    خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آتی جا رہی ہے۔ محکمہ صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 71 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد رواں سال مجموعی کیسز کی تعداد 3,582 تک جا پہنچی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (IDSR) کے مطابق، نئے کیسز میں سے 27 مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جبکہ اس وقت 48 افراد مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اب تک 3,314 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ دو افراد اس وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ڈینگی کنٹرول پروگرام کے صوبائی ماہرِ حشرات، صلاح الدین خان مروت کا کہنا ہے کہ...
    پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے تمام اضلاع میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات ہوں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سانحہ کارساز کے شہدا کی قبروں پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 18 سال بیت گئے۔ پیپلز پارٹی کے تحت سانحہ کارساز کے شہدا کی برسی ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ سانحہ کارساز 18 اکتوبر کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے...
    سپریم جوڈیشل کونسل آج اپنے اجلاس میں اعلٰی عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کے ساتھ ساتھ اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف شکایت کا بھی جائزہ لے گی۔ 30 ستمبر کو جسٹس جہانگیری کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران آئینی بینچ کے رُکن جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا تھا کہ 18 اکتوبر کو سپریم جوڈیشل کونسل اپنے اجلاس میں ججوں کے خلاف شکایات کا جائزہ لے گا۔ 16 ستمبر کو اِسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رُکنی بینچ نے ایک عبوری حکمنامے کے ذریعے چیف جسٹس، سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ایڈووکیٹ میاں داؤد کی درخواست پر اِسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا تھا۔ یہ بھی...
    بلوچستان کے ضلع گوادر میں پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے اور عوام کو اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ مقدمہ شہری ولی اللہ ولد محمد کی تحریری درخواست پر تھانہ سنتور میں درج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سماجی و سیاسی کارکن ہیں اور گزشتہ روز علاقے میں موجود تھے، جب انہوں نے اپنے موبائل فون پرسوشل میڈیا پر مولانا ہدایت الرحمان کی بلوچستان اسمبلی میں کی گئی تقریر کی ویڈیو دیکھی۔ درخواست گزار کے مطابق، ویڈیو میں مولانا ہدایت الرحمان نے یہ دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں ہونے والی...
    خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے کم از کم 71 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) کے انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ ریسپانس سسٹم (آئی ڈی ایس آر ایس) کی جانب سے جاری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 27 نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جس سے صوبے کے ہسپتالوں میں زیرِ علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی. رواں سال اب تک خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 582 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے. ایک ہزار 474 افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا، جبکہ 3 ہزار 314 افراد صحت یاب ہوئے اور 2 اموات ہوئیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کے ڈینگی کنٹرول...
    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ہدایت پر صوبے بھر میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کر دیا گیا.عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کر دیا۔محکمہ اطلاعات سندھ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کی ہنگامی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز اور متعلقہ محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام اضلاع میں فوگنگ، اسپرے، آگاہی سیشنز اور عوامی مہم تیز کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی اور ملیریا سے...
    پاکستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، ماری انرجیز نے ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے۔ترجمان ماری انرجیز نے ڈھرکی میں تیل وگیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا، دریافت ماری فیلڈ کے ماری غزیج سی ایف بی ون ایکسپلوریشن ویل سے ہوئی۔حکام کے مطابق کنواں 12ستمبر 2025کو کھودا گیا،گہرائی 1195میٹر تک پہنچی، کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل،3ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی،ماری غریج میں تیل کی دریافت کا دوسرا کنواں ہے۔
    پاک افغان کشیدگی کے تناظر میں خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور صوابی میں قائم افغان مہاجرین کے 5 کیمپ مکمل طور پر خالی کرالیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  مردان میں قائم جلالہ، کاگان اور باغیچہ کیمپ جب کہ صوابی میں 2 دیگر کیمپوں کو مہاجرین سے خالی کرایا گیا ہے۔ محکمہ افغان کمشنریٹ کے مطابق ان پانچ کیمپوں میں مقیم مجموعی طور پر 8,990 خاندانوں پر مشتمل 52,125 افغان شہری اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ عمل حکومتی پالیسی کے تحت منظم انداز میں مکمل کیا گیا، جس کے دوران نقل مکانی کرنے والے مہاجرین کو بنیادی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کمشنر مردان نے اس...
    فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔اس سے قبل چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد اعظم خان اس ڈویژن بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطلسپریم کورٹ نے فریقین اور اٹارنی جنرل دفتر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے سے متعلق کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔اسلام آباد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا تاہم شرپسند اور انتہاپسند عناصر سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنیوالا بنچ تبدیل کردیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کےساتھ جسٹس خادم حسین سومرو بنچ میں شامل ہو گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر بھی جاری  کر دیاگیا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس کیساتھ جسٹس اعظم خان نے سماعت کی تھی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا کیس 21اکتوبر کو مقررکردیاگیا. یادرہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کوبحال کردیاتھا،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کا حکم دے رکھا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی شرکت سے...
    پاکستانی نژاد سابق اداکارہ اریج فاطمہ نے حال ہی میں اپنے حجاب پر ہونے والی تنقید پر ناقدین کو کرارا جواب دیا اور غیر ضروری مشوروں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ اریج فاطمہ نے تیرے لیے، حسد، یارِ بے وفا، ایک پل، ہدایت اور عشق پرست جیسے مشہور ڈراموں میں کام کیا، شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کش ہو کر امریکا میں اپنے شوہر اور دو بیٹوں کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی زندگی کے اہم لمحات شیئر کرتی ہیں۔ چند ماہ قبل اریج فاطمہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب حجاب لیتی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی کینسر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید صدر جبکہ زاہد اسلم اعوان سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف جبکہ سیکرٹری کے میاں عرفان اکرم تھے۔ نائب صدور میں خالد مسعود سندھو پنجاب‘ لیاقت ترین بلوچستان‘ فضل شاہ مہمند کے پی کے‘ لطف اﷲ آرائیں سندھ  سیٹ پر کامیاب ہوئے۔ جبکہ سردار طارق حسین ایڈیشنل سیکرٹری‘ سائرہ خالد راجپوت فنانس سیکرٹری‘ الٰہی بخش مینگل‘ شاہ رسول کاکڑ‘ ایگزیکٹو ممبر بلوچستان‘ ضیاء اﷲ درانی‘ راحیلہ بی بی کے پی کے‘ حافظہ مہناز ندیم عباسی ملتان بہاولپور‘ امجد شیرازی‘ جاوید عمران رانجھا پنجاب‘ ڈاکٹر شاہ نواز‘ ذوالفقار حیدر شاہ سندھ کی سیٹ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251017-08-10 کراچی (اسٹاف رپورٹر) موسم کے ساتھ ہی ٹرینوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ٹرینوں کیلیے نیا موسم سرما شیڈول جاری کر دیا جو 16 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ اس نئے شیڈول میں متعدد ٹرینوں کے روانگی کے اوقات، اسٹاپس اور بحال شدہ سروسز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو موسم سرما میں بہتر سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔ ریلوے حکام کے مطابق 16 ٹرینوں کے روانگی اوقات میں ردوبدل کیا گیا ہے جبکہ 3 ٹرینوں کے مخصوص اسٹیشنوں پر اسٹاپ ختم کردیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں 4 معطل شدہ ٹرینیں دوبارہ بحال کر دی گئی ہیں اور اب باقاعدہ طور پر شیڈول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔اسکیم 33، صفورا، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، فیڈرل بی ایریا میں پانی کا بحران ہے۔دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن K-II کی 48 انچ قطر کی متاثرہ رائزنگ مین لائن کا مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان نے جمعرات کے روز متاثرہ رائزنگ مین لائن پر جاری مرمتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور تکنیکی عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔ دورے...
    جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی...
    سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک سلجھا ہوا، ایماندار اور سمجھدار نوجوان ہے، امید ہے وہ صوبے میں گورننس، امن و امان اور عوامی توقعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ وہ سہیل آفریدی کو گزشتہ 16 سے 17 سال سے جانتے ہیں، جب وہ کالج میں داخل ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر تھے اور پارٹی کی حکومت بھی نہیں بنی تھی، اُس وقت انہوں نے مراد سعید، مینہ خان اور سہیل آفریدی کو سیاسی کارکن بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے...
    سٹی42:   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات  میں اسلام آباد پرنسپل سیٹ  کے ووٹروں نے حامد خان گروپ کےصدر کے امیدوار کو عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار پر ترجیح دی البتہ سیکرٹری کے عہدہ کے لئے عاصمہ جہانگیرگروپ کے امیدوار نے حامد خان گروپ کے امیدوار کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ سپریم کورٹ بار الیکشن میں اسلام آباد سے  منقسم مینڈیٹ آ گیا پرنسپل سیٹ اسلام آباد سے حامد خان گروپ کے صدر کے عہدہ کیلئے امیدوار  کو 18 ووٹ زیادہ ملے۔ حامد خان گروپ کے  توفیق آصف 359 لیکر کامیاب، ہوئے اور عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید 341 ووٹ حاصل کرسکے۔ اس معمولی لیڈ سے حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار کی مجموعی پوزیشن میں زیادہ فرق...
    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ بیانات اور ممکنہ احتجاجی سرگرمیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ریاست کسی کو بھی ملک کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ انتشار، شر انگیزی اور سڑکوں پر طاقت کا مظاہرہ کرکے ریاست کو بلیک میل کرنے کی روش اب برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروہ نے امن و امان کو چیلنج کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، یکجہتی اور استحکام کی...
    نیو یارک/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کردی گئی، اقوام متحدہ کی یہ رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو پیش کی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے شواہد منظر عام پر آ ئے ہیں، اس حوالے سے سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر اظہار تشویش بھی کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کی موجودگی کا تعلق زیادہ تر عرب نژاد جنگجوؤں سے ہے، یہ جنگجو افغانستان کے 6 صوبوں...
    ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کی  رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئے۔  اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی۔  رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں، یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
    کابل / نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) جیسے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ گروہ افغانستان میں آزادانہ طور پر سرگرم ہیں اور وسطی ایشیائی ممالک اور خطے کے امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025 کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں پیش کی جو کہ اس نوعیت کی 36 رپورٹ ہے۔ رپورٹ کے صفحہ نمبر 16 میں واضح کیا گیا ہے کہ افغانستان کی اتھارٹی دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے...
    امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت 3 مسلم ممالک غزہ کے "استحکام" کیلئے بین الاقوامی فورس میں شرکت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدام جنگ کے بعد کے مرحلے سے متعلق واشنگٹن کے نئے منصوبے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو "مستحکم" بنانے کے مبینہ "امریکی منصوبے" کے تحت مستقبل کی "بین الاقوامی فورس" میں حصہ لینے کے لئے 3 مسلم ممالک انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان اور "اسلامی جمہوریہ پاکستان" اہم آپشنز میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایسی ذمہ داری نہیں...
    افغانستان میں القاعدہ اور فتنہ الخوارج کی موجودگی کے ناقابلِ تردید شواہد سامنے آ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں فتنہ الخوارج اور القاعدہ کی موجودگی کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر آگئےاقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کو پیش کی گئی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا ہے ۔یہ 36 ویں رپورٹ تجزیاتی معاونت اور پابندیوں کی نگران ٹیم نے 24 جولائی 2025ء کو پیش کی تھی رپورٹ کے صفحہ 16 پر بتایا گیا ہے کہ افغانستان کی De facto authorities دہشت گرد گروہوں، بشمول القاعدہ اور اس کے اتحادیوں، کو کھلی چھوٹ دیے ہوئے ہیں،یہ دہشتگرد گروہ وسطی ایشیا اور دیگر ممالک کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ افغانستان عارضی سیز فائر کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ سیز فائر کرانے میں قطر اور سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر اور سعودی عرب نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہ راست رابطہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ممالک کی مداخلت پر افغان طالبان کے ساتھ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ جنگ...
    کراچی: شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر گیارہ توحید کالونی میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔ چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔  تاہم پولیس اہلخانہ سے واقعے سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی گئی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان اب بھی مختلف دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، جو عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق تحریکِ طالبان پاکستان کے تقریباً 6,000 جنگجو اب بھی افغان سرزمین پر موجود ہیں، جنہیں مبینہ طور پر افغان حکام کی حمایت حاصل ہے۔ مذکورہ رپورٹ اقوامِ متحدہ کی تحلیلی معاونت و پابندیوں کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے داعش، القاعدہ و متعلقہ گروہ کو پیش کی ہے، جس میں دنیا کے مختلف خطوں میں ان تنظیموں کی تازہ سرگرمیوں، مالیاتی ذرائع اور ممکنہ خطرات کا تفصیلی جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی...
    صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری، پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی مہارت کو سراہا۔ فوٹو پی آئی ڈی صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مملکت سے ملاقات ایوانِ صدر میں ہوئی، جس میں داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں فیلڈ مارشل نے صدر مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے آگاہ کیا۔ اسپن بولدک چمن:...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے اشتعال انگیزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے کرم سیکٹر میں کیا گیا حملہ پاک فوج نے بہادری سے ناکام بنا کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) چارسدہ کےتھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں8سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا گیا۔ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان فوری طور پر جائے وقوعہ اور ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نےحالات کاجائزہ لیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی اوچارسدہ محمد وقاص خان نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی تنگی عبدالرشید خان، ایس ایچ او تنگی نوشیروان خان سمیت دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم...
    بانی پی ٹی آئی جن دنوں وزیر اعظم پاکستان تھے، تب انھوں نے حافظ آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں آلوٹماٹر کی قیمتیں دیکھنے کے لیے سیاست میںنہیں آیا۔‘‘ اس بیان پر ان کے سیاسی مخالفین اور عوامی حلقوں نے سخت تنقید کی تھی مگر ’’بانی‘‘ نے ’’سچ‘‘ کہا تھا کیونکہ انھیں ماضی کی اسٹیبلشمنٹ جن مقاصد کے لیے ’’لائی‘‘ تھی، ان میں سبزیوں، آٹا اور چینی کی قیمت کم رکھنے کا ٹاسک شامل نہیں تھا ۔پنجاب کی موجودہ وزیر اعلیٰ مریم نواز صاحبہ مسلسل یہ کہتی رہتی ہیں کہ میں عوام کے لیے سبزیاں، دالیں، آٹا، چینی سستی کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ بنی ہوں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد...
    اسلام آباد:۔ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی گئی۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ 29ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ بالکل ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، اگر ہم دونوں طرف گرمی کے ماحول میں بات کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ...
    افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعاعت ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک اور مالی بوجھ ڈال دیا ہے اور اگست کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی مد میں 8 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ اگست 2025 کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے جس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا، لائف لائن صارفین کو اس فیصلے سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ اگست کے مہینے میں فیول لاگت میں اضافہ ہوا، لہٰذا اس کی...
    نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 8 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ واضح رہے کہ 29 ستمبر کو نیپرا نے ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)...
    خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے ایک اور مریض انتقال کرگیا۔ رواں سال صوبے میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔ پشاور سے محکمہ صحت کے مطابق دونوں مریضوں کا تعلق مردان سے تھا، اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 46 مریض زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زیادہ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
    بیرسٹر سیف نے اپنے اعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنے اعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے...
     بھارت میں ایک شخص کی جانب سے طلاق کے بعد جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے عوامی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص اپنی والدہ کے ہمراہ دودھ کا غسل لیتا ہے اور بعد ازاں روایتی لباس میں ’ہیپی ڈائیورسڈ‘ (Happy Divorced) والا کیک کاٹ کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شخصی آزادی یا شادی کے تقدس کی توہین؟، طلاق کا جشن منانے والی خاتون کی ویڈیو وائرل ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں مذکورہ شخص نے کیپشن میں لکھا ہے کہ براہِ کرم خوش رہیں، اپنی ذات کا جشن منائیں، اور افسردہ نہ ہوں۔ صارف نے مزید...
    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 نئے ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق راولپنڈی میں اب تک رواں سیزن 14,744 مریضوں کی اسکریننگ مکمل 994 مشتبہ افراد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈینگی سے تاحال راولپنڈی میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت 56 مریض زیرِ علاج ہیں۔ انسدادِ ڈینگی مہم کے دوران 57 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ 1,81,234 گھروں میں لاروا برآمد ہوا جبکہ  24,514 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔  ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیز کردی گئیں۔ 4,509 ایف آئی آر، 1,858 مقامات سیل، 3,521 چالان، 1 کروڑ 9 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ 
    وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہےکہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان کشیدگی برقرارہے، دوبارہ جھڑپیں ہوسکتی ہیں،امکان ردنہیں کیاجاسکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ افغان طالبان اور دیگردہشت گردتنظیمیں ایک وسیع اتحاد کا حصہ ہیں، اگرکسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتاہے، افغانستان مذاکرات کے ساتھ دھمکی بھی دیتاہے تو پہلے دھمکی پوری کرلے،اس وقت پاک افغان تعلقات میں فضاکشیدہ ہے کوئی رابطہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جنہیں نشانہ بنایاانہیں افغان سرزمین کے اندرنشانہ بنایاہم نے شہریوں کو نہیں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ اگرنیک نیتی ہوتومسائل کادیرپاحل نکل سکتا ہے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری وفاق کی ہے صوبوں کی...
    افغانستان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال جارحیت اور پاک فوج کے سخت ردعمل کے تناظر میں پاکستانی حکام کے مطابق اس کشمکش کو پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ قرار نہیں دیا جانا چاہیے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ حالیہ واقعات دراصل افغان عبوری حکومت، بعض عسکری گروہوں (جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیمیں شامل ہیں) اور ان کی حمایت کرنے والے حلقوں کی طرف سے مسلط کیے گئے ہیں، جن کے پیچھے بعض حلقوں نے بیرونی اثر و نفوذ  بشمول بھارت  کا نام بھی لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا جوابی ردِ عمل دہشت گردانہ ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور ان مخصوص عناصر تک محدود رہا ہے جو براہِ راست یا...
    افغانستا ن کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال اور بزدلانہ جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جوانوںکی نمازِ جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرت، وفاقی وزراء، گورنر خیبرپختونخوا، سول و فوجی افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاکستان کے عوام ان عظیم شہداء کی قربانیوں کے مقروض ہیں جنہوں نے افغان طالبان حکومت اور افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی علاقائی سالمیت کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں...
    ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی ممکنہ شرکت کی اطلاع پر مصر میں ہونے والے شرم الشیخ امن کانفرنس میں اترنے سے انکار کر دیا۔ سی این این ترک کے مطابق اردوان کا طیارہ کافی دیر تک بحیرہ احمر کے اوپر چکر لگاتا رہا اور اس وقت ہی قاہرہ میں لینڈ کیا جب نیتن یاہو کی شرکت منسوخ ہونے کی تصدیق ہوئی۔ ترک صدر نے واضح کر دیا تھا کہ وہ کسی ایسی کانفرنس میں شریک نہیں ہوں گے جس میں نیتن یاہو موجود ہو۔
    لاہور: وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے فلسطین کے لیے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے 100 ٹن وزنی 24ویں امدادی کھیپ خصوصی پرواز کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے روانہ کی گئی۔ امدادی سامان میں آٹا، چاول، کوکنگ آئل، چنے، ڈبہ بند پھل، تیار کھانے اور راشن بیگز شامل ہیں۔ اب تک پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے بھیجی جانے والی 24 امدادی کھیپوں کا مجموعی وزن 2327 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے، وزارتِ خارجہ، الخدمت فاؤنڈیشن اور حکومتی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکام نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور عوام...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ افغانی بچوں کوانسدادِ پولیو کے قطرے پلائیں گے اور پھر اِنہیں ملک بدر کریں گے، افغان بستی سے پولیو قطرے پلا کر افغانیوں کو واپس بھیجیں گے، انسداد پولیو کی ہفتہ وار مہم سہراب گوٹھ میں بھی بھرپور جاری رہے گی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر سندھ میں کسی نے شرارت کی تو جواب دیں گے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ افغانستان نے بارڈر پر حملہ کیا، اس کو جواب مل گیا ہے، تقریباً تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ ہیں، ہماری سرحدوں پر خطرات ہیں مگر کیا اس سے پولیو مہم کو روکیں گے، نہیں، یہ بھی ایک...
    —فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تو کل تک سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے۔ محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا اس لیے امیدوار لائے۔محمد سہیل آفریدی خبیرپختونخوا...
    لاہور: افغان اشتعال انگیزی کے مؤثر اور بھرپور جواب پر پاک فوج کے حق میں خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی بہادر، مدبر اور جرات مند قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پاک فوج نے مشکل حالات میں جس پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ایوان نے وزیراعظم شہباز شریف کے اس واضح عزم کی...