2025-10-22@13:22:05 GMT
تلاش کی گنتی: 8682

«صلح حدیبیہ»:

(نئی خبر)
    پاک افغان جنگ پر پوری امت مسلمہ مضطرب اور افسردہ ہے مگر میرا درد نرالہ، اذیت ناک اور میری برداشت سے باہر ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں پاک افغان تنازعہ پر لکھنا اپنے دل میں خنجر پیوست کرکے اسی خون آلود خنجر سے لکھنے کے مترادف ہے۔ امت مسلمہ کا حصہ ہوتے ہوئے ہر محب وطن پاکستانی کی طرح میرے لیے کفار، یہود و نصاریٰ اور مشرکین کے ہاتھوں مسلمانوں کی شہادتیں ناقابل برداشت اور عالم کفر کی سازشوں کے نتیجے میں مسلمان کے ہاتھوں مسلمان خصوصاً پاکستانی افواج کے شیردل جوانوں اور افسروں کی شہادتیں اذیت ناک ہیں، میرے لیے یہ ممکن نہیں کہ میں لکھ سکوں کہ کس نے کس کے کتنے مارے کون بھاگا اور کون...
    بلدیہ مواچھ گوٹھ میں نشے کے عادی شخص نے پڑوس میں واقع گھرمیں آگ لگادی جس کے باعث 4 بچے جھلس کرزخمی ہوئے جبکہ ایک بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق موچکوتھانے کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ غوثیہ مسجد کے قریب گھر میں آگ لگنے سے2 بچیاں اور 2بچے جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو رضاکاروں نے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔ اسپتال منتقلی کے بعد 13 سالہ لڑکی فہمیدہ دوران علاج دم توڑ گئی جبکہ تین بچے 2 سالہ ایاز ولد قربان ، 4 سالہ فراز ولد قربان اور 7 سالہ سونی زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق  واقعہ کے وقت پڑوس کے...
    سٹی 42: بلاول ہاؤس  بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ  نئے رخ پر چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی  ہیں  پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔ ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ  لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ...
    خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘‘ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔ جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انھوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے،...
    خوبصورت اور چنچل اداکارہ ہانیہ عامر امریکا میں ہونے والی ڈراما ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں لیکن انھیں ناخوشگوار واقعے کا سامنا کرنا پڑا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر اپنی گاڑی سے اتر کر پنڈال میں داخل ہونے والی تھیں کہ درجنوں مداحوں نے گھیرے میں لے لیا۔ مداحوں کے بے حد رش میں پھنسی ہانیہ نے خوش مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف دیئے لیکن رش بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ ہر مداح کی خواہش تھی کہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کے ساتھ الگ اور خصوصی تصاویر بنوائیں اور اسی دھکم پیل میں افراتفری پھیل گئی۔         View this post on Instagram...
    پاک افغان سرحد کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ چمن نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات مزید سخت کردیے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان سرحد سے تقریباً ایک کلومیٹر کے اندر رہائش پذیر تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عارضی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام عوامی سلامتی اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ جان و مال...
    گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستانی عوام کے لیے باعثِ فخر قرار پایا ہے۔ عوامی رائے جاننے کے اس سروے میں 90 فیصد پاکستانیوں نے اس معاہدے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ: 79 فیصد شہری سعودی عرب کے دفاع کے لیےپاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ 84 فیصد عوام نے کہا کہ اگر مستقبل میں سعودی عرب کو دفاعی مدد کی ضرورت پیش آئے، تو وہ پاک فوج کی کارروائیوں کی حمایت کریں گے۔ جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اس دفاعی معاہدے سے پاکستان کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں، تو مختلف مثبت آراء سامنے...
    آسٹریلوی کرکٹرز کی بھارتی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے ہینڈ شیک تنازع پر مزاحیہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دوران پاکستان ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا تھا، جسے کھیل کی روح کے منافی قرار دیا گیا تھا۔ اس تنازع کے بعد بھارت نے ایونٹ کی اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ اسی پس منظر میں آسٹریلیا کے معروف کھیلوں کے پلیٹ فارم’ کایو اسپورٹس ‘ نے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی جس میں آسٹریلیا کی مرد و خواتین ٹیموں کے کھلاڑی بھارت کے رویے کا مذاق اڑاتے دکھائی دیے۔ ویڈیو کے آغاز میں اینکرز کہتے...
     پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ نعمان علی نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نعمان علی کی اس غیرمعمولی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر نعمان جیسے باصلاحیت اسپنر کو جلد موقع دیا جاتا تو وہ پاکستان کو کئی مواقع پر فتح دلا سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا سلیم خالق نے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اقدام برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پانچ سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے ایک بار پھر پاکستانی فضائی کمپنیوں کو یورپی فضاؤں میں پرواز کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ہے۔ایئرسیال کی یہ پیش رفت اس وقت ہوئی ہے جب اس سے قبل پی آئی اے اور ایئربلو بھی برطانیہ کے لیے پروازوں کی منظوری حاصل کرچکی ہیں۔ ایئرسیال کی درخواست پر عمل درآمد کے بعد توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ ائیرلائن بھی اپنی...
    — فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ 26 نومبر کے احتجاج کا مقدمہ بنتا ہی نہیں ہے۔ علیمہ خان نے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی عدالت روالپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔علیمہ خان نے کہا کہ عدالت نے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے کی سماعت فرد جرم کے لیے مقرر کر رکھی تھی۔ اس مقدمے میں آج ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑے مضبوط دلائل پر مبنی درخواست آج عدالت میں دائر کردی ہے۔ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس درخواست کو 20 اکتوبر کے لیے...
    سی ڈی اے نے بحریہ ٹاؤن کو 18 کروڑ روپے واجبات پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ نے بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو شرائط کی عدم تکمیل اور کمرشل اسکیموں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حتمی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے “بحریہ پیراڈائز کمرشل اسکیم (1، 2، 3 اور 4)” کے لیے کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں واجب الادا 18 کروڑ 42 لاکھ روپے تاحال جمع نہیں کروائے، حالانکہ اس حوالے سے انہیں متعدد خطوط اور یاد دہانیاں بھی جاری کی جاچکی ہیں۔ سی ڈی اے کے مطابق بحریہ ٹاؤن کو...
     سعید احمد:پاکستان اور برطانیہ کے درمیان براہ راست فضائی آپریشن بحال کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر مزید آسان اور تیز تر ہونے کی توقع ہے۔ پاکستان کی ایک اور ایئر لائن نے پروازوں کیلئے درخواست دیدی,ایئر سیال کی برطانیہ کے3شہروں کیلئے پروازیں شروع کرنے کی درخواست  دی گئی،ائیر سیال مانچسٹر ، برمنگھم ،لندن کیلئے براہ راست پروازیں چلانا چاہتی ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا اس سے قبل قومی ائیر لائن اور ائیر بلیو بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،برطانیہ کی جانب سے 5سالہ پابندی ختم ہونے پر نیا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان کی تمام ائیرلائن...
    پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے بھی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن  ’ایئرسیال‘ نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاؤں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرسیال سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور ائیربلو بھی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے درخواست دے چکی...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ خزانہ محمد اور نگزیب نے دورۂ امریکا کے دوران وائٹ ہاؤس میں امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق محمد اورنگزیب نے امریکی صدر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات، ایموری کاکس، وسطی ایشیائی امور کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل، اکنامک ایڈوائزر کونسل کے قائم مقام چیئرمین پیئر یارڈ سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے میں جولائی میں امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک اور یو ایس ٹی آر (تجارتی نمائندہ) ایمبیسیڈر گریر کے ساتھ ملاقات کا بھی ذکر ہے۔حکومتی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی فائدہ مند نتائج کے لیے تجارت پر حالیہ اتفاق رائے کو وسیع تر اقتصادی شراکت میں بدلنے پر...
    یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ کشمیری مسلمانوں کو ان کے گھروں، زمینوں اور دیگر املاک سے محروم کرنے کا مذموم سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انتظامیہ نے تازہ اقدام میں ضلع اسلام آباد کے علاقے بیج بہاڑہ میں باپ بیٹے کی 66 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی املاک ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس نے بیج بہاڑہ کے گاﺅں تلخان میں عبدالرشید ڈار اور ان کے بیٹے محمد سلیم ڈار کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور ایک منزلہ شاپنگ کمپلیکس ضبط کر لیا۔ یہ جائیدادیں نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹینسز (این ڈی...
    ایک معروف امریکی تجزیہ کار، جو بھارت اور جنوبی ایشیا کے امور پر طویل عرصے سے مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے، کو خفیہ دستاویزات رکھنے اور چینی حکام سے ملاقاتیں کرنے کے الزام میں امریکا میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق عدالت کے دستاویزات کی تفصیلات کے مطابق، 64 سالہ ایشلے ٹیلس نے امریکی قومی دفاع کی حساس معلومات غیر قانونی طور پر اپنے قبضے میں رکھی ہیں۔ ان کے گھر سے جو ویانا، ورجینیا میں ہے، سے ہزاروں صفحات پر مشتمل خفیہ اور انتہائی خفیہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ انہیں ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کے روز ان پر الزامات عائد کیے گئے۔ یہ دستاویزات منگل کو منظر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کی کم لاگت ایئرلائن فلائی آڈیل (Flyadeal) 27 اکتوبر سے ریاض اور لاہور کے درمیان ہفتے میں دو پروازوں کا آغاز کرے گی۔یہ پاکستان میں کمپنی کی محض تین ماہ میں پانچویں منزل (روٹ) ہوگی، جو جنوبی ایشیا میں اس کی تیز رفتار توسیع کی عکاسی کرتی ہے۔فلائی آڈیل، جو سعودیہ ایئرلائن کی ذیلی کمپنی ہے، نے اگست میں پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا۔ ابتدا میں کراچی کے لیے پروازیں شروع کی گئیں، جس کے بعد اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے لیے بھی سروسز متعارف کرائی گئیں۔ اب لاہور کے اضافے کے ساتھ، فلائی آڈیل پاکستان کے لیے کل 18 ہفتہ وار پروازیں آپریٹ کرے گی۔فلائی آڈیل کے سی ای او اسٹیون گرین وے...
    (ویب ڈیسک)اب کسان حضرات بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، اسٹیٹ بینک نے کسان سپورٹ انیشیٹو کی تفصیلات جاری کردیں۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آسان ڈیجیٹل زرعی قرض کا اجرا کیا جارہا ہے، وزیراعظم کے زرعی شعبے کی ٹرانسفارمیشن وژن کے تحت چھوٹے کسانوں کیلئے رسک کوریج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔  جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے قومی سبسٹنس کسان سپورٹ انیشیٹو کا آغاز کردیا، کسان کےلئے پورٹل اور موبائل ایپ'' ذرخیز ''متعارف کرائی گئی ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کسان بغیر ضمانت آن لائن زرعی قرض حاصل کرسکیں گے، انیشیٹو کا 75 فیصد قرض معیاری بیج، کھاد اور ادویات...
    ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
    دنیا بھر میں کوئی بھی نئی چیز لانچ کرنے کے لیے منفرد آئیڈیا سوچا جاتا ہے تاکہ مارکیٹ میں آتے ہی وہ اپنی جگہ بنا سکے لیکن جب چیز پرانی ہو اور اسے ایک بار پھر سے لانچ کرنا ہو تو تھوڑا پاگل پن دکھانا پڑتا ہے تاکہ کاروبار چل سکے۔ یہ بھی پڑھیں: سموسے کا عالمی دن اور اسلام آباد کا مشہور بنگالی سموسہ اسٹال کچھ ایسا ہی کام کراچی کے ایک شہری نے کیا ہے۔ لانچ کرنا تھا سموسہ تو مارکیٹ میں نام بنانے کے لیے سموسے کو پاگل بنا دیا اور اسٹال کا نام رکھا پاگل سموسے والا۔ ہمیں تجسس ہوا اور یہ معلوم کرنے کے لیے کہ آیا سموسمہ پاگل ہے یا اس کا بنانے ولا تو...
    کراچی پورٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں پر سیکیورٹی اور رسائی کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید بائیو میٹرک اور چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے، یہ ٹیکنالوجی کراچی میں سیف سٹی پراجیکٹ کا حصہ ہے۔ کراچی پورٹ پر ٹیکنالوجی کا استعمال کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق کراچی پورٹ پر سیکیورٹی اور رسائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کئی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا گیا ہے، جن میں چہرہ شناسی اور دیگر بائیو میٹرکس نظام شامل ہیں۔ کراچی پورٹ پر داخلی اور خارجی دروازوں پر رسائی کنٹرول سسٹم نصب ہے، جو بائیو میٹرکس، اسمارٹ کارڈز، اور سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے کسٹمز کلیئرنس...
    شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جن کی ایک پوسٹ پر ہزاروں مداح دیوانہ وار دوڑے چلے آتے ہیں ایک پریشان کن پوسٹ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے۔ اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کچھ تصاویر پیش کی جس میں نے اکثر تصاویر میں اپنے روایتی انداز میں زندگی کا مزہ لیتی نظر آئیں۔ تاہم دو تصاویر نے مداحوں کے دلوں میں سوالوں کا طوفان برپا کر دیا۔ کیپشن میں بھی صرف ایک مبہم جملہ لکھا کہ "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟” کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔ ان دو تصاویر سے افواہیں گردش کرنے لگیں کسی نے کہا کہ شاید یہ کسی ڈرامے کا سین ہے اور کسی نے کہا کہ شاید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرا تحریک لبیک یا اس جماعت کے نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پنجاب پولیس کی طرف سے مرید کے میں کی جانے والی درندگی صرف امریکا کی جی حضوری کے لیے کچھ مناسب نہیں۔ دنیا بھر میں امن معاہدے کے بعد بھی فری فلسطین اور اسرائیل اور امریکا کے منافقانہ رویہ پر لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف آج بھی احتجاج کر رہے ہیں کیا ہو جاتا اگر ایک قافلہ امریکی ایمبیسی پہنچ جاتا آپ ایمبیسی کی سیکورٹی سخت کر دیتے اور وہاں انہیں احتجاج کے لیے بیٹھا دیتے، حکومتیں ان احتجاج اور دھرنوں کو اپنے حق میں استعمال کرتی رہتی ہیں، اگر ان میں دم ہو تو! وہ متعلقہ ممالک کے حکمرانوں کو ایسے احتجاج جلسے...
    رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے لندن اور کیف نے مشترکہ طور پر انٹرسیپٹر ڈرون تیار کرنے کے لیے صنعتی شراکت داری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزارت دفاع نے گزشتہ چھ ماہ میں یوکرین کو 85,000 سے زائد ڈرون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ھدف برطانیہ میں ڈرونز کی تیاری میں تیزی لا کر حاصل کیا گیا ہے۔ برطانوی وزارت دفاع نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان ڈرونز کو درست حملوں، جاسوسی اور محاذ کے پیچھے روسی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے اعلان کیا کہ برسلز میں یوکرین کی حمایت کرنے والے ممالک کے تازہ ترین اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: سوشل میڈیا پر ایک نیا اور غیر معمولی نظریہ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس کے مطابق جن افراد کی زندگی میں کبھی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی، وہ کسی نہ کسی روحانی حفاظت یا نیکی کی طاقت کے زیرِ سایہ ہوتے ہیں۔یہ نظریہ سب سے پہلے ٹک ٹاک پر سامنے آیا، جہاں ہزاروں صارفین نے اپنی ویڈیوز میں یہ دعویٰ کیا کہ اُن کی زندگی میں کئی حادثات پیش آئے — جیسے اونچائی سے گر جانا، سڑک پر تصادم یا لڑائی جھگڑا — مگر اس کے باوجود ان کی ایک بھی ہڈی نہیں ٹوٹی، یہ ’غیبی حفاظت‘ ان کی نیک نیتی یا مثبت کردار کی علامت ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس تصور نے دیکھتے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،  زلزلے کے دوران لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات میں پناہ لی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 47 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کے پہاڑی علاقے میں واقع تھا۔زلزلہ اچانک جھٹکوں کی صورت میں محسوس ہواجو چند سیکنڈ تک جاری رہا۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف کی فضا قائم ہو گئی اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
    ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ ہمارے جذبات، سوچ اور ذہنی کیفیت پر ہمارا مکمل کنٹرول ہوتا ہے لیکن سائنس بتاتی ہے کہ حقیقت اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اور کیسے ہیں؟‘ کے علاوہ بھی کچھ سوال جو آپ کو لوگوں کے قریب لاسکتے ہیں! نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہارمونز جو ہمارے جسم میں مختلف غدود سے خارج ہوتے ہیں نہ صرف جسمانی افعال بلکہ دماغی حالت اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔ ہارمونز کیا کرتے ہیں؟ ہارمونز دراصل کیمیائی پیغام رساں ہوتے ہیں جو خون میں شامل ہو کر جسم کے مخصوص حصوں تک پہنچتے ہیں اور ’حکم‘ دیتے ہیں کہ کیا کرنا ہے جیسے کہ انسولین کا...
    جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رسالت مآب (ص) کی سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت کیلئے بہترین نمونہ ہے اور اب وقت آن پہنچا کہ اہل اسلام پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو متحد ہوکر حل کریں، تاکہ دین حنیف اسلام کے فروغ اور دین حق کی تبلیغ کا فرض بخوبی ادا کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی...
    راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مقامی انتظامیہ نے 6 روز سے بند فیض آباد کو کھولنے کےلیے مشینری پہنچادی ہے۔فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر کنٹینر کے پیچھے سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے ، جس کے بعد کرین کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جائیں گے۔انٹرچینج کے مقام پر ٹرانسپورٹ کے اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس آج صبح راولپنڈی صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کردی گئی تھی۔
    اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ آج قانون کی فتح ہوئی ہے، چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے میرٹ پر فیصلہ دیا ہے۔ گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ہمیں عوام کے لیے کام کرنا ہے، سہیل آفریدی نئی امید کے ساتھ کام کا آغاز کریں گے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پر مبارک باد دیتا ہوں، رضا ربانی اس کتاب کو غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ...
    ---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے جڑواں شہر، راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق بس سروس صدر اسٹیشن تا کشمیر ہائی وے بحال کر دی گئی ہے، فیض احمد فیض تا پاک سیکرٹریٹ ڈی چوک میں کنٹینرز کی موجودگی کے باعث تھوڑی تاخیر سے بحال کی گئی۔میٹرو بس سروس کے حکام کے مطابق مذہبی جماعت کے احتجاج کی کال کے باعث میٹرو بس سروس ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر بند کی گئی تھی۔میٹرو بس سروس چار روز تک معطل رہی۔
     علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کے ڈی نوٹیفیکیشن کے معاملے میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور ان کی کابینہ کا ڈی ںوٹیفیکیشن کا اعلامیہ تاحال جاری نہ ہو سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی ڈی نوٹیفیکشن جاری نہ ہونے پر تاحال ابہام موجود ہے۔ ابہام کی وجہ سے تاحال علی امین گنڈاپور اور انکی کابینہ کا ڈی نوٹیفیکیشن اعلامیہ جاری نہ کیا جا سکا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کے استعفے کی سمری کے بعد گورنر ایک سمری جاری کرتا ہے۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے تاحال علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق سمری جاری نہیں کی گئی۔ عام حالات میں گورنر کی سمری چیف...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےاستعفے کی منظوری کیلئے علی امین گنڈاپور کو بلایا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا  نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہیں، کل 2بجے واپس آئیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےا ستعفے کی منظوری کیلئے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیئے ہیں کہ مسئلہ یہ ہے کہ ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بنچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اسکا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے، وکیل فروغ نسیم نے جواب دیا کہ انکم...
        مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل  نے ریمارکس دیے ہیں کہ مسلئہ یہ ہے کہ ہم کسی کے حق میں فیصلہ دیں تو خوش ہوتے ہیں خلاف دیں تو ناخوش ہو جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت  ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محمد علی مظہر  نے استفسار کیا کہ کتنا ٹیکس نافذ ہو گا اسکا فیصلہ گزشتہ سال کے اثاثوں پر ہوتا ہے؟، وکیل فروغ نسیم  نے جواب دیا کہ انکم ٹیکس میں یہ تصور ہے کہ جیسے جیسے آمدن میں اضافہ ہو گا ویسے ویسے ٹیکس بڑھے...
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ابتدائی میچ میں میزبان ملائیشیا کو شکست دینے والی پاکستان ٹیم کو دوسرے میچ میں برطانیہ کے ہاتھوں 1-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اگرچہ پاکستان نے بہتر انداز سے مقابلہ شروع کیا، مگر برطانیہ نے ابتدا ہی میں تین گول کرکے برتری مضبوط کرلی تھی۔پہلے کوارٹر میں ہینری میرکھم اور جونی ہیبٹ نے گیندکو جال میں پہنچایا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول بناکر پاکستانی ٹیم کا خسارہ کم کیا لیکن پھر حریف دفاعی پلیئرز نے مزید کوئی گول بنانے کا موقع نہیں دیا۔تیسرے کوارٹر میں گول نہ ہوسکا اور چوتھے کوارٹر میں برطانیہ نے مزید دو گولز...
    مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...
    مشہور و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی ہر پوسٹ سے مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں، اس بار ایک پراسرار پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ ہانیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جن میں سے اکثر میں وہ ہمیشہ کی طرح شوخ انداز میں زندگی کا لطف اٹھاتی دکھائی دیں، تاہم دو تصاویر ایسی تھیں جنہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر کے ساتھ ہانیہ نے صرف ایک مبہم جملہ لکھا: "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" اور ساتھ ایک جملہ جوڑ دیا، "کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔" اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا...
    اروے کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہونے والے فٹبال میچ کی تمام آمدنی غزہ کے عوام کی امداد کے لیے ڈاکٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (Doctors Without Borders) تنظیم کو عطیہ کر دی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق کارپوریٹ اسپانسرز نے بھی اس اقدام میں حصہ لیتے ہوئے مزید 3 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ناروے کے متعدد فٹبال حکام اور شائقین طویل عرصے سے اسرائیل کی ورلڈ کپ میں شمولیت پر تنقید کرتے آئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ میچ ان کے مؤقف کو مزید مضبوطی سے پیش کرنے کا ایک موقع تھا۔
    کشمیر اسمبلی میں حکمران نیشنل کانفرنس کے 42 جبکہ ہندوتوا بی جے پی کے پاس صرف 28 ارکان موجود ہیں اور بی جے پی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی تینوں نشستوں پر کامیابی کیلئے ارکان اسمبلی کی واضح اکثریت کی ضرورت ہے جو کہ اس کے پاس موجود نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتندر سنگھ کی طرف سے رواں ماہ کے آخر میں راجیہ سبھا کے انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تینوں نشستوں پر کامیابی کے دعوے سے مقبوضہ علاقے میں انتخابات میں دھاندلی اور جوڑ توڑ کی سیاست بے نقاب ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں 24 اکتوبر کو ہونے والے...
    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ انتظامہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی سرکاری تعطیل یا بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں، آج اسکول، کالج اور دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں آج اسکولز معمول کے مطابق کھلیں گے۔
    پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر کے خلاف طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ’’اعلانِ گمشدگی‘‘ جاری کر دیا۔ بیرسٹر سیف نے اپنےاعلانیہ بیان میں کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا گزشتہ ایک ہفتے سے لاپتا ہیں، اگر کسی کو کہیں دکھائی دیں تو انہیں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کی خبر سنتے ہی گورنر کی ذہنی حالت بگڑ گئی اور سننے میں آیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے سندھ کے صحراؤں کا رخ کر چکے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ گورنر کو زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں، کیونکہ آئین میں گورنر کے علاوہ کسی اور سے بھی حلف لینے کی گنجائش...
    آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے کہ پاکستانی مین سٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریۂ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے مؤقف کی توہین کی ہے۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تو اس کے جواب میں اسرائیلی حکام کو بھی تقریباً 2000 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنا پڑا۔مغربی کنارے اور دیگر فلسطینی علاقوں میں جب یہ قیدی اپنے گھروں کو لوٹے تو اہلِ خانہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ خوشی، آنسو، اور عقیدت کے ملے جلے جذبات نے ہر دل کو چھو لیا۔ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سب سے پہلے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں باعزت آزادی دلائی۔ ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔ یہ رہائی صرف...
    برطانوی ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر سے نیا پاسپورٹ جاری کیا جائے گا، تمام نئے پاسپورٹس کے سرورق پر بادشاہ چارلس سوم کا شاہی نشان نمایاں طور پر شامل ہوگا۔ محکمے کے مطابق یہ پاسپورٹ پچھلے 5 برسوں میں مکمل طور پر نیا ڈیزائن رکھنے والا پہلا برطانوی پاسپورٹ ہوگا، جسے اب تک کا سب سے محفوظ پاسپورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار پاسپورٹ کے اندرونی صفحات میں بھی نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں برطانیہ کے چاروں حصوں بین نیوس (اسکاٹ لینڈ)، لیک ڈسٹرکٹ (انگلینڈ)، تھری کلفس بے (ویلز) اور جائنٹس کاز وے (شمالی آئرلینڈ) کے قدرتی مناظر شامل ہیں۔ ہوم آفس کے...
    مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    غزہ: جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس کی جانب سے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیلی حکام نے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کر دیا، جنہیں مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں ان کے اہل خانہ نے جذبۂ عقیدت و شکر کے ساتھ خوش آمدید کہا۔ مغربی کنارے پہنچنے والے ایک رہائی پانے والے فلسطینی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں پھر غزہ کے ان جانثاروں کا جنہوں نے اپنی قربانیوں سے ہمیں عزت کے ساتھ رہائی دلائی، ہم ان کے قدم چومتے ہیں۔" رہائی پانے والے قیدی نے تمام فلسطینی اسیران کی آزادی کی دعا کرتے ہوئے...
    شہری سہولیات کا جنازہ، غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار سے بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو گیا ذوالفقار بلیدی کی سوئٹ ہوم سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ نمبر 8پر دکانوں کی تعمیر ات ضلع کورنگی کی رگوں میں دوڑتا خون اب رک رہا ہے ۔ شہر کے اس حصے کی شہ رگ کہلانے والی سعود آباد ماڈل کالونی کی سڑکیں، جو کبھی منصوبہ بندی کی شاہکار تھیں، آج غیر قانونی تعمیرات کے بے رحم ہاتھوں سسکیاں لے رہی ہیں۔ یہ کوئی عام سی شکایت نہیں، بلکہ بنیادی ڈھانچے کا ایک استغاثہ ہے ، جسے سننے والا کوئی نہیں۔ سانس لینا مشکل ہو گیا ہے، سڑکیں، جو کسی علاقے کے پھیپھڑے ہوتی ہیں، آہستہ آہستہ اپنی سانس گھٹتی محسوس کر رہی ہیں۔ ہر گزرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">باجوڑ(آن لائن)باجوڑ میں پاک فوج کے حق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔واک میں ضلعی انتظامیہ، قبائلی عمائدین، سول ڈیفنس اور شہریوں نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ واک ڈپٹی کمشنر آفس سے شروع ہوکر گورنر ماڈل اسکول کے گیٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ملک کی دفاع کے لیے ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک کے تمام سرحدوں پر ہم اپنے...
    لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے تھا‘ یہ اپنے خاوند کے ساتھ کاروبار چلا رہی تھی‘ امریکا میں ری سیشن آیا تو کمپنی ڈیفالٹ کر گئی‘ خاوند بیوی سے بہت محبت کرتا تھا‘ وہ زندگی کی 67 بہاریں دیکھ چکا تھا‘ اس نے سوچا میرے پاس دو آپشن ہیں‘ ہم میاں بیوی ڈیفالٹر زندگی گزاریں یا میں مر جاؤں اور میری بیوی کو انشورنس کی رقم مل جائے اور یہ اپنا بڑھاپا عزت کے ساتھ گزار لے‘ خاوند نے یہ سوچا اور اگلے دن خودکشی کر لی‘ خاوند کے بعد انشورنس کا کیس شروع ہو گیا‘کیس ذرا لمبا ہو گیا۔  اس دوران بینک نے اینا بل کے اثاثے بیچنے کا اعلان کر دیا‘ اینا بل کو...
    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
    لاہور سے جاری بیان میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ٹرمپ کی تقریر کو براہِ راست دکھا کر قومی غیرت، نظریہ پاکستان اور امتِ مسلمہ کے موقف کی توہین کی ہے، یہ اقدام مظلوم فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک پاشی اور ظالم کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔  اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے پاکستانی میڈیا کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اسرائیلی پارلیمنٹ میں براہ راست تقریر نشر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت قابلِ مذمت اور شرمناک عمل ہے، پاکستانی مین اسٹریم میڈیا نے اسرائیلی پارلیمنٹ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر خاص طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو تقریب میں خصوصی خطاب کی دعوت بھی دی۔ خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر کا امن معاہدہ طے کرانے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج غزہ کے عوام کیلئے تاریخی دن ہے کیونکہ...
    سٹی42: وفاقی دارالحکومت میں   تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر کل منگل کے روز معمول کے مطابق کھلیں گے۔  اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری آئی سی ٹی انتظامیہ نے آج پیر کی شب بتایا ہے کہ کل منگل کی صبح تمام اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلیں گے۔ اس ضمن میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ  نے بتایا کہ  بعض عناصر سوشل پلیت فارمز پر وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ غیر ذمہ دارانہ حرکت عوام مین کنفیوژن پھیلانے کے لئے کی جا رہی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں کسی بھی سرکاری تعطیل یا تعلیمی اداروں کی بندش کی افواہیں بالکل غلط اور بے...
    ماہرینِ فلکیات نے خلا میں اربوں نوری سال فاصلے پر موجود انتہائی بڑا ڈبل رنگ ریڈیو اسٹرکچر دریافت کر لیا۔ یہ اسٹرکچر دریافت ہونے والا اب تک کا سب سے فاصلے پر موجود اور طاقتور ’اوڈ ریڈیو سرکل‘ (او آر سی) ہے۔ سائنس دانوں کے مشاہدے میں یہ عجیب و غریب دائرے چھ برس قبل آئے ہیں اور اب تک اس کے متعلق اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ان کا قطر ملکی وے کہکشاں سے 10 سے 20 گُنا زیادہ ہے۔ او آر سی ریڈیو توانائی کے بڑے اور دھندلے دائرے ہوتے ہیں جو کہکشاؤں کے گرد ہوتے ہیںا ور ان کا مشاہدہ صرف ریڈیو ویولینتھ پر کیا جاتا ہے۔ یہ تیزی سے حرکت کرنے والے میگنٹائزڈ پلازمہ...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیرِ دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافہ سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بہتر بنانے کے لیے مزید ایئر لائنز کی شمولیت پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ شراکت داری مزید مستحکم اور تعمیری روابط جاری رکھنے...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی عوام نے افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغان فوج کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، خیبر پختون خوا کے عوام اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جو حرکت کی ہے اس کا اس سے بھرپور جواب دینا چاہیے، افغانستان کو اس کی غلطی کا سبق سکھانا چاہیے خیبر پختون خوا کی عوام اپنی افواج کے جواب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہماری افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ Tagsپاکستان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برمنگھم : پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد 95 برس کی عمر میں برطانیہ میں انتقال کر گئے۔سابق کرکٹر کے بھتیجے شعیب محمد نے وزیر محمد کےانتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر محمد کا انتقال آج برمنگھم میں ہوا اورہ ان کی عمر 95 برس تھی ۔وزیر محمد 1952 میں بھارت کا دورہ کرنے والے پاکستانی اسکواڈ کے رکن تھے اورانہوں نے دورہ بھارت میں پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔وزیر محمد نے 20 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 2 سنچریوں اور 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 801 رنز بنائے، وزیر محمد کے بھائی حنیف محمد اور مشتاق محمد بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں۔...
    فائل فوٹو۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہے، دفعہ 144 کا نفاذ صوبائی حکومت کے احکامات پر کیا گیا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہر قسم کے جلسے، جلوسوں، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ تمام ادارے باہمی تعاون سے امن و امان یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات درج اور گرفتاریاں ہوں گی۔
    وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، فائل فوٹو  وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی، بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی ملاقات و گفتگو میں شریک تھے۔صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کی سیاسی و سفارتی مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں۔وزیراعظم نے اہل غزہ کو ہمت و بہادری سے صعوبتیں برداشت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف مصر کے...
      راستے بند ہونے سے ملک بھر میں اشیا ضروریہ اور سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا  ۔ ٹماٹر 500 ، پیاز آلو 100، بھنڈی 254 ، بند گوبھی 260، ٹینڈا 250 ، مٹر 400، کدو 160 ، شملہ 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔ اسی طرح دال ماش 520، چنے 480، باسمتی چاول 380، چینی 190 ، سرخ مرچ 800 ، گھی درجہ اول 560 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ چکی آٹا 130 ،شیور مرغی کا گوشت 600 روپے کلو، تازہ دودھ 250 روپے لیٹر بیچا جارہا ہے، اتوار بازار بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ   یہ مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دور کا آغاز ہے،  غزہ میں توجہ اب تعمیر نو کی طرف ہونی چاہیے،اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی تاریخ ساز لمحہ ہے۔صدرٹرمپ نے  اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کیا، اپنے خطاب کے آغاز پر پارلیمنٹ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ’اچھی جگہ ہے، واقعی اچھی جگہ‘ ہے۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک بہت خوشی والے دن اور امید والے دن اکھٹے ہوئے ہیںصدر ٹرمپ نے کہا کہ ’اندھیرے اور قید میں گزرے دو تکلیف دہ سالوں کے بعد 20 بہادر یرغمالی اپنے اہل خانہ کی شاندار آغوش میں واپس آ رہے ہیں۔  مردہ یرغمالیوں کے بارے میں کہا...
    تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک) جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی، ان کے مطابق اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ قوم سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ “ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فوج نے جہاں بھی لڑائی کی، وہاں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کامیابیوں کے بعد اسرائیل کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور اگر قوم متحد رہے تو وہ تمام چیلنجز پر قابو پا سکتی ہے۔ بین الاقوامی تجزیہ کاروں...
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے) دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔...
    فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ  پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والی مشق کیمبرین پیٹرول 2025ء میں گولڈ میڈل جیت لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی سطح کی مشکل ترین فوجی مشقوں میں سے ایک کیمبرین پیٹرول میں پاکستانی ٹیموں نے سخت اور دشوار گزار علاقوں میں 48 گھنٹوں میں 60 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران پاکستانی ٹیموں نے مختلف عسکری فرائض سرانجام دیے اور کیپٹن محمد سعد کی قیادت میں شاندار کارکردگی پر گولڈ میڈل جیتا۔ ویلز میں 3 سے 13 اکتوبر تک ہونے والی اس مشق میں اس سال 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
    صیہونی حکومت کے قریبی چینل کے تجزیہ کار نے کہا ہے کہ اگر آنے والے مہینوں میں امریکہ ہمیں غزہ کی پٹی پر حملہ کرنے سے منع کرتا ہے، تو ہم اس بار بے خوف ہو کر حملہ کریں گے، کیونکہ اب حماس کے ہاتھوں میں ہمارے قیدی نہیں ہیں اور ہم بڑی آزادی کے ساتھ حملے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکومت، بینجمن نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے قریبی میڈیا چینل 14 کے تجزیہ کار حلیل بیٹن روزن نے کہا ہے کہ حماس کو اس وقت غزہ کی پٹی میں سب سے طاقتور ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے، اور ہم معاہدے کے نفاذ کے اگلے مرحلے میں داخل ہوئے جب کہ حماس معاہدے میں غیر مسلح ہونے کی...
     تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔ میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔ دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔ 
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ میں برطانیہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پہلے ہی کوارٹر میں اُن کے کھلاڑیوں نے تین گول کرکے ٹیم کی پوزیشن مضبوط کرلی، ہنری میرکھم نے دو اور جونی ہیبٹ نے ایک گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں سفیان خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے خسارہ کم کیا لیکن اس کے بعد پاکستان جونئیر ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ پاکستان ٹیم ملنے والے پنالٹی اسٹروک سے بھی فائدہ نہیں اُٹھاسکی جو سفیان خان نے ضائع کردیا۔ تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہیں ہوا،...
    راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔ میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔ دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔
    پاک آرمی کی ٹیم نے ویلز، برطانیہ میں 3 سے 13 اکتوبر 2025 تک جاری رہنے والی بین الاقوامی فوجی مشق ‘کیمبرین پیٹرول 2025’ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ اس سال یہ مشق اپنے 66ویں سال میں داخل ہوئی جسے دنیا بھر میں سب سے سخت اور پیشہ ورانہ فوجی مقابلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مشق میں حصہ لینے والی ٹیموں کو 48 گھنٹوں کے اندر دشوار گزار اور غیر آباد علاقوں سے گزرتے ہوئے 60 کلومیٹر فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے اور مختلف عسکری و تکنیکی مشنز مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں سال 2025 میں...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما  سینیٹر عرفان صدیقی نے ایکس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ، " تحریک تحفظ آئین پاکستان" کا اعلامیہ، شرمناک حد تک افسوسناک ہے جس میں دہشت گردوں اور اس کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ الٹا انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ " قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں" اپنی سرزمین کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے عظیم سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ نہایت پست سوچ کا اظہار ہیں۔ جس صوبائی حکومت سے مشاورت کی نصیحت کی گئی ہے وہ گزشتہ 13...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آل پاکستان آئل اور گیس ایمپلائز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری سید اعجاز بخاری کی طرف سے ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کے نئے ممبران زاہد حسین بھٹوجو ( او جی ڈی سی سی بی اے کے صدر بھی ہیں)، بلوچستان سے پیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری (پی یو ڈبلیو ایف)، پنجاب سے محسن الیاس (جنرل سیکرٹری پیکیجز فیکٹری لاہور) اور وقار احمد کے اعزاز میں اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا گیا۔ گورننگ باڈی کے ممبران کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مزدور رہنما ملک محمد اسماعیل، او جی ڈی سی ، سی بی اے کے عہدیداران حسن بخش کھو سو ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ رشیدآباد میں قائم روئی کی فیکٹری کے گودام میں لگنے والی آگ پر ساڑھے 5گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، اس حوالے  ترجمان ریسکیو 1122حسان علی کے مطابق  سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمعہ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ ٹرک جائے وقوع روانہ  کیا گیا،  ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز  نے ساڑھے 5 گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پایا  تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ روئی کی فیکٹری کے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت متعدد رول جل کر خاکستر ہوگئے تاہم کولنگ کا کام مکمل ہونے کے بعد آگ لگنے کی وجوہات سامنے آسکے گی۔ اسٹاف رپورٹر...
    اسلام ٹائمز: ایسی دنیا میں جہاں خبروں اور افواہوں کے درمیان لائن بہت نازک ہو چکی ہے، میڈیا کے اثرات بارے فہم و فراست اور تنقیدی سوچ ہی معاشرے کی واحد دفاعی ڈھال ہیں۔ نفسیاتی کارروائیوں کے طریقہ کار کو سمجھنا، معتبر ذرائع کی نشاندہی کرنا، اور میڈیا ایکٹرز کے پوشیدہ اہداف سے آگاہ ہونا، رائے عامہ کی صحت برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم ضرورت ہے۔ جیسا کہ خود سردار قاآنی نے اس واقعے کے رد عمل میں کہا کہ "صیہونی حکومت میرے قتل کی خبریں شائع کر رہی ہے تاکہ میرے دوست پریشان ہو جائیں، مجھ سے رابطہ کریں، اور وہ میری صحیح جگہ معلوم کر سکیں۔" یعنی سائیبر نیٹ ورکس کے دور کی نفسیاتی جنگ میں ہر...
    انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے...
    آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کااعلامیہ شرمناک حدتک افسوسناک ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ آزمائش کی گھڑی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے میں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا، انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ساکھ کھوچکے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ہم افغان حکومت کے خلاف نہیں کھڑے بلکہ افغانستان میں جو عناصر پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں ان کےخلا ف ہیں۔ہم سمجھتے تھے کہ حامد کرزئی اور اشرف غنی کی حکومتوں کے بعد اب یہ افغان حکومت کا رویہ پاکستان کے لیے مختلف ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی اس جارحیت کے بعد پاکستان کو ایک جواز مل گیا کیونکہ اس سے پہلے پاکستان بہت زیادہ تنگ تھا ،بار ہا شواہد دینے کے باوجود سرحد پار دہشت گردی ختم نہیں ہوئی، اب تحریک...
    انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب حساس علاقوں میں فوج، ایف سی، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری مسلسل گشت اور علاقے کی نگرانی کر رہی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے باعث بارڈر بند ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے انخلا کا عمل غیر معینہ مدت کے لئے روک لیا گیا ہے۔ پاک افغان سرحدی شہر چمن کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر بندش کے بعد چمن اور اس کے مضافاتی علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بارڈر کے قریبی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کرے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہیں، بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صبح اٹھے اور تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو تین روز سے جو واقعات ہو رہے تھے یہ اس کا فطری ردِعمل ہے، وہ ہماری سرحد کا احترام کریں، ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔ بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے کہ وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا، خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان سے...
    عرفان صدیقی—فائل فوٹو حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اپوزیشن اتحاد’ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ کے اعلامیے کو شرم ناک حد تک افسوس ناک قرار دیا ہے۔اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آزمائش کی اس گھڑی میں اپوزیشن اتحاد کا اعلامیہ شرمناک حد تک افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اعلامیے میں دہشت گردوں اور اُن کے سرپرستوں کی مذمت میں ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا بلکہ انتہائی ڈھٹائی سے الزام لگایا گیا کہ نفاذِ قانون کے ادارے اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ سر زمین کے تحفظ کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے سپوتوں کے بارے میں یہ الفاظ پست سوچ کا...
    وائس چانسلر نے کہا کہ جدید تحقیق، بین شعبہ جاتی تعلیم اور عالمی تعاون پر جامعہ ملیہ کی توجہ اب ٹھوس نتائج دے رہی ہے، ہمیں یقین ہے کہ مستقبل قریب میں جامعہ ٹاپ 200 میں بھی جگہ حاصل کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں تعلیم و تحقیق کو مضبوط بنانے کے لئے مسلسل کوششیں کی گئی ہیں، جس کے مثبت نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پروفیسر مظہر آصف نےکل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کی سب سے اعلیٰ رینک حاصل کرنے والی مرکزی یونیورسٹی کا درجہ حاصل کرنے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے پوری جامعہ برادری...
    جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن اور چین کی بحریہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ چینی حکام کے مطابق فلپائنی نیوی کی کشتی نے جان بوجھ کر چینی بحری جہاز کا راستہ کاٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران چینی بحری جہاز نے فلپائنی کشتی کو ٹکر ماردی۔ چینی بحریہ نے فلپائنی کشتیوں پر پانی کی توپ چلائی جس علاقے میں یہ تصادم ہوا وہاں ایک قریبی جزیرے کی ملکیت کا دعویٰ چین اور فلپائن دونوں کرتے ہیں۔ اس جزیرے کیلئے پہلے بھی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی رہی ہے۔ یہ علاقہ اسپرٹلی جزائر کا حصہ ہے، جو جنوبی بحیرہ چین کے متنازع حصے میں واقع ہے، جہاں منیلا اور بیجنگ کے درمیان برسوں سے کشیدگی اور متعدد جھڑپیں ہوتی رہی...
    ویب ڈیسک:افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا سکیورٹی ذرائع کے...
    علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے سالانہ شہید مقاومت ریجنل کنونشن کے موقع پر شبِ شہداء کا انعقاد جامعہ الشہید پشاور میں کیا گیا۔ جس میں علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید عامر شمسی اور علامہ شیر علی مہدوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں دستہ امامیہ پشاور کے صاحب بیاض سعید حیدری نے منقبت خوانی کی۔ شب شہداء میں کثیر تعداد میں طلبہ سمیت ممبران و سینئر برادران نے شرکت کی۔
     افغانستان کی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے جواب دیے جانے پر سعودی عرب، قطر اور ایران نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان تحمل سے کام لیں اور سفارتکاری سے مسائل حل کریں۔ سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جاری تناؤ اور جھڑپوں پر شدید تشویش ظاہر کیا ہے۔سعودیہ عرب نے بیان میں فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور خطے کی سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تحمل سے کام لیں، مزید کشیدگی سے گریز کریں اور بات چیت اور سفارت کاری کو ترجیح دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاملات میں تعاون اور سلامتی سے متعلق باہمی دفاع کا سٹریٹجک معاہدہ...