2025-10-05@02:18:59 GMT
تلاش کی گنتی: 1733
«مریض رپورٹ ہو»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی...
گڈز کیریئرز ایسوسی ایشن نے کچے میں 11 ڈرائیوروں کے اغوا کے بعد پاک فوج سے ٹرانسپورٹ برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گڈز کیرئیرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر سفیرشاہین اور جنرل سیکرٹری ندیم اختر آرائیں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملکی معیشت کو کسی قسم کا نقصان پہنچائیں تاہم اگر مال بردار ٹرانسپورٹ کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو ہم انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوںگے۔ انہوں نے بتایا کہ کشمور کے قریب 11 ڈرائیوروں کے اغوا سے پاکستان بھر کی ٹرانسپوررٹ برادری میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے، ٹرک، مال بردار ٹرالرزڈرائیوروں اور ان کے اسٹاف کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا ہے۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حنیف محمد ٹرافی کے تیسرے راؤنڈ کا شیڈول بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تبدیل کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق تیسرے راؤنڈ کے میچز بدھ 10 ستمبر کے بجائے اب جمعرات 11 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ یہ فیصلہ بہاولپور، کراچی، ملتان اور رحیم یار خان میں بارش کے امکانات کے باعث کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تیسرے راؤنڈ کے چھ میچز اب نئے شیڈول کے تحت کھیلے جائیں گے۔ گروپ اے کے میچز میں حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس رحیم یار خان میں...
لاہور: کسٹمز حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون قبضے میں لے لئے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزم دبئی سے ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز Ek 622 سے لاہور پہنچا تھا۔ شک گزرنے پر کسٹمز حکام نے مسافر کا سامان چیک کیا تو بڑی تعداد میں موبائل فونز برآمد ہوئے۔ موبائل فونز پر 57 لاکھ سے زائد ڈیوٹی واجب الااد تھی، مسافر محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری افسران، اہم حکومتی شخصیات اور عام شہریوں کا ذاتی اور حساس ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت کیے جانے کا انکشاف سامنے ہو ہے جس نے ملک میں سکیورٹی اور پرائیویسی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں پاکستانیوں کا تفصیلی ذاتی ڈیٹا—جس میں موبائل نمبر، ایڈریس، شناختی کارڈ کی کاپی، کال ریکارڈز، موبائل کی لوکیشن اور بیرونِ ملک سفر کی تفصیلات شامل ہیں—انٹرنیٹ پر معمولی قیمتوں پر فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر موجود کئی ویب سائٹس صرف چند سو یا ہزار روپے کے عوض اہم اور حساس ڈیٹا فراہم کر رہی ہیں۔جیساکہ موبائل لوکیشن: 500 روپے، کال ریکارڈ اور ڈیٹا ہسٹری: 2,000 روپے،...
پاکستان کے سابق کرکٹرز نے زور دیا ہے کہ ایشیا کپ کے دوران قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، تاہم بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ ایونٹس کے حوالے سے سابق کھلاڑیوں نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف سے متعلق الزامات، پی سی بی کا قانونی کارروائی کا اعلان سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہمارے دور میں ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ زیادہ کھیلی جاتی تھی۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں ہر حال میں پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ ’یہ ٹیم ابھی بننے کے مرحلے میں ہے اور امید ہے...
کراچی: رواں سال کے قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات مکمل ہونے اور امریکا، چین سمیت بڑے ممالک کی پاکستان کو اپنی معاشی ترجیحات میں شامل کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کمزور رہا۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چین سے 8.5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری معاہدوں اور عالمی مالیاتی اداروں کی پاکستان میں بڑھتی دلچسپی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا۔ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں فی بیرل 87 سینٹ سے 1.32 ڈالر تک کمی سے درآمدی بل میں ممکنہ کمی نے بھی روپے کو مضبوط کیا۔ آئی ایم ایف سے آئندہ ماہ ایک ارب ڈالر کی قسط منظور ہونے کی توقع اور ڈالر اسمگلنگ کے...
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔ کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان...
خیبرپختونخوا میں رواں برس کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 138 عام شہری شہید ہوگئے۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں 351 ملزمان نامزد، 32 ہلاک جبکہ 5 گرفتار ہوئے۔ مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کلاؤڈ برسٹ: 411 جاں بحق، 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے، علی امین گنڈا پور رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے واقعات میں 138 عام شہری شہید، 352 زخمی ہوئے، رواں سال صوبہ بھر میں 79 پولیس اہلکار شہید جبکہ 130 زخمی ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ دہشتگردی کے 129 واقعات رپورٹ ہوئے...
کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ڈیڑھ سال کے عرصے میں منعقدہ ہونے والا پہلا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ختم ہوگیا اور ایجنڈے میں شامل کسی بھی آئٹم پر بحث نہیں ہو سکی۔ اجلاس میں صرف 5 اراکین شریک ہوئے جبکہ سینیٹ کی اراکین کی تعداد اس وقت 14 ہے، سینیٹ کل 17 اراکین پر مشتمل ہوتی ہے۔ شریک ہونے والے اراکین میں ڈپٹی چیئر سینیٹ ڈاکٹر جمیل احمد، وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر تنویر خالد اور ڈاکٹر کمال حیدر شامل تھے جو اجلاس کا کورم پورا نہ ہونے کے سبب واپس چلے گئے۔ وفاقی سیکریٹری تعلیم یا وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا کوئی نمائندہ تک اجلاس میں...

چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزی
چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
ایف آئی اے امیگریشن نے طورخم بارڈر پر اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو 25 افغان پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے خیبر نے کارروائی کے دوران افغان شہری کو 25 پاسپورٹس کے ساتھ گرفتار کیا اور ملزم کی شناخت سبحان اللہ کے نام سے ہوئی اور ان کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے پاسپورٹس کولڈ ڈرنکس کے کینز میں چھپائے ہوئے تھے تاکہ چیکنگ سے بچا جا سکے تاہم مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ان پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے بھی لگے ہوئے تھے جو کہ سمگلنگ کی کوشش کو واضح کرتی ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے...

ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبے ہونے چاہیے، بانی سے ملاقات ہو تو کردار ادا کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور
ملک میں صدارتی نظام اور نئے صوبے ہونے چاہیے، بانی سے ملاقات ہو تو کردار ادا کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی اور کہا کہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہو نا چاہیے، بانی پی ٹی آئی بھی صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں، بانی پی ٹی آئی صدارتی انتخاب کے امیدوار ہوں گے تو ملک بھر سے جیتیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نئے صوبوں کی حمایت کی اور کہا چھوٹے صوبے ہوں گے تو گورننس بہترین ہو گی،...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق امیگریشن حکام نے کارروائی کے دوران ایک مسافر کو پکڑا جس کے قبضے سے 25 افغان پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے یہ پاسپورٹ کولڈ ڈرنکس کے کین میں چھپا رکھے تھے جبکہ ان تمام پاسپورٹس پر تاجکستان کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کا تعلق افغانستان کے شہر جلال آباد سے ہے، جسے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے...
کراچی: پاکستان کے معروف بینکار اور دانشور سراج الدین عزیز کی نئی کتاب کارپوریٹ سکسیس: انگیجڈ لیڈرشپ – انسائٹس اینڈ اسٹریٹجیز (Corporate Success: Engaged Leadership - Insights & Strategies) کی تقریبِ رونمائی کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ملک کے ممتاز کاروباری رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اس کتاب کو کارپوریٹ لیڈرشپ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو سمجھنے اور ان پر قابو پانے کی ایک اہم کاوش قرار دیا۔ سراج الدین عزیز نے اس کتاب میں اپنے طویل پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں ایسی حکمتِ عملیاں پیش کی ہیں جو شمولیت، اخلاقیات اور استقامت پر مبنی ہیں، اور جنہیں وہ آج کی کارپوریٹ دنیا کے...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے 2 ستمبر 2025 تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف ڈسکوز میں گرڈ اسٹیشنز اور سینکڑوں فیڈرز متاثر ہوئے، تاہم بڑی حد تک بجلی بحال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 85 فیڈرز مکمل اور 6 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ گیپکو کے 10 گرڈ اور 87 متاثرہ فیڈرز میں سے 82 مکمل اور 5 جزوی طور پر بحال ہوگئے۔ لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 62 متاثرہ فیڈرز میں سے 43 جزوی طور...
سیکیورٹی فورسز شمالی وزیرستان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گردوں کو جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوراج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے ایک اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیر ستان میں پولیس چیک پوسٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں...
امریکا کے فورٹ مورگن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے پرواز کے دوران فضا میں ہی آپس میں ٹکرا گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک تصادم اُس وقت پیش آیا جب دونوں طیارے ایئرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ دونوں چھوٹے طیاروں میں دو، دو افراد سوار تھے حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوگیا۔ تاہم عینی شاہدین اور ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ ایک زخمی نے اسپتال پہنچنے کے بعد دوران علاج دم توڑ دیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں ایک اور زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ مقامی میڈیا کی ویڈیو...
کوئٹہ: بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر 31 اگست 2025ء کو 44 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 77 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حادثات ژوب اور خضدار کی شاہراہوں پر رپورٹ ہوئے، جہاں بالترتیب 11 اور 10 ٹریفک حادثات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق قومی شاہراہ این-50 ژوب پر 11 حادثات میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ این-25 خضدار پر 10 حادثات میں 15 افراد زخمی ہوئے۔ اسی طرح این-25 مستونگ پر 4 حادثات میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ قومی شاہراہ این-25 قلات،این-50 زیارت، ژوب اور این-65 سبی پر دو، دو حادثات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے۔ مزید برآں، قومی...
کراچی: ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بیشترکاٹن زونز میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے کاٹن ایئر 2025-26کے دوران ملک میں کپاس کی بہترین پیداوار کاخواب ایک بار پھر پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی فصل متاثر ہونے کے ساتھ پنجاب بھر کے کاٹن زونز میں زیر زمین میٹھے پانی کے حامل علاقوں، سندھ کے بعض کاٹن زونز میں وائرس حملے کی اطلاعات زیرگردش ہیں لہذا کپاس کی فصل کو پہنچنے والے نقصانات کا درست اندازہ سیلاب اور بارشوں کے بعد ہی ممکن ہوسکے گا۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پنجاب اور سندھ کے...
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 30 اگست سے اب تک ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدئی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق صوبے میں ہونے والی بارش، اربن اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون اور زخمیوں میں ایک مرد، ایک خاتون اور 3 بچے شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بارش اور اربن فلڈنگ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 6 گھروں...
خیبرپختونخوا کابینہ کی قانون ساز کمیٹی نے تاریخی کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی، جس کے بعد اب یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش ہو کر قانون بننے کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلاش ایک نایاب، قدیم اور مقامی قبیلہ ہے جو شمالی پاکستان کے ضلع چترال کی پہاڑی وادیوں میں صدیوں سے آباد ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیا کیلاش سروے منظر عام پر: ’مستقبل میں کیلاش لڑکوں کو شادی کے لیے لڑکی نہیں ملے گی‘ یہ برادری اپنی جداگانہ آریائی تہذیب، کثیر خدائی مذہب، مخصوص زبان اور رنگا رنگ تہواروں کے باعث دنیا بھر میں نمایاں پہچان رکھتی ہے۔ بلو وینز پروگرام کے مینیجر اور اس قانونی مسودے کے شریک مصنف قمر...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ میں سپر فلڈ آیا تو کچے کا سارا علاقہ زیرِ آب آ جائے گا، اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کچے کے علاقے کو خالی کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت راوی اور تریموں کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے۔ اگرچہ امید کی جا رہی ہے کہ پانی اتنی شدت کے ساتھ نہیں بڑھے گا، لیکن حکومت نے 9 لاکھ کیوسکس تک کے ممکنہ سپر فلڈ کے لیے پیشگی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید مون سون کا انتباہ: دریاؤں میں طغیانی اور شہری سیلاب...
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے خبر دی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں ہونے والے آئندہ کواڈ سمٹ میں شرکت کے لیے دورۂ بھارت کا فیصلہ منسوخ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ دنوں میں بھارت اور امریکا کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ نے روسی تیل خریدنے پر بھارت پر تعزیری محصولات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھا۔ یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 4 فون کالز مسترد کردیں، جرمن اخبار کا دعویٰ نیویارک ٹائمز کی ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کو یقین دلایا...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات کیلئے اہم پرفارما جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے فارم پر دینا لازم ہوں گی، فریقین کے لیے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کرانا لازم قرار دیا گیا ہے، ایف آئی آر نمبر، تھانہ، پوسٹمارٹم نتائج پرفارما میں دینا ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارمار میں شامل کرنے ہوں گے، ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ سب فارم پر درج ہوگا۔ اس کے علاوہ پوسٹمارٹم کا دن اور وقت بھی پرفارما پر بتانا ہو گا، فرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی پرفارما پر درج ہو گا۔ ججز کیس کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحے کے پرفارما سے دیکھ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ Historic rise in River Ravi’s water level, flow between 211,330–219,760 cusecs. On CM Maryam Nawaz’s instructions, rescue & relief operations are in full swing. Ministers and MPAs on ground, over 20,000 people evacuated in 24 hours. pic.twitter.com/gNqF9oaoB1 — PMLN (@pmln_org) August 29, 2025 انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں...
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ سڑکوں کی خرابی بھی حادثات کی ایک وجہ ہے، بدقسمتی ہے کہ برسات کے بعد سڑکیں خراب ہوتی ہیں، قوانین کی خلاف ورزی پر ہیوی ٹریفک کے صرف چالان نہیں کیے جاتے، مقدمات بھی کیے جاتے ہیں اور گاڑیاں بھی بند کی جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئینی بینچز کے سربراہ جسٹس کے کے آغا سے ملاقات کے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس کا ہیوی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن سے ہمدردی کا تاثر درست نہیں ہے، پولیس کی تربیت متاثرین کی مدد کے لئے ہوتی ہے، پولیس نے جتنی ہیوی گاڑیاں بند...
ہالی وڈ کی معروف پاپ سنگر برٹنی اسپیئرز ایک بار پھر اپنی متنازع انسٹاگرام پوسٹ کے باعث موضوعِ بحث بن گئیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 43 سالہ برٹنی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ صرف لمبے کالے جوتے پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے اور گلوکارہ نے کوئی لباس نہیں پہنا ہوا ہے۔ برٹنی نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں دیا اور کمنٹس بھی بند کر دیے۔ جس کے بعد سے گلوکارہ کی ذہنی کیفیت اور صحت پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلی بار نہیں جب برٹنی اپنی کسی پوسٹ پر بحث کا باعث بنی ہوں۔ اپنی اس متنازع ترین پوسٹ کے بعد برٹنی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی اور اس میں بھی...
محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 15 اگست سے جاری بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 406 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں 131 مرد، 167 خواتین اور 108 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 245 بتائی گئی ہے، جس میں 121 مرد، 92 خواتین اور 32 بچے شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: 25 اور 26 اگست کو موسلادھار بارش سے کون کون سے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ؟ مالی نقصان کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ کے مطابق، مجموعی طور پر 2810 گھر متاثر ہوئے ہیں، جن میں...
پشاور: پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3526 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھروں کو مکمل طور پر منہدم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع...
سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ برف سے ڈھکا ہوا براعظم انٹارکٹکا اور اس کے گرد واقع جنوبی سمندر تیز اور اچانک تبدیلیوں کا شکار ہیں، جن کے اثرات نسلوں تک پوری دنیا پر پڑیں گے۔ تحقیق کے مطابق 2014 کے بعد سے سمندری برف تیزی سے کم ہو رہی ہے، اب اس کی شرح کمی آرکٹک کے مقابلے میں دوگنی ہے۔ برف پگھلنے سے سمندری لہریں گلیشیئرز کو مزید نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ شاہی پینگوئن سمیت کئی انواع کے جانوروں کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔ مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش، گلیشیئرز پھٹنے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری برف کے تیز پگھلاؤ نے گہرے سمندری کرنٹس کو بھی...
دنیا کے 140سے زائد ممالک کے 4 سو سے زائد مقامات کی سیر کی خواہش رکھنے والوں کے خوابوں کو اب گولڈن پاسپورٹ کے ذریعے عملی جامہ پہنایا جا سکے گا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گولڈن پاسپورٹ آپ کو سمندر میں کروز پر رہنے کی سہولت میسر کریگا مگر یہ سہولت سستے داموں دستیاب نہیں ہوگی۔ ہوریزون اینڈلس ایک نوتشکیل شدہ سی ایٹ ریزیڈنٹ پروگرام ہے جس کے تحت تمام مہمانوں کو کروز جہازوں کے بیڑے پر زندگی کا بھر پور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔ یہ تقریباً 75ہزار پاﺅنڈ سے پیکیج شروع کریگا، گولڈ پاسپورٹ رکھنے والے مہمان چار سو سے زائد مقامات کی سیر کر سکیں گے جبکہ ایک سفر کے دوران تین...
شوبز… روشنیوں، رنگوں اور دل لبھانے والے خوابوں کی دنیا، جہاں ہر آنکھ میں چمک اور ہر دل میں فتح کا جنون ہوتا ہے، مگر یہ تخت و تاج ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا لیکن اس چمکتی دمکتی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف اپنی خوبصورتی اور دلکش شخصیت سے دلوں کو مسحور کر دیتے ہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری، فنی مہارت اور کردار میں ڈوب جانے کی صلاحیت سے فلمی تاریخ میں امر ہو جاتے ہیں۔ یہ اداکار پردہ سیمیں پر ایک جادو سا بکھیر دیتے ہیں، جہاں ہر مکالمہ اور ہر جذباتی لمحہ ناظرین کے دل میں نقش ہو جاتا ہے۔ ان کی اداکاری میں وہ سچائی اور جان ہوتی ہے جو...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اور موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیٹ و آنتوں کی بیماریوں، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق صرف ڈائریا کے 11 اضلاع سے 2 ہزار 506 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں دیر لوئر سے سب سے زیادہ 823، سوات سے 591، بونیر سے 319 اور باجوڑ سے 262 کیسز شامل ہیں۔ دیگر اضلاع میں بھی درجنوں کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خونی پیچش کے 116 مریض جبکہ ملیریا کے 123 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے...
شہر اقتدار میں ساڑھے چار سالوں میں ریپ کے 567کیسز رپورٹ ہوئے ،تفصیلات سینیٹ میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021سے 20جون 2025تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 کیس رپورٹ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا...

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
سٹی 42 : آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے المناک واقعہ مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے باعث ایک ہی گھر کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے چار بچے شامل ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی رپورٹ کے مطابق حالیہ...

مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ؛صوبائی حکومت کو ہر طرح کی سپورٹ مہیا کی جائے گی ؛ گورنر خیبرپختونخواہ
سٹی 42: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، جو سپورٹ صوبائی حکومت کو درکار ہوگی اسے مہیا کی جائیگی، وزیراعلیٰ سندھ ،گورنر اور بلوچستان کے گورنر کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی پر شکرگزار ہوں ۔ سندھ پر جب مشکل ٹائم آیا تو کبھی ہماری حکومت نے سپورٹ نہیں کیا،خیبرپختونخوامیں سیلاب متاثرین کیلئے تعاون کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ سندھ مرا دعلی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری کا مشکور ہوں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مانسہرہ کاغان میں...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج...
—تصاویر بشکریہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کی ہیں جبکہ پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر 2 طالبات نے حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی طالبہ لائبہ انصاری بنت محمد عاصم عبدالعزیز رول نمبر 219251 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سیدہ عنزیلہ حیدر...

امیر مقام کاسیلاب سے متاثرہ بونیر کا دورہ ، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
بونیر (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے سیلاب سے متاثرہ ضلع بونیر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ یہ دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کیا گیا، جنہوں نے متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی شروع کر رکھی ہے۔ انجینئر امیر مقام نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ قوم کو یکجہتی کے ساتھ متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔” وفاقی وزیر کے مطابق بونیر میں کئی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔...
اے آئی چیٹ بوٹ کے مشورے پر بھروسہ کرنے والا اسپینش انفلوئنسر جوڑا پرواز سے محروم ہوگیا۔ اسپین کے مشہور ٹک ٹاکرز میری کالڈاس اور الیخاندرو سید نے دعویٰ کیا کہ انہیں پورٹو ریکو کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا کیونکہ انہوں نے ویزے سے متعلق معلومات ایک مصنوعی ذہانت چیٹ بوٹ سے حاصل کی تھیں جو غلط ثابت ہوئیں۔ کالڈاس کا کہنا تھا کہ میں نے چیٹ بوٹ سے پوچھا تو جواب ملا کہ پورٹو ریکو کے لیے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں عام طور پر بہت تحقیق کرتی ہوں لیکن اس بار چیٹ بوٹ سے پوچھا اور اس نے کہا کوئی ضرورت نہیں۔ ٹک ٹاک پر 60 لاکھ سے زائد بار دیکھی جانے...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلابوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں روح فرسا اضافہ رپورٹ کیا جا رہا ہے۔ 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق بونیر ضلع میں سیلاب کے کئی واقعات میں اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 120 ہو گئی ہے۔ بونیر کا کلاؤڈ برسٹ اور فلیش فلڈ انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مقامی شہری سیلاب اور حادثات کے متعلق مسلسل تازہ ترین صورتحال کے متعلق اطلاعات پوسٹ کر رہے ہیں۔ ڈالر سستا ہوگیا Waseem Azmet
— فائل فوٹو موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کتنی ہلاکتیں اور کیا تباہی ہوئی؟ پی ایم ڈی اے نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں 30 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 25 جزوی طور پر اور 5 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔ متاثرہ اضلاع یہ حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، جن میں باجوڑ اور بٹگرام سب سے زیادہ...
اقوام متحدہ نے اسرائیل اور روس کو خبردار کیا ہے کہ ان کی افواج کو جنگی تنازعات میں جنسی جرائم میں ملوث جماعتوں کی فہرست میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے خلاف قابلِ اعتبار شواہد موجود ہیں جن میں فوجی اور سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جنسی تشدد، جنسی اعضا پر تشدد، زبردستی برہنہ کرنے اور بار بار تلاشی لینے جیسے ذلت آمیز اقدامات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد ایک حراستی مرکز میں فلسطینی قیدی پر تشدد کرنے کے الزام میں پانچ فوجیوں پر مقدمہ چلایا، جن میں ایک واقعے میں قیدی کو تیز دھار چیز سے...
دہلی واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کی ای ووٹر لسٹ تک رسائی کو فرضی واڑا کا پختہ ثبوت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ "جب بھی جی چاہے نئی دنیا بسا لیتے ہیں لوگ، ایک چہرے پر کئی چہرے لگا لیتے ہیں لوگ"۔ ساحری لدھیانوی کے مشہور گیت میں شامل یہ ابتدائی مصرعے آج کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے ایک پریس کانفرنس کے دوران سنائے۔ انہوں نے مذکورہ بالا مصرعوں کو الیکشن کمیشن کی کارگزاریوں سے جوڑ دیا اور بتایا کہ الیکشن کمیشن "ووٹ چوری" کے مقصد سے کئی کئی چہرے لگا رہا ہے۔ کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ ووٹر لسٹ کو لے کر جس طرح کے انکشافات...
فتح پور میں 11 اگست کو اسوقت پُرتشدد تصادم ہوا جب مختلف ہندوتوا تنظیموں کے ہجوم نے آبو نگر میں ایک صدیوں پرانے مقبرے پر دھاوا بول دیا، اس پر بھگوا جھنڈے لہرائے، اندر ہندو رسومات ادا کیں اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں قبروں میں توڑ پھوڑ کی۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش میں فتح پور کے آبو نگر علاقے میں ایک مقبرے کی توڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ تاہم بتایا گیا ہے کہ اس جگہ کے اردگرد ایک کلومیٹر کے دائرے کو بیریکیڈز لگا کر گھیر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ فرقہ وارانہ کشیدگی کو روکا جا سکے۔ منگل کو پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی شاندار تقریبات کا آغاز دبئی ایکسپو سٹی کے دبئی ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگیا۔ یہ تاریخی موقع "امارات لوز پاکستان" اور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (پی اے ڈی) کے اشتراک اور دبئی پولیس کے تعاون سے منعقد ہو رہا ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا جشنِ آزادی پاکستان قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے اس موقع پر یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 60 ہزار سے زائد افراد اس میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے رجسٹر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے تمام صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق...
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
کراچی: پولیس نے کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں ملنے کے معاملے پر 17 روز بعد مقتول ساجد کے اہل خانہ کو مقتولہ ثنا کی تدفین کی اجازت دے دی۔ مقتول ساجد کی والدہ نے کہا کہ ہمیں انصاف چاہے، حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے، ہمارے بیٹے اور بہو کو بے گناہ قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہو ثنا کی تدفین مسلم طریقے سے کریں گے، پولیس نے اب تک اس کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ مقتول ساجد کی والدہ نے مطالبہ کیا کہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ پولیس سے اجازت ملنے کے بعد مقتول ساجد کے ورثا...
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد...
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف رپورٹ ہونے والے جرائم میں سب سے زیادہ اغوا اور جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے مگر ان میں سزا پانے والے مقدمات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کے 68 اور جنسی تشدد کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے مگر چالان جمع ہونے کے باوجود بیشتر مقدمات یا تو زیر سماعت ہیں یا زیر تفتیش جبکہ سزا پانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت حاصل شدہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں بچوں کی...
واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔ یہ الزامات امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں لگائے گئے ہیں، جو رواں سال مختصر شکل میں پیش کی گئی اور اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ممالک جیسے ایل سلواڈور کو تنقید سے بچایا گیا۔ رپورٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔ برطانیہ میں تین کم عمر لڑکیوں کے قتل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے غلط طور پر ایک مہاجر کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی...
مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ژوب میں مزید تین دہشتگردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ، حکومت کی حمایت سے آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ خوارج کے ناپاک عزائم سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور ترقی کے دشمنوں کو کبھی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔ ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا...
کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست 2025ء ) خلیجی ملک کویت نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیج تعاون کونسل (GCC) ممالک میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن کو ویزہ آن ارائیول کی سہولت دیدی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک حالیہ اعلان میں کہا کہ جی سی سی ممالک میں مقیم غیرملکی باشندے کویت میں داخل ہوتے وقت ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس فیصلے کے تحت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر اور بحرین میں اقامتی اجازت نامے کے حامل غیر ملکی شہری اب کویت میں ویزہ آن ارائیول خدمات کے اہل ہیں، اس سے پہلے جی سی سی ریزیڈنسی کارڈ کے حامل...
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔ ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے، جو ایک سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، اتوار کے روز امریکی سیاسی اور عسکری قیادت کے سینئر اراکین اور پاکستانی کمیونٹی سے اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ یہ سرگرمیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’کسی بھی بھارتی جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔‘‘ پاکستانی آرمی چیف نے کہا کہ...

پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری قوم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور ملکی ترقی میں ان کے کلیدی کردار کو سراہتی ہے۔ انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو پاکستان میں اقلیتوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکھ، عیسائی، ہندو، پارسی سمیت تمام اقلیتوں کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اقلیتوں کی قومی خدمات کو ملک کا قیمتی اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے شہدا اقلیتوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا۔ مزید پڑھیں: حکومت بلوچستان کا ’ہنگلاج ماتا مندر‘ کو عالمی ٹورازم...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ الحمدللہ ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دئیے گئے ہیں۔ 50 ہزار طلبہ پہلے ہی اپنے ہونہار سکالر شپ سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔ مزید 30 ہزار ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ اس کی تعداد مزید بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ سال سے ہونہار سکالر شپ پروگرام 67 فیوچر پروف ڈسپلنز...
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ پروگرام سے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو پھلنے پھولنے اور اڑان کے لیے پر دیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کے لیے ہونہار سکالر شپ کا پورٹل ایک بار پھر سے کھول دیا گیا۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ " ایکس " پر طلبہ کے نام پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلبہ آپ کے خواب صوبے کے مستقبل کی دھڑکن ہیں، الحمدللہ، ہونہار سکالرشپ...
سندھ حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوگئے، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور حالیہ حادثے و پرتشدد واقعات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ یہ ملاقات کمشنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں شرکت کی۔ حکومت سندھ اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات، حادثے اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کمشنر ہاؤس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حاجی یوسف اور جام عالم کی قیادت میں...
سٹی 42 : آرمی چیف سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، مقبوضہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ جیسا کے قائد اعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی "شہ رگ" ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، اور پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ان خیالات کا اظہار آرمی چیف سید عاصم منیر نے دورہ امریکہ کے دوران نے پاکستانی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں ہونہار سکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو سکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنےاسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے...
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔ اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔ مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ...

یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں چکن گونیا کا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ حکام کے مطابق صرف ایک ماہ میں 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی حکام نے مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مچھر مار اسپرے کیا جا رہا ہے اور کھلے مقامات سے ایسے برتن ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے جن میں پانی جمع ہو کر مچھروں کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے۔ صحت کے حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے اقدامات کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری اسپتال جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ...
اسلام آباد: پاکستان نے 58ویں یومِ آسیان کی رنگا رنگ تقریبات میں بھرپور شرکت کی، جن میں پاکستان کے ثقافتی ورثے کو نہایت خوبصورتی سے پیش کیا گیا۔ تقریب نِفٹی سفئیر انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائن کے اشتراک سے منعقد ہوئی، جہاں طلبہ نے موسیقی، رقص اور روایتی فنون کے ذریعے پاکستان کی تہذیبی روایات کو اجاگر کیا۔ تقریب کا مقصد پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، سیاسی تعاون اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دینا تھا۔ تقریب میں آسیان رکن ممالک کے سفرا نے بھی شرکت کی، جن کی قیادت میانمر کے سفیر اور اسلام آباد میں آسیان کمیٹی کے چیئرمین ونا ہان نے کی۔ وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ...
اپنے ایک بیان میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ مختصر وقفوں کے علاوہ آمد و روانگی کی پروازیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا...

اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی
سیالکوٹ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 09 اگست 2025ء ) ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ اللہ کہ لاٹھی بے آواز ہے، پورا پاکستان جانتا ہے میں 60 ہزار ووٹوں سے جیتی اور خواجہ آصف کو ذلت آمیز شکست ہوئی، لیکن اے ڈی سی آر نے بری طرح ہارنے والے خواجہ آصف کو جعلی فارم 47 بنا کر بتا دیا، اب اے ڈی سی آر اللہ کی پکڑ میں ہے اور خواجہ آصف بھی اللہ کی سزا سے نہیں بچے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے مبینہ طور پر قریبی مانے جانے والے اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری پر تحریک انصاف کی بزرگ خاتون رہنما ریحانہ ڈار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹر بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کی ہیں۔پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں بحریہ کالج کارساز کی طالبہ فاطمہ صدیقی بنت محمد خالد رول نمبر 520050 نے ٹوٹل 1100 میں سے 1021 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔دوسری پوزیشن بھی بحریہ کالج کارساز کی طالبہ منزہ خان بنت مبشر حسن رول نمبر 520062 نے 1016نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی جبکہ کالج آف ایمرجنگ ٹیکنالوجیزکی طالبہ انوشہ نوید بنت...
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک نہیں سکتی۔ قاسم اور سلیمان کے پاس نائیکوپ موجود نہیں، انہوں نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزا کے لیے اپلائی کیا۔ راولپنڈی میں عدالت پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ان کے خلاف متعدد مقدمات چل رہے ہیں اور ضمانت ملنا ممکن نہیں ہے۔ قتل کیس میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ سیاسی انتقام نہیں ہونا چاہیے، خواجہ سعد رفیق انہوں نے بتایا کہ یہ تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ ان کا جرم صرف عمران...
برطانیہ کے مشہور گلوکار اور ’بلیک سبتھ‘ بینڈ کے بانی اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لندن کے رجسٹری آفس میں جمع کرائی گئی ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں درج ہے کہ اوسبورن کو ’’گھر سے باہر کارڈیک اریسٹ ہوا جبکہ انہیں شدید مایوکارڈیل انفارکشن، کورونری آرٹری ڈیزیز اور پارکنسنز کے مرض کے ساتھ آٹونومک ڈسفنکشن‘‘ کا سامنا تھا، جنہیں موت کی مشترکہ وجوہات قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اوسبورن کی بیٹی ایمی اوسبورن نے یہ دستاویز نیویارک ٹائمز کو جمع کرائی تھی جنہوں نے اس خبر شائع کیا۔ یاد رہے کہ اوزی اوسبورن 22 جولائی کو...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان...
اسکرین گریب کراچی کے علاقے لانڈھی میں موجود ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کے باعث فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی۔آگ بجھانے کے لیے شہر سے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آگ کو لگے 3 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا ہے۔ ریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی، زخمی فائر فائٹر دم توڑ گیاکراچی کے علاقے احسن آباد میں فیکٹری کی آگ بجھانے کے دوران شدید زخمی ہونے والا فائر فائٹر دم توڑ گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے اور فیکٹری سے ملازمین کو نکالا جا...
کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ بے قابو ہو گئی جب کھ چھتیں اور دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آگ متاثرہ فیکٹری سے متصل سیمنٹ فیکٹری کی چھت تک پھیل چکی ہے۔ آگ کے بے قابو ہونے سے 5 منزلہ فیکٹری کی عمارت کی کچھ چھتیں بھی بیچ سے منہدم ہو گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فیکٹری کی ایک ملازمہ کو سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی۔ دریں اثنا آگ...
این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت سے پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں برس سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 19 ہوگئی۔ این آئی ایچ ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے رہائشی پانچ ماہ کے بچے کو پولیس کو تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد صوبے سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ملک بھر سے سال 2025 کے دوران رپورٹ...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے وفاقی دارالحکومت میں پٹواریوں کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر سٹیٹ کونسل اور ضلع انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ مجھے سب پتہ ہے کہ اداروں میں پیسے کیسے بٹورے جاتے ہیں۔ہمارا کونسا جج کرپٹ ہے میں اچھے طریقے سے جانتا ہوں، ان کا بس نہیں چلتا، نہیں تو یہ رشوت کو قانونی طور پر لاگو کر دیں۔ پٹوارخانوں میں مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی کی تفصیلات پرمشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی رپورٹ آگئی ہے میں نے...