2025-11-05@07:40:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1410

«موجودگی کی اطلاع»:

(نئی خبر)
    لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع دینے پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے کار کی موومنٹ کا ٹریکرز لاگ مانگ لیا۔پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس  کیلئے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔چند روز قبل ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گاڑی کی برآمدگی کیلئے  ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 12 فروری 2025ء سے 30 ستمبر تک 10,780 مقدمات نمٹائے گئے، 3,264 مقدمات کے ڈویژن بنچز نے فیصلے کئے، سنگل بینچز نے 7,516 مقدمات نمٹائے، 700 مقدمات پر نامکمل فائلنگ کی وجہ سے اعتراض عائد کر رکھے ہیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے 1,511 مقدمات نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 1,299،...
    صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ...
    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر کے 20 نکاتی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے صمود فلوٹیلا پر حملے کیخلاف جمعے کو ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا۔ جے یو آئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی فارمولا مسترد کرتے ہیں، فلسطینیوں کے خلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل بروز جمعہ تمام ضلعی ہیڈ کواٹرز میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مظاہروں میں صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ جے یو آئی کے رہنما عبدالغفور حیدری نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری کردی گئی۔ رپورٹ یکم ستمبر سے30 ستمبر تک کی جاری کی گئی ہے، چیف جسٹس سردارمحمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر107کیسز کا فیصلہ کیا جسٹس محسن اخترکیانی نے54،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے45کیسز نمٹائے،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے1،جسٹس ارباب محمد طاہر نے 66کیس نمٹائے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 49،جسٹس خادم حسین سومرو نے 31 کیسز نمٹائے، جسٹس محمد اعظم خان نے 228،جسٹس محمد آصف نے 162کیسز نمٹائے،جسٹس انعام امین منہاس نے ستمبر کے ایک ماہ میں348 کیسز نمٹائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔علاوہ ازیں، پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دے گی اور ملک میں...
    ویب ڈیسک :جماعت اسلامی نے غزہ صمود فوٹیلا پر حملے کے خلاف کل ملک بھر میں بھرپور احتجاج کا اعلان کردیا، صہیونی درندگی کے خلاف 4 اکتوبر کو لاہور میں مارچ ہوگا۔  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ امن معاہدے میں صرف اسرائیل کو تحفظ فراہم کیا گیا، مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی دہشتگردی نے دنیا کے امن کو تباہ کردیا،اسرائیل کوانسانوں کوقتل کرنےاوربمباری قحط کالائسنس ملا ہواہے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے  انہوں نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو نسل کشی کی اجازت دیتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کے بنیادی فریق فلسطینیوں کو درمیان میں رکھا ہی نہیں گیا، اسرائیل کو تحفظ فراہم...
     اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جبری گمشدگی کے کیسز میں ان کیمرہ بریفنگ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ  ایسا افسر جو حقائق سے واقف ہو، عدالت میں پیش ہو۔ یہ احکامات جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت کے تحریری حکمنامے میں جاری کئے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ورجینیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکا کی ’’توہین‘‘ ہو گی۔ ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو،جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خیالات اور جنگوں کو سلجھانے کے مسئلے پر ایک کتاب لکھی ہو گی،نوبل انعام کسی مصنف کو ملے گا، دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔ ٹرمپ نے غزہ تنازع کے خاتمے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈنے سندھ کے ضلع خیرپور میں بٹریزم ایسٹ- ون کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دیے گئے نوٹس میں کیا گیا۔نوٹس میں کہا گیا کہ او جی ڈی سی ایل، جو بٹریزم ایکسپلوریشن لائسنس کی آپریٹر ہے اور 95 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) 5 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی حامل ہے نے ضلع خیرپور، سندھ میں واقع بترسم ایسٹ-ون کنویں سے گیس/ کنڈینسیٹ دریافت کی ہے۔و جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ یہ کنواں 30 جون 2025 کو...
    سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔ محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں...
    اگر مجھے امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی توہین ہو گی: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کئی جنگی تنازعات حل کرنے کے لیے ان کے خود ساختہ کردار پر انہیں امن کا نوبل انعام نہ ملا تو یہ امریکہ کی “توہین” ہو گی۔ٹرمپ نے ورجینیا کے کوانٹیکو میں اعلیٰ امریکی فوجی کمانڈروں کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “کیا آپ کو نوبل انعام ملے گا؟ بالکل نہیں۔ وہ یہ انعام کسی ایسے شخص کو دے دیں گے جس نے خاک بھی کچھ نہ کیا ہو۔ یہ ہمارے ملک کی بہت بڑی توہین ہو گی۔”ٹرمپ نے کہا، اگر حماس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے پاکستان پیپلز پارٹی خائف ہے اور اسی وجہ سے سیاسی بیانات دیے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر  اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر اتحادی کوئی معقول اور بامقصد مشورہ دیں تو ہم کیوں نہ سنیں، لیکن بدقسمتی سے یہاں سیاست کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیرونی امداد پر انحصار نہیں کر رہی، اس لیے بلاوجہ تنقید درست نہیں، کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے انتظامی معاملات میں مداخلت یا سیاسی رنگ دینا قطعی طور پر نامناسب عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں ایک چونکا دینے والا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک 65 سالہ شہری نے اپنی بیماری کو مسلسل نظرانداز کیا اور سولہ برس تک اسپتال جانے سے انکار کیا۔یہ ضد اور غفلت اس حد تک جا پہنچی کہ مریض کی گردن میں موجود رسولی رفتہ رفتہ بڑھتے بڑھتے انسانی سر سے بھی زیادہ بڑی ہوگئی۔ بالآخر جب حالات ناقابل برداشت ہوگئے تو اسے کیروو ریجنل کلینیکل اسپتال میں لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک مشکل مگر کامیاب سرجری کے ذریعے اس رسولی کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔رپورٹس کے مطابق یہ مریض روس کے شہر کیروو کا رہائشی ہے۔ وہ طویل عرصے تک علاج سے انکاری رہا اور کسی بھی قسم کے اسپتال جانے...
    آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، اور اب تنظیم نے پلان بی پر عمل کرتے ہوئے کل (یکم اکتوبر) ریاست بھر سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ کل پونچھ اور میرپور ڈویژن کے لوگ مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، اور ہم یہاں ان کی میزبانی کریں گے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے یکم اکتوبر 2025 سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا شوکت نواز میر صاحب لانگ مارچ کا اعلان کر رہے ہیں pic.twitter.com/xAdk1WVhE1 — فاراب (@faraaab804)...
    پاکستانی میوزک اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول گلوکار و اداکار عمیر جسوال نے اپنی دوسری شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنی اہلیہ کا چہرہ مداحوں کے سامنے ظاہر کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا، جس میں اہلیہ کے ساتھ تعلق کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوش قسمتی قرار دیا۔ عمیر جسوال نے لکھا کہ گزشتہ ایک سال رفاقت، محبت اور ترقی کا حسین سفر رہا ہے، جس میں ایک دوسرے کی خوشیوں اور کامیابیوں کو بانٹا۔ انہوں نے اہلیہ کے ساتھ کچھ نایاب اور دلکش تصاویر بھی شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں اور مداحوں کی جانب سے بے شمار نیک تمنائیں ملنے لگیں۔...
    راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور  656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار  568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73   گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف...
    اسلام آباد+ کراچی (خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار+ کامرس رپورٹر) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمودجہانگیری کو کام سے روکنے کا ہائیکورٹ کا حکم معطل کر دیا۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ یہ فیصلہ دے چکی کہ ایک جج کو جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ آئینی بنچ نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ تھے۔ جسٹس طارق جہانگیری سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز سپریم کورٹ پہنچے۔ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس اعجاز اسحاق، جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی سپریم کورٹ پہنچیں۔ اسلام آباد ہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔حصص یافتگان نے 11.50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی...
    سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر کام بحال نہ کرایا تو ایم کیوایم پاکستان اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے...
    راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے  رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک  راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔  مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت...
    اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سپریم کورٹ میں صحافی کے سوال پر کہا کہ حیرت کی بات ہے 34 سال بعد ڈگری منسوخ کر رہے ہیں، دنیا کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا۔ عدالت عظمیٰ میں درخواست پر سماعت سے قبل صحافی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری سے مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق سوال کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ کراچی یونیورسٹی نے آپ کی ڈگری منسوخ کر دی، کیا عدالت جائیں گے؟ جس پر جسٹس جہانگیری نے جواب دیا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ بعدازاں، سپریم کورٹ نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ معطل کر...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کو معطل کرتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی فرائض سرانجام دینے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی آئینی بینچ نے جسٹس جہانگیری کی اپیل پر سماعت کے دوران دیا۔ عدالتِ عظمیٰ نے اس معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کے الزام کا سامنا کیوں کرنا پڑ رہا ہے؟ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد تک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی یہ قرار دے چکی ہے...
    چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بیجنگ:چین کی سب میرین آئل اینڈ گیس پائپ لائنز کی کل لمبائی 10,000 کلومیٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جو دنیا میں سرفہرست ہے۔ رواں سال کے آغاز سے چین کی زیر آب پائپ لائنز کی تعمیر میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ جزیرہ ہائی نان کے پانیوں میں ڈونگ فانگ 13-3 ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ سے منسلک دو سمندری پائپ لائنز کامیابی سے فعال ہو گئی ہیں۔ چین میں خام تیل کی پیداوار کے سب سے بڑے مرکز خلیج بوہائی میں ملک کا سب سے گھنا سب میرین پائپ لائن نیٹ ورک قائم...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان نیوی وار کالج کے 55ویں اسٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پاک فوج کے افسران کے ساتھ ساتھ 15 دوست ممالک کے نیول افسران بھی شامل تھے۔ وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے وفد کو پنجاب حکومت کے اہم اقدامات، اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ فلسطینی افسران کی شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے مریم نواز نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، زراعت، روزگار، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور سمارٹ گورننس سے متعلق جاری منصوبوں پر روشنی ڈالی، جن میں1000 بستروں کا جدید کینسر اسپتال (لاہور)سرگودھا انسٹی ٹیوٹ آف...
    — فائل فوٹو اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف کے بعد وزارت خارجہ نے بھی وضاحت جاری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دفتر خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔دفتر خارجہ نے اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے ایک مخصوص فرد کے بیٹھنے سے متعلق سوالات نوٹ کیے ہیں۔ دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے لیے جس پاکستانی وفد کی سند پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے دستخط...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے رولز کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں محفوظ فیصلہ 90 روز کے اندر سنانا لازمی قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، ذرائع نے بتایا کہ اجلاس تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائی کورٹ کے ججوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے طریقہ کار اور مختلف رولز پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے 90 روز کے اندر لازمی سنانے کی تجویز شامل کی گئی ہے، کاز لسٹ میں شامل مقدمات روز نمٹانے کو جج کی...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت میں گیس صارفین کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نئے آر ایل این جی گیس کنکشنز کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے درخواستوں کی وصولی کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے اور شہری اب اپنی درخواستیں آن لائن یا دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نارمل کنکشن کی فیس 23 ہزار 500 روپے جب کہ ارجنٹ کنکشن کے لیے 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ گیس کنکشنز  پہلے آئے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیے جائیں گے، تاہم ترجیح ارجنٹ فیس والے درخواست گزاروں کو دی جائے گی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق...
    زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس...
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ کا واقعہ یمن کی راس العیسی بندرگاہ پر پیش آیا، جہاز تہران سے تیل یمن کی طرف لے کر جا رہا تھا، عملہ کے پاس آگ بجھانے کے کوئی آلات نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی بندر گاہ کے قریب بحری جہاز پر ڈرونز حملہ ہوا ہے، جہاز میں موجود پاکستانی عملہ کی جانوں کو خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں 27 پاکستانی موجود ہیں، شدید آتشزدگی سے جہاز مسلسل آگ کی لپیٹ میں ہے، عملے کو وقتی طور پر نکالا پھر زبردستی واپس جہاز میں بھیج دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ یمن کی راس العیسی...
    وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کوٹ پر لگی جنگی جہاز کی پن پر سوشل میڈیا صارفین میں بحث چھڑ گئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر دیکھ کر بعض صارفین نے کہا کہ وہ اسے بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت کے اعتراف کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ ٹرمپ نے یہ پن پہن کر مودی کو پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ ایک بھارتی صارف نے مودی کو ٹیگ کر کے لکھا کہ ’یہ بہت بڑا پیغام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور مارکو روبیو ہاتھ میں ہاتھ ڈالے خوشگوار موڈ میں نظر آئے دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ ’ٹرمپ نے...
    ہائی کورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے معاملہ پر اجلاس ہوا۔ سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال خان مندوخیل کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے طریقہ کار پر مشاورت ہوئی جب کہ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف رولز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سپریم کورٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں محفوظ فیصلے کو90 روز کے اندر لازمی سنانے اور کاز لسٹ میں شامل کیسز روز نمٹانے کو جج کارکردگی سے منسلک کرنے کی تجاویز شامل کی گئیں جب کہ تمام ممبران کو تحریری تجاویز پیش کرنے کی ہدایت بھی کی...
    جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی...
    جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کردی  ۔ جامعہ کراچی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کردی اور یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان فیئر مینز کمیٹی نے غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر تین سال داخلے اور امتحانات پر پابندی بھی عائد کی۔ جامعہ کراچی سنڈیکیٹ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں اسسٹنٹ رجسٹرار سیٹلمنٹ نے طارق محمود جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دی گئی...
    پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کی نگرانی کے لیے 38 ائیرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹمز نے کام شروع کردیا۔ سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اسموگ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران فضائی آلودگی کا معیار بتانے والے جدید نظام کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے 12ڈرون اسکواڈز اور 8 ’ای اسکواڈز‘ نے کام شروع کردیا ہے، موٹرویز کے اطراف کے 3کلومیٹر علاقے کو اسموگ فری رکھنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں ’لائٹ کوڈز‘کے استعمال سے اسموگ کی نشاندہی کی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے لیے کسانوں کو جدید مشینری فراہم کرنے کا فیصلہ...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء ) کراچی یونیورسٹی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گئی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی قانون کی ڈگری منسوخ کر تے ہوئے ان پر 3 سال کی پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے کراچی یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی گئی ہے۔ اس سلسلے مین جاری نوٹی فکیشن میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے باقاعدہ طالبعلم...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ روز پلاٹ سے ملنے والی بچے کی لاش کی شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق بچے کی شناخت حسن شاہ کے نام سے ہوئی ہے جوکہ کورنگی نورانی بستی کا رہائشی تھا، 9 سال کا بچہ 22 سمتبر کو ڈیفنس اے مارکیٹ کے قریب سے لاپتا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اپنے والد کی دکان پر آیا تھا جہاں سے وہ لاپتا ہوا تھا، بجے کے اغوا کا مقدمہ 24 ستمبر کو والد جاوید شاہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج ہوا۔پولیس کے مطابق اغوا و قتل کے شبے میں ایک شخص زیرِ حراست ہے جو کہ کورنگی کا رہائشی اور گونگا ہے جس کی وجہ سے تفتیش میں...
    اسلام آباد: جوڈیشل ورک سے روکنے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کر لیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ایڈووکیٹ منیر اے ملک کو وکیل مقرر کیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت سے درخواست دائر کی تھی جبکہ گزشتہ روز انکی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ...
    کراچی+اسلام آباد (این این آئی+خصوصی رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے موقف دیا میں نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی ہے۔ مجھے کبھی کراچی یونیورسٹی کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا ۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے ہم پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ دیکھیں گے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے موقف دیا میں نے کوئی ٹاٹی نہیں کی، کسی سیکٹر کمانڈرکے کہنے پر فیصلے نہیں کئے۔ مجھے فریق بناکر میرا موقف سن لیں۔ فریقین کے وکلا نے موقف اپنایا پہلے کیس میں ہمارے اعتراضات کا فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکےہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا۔ خبر ایجنسی
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب خالی پلاٹ سے نوعمر لڑکے کی لاش ملی جو 8 سے 10 روز پرائی بتائی جاتی ہے۔  لاش ملنے کی اطلاع پر زمان ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر دستیاب شواہد حاصل کر کے لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کے مطابق ملنے والی لاش 12 سالہ لڑکے کی ہے جس نے شلوار اور قمیض پہنی ہوئی تھی تاہم ایم ایل او کے معائنے کے بعد ہی ذیادتی دیگر معاملات کی تصدیق ہو سکے گی۔  فوری طور پر وجہ موت کا بھی تعین نہیں ہوسکا...
    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جعلی ڈگری کیس میں کام سے روک دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی اپیل سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو اپیل پر سماعت کرے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ ڈویژن بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد...
    ملیح آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں زیر تعلیم 11ویں جماعت کے ہندو طالب علم نے انسٹاگرام اور فیس بک پر پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ملیح آباد اور کاکوری میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب ایک ہندو طالب علم نے سوشل میڈیا پر پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرہ پوسٹ کیا۔ اس واقعہ سے مشتعل ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے طالب علم کو فوری طور پر نکال دیا جب کہ پولیس نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملیح آباد...
    سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر کی گئی اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ 29 ستمبر کو جسٹس طارق محمود جہانگیری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف جسٹس طارق جہانگیری کی اپیل کو نمبر الاٹ کردیا گیا خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا...
     دورِ نایاب :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے. تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سےوصولی کیلئےای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی،صارفین آن لائن ایپ کےذریعےواٹرسپلائی کنکشن اوربلوں کی ادائیگیاں کرسکیں گے۔ اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار   ریونیوجنریشن کیلئےپی ایچ ایزکےاشتراک سےایڈورٹائزمنٹزپوائنٹس کاانتخاب کیا جائیگا،ایڈمن،فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرزکی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہونگی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان 45 دن میں اصلاحات کرنے کی پابند ہونگی،14نئی قائم کردہ واسا ایجنسیاں 90 دن میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔ سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے بڑھتی ہوئی عسکری تشکیل سنگین خطرہ ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کے لیے استعمال ہونا چاہیے، عالمی امن کیلیے اختراع کو ترجیح دیناہوگی، پاکستان نے حال ہی میں عسکری شعبے میں ذمہ دارانہ کرداراداکیا۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
    سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
    —فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور نے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے والدہ، بھائی اور 2 بہنوں کے قاتل کو 100 سال قید کی سزا سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج ریاض احمد نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو 40 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔جج ریاض احمد نے کہا کہ مجرم علی زین نے والدہ، بہن اور بھائیوں کو قتل کیا، عمر کی وجہ سے مجرم کو 4 بار عمر قید کی سزا دی جا رہی ہے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے کہا کہ ملزم نے رات 2 بجے گیم سے متاثر ہو کر گھر والوں پر فائرنگ کر دی تھی۔واضح رہے کہ تھانہ کاہنہ پولیس نے 2022 میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے پر کیس کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی۔ استدعا کی گئی کہ 26 ستمبر تک کے رواں عدالتی ہفتے میں اپیل سماعت کے لیے مقررکی جائے، سپریم کورٹ فوری مداخلت کرے تاکہ میں جوڈیشل ورک شروع کر سکوں، مجھے بطور جج جوڈیشل ورک سے روکنے کا حکم مجھے سنے بغیر دیا گیا، میرے خلاف ہائیکورٹ میں دائر کی گئی رٹ کے قابل سماعت ہونے کا تعین کیے بغیر مجھے جوڈیشل ورک سے روکا گیا۔ جج کو کام سے روکنے کا حکم برقرار رہا تو اس سے مقدمہ بازی کا نیا سیلاب امڈ آئے گا، کسی جج کے...
    پشاور: جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں گزشتہ رات ہونے والے المناک سانحے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کی شہادت سیکیورٹی اداروں کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں، سانحے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے۔ مرکز اسلامی پشاور سے جاری بیان میں عبدالواسع نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے خیبرپختونخوا مسلسل بدامنی اور ملٹری آپریشنوں کی زد میں ہے، جس کے باعث عوام پر ڈالری جنگ مسلط کر دی گئی ہے اور صوبہ بھر میں بدامنی کا راج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات کے دوران6 افراد جاں بحق ہوگئے، دیگر واقعات میں خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانے کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبرکوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ سعید اللہ اور زخمی خاتون کی شناخت 40 سالہ رحیمہ کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق شخص اور زخمی خاتون میاں بیوی ہیں اور کوسٹ گارڈ چورنگی کے رہائشی ہیں۔ حادثہ سندھ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کی گاڑی کی ٹکر کے باعث...
    شہباز شریف کی ٹرمپ سے ملاقات طے ، میٹنگ 25 ستمبر کو وائٹ ہا ئوس میں ہوگی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی موجودگی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات طے پاگئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوں گی۔ آج ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 25 ستمبر کو اہم ملاقات طے پا گئی جو کہ وائٹ ہاس میں ہوگی۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقات کا وقت آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں طے ہوگا، ملاقات دونوں...
    اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کر دی۔حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں میرا سیٹھی نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈرامہ سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، ان کے بقول یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘، انہوں نے کہا کہ یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے، آج انڈسٹری...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، کیس کی سماعت کل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
     وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ اہم عالمی امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر منعقدہ کئی اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت کریں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کی اعلیٰ سطحی میٹنگ اور موسمیاتی کارروائی سے متعلق خصوصی اعلیٰ سطحی تقریب شامل ہیں۔  وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ منتخب اسلامی رہنماؤں کی...
    اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کھل کر اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈراما سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کے بقول، یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔ میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ...
     علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری ہے، مرحوم نے منقبت و شاعری کے ذریعے ساری زندگی عشقِ اہلِ بیت کی خوشبو بکھیری ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے معروف قومی شاعر، مداح اہل بیت زوار حسین بسمل کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے خانوادے، عزیرواقارب سے تعزیت کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شاعر اہل بیت زوار حسین بسمل مرحوم نے اپنی پوری زندگی مداحی آل رسول علیہم السلام میں گزاری...
    اسلام آباد میں ڈینگی وائرس پھیلنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے نئے کیسز سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض سامنے آئے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ دیہی علاقوں سے 11 اور شہری علاقوں سے 1 مریض رپورٹ ہوا جبکہ راول سے 5 کیسز، ترلائی سے 2، دیگر علاقوں سے 1،1 کیس سامنے آیا۔ ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے 151 مقامات کا معائنہ کیا، 11 مقامات کو ڈینگی ہاٹ اسپاٹ قرار دے دیا گیا جبکہ   متاثرہ مقامات پر فوری حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد میں 31 ہزار سے زائد انسدادِ ڈینگی سرگرمیاں کی گئیں جبکہ 17 مریضوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: آج سے چودہ سو سال قبل نبی کریم ﷺ نے عورت کو جو مقام اور حقوق عطا کیے، وہ نہ اس سے پہلے کسی تہذیب میں ملے اور نہ ہی بعد کی کوئی تہذیب عورت کو وہ حیثیت دے سکی۔ مغرب آج تک مساواتِ مرد و زن کے لیے کوشاں ہے جبکہ اسلام نے عورت کو اتنی عزت دی ہے کہ کوئی تہذیب اس کے قریب بھی نہیں پہنچ سکی۔نبی آخر الزمان ﷺ جہاں محسنِ انسانیت ہیں، اس سے بڑھ کر وہ محسنِ نسوانیت ہیں۔ یہ بات سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی حقیقی نجات اور عزت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک کے درمیان کئی ماہ بعد ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ ملاقات ایریزونا کے اسٹیٹ فارم اسٹیڈیم میں اس وقت ہوئی جب قدامت پسند رہنما چارلی کرک کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر ٹرمپ اور مسک نہ صرف خوشگوار موڈ میں نظر آئے بلکہ ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا، جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔یاد رہے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات ہمیشہ ہموار نہیں رہے۔ ٹرمپ کی ابتدائی حکومت کے دوران مسک ان کی کارکردگی کی وزارت کا حصہ تھے، تاہم پالیسیوں پر اختلافات کے بعد دونوں کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی اور مسک...
    لاہور کے سینئر صحافی رانا شہزاد، جو زندگی کے کئی امتحانات سے گزر چکے ہیں، اب ایک اور کٹھن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جب انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی، تو بیماری اور معاشی مشکلات کے باعث انہیں اپنی صحافتی ملازمت چھوڑنا پڑی۔ علاج کے لیے درکار رقم پوری کرنے کے لیے انہوں نے اپنے ذاتی کپڑے فروخت کیے اور ان ہی پیسوں سے لنڈے کے کپڑے خرید کر لاہور کی ایک معروف سڑک کے کنارے ایک چھوٹا سا اسٹال لگا لیا۔ گزر بسر کا واحد ذریعہ بھی ختم ابتدا میں وہ کسی نہ کسی طرح بچوں کے اخراجات پورے کر رہے تھے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی صحت مزید بگڑتی گئی اور بیماری نے انہیں زیادہ...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے 436 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت 42 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 تک بڑھا دی گئی ہے جنہوں نے اب تک 50 لاکھ 94 ہزار 661 گھروں کی چیکنگ کی، جہاں گھروں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ 13...
    معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے ذاتی زندگی کے نشیب و فراز اور درپیش چیلنجز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کی طلاق مارچ 2023 میں ہوئی، جو ان کے معروف ڈرامہ سیریل ’اَن کہی‘ کے نشر ہونے کے چند ماہ بعد کا واقعہ ہے۔ ان کے مطابق اُس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا نہایت مشکل دور تھا۔   View this post on Instagram   A post shared by Sabahat Zakariya (@feminustani) میرا سیٹھی نے کہا کہ وہ مشکل وقت تھا لیکن ان کے ساتھی اداکاروں نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے اتوار کو برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کی جانب سے فلسطینی ریاست کو یکطرفہ تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے اقدامات جاری رکھیں گے۔یہ بھی پڑھیں: برطانیہ، کینیڈااور آسٹریلیانے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیانیتن یاہو نے کہا کہ ان کی امریکا سے واپسی پر اسرائیل کی جانب سے ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کے یکطرفہ اعلان کو قطعی طور پر مسترد کرتا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیےامریکا روانگی کا شیڈول تبدیل ہوگیا ہے اور آج کے بجائے کل امریکا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل (پیر) دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے جبکہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج امریکا پہنچیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم دورہ امریکا میں 6اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ہمراہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے سلسلے میں وزیراعظم کا امریکی دورہ اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں وہ امریکی...
    اسٹریٹجک اسٹڈیز کے مرکز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے ڈیفنس پریس کو انٹرویو میں ائیر ڈیفنس کو اپ گریڈ کرنے کے بارے میں کہا کہ ہمارے پاس زیادہ تر دفاعی نظام مقامی ہیں، اور ان کے ڈیزائن، تعمیر، اور دیکھ بھال اختراعی سوچ رکھنے والے ایرانی نوجوان انجام دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی افواج کے اسٹراٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت امریکہ اور مغربی ممالک کی بھرپور حمایت کے ساتھ اسلامی ایران کے ساتھ میدان جنگ میں داخل ہوئی اور 12 روزہ دفاع مقدس میں اسلامی جمہوریہ ایران نے نہ صرف صیہونی حکومت بلکہ نیٹو کی تمام فوجی صلاحیتوں کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے ، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان ’’ترازو‘‘کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات ،نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا، راولپنڈی کے ہسپتال ڈینگی کے سینکڑوں مریضوں سے بھر گئے، طبی ماہرین کا ڈینگی مزید پھیلنے کے خدشے کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی آوٹ آف کنٹرول ہوگیا ،سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 413 ہوگئی ہے جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 400کراس کر گئی ہے۔طبی ماہرین نے آئندہ ڈیڑھ ماہ ڈینگی پھیلائو کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیئے ہیں۔ کل 4982897گھر چیک کئے گئے جس میں 130336گھروں سے لاروا برآمد ہوا ہے۔ہاٹ سپاٹ ایریاز سے 17862لاروا برآمد ہوئے جس کے بعد انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔(جاری ہے) کلئیرڈ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی:۔ بلدیہ ٹائون یو سی 8 میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں جماعت اسلامی کے تحت جاری انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، 24 مارکیٹ میں منعقد ہونے والی کارنر میٹنگ نے عوامی جلسے کی شکل اختیار کرلی، جس میں اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے جماعت اسلامی کے امیدوار برائے وائس چیئرمین انجینئر یاسر حیات اور انتخابی نشان “ترازو” کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کارنر میٹنگ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیرِ ضلع کیماڑی فضل احد اور امیدوار انجینئر یاسر حیات، نائب امیر ضلع کیماڑی عارف خان، عثمان اعوان، عثمان نیازی نے بھی خطاب کیا۔منعم ظفر خان نے بلدیہ 24 مارکیٹ میں تاجروں سے بھی ملاقاتیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوشل میڈیا پر اپنی دولت اور عیش و عشرت کی زندگی کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے ان ایک لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کرلیا ہے جو پرتعیش گھروں، قیمتی گاڑیوں اور زیورات کے ذریعے اپنی شاہانہ زندگی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ٹیکس نیٹ میں موجود نہیں یا کم ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔ایف بی آر کی سوشل میڈیا ٹیم نے ان افراد کے طرزِ زندگی اور ان کے اخراجات کا تفصیلی ریکارڈ حاصل کرلیا ہے تاکہ ان کی آمدنی اور اخراجات...
    کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز PK-300 کو صبح 7 بجے روانہ ہونا تھا تاہم پرواز تاحال نہ جاسکی۔ پرواز کے مسافر لاونج میں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ گراونڈ اسٹاف کی جانب سے روانگی کے وقت کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں بتایا جارہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز کی متوقع روانگی کا وقت اب صبح 11 بجے بتایا جارہا ہے۔ مسافروں نے بروقت اطلاع فراہم نہ کرنے پر ائیرلائن انتظامیہ پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔  
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے درست سمت میں گامزن ہے اور جلد نمایاں نتائج عوام کے سامنے آئیں گے۔پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے کی بہتری اور اصلاحات کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مسافر ٹرینوں کی آئوٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی اور اس فیصلے کا اطلاق حالیہ آئوٹ سورسنگ پر بھی ہو گا۔ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی منظوری بھی دی گئی اور اس مقصد کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔...
    طاہر جمیل:انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت؟ شہر میں درختوں کی کٹائی کے واقعات نہ رک سکے۔ ایک ہفتے کے دوران درخت کاٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ کینال روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے قریب دفاتر کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گرین بیلٹ پر لگے تنا آور درخت کاٹ دیے گئے۔ حالانکہ عدالت اور پنجاب حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد ہے۔ پی ایچ اے کی کمزور نگرانی کے باعث شہریوں نے درختوں کی کٹائی کو معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی گارڈن ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری نے درخت کاٹا، جبکہ چند روز قبل مغلپورہ میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی تھی۔ فیصل آباد ؛ گٹر میں کام کرنیوالے 3...
    اسلام آباد: جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازع حکم نامہ کو معطل...
    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ارباز خان نے اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی تصدیق کر دی۔ ارباز خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے محبت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں فی الحال سنگل ہوں، میرے دل میں کوئی نہیں ہے اور یہ حقیقت ہے، خبر ہے لیکن کسی کے لیے دعوت عام نہیں ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ زندگی میں محبت کرنے کے دور سے آگے نکل چکا ہوں اور اب میں ایسے ہی زندگی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا...
    ویب ڈیسک :نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے، جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے وہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔  وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔  ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا  بڑا ہدف مقرر کیا جائے گا، علی پرویز ملک نے ہدایت کی عوام کی سہولت یقینی بنانے کیلئے مضبوط اور صارف دوست میکنزم تشکیل دیں۔ امریکا نے بھارت...
    اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی کی ساکھ ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی کوتاہیوں کی وجہ سے داؤ پر لگادی گئی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بیس مینٹیننس پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئر وردنینس نے پی آئی اے اور پی سی اے اے کو خط لکھا ہے، جس کی کاپی ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔ خط کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران ناقص منصوبہ بندی، کمزور نگرانی اور چیف انجینئر بیس مینٹیننس کی غفلت کے باعث سنگین مسائل سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیبن فرنشنگ شاپ میں لیول-1 کی سنگین خلاف ورزی ریکارڈ ہوئی، جب کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس جہانگیری نے وکیل مقرر کرنے کے بجائے خود دلائل دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں داخل ہوئے، ان کے ہمراہ دیگر ججز بھی موجود تھے۔ ۔‏جسٹس طارق سے اظہار یکجہتی کیلئے جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں...
    نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن جاری، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نئے گیس کنکشن کی پالیسی گائیڈ لائن سامنے آگئی، صارفین آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ جن درخواست گزاروں نے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے و ہ نئی پالیسی میں شامل ہوں گے۔وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت آرایل این جی گھریلو گیس کنکشن فراہمی سے متعلق اجلاس میں گھریلو صارفین کو آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کے جامع روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی سوئی کمپنیز نے بتایا کہ پہلے سال میں نئے آر ایل این جی کنکشن فراہم کرنے کا بڑا ہدف مقرر کیا جائے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے اپنے خلاف فیصلے کے خلاف انفرادی طور پر اپیلیں سپریم کورٹ میں دائر کر دی ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کی آمد جمعہ کو جسٹس طارق محمود جہانگیری سائلین کے گیٹ سے کارڈ لیکر سپریم کورٹ پہنچے۔ ان کے ہمراہ جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی عدالت عظمیٰ میں موجود رہے۔ اپیلیں الگ الگ کیوں؟ ججز نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک بھی کرایا۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ریسنٹلی رولز کے مطابق ایک درخواست میں تمام ججز فریق نہیں بن سکتے، اسی لیے الگ الگ اپیلیں دائر کی جا رہی ہیں۔ اپیلیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلا ف اپیل دائر کرنے کیلئے  جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے،دیگر ججز بھی جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس بابر ستار،جسٹس ثمن رفعت اور جسٹس سردار  اعجاز اسحاق بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ مزید :
    ماضی کے مقبول اداکار ارباز خان نے حال ہی میں پاکستانی فلمی انڈسٹری کی ماضی کی مقبول اداکارہ خوشبو خان سے طلاق کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ اربا ز خان حال ہی میں وسی شاہ کے شو ’زبردست‘ میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی اور ڈھکے چھپے الفاظ میں خوشبو خان سے علیحدگی کی خبروں کی توثیق بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھی‘، خوشبو خان اس فیلڈ میں پھر کیسے آئیں؟ ارباز خان کا کہنا تھا کہ میرے دل کا خانہ اس وقت خالی ہے، لیکن یہ کسی کے لیے دعوتِ عام نہیں ہے۔ میں اس مرحلے سے گزر چکا ہوں اور اپنی زندگی سے...