2025-04-26@02:51:36 GMT
تلاش کی گنتی: 1257
«نجی ہائوسنگ سوسائٹی»:
(نئی خبر)
بیجنگ/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکہ کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس لاگو کیے جانے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کئی روز کی مندی کے بعد منگل کے روز شنگھائی سمیت ایشیا کی کئی سٹاک مارکیٹوں میں قدرے بہتری نظر آئی تھی. تاہم امریکہ کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائَے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر چین کی شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ہانگ کانگ کی ہانگ سانگ میں 2.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی چین نے امریکہ کی جانب سے...
پشاور/ لاہور: غیرقانونی تارکین کے انخلا کے مہم کی دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا سے مزید ہزاروں افغان مہاجرین کو ملک بدر کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا سے افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین اور غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج طورخم کے راستے 2547 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز اور 3130 غیر قانونی تارکین وطن کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ محکمہ امیگریشن کے مطابق یکم اپریل 2025 سے اب تک 8115 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو طورخم کے راستے افغانستان بھیجا جا چکا ہے۔ ستمبر 2023 سے اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 91 ہزار 317 غیر قانونی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجا گیا۔ اسلام آباد، پنجاب اور گلگت...

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں بڑی تبدیلی: 20 سال بعد پہلی بار منافع،وزیراعظم کی خواجہ آصف اورانکی ٹیم کومبارکباد
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو 20 برسوں کے بعد پہلی مرتبہ منافع ہوا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پاکستان کی معیشت اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اپنی پوسٹ میں کہا، “الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے۔ خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ۔” ...
سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ دکھ اورغم کی گھڑی میں پارٹی قیادت اور کارکن ایک اہم رہنما سے محروم ہوگئے۔ سید حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سینٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی اساس تھے۔ شہزاد سعید چیمہ کا کہنا تھا کہ تاج حیدر پیپلز پارٹی سے وابستگی کا استعارہ تھے۔اللہ تعالی انکے درجات بلند کرے۔
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔ مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال...
فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے بانی رکن مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی وفات سے پاکستان اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئےاہل خانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سینیٹر تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا پیکر اور نفیس انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ تاج حیدر کی...
فوٹو: فائل صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اور ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی ان کے بلیک میلنگ کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی ترجمان نے امریکی ٹیرف کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بلیک میلنگ سے باز آئیں۔ چین کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن امریکا اسی طرح ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ چینی ترجمان نے خبردار کیا کہ تجارتی...
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کی ملک، قوم اور پیپلز پارٹی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ محسن نقوی نے مرحوم تاج حیدر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان کی تاریخ کے مشکل ترین وقتوں میں عوام کی فکری راہنمائی کی اور ہر آزمائش میںثابت قدم رہ کر سرخرو ہوئے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں محسن نقوی نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی مرحوم تاج حیدر کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان...
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔ سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔ فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے ہیں۔...
ٹائٹینک کی ایک مکمل ڈیجیٹل اسکیننگ کے ذریعے اس عظیم الشان بحری جہاز کی تباہی اور حادثے کے آخری مراحل کی ساری تفصیل سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں! بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1912 میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے ڈوبتے ہی اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں ڈیڑھ ہزار مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسکین بوائلر روم کا ایک نیا منظر پیش کرتا ہے جو عینی شاہدین کے بیانات کی تصدیق کرتا ہے کہ انجینئرز نے جہاز کی لائٹس آن رکھنے کے لیے آخر تک جدوجہد کی۔ اور ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دلائل کیلیے مزید وقت مانگ لیا۔ الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے بیرسٹر گوہر سے استفسار کیا کہ آپ نے آج دلائل دینے تھے۔ اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے احکامات کی تفصیلات پیش کر دی ہیں، گزارش ہے کہ دلائل کیلیے وقت دیا جائے۔ سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ایک سال سے یہ کیس زیر التوا ہے، ٹھیک...

پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے،پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز ، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں،پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وہ منگل کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ آرمی...
بیجنگ : امریکا نے چین پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر چین نے 8 اپریل تک امریکا پر عائد 34 فیصد محصولات منسوخ نہ کیے تو وہ 9 تاریخ سے چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ حقائق واضح ہیں کہ امریکہ نے پہلے چین کے خلاف بھاری محصولات کا جبری سلسلہ شروع کیا ہے اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں سامنے آئے ۔ چین نے واضح کیا ہےکہ اگر امریکہ ضد پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔ امریکہ کی جانب سے “ٹیرف وار” گزشتہ دہائیوں کے گلوبلائزیشن کے عمل کو الٹنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ امریکہ کی بالادستی کو...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی...
واشنگٹن :گزشتہ چند دنوں سے ٹرمپ انتظامیہ کی ” ریسیپروکل ٹیرف ” پالیسی کو امریکہ میں تمام حلقوں کی جانب سے مخالفت کا سامناہے اور امریکہ کے کئی مقامات پر ٹیرف پالیسی مخالف مظاہرے بھی ہو ئے ہیں۔ منگل کے روز عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پی مورگن چیز کے سی ای او جیمی ڈیمن نے 7 اپریل کو کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیرف پالیسی امریکہ میں افراط زر کو بڑھائے گی اور امریکہ کی پہلے سے سست معاشی ترقی پر مزید دباؤ ڈالے گی۔ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کرنے والے امریکی معروف ہیج فنڈ منیجر بل ایکرمین نے 6 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکہ کی جانب سے عائد بھاری اور...
پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز نے پنجاب کی طرح سندھ میں موٹرویز نہ بنائے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین قرۃ العین مری کی زیرِ صدارت ہوا جس میں سندھ میں موٹرویز کی تعمیر کا معاملہ زیر غور آیا تو پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شدید برہم ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے اظہارِ خیال کیا کہ پنجاب کے ہر علاقے میں موٹرویز پہنچا دی گئی ہیں لیکن سندھ میں ان کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی صرف قومی نوعیت کے منصوبوں کی تعمیر کا کہا ہے،...
غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) نے 23 مارچ کو غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 15 طبی اور انسانی امدادی کارکنوں کی شہادت کے بعد ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ "مکمل جنگی جرم" ہے اور اس میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ PRCS کے صدر یونس الختیب نے ایک کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ اس واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کو حساب دے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طبی عملہ اسرائیلی حملے کے بعد زخمیوں کو امداد دینے کے لیے ایمبولینسوں میں جا رہا تھا۔ سوسائٹی کے مطابق، ایمبولینسوں...
سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی سے فوری مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بدترین شکستوں پر سابق کرکٹر باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کے فوری طور پر مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ علیم ڈار، عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی اور حسن چیمہ پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ٹیم تشکیل دینے میں مہارت ہی حاصل نہیں، انہیں فوری طور پر عہدے چھوڑ دینے چاہیں۔ مزید پڑھیں: بدترین شکستوں پر چیئرمین پی سی بی سے استعفیٰ مانگ لیا، مگر کس نے؟ سابق کرکٹر نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی میں موجود اراکین کو نہیں معلوم کہ ٹیم کیسے تیار کی جاتی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی...
حکومت کی متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے کینال منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے متنازع کینال منصوبے پر شدید احتجاج کیا اور اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کینال منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے متنازع کینالوں پر کام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار...
امریکی صدر کی قیام گاہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ میں 90 روز کا وقفہ کرنے کی خبر کو ’جعلی‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو 90 دن کے لیے روکنے کی خبر “جعلی” ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ افواہ بے بنیاد ہے۔ دوسری جانب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کملا ہیرس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں 2024ء کے صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو میں سابق ڈیموکریٹک امیدوار نے خبردار کیا تھا کہ بلند ٹیرف استعمال...
چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماؤں کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے خود سندھ کی نہریں بیچی ہیں، اب پیپلز پارٹی کے کارکن مگر مچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، عمر ایوب اور دیگر پی ٹی آئی راہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاٹلنگ میں ہمارے بے گناہ لوگ شہید ہوئے، پیکا ایکٹ کو زبردستی لاگو کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ہمیں...
سینیارٹی کا معاملہ: سپریم کورٹ آئینی بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی درخواست سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سپریم کورٹ کا آئینی بینچ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینیارٹی کے معاملے پر دائر مختلف درخواستوں کی سماعت 14 اپریل کو کرے گا، یہ معاملہ دیگر صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے تبادلے کے بعد پیش آیا تھا۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 5 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ یہ پیش رفت یکم فروری کو لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،...
بیان بازی کا سلسلہ چلتا رہا تو چپقلش بڑھے گی، عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری رہے گا تو چپقلش بڑھے گی، ہمیں اس وقت عمران خان کی رہائی پر توجہ دینی چاہیے۔پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عاطف خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمانی پارٹی کو ٹکٹس کی تقسیم پر اعتماد میں لیا تھا اور عمران خان کا پیغام بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی...
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں علی امین کے بیان پر گرما گرم بحث ہوئی اور ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد قیصر، عاطف خان اور شہرام ترکئی سے متعلق علی امین کے بیان پر اظہار تشویش کیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے متعدد ارکان نے علی امین کے بیان پر اظہار ناراضی کیا گیا، اراکین نے کہا کہ اہم عہدے پر بیٹھ کر غیر ذمہ دارانہ بیان پارٹی کو نقصان کا سبب ہے۔عاطف خان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا علی امین سے اختلاف ہوسکتا ہے، اسد ...
کراچی: صوبائی محکمہ صحت گزشتہ 20 سال سے ہیلتھ پالیسی کے بغیر کام کررہا ہے جبکہ صوبے میں ڈرگ پالیسی بھی نہیں بنائی گئی، 18 ویں ترتیم کے بعد یہ تمام ذمہ داری محکمہ صحت پر عائد ہوتی ہے، سندھ میں بھی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، محکمہ صحت کی جانب سے 2005میں آخری ہیلتھ پالیسی جاری کی گئی تھی، 20 سال گزرنے کے باوجود ہیلتھ پالیسی جاری نہیں کی جاسکی۔ اس دوران صوبے کی عوام کو کوویڈ، چکن گنیا، کانگو، ملیریا، ڈینگی، ایچ آئی وی ایڈز، ہیپاٹائٹس اور تپ دق سمیت دیگر انفیکشن ڈیزیز اور موسمی بیماریوں کا سامنا ہے۔ صوبے میں ہیلتھ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری محکمہ صحت کے شعبہ جات میں...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن...
شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ...

امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج یونیورسٹی اور اسکولوں سمیت بنگلہ دیش بھر کے متعدد تعلیمی اداروں نے کلاسز اور امتحانات معطل کر دیے۔ عالمی ’دنیا غزہ کے لیے رک جاتی ہے’ ہڑتال کے جواب میں، ڈھاکہ یونیورسٹی نے طلبا کی زیرقیادت اقدامات کے بعد باضابطہ طور پر اس دن کے لیے تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا۔ یونیورسٹی کے دفاتر بھی صبح 9:00 بجے سے 11:00 بجے تک بند رہے۔ اسی طرح جہانگیر نگر یونیورسٹی نے دن بھر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل کردیں اور تمام دفاتر صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رکھے، اس عالمی ہڑتال میں کئی نجی یونیورسٹیوں بشمول نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی، انڈیپنڈنٹ یونیورسٹی، بنگلہ دیش، براک...
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جبکہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس سیاسی ہے جس کا نہ سر ہے نہ پیر، بس ویسے ہی ہمیں مصروف رکھنے کے لیے یہ کیس کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اسی وقت...
بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے منشیات اور شراب کی بوتلیں تحویل میں لے لیں۔ غیر قانونی قابضین کے کمروں سے پُرتشدد واقعات میں استعمال ہونیوالے ڈنڈے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں پولیس اور انتظامیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ بوائز ہاسٹل نمبر 4 اور 14 میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے کمروں سے آئس کی پڑیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ پولیس نے منشیات اور شراب کی...
اسرائیلی مظالم کیخلاف فلسطینوں سے اظہاریکجہتی کیلیے کراچی کے بازارآج بند رہیں گے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کی بیشتر تاجر تنظیموں نے آج بازاربند رکھنے کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے تمام تاجروں سے آج مارکیٹس بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔ تاجر رہنماؤں رضوان عرفان، شاکر فینسی ، یعقوب بالی، عبدالرؤف ابراہیم اور دیگر کا کہنا ہے کہ شہر کی تمام الیکٹرانک مارکیٹس، میٹھا در اولڈ سٹی ایریا، صرافہ بازار آج بند رہیں گے۔ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ جوڑیا بازار بھی بند رہے گی۔ کراچی ہول سیل گروسزر ایسوسی ایشن کی طرف سے اسرائیل کے خلاف...
سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی کے رہنماؤں سلمان اکرم راجہ اور فردوس شمیم نقوی نے شہرام ترکئی، اسد قیصر اور عاطف خان سے رابطہ کرکے انہیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل نہ دینے کی اپیل کی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے معاملہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے، دوسری جانب کرپشن الزامات کی زد پر آئے اسپیکر خیبر پختونخوا بابر سلیم سواتی نے پارٹی کی احتساب کمیٹی کو اپنا جواب جمع کرادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر بابر سواتی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، بصورت دیگر ان...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک آپریشن کے دوران مؤثر کارروائی کوتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 8 دہشتگردوں ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کا ایک گروپ شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں افغان بارڈر سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جس پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ 4 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف میں مؤثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ توقع...
لندن: برطانیہ کی سیاست میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین نوریس کو جنسی زیادتی اور کمسن بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ برطانوی پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا اور کچھ اہم شواہد بھی قبضے میں لے لیے، بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈین نوریس پر الزامات 2020 کی دہائی کے دوران پیش آئے واقعات سے متعلق ہیں، جبکہ شکایت دسمبر 2024 میں سامنے آئی تھی۔ ان کی گرفتاری کے بعد لیبر پارٹی نے فوری طور پر انہیں معطل کر دیا ہے۔ پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی...
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کیا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہٹایا جا رہا ہے ۔۔۔؟ جنید اکبر کا مؤقف بھی آ گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میرے اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان بھی اختلاف تھا، پارٹی میں اختلافات ہوتے ہیں، اس کا پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، علی امین کو ہٹانے کی کوئی بات نہیں چل رہی ہے۔ “جنگ ” کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ عاطف خان بطور پشاور ریجن صدر وزیر اعلیٰ کے ساتھ نہیں چل سکے، عاطف خان میرے ساتھ چل رہے ہیں۔ پارٹی کی سینئر...
فوٹو: فائل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم ڈمپر اور ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو پلاٹ دیں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق نذر عباس کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں 80 گز کا پلاٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ نذر عباس کی تینوں بچیوں کی تعلیم کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ نذر عباس کی بچیوں کو ہر ماہ پانچ، پانچ ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور ڈمپر مافیا مجھ پر تنقید کر رہا ہے، شہر کے ہر مظلوم کا بھائی گورنر ہے، جب یہ تھانے جاکر بتائیں گے کہ گورنر کا بھائی ہوں تو دیکھوں گا...
لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن، ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد سے ہاسٹلز خالی کرالیے گئے،غیرقانونی مقیم افراد کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن لڑکوں کے 17، لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیاہے، جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک سیل کردیے گئے۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق 20 سال کے دوران پہلی مرتبہ ہاسٹلز میں آپریشن کلین اپ کیا گیا، ہاسٹلز کے مختلف کمروں پر طلبا تنظیموں کے کارکنوں کا قبضہ تھا، غیرقانونی قابضین ہاسٹلز کے قانونی الاٹیز اور سٹاف کو ڈراتے دھمکاتے...
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن، ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، اور دوران ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد سے ہاسٹلز خالی کرالیے گئے۔ غیرقانونی مقیم افراد کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن لڑکوں کے 17، لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیاہے، جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک سیل کردیے گئے۔ پنجاب...
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
پشاور(آئی این پی)پشاور ہائیکورٹ نے ادویات خریداری کیس میں محکمہ صحت خیبرپی کے کا کروڑوں مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے حکم نامہ جاری کیا جس میں محکمہ صحت کے کروڑوں روپے مالیت کا ٹینڈر کالعدم قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے ٹینڈر کو مخصوص کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی منظم کوشش، غیر شفاف ، امتیازی اور قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔عدالت نے ایم/ایس فرنٹیئر ڈیکسٹروز کو دیا گیا ٹینڈر فوری منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالت نے ادویات کی خریداری کا عمل از سرنو قانون کے مطابق شروع کرنے کا حکم دیا۔ عوامی فنڈز سے خریداری میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنانے کا حکم دیا۔...
پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے...
اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیر اعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے...
سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں، صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، صدر مملکت نے اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتا ہے صوبوں کے اتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پر تو پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس...
ویب ڈیسک :حکومتی ڈیڈلائن ختم ہونےکے بعد افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں اور 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے خاندانوں کوبھی تحویل میں لےکرکیمپ منتقل کیاجائےگا، کارڈ کے حامل افراد کوکیمپ سے افغانستان بھجوایا جائےگا۔پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان مہاجرین کے انخلا کی 31 مارچ 2025 کی ڈیڈلائن ختم ہو چکی ہے اور حکومت نے گزشتہ...
چینی وزیر خارجہ کا کھم تھائی سیفندون کے انتقال پرچین میں لاؤ س کےسفارت خانے میں اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے چین میں لاؤس کے سفارت خانے میں لاؤس کےسابق پارٹی اور ریاستی رہنما کھم تھائی سیفندون کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور وہاں موجود کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کئے ۔ لاؤس کے سفارتخانے نے تعزیت کے لئے تشریف لانے پر وانگ ای کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وانگ ای نے کہا کہ کھم تھائی سیفندون پرانی نسل سے تعلق رکھنے والے لاؤ...
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، یہ کارروائی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر آزادی پسند کشمیریوں اور ان کے اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں...
ٹرمپ ٹیرف سے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان ہے۔ سرمایہ کاروں کے کھربوں ڈالر ڈوب گئے، امریکا اور دنیا بھر میں نئی کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں پانچ سال کی بدترین گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ پاکستان پر ٹیرف کی بات کی جائے تو یہ ایسے وقت لگایا جارہا ہے جب پاکستان میں معیشت کسی حد تک سنبھلی ہے۔ Post Views: 4
لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا بنیادی ہدف اس بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتنا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن محنت کریں گے لاہور میں گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی فٹنس اور پریکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد پہلا دن مشکل تھا ڈیڑھ ماہ بعد جب دوبارہ بیٹنگ شروع کی تو عجیب سا محسوس ہو رہا تھا ایسا لگا جیسے میں بغیر پیڈز کے بیٹنگ کر رہا ہوں لیکن آہستہ آہستہ ردہم میں واپس آ رہا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے...
سکھر(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، آئین کہتاہےصوبوں کےاتفاق تک پانی کامنصوبہ نہیں بن سکتا، انہوں نے واضح کیا کہ کوئی منصوبہ بنانےکی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جولائی کے منٹس آئے اور پروپیگنڈا کیا گیا کہ صدر مملکت نے منظوری دے دی، کچھ لوگ پروپیگنڈا کرنے میں بہت تیز ہیں،صدر مملکت نے پارلیمنٹ میں کہا ان منصوبوں کی حمایت نہیں کرسکتا، صدر مملکت نے اس معاملے پر کسی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت کسی...
نیو یارک: وال اسٹریٹ پر گزشتہ روز شدید مندی کا سامنا رہا اور امریکی مارکیٹس نے کئی سالوں میں سب سے بڑی یومیہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وسیع پیمانے پر نافذ کردہ ٹیرف نے عالمی تجارتی جنگ اور عالمی معیشت میں کساد بازاری کے خدشات کو جنم دیا۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا عالمی تجارت پر بڑا فیصلہ، یورپی یونین اور 46 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد ٹرمپ نے امریکہ کی زیادہ تر درآمدات پر 10 فیصد ٹارف عائد کر دیا، جبکہ دیگر ممالک پر کہیں زیادہ ٹیکس لگائے گئے۔ اس اقدام نے عالمی تجارتی نظام میں بڑی خلل اندازی کا امکان ظاہر کیا ہے، جو...
چیٹ جی پی ٹی اپنے مستقل صارفین کے لیے تنہائی کا سبب بن سکتا ہے۔ اوپن اے آئی اور ایم آئی ٹی میڈیا لیب کی حالیہ تحقیقات کے مطابق، چیٹ جی پی ٹی کا کثرت سے اور طویل استعمال کا صارفین میں تنہائی کے جذبات میں اضافے سے تعلق رکھ سکتا ہے۔ مطالعہ کے خلاصے میں محققین کا کہنا تھا ’مجموعی طور پر، روزانہ کی بنیاد پر زیادہ استعمال (ہر قسم کا) زیادہ تنہائی، انحصار، اور مسائل سے بھرپور استعمال اور سوشلائزیشن کم ہونے سے تعلق رکھتا تھا۔‘ ان مطالعات کا مقصد یہ جانچنا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ تعاملات صارفین کی جذباتی صحت پر کس حد تک اثر انداز ہوتے ہیں اور اس ضمن میں چیٹ بوٹ...
اوپن اے آئی کے جدید ترین امیج جنریٹر ”GPT-4o“ نے مارکیٹنگ کے انداز کو بدل کر رکھ دیا ہے، جس کے ذریعے کاروبار اب بغیر کسی ماڈل، فوٹوگرافر یا گرافک ڈیزائنر کی خدمات حاصل کیے اعلیٰ معیار کے اشتہاری مواد تیار کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول گزشتہ ہفتے متعارف کرایا گیا اور محدود تعداد میں مفت دستیاب ہے، جس نے عام صارفین کو اپنی خاندانی تصاویر کو اسٹوڈیو گِبلی اسٹائل کے فن پاروں میں تبدیل کرنے کا موقع دیا۔ تاہم، اشتہاری صنعت پر اس کے اثرات زیادہ نمایاں رہے، جہاں پروڈکٹ پوسٹرز اور ویڈیوز نے ریونیو کا ایک بڑا حصہ تشکیل دیا۔ اب کاروباری حضرات اور پروڈکٹ مالکان بغیر کسی اضافی لاگت یا زیادہ سے زیادہ 20 ڈالر کے ChatGPT...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اپریل 2025ء) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی تازہ رپورٹ کے مطابق مارچ میں عسکریت پسندوں نے 105 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 228 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ اگست 2015 کے بعد سے حملوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ ان کارروائیوں میں 73 سکیورٹی اہلکار، جن میں فوجی اور پولیس افسران شامل ہیں، 67 شہری اور 88 عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ان حملوں میں کم از کم 258 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سکیورٹی اہلکار اور اتنے ہی شہری شامل ہیں۔ نمایاں حملہ: ٹرین ہائی جیک مہینے کا سب سے ہائی پروفائل واقعہ بلوچستان میں...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جن میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔ فاروق حمید نے 1964 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا ئے موت پانے والی...
ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ جنگ کیخلاف پھر سے مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکی ریاست میساچوسٹس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کے بعد 17 ویں مہینے کے موقع پر 17 منٹ کی "علامتی موت” اور علامتی جنازوں کے ذریعے اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دے دیا۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ ” انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، “وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟ عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر “دے جا وے سخیا راہِ خدا” کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز کی عکاسی...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مبینہ طور پر خفیہ این آر او مانگنے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "ڈٹ کے رو رہا ہے کپتان۔ " انہوں نے مزید طنز کرتے ہوئے لکھا، "وہ مان نہیں رہا لیکن سوال ہے کون؟" عظمیٰ بخاری نے اپنے پیغام میں مشہور پنجابی شعر "دے جا وے سخیا راہِ خدا" کا حوالہ دیتے ہوئے بھی بانی پی ٹی آئی پر طنز کیا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے ردعمل میں ہنسی والے ایموجیز بھی شیئر کیے، جس سے ان کے طنزیہ انداز...
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیںعید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔ Post Views: 4
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیل کر بھی میچ نہ جیت سکی۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 208 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی اور 84 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے۔ مزید پڑھیں: حارث کی جگہ نسیم بیٹنگ کیلئے کیسے آئے؟ کنکشن رولز کے تحت نسیم شاہ نے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ بیٹنگ کی...
ریاض فتیانہ (فائل فوٹو)۔ تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں۔ کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ میرے حوالے سے فارورڈ بلاک بنانے اور شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہیئیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیئے۔ ریاض فتیانہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے، ان کے سیاسی دفاتر بھی کھولے جائیں۔
احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نظریاتی پارٹی کے تحت صوبائی کنوینر مولانا محمد ابراہیم چترالی کی دعوت پر عیدالفطر کے موقع پر نمائش چورنگی پر فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ احتجاجی کیمپ میں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی رہنماؤں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے غزہ پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی بربریت...
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈرز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں...
فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈر ز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ...
دور نایاب: پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کمرشل بنیادوں پر شہریوں کو ٹری ٹرانسپلانٹرز کی منتقلی کی سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایچ اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اس فیصلے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی ایچ اے نے فی درخت منتقلی کے لئے 25 ہزار روپے فیس مقرر کی ہے جبکہ مشین موومنٹ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز 500 روپے فی کلو میٹر ہوں گے۔ ایک سے زائد درختوں کی منتقلی پر ٹرانسپورٹیشن چارجز 20 ہزار روپے ہوں گے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی اس نئے فیصلے کے تحت پی ایچ اے مفت سروس کی بجائے اس...
بھارت کی ایک ہائی کورٹ نے بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی شوہر کی استدعا مسترد کردی جب کہ خاتون نے اس شخص کو ’کمزور‘ قرار دے کر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنے اور اس کے ساتھ رہنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ہائی کورٹ نے ایک شخص کی طرف سے دائر درخواست کو مسترد کیا جس میں عدالت سے اپنی بیوی کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خواتین کو کنوارے پن کا ٹیسٹ کرانے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور یہ مطالبہ خواتین کو دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔...
شکاگو(نیوز ڈیسک) شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب طارق کریم نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عید اوپن ہاؤس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں 400 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان، مقامی معززین، منتخب عہدیداران، ججز، پیشہ ور افراد، کاروباری شخصیات، قونصلر کور کے نمائندے، اور میڈیا کے افراد شامل تھے۔ منتخب عہدیداروں میں امریکی کانگریس کے رکن جوناتھن جیکسن، مختلف کاؤنٹیز کے حکام، بشمول DuPage County Sheriff اور ریاستی اٹارنی، عدالتوں کے ججز، اور کئی میئرز شامل تھے۔ مختلف ممالک کے قونصل جنرلز نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ قونصل جنرل جناب طارق کریم اور ان کی اہلیہ،...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع ملاقات کیلئے عوام، کارکنان اور پارٹی عہدیداران بھٹو ہاؤس، نوڈیرو پہنچے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے عید کے موقع پر ملاقات کے لئے بھٹو ہاؤس، نوڈیرو کے دروازے کھول دیے گئے۔بلاول بھٹو زرداری سے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں شہریوں نے عید کے موقع پر ملاقات کی، پی پی چیئرمین نے اپنے حلقہ انتخاب سمیت ملک بھر سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی ہدایات بھی جاری کیں۔
پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی...
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مزید پڑھیں: کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق...
اسکرین گریب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ڈمپر حادثات پر کراچی کے عوام سے معذرت خواہ ہوں، اس بار عید سادگی سے مناؤں گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تمام اہلیان وطن کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اللہ نے عوام کی خدمت پر مامور رکھا، اس بار 10 لاکھ افراد کے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ایک حق پرست گورنر نے گورنر ہاؤس سے مختلف پروجیکٹس جاری رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے خود وعدہ نہیں کیا، دوسروں کے وعدوں پر کام کررہے ہیں، یہاں وہ گورنر نہیں جس کے وزیر اعظم نے بہت دعوے کیے جو وہ پورے نہیں کرسکا، اب خالد مقبول...
چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز یانگون : میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ...
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھا دی جائے، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے چاند رات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا، کہا کہ مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران و اہلکار انتہائی چوکس رہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق چاند رات پر لاہور سمیت صوبہ کے تمام اضلاع میں 21 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہیں، جبکہ چاند رات پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں 04 ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر اہم سیاسی اور مذہبی شخصیات کو عید کی نماز اپنے گھروں پر پڑھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے خطرات اور بڑھتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے باعث صوبے میں عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے اس حوالے سے اہم رہنماؤں بشمول مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان میں سے بیشتر رہنماؤں کو اپنی رہائش گاہوں پر نماز عید ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود...
پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی شکایت پر سٹی پولیس افسر محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا، لیڈی کانسٹیبل کے چچا کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرکے لیڈی کانسٹیبل سے زیادتی کرنے والے تھانہ دھلے کے محرر کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم محرر آصف کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے کہا کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے...
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی ممالک اور بیشتر...
پشاور: پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بسنے والے افغان مہاجر آج عید منا رہے ہیں۔ چارسدہ روڈ افغان مہاجر خراسان کیمپ میں افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی جبکہ ضم قبائلی اضلاع میں بھی افغان مہاجرین نے نماز عید ادا کی۔ باجوڑ میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، ضلع کی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات اور پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ باجوڑ میں نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور تحائف پیش کیے۔ واضح رہے کہ پاکستان بھر میں عید الفظر کل منائے جانے کا امکان ہے جبکہ خلیجی...

وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح کے ضامن ہیں، صدر آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قلات میں 6 دہشتگرد جہنم واصل کرنے کے آپریشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں کو سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے قلات میں دہشتگردوں کی سرکوبی کے لئے کامیاب کارروائی کرنے پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وطن کی سلامتی کے لئے جوانوں کا جذبہ اور مہارت ہماری بقا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فتح کے ضامن ہیں۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 صدر مملکت نے اس عزم کو دہرایا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشتگردوں کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے...