2025-09-18@04:05:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1673

«پولیس افسر نے»:

(نئی خبر)
    ارجنٹائن میں پولیس افسر کو اپنی شادی پر قیدیوں سے کام کرانا مہنگا پڑگیا۔ اختیارات کے غلط استعمال پر 15 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پولیس افسر گزشتہ سال 4 قیدیوں کو حراست سے رہا کر کے اپنی شادی میں کام کرانے کے لیے لے گیا تھا۔ ان میں سے ایک بھیڑ کو بھوننے کا ذمہ دار تھا جب کہ باقی کھانے پکانے، پیش کرنے اور صفائی کرنے کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ان قیدیوں میں سے ایک قیدی نے پولیس افسر کی شادی کے لیے کھانا تیار کیا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ استقبالیہ کی تقریب کے بعد چاروں قیدی رضاکارانہ طور پر جیل میں واپس آگئے ۔ Post...
    پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے ملنے والی میاں بیوی کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل خاتون کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا ہے، اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس ہولناک واقعے میں ملوث ہیں۔ ملزمان عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھےکراچی گئے۔ مقتول ساجد کےساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی  گیا تھا۔ پولیس کے مطابق احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے۔ شبہ ہےکہ احتشام کےذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا۔ قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے جبکہ ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں خاتون کے قتل کے واقعے میں پولیس نے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار ذرائع نے بتایا ہے کہ شناخت ہونے والے افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے مطابق قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ شدید بارش کے باعث ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کر...
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے ہولناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم تفتیش کے سلسلے میں گوجرانوالہ پہنچ چکی ہے، جہاں سے 4 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر شامل ہیں۔ مقتول ساجد کے والد، عارف مسیح، کراچی پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے پولیس کو اپنا تفصیلی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عارف مسیح نے بتایا کہ ان کے بیٹے ساجد کے دوست احتشام اور ثنا کے بھائی سمیت 5 افراد پر انہیں شک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساجد 14 جولائی کو گھر سے...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتول ساجد کا والد کراچی پہنچ گیا ہے جس کا بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن...
    کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے  والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
    معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں36سالہ بنگلہ دیشی نژاد امریکی نوجوان پولیس آفیسردیدار الاسلام سمیت دیگر کے قتل کے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات انتہائی افسوسناک ہیں ، ماضی میں بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، اس...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں جرگے کے حکم پر قتل کی جانے والی سدرہ قتل کیس میں نیا انکشاف ہوا ہے جب کہ مقتولہ کی مفظر آباد میں ظاہر کی گی معلومات اور زمینی حقائق میں تضاد سامنے آگیا۔  دستاویز کے مطابق مقتولہ نے مظفر آباد عدالت میں جو بیان حلفی جمع کرایا اس میں والد عرب گل کی ایک سال قبل وفات  کا زکر کیا، مقتولہ نے یہ بھی تحریر کیا کہ اسکا کوئی بھائی نہیں، مقتولہ کی پیدائش جون  2004 کی ہے اور عمر یونین کونسل اندراج کے مطابق21 سال بنتی ہے۔ مقتولہ کی پیدائش پر اسکی پیدائش کا اندراج بھی تحصیل میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کی یونین کونسل 8 میں والد عرب گل نے کرایا۔ مقتولہ نے...
    ممبئی :حال ہی میں ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں پولیس کی گاڑیوں کو بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی رہائش گاہ کے احاطے میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں کہ کیا پولیس ان کی گرفتاری کے لیے آئی ہے یا ان کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اب عامر خان کی ٹیم کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ موجودہ بیچ کے آئی پی ایس ٹرینی افسران نے ان سے ملاقات کی درخواست کی تھی، جس پر عامر خان نے انہیں اپنے گھر پر مدعو کیا۔ ٹیم ممبر کے مطابق عامر خان نے ماضی میں بھی کئی بیچز سے آئی پی ایس افسران...
    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے پنجاب یونیورسٹی سے مائیکروبیالوجی اور مالیکیولر جینیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔فرح اصغر والدین کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس پہنچیں جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں شاندار تعلیمی کامیابی پر مبارکباد دی اور حوصلہ افزائی کی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے باصلاحیت افسران فورس کا فخر ہیں، پنجاب پولیس میں پی ایچ ڈی، ایم فل اور انجینئرنگ سمیت اعلیٰ تعلیم یافتہ افسران موجود ہیں جو ادارے کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ Post Views: 7
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے نیویارک سٹی کے مڈ ٹاؤن مین ہیٹن میں ایک کثیر منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا جہاں امریکہ کی بڑی مالیاتی کمپنیاں، بشمول ہیج فنڈ کمپنی بلیک اسٹون، آڈٹ فرم کے پی ایم جی کے دفاتر اور نیشنل فٹبال لیگ کا ہیڈکوارٹرز واقع ہے۔ نیویارک پولیس کے مطابق صورت حال پر قابو پا لیا گیا ہے اور حملہ آور مارا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکام اس حملے کے پیچھے کارفرما مقاصد کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پانچ افراد ہلاک، ایک شدید زخمی نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ''پانچ بے گناہ...
    حماد اظہر نے ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت شروع ہو گئی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد، پولیس کے 3 ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گچھ کرتے رہے۔‘‘ واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی...
    نیویارک: امریکا کی ریاست نیویارک کے علاقے مڈٹاؤن مین ہٹن میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ فائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ ایک 634 فٹ بلند عمارت میں پیش آیا جو پارک ایونیو پر واقع ہے۔ اس عمارت میں نیشنل فٹبال لیگ اور بلیک اسٹون کے دفاتر قائم ہیں اور اس کی سیکیورٹی معمول سے زیادہ سخت ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص لمبی بندوق لے کر عمارت میں داخل ہوا اور لابی میں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ واقعے میں ایک اور پولیس افسر اور ایک شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں کمر میں...
    نیویارک کے معروف علاقے مین ہٹن میں واقع 345 پارک ایونیو کی ایک بلند و بالا عمارت میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک پولیس افسر اور حملہ آور بھی شامل ہیں۔ نیویارک پولیس کے مطابق حملہ آور نے پیر کی شام 6 بجے M4 رائفل کے ساتھ عمارت میں داخل ہو کر پہلے ایک پولیس افسر پر فائرنگ کی، پھر گراؤنڈ فلور پر ایک خاتون اور سیکیورٹی اہلکار کو قتل کیا، اور بعد ازاں 33 ویں منزل پر ایک اور شخص کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت 36 سالہ دیدارالاسلام کے طور پر ہوئی ہے، جو بنگلہ دیشی نژاد تھے اور 2 بچوں کے والد تھے، جبکہ ان کی اہلیہ تیسرے بچے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے گھر پولیس کی آمدورفت خروع ہوگئی ہے۔ انہوں  نے ایکس پیغام میں کہا " میری رہائش گاہ پر پولیس کی بار بار آمد۔ تین پولیس کے ڈالے بھی ابھی گھنٹہ پہلے آئے اور ملازمین سے پوچھ گجھ کرتے رہے۔" واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح حماد اظہر بھی روپوش تھے، والد کے انتقال کی وجہ سے وہ منظر عام پر آئے۔ ان کے والد این اے 129 سے ایم این اے تھے۔ تحریک انصاف نے حماد اظہر کو یہاں سے ضمنی الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے یہ چہ میگوئیاں بھی کی جاتی رہیں کہ حماد اظہر کو ن لیگ کی طرف...
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے لرزہ خیز قتل کے مقدمے میں گرفتار والد، بھائی، سابق شوہر سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے سخت سیکیورٹی میں سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر قتل کی گئی لڑکی کی قبر کشائی، عدالتی حکم پر کارروائی مکمل پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں مقتولہ کا والد عرب گل، بھائی ظفر گل، سابق شوہر ضیا الرحمان، چچا مانی، سسر سلیم اور مبینہ طور پر قتل کا حکم دینے والا جرگہ سربراہ عصمت اللہ شامل ہیں۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی...
    پشاور کے علاقے داؤد زئی میں گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول فضل امین عرف یارباش اجرتی قاتل اور پولیس کو مطلوب تھا۔
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے ایک مارکیٹ میں مسلح شخص نے 2 خواتین، سیکیورٹی اہلکار اور راہگیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلح شخص نے بلاجواز اور اچانک عوامی مقام پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزم کا تعاقب کیا۔ تاہم حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنھیں اسپتال میں داخل کردیا گیا۔ بینکاک پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت اور واردات کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ تاحال قاتل اور مقتولین میں کوئی رشتہ سامنے نہیں آیا۔ بینکاک میں دنیا...
    بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔ اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی اور کسی کو گلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اداکار عامر خان کے گھر سے دور رکھا گیا...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی اے ایس پروبیشنری افسران اور 12ویں ایم سی ایم سی کے افسران سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے انہیں صوبے میں امن و امان، کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات اور ترقیاتی کاموں پر آگاہی دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات کے لیے آئے وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈمی فرحان خواجہ نے کی جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، ایڈیشنل آئی جی پولیس سی ٹی ڈی آزاد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکاء کو امن امان سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ سندھ میں پولیس کی کل نفری ایک...
    جرمن دارالحکومت برلن میں سالانہ پرائیڈ مارچ کے موقع پر فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران جھڑپوں کے بعد پولیس نے 57 افراد کو گرفتار کر لیا، جب کہ 17 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد نے مظاہرے میں شرکت کی، جسے "انٹرنیشنلِسٹ کوئیر پرائیڈ فار لبریشن" نامی تحریک نے منظم کیا تھا۔ مظاہرے کا مقصد فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور صہیونیت کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتاریاں عوامی نظم میں خلل ڈالنے، پولیس پر مزاحمت، بوتلیں پھینکنے، جھگڑوں، اور یہود مخالف نعروں سمیت دہشت گرد تنظیموں کی علامتیں اٹھانے پر کی گئیں۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر ان...
     نیشنل ہائی وے پر  کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے افراد  کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
    پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات میں مصروف ہے اور رواں سال کے دوران 48 لاکھ 76 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 73 لاکھ سے زائد چالان کئے گئے،چالانوںکی مد میں 4 ارب 52 کروڑ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 50 ہزار گاڑیوں کے چالان کئے گئے ،دھواں چھوڑنے والی 22 ہزار 276 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں۔
    نئی دہلی کی رہائشی 62 سالہ نیرو، جو نیورولوجیکل بیماری کے باعث ہر ماہ نیند کی گولیوں کی تلاش میں رہتی تھیں، ایک جعلی نارکوٹکس افسر کے دھوکے میں آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:محکمہ صحت پنجاب میں ٹرانسفر کے نام پر کیسے فراڈ ہو رہا ہے ؟ اگست 2024 میں جب وہ دوا خرید رہی تھیں، تو انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں انہیں غیرقانونی دوا خریدنے اور اسمگلنگ کا ملزم ٹھہرا کر گرفتاری سے بچنے کے لیے رقم ٹرانسفر کرنے کا کہا گیا۔ خوفزدہ نیرو نے مختلف اکاؤنٹس میں 3 لاکھ روپے منتقل کیے۔ کچھ دن بعد ایک اور شخص نے ’اچھے افسر‘ کے طور پر ان سے رابطہ کیا اور اعتماد جیت کر بینک تفصیلات لے...
    لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی، مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ فرح اصغر اور والدین کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین...
    محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی...
    کراچی: شہر قائد میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کوسٹر کی چھت سے گر کر 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایدھی حکام کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک کی شناخت 30 سالہ دانیال کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ دوسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
    اسلام آباد، راولپنڈی (آئی این پی، اپنے سٹاف رپورٹر سے) چکوال کے قریب موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹرچینج کے قریب مسافر بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔جاں ہونے والوں میں 35...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن چڑیا گھر کے قریب ناملعوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ، فائرنگ کے دیگر واقعات میں خاتون اور ایک شخص زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے چڑیا گھر ٹریفک پولیس چوکی بیٹری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ جاں بحق ہوگیا ، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع سے پہنچ گئی اور لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا۔  ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق جائے وقوعہ سے پستول کے دو خول ملے ہیں ، مقتول کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ،...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس کے کھائی میں گرنے کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس کھائی میں چلی گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی مسافر بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام...
    سٹی 42 : نوری آباد کے قریب M9 پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 2 مسافر جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔  بس کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی، بس ڈرائیور کی غفلت و لاپرواہی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں بس کا کنڈیکٹر بھی شامل ہے۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس و ریسکیو ادارے بروقت موقع پر پہنچے، جس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے موٹروے پولیس نے متاثرہ گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال...
    امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں موجود ایک وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کا انتخاب اتفاقیہ تھا اور کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا واقعے کے بعد اسٹور میں موجود خریداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔ پولیس نے حملے کے چند ہی منٹ...
    سٹی 42 : کشمور میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 3 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ۔  کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے گیھلپور کے علاقے میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔  پولیس کے مطابق مغوی افراد کو دو ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کو ایک منظم گروہ نے جال میں پھنسا کر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے ...
    نوشہروفیروز(نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیرداخلہ ضیاءلنجار نےایس ایس پی نوشہروفیروزسےتفصیلات طلب کرلیں، ہدایت کی کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ امن وامان کوسبوتاژکرنیوالوں کوہر گزنہ چھوڑا جائے۔ وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات کیئے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوں نے...
    نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2025ء)سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیاہے،وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سول جج وزیر بوھیا کے گھر پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے سینئر سول جج وزیر بوھیاکے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں طارق بوھیانامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔سول جج کے...
    سٹی42: رنگ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے پٹرولنگ آفیسر کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ پولیس کے مطابق رات گئے ایک تیز رفتار کار بھینس سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کار سوار زخمی ہو گیا جبکہ بھینس موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں پٹرولنگ آفیسر شکیل کی غفلت سامنے آئی، جس کے باعث بھینس رنگ روڈ پر آ گئی۔ کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پٹرولنگ آفیسر شکیل کو رنگ روڈ پولیس سے واپس ٹریفک پولیس بھجوا دیا ہے۔ ڈیفالٹ کے خطرے کو دفن کردیا،ہماراہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے:اسحاق ڈار مزید برآں، شکیل کو سات...
    راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو حادثہ، 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے 18 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کر دیا گیا۔ جاں ہونے والوں میں 35 سالہ مسماتہ حبیبہ، 8 ماہ کا بچہ حیدر محسن، ایک سالہ نامعلوم بچہ، 26 سالہ ام حبیبہ محسن، 14 سالہ بچی خدیجہ خلیق، 2...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)موٹروے ایم ٹو بلکسر انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس کا ٹائر پھٹنے سے حادثے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس کا اگلا الٹی طرف کا ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی، اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید اور 10 معمولی زخمی ہوئے، جاں بحق اور شدید زخمی ہونے والی سواریوں کو ڈی ایچ کیو چکوال منتقل کیا گیا۔ معمولی زخمیوں کو موٹروے پولیس اور ریسکیو سروسز موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہی...
    کراچی: کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں واقع گیمنگ زون میں مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کی۔ چھ مسلح ڈاکوؤں نے گیمنگ زون میں موجود 60 سے زائد افراد کو یرغمال بناتے ہوئے موبائل فونز، نقدی چھین لی، جبکہ سیکیورٹی گارڈ کا اسلحہ اور کیمرے کا ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ ملزمان واردات کے دوران بڑے اور چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کر رہے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ ملزمان نے مجھے گھسیٹ کر گیمنگ زون کے اندر لے جایا اور پھر موبائل فونز اور نقدی چھیننے کے بعد فرار ہو...
    MICHIGAN: امریکی ریاست مشی گن کے شہر ٹراورس سٹی میں واقع ایک شاپنگ مارٹ میں کم از کم 11 افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مقامی اسپتال مانسن ہیلتھ کیئر نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی کہ تمام زخمی افراد کو شمالی مشی گن کے علاقے کے سب سے بڑے اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا ہے، اور ان کے مطابق تمام افراد چاقو کے حملے کا شکار ہیں۔ اسپتال کی ترجمان میگن براؤن نے کہا کہ زخمی افراد کی حالت کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں، تاہم مانسن ہیلتھ کیئر نے کہا کہ وہ اس حوالے...
    فائل فوٹو  راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے پر کیپٹل پولیس آفیسر (سی پی او) نے تفتیش میں معاونت کے لیے 10رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کی سربراہی ایس پی راول ڈویژن راجا حسیب کریں گے۔ڈی ایس پی سٹی اطہر شاہ، انسپکٹر ثناء اللّٰہ، انسپکٹر علی عباس، انسپکٹر ناصر عباس ٹیم میں شامل ہیں، ٹیم میں راولپنڈی پولیس کی آئی ٹی کے ماہرہن بھی شامل ہوں گے۔ٹیم تفتیشی افسر کو مختلف اداروں سے بروقت معاونت یقینی بنائے گی، ٹیم مختلف اداروں سے ٹیکنیکل ثبوتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی، ٹیم فارنزک لیب کو بھجوائے جانے والے سیمپلز کی بروقت رپورٹ کی فراہمی یقینی بنائے گی، ٹیم حاصل معلومات کی روشنی...
    سوات: سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں خیبرپختونخوا(کے پی) کی حکومت کے متعلقہ محکموں کی غفلت اور ٹورازم پولیس کی عدم موجودگی اور دفعہ 144 کے باجود بیشتر علاقوں میں پابندی یقینی نہیں بنانے کا کا انکشاف کیا گیا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سوات میں دیگر محکموں کی غفلت کے ساتھ ساتھ کے پی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات کے لیے بھرتی کی گئی ٹورازم پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ہیں، وقوع کے روز ٹورازم پولیس غائب رہی، فضا گھٹ اور اطراف میں استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہیں تھے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی...
    سانحہ سوات میں دیگر محکموں کی غفلت کیساتھ ساتھ کے پی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات کے لئے بھرتی کی گئی ٹورازم پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ،  وقوعے کے روز ٹورازم پولیس غائب رہی ،فضا گھٹ و اطراف میں استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہیں تھے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی تاہم دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو پولیس نےدریا میں جانے سے نہیں روکا جائے وقوعہ پر ٹورازم پولیس موجود نہیں تھی  سوات میں سانحے کے روز ٹورازم پولیس کی غیر موجودگی پر کمیٹی نے سوال اٹھا لئے انکوائری کمیٹی کے مطابق سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس...
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔ فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین...
    سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں محکمہ پولیس کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی تاہم دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو پولیس نے دریا میں جانے سے نہیں روکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 106 ایف آئی آرز درج ہوئیں، صرف 14 ایف آئی آرز پولیس نے اور باقی اسسٹنٹ کمشنرز نے درج کیں، سوات میں سیاحوں کی تعداد کے مقابلے میں پولیس کی ایف آئی آرز کم تھیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پولیس ہوٹلوں کو حفاظتی ہدایات جاری کرنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن تھانہ کسووال کی نئی عمارت، سمارٹ پولیس سٹیشن صدرچیچہ وطنی اور سائبان ایس ڈی پی او آفس چیچہ وطنی کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمن ، ڈی ایس پی محمد سلیم رتھ اور سرکل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔(جاری ہے) آر پی او نے نئے تعمیر شدہ پولیس سٹیشنز کا تفصیلی معائنہ کیاجس میں فرنٹ ڈیسک، حوالات، ایس ایچ او آفس، محرر آفس، پولیس ملازمان کی بیرکس، اور تفتیشی افسران کے کمرہ جات کو چیک کیا گیا۔آر پی او نے تھانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے اور سائلین کے ساتھ...
    کوئٹہ: بلوچستان میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جس میں شاہراہ سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ نامعلوم افراد نے مقتولین کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا، جن کی شناخت عبدالمجید، عطاالرحمن اور ممتاز کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کا تعلق خضدار ہی سے بتایا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تینوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد ان کی لاشیں سڑک کنارے پھینک دی گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں محکمہ پولیس کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 27 جون کو واقعےکی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو پولیس نے دریا میں جانے سے نہیں روکا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 106 ایف آئی آرز درج ہوئیں، صرف 14 ایف آئی آرز پولیس نے اور باقی اسسٹنٹ کمشنرز نے درج کیں، سوات میں سیاحوں کی تعداد کےمقابلے میں پولیس کی ایف آئی آر کم تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس ہوٹلوں کو حفاظتی ہدایات جاری کرنے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، 7 ہزار...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر  جرگے کے حکم  پر مبینہ طور پر قتل کرکے خاموشی سے دفنائی جانے والی سدرہ کے قتل کیس سے متعلق  اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس تفتیش سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ ضیا الرحمان کی اہلیہ  مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر  11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی ، باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن  سب آپس میں رشتہ دار ہیں ، سدرہ گھر سے غائب ہوئی  تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے  مبینہ تعلق کا پتہ چلا جس...
    رحیم یار خان: نواز آباد کے علاقے میں سرکاری اسپتال کے نزدیک ڈاکوؤں نے ایک خوفناک واردات کے دوران گھر میں گھس کر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو اغوا کر لیا۔ مغویوں میں رانجھا تھوری، کنہیا لال اور رمیش تھوری شامل ہیں۔ متاثرہ خاندان کے مطابق درجن بھر مسلح ڈاکو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور گھر میں گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا، نقدی اور زیورات لوٹنے کے بعد تین افراد کو زبردستی اغوا کر کے کچے کے علاقے کی طرف لے گئے۔ ڈی پی او رحیم یار خان عرفان سموں نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بھونگ کی سربراہی میں پولیس کی...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر  جرگے کے حکم  پر مبینہ طور پر قتل کرکے خاموشی سے دفنائی جانے والی سدرہ کے قتل کیس سے متعلق ایکسپریس نیوز نے ہوش روبا انکشافات بے نقاب کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں سدرہ قتل کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،  پولیسں تفتیش سے جڑے ذرائع کے مطابق ضیا الرحمان کی اہلیہ  مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر  11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن  سب آپس میں رشتہ دار ہیں سدرہ گھر سے غائب ہوئی  تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے ...
    راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں ایک شادی شدہ لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 17 اور 18 جولائی کی درمیانی شب پیش آیا اور قتل جرگے کے کہنے پر کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کی عمر 19 برس تھی اور اس کی شادی جنوری میں ہوئی تھی، جسے صرف 7 ماہ گزرے تھے۔ علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے مقتولہ کی قبر کشائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل،جرگہ سسٹم کیسے کام کرتا ہے؟ پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ لڑکی کو جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا، جس میں لڑکی اور اس...
    سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو  سینیٹر فیصل واوڈا نے کراچی میں ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ کیے جانے پر اظہار افسوس کیا ہے۔کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ علی امین گنڈا پور زیادہ عرصے وزارت اعلیٰ پر نظر نہیں آرہے، فیصل واوڈا فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی کو مزید چھ سے آٹھ ماہ تک ریلیف ملتا نظر نہیں آرہا۔ اس حوالے سے  سینیٹر فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ایف بی آر افسر...
      پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے کلمہ والاچوک کےقریب نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کرچار سالہ بچے کوپراسرار طورپرگلا کاٹ کرقتل کردیا، بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ چالیار مدرسہ طالبعلم قتل: ’بچہ گھر والوں کو بتاتا رہا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کر رہا ہے لیکن کسی نے اعتبار نہیں کیا‘، نانا پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ٓتحقیقات شروع کردیں۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں بچے کی والدہ نے موقف اپنایا کہ واردات کے وقت ہو گھرسے باہردُکان پر سودا سلف لینے گئی تھی اورجب گھرواپس پہنچی توخون میں لَت پت...
    راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا انکشاف ہوا ہے، علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس نے خاتون کی قبر کشائی کا حکم دے دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی کل کی جائے گی، خاتون کے قتل کے الزام میں 8 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا،  گرفتار ہونے والوں میں خاتون کی فیملی کے افراد بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے لڑکی کے گھر سے چلے جانے کا مقدمہ 21...
    سٹی42: کاہنہ کے علاقے میں محلے داروں کے درمیان جھگڑے کے دوران چھریاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا اچانک شروع ہوا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی اور پھر چھریوں کے استعمال تک جا پہنچی۔واقعے میں زخمی ہونے والوں میں شاہد، ساجد اور اسد شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ لاہور: داتا دربار پولیس کی کارروائی، 2 رکنی چور گینگ گرفتار  پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ محلے داروں کے درمیان ہونے والے تنازعے کا نتیجہ ہے۔ زخمی افراد کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جبکہ جھگڑے میں...
    فائل فوٹو  لاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے،  اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔پولیس کا...
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام  پر  قتل کی گھناؤنی واردات سامنے آئی ہے جہاں  خاوند نے رشتہ داروں  کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرکے نعش خاموشی سے دفنا دی۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران  سنگین واردات کا سراغ لگا لیا اور گورکن سمیت ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملزمان اتنے شاطر نکلے کے خود ہی لڑکی کے اغوا اور دوسری جگہ نکاح کرنے کا مقدمہ بھی درج کرادیا، مقدمہ لڑکی کے خاوند ضیا الرحمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی نے کہا کہ پیر ودھائی کا رہاہشی ہوں، اور باڑہ مارکیت میں کپڑے کی دکان پر سیلز مین ہوں،  شادی جنوری میں مسماتہ سدرہ گل سے ہوئی،  11 جولائی کو گھر آیا تو...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
     ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں...
    سابق وزیر قانون پنجاب و رہنما پاکستان تحریک انصاف محمد بشارت راجہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد اسلام آباد کے تھانہ نیو ٹاون منتقل کردیا گیا، راجہ بشارت راولپنڈی الیکشن ٹریبیونل میں NA55 کے کیس کی تاریخ پر آئے تھے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ تمام مقدمات میں ضمانت کنفرم ہے، ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ان کےوکیل سردار عبد الرازق نے کہا کہ راجہ بشارت تمام مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ہم نے پولیس کو تمام ضمانت نامے دکھائے مگر پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے کہا کہ ہمیں گرفتاری کا حکم ہے جو کہ کہنا ہے تھانہ نیو ٹاؤن آکر افسران سے کہیں، راجہ بشارت کی وکلا ٹیم بھی ضمانت...
    ملتان(نیوز ڈیسک) موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لیے فوری طور پر کارروائیاں کی...
    ملتان: موٹروے ایم-5 پر صادق آباد سے لاہور جانے والی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اُتر گئی۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی ایس پی موٹروے پولیس بھی موقع پر موجود ہیں اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا پتا چلایا...
    انسانی تاریخ میں محکمہ پولیس پہلی بار حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ نے اپنے دور خلافت میں شروع کیا تھا۔ اس وقت پولیس کی ذمے داری اپنے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا، راتوں کو گشت کرنا، جرائم روکنا اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔ کتابی طور پر آج بھی پوری دنیا میں پولیس اس ذمے داری کو نبھاتی ہے۔ ہماری پولیس کا سلوگن "پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی" بھی اس ذمے داری کی عکاسی کرتی ہے۔ پولیس اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی بجا لانے کے لیے بے پناہ اختیارات حاصل ہیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک، دنگا فساد اور لڑائی جھگڑوں سے محفوظ رکھ کر شہریوں کے لیے پر امن ماحول...
    علامتی تصویر۔ میرپور خاص میں لوگوں سے آن لائن فراڈ اور لوٹنے والے گینگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق معاملے کا انکشاف ایک درجن سے زائد متاثرین کے پولیس سے رابطہ کرنے پر ہوا، 34 سے  زائد ملزمان کے خلاف 21 مقدمات درج ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سستی گاڑیاں اور مویشی فروخت کرنے کے بہانے لوگوں کو بلاکر لوٹتے، ملزمان ٹندو جان محمد اور قریبی گاؤں بچل چانڈیو سے نیٹ ورک چلاتے تھے، 4 کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف...
    ڈیگاری واقعہ: غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون کی والدہ کا مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے ”سزا“ قرار دیا ہے۔ویڈیو بیان میں بانو کی ماں نے دعویٰ کیا کہ اُن کی بیٹی کو ایک لڑکے کے ساتھ تعلقات پر بلوچی معاشرتی جرگے کے فیصلے کے بعد سزا دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لڑکا آئے روز ٹک ٹاک ویڈیوز...
    معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تفتیش جاری ہے اب اس حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جنوبی اسد رضا نے ابتدائی تحقیقات اور اہم شواہد سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکارہ کی موت، ابتدائی تحقیقات اور ملنے والے شواہد کے حوالے سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں: قتل یا طبعی موت؟ حمیرا اصغر کی موت کی گتھیاں سلجھنے لگیں ان کا کہنا تھا کہ جب پولیس کو لاش ملی تو اسے نو ماہ گزر چکے تھے اور وہ بری طرح ڈی کمپوز ہوچکی...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب لڑکی اور لڑکے کوغیرت کے نام پر قتل کردیا گیا۔ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔ Post Views: 3
    پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں اور گاڑی پر سوار شخص میں تلخ کلامی ہوئی۔ گاڑی سوار نے مظاہرین پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک شخص نے راستہ نہ دینے پر فائرنگ کرکے چار افراد کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں علاقہ مکینوں کی جانب سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری تھا۔ مظاہرین نے احتجاجاً سیٹلائٹ ٹاؤن چاندنی چوک پر سڑک بند کر دیا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی وہاں سے گزرنے کے لئے آئی۔ مظاہرین نے راستہ نہ دیا تو کار سوار اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوئی۔ جس پر گاڑی میں سوار شخص نے مظاہرین پر فائرنگ کر دی...
    علامتی تصویر پشاور میں گورا قبرستان کے قریب مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت کرامت شاہ اور یوسف خان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کرامت شاہ حال ہی میں قتل کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ مقتول بھتیجے کے قتل کیس میں جیل گیا تھا۔
    بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
    پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا، عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں انہیں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم نے نیشنل پولیس اکیڈمی سے خطاب کرتے ہوئے پولیس اصلاحات، تربیت اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق اہم اعلانات کیے، فائرنگ رینج اور ہاسٹل کی تعمیرکے منصوبوں کا سنگ بنیادرکھا، ماسٹرز ڈگری کے اجرا کا بھی اعلان کیا، بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو لیپ ٹاپ دیے گئے۔ وزیراعظم نے پولیس فورس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تربیت کے بعد میدان عمل میں آپ نے عام آدمی کو انصاف...
    موٹروے پر چکری کے قریب بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز چکری (سب نیوز)موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کے ڈی ایچ کیو...
    چکری انٹرچینج کے قریب موٹر وے ایم-2 پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، نجی کمپنی کی یہ بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ سڑک پھسلن زدہ ہونے کے باعث ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک اور واقعے میں اسلام آباد کے قریب سنگجانی کے مقام پر ایک کوسٹر بھی موٹروے پر کھائی میں جا گری، جس سے 17 افراد زخمی ہوئے۔ حادثات کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد...
    ویب ڈیسک: موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے قریب مسافر بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 36 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی کہ روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔   مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی  
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے ان کے استعمال شدہ الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے۔ تفتیشی ٹیم نے حمیرا کے تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ تک رسائی حاصل کرلی، جن کے پاسورڈز ان کی ڈائری میں محفوظ تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اس ڈیٹا کی مدد سے مزید سراغ حاصل کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں دو افراد کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید دو افراد سے پوچھ گچھ کے لیے انہیں طلب کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر باقاعدگی...
    نوشہرہ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے علاقے خوشمقام میں گھریلو تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک خاتون اور تین مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں قریبی رشتہ دار تھے اور فائرنگ خواتین سے متعلق گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ نوشہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ Post Views: 3
    عبدالخالق مغیری:  نوڈیرو کے کچے کے علاقے میں پولیس کی مبینہ ڈرون کارروائی کے دوران ایک میاں بیوی جاں بحق جبکہ دو بچوں اور چار خواتین سمیت 7افراد زخمی ہو گئے۔  ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ کیٹی ممتاز کی حدود میں پیش آیا۔پولیس کے رات گئے کیے گئے دو ڈرون حملوں کے نتیجے میں غلام علی کھکھرانی اور ان کی اہلیہ سسئی کھکھرانی جاں بحق ہو گئے۔زخمیوں میں دو بچے اور چار خواتین شامل ہیں جنہیں فوری طور پر نوڈیرو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم سہن میں سوئے ہوئے تھے کہ پولیس نے اچانک ڈرون حملے کر دیے۔ حملے سے ہمارے گھر میں آگ لگ گئی، جس سے کپڑے، فرنیچر، اور دیگر...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ کے 3 مختلف واقعات میں دو خواتین زخمی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر شریف آباد تھانے کی حدود بس اسٹینڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ ثناء زوجہ سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔ خاتون کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے نقدی چھین کر فرار ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب نیو کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ میں گھر کے اندر موجود خاتون کو نامعلوم سمت سے...
    کراچی: شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا...
    سندھ پولیس میں گٹکا اور ماوا کھانے والے اہلکاروں و افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن میں محکمہ پولیس میں تعینات اہلکاروں و افسران کے گٹکا اور ماوا کھانے کے حوالے سے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سرکلر جاری کردیا۔ سندھ پولیس کے آئی کی جانب سے جاری سرکلر میں تمام ایڈیشنل آئی جیز ، کراچی کے زونل سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز و ڈویژن ایس پیز کو ہدایت جاری گی گئی ہیں۔ سرکلر میں افسران کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ گٹکا یا ماوا کھانے والے افسران و اہلکاروں کے نام، بیلٹ نمبر، تعیناتی کی جگہ متعلقہ تھانے...
    سندھ پولیس کی جانب سے انوکھا مگر اچھا اقدام سامنے آیا ، گٹکا کھانے والے پولیس اہلکار و افسران کی شامت آگئی، سندھ پولیس کے افسران و اہلکار جو بھی گٹکا کھانے کے عادی ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گٹکے کے عادی افسران و اہلکاروں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو گٹکا، ماوا چھوڑنے کےلیے 10 روز کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ فریئر ہال کے سامنے موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں، پولیس کا کمشنر میونسپل کارپوریشن کو خطپولیس کی جانب سے میونسپل کمشنر کو لکھے خط میں کہا گیا کہ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ حالت میں ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کے کیس میں پولیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کی پرسرار موت کا معاملہ عدالت جا پہنچا، شہری نے قتل کا شبہ ظاہرکردیا پولیس نے اداکارہ کے زیرِ استعمال الیکٹرانک گیجٹس جن میں تین موبائل فونز، ایک ٹیبلٹ اور ایک لیپ ٹاپ شامل ہیں، کو کھول کر ان سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ان تمام ڈیوائسز کے پاسورڈز اداکارہ کی ذاتی ڈائری میں تحریر تھے، جن کی مدد سے گیجٹس کو کھولا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ کیس سے متعلق 2 افراد کے بیانات قلمبند...
    گوئٹے مالا میں زلزلے کے بعد تباہ حال گھروں میں چوری کی نیت سے داخل ہونے والے مشتعل ہجوم کے ہتھے چڑھ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کا علاقہ سانتا ماریا دی جیسس زلزلے میں سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں درجنوں خاندان اپنے گھروں کو چھوڑ کر پناہ گاہوں یا اپنے دیگر رشتہ داروں کے گھر منتقل ہوگئے تھے۔ ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کچھ افراد رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھس آئے تھے۔ ان میں 5 افراد کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ہجوم نے ان افراد کو ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا اور بعد میں آگ لگا کر زندہ جلا دیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا...
    —فائل فوٹو سانحہ سوات کی انکوائری رپورٹ میں پولیس کے دفعہ 144 پر عمل نہ کروانے اور 1122 سوات کے ایمرجنسی افسر کے بنا بتائے چھٹی پر جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس دفعہ 144 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی جبکہ ریسکیو 1122 سوات کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر بغیر بتائے چھٹی پر تھے۔رپورٹ میں فرائض سے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سانحے کے وقت موجود ڈی جی ریسکیو 1122 کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا دریائے سوات میں 2010ء کے سیلاب بعد...
    ڈھاکا میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مامون جولائی اور اگست 2024 میں ہونے والی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے...
    بنگلا دیش: سابق پولیس سربراہ نے انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا، حسینہ واجد پر فرد جرم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس) ڈھاکہ میں ایک اہم پیشرفت کے طور پر بنگلا دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال ہونے والے مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر باضابطہ طور پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ بین الاقوامی جرائم ٹریبونل (آئی سی ٹی) میں جمعرات کو ہونے والی سماعت کے دوران چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی نے اپنے جرائم کا اعتراف کرتے...
    چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان سڑک پر آگئے، مزاحمت پر پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر خان بھٹو نے کہا کہ مخدوش عامرتوں کے پہلے مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر انہیں منہدم کردیا جائے گا۔انہوں نے مکینوں سے اپیل کی ہے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کرے تاکہ اس آپریشن کو جلد از...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (اے پی پی)ضلع کرم میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ گندال میں گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے سیکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گری، حادثے کا شکار مسافر گاڑی گندل سے صدہ جا رہی تھی۔پولیس کے مطابق حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے پولیس کے رویے سے متعلق کیس پر فیصلے میں کہا ہے کہ پولیس اسٹیٹ کا تاثر خطرناک ہے پولیس طاقتور طبقے کی خدمت کر رہی ہے عوام کی نہیں۔ عدالت عظمیٰ نے سیتا رام کیس کا 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے فیصلے میں سندھ میں ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کا رجحان تشویشناک قرار دیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا ہے ایف آئی آر میں تاخیر کمزور، غریب اور پسماندہ طبقے کے ساتھ ظلم ہے۔ ملک کو آئینی ریاست کی طرف جانا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم...