2025-11-05@11:03:25 GMT
تلاش کی گنتی: 5186
«کا مطالبہ مسترد کردیا»:
(نئی خبر)
کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا toshakhana gifts WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )کابینہ ڈویژن نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔جولائی تا ستمبر 2025 کی سہ ماہی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیرریلویز حنیف عباسی اور وزیر بجلی اویس لغاری تحائف وصول کرنے والوں کی فہرست کاحصہ ہیں۔اسی دوران چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سیکریٹری سینیٹ، وزیراطلاعات عطاتارڑ، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک اور...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔ مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔ فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان دورں سے پاکستان کا خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ سلامتی کے لیے کلیدی کردار اجاگر ہوا ہے۔ آرمی چیف کی فعال عسکری سفارتکاری پاکستان کے عالمی وقار میں اضافہ کا باعث ہے،...
جوڈیشل و یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ پر دھرنا ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں بدحال ہے، مظاہرین کراچی میں عدالتی ملازمین نے صبح نو بجے سے بارہ بجے تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی عدالتوں کے ملازمین نے جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس کی بندش کے خلاف پاکستان سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جس کے باعث شاہراہ عراق ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔احتجاج میں احتساب عدالتوں، وفاقی اینٹی کرپشن ، کورٹس اور دیگر ملازمین شامل تھے۔ دھرنے میں شریک درجنوں ملازمین نے پر جوش نعرے بازی لگاتے ہوئے سوال کیا کہ ججز کے الاؤنس بحال کر دیے گئے تو ماتحت عملہ کیوں...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ، کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر، اردن اور سعودی عرب کا تاریخی دورہ کیا جب کہ اہم عرب ممالک کا دورہ کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال ہے۔مصر، اردن اور سعودی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فیلڈ مارشل کے ان اہم دوروں میں انسداد دہشت گردی، دفاعی تعاون اور انٹیلی جنس اشتراک پر اہم بات چیت کی گئی۔فیلڈ مارشل کا دورہ مسلم ممالک کے درمیان عسکری اتحاد اور یکجہتی کی مضبوط علامت ہے ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ان...
رحیم یارخان کے ایک نجی اسپتال میں دہشت گرد کا علاج کرنے کے الزام پر ڈاکٹرز و دیگر طبی عملے سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اسپتال کے ڈاکٹرز نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد فاروق کمانڈر کو زخمی ہونے پر اس کا علاج کیا تھا، ڈاکٹروں نے دہشت گرد کے علاج معالجے اور اسپتال میں داخلے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے معاملے کی چھان بین کے لیے اسپتال جانے والے پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلاف دہشت گرد کا ریکارڈ چھپانے کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی صادق آباد میں درج کر...
سعودی عرب دنیا کا پہلا اسکائی اسٹیڈیم بنانے کی تیاری کر رہا ہے جسے نیوم کا نام دیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ منفرد منصوبہ زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر ہوا میں معلق ہوگا۔ اسٹیڈیم کے 2032 میں افتتاح کا امکان ہے اور اس میں فیفا ورلڈکپ 2034 کے میچز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ نیوم اسٹیڈیم میں 46 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی جسے مکمل طور پر قابل تجدید توانائی (شمسی، ہوا اور پانی سے بننے والی بجلی) سے چلانے کے لیے ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ Saudi Arabia is set to construct the world's first-ever "sky stadium," officially called NEOM Stadium. Suspended 1,150 feet above...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوبارہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز استنبول: (آئی پی ایس) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ترکیہ کی میزبانی میں استنبول مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہو گئے ہیں، مذاکرات کا یہ دور مصالحت کاروں کی درخواست پر دوبارہ شروع ہوا ہے، مذاکرات کے پہلے تین ادوار کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے بے نتیجہ ختم ہو گئے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں کے دوران افغان طالبان کے...
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپا ) نے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے بیانات کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔ وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے وائس چانسلر کو تنبیہ کرتے ہوئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کو انکے طرزِ عمل پر نظر رکھنے، یونیورسٹی انتظامیہ کو قانون کے مطابق انکوائری کمیٹی تشکیل دینے اور تمام کیمپسز میں ضابطہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ فوسپا نے عملے اور طلبہ کے لیے آگاہی اور صنفی حساسیت کی تربیت کا باقاعدہ انتظام کرنے کی ہدایت کی اور خاتون لیکچرار کی وائس چانسلر ڈاکڑ ضابطہ خان کیخلاف ہراسمنٹ کی شکایت پر وارننگ دی گئی۔ فوسپاہ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈاکڑ ضابطہ خان کے خلاف شکایت میں دو الزامات عدم شواہد پر مسترد، ڈاکڑ...
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ واسا...
ویب ڈیسک :پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز جاری رہنے والے مذاکرات کا کابل انتظامیہ کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا، طالبان وفد کے کابل انتظامیہ سے بار بار رابطے ، ہر بار رابطے پر مؤقف بدل جاتا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تین روز سے مذاکرات جاری تھے، اب بے نتیجہ ختم ہو گئے ہیں، ثالث ممالک کی جانب سے فریقین کو دوبارہ مذاکرات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ذرائع نے بتایا کہ تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے تک جاری رہے، 18 گھنٹوں...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کے پاس جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کا سنہری موقع ہے۔ بابر اعظم سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے انتہائی قریب ہیں۔ بابر اعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف 9 رنز درکار ہیں۔ روہت شرما 151 اننگز میں 4231 رنز بناکر سر فہرست ہیں جبکہ 31 سالہ بابر اعظم 121 اننگز میں 39.83 کی اوسط سے 4223 رنز بناکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے ویرات کوہلی 117 اننگز میں 4188 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ان تین بلے بازوں کے علاوہ...
واشنگٹن: نیویارک کے میئر کے انتخابات میں نمایاں امیدوار زوہران ممدانی کو امریکی ری پبلکن رہنماؤں کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے، جنہوں نے امریکی محکمہ انصاف سے ان کی شہریت منسوخ کرنے اور ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ری پبلکن رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے اٹارنی جنرل پام بونڈی کو لکھے گئے خط میں الزام عائد کیا کہ 34 سالہ ڈیموکریٹ امیدوار ممدانی نے شہریت حاصل کرتے وقت اپنے "فلسطینی انسانی حقوق کی وکالت" کے مؤقف کو ظاہر نہیں کیا، جسے امریکی قانون کے تحت "دہشت گردی کی حمایت" کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک اور ری پبلکن رکن رینڈی فائن نے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 30 سالوں میں دی...
متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے مالی سال 2026 کے لیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ منظور کر لیا۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2026 کا بجٹ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے، اماراتی وفاقی اداروں کی مالی پائیداری یقینی بنانے کے لیے فیڈرل فنانشل سینٹر پروگرام بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ دبئی میڈیا آفس کے مطابق 2024 میں بیرونی سرمایہ کاری 1.05 کھرب درہم تک پہنچ گئی، جو عرب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ مزید برآں متحدہ عرب امارات کی برآمدات 2019 کے مقابلے میں دوگنا بڑھ کر 950 ارب درہم تک پہنچ گئی ہیں۔
استنبول(نیوز ڈیسک)پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا، افغان طالبان سے حوصلہ افزا جواب نہ مل سکا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سے...
عالمی برادری تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، حریت قیادت
انہوں نے کہا کہ 1947ء میں بھارت کی کھلی فوجی جارحیت تنازعہ کشمیر کی بنیادی وجہ بنی جس کے باعث سات دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی جنوبی ایشیا میں امن و استحکام خطرے سے دوچار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آگے آئے اور مظلوم کشمیر عوام کو اپنے مادر وطن پر بھارت کا دہائیوں پرانا قبضہ ختم کرانے میں ان کی مدد کرے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت گزشتہ 78 برسوں سے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جو 59 سال کی عمر میں بھی جوان اور مکمل فٹ نظر آتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فٹ رہنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی ڈائٹ نہیں کرتے بلکہ سادہ کھانے پسند کرتے ہیں۔ اور کئی سالوں سے وہ اپنی روزمرہ کی غذا میں بنیادی کھانے ہی لیتے ہیں کیونکہ یہ ان کی ڈسپلن شدہ طرز زندگی کا حصہ ہے۔ آر جے دیو نگنا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا، ’میں فطری طور پر بہت سادہ کھانا پسند کرتا ہوں۔ میں دن میں دو وقت کھاتا ہوں: دوپہر اور رات کا کھانا۔ ان کے علاوہ میں کچھ نہیں کھاتا۔ مجھے پکوان پسند نہیں۔ میں گرلڈ چکن،...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان اپنے پیش کردہ منطقی مطالبات پر قائم ہے تاہم افغان طالبان کا وفد پاکستانی مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنےکو تیار نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد کا مؤقف بدستور منطقی، مضبوط اور امن کے لیے ناگزیر ہے، میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کے وفد کو کابل سےکنٹرول کیا جا رہا ہے، افغان طالبان کا وفد بار بار کابل انتظامیہ...
اسلام آباد: پاکستان سے سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام متعارف کرادیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے حکومتِ پاکستان کی ہدایات اور اسٹیٹ بینک کے تعاون سے ہوائی اڈوں پر لین دین کے جدید ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا عمل شروع کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کو سہولت، شفافیت اور تیز تر مالی خدمات فراہم کرنا ہے۔ پی اے اے کے مطابق ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر موجود تجارتی مراکز، ریسٹورنٹس اور سروس فراہم کرنے والے اداروں کو ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو اپنانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ نئے نظام کے تحت مسافر اپنی سہولت کے مطابق ڈیجیٹل یا نقد...
الخدمت کے شعبہ صحت کی جانب سے ایکسپو سینٹر کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں آگہی اسٹال کا چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ ‘ چیف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر راشد قریشی و دیگر مہمان دورہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251028-08-3 پشاور (آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک اہم خط لکھا ہے جس میں گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندیوں کے خاتمے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں نشاندہی کی کہ گندم کی آزاد نقل و حمل ملک کے تمام صوبوں کے درمیان باہمی تعاون اور عوامی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر آئینی پابندیوں کے باعث خیبرپختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے، جو براہِ...
دنیا بھر میں اس وقت 28 نئے کاربن بم منصوبے جاری ہیں جس سے ماحولیاتی بحران میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ماحولیاتی تنظیموں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں 28 نئے کاربن بم منصوبے جاری ہیں۔ یہ منصوبے 2021 سے اب تک متعارف کرائے گئے ہیں اور اس سے ماحولیاتی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ الجزیرہ میں اس حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان منصوبوں سے خارج ہونے والی کاربن پیرس معاہدے کے عالمی بجٹ سے 11 گنا زیادہ ہے۔ 4 غیر سرکاری تنظیموں کی اس رپورٹ نے عالمی توانائی پالیسیوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر اور پاکستان بزنس گروپ (پی بی جی او) کے بانی فراز الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان میں دیرپا سیاسی استحکام، میرٹ پر مبنی گورننس اور پائیدار معاشی ترقی کیلئے صدارتی وفاقی نظام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ موجودہ پارلیمانی نظام بار بار سیاسی عدم استحکام، مفاہمتی سیاست اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘حکومتوں کی بار بار تبدیلی، سیاسی سودے بازی اور غیر یقینی صورتحال نے ملک کے وڑن اور ترقی کی رفتار کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں ایسے نظام کی ضرورت ہے جس میں قیادت بااختیاراور عوام...
اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر کے پی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد غیر آئینی پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ اپنے خط میں گورنر نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ پابندیاں خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں اور وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے منافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد: آزاد کشمیر میں سیاسی منظر نامہ تیزی سے بدلنے لگا ہے، وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کسی جماعت کے پاس مطلوبہ اکثریت موجود ہے تو وہ تحریکِ عدم اعتماد پیش کرے، میں اپنے اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، اگر کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو وہ آگے آئے، میں وہ واحد وزیراعظم ہوں جس نے خزانہ بھرا، خالی نہیں کیا، میری قدر بعد میں جانی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ جس گھر میں جنم لیا، اپنی خاطر اس کو آگ نہیں لگاسکتا، میرے چہرے...
اداکارہ نادیہ افگن نے اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام اسٹوری میں معاشرتی رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی وفات کے وقت یہ وصیت کریں گی کہ ان کے جنازے میں ’کسی کو کھانا نہ کھلایا جائے‘۔ نادیہ افگن نے یہ بات اپنے والد کے انتقال کے ذاتی تجربے کے تناظر میں لکھی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ والد کے انتقال کے موقع پر انہیں سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہوا کہ کالونی کے انچارج ان کے پاس آئے اور سب سے پہلے یہ سوال کیا کہ کرسیاں، ٹینٹ اور کھانے کا انتظام کہاں سے کروانا ہے۔ نادیہ افگن نے کہا کہ اس دن وہ دیر رات تک مہمانوں کی خاطر تواضع...
—فائل فوٹو ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز ہو گیا۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا جس میں دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کیا گیا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور دو روز قبل استنبول میں ہوا تھا جس میں پہلے دور میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا تھا۔ استنبول: پاک افغان وفود کی دوبارہ ملاقات شروعپاکستان اور افغانستان کے وفود کی استنبول میں آج دوبارہ ملاقات شروع ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکام کو دہشت گردی کی روک تھام کا جامع پلان...
دنیا کشمیر کے مسئلے پر خاموش رہی تو یہ خطہ مستقبل میں ایک بڑا سیاسی بحران بن سکتا ہے۔ آج کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے کا سیاہ دن منا رہے ہیں۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔ مشعال ملک کے مطابق، آج بھی کشمیر دنیا کے سب سے زیادہ فوجی تعینات خطوں میں شامل ہے، جہاں تقریباً نو لاکھ بھارتی فوجی موجود ہیں۔ کشمیری ماؤں سے ان کے بیٹے چھین لیے گئے اور 78 سال بعد بھی کشمیری خاندانوں کے آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں ہوئے۔ مشعال ملک نے زور...
سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے, سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی...
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک ٹرک ڈرائیور کو پیدائش کے وقت غلطی سے دوسرے بچے سے بدل دیے جانے کے 60 سال بعد اڑھائی لاکھ امریکی ڈالر (قریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) کا معاوضہ مل گیا۔ 1953 میں پیدا ہونے والا یہ شخص ساری زندگی غربت میں گزار بیٹھا، جبکہ اس کی اصل فیملی ایک امیر گھرانے سے تعلق رکھتی تھی۔ حقیقت 2009 میں اس وقت سامنے آئی جب خاندانی تنازعات کے دوران کیے گئے ڈی این اے ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ اپنے والدین کا حیاتیاتی بیٹا نہیں۔ مزید پڑھیں: سائبر نائف سے تاریخی کامیابی: پاکستانی ڈاکٹروں نے جاپان کا ریکارڈ توڑ دیا عدالت نے قرار دیا کہ اسے ایک خوشحال زندگی سے محروم کیا گیا، اور انصاف...
ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر سرکار غیر فطری تھی، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے رکن اسمبلی کو وزارت اعلی کا منصب دیا گیا ہو، وزارتِ اسی رکن اسمبلی کو ملتی ہے جس کی پارٹی ہوتی ہے، بغیر پارٹی والے کو وزارت اعلی کا منصب دینے کی روایت ہمارے ہاں دیکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلبر گروپ مفادات کا ٹولہ ہے، یہ گروپ ٹھیکوں اور نوکریوں کے حصول کیلئے بنایا گیا ہے، یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا...
پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
اسلام آباد میں یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کا مقصد بھارتی مظالم کے خلاف یکجہتی اور کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت ظاہر کرنا تھا۔ ریلی وفاقی حکومت کے زیرِ اہتمام شاہرائے دستور پر منعقد ہوئی اور دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک جاری رہی۔ اس کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے تھے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنما، سرکاری افسران، وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے نمائندے، مختلف سیاسی و سماجی رہنما، اور اسکول و کالجز کے بچے و بچیاں بھی شریک تھے۔ شرکا نے پلے کارڈز اور...
ارجنٹینا کے پیٹاگونیا علاقے میں سائنسدانوں نے ایک نایاب اور غیر معمولی محفوظ شدہ ڈائنوسار کا انڈہ دریافت کیا ہے، جس کی عمر تقریباً 70 ملین سال بتائی جا رہی ہے۔ یہ دریافت کریٹاسیئس دور کی زندگی کی ایک منفرد جھلک پیش کرتی ہے۔ انڈہ شمالی پیٹاگونیا کے ریو نیگرو کے گرد آلود میدانوں سے ملا اور شکل و سائز میں جدید شتر مرغ سے مشابہت رکھتا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ لاکھوں سال گزرنے کے باوجود اس کی حالت تقریباً محفوظ اور تازہ نظر آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ انڈہ Bonapartenykus نامی چھوٹے گوشت خور تھیروپوڈ ڈائنوسار کا ہے، جو کبھی اس علاقے میں رہتا تھا۔ یہ جنوبی امریکا میں دریافت ہونے والے سب سے زیادہ...
پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کرے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے فضائی آلودگی سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے فضائی آلودگی کے معاملے پر بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت کیخلاف اہم شواہد پیش کئے جائیں گے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، جس کے بعد پاکستان نے بھارت کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پنجاب حکومت کیپ انوائرمنٹ کانفرنس میں بھارت...
پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔ رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔ میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔ مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال...
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے میدان میں ایک انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے البانیا کے وزیرِاعظم ایڈی راما نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی AI وزیر دییلا حاملہ ہے اور وہ 83 بچوں کو جنم دے گی۔ البانوی وزیر اعظم نے بعدازاں اس خبر کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ’بچے‘ انسان نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت پر مبنی 83 ڈیجیٹل اسسٹنٹس ہوں گے، جو البانیا کی پارلیمان کے ہر رکن کے لیے ذاتی معاون کا کردار ادا کریں گے۔ دییلا، سورج کی مانند روشن وزیر دییلا، جس کا مطلب البانوی زبان میں ’سورج‘ ہے، ستمبر 2025 میں البانیا کی تاریخ کی پہلی غیرانسانی (AI-based) وزیر کے طور پر مقرر کی گئی تھی۔ اس کا مقصد ملک کے...
وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب جائیں گے، سرمایہ کاری کانفرنس میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے
وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ریاض پہنچیں گے۔ وزیراعظم اپنے قیام کے دوران نویں مستقبل سرمایہ کاری کانفرنس(FII9) میں پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینئر وزرا شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: تھائی لینڈ کمبوڈیا جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم عالمی سطح کی یہ کانفرنس 27 سے 29 اکتوبر تک ریاض میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر کے رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہیں۔ رواں برس کانفرنس کا موضوع ’خوشحالی کی کنجی: ترقی کی نئی سرحدوں کا افتتاح‘...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
ریاض احمدچودھری تقسیم ہند سے قبل برطانوی حکومت نے کئی بیانات اور قوانین کے ذریعے یہ بات واضح کر دی تھی کہ برطانوی راج کی جگہ نئے ممالک، بھارت اور پاکستان نہیں لے سکتے اور یہ کہ ان کی سرپرستی ختم ہو جائے گی۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ برطانیہ چاہتا تھا کہ یہ فیصلہ ریاستیں خود کریں کہ وہ بھارت یا پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں یا خود مختار رہنا چاہتے ہیں۔ برطانوی ہندوستان کی تقسیم سے پہلے کشمیر برطانوی سرپرستی میں ایک خود مختارراجوڑا(ریاست) تھا۔ برصغیر کی تمام ریاستیں یا راجوڑے برطانیہ کے زیر نگین نہیں تھے۔ بعض ریاستیں اس وقت بھی اپنی علیحدہ شناخت رکھتی تھی۔ برطانوی حکام کے پاس صرف ان کے دفاع اور خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بزرگ مزدور رہنما کامریڈ احمد حفیظ جمال کا 99 سال کی عمر میں گزشتہ روز کراچی میں انتقال ہوگیا۔ کامریڈ حفیظ جمال نے تمام زندگی محنت کش عوام اور محکوم طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد کی، وہ پاکستان کو ایک سوشلسٹ ریاست بنانے کا خواب اپنے دل میں سجائے اس دنیا سے کوچ کر گئے۔ آپ نے اپنی زندگی کا آغاز کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سے شروع کیا، پاکستان میں جن سیاسی شخصیات کے ساتھ آپ نے سیاسی کام کیا ان میں مولانا بھاشانی، خان عبدالولی خان، میر غوث بخش بزنجو، ڈاکٹر م ر حسان، فیصح الدین سالار، حسن عسکری، لعل بخش رند، فیض احمد فیض، عابد حسن منٹو، کامریڈ انیس ہاشمی اور دیگر اہم شخصیات شامل...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء کے غلط الزامات کا اخلاقی طریقے سے جواب دیا ہے۔ کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے جس دن بانیٔ پی ٹی آئی نے میرا نام وزارتِ اعلیٰ کے لیے تجویز کیا، اس دن سے جو لوگ نوجوانوں کو موقع نہیں دیتے انہوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء نے ان پر پریس کانفرنس میں غلط الزامات لگائے لیکن انہوں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا، اسی وقت وزیرِ اعظم کی کال آئی، پرائم منسٹر شہباز شریف نے مجھے وزیرِ...
ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: جنوب مشرقی ایشیائی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ امن منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے قیام پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امریکی صدر ٹرمپ اور آسیان (ASEAN) ممالک کے رہنماؤں کے مشترکہ اجلاس کے دوران ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا کہ ہم آپ کے جامع منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں جس نے دنیا کو یہ امید دلائی ہے کہ بظاہر ناقابلِ حل تنازعات میں بھی سفارتکاری اور عزم کے ذریعے امن قائم کیا جا سکتا ہے۔انور ابراہیم نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر نویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو میں شرکت کے لیے کل ریاض جائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد 27 سے 29 اکتوبر تک سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کرے گا، وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سینئر وزرا شامل ہیں۔ ریاض میں ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے نویں ایڈیشن کا موضوع ’خوشحالی کی کُنجی: ترقی کی نئی راہوں کو کھولنا‘ ہے جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار اور پالیسی ساز شرکت کریں...
اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
پاکستان کا آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم،طالبان رجیم دریائے کنڑ پر بھارتی حکومت کے تعاون سے ڈیم تعمیر کرکے پاکستان کو پانی کی فراہمی روکناچاہتی ہے،انڈیا ٹو ڈے کی شائع رپورٹ افغان وزیر خارجہ کے دورہ بھارت کے بعد پانی کو بطور سیاسی ہتھیاراستعمال کرنے کی پالیسی واضح ہو گئی،بھارت کی جانب سے افغان طالبان رجیم کو ایک ارب امریکی ڈالر مالی امداد کی پیشکش بھارت اور افغانستان کے آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر پاکستان نے آبی دفاع اور خودمختاری کا عزم ظاہر کیا ہے جب کہ معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت نے افغان طالبان کے ذریعے آبی جارحیت کو ہتھیار بنانا شروع کردیا۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے درمیان بڑھتے تعلقات پاکستان مخالف...
فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔
شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے 30 ستمبر کو مبینہ طور پر اغوا ہونے والی کالج کی 16 سالہ طالبا کے کیس کی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی جبکہ ملزمان نے 20 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون کی رہائشی 16 سالہ علیشاہ 30 ستمبر 2025 کی صبح گھر سے معمول کے مطابق کالج کیلیے نکلی تاہم وہ گھر واپس نہیں لوٹی۔ ابتدا میں والدین نے بچی کو تلاش کی تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی جس کے بعد تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس کو مطلع کیا گیا جس پر پولیس نے والدین کو صبر کی تلقین کی اور یقین دہانی کرائی کہ بچی واپس آجائے گی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دونوں اداکاروں کیخلاف یہ مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ملزمان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر اُن کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے سرمایہ لگانے پر آمادہ کیا۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور سرمایہ ختم ہو گیا تو معاملہ منظرِ عام پر آیا، جس کے بعد ریاستی تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر...
ٹانک "فتنہ الخوارج" کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن، 8 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹانک ضلع میں بھارتی پراکسی "فتنہ الخوارج" کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں آٹھ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصلِ جہنم ہو گئے۔ کارروائی کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک شدہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے قتل سمیت متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کی تلاش اور صفائی (Sanitization) کا عمل جاری ہے۔ صدرِ آصف زرداری...
سندھ کے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کے لیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے، گھوٹکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی، اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار...
عمران خان نے ہر بات کا الزام امریکا پر ڈالنے سے قبل کیا کِیا؟ سابق سی آئی اے اہلکار کے سنسنی خیز انکشافات
سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔ سی آئی اے کے سابق کاؤنٹر ٹیرر اسٹیشن چیف اسلام آباد جان کریاکو نے ایک انٹرویو کے دوران سنسنی خیز انکشافات کردیے۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے دعویٰ کیاکہ عمران خان نے بحیثیت وزیراعظم ہم سے کہا تھا کہ اندرون ملک سیاسی صورت حال کی وجہ سے میں ہر چیز کی ذمہ داری آپ پر ڈالنے والا ہوں۔… pic.twitter.com/A4PJo3JkL2 — WE News...
ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے، ہم نے ریسکیو سے لے کر اُن کی آباد کاری تک ان کا ساتھ دینے کا عہد کیا ہے، ملک اس وقت اندرونی و بیرونی مشکلات کا شکا ر ہے دوسری جانب ملک ایک بڑے سیلابی آفت کا شکار رہا ہے، تحصیل جلالپور میں اس وقت بحالی کے کاموں کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کے ہمراہ تحصیل جلالپورپیروالا کا دورہ کیا اور باہمی مشاورت سے عبدالغفار کو جلالپور پیروالا کا تحصیل آرگنائزر نامزد کردیا، اس موقع پر صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، ممبر ضلعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جب کہ امریکی شہریوں اور اداروں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی یا تجارتی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف واشنگٹن کے عزم کا حصہ ہے ، صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش نیٹ ورکس کو غیر اعلانیہ طور پر سہولت دی ہے،...
امریکا نے منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کولمبیا کے صدر گستاو و پیٹرو پرپابندیاں عائد کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان پابندیوں کے تحت کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے امریکا میں اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔ علاوہ ازیں امریکی شہریوں کو کولمبیا کے صدر گستاؤ پیٹرو کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے بھی روک دیا گیا۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کولمبیا کے صدر پر پابندی کا یہ اقدام خطے میں منشیات کی اسمگلنگ اور بدعنوانی کے خلاف امریکی عزم کا حصہ ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر گستاؤ پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروشوں کو حوصلہ دیا، یہاں تک کہ شمالی امریکا تک بھی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو...
امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہار کے موسم میں ہر جانب سبزہ اُگ آتا ہے اور عام طور پر ہری گھاس کو سبزہ ہی کہتے ہیں، لیکن جنوبی کوریا میں ایسا نہیں۔ یہاں گھاس ستمبر سے نومبر کے درمیان سبز کے بجائے گلابی ہو جاتی ہے، اور زمین پر بادل نما گلابی خوشے اُترنے لگتے ہیں۔ اس گھاس کو Pink Muhly Grass کہا جاتا ہے اور یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں میں انتہائی مشہور ہے۔یہ اصل میں امریکا کے جنوبی حصوں میں اگنے والی سجاوٹی گھاس ہے، لیکن جنوبی کوریا میں اسے باغات، پارکوں اور سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت گلابی اور ہلکے جامنی رنگ کے نرم، بادل نما خوشے...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل کر سفارتکاری میں نئے افق کھول دیے ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ معاہدوں اور چین سے تعلقات کے فروغ نے بین الاقوامی تعلقات میں نیا...
بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے موقع پر ووٹر لسٹ میں کیے گئے بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس کے تحت درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہر ووٹر کا نام حذف کروانے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس منظم مہم کی مالی مالیّت تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی...
بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس سے درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے دوران ہر ووٹر کا نام حذف کرنے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس مہم کی مالی مدد تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی ہے۔ دسمبر 2022...
ویب ڈیسک :پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا۔ امریکا کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق گزشتہ6 ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے،پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی ،ملائیشیا، ایران سے معاہدے اور چین سے تعلقات کے فروغ نے نیا باب رقم کیا۔ اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ...
امریکا کے معروف جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کی بھرپور تحسین کی ہے اور اسلام آباد کو خطے کا ’’سفارتی فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامے میں ایک نئی تبدیلی لائی ہے، جس سے سفارتکاری کے میدان میں نئے افق کھل گئے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی، جس میں امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا، ایران کے ساتھ معاہدے اور چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ شامل ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کو بھی نمایاں کامیابی قرار دیا گیا، جس...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ ایک بڑے مالیاتی فراڈ کیس میں ملوث قرار دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں اداکاروں کے خلاف مقدمہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں درج کیا گیا ہے، جہاں ان پر سرمایہ کاروں کو زیادہ منافع کا جھانسہ دے کر ان کے پیسے ذاتی استعمال میں لانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس اسکیم میں شامل افراد نے عوام کو پرکشش منافع کے وعدوں سے متاثر کر کے ان سے سرمایہ کاری کرائی۔ تاہم جب منافع کی ادائیگی رک گئی اور لوگوں کے پیسے ختم ہو گئے، تو معاملہ منظرِ عام پر آیا اور تحقیقاتی اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق، مشہور...
---فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دوسرے دور کا اہم اجلاس آج ترکیہ میں ہوگا۔اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ دفترِ خارجہ کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقۂ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے، دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاس داری کریں گے۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع...
بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
پاکستان، افغان طالبان مذاکرات کا دوسرا دور آج، افغانستان سے دہشتگردی روکنےکیلئے مانیٹرنگ میکنزم پربات ہوگی
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔‘اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع...
انور عباس: پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا, پاکستان افغانستان سے دہشتگرد گروہوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کا مطالبہ کرےگا،دوحہ مذاکرات کےبعد پاکستان،افغان طالبان کےدرمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا، استنبول میں ہونے والے مذاکرات دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا فالو اپ ہیں,پاکستان استنبول میں ہونے والی نشست میں افغان سرزمین سے پاکستان مخلف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ دوہرائے گا۔ امریکا نے کولمبیا کے صدر پر سخت پابندیاں عائد کر دیں استنبول مذاکرات میں بھی افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی روکنے کا مطالبہ سرفہرست ہو گا,...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج ترکیہ کے شہر استنبول میں ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان طالبان رجیم سے مذاکرات ضرور کرے مگر بارڈر پر بھی نظر رکھے، اعزاز احمد چوہدری پاکستانی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دوحہ مذاکرات میں پاکستان وفد کی قیادت کی تھی۔ انہوں نے 19 اکتوبر کو استنبول میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے بارے میں ایکس پر ایک پیغام کے ذریعے سے آگاہ کیا تھا۔ افغانستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے میں کہا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں دہشتگردی کو مانیٹر کرنے کے لیے میکنزم پر بات کی جائے گی۔ ان مذاکرات کا ایجنڈا کیا ہو گا، پاکستان کی جانب سے کون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-03-5 ڈاکٹر محمد طیب خان سنگھانوی عہد ِ حاضر میں معیشت کا عالمی منظرنامہ ایک ایسی نازک کیفیت کا سامنا کررہا ہے کہ جہاں بظاہر اقتصادی و مالیاتی استحکام کی جھلک تو دکھائی دیتی ہے، مگر دراصل اندرونی کمزوریوں اور علاقائی و بین الاقوامی کشیدگیوں نے پس ِ پردہ خطرات کی لکیریں واضح کر دی ہیں۔ عالمی نمو کی رفتار کم ہورہی ہے، مالیاتی نظام پر دبائو بڑھ رہا ہے، تجارت کی راہیں ٹوٹ رہی ہیں، اسی اثنا میں بیرونِ ملک و اندرونِ ملک جغرافیائی سیاست نئے خطوط پر استوار ہورہی ہے۔ یہاں ہم تین اہم زاویوں اقتصادی و معاشی پس منظر، معاشرتی و تجارتی رْخ، اور سیاسی و سفارتی تناظر کے ذریعے اس صورتِ حال کا جائزہ لیں گے...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 25-10-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Emerging Global Dynamics: Iran’s Resilience, Lebanon’s Stand & the Shifting Power Balance ایران نے ہلا دی دنیا کی طاقتوں کی بنیاد،موساد کا جال بے نقاب شرم الشیخ امن معاہدے کی دھجیاں اُڑا دی گئی اسرائیلی جارحیت پھر سے شروع دنیا بدل رہی ہے… اور طاقت کا مرکز مشرق بن رہا ہے،ایران،روس اور چائنہ...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان کا وفد ترکیہ میں مذاکرات کے لیے روانہ ہو گیا، طالبان کے نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے وفد کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی، وفد کی تفصیلات کا علم نہیں ہے، دوحہ مذاکرات کے...
طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا متنازع فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز کابل (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے دریا واپس پاکستان آتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار ہے بس فنڈنگ ملنے کا انتظار ہے جس کے بعد تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس...
سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال سے ناکارہ مشین سی آر کو کارآمد بنانے کے بعد پہلا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ اس مشین کے ذریعے 40 سالہ مریض نواز کی ٹانگ کے اندر پھنسے ہوئے شیشے کو آپریشن کرکے نکالا گیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زوہیب تھے جبکہ ان کے معاونین میں ٹیکنیشن زوہیب، شاہد قریشی اور دیگر شامل تھے۔ ٹانگ کے اندر پھنس جانے والے شیشے (فارن باڈی) کو ٹانگ سے نکالنے کےلئے پیچیدہ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے طبی ٹیم نے سرتوڑ کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس مشین کو دوبارہ کارآمد بنانے کا سہرا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعتیق قریشی کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ستارا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سرکاری اسپتال کی خاتون ڈاکٹر نے مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے اپنی ہتھیلی پر تحریر کردہ نوٹ میں الزام لگایا کہ ایک پولیس افسر گوپال گزشتہ پانچ ماہ سے اسے جنسی زیادتی اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہا تھا، جبکہ ایک اور شخص پرشانت بانکر پر ذہنی اذیت دینے کا الزام عائد کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی اور ہتھیلی پر لکھے نوٹ کا فرانزک تجزیہ شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس افسر گوپال کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ دونوں ملزمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں وائیڈ بال کے قانون میں بڑی تبدیلی کا تجربہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت پچ پر نئی نیلی اور پیلی لکیریں شامل کی گئی ہیں۔یہ منفرد تبدیلی سب سے پہلے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان پرتھ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ اور بعد ازاں بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے میچ میں دیکھی گئی، جہاں وکٹ کے دونوں جانب روایتی وائیڈ لائنز کے ساتھ اضافی رنگین لکیریں نمایاں تھیں۔یہ نئی لکیریں دراصل آئی سی سی کے نئے وائیڈ بال قانون کے ٹرائل کا حصہ ہیں۔ یہ ٹرائل 6 ماہ تک جاری رہے گا، اور اگر کامیاب رہا تو اسے مستقل طور پر وائٹ بال کرکٹ میں نافذ کر...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمعے کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز، وزیرِ دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور فوجی سطح پر روابط بڑھانے کے نئے مواقع پر غور کیا۔ مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو...
نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق یاد نہ ہونے پر طالب علم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے معلوم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں قائم مدرسے کے معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ پولیس نے ویڈیو کی تحقیق کی اور یہ اصلی ثابت ہوئی جس کے بعد تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار کامران یعقوب کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر علاقے میں موجود تھاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک...
جامعہ کراچی میں کانفرنس سے خطاب میں مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل کا حل اور دنیا و آخرت کی فلاح کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ہوگی۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کونینؐ پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ سیرت مصطفی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن جامعہ کراچی کے تحت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 1500 سالہ جشن ولادت کی خوشی میں جامعہ کراچی میں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کی گئی۔ صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی۔ مقررین نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور کے تمام مسائل...
وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال نے کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی تاریخ کا یہ بڑا دن ہے، جہاں 50 سے زاید ممالک کی کمپنیاں اور ماہرینِ صحت ایک چھت تلے جمع ہیں۔ ہیلتھ ایشیا کا انعقاد ملک میں معاشی انقلاب کی کڑی ہے، حکومت کا آج اپنی انڈسٹریز کے ساتھ تعلق کی پہلے کبھی مثال نہیں ملتی، ہم پاکستان میں فارما ایکسپورٹ کو تیس بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں ایران، روس، ترکی، اور عمان کے قونصل جنرلز، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ (DRAP)، جوائنٹ سیکرٹری ہاسپٹلز, ڈی جی ہیلتھ, اور صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔ وفاقی...