2025-07-27@02:25:51 GMT
تلاش کی گنتی: 3363
«کا مطالبہ مسترد کردیا»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جب کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون کے تحت ہلکی بارش، بونداباندی اور پھوار ہوئی تھی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور مرطوب جب کہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ متوقع ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 80 فیصد رہنے کا امکان...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مردوں کی عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کے لیے قواعد و ضوابط میں متعدد اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں ون ڈے میچز میں گیند کے استعمال اور کنکشن سبسٹیٹیوٹ کے تقرر سے متعلق نئی پالیسی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں گیند کا نیا اصول موجودہ قانون کے مطابق، ون ڈے میچز میں ہر اینڈ سے ایک نئی گیند استعمال کی جاتی ہے اور یہ گیند 25 اوورز تک استعمال کی جاتی ہے۔ تاہم نئے قانون کے تحت اب دونوں گیندیں 34 اوورز تک استعمال کی جائیں گی، اور 35ویں اوور سے صرف ایک گیند کا انتخاب کر کے اننگز کے اختتام تک...
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رجیم کی جانب سے مشہد ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق شہید ہاشمی نژاد ائیرپورٹ مشہد کے اردگرد میزائل حملوں کیوجہ سے مشہد کے فضائی دفاع کو فوری طور پر فعال کر دیا گیا اور حملہ آور میزائیلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی عمارتوں اور رن وے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایئرپورٹ محفوظ ہے۔ حرم امام رضا علیہ السلام مکمل حفاظت میں ہے اور زائرین کو ان آوازوں سے پریشان ہونیکی...
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری طاقت سے متعلق محتاط اور خوفزدہ ہونا چاہیے کیونکہ اسرائیل واحد ملک ہے جو کسی عالمی جوہری نظم و ضبط کا پابند نہیں۔ اسرائیل نے نہ تو این پی ٹی سی پر دستخط کیے ہیں اور نہ ہی کسی دیگر عالمی جوہری معاہدے کو تسلیم کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مغربی دنیا کو اسرائیل کی جانب سے پیدا کیے گئے تنازعات اور خطے میں عدم استحکام پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے باور کرایا کہ پاکستان عالمی جوہری اصولوں کا پابند ہے اور اس کی جوہری صلاحیت صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے۔ یہ پڑھیں: ایران پر اسرائیلی جارحیت؛ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں راہنماؤں نے ایران پر اسرائیل کے حملوں پر گفتگو کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا جب کہ اسحاق ڈار نے اگلے ہفتے استنبول میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ دفتر جارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی صہیونی جنگی جرائم کی ناجائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کردی ہے، بے لگام اسرائیل امریکی سرپرستی اور اس کی مکمل تائید و اعانت کے ساتھ عالم اسلام پر حملہ آور ہوگیا ہے، عالم اسلام حقیقی خطرات میں گھر گیا ہے، عالم اسلام کی قیادت کو خوابِ غفلت، مجرمانہ بزدلی اور اختلافات کے غلافوں سے باہر آنا ہوگا، عالم اسلام کے اتحاد اور اس کے ایمان، آزادی، عزت و وقار کے تحفظ کے لیے جارح، بدمست، اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ ناگزیر ہوگیا ہے، اب یہ امر بالکل عیاں ہے کہ اسرائیل کا ناجائز وجود عالمی...
اسرائیل میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حوثی ملیشیا کے ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا ہے، اور ان کے مارے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس دعوے پر تاحال حوثی قیادت یا ایرانی حکام کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ Post Views: 3
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مسلم ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل سے تعلقات ہیں منقطع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، اس سے ہاتھ ملانے کے بجائے، ایسا ہاتھ جھٹک دینا چاہیے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ یہ بات اٹل ہے کہ اسرائیل صرف ایران نہیں پوری مسلم دنیا کا دشمن ہے، اس ایوان سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان تہران کے ساتھ ہے، ہر فورم پر حمایت کریں گے۔خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ مسلم دنیا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں۔
جنوبی افریقی ٹیم 27 سال کے طویل انتظار کے بعد آئی سی سی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگئی۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 1998 کے بعد پہلی بار آئی سی سی ٹرافی اپنے نام کی۔ ٹمبا باوما کی کپتانی میں جنوبی افریقی ٹیم پہلی بار آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچی، جہاں انکا مقابلہ دفاعی چیمپئین آسٹریلیا سے تھا۔ مزید پڑھیں: جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ ٹائٹل جیت لیا جنوبی افریقی کپتان نے اہم مقابلے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پہلی اننگز میں آسٹریلوی ٹیم 212 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی...
امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونیوالے شدید احتجاجات کے دوران صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈ کے 2,000 ارکان اور 700 میرینز کو وفاقی فرائض پر تعینات کیا۔ اس اقدام پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت اعتراض کیا اور اسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس: مظاہرین ’جانور‘ ہیں، ٹرمپ، ’وفاقی اقدامات غیر آئینی ہیں‘، گورنر کلیفورنیا ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ فوجی تعیناتی وفاقی عمارات اور ایمپلائمنٹ آفسز کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم، نیوسم نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں صدر کے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا گیا؛ ابتدائی طور پر عدالت نے فوج کو واپس بلانے کا حکم دیا، لیکن اپیل کی...
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) اس سال حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے، گزشتہ برس حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے تھے۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کے موقع پر جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد تھے، پاکستانی حجاج کرام کی اموات دل کا دورہ پڑنے اور مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بتایا کہ سعودی عرب نے 88 ہزار 300 سرکاری حجاج سمیت 1 لاکھ 15 ہزار...
بھارت کو آئی ایم ایف میں پاکستان کے خلاف رکاوٹ بننے میں ناکامی کی طرح فیٹف (FATF) میں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیابی کی راہ پر ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ پاکستان کو فیٹف (FATF) کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، تاہم آج ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیٹف (FATF) فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار...

بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین ، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت
پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ...
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فوری اقدامات کرے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ گفتگو میں عراقچی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے اندر فوجی اڈوں، جوہری تنصیبات، اور رہائشی عمارات شامل پر حملوں کی تفصیلات فراہم کیں.(جاری ہے) انہوں نے زور دیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات ایران کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے ایک خودمختار رکن ملک کے علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اعلیٰ سفارت کار نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ...
پشاور (نیوز ڈیسک) سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کا سابق صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا پر الزامات کا معاملہ شدت اختیار کرگیا۔ تیمور سلیم جھگڑا نے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا، سابق صوبائی وزیر نے علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی توسط سے دعوی دائر کی۔ دعوی میں کہا گیا کہ شیر افضل نے نجی چینل ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے، پنشن فنڈ میں 36 ارب روپے غبن کا الزام لگایا۔ دعوی میں مزید کہا کہ شیر افضل نے...
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے ازبکستان میں جاری ورلڈ اسٹرونگ مین چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ورلڈ اسٹرونگ مین کا اعزاز حاصل کر لیا۔ نوح بٹ نے چیمپیئن شپ میں 2 گولڈ میڈلز جیت کر نہ صرف اپنا ٹائٹل کامیابی سے برقرار رکھا بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری کو ایک بار پھر تسلیم کروا لیا۔ ابتدائی مقابلوں میں ہی تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے نوح نے اپنی مکمل برتری ثابت کی اور پُراعتماد انداز میں ایونٹ میں شریک رہے۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی یہ جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ایسے اقدامات مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل اور...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواد امین کو نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے فرزانہ ذوالفقار کی بطور صدر تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہد حسین کو بھی پاکستان نرسنگ کونسل کے نائب صدر کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ نگراں حکومت کے اختیارات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں بھی نگراں حکومت کے کام کی وضاحت کی گئی ہے، پٹیشنرز کو وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی منظوری سے تعینات کیا گیا تھا۔...
مظفرآباد کے مرکز میں واقع لال قلعہ، جسے مقامی زبان میں ’رتا قلعہ‘ بھی کہا جاتا ہے، ساڑھے 400 سال پرانا تاریخی قلعہ ہے۔ اس کی بنیاد 1549ء میں چک خاندان نے رکھی، جبکہ بعد ازاں اسے مظفرآباد کے بانی سلطان مظفر خان نے مکمل کروایا۔ یہ قلعہ ڈوگرہ اور سکھ حکمرانوں کے دور میں سیاسی اور دفاعی مرکز کے طور پر استعمال ہوتا رہا۔ 3 اطراف سے دریا سے گھرا یہ قلعہ حسنِ فنِ تعمیر کا اعلیٰ نمونہ ہے، جس میں دریا کے گول پتھروں اور ہاتھ سے بنی پختہ اینٹوں کا استعمال کیا گیا۔ قلعے میں کئی زیرِ زمین کمرے، کال کوٹھڑیاں اور 3 بڑے صحن موجود ہیں۔ ماضی میں اس کا رقبہ 59 کنال تھا، جو کم...
او پی ایف کے ایم ڈی افضال بھٹی—فائل فوٹو اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن (OPF) کے مینیجنگ ڈائریکٹر افضال بھٹی نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو درپیش موبائل فون رجسٹریشن کے مسئلے کو فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے حل کر دیا ہے، یہ مسئلہ وطن واپسی پر اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پریشانی کا سبب بن رہا تھا۔افضال بھٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) کے ساتھ مربوط رابطے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے مسئلے کا حل نکالا، جس کے نتیجے میں اب مسئلہ حل ہو چکا ہے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور پریشانی سے پاک بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔او پی ایف کے مطابق کامیاب موبائل رجسٹریشن کے لیے درج ذیل...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہاکہ مجھے اسرائیلی وزیرِاعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے فون کال موصول ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے خطے کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ جمعہ کوسماجی رابطوںکی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میںبھارتی وزیراعظم کاکہناتھاکہ انہوں نے اس موقع پر بھارت کی تشویش کا اظہار کیا اور خطے میں جلد از جلد امن و استحکام کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور عالمی سطح پر امن کی کوششیں جاری ہیں۔ مزیدپڑھیں:اب بھی کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہوجائے: ٹرمپ

ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
سٹی 42 : خیبر پختونخواحکومت نے مالی سال 26-2025کیلئے2119 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کردیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم کی زیر صدارت شروع ہوا،وزیر قانون بابر سلیم نے بجٹ پیش کیا۔ دستاویز کے مطابق بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے رکھا گیا ہے جس میں سالانہ کل اخراجات کا تخمینہ 1962 ارب روپے لگایا گیا ہے، بجٹ 157 ارب روپے سر پلس رکھا گیا ہیں، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 547 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے صوبائی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 فیصد اور...

ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئیکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد کی یورپی حکام سے ملاقات: علاقائی صورتحال پر بریفنگ
اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے آج یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کی سیکرٹری جنرل بیلن مارٹنز کاربونل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کی قیادت کو جنوبی ایشیا میں بگڑتے ہوئے علاقائی سلامتی کے ماحول، خاص طور پر بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں ایک تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے بھارت کی جانب سے کیے گئے جارحانہ اقدامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے “جھوٹ پر مبنی بیانیے” سے حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ وفد نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی...

اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے ، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے د ہرا معیار ترک کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ کھلی دہشت گردی ہے، عالمی برادری کو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، عالمی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کیلئے دوہرا معیار ترک کر دیں، ملک کو موجودہ بحرانوں میں دھکیلنے والے اب تنقید کر کے خود کو بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر پاکستان کو قرض دینے سے روکا۔ جمعہ کو ایوان بالا میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے...
قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیل کے حملے کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد میں اسے ایرانی خودمختاری پر حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معمول کی کارروائی مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی تاکہ ایوان ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا مؤقف واضح کر سکے۔ تحریک منظور کرلی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن سید نوید قمر نے تحریک انصاف کے رکن ملک عامر ڈوگر اور قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان سے مشاورت کے بعد قرارداد کا مسودہ ایوان میں پیش کیا، جسے متفقہ طور پر منظور کر...
پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص 20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ...
سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ گھناؤنے حملے ناقابلِ قبول ہیں، اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔" وزارتِ خارجہ نے زور دیا کہ ایران سعودی عرب کا برادر اسلامی ملک ہے، اور اس کے خلاف کی گئی یہ واضح جارحیت خطے کے امن کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارٹ سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر خیبر پختونخوا حکومت بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سینئر صحافی محمود جان بابر کا پشاور میں قائم قونصل خانے کے ذریعے امریکہ کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ بحال کر نے کاحکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے سینئرصحافی محمود جان بابر نے پشاور میں امریکی قونصل خانے کے ذریعے امریکا کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا جو پشاور کی ماتحت عدالت نے عدم پیروی پر خارج کر دیا تھا تاہم پشاور ہائی کورٹ نے اب اس فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے آئینی طور پر دیے گئے حق سماعت کی بنیاد پر مقدمے کو بحال کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعجاز خان کے سنگل رکنی بینچ نے ٹرائل کورٹ کے 19 جولائی 2021 کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر حالیہ حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر بوئنگ طیاروں سے متعلق ماضی میں سامنے آنے والے انکشافات اور وارننگز عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بوئنگ طیاروں کے انجینئر سم صالح پور نے کمپنی کے اندرونی معاملات پر آواز اٹھاتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان شارٹ کٹس کے باعث طیارے کی عمر نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے اور یہ خطرہ مستقبل میں بڑے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ “میں یہ بات بوئنگ کو ناکام کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا بلکہ اس لیے کر رہا ہوں کہ بوئنگ کو بہتر ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے صحت کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بچوں کے کینسر کے مفت علاج سے متعلق عالمی پروگرام گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈہُڈ کینسر میڈیسنز (GPACCM) میں شمولیت حاصل کر لی ہے۔اس اقدام کے تحت پاکستان میں کینسر میں مبتلا بچوں کو مفت ادویات کی فراہمی شروع کی جائے گی، جو ہزاروں خاندانوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہوگی۔یہ اعلان وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سینٹ جوڈ چلڈرنز ریسرچ اسپتال کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک تاریخی موقع ہے جس سے کینسر کے شکار معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں...
سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ریسکیو کی کوششوں میں حصہ لینے والے رضاکاروں کی انتھک محنت کو سراہتے ہیں اور حکومت سے اس واقعے کی تحقیقات اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ احمدآباد میں ہونے ہولناک طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے صدر سید سعادت اللہ حسینی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے بیان میں کہا کہ آج احمد آباد میں ایئر انڈیا کی فلائٹ کے المناک حادثے سے ہمیں گہرا صدمہ اور غم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے مسافروں اور ایک میڈیکل کالج، جہاں طیارہ گرا، کے متعدد طلباء اور عملے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ثالثی کی خواہش ظاہر کی ہے، جس کے بعد بھارت میں ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی کی لہر اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔جنوبی ایشیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے نام نہاد دعوے دار ملک میں مسئلہ کشمیر کے حل میں امریکی دلچسپی کے خلاف منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف سفارتی آداب سے متصادم ہے بلکہ شدت پسندی کے اس رجحان کی عکاسی بھی کرتا ہے جس نے بھارتی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ٹرمپ کے اس بیان کے فوری بعد بھارت کی مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کی قیادت انتہا پسند ہندو تنظیموں نے کی۔ ان...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں سال ایم ڈی کیٹ کا امتحان دینے کے خواہشمند طلبا کے لئے نصاب کے حوالے سے بڑی خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل وڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کا نیا نصاب جاری کردیا ، نیا نصاب پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا گیا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے اتوار کو متوقع ہے، صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج نے بتایا کہ نئے نصاب میں 5 مضامین شامل کئے ہیں، حیاتیات، کیمیا، طبیعیات، انگریزی، منطقی استدلال شامل ہیں۔ پروفیسر رضوان تاج کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ پرچے میں 180کثیر الجوابی سوالات شامل ہوں گے ، پرچے کا دورانیہ...
13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہیں بارش تو کہیں گرمی کی شدت میں اضافے کا بتایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 13 سے 18 جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ جس میں 13 سے 16جون تک پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے. این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بالائی علاقوں بشمول پوٹھوہارریجن،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے. ایڈوائزری میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں موسم گرم رہنےاورگرمی کی شدت میں اضافے جبکہ خیبر پختونخوا کے چند اضلاع چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ اور کوہستان...
قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ منظوری خود وفاقی حکومت نے دی ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے پاس اسپیکر یا چیئرمین کی تنخواہیں بڑھانے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ خود سے اپنی تنخواہ نہیں بڑھا سکتے۔ اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اختیار وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کے پاس ہے۔ذرائع...
مغرب کوکس نے حق دیا کہ وہ جوہری پروگرام رول بیک کامطالبہ کرے: مسعود پزشکیان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہیکہ وہ نہ کسی دبا کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے۔ ایران کے صوبہ ایلام میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ نہ تو دبا کے آگے جھکیں گے اور نہ ہی ایٹمی تحقیقات بند کریں گے، کسی بھی طاقت کو ہمیں سائنسی تحقیقات سے روکنے کا حق حاصل نہیں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ صنعت، طب اور زراعت وغیرہ کے لیے جوہری توانائی کے حصول کے لیے مغرب کی منظوری کا انتظار نہیں کریں گے، مغرب کوکس...
سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا shoaib akhtar and noman niaz WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا۔ لیگل نوٹس کا جواب ایڈووکیٹ ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے بھیجا گیا،نوٹس میں سابق کرکٹر نے نعمان نیاز کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کوردکردیا۔ نوٹس کے جواب میں کہا بیان لائیوشوکے دوران ایک عام سی گفتگو تھی،بیان کو ہتک آمیزتصورنہ کیا جائے، شعیب اختر نے محض حقائق اور معلومات بیان کیں، یہ حقیقت ہے نعمان نیازپاکستان کرکٹ ٹیم کے سامان کے انچارج تھے،نعمان نیازاکثرکھلاڑیوں کے بیگ اٹھاتے تھےاس میں کوئی توہین آمیزبات...

وزیراعظم مودی نے شیخ حسینہ کے بھارت سے سیاسی بیانات دینے پر پابندی لگانے کے مطالبے پر کان نہیں دھرے.محمد یونس
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے انڈین سرزمین سے سیاسی بیانات دینے پر پابندی لگانے کے ان کے مطالبے پر کان نہیں دھرے. لندن کے چیتھم ہاﺅس میں تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ جب اپریل میں بنکاک میں (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) اجلاس کے دوران دوطرفہ میٹنگ ہوئی تھی تو انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی تھی کہ وہ شیخ حسینہ کو انڈین سرزمین سے سیاسی بیانات دینے سے روکیں.(جاری ہے) بنگلہ دیشی حکومت کے سربراہ نے کہا کہ شیخ حسینہ کو انڈیا سے واپس...
اویس کیانی: عید الاضحی پر دارالحکومت میں مثالی صفائی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر، اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کا زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لئے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا، وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔ یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین...
اسلام آباد (اوصاف نیوز)رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے ، ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ مون سون سیزن کی بارشیں 15 ستمبر ک جاری رہیں گی ۔ انہوںنے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہےتاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی...
ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ سمندر پار پاکستانیوں کا حکومت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیرون ملک میں مقیم پاکستانوں کا حکومتی پالیسیوں پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں مالی سال ترسیلات زر کی مد میں 34.9 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو کہ پچھلے مالی سال کے مقابلے 28.8 فیصد اضافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مئی 2025 کے دوران ترسیلات زر میں 3.7 ارب امریکی ڈالرز موصول ہوئے جو گزشتہ...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2 کروڑ نوکریاں دینے کا نہیں کہہ سکتا۔میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک کروڑ یا دو کروڑ نوکریاں دے دیں گے، نوکریاں دینے کے شعبے میں نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کی تنخواہ ساڑھے 21 لاکھ کیوں کی؟ وزیر خزانہ نے جواب دیدیاوزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ بڑھانے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو اتنا مضبوط ہونا ہوگا کہ وہ ایکسپورٹ کرسکیں۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ریٹیلرز یا ہول سیلرز سے ٹیکس لگانے کے لیے یہی رہ...

آسیان ریجنل فورم پر پاکستان بھارت سفارتی ٹاکرا: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب
آسیان ریجنل فورم پر پاکستان بھارت سفارتی ٹاکرا: ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کا بھارتی الزامات کا منہ توڑ جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز کولالمپور(آئی پی ایس )ملائشیا میں آسیان ریجنل فورم میں پاک بھارت سفارتی ٹاکرا۔ بھارتی وفد کے پاکستان پر بھونڈے الزامات پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران صدیقی نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب ہوچکی ہے۔ کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ خطے میں امن کشمیر مسئلے کے حل سے ممکن ہے۔ ملائیشیا کے شہر پینانگ میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر آمنے سامنے آ گئے۔ بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر...
لاہور: پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنےکافیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی اہداف سامنے آنےکے بعد پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کوحتمی شکل دیناشروع کردی ہے اور بجٹ 13 جون کا پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانےکی تجویزہے جب کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کم رکھاجائےگا۔ ریونیو اتھارٹی نان ٹیکس پیئر شعبوں کو شامل کرنے کی تجویز دےگی اورہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ بجٹ میں امن وامان، صحت، تعلیم اورسیاحت پرتوجہ دی جائےگی، تعلیم کےلیے پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب...

وفاقی بجٹ 2025-26:اشیا خورونوش اور روزمرہ استعمال کی چیزوں پر بھاری ٹیکس عائد، عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرگیا۔
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرا دیا۔سال 2025-26 کے بجٹ میں متعدد روزمرہ استعمال کی درآمدی اشیا اور صنعتی آلات پر ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں جن میں خوردنی اشیا، طبی ساز و سامان، تعمیراتی مشینری، اور بجلی سے چلنے والے آلات شامل ہیں۔ درآمدی ٹماٹر، مٹر، دالیں، کھجور، موسمی، کیک، دودھ، دہی، اور پولٹری جیسے بنیادی خوراکی اجزا پر اب اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ، سرجیکل آلات، جم کا سامان، ورزشی مشینری، انسولین سرنج، سولر چارجز، سی این جی کٹ، پام آئل، تمباکو، اور تعمیراتی مشینری پر بھی کسٹم ڈیوٹی یا جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل...
لندن: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی وفد نے لندن میں واقع بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز (IISS) کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ آئی آئی ایس ایس دنیا کے ممتاز تحقیقی اداروں میں شمار ہوتا ہے جو دفاع، سلامتی اور اسٹریٹجک امور پر تحقیق کرتا ہے۔ اجلاس کی میزبانی ڈیسمنڈ بووین، ایسوسی ایٹ فیلو برائے جنوبی و وسطی ایشیائی دفاع، حکمت عملی اور سفارت کاری نے کی۔ اس موقع پر عالمی پالیسی ساز، اسٹریٹجک تجزیہ کار اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: پانی ہماری ناگزیر ضرورت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو بلاول بھٹو زرداری...
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا مذہب، عیسائیت کی شرح نمو عالمی آبادی سے پیچھے رہی ، عیسائیت کا عالمی آبادی میں حصہ 1.8 فیصد کم ہوکر 28.8 فیصد رہ گیا، اسلام کا عالمی حصہ 1.8 فیصد بڑھ کر 25.6 فیصد ہوگیا، پیو ریسرچ رپورٹ کے مطابق یورپ ماضی میں عیسائیوں کا سب سے بڑا مرکز تھا، لیکن اب پیچھے رہ گیا ہے، ہر نئے عیسائی کے مقابلے میں تین افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں ، مسلم اور عیسائی آبادی کے سائز کا فرق کم ہو رہا ہے ، موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اسلام مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے،اسلام کی ترقی کی وجوہات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر))ایپکا سندھ امن گروپ نے وفاقی حکومت کے طرف سے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافے کو اونٹ کے منہ میں زیرہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو۔ سنئیر نائب صدر غلقم نبی سولنگی اور دیگر نیشہباز بلٖڈنگ میں ملازمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موتمار مھنگائی میں دس فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہیںقومی اسمبلی کے اسپیکرو ڈپٹی اسپیکر کو 600فیصد سے نوازہ گیا ہے اور ارکان پارلیمنٹ کو تین سو فیصد اضافہ مل چکا جہاں آئی۔ایم۔ ایف کی چونچ بند تھی باقی سرکاری معیشت چلانے والے سرکاری ملازمین کو دس فیصد بھیک دیکر احسان جتایا گیا ہے ایسے ملازم دشمن بجٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی رہنماؤں نے سمندر کی تہ پر حکمرانی کے لیے عالمی قوانین بنانے کا مطالبہ کردیا۔ فرانس میں اقوام متحدہ کی سمندری کانفرنس کے آغاز پر بین الاقوامی سمندر میں کان کنی کو تیز کرنے کے لیے ٹرمپ کی یک طرفہ کوششوں پر گہری تشویش ظاہر کی گئی۔فرانسیسی صدر ماکروں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ دیوانگی ہے کہ ہم ایک ایسی معاشی سرگرمی شروع کریں جو گہرے سمندر کی تہ کو نقصان پہنچائے، حیاتیاتی تنوع کو برباد کرے اور ناقابل واپسی کاربن ذخائر کو خارج کرے، جب کہ ہمیں اس کے بارے میں مکمل علم ہی نہیں ہے۔ انہوں نے سمندر کی تہ میں کان کنی پر پابندی کو بین الاقوامی ضرورت قرار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2025 کے پہلے9 ماہ کے دوران پاکستان کے عوامی قرضے میں 6.7 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 760 کھرب روپے سے تجاوز کرگیا۔اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق اس میں 515.18 کھرب روپے کا ملکی قرضہ اور 244.89کھرب روپے کا بیرونی قرضہ شامل ہے۔مارک اپ کے اخراجات نے مکمل سال کے بجٹ تخمینے کا 66 فیصد (6,439 ارب روپے) استعمال کیا جس کا زیادہ تر حصہ(5,783 ارب روپے) ملکی قرض پر تھا۔حکومت نے جولائی تا مارچ کی مدت میں قرض کی سروسنگ پر 64.39 کھرب روپے خرچ کیے جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں کم رہا جس کی بنیادی وجہ بنیادی سرپلس میں اضافہ تھا۔حکومت نے قرض کی پختگی...
بجٹ 26-2025 میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے ڈیڑھ ارب روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے وزیراعظم کامیاب پروگرام کیلیے 6 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کیلئے ساڑھے 4 ارب روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں پی ایم یوتھ اسکیم کیلیے7 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔ بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے پی ایم یوتھ اسکیم کیلئے 16 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ رواں مالی سال میں پی ایم یوتھ اسکیم کیلئے 8 ارب 60 کروڑ روپے مختص تھے۔ آئندہ بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام میں 33 کروڑ روپے کی کٹوتی کردی گئی۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام کیلئے...
57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ کی جانب سے 13 جون کو سندھ اسمبلی میں نئے مالی سال 26-2025ء کا بجٹ پیش کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تصیلات کے مطابق 57 صوبائی محکموں اور خودمختار اداروں کا ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے کا ہوگا، ڈیولپمنٹ کمیٹی نے منظوری دے دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات سید ناصر حسین شاہ کی صدارت میں تین روزہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کو حتمی شکل دیدی گئی۔ محکمہ زراعت کا 13 ارب روپے، اسکول ایجوکیشن کا 8 ارب روپے، جنگلات کا 4 ارب روپے، جبکہ محکمہ صحت کا 51 ارب...
پیرس (نیوز ڈیسک)فرانس کی قومی ائیر لائن ائیر فرانس نے بھی پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث 24 اپریل کو پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی ائیرلائنز اور طیاروں کے لیے بند کردی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کے بعد مختلف ائیر لائنز نے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال ترک کردیا تھا تاہم اب صورتحال معمول پر آنے کے بعد تمام غیرملکی ائیر لائنز نے پاکستان کے فضائی روٹ بحال کردیے تھے جب کہ ائیر فرانس پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی۔ اب ائیر فرانس کی جانب سے بھی پاکستان سے اوور فلائنگ شروع کردی گئی ہے۔ ائیر فرانس کی پیرس دہلی، ممبئی پیرس، بینکاک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ شروع کردیاہے، شور کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کےلیے گفتگو کا آغاز کردیا ہے۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025/26ء کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر ایاز سادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جہاں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اگلے مالی سال کے لیے 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، جس میں تقریباً 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا، گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کو 30 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس دینے کی تجویز ہے، حکومت نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔ بتایا...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
آج 10 جون کو آنے والے وفاقی بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے پیکج کے اعلان کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے چیئرمین سجاد مصطفی سید نے آج پیش ہونے والے بجٹ میں آئی ٹی انڈسٹری کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سجاد مصطفی سید نے کہا کہ پاشا کی ممبر آئی ٹی کمپنیاں 60 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ ممکن بنا رہی ہیں اور 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ مزید برآں پاشا کی بجٹ تجاویز پاکستان کی 1000 آئی ٹی کمپنیز کی نمائندگی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ٹیکس فری بجٹ دیا جائے اور کوئی نیا ٹیکس نا لگایا جائے۔ آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اگر آپ کے بچے غصے میں آ کر چیختے چلاتے ہیں یا لاتیں مارنے جیسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو اس کی ایک بڑی وجہ ان کا اسمارٹ فونز اور دیگر اسکرینز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بچوں کا اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنا ان کے رویے میں بگاڑ، ذہنی مسائل اور سماجی کمزوریوں کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق میں 10 سال سے کم عمر 117 بچوں کو شامل کیا گیا اور ان کی اسکرین ٹائم عادات اور رویوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، جو بچے روزانہ دو گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت اسمارٹ فون یا ویڈیو گیمز پر صرف کرتے ہیں، ان میں انزائٹی،...
اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاس اینجلس میں امیگریشن پالیسی کے خلاف جاری پرتشدد مظاہروں پر قابو پانے کے لیے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہاں تک کہا کہ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم کو گرفتار کیا جائے۔ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں گزشتہ چار دنوں سے احتجاج جاری ہے، جس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، گاڑیاں جلائی گئیں، اور مرکزی شاہراہیں بند کی گئیں۔وائٹ ہاؤس نے ان مظاہروں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حق میں جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال “مزید سخت اقدامات” کا تقاضا کرتی ہے۔گورنر نیوسم نے نیشنل گارڈ کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے کر...
فرانس کی قومی ایئر لائن ایئر فرانس نے ایک بار پھر پاکستان کی فضائی حدود کو اپنی پروازوں کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان نے 24 اپریل کو بھارتی ایئر لائنز اور طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی جس کے نتیجے میں مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کا فضائی راستہ ترک کر دیا تھا تاہم اب حالات معمول پر آنے کے بعد بیشتر بین الاقوامی ایئر لائنز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے ایئر فرانس وہ واحد بڑی یورپی ایئر لائن تھی جو اب تک پاکستانی حدود استعمال نہیں کر رہی تھی مگر...
اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسرائیلی نیول فورسز کیجانب سے پرامن امدادی کاروان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر بیدار ہو چکا ہے، سویڈن کی امدادی کشتی انسانیت کا روشن استعارہ ہے۔ امدادی کشتی کو روکنے کا اسرائیلی اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی دہشت گرد کابینہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں...
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں اور ان کی رفتار 20 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زائد محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ روز شہر...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی میں زیادتی کے دو افسوسناک واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ایک ملزم نے قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر میں داخل ہو کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ دوسرے میں میٹرک کی طالبہ کیساتھ بھی مبینہ زیادتی ہوئی، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں قربانی کا گوشت دینے کے بہانے گھر داخل ہونے والے شخص کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔متن مقدمہ کے مطابق ملزم چوہدری طارق سے دو کروڑ مالیت کا گھر خریدا، مجموعی طور پر 1 کروڑ 70 لاکھ روپے ادا کرنے پر ملزم نے...
اداکارہ اریج محی الدین کا کہنا ہے کہ والدین اور قریبی رشتہ داروں کی اہمیت کا اندازہ تب ہوتا ہے جب وہ دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ اریج محی الدین حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے ’عید مارننگ شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اب جو عید آتی ہے وہ پہلے جیسی نہیں رہی کیونکہ اس میں وہ لوگ قریب نہیں ہوتے جو پہلے ہوا کرتے تھے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ عید اسلام آباد میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ مناتی تھیں، جہاں ان کی نانی اور والد موجود ہوتے تھے لیکن اب دونوں کا انتقال ہوچکا ہے، اسی لیے اب عید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر عبد الملک قاضی کو مصری باشندے نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ مقتول کے ایک عزیز کے مطابق قاتل اکثر ان کے گھر کھانے پینے کی چیزیں پہنچایا کرتا تھا، کیوں کہ ڈاکٹر عبد الملک کی طبیعت ایسی تھی کہ وہ خود باہر نہیں جا سکتے تھے۔ قاتل نے سیکورٹی گارڈ کو دھوکا دیا کہ وہ گھر کا سامان لایا ہے تاکہ اندر جا سکے۔ جیسے ہی وہ فلیٹ میں داخل ہوا، اس نے اچانک ڈاکٹر عبد الملک پر مختلف جگہوں پر 10 چاقو کے وار کیے۔ پھر اس نے ان کی بیوی کو بھی چاقو سے نشانہ بنایا،جو شدید...
لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور سورج نے آگ کے گولے برسانا شروع کر دیے ہیں۔ عید کے تیسرے روز لاہور میں گرمی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ صبح سویرے ہی سورج کی تپش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث پیاس بجھانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے...
منگل کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔ اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں منگل کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے “فریڈم فلوٹیلا” پر اسرائیلی قابض افواج کے حملے اور انسانی امدادی مشن کو روکنے کے اقدام کو “منظم ریاستی دہشتگردی” قرار دے دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہا ہےکہ یہ کارروائی آزادی اور حق گوئی کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی، بلکہ اس سے غزہ کے لیے عالمی یکجہتی مزید مضبوط ہو گی۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ان بہادر رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو تمام تر دھمکیوں کے باوجود حق اور انصاف کے مشن پر ثابت قدم رہے۔بیان میں کہا گیا کہ “فریڈم فلوٹیلا سمیت الجزائر، تیونس اور اردن سے غزہ کے لیے روانہ...
برطانوی یونیورسٹی کے طبیعیات دانوں نے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جسے انہوں نے "دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن" قرار دیا ہے، جسے مائیکرواسکوپ کے بغیر دیکھا نہیں جاسکتا۔ لوفبورو یونیورسٹی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ پلاٹینم سے بنا وائلن 35 مائیکرون لمبا اور 13 مائیکرون چوڑا ہے۔ واضح رہے کہ ایک مائیکرون ایک میٹر کا دس لاکھ واں حصہ ہوتا ہے یہ وائلن انسانی بال سے بھی باریک ہے، بال کی موٹائی عام طور پر 17 سے 180 مائیکرون کے درمیان ہوتی ہے۔ محققین نے موسیقی کا یہ انتہائی باریک آلہ اپنی نئی نینو لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کےلیے تیار کیا، یہ ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحیٰ کے موقع پر قطر کے امیر اور قطر کی عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر پرائم منسٹر آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں قطر کی متحرک سفارت کاری اور تعمیری کردار پر عزت مآب امیر قطر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیر اعظم نے بحران کے عروج پر ٹیلی فون پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2024-25 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، رواں مالی سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد رہی جبکہ افراط زر کی شرح کم ہو کر 4.6 فیصد پر آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ برس پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جو اب کم ہو کر 11 فیصد ہو چکا ہے، یہ شرح نصف سے بھی کم ہونا معیشت میں بہتری کا واضح اشارہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف سے ایس بی اے پروگرام حاصل کیا، جسے نگران وزیر خزانہ نے ٹریک پر رکھا، یہ ان کی قابل...
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی...
وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں کیلئے ایک عمومی معافی جاری کی جائے گی جو ملک میں مغرب نواز حکومت کے زوال کے بعد افغانستان چھوڑ کر بیرون ممالک چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان افراد کو وطن واپس آنے کی دعوت دے رہے ہیں اور یہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہو گا اور ان سے کوئی دشمنی نہیں رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں طالبان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک چھوڑنے والے مغرب نواز طالبان کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے اعلان کیا ہے کہ ان افغان شہریوں...

گریٹا تھنبرگ کی امن مشن کشتی،غزہ جانے والی امداد کو روکنے کا حکم، اسرائیلی وزیر دفاع کا اشتعال انگیز بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ (Israel Katz) نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی امدادی کشتی میڈلین کو غزہ پہنچنے سے قبل روک دے، یہ کشتی اسرائیلی ناکہ بندی توڑ کر غزہ کے مظلوم شہریوں تک امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈلین کشتی اس وقت مصر کے ساحل کے قریب موجود ہے اور غزہ کی جانب بڑھ رہی ہے، کشتی میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمان کی رکن ریما حسن اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 افراد سوار ہیں، امدادی مشن کا آغاز 6 جون کو اطالوی جزیرے سسلی سے کیا گیا تھا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے سخت لہجہ اختیار...