2025-11-04@11:29:22 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 913				 
                «کے وی ٹی سی»:
(نئی خبر)
	پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز ٹیم کی ورلڈ کرکٹ کپ پر نظریں: منگل سے شروع ہونے والی جنوبی افریقہ سیریز تیاری کا اہم موقع ہے، کپتان فاطمہ ثنا یہ میچ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے اور یہ سیریز رواں ماہ ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ پاکستان نے اب تک 25 اوورز میں 121 رنز بنالیے ہیں اور اس کی ایک وکٹ گری ہے۔ منیبہ علی 62 اور سدرا امین 54 رنز پر کھیل رہی ہیں۔ منیبہ کے ساتھ اوپن کرنے والی شوال...
	سن 1965 کی جنگ کے 16ویں روز ٹینک، بکتر بند گاڑیوں اور بھاری آلات کے نقصانات کے علاوہ بھارتی فوج کے جانی نقصان کی تعداد 6889 تک جا پہنچی۔ سیالکوٹ اور جموں کے محاذ پر پاکستان کی مسلح افواج بالخصوص پاک فضائیہ نے دشمن کے حملے کو پسپا کرتے ہوئے 36 بھارتی ٹینک تباہ کر دیے۔ پاک فوج نے واہگہ، اٹاری اور کھیم کرن میں بھارتی حملے کو ناکام بنایا اور اسے 12 میل بھارتی حدود میں دھکیلتے ہوئے 6 میل تک کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچاتے ہوئے راجوڑی سیکٹر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ https://cdn.jwplayer.com/players/WQsJqc7T-jBGrqoj9.html پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب پر مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے...
	کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اصل روح کے منافی ہے، محسن نقوی کا بھارتی رویے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025  سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر...
	 لاہور:  لاہور میں کباڑ کے تاجر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، جس میں ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے میں کباڑ کا کاروبار کرنے والے 65سالہ  بزرگ شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ کباڑ خانے میں کام کرنے والا ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور *ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے...
	پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔  واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
	چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی اور قدامت پسند رہنما چارلی کرک کو بدھ کے روز یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران قتل کر دیا گیا تھا جس پر ان کے مداح آج بھی غمزدہ ہیں۔ تاہم ایک سیکیورٹی ماہر نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارلی کرک کو پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ اگر ضروری حفاظتی تدابیر نہ اپنائی گئیں تو ان کے مارے جانے کا 100 فیصد امکان ہیں۔  برطانوی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق، بیورلی ہلز کی سیکیورٹی ایجنسی ”دی باڈی گارڈ گروپ“ کے مالک کرس ہرزوگ نے چارلی کرک کو 6 مارچ کو کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ملاقات کے دوران یہ انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں...
	شہر قائد کے علاقے کارساز کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 طالبعلموں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی جبکہ دوسرا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ایس ایچ او بہادر آباد نوید سومرو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ احمد نوید کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کا شکار دونوں نوجوان نجی ڈینٹل کالج کے طالب علم ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور ساجد کو گرفتار کر کے واٹر ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے زخمی نوجوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس...
	انجینئر محمد علی مرزا 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سپرد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025  سب نیوز جہلم(آئی پی ایس )جہلم کے رہائشی کود ساختہ اور متنازعہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزاکو توہینِ مذہب کے مقدمے میں 7 روزہ ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو ابتدائی طور پر 26 اگست کو ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم پر سیکشن 3 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا  ضلعی جیل میں قید کیا گیا تھا۔بعد ازاں ایک مذہبی جماعت کے کارکن کی شکایت پر ان کے خلاف...
	لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکا میں تعینات سفیر پیٹر منڈیلسن کو برطرف کردیا۔ ان پر الزام ہے کہ ان کے بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے قریبی تعلقات تھے۔ برطانوی وزارتِ خارجہ کے مطابق پیٹر منڈیلسن کے خطوط اور ای میلز سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کے اور جیفری ایپسٹین کے درمیان گہرا اور مستقل رابطہ تھا۔ وزارت نے ان الزامات کو سنگین قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا۔ پیٹر منڈیلسن کی جگہ جیمز روسکو کو قائم مقام سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین ایک امریکی ارب پتی تھا جس پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی جرائم کے سنگین الزامات تھے۔ وہ...
	برطانیہ کے وزیرِ اعظم کیئراسٹارمر نے امریکا میں برطانوی سفیر پیٹر مینڈلسن کو سبکدوش کردیا ہے، جب یہ انکشاف ہوا کہ ان کے تعلقات سزا یافتہ امریکی فنانسر جیفری ایپسٹین سے کہیں زیادہ گہرے تھے جتنا پہلے سمجھا گیا تھا۔ امریکی بزنس مین جیفری ایپسٹین جو 2019 میں جیل میں پر اسرار طور پر مردہ پایا گیا، کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی استحصال اور انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرائم میں سزا یافتہ تھا اور متعدد عالمی سیاستدانوں، سرمایہ کاروں اور بااثر شخصیات سے تعلقات رکھتا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر پر حملہ: برطانوی وزیراعظم اور اسرائیلی صدر کے درمیان ملاقات ’جھڑپ‘ میں بدل گئی پیٹر مینڈلسن جو ماضی میں لیبر پارٹی کی کامیابیوں میں کلیدی حیثیت رکھتے تھے، کو برطانیہ...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد کی ملاقات
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النیہان نے وزارتِ داخلہ میں ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں انسدادِ منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور پاکستان و یو  اے ای کے درمیان اس شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید جبکہ یو اے ای کی جانب سے بریگیڈئر طاہر غریب کو خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون مضبوط...
	لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پراپرٹی ڈیلر شہری کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جب کہ ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقتول ارشاد کا سالہ ہی مرکزی ملزم نکلا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نشتر کالونی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ ملزمان نے 20ملین رقم ہتھیانے کی وجہ سے شہری ارشاد...
	اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر ایک نئی کشمکش سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے باہر پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیانات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ سیاسی و پارلیمانی کمیٹی گروپ کے اجلاس میں اراکین کے استعفوں سے متعلق جیل میں عمران خان تک وکلا کے ذریعے پیغامات پہنچانے پر بحث ہوئی۔ جنید اکبر نے الزام لگایا کہ وکیل ظہیر عباس نے استعفوں سے متعلق درست معلومات عمران خان تک نہیں پہنچائیں۔ پنجاب کے کچھ اراکین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے منسوب سوشل میڈیا بیانات اور پیغامات کو شفاف انداز میں آگے لایا جائے۔...
	انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نےدعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی کالز ٹیپ کر کے جاسوسی کی جا رہی ہے جبکہ چین کی تیارکردہ فائر وال کے ذریعے سوشل میڈیا کی کو بھی سنسر کیا جا رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے’’ روئٹرز‘‘ کے مطابق تنظیم نے اس صورتحال کو چین کے باہر ریاستی نگرانی کے طریقہ کاروں میں سب سے جامع مثال قرار دیا ہے۔ ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے مانیٹرنگ نیٹ ورک کو چینی اور مغربی ساختہ ٹیکنالوجیز سے تیار کیا گیا ہے اور اسی کے ذریعے اختلاف رائے اور اظہار رائے کی آزادی کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا...
	چیئرمین  ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن  نقوی نے ایشیا کپ 2025 میں شریک تمام  ٹیموں کے کپتانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے تمام ٹیموں کے کپتانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام  ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین اے سی سی نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا، بھارت کے کپتان سوریا کمار یادیو، افغانستان  کے کپتان راشد خان، بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس، سری لنکا کے کپتان چارتھ اسالنکا، یو اے ای کے کپتان محمد  وسیم، ہانگ کانگ  کے کپتان یاسم مرتضی اور عمان کے کپتان جتندر سنگھ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دوران شائقین کرکٹ کو روایتی حریفوں کے ساتھ  دیگر ٹیموں کے  میچز سے محظوظ  ہونے کا موقع  ملے گا۔ ہم بحیثیت ٹیم ایشیا کپ کے کامیاب انعقاد کے لیے پرعزم اور پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ کے لئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ ایشیاکپ ایک دوسرے کو قریب لانے کا شاندار موقع ہے۔ کرکٹ صرف کھیل نہیں بلکہ دلوں کو جوڑنے اور محبتیں بانٹنے کا خوبصورت ذریعہ ہے۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ ...
	 لاہور:  پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
	دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، رانا تنویر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025  سب نیوز شرقپورشریف (آئی پی ایس )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ دریا کے قریب قائم نجی سوسائٹیز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کررہے ہیں۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا سیلاب زدہ علاقے کا دورہ اور صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ اڑتیس سال بعد تباہ کن سیلاب آیا ہے، انڈیا نے بغیر اطلاع کے پانی چھوڑا، تمام انتظامیہ فوج اور سول اداروں نے مل کر کام کیا ہے،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کو جانوروں کی خوراک، ادویات اور راشن فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر...
	پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔ شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔  اہم بات یہ ہے کہ اے ایس پی شہربانو...
	  کوئٹہ:   بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
	پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار،...
	  کراچی:   پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
	ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر
	ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
	اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور صحافی و نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک کے درمیان ایک ٹی وی پروگرام میں شدید لفظی جھڑپ دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد وڑائچ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوکت بسرا نے نصراللہ ملک پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں “صحافت کا گندا کیڑا” اور “نواز شریف کا ٹاؤٹ” قرار دیا۔ یہ واقعہ پاکستان میں گہری سیاسی کشیدگی اور ذاتی نوعیت کے حملوں پر مبنی سیاسی گفتگو کی عکاسی کرتا ہے۔  شوکت بسرا ماضی میں بھی متنازع بیانات اور جھوٹے دعووں کے باعث تنقید کی زد میں آتے رہے ہیں۔ 2024...
	دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
	سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر...
	وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا کو معطل کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان(عرف رضی دادا)کو معطل کردیا ہے۔پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی...
	 لاہور:  گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
	حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔  سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...
	امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئیں۔ میچ کی تفصیل  مقام: آرتھر ایشے اسٹیڈیم حریف: کیرولینا موچوا نتیجہ: 3-6، 6-2، 1-6 سے شکست وینس ولیمز کا بیان “میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔” پس منظر عمر: 45 سال اعزازات: 7 گرینڈ سلیم ٹائٹلز موجودہ رینکنگ: ویمنز ٹینس میں 582 واں نمبر یو ایس اوپن میں شرکت: وائلڈ کارڈ کے ذریعے اہم نکات ولیمز کا تجربہ اور کھیلنے کا عزم اب بھی مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ کیرولینا موچوا اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ Post Views: 6
	لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس گرفتارکر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی  نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان  اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔
	گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، کبھی ذاتی کام کے لیے بیوروکریسی سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی میں بہت تباہی مچائی، لوگ بہت پریشان تھے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاجروں کا اربوں روپے نقصان ہوا، شہر میں بارشوں سے 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، بطور آئینی سربراہ...
	ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔  وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان    این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
	ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنمائوں اور...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ  اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے،منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔روزنامہ جنگ کے لیے اعزاز سید نے لکھا ، ترجمان نے کہاکہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے،اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی...
	اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے)  لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ برطانوی...
	لاہور(آئی این پی )عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ،جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں،عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر رہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد  نے مزار پر حاضری دی    اور پھولوں کی چادریں چڑھا ئے ۔تقریبات کے پہلے اور دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخش پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر زائرین کی تواضع کیلئے دودھ کی...
	 لاہور:  ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
	وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا...
	دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(جاری ہے)  قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ...
	ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانے میں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ قومی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 7.9 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ تقریب میں آن لائن...
	بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
	ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔  یہ ویڈیو...
	 کراچی:  سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھاری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔  تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کوچ بطور ٹی ٹوئنٹی کوچ اچھے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں ان کا انداز سمجھ سے باہر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل...
	ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
	سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے  کارکنوں کے ساتھ   تاحال موجود  ہیں۔  پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں  کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق  موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔   زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  بعد میں پولیس نے  علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے  پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے  نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
	پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تیسرا ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز ویسٹ انڈیز
	پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج برائن لارا اسٹیڈیم، ٹارووبا میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، جس کے بعد یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر ہیں کہ کون سی ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔ پہلے دونوں میچوں کا احوال سیریز کا آغاز پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ کیا۔ پہلے میچ میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر روک دیا، اور بیٹنگ لائن نے ہدف 5 وکٹوں سے بہ آسانی حاصل...
	 کراچی:  جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...
	 کراچی:  بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن کا انعقاد ہوا، جس میں طلبہ کو ڈگریاں عطا کردی گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 21 ویں کانووکیشن  میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں بحریہ یونیورسٹی، انسٹیٹیوٹ آف پروفیشنل سائیکالوجی اور پاکستان نیوی اسکول آف لاجسٹکس سے مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے 3 ہزار 276 طلبا کو ڈگریاں عطا کی گئیں۔ نیول چیف نے امتیازی کارکردگی پر 95 طلائی اور 90 چاندی کے تمغے تفویض کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ طلبا دیانت داری، محنت اور راست بازی...
	پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے، رانا تنویر حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز شیخوپورہ(سب نیوز)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے تین ماہ بعد پاکستانی جہاز گرانے کا دعوی ہے، بھارتی وزیر اعظم مودی اور اس کی پوری پارٹی دہشت گرد ہے۔ انہوں نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت...
	دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹوں پر 60 رنز بنالیے تاہم بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔میزبان ٹیم کی جانب سے بیٹنگ کی دعوت پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم پہلے جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ نبھا سکی اور عبداللہ شفیق 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دوسری وکٹ بابر اعظم کی گری جو بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔عبداللہ شفیق 23 اور محمد رضوان 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ 16 اوورز مکمل ہونے پر میچ کو بارش کے باعث روک دیا گیا۔قبل ازیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے ون ڈے سیزیز کے دوسرے میچ...
	چینی تھنک ٹینک نے پاکستان سے متعلق بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا ہے۔ چینی تھنک ٹینک چارہار انسٹیٹیوٹ کے سینیئر ریسرچ فیلو پروفیسر چِنگ شی ژونگ نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل امر پریت سنگھ کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے اوائل میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران بھارتی فضائیہ نے پاکستان کے 5 جنگی طیارے اور ایک بڑا جہاز مار گرایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کو پہنچائے گئے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں پروفیسر چِنگ نے کہا کہ بھارتی دعویٰ ٹھوس شواہد سے محروم ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر سوالات کی زد...
	 کراچی:  بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
	پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج ہوگا۔پاکستانی ٹیم کی قیادت آغا سلمان کو سونپی گئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر شائے ہوپ کر رہے ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر چکی ہے اور آج کی فتح سے سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کرے گی۔
	کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہاکہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔(جاری ہے)  محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر نے جرمن پولیس کے زیر استعمال اپنے سکیورٹی سافٹ ویئرکومکمل طور پر محفوظ قرار دیا ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی پالانٹیر کے ترجمان نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ پالانٹیر کا سافٹ ویئر گوتھم (Gotham) انٹرنیٹ یا بیرونی سرورز سے منسلک نہیں ہے، جس کا مطلب ہے کہ جرمن پولیس کو ڈیٹا پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔ واضح رہے کہ یہ سافٹ ویئر جرمن ریاستوں باویریا، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور ہیسے میں استعمال ہو رہا ہے، جہاں پولیس مختلف ذرائع سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ کر کے رابطوں، پیٹرنز اور ممکنہ خطرات کی شناخت کرتی ہے۔ جرمن وزیر داخلہ الیگزانڈر...
	وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاک افغان سرحد کے قریب فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔(جاری ہے)  وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور بروقت کارروائیاں کرکے 2 روز میں 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل...
	نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ کی جانب سے 2024 میں ویزا عمل میں اصلاحات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ویزا جاری کرنے کے عمل کو مزید آسان، شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے اضافی ہدایات جاری کیں، خاص طور پر پاکستانی تارکین وطن، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کے لیے ویزا کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ مزید پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق وزیر خارجہ نے ہدایت دی کہ پاکستان کے تمام مشنوں میں ویزا کے عمل کو تیز تر...
	کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ زائرین کیلئے مستقل بنیادوں پر راستہ بند کرنے کی کوئی بات نہیں ہوئی، میری درخواست پر مارچ کو موخر کیا جس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائیں، زائرین کیلئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے، زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر...
	پاکستان ویمنز ٹیم اور آئرلینڈ ویمنز ٹیم کے درمیان جاری 3 میچوں کی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ نے زبردست مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب آئرلینڈ نے ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ شوال ذوالفقار نے 33، منیبہ علی نے 27، ایمن فاطمہ نے 23، اور کپتان فاطمہ ثنا نے بھی 23 رنز کی مفید اننگز کھیلیں۔ نتالیہ پرویز نے 17 گیندوں پر 31 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ آئرلینڈ کی جانب سے کیرا مرے اور لارا مک برائیڈ نے دو، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ویمن...
	ویب ڈیسک : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔ راناثنااللہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے میں نے پہلے بھی کہا تھا بانی 4 سال وزیراعظم رہے تب بھی ان کے بیٹوں کو آنے نہیں دیا گیا اور بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب پر بھی بیٹے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ بات بنتی نہیں ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ملاقات کےلیے آنا چاہتے ہیں، اگر بیٹے ویزا مانگیں گے تو ان کو دے دیا جائے گا۔  10...
	5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ 5 سال کے دوران پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز کی عمارت کے بجلی کے بلوں کی مد میں 13 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے بجلی بلوں سے متعلق تحریری جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے مطابق 21-2020 میں ایک کروڑ 72 لاکھ 87 ہزار 399 روپے بجلی بلوں کی مد میں خرچ ہوئے، 22-2021 میں...
	سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز  کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے فتنہ الہندوستان کے   33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ فتنہ الہندوستان کے 33 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے  دہشتگردوں کا انجام عبرتناک موت ہے، فتنہ الہندوستان کے   دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو  کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔   10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4...
	اشرف خان: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر رینسم ویئر حملہ، پی پی ایل کے مطابق حملہ 6 اگست 2025 کو ہوا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط میں تفصیلات سے آگاہ کردیا، پی پی ایل کے مطابق سائبر سکیورٹی ٹیمز نے فوری حفاظتی اقدامات کئے۔  غیر ضروری آئی ٹی سروسز عارضی طور پرمعطل کی گئیں،پی پی ایل کی بنیادی آپریشنز اور حساس ڈیٹا محفوظ رہے۔   کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل  بلیو لاکر نامی گروپ کی جانب سے رینسم نوٹ موصول ہوا،معاملہ قانونی اداروں اور ریگولیٹری حکام کو رپورٹ کر دیا گیا۔ پی پی ایل خط فارنزک تحقیقات اور سسٹم کی بحالی جاری ہے،...
	 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم نے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال لئے، برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، کوچز کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا، بولرز اور بیٹرز نے نیٹ سیشن میں دیئے گئے مخصوص ٹارگٹس کو کامیابی سے مکمل کیا۔کپتان قومی ٹیم محمد رضوان کا کہنا ہے پریکٹس کافی اچھی رہی، سیریز کے لیے بھر پور تیاری کی ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے، محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوا لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے پاس کارکردگی دکھانے کا...
	برطانیہ کی وزیر برائے بے گھری نے اپنے زیرِ ملکیت مکان سے کرایہ داروں کو بے دخل کرنے اورکرایوں میں سینکڑوں پاؤنڈز کے اضافے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ جمعرات کو برطانوی وزیرِاعظم کیئراسٹارمر کو بھیجے گئے اپنے استعفے میں وزارتِ ہاؤسنگ کی جونیئر وزیر رُوشناراعلی نے کہا کہ بطور مالک مکان وہ ہمیشہ ’قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی‘ کرتی رہی ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مشرقی لندن میں موجود روشناراعلی کا 4 بیڈ روم کا مکان گزشتہ سال فروخت کے لیے پیش کیا گیا، جس پروہاں مقیم 4 کرایہ داروں کو نکال دیا گیا۔ یہ مکان 3 ہزار 3سو پاؤنڈ ماہانہ کرائے پرتھا، تاہم خریدار نہ ملنے پر چند ہفتے بعد اسے دوبارہ کرائے پردیدیا گیا،...
	فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی رائیگاں،11رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز...
	پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز ٹرینیڈاڈ (شاہ خالد)پاکستان اورویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا،میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 11 بجےشروع ہوگا۔ پہلےون ڈے کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کرلی گئی ہے،گرین شرٹس کی ون ڈے میں کپتانی محمد رضوان کرینگے،بولنگ لائن میں شاہین آفریدی ،نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،صائم ایوب،عبداللہ شفیق اننگز کا آغاز کریں گے،جبکہ بابراعظم،محمد رضوان، سلمان آغا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ پہلا ڈے اینڈ نائٹ ون ڈے انٹرنیشنل تاروبا ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے لیے ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست کوالیفائی کرنے کیلئے یہ سیریز اہمیت کی حامل...
	ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی...
	ڈبلن میں کھیلے گئے تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو میزبان آئرلینڈ کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یوں آئرش ٹیم نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کا آغاز پاکستان کے ٹاس جیتنے سے ہوا، جس کے بعد کپتان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آئرلینڈ نے 19.4 اوورز میں 142 رنز بنا کر پوری ٹیم کی وکٹیں گنوا دیں۔ میزبان ٹیم کی جانب سے ایمی ہنٹر سب سے نمایاں رہیں جنہوں نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے بولنگ میں سب سے شاندار کارکردگی کپتان فاطمہ ثنا نے دکھائی، جنہوں نے صرف 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو...
	ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس نجفی، رضی حیدر رضوی بھی موجود ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے مذاکرات کیلئے کراچی کی نمائش چورنگی پہنچ گئے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات میں...
	پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلن کے کلو نٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ کے باوجود ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ...
	نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد
	نیب میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجزپر اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب)میں ایڈم اسمتھ انٹرنیشنل اور برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے اینٹی منی لانڈرنگ، درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے موضوع پر ایک اعلی سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان میں ہونے والے مالی جرائم (منی لانڈرنگ)اور ان کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کا جائزہ لینا اور مشترکہ طور پر اس ناسور کے خلاف اپنا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ وفاقی وزیر...
	ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی...
	ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
	26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان اور میں پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ میں پھنس گئے تھے پھر ٹیم نے آکر نکالا : نبیل گبول
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغور حیدری اور میں پارلیمنٹ لاجز لفٹ میں پھنس گئے تھے اور ہمیں ٹیم نے آ کر نکالا، اس لفٹ میں خواجہ آصف بھی پھنس گئے تھے وہ کسی طرح نکل گئے، اگر اس کی مرمت نہ کروائی گئی تو اس میں کسی کی جان چلی جائے گی ۔ نبیل گبول کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے لفٹ 1997 کے لگے ہوئے ہیں، 10 سال پہلے اس کی رپیرنگ کی گئی تھی ، 26 ویں آئینی ترمیم...
	 کراچی:  ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان بائیں ٹانگ کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ فخر زمان کو یہ انجری دوسرے ٹی20 میچ کے 19ویں اوور میں آؤٹ فیلڈ میں گیند کا پیچھا کرتے ہوئے پیش آئی تھی جس کے باعث انہیں آخری ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز سے ڈراپ کردیا گیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی انجری کو معمولی نوعیت کا کھنچاؤ قرار دیا گیا جس پر ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے فوری علاج اور ابتدائی طبی سہولت فراہم کی۔ فخر زمان چار اگست کی شام...
	قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد ) قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر فخر زمان دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔رپوٹس کے مطابق اوپننگ بیٹر فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز میں مزید حصہ نہیں لے پائیں گے۔پاکستانی بیٹر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے 19ویں اوور میں فیلڈنگ کے دوران انجری کی زد میں آئے تھے، جس کے باعث وہ دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے۔ فخر زمان آج شام کو فوری وطن واپس آکر این سی اے میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے...
	پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اس اہم میچ کے لیے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ مڈل آرڈر بیٹر فخر زمان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز نے جیتا تھا جبکہ...
	 کراچی:  عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئر لینڈ پہنچ گئی جہاں قومی ٹیم کلون ٹرف میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں تین میچز  کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے میچز 6، 8 اور 10 اگست کو شیڈول ہیں تاہم انٹرنیشنل سیریز کے میچز سے قبل مہمان ٹیم خود کو مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھرپور مشقیں کرے گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم پیر کو آرام کرے گی اور منگل سے پریکٹس کا آغاز ہوگا۔ قبل ازیں 15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ فاطمہ ثنا کی قیادت میں اتوار کو علی الصبح کراچی سے دوحا کے راستے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، محمد وسیم ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ادا...
	امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
	وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی زرعی یونیورسٹی ڈیرہ کے وی سی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد ریحان ) وانا ویلفیئر ایسوسی ایشن اور محسود ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قبائلی علاقوں خصوصا وزیرستان کے تعلیمی مسائل اور نوجوانوں کو تعلیمی میدان میں آگے لانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے وائس چانسلر کو وزیرستان کے نوجوانوں کو درپیش مشکلات اور تعلیمی ضروریات سے آگاہ کیا، جس پر وائس چانسلر نے نہایت خلوص اور سنجیدگی سے موقف سننے کے بعد وعدہ کیا کہ:وزیرستان کے بچوں کو...
	ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز  فلوریڈا، ( شاہ خالد ) ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ یہ میچ لاؤڈرہل، فلوریڈا میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے آخری گیند پر ہدف حاصل کر لیا، جس میں آخری لمحات میں پاکستان کی جانب سے وائیڈز اور نو بالز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو ویزا یا نائیکوپ کی ضرورت ہے تو جاری کیا جائے گا۔ ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے تو ان کو مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ویزوں کے معاملے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا درخواست کا ٹریکنگ نمبر مجھے بھجوا دیں ان کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔ طلال چودھری نے کہا کہ حکومت کا پہلے دن  سے مؤقف رہا ہے کہ قومی مسائل پر بات چیت ہونی چاہئے۔ قومی مسائل پر بات چیت کیلئے کئی...
	پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
	امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاوڈرہل میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا مقابلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی، پاکستان ٹیم میں حارث رؤف کی جگہ حسن علی کو  شامل کیا گیا ہے۔ یہ پڑھیں: دورہ ویسٹ انڈیز، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم فلوریڈا پہنچ گئے شائقین کی نظریں ایک اور سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں کھلاڑیوں سے بھرپور کارکردگی...
	—فائل فوٹو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، سانپ کے کاٹنے سے زخمی بچہ 31 جولائی کی صبح 8 بج کر 35 منٹ پر پمز لایا گیا۔ سانپ کے زہر کا تریاق بنانے کیلئے نئی کوششیںایشیا اور افریقی ممالک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے... ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے، اینٹی...
	قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے فلوریڈا پہنچ گئے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں ماہ شیڈول ہے۔سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
	بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کی درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد میں زیر...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جانب سے ان کے بیٹوں کی ویزے کے لیے درخواست کے بیان پر وفاقی وزارت داخلہ نے بھی ردعمل دے دیا۔ ایکسپریس کو وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کی کوئی ویزا درخواست وزارت داخلہ میں زیر غور نہیں ہے۔فیملی ویزا یا کسی بھی قسم کا ویزا وزارت داخلہ جاری نہیں کرتی، وزارت داخلہ کے بارے میں دعویٰ خلاف حقیقت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس نوعیت کا ویزا صرف ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے دائرہ کار میں آتا ہے۔  آسٹریلیا کا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد پھٹ گیا ...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے بیٹوں نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دے دی ہے اور وہ ویزے کے منتظر ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلیمان اور قاسم نے چند روز قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ویزا درخواستوں کی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد سے زیر التوا ہے اور وزارت داخلہ اسلام آباد کی منظوری کے بعد ویزے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ علیمہ خان...