2025-11-03@23:06:14 GMT
تلاش کی گنتی: 13578
«کے کشمیر اسمبلی سے خطاب پر»:
(نئی خبر)
عدالتی حکم کے مطابق، رانو کو پہلے اسلام آباد منتقل کیا جائے گا، جہاں سے اسے گلگت بلتستان کے محفوظ پناہ گاہ میں بھیج دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت کی کہ رانو کی منتقلی سے قبل اسلام آباد میں تمام انتظامات مکمل کر لیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کے بعد کراچی چڑیا گھر کے ریچھ رانو کو گلگت بلتستان منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری جنگلات و وائلڈ لائف، میونسپل کمشنر کے ایم سی، سندھ وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ، اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی پالیسی غلط ہوگی تو وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفر یدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں، اور وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اور ان کے جنازے پر جانے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ کندھوں پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ، منی پور اور آسام میں علیحدگی کی تحریکیں ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہیں۔ ناگالینڈ نیشنلسٹ موومنٹ کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم اور ثقافتی دباؤ کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آزادی کی جدوجہد کبھی رکے گی نہیں۔ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی حکومت اور افواج کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناگالینڈ کے عوام پر منظم ظلم و جبر روا رکھا جا رہا ہے جبکہ دہلی حکومت ریاست کی شناخت، ثقافت اور خودمختاری کو ختم کرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی آئی کے خرم ذیشان کامیاب ہوگئے۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے...
طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کی مدد کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان رجیم سے تعلقات بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے لیکن انہوں نے بھارت کے اشاروں پر دہشتگردوں کی مدد کی۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی سرداروں کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں...
نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کو لیکر بی جے پی کا عمر عبداللہ پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام
یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر میں ایک عارضی کیمپس کیساتھ نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام سے متعلق نیشنل کانفرنس کی حکومت کی قرارداد کی منظوری کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے کی سیاست گرما گئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے ذریعہ اس اعلان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ واضح رہے بی جے پی نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کے خلاف انتخابی کمیشن سے شکایت کی ہے جس میں مرکزی علاقے میں آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت ہوئی جب وزیراعلیٰ...
سٹی 42 : آرمی چیف (فیلڈ مارشل) سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا، جس کے اُنہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ پشاور آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کمانڈر پشاور کور نے کیا۔ دورے کے دوران 11 کور ہیڈکوارٹرز میں آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔ اسکے علاوہ آرمی چیف کو سرحدی علاقوں کی صورتحال، آپریشنل تیاری اور انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات سید عاصم منیر نے قبائلی عوام کی بہادری، قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف غیر مشروط تعاون کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی عمائدین...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر پر ماہی گیروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کا کہنا ہے کہ ماہی گیروں کو آئین کے مطابق حقوق اور سہولیات فراہم کی جائیں گی، فش ہاربر پر ماہی گیروں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے کہا کہ شکار سے لے کر مچھلی مارکیٹ تک انہیں درپیش مشکلات کو ایف سی ایس کے ساتھ بیٹھ کر آئین و قانون کے مطابق حل کرنے کی کوشش کی جائے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مختصر کابینہ جلد تشکیل دی جائےگی اس پر مشاورت ہو گئی ہے، اگر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں کیے گئے تو وفاق کے ساتھ تعاون کریں گے۔راولپنڈی میں ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی معاملات دیکھ رہا ہوں، کچھ بریفنگ لی ہیں، کچھ رہتی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق آج بھی ہم بانی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، مگر عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔ بانی سے ملاقات، سہیل آفریدی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خطوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریا نے انفرااسٹرکچر اور فن کے امتزاج سے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت روایتی بجلی کے کھمبوں کو فطرت سے متاثرہ مجسموں کی شکل دی جا رہی ہے،دی آسٹرین پاور جائنٹس کے نام سے جاری اس منصوبے میں اونچے بجلی کے کھمبے اب دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی صورت میں دکھائی دیں گے۔منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ ( اے جی پی) اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے، اس کا بنیادی مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا اور ماحول دوست انفرااسٹرکچر کے تصور کو فروغ دینا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ بگٹی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے ملاقات کی۔ ممبر قومی اسمبلی میاں خان بگٹی نے وزیراعظم کو حلقے کے سیاسی امور سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لیے 6 ارب 39 کروڑ روپے کی تقسیم کا آغاز خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے جیت لیا۔غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے، جبکہ مسلم لیگ ن کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔اس حوالے سے پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا، مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔ضمنی انتخاب کے لیے ن لیگ کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی...
— فائل فوٹو کراچی میں ای چالان کے نام پر بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔جماعتِ اسلامی کے رکن اسمبلی محمد فاروق نے صوبائی اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع کرائی۔جماعتِ اسلامی کے رہنما کا کہنا ہے کہ شہری ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب بھاری چالان مسلط کردیا گیا ہے۔ شہریوں پر ظلم بند کیا جائے۔ کراچی: ٹریفک پولیس کی مہم جاری، 3 روز میں 12 ہزار سے زائد ای چالان ہوگئےکراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف شروع کی گئی ای چالان کی مہم زور و شوروں سے جاری ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب موٹر سائیکل...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں...
رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے پر سپریم کورٹ میں الوادعی تقریب رکھی گئی، تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی و دیگر جج شریک ہوئے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو ایک دوسرے سے بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون، استحکام اور باہمی احترام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد صدر شی نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی مانند وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں، بلکہ اپنی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو بہتر بنانا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہئے، شی جن پنگ کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد گفتگو
چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ چین اور امریکا کو بدلہ لینے کے خطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے بلکہ تعاون اور استحکام کے راستے پر آگے بڑھنا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، بوسان میں ہونے والی ملاقات کے بعد چینی صدر نے کہا کہ چین کی معیشت سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کبھی کسی ملک کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ اپنی ترقی اور کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دیتا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے زور دیا کہ بات چیت...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام اس طرح کیا جائے جس میں عوام کا نقصان نہ ہو، علی امین WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بعد ازاں مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں۔ انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ان کے بقول جب تک ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ملک درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل سب سے پوچھ ہوگی اور بڑے منصب پر براجمان افراد کو جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سلیم خان نے نجی وجوہات پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگر جج شریک ہوئے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے ہٹائے جانے کے حوالے سے صحافی کے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا آپ کو کیوں نکالا گیا؟جس پر سابق وزیراعلیٰ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ہم بانی پی ٹی آئی کے حکم کے پابند ہیں،بانی کی مرضی جس کو رکھیں جس کو مرضی نکالیں۔ ان کا مزید کہناتھا کہ کابینہ کی تشکیل کا کام سہیل آفریدی کا ہے،میں نے کابینہ کی تشکیل میں کوئی مشورہ نہیں دیا۔ مزید :
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف کارروائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ عدالت کے حکم پر نادرا نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا، جب کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک بھر کے بینکوں کو سرکلر جاری کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران نادرا کے چیئرمین نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ علیمہ...
اسلام آباد: ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن کے نتیجے میں دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام کے مطابق بعض اوقات سورج کی روشنی میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ جاتی ہے، جب کہ رات کے اوقات میں یہی طلب بڑھ کر 21 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ گھروں اور دفاتر میں سولر پینلز کے زیادہ استعمال کے باعث دن میں قومی گرڈ سے بجلی کی ضرورت کم پڑ گئی ہے، جبکہ رات کے وقت کھپت میں...
فائل فوٹو علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔
آسٹریا نے بجلی کے روایتی کھمبوں کو فن، فطرت اور انجینئرنگ کے حسین امتزاج میں ڈھالنے کا انوکھا منصوبہ شروع کیا ہے، جہاں اب اونچے بجلی کے کھمبے دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی شکل میں نظر آئیں گے۔ آسٹریا نے انفرااسٹرکچر کے شعبے میں تخلیقی انقلاب برپا کرتے ہوئے ’’دی آسٹرین پاور جائنٹس‘‘ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت بجلی کے کھمبے دیوہیکل جانوروں کے مجسموں کی شکل میں تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ فن اور ٹیکنالوجی کا ایک دلکش امتزاج ہے، جس کا مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک پرندہ ’’اسٹارک‘‘ کے...
جماعتِ اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے ای ٹریفک چالان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری پہلے ہی ٹوٹی سڑکوں اور غائب ٹریفک نشانات کے عذاب میں مبتلا ہیں، اب ان پر بھاری چالان مسلط کر کے مزید ظلم کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے محمد فاروق نے مؤقف اختیار کیا کہ غریب موٹر سائیکل سواروں پر ہزاروں روپے کے چالان لگانا ظلم ہے۔ پنجاب میں یہی خلاف ورزی 200 روپے میں ختم ہوتی ہے، لیکن سندھ میں 5 ہزار کا جرمانہ لگایا جا رہا ہے یہ کہاں کا انصاف ہے؟...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پشاور کی سڑکوں پر عوام میں گھل مل گئے وزیر اعلیٰ کی سکول کے بچوں سے ملاقات pic.twitter.com/TooL4V8NZQ — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 30, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی ۔برطانوی نشریاتی ادارہ بی بی سی اردو مزاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سرکاری میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بی بی سی نے پی ٹی وی نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرکاری میڈیا کے مطابق، مذاکرات میں توسیع کا فیصلہ میزبان ملک ترکی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد جس نے آج استنبول سے روانہ ہونا تھا، اب وہیں ٹھہرے گا اور مذاکرات میں حصہ...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025 حقائق کی...
جموں و کشمیر کی نام نہاد اسمبلی بے اختیار اور نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹننٹ گورنر کے تابع ہے، مبصرین
اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آنے والے محکموں سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اہم انتظامی اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے رولنگ دی کہ لنگیٹ سے رکن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ ...
سٹی42: وفاقی حکومت کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے۔ لیسکو اور تمام تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی بنیاد پر نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر نیپرا نے سماعت 6 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے کوارٹر ٹیرف کی مد میں چھ ارب روپے کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ کیپسٹی چارجز، آپریشنز اور مینٹیننس کے اخراجات کے لیے مانگا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر امور کی مد میں بھی اضافے کی درخواست شامل ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز نیپرا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد کردی۔ اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کی۔عدالت نے کیس میں دونوں پر فرد جرم عائد کی جس پر ایمان مزاری اور ہادی علی نے صحت جرم سے انکار کردیا۔تاہم عدالت نے صحت جرم سے انکار پر اگلی سماعت پر استغاثہ کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ بعد ازاں عدالت نے ہادی علی چٹھہ کو دوبارہ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے خلاف این...
علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک، بینک اکاؤنٹس منجمد، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس)علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالتی حکم پر بلاک کردیا گیا جب کہ ان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں، قبل ازیں عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو تھانہ صادق آباد میں درج ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ چیئرمین نادرا نے پیش کردی۔ دریں اثنا گورنر اسٹیٹ بینک کی طرف سے عدالت...
نیویارک میں میئر کے انتخابات میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے انتخابات سے محض 5 روز قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے شہر کے یہودی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے۔ یہ نیویارک میئر کی دوڑ میں ممدانی کی مزید سبقت سمجھی جارہی ہے، یہودی ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے آئندہ میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے ایک حیران کن انتخابی اتحاد قائم کر لیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں یہودی ووٹرز بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے سابق رکن اور سرگرم فلسطینی حامی سیاست دان کے طور پر جانے جانے والے ممدانی نے حالیہ ہفتوں میں نیویارک کی مختلف...
اسلام آباد (طارق محمود سمیر) پاکستان اور نیدرلینڈز نے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ڈَچ سفیر نے کہا کہ نیدرلینڈز زراعت، آئی ٹی اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ نئی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ اس وقت پاکستان میں 50 سے زائد ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں جو اپنے کاروبار کو مزید وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ سفیر کے مطابق ڈَچ ترقی و مالیاتی ادارہ (FMO) بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع میں معاونت فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو الگ الگ آپریشنز میں 18 بھارتی پراکسی فتنۂ ہندوستان دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدرِ مملکت نے چلتن پہاڑ، کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 14 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کے مارے جانے کو سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن میں چار دہشت گردوں کے انجام کو پہنچنے پر فورسز کی جرات و بہادری کو بھی سراہا۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی کلیئرنس دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی...
سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیرِ اعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ علی امین گنڈا پور پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن بھی غیر حاضر رہے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں عدالتی حکم پر علیمہ خان کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی طرف سے مفصل رپورٹ آج عدالت میں پیش ہوگی۔ گورنر آج سٹیٹ بینک کی طرف سے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی رپورٹ بھی آج پیش ہوگی۔ 5 گواہان کی طلبی کی گئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ سماعت کریں گے۔ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم ہے، ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہوئے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کیے اور...
سانتیاگو : طاقتور سمندری طوفان ملیسا نے کیریبین کے جزیرہ نما ملک جمیکا میں تباہی مچادی، بدھ کو یہ طوفان مشرقی کیوبا میں داخل ہوا اور وہاں سانتیاگو شہر کو تباہ کردیا جبکہ دیہی علاقے زیر آب آگئے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی ) کے مطابق، ملیسا کیٹیگری 5 کا سمندری طوفان تھا، جس کی رفتار جمیکا سے ٹکراتے وقت 185 میل ( 298 کلومیٹر ) فی گھنٹہ تھی، لیکن جب یہ کیوبا پہنچا تو یہ کیٹیگری 3 کے طورفان میں بدل گیا اور اس کی رفتار کم ہوکر 120 میل ( 193 کلومیٹر ) فی گھنٹہ ہوچکی تھی۔ اس تاریخی طوفان نے مغربی جمیکا کو تہس نہس کر دیا، گھر مسمار ہوگئے، درخت جڑ سے اکھڑ گئے...
عمران خان سے ملاقات کی سلمان اکرم راجا ، علی ظفر کی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ، فہرست مرتب کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ عمران خان سے ملاقات کی بھی الگ الگ لسٹیں سامنے آگئیں۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق جیل ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمہ داری علی ظفر کو دی گئی تھی ، پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے علی ظفر کے جاری لسٹ پر ایک اور لسٹ جاری کردی۔دونوں لسٹوں میں ایک ایک نام کا فرق ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینبرا (انٹرنیشنل ڈیک) آسٹریلیا نے رواں سال کیے گئے متنازع معاہدے کے تحت پناہ گزینوں کو بحرالکاہل کے ویران جزیرے ناؤرو منتقل کرنا شروع کر دیا ۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا ہے کہ تقریباً 350 پناہ گزینوں کے ایک گروپ کو ناؤرو بھیجا جا سکتا ہے، کیونکہ آسٹریلیا انہیں کہیں اور آباد کرنے میں ناکام رہا۔منتقل کیے گئے افراد میں کئی سنگین جرائم جیسے حملہ، منشیات کی اسمگلنگ، اور حتیٰ کہ قتل کے مرتکب بھی شامل ہیں۔ ٹونی برک نے نے یہ وضاحت نہیں کی کہ کتنے پناہ گزین ناؤرو بھیجے گئے ہیں۔ کئی سال تک یہ گروہ آسٹریلیا کے امیگریشن حراستی نظام میں قید رہا، کیونکہ ان کے ویزے پر...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی کو ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی زاہد علی کی عدالت کے روبرو پولیس نے نوجوان محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پیش کیا۔ ملزمان میں اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پولیس کسٹڈی میں کوئی جاں بحق ہو تو اس کیس کی تفتیش قانون کے مطابق ایف آئی اے کرتی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کو آج ایف آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) مذمتوں کا وقت ختم اب حقوق کے حصول کے لئے عملی جدوجہد کا وقت ہے سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے تنظیمات اہلسنت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کب تک ہم صرف مذمت کرتے رہیں گے اب وقت اگیا ہے کہ اہلسنت اپنے جائز حقوق اور مذہبی آزادی کے تحفظ کیلیے فیصلہ کن اقدام کرنے ہوں گے صوبائی عہدیداروں نے خیرپور میں ساتھیوں کو بتایا کہ اہلسنت کا قتل عام کیسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا نہتے محب وطن شہریوں پر گولیاں چلانا مساجد ومدارس کو بند کرنامذہبی اجتماعات کو روکنا قومی ودینی غیرت کیخلاف اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں خود شناسی پیدا کرنا اور انہیں مستقبل کے مشکل سفر کو آسان بنانے کے بارے میں سیکھنے کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا اور موثر کیریئر کے راستے تلاش کرنے میں مدد دینا یہ قابل ستائش اقدام ہے۔ ان خیالات کا اظہارآئیڈینٹیٹی پاکستان کی بانی سلوماز ریگی نے کرن فائونڈیشن کے اشتراک سے لیاری کے نجی سرکاری اسکول میں منعقدہ ’’انشیئیٹ آئیڈینٹیٹی‘‘ کیریئر کاو ¿نسلنگ پر مبنی ورکشاپ میں کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈینٹیٹی پاکستان کی ایک کوشش نوجوانوں میںتعلیمی سرگرمیاں اجاگر کرنا ہے جس کا مقصد طلباء و طالبات اپنی قوت، ماحول اور روایتی راستوں سے آگے بڑھ کر مستقبل...
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈیرہ مراد جمالی، نصیرآباد میں پولیس موبائل پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد عوام میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کا نہ تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی مقصد ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) یورپی پارلیمنٹ کے 10 اراکین پر مشتمل وفد نے حیدرآباد کا دورہ کیا اور سندھ میں چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے گراسپ پروجیکٹ کے تحت یورپی یونین کی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یوروپی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے جس میں لوکاس مینڈل، ٹامس زیڈیچوسکی، جوآن فرنینڈو، رابرٹ بیڈرون اور مارک جونگن کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے نمائندے کرسچن بین ہیل، باربرا رکسن، کرسچن میسیتھ، ٹریسا میسیتھا جانکوف اور کیمنٹ میسیتھا کے ساتھ حیدرآباد کا دورہ کیا اور چھوٹے اور درمیانے کاروباروں کے لیے دی جانے والی مالی امداد کے اثرات کا جائزہ لیا۔ یورپی وفد نے یوسی سانون خان گوپانگ کے گائوں آبڑی میں 5 لاکھ روپے کی امداد...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عدالت کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ توہین عدالت کا کیس جمع کرنے کے لئے ہمیں حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے، قانون کی پاسداری کے لیے کیس کو آگے بڑھانے کی خاطر حکم نامے کی کاپی درکار ہے۔انہوں نے خط میں کہا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں حکم نامے کی کوئی کاپی تاحال موصول نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے عدالت کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا، جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
صدر مملکت ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت کیا ۔صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز صدرِ مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہےصدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنےکا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پ نےکےپی حکومت کا ایک اورمنصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم اس میں معاونت کیلئےتیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم...
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی
رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔ ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔ طلعت زمانی...
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی عدم پیشی کے بعد کی گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا حکام نے عدالت کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے یہ حکم جاری کیا تھا تاکہ قانونی کارروائی میں تعاون یقینی بنایا جا سکے۔ عدالت نے علیمہ خانم کو 30 اکتوبر کو پیش کرنے اور پانچ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ علیمہ خانم کے خلاف چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور عدالت ان کی...
سٹی 42 : رجسٹرار سپریم کورٹ آف پاکستان سلیم خان نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجسٹرار سپریم کورٹ 45 دن کی تعطیل کے بعد کل سپریم کورٹ آئیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ رجسٹرار سلیم خان چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو مل کر استعفی پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ رجسٹرار سپریم کورٹ دیگر ججز سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے طویل اور شاندار خدمات انجام دینے پر سر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ونڈسر محل میں ایک تقریب کے دوران شہزادی این نے دیا۔ 43 سالہ جیمز اینڈرسن نے 21 سالہ بین الاقوامی کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ اینڈرسن انگلینڈ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے تیسرے سب سے کامیاب بولر بھی ہیں۔ اس فہرست میں سری لنکا...
انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دینے پر سر کے خطاب سے نواز دیا گیا۔ ان کو یہ خطاب ونڈسر محل میں ایک تقریب میں شہزادی این نے عطا کیا۔ 43 سالہ جیمز انڈرسن نے اپنے 21 سالہ کیریئر کو جولائی 2024 میں لارڈز کے تاریخی میدان میں الوداع کہا۔ اپنے طویل بین الاقوامی کیریئر میں انہوں نے 188 ٹیسٹ، 191 ایک روزہ اور 19 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور بالترتیب 704، 269 اور 18 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ ٹیسٹ فارمیٹ میں جیمز اینڈرسن تیسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟ یہ بات انہوں ںے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی جان لینا، ہتھیار اٹھالینا قابل قبول نہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پولیس افسران یہاں موجود ہیں، ہم سب علما کی...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی اندرونی امور میں اختلافات کی وجہ سے دو الگ الگ فہرستیں سامنے آ گئی ہیں، جس سے پارٹی کے اندر رابطے اور فیصلوں کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کی فہرست مرتب کرنے کی ذمے داری سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کو سونپی گئی تھی، جنہوں نے ایک فہرست جاری کی جس میں سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، عون عباس، تیمور سلیم اور زرعالم خان کے نام شامل تھے۔تاہم پارٹی کے دیگر سینئر رہنما، بیرسٹر سلمان اکرم راجا...
گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت نے ایمان مزاری کے شوہر، وکیل ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد کی عدالت میں سماعت کے دوران فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری کے بعد انہیں کل پیش کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔سماعت کے دوران ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ عدالت سے نکلتے ہی انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔ یہ واقعہ اس کیس کی پیش رفت میں ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن...
فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور لوو میوزیم میں ایک نہایت منظم ڈکیتی کے دوران نپولین کے عہد کے انمول شاہی زیورات چوری ہو گئے جس نے میوزیمز کی سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے شاہی زیورات کی چوری، جرمن کمپنی کے وارے نیارے ہوگئے! یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو کم از کم 3 نقاب پوش پیشہ ور چوروں نے لوو کے پہلی منزل پر واقع گیلری میں زبردستی داخل ہو کر قیمتی زیورات چرا لیے تھے۔ یہ کارروائی تقریباً 7 منٹ میں کی گئی جس کے دوران 8 زیورات چوری کرلیے گئے۔ چوری شدہ نو نایاب نوادرات میں ہار، بروچ اور تاج (ٹیارا) شامل ہیں جو کبھی شہنشاہ نپولین سوئم اور ملکہ یوجینی...
ہادی چھٹہ اور ایمان مزاری(فائل فوٹو)۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ہادی چٹھہ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کا حکم دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے کہا کہ میرے خیال میں ہادی علی چٹھہ نے مچلکے جمع نہیں کروائے۔ انھوں نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر کے کل پیش کریں، ہادی علی چٹھہ کچھ دیر بعد کمرہ عدالت پہنچے۔ اس موقع پر جج افضل مجوکہ کا پیغام تھا کہ آرڈر کا اعلان ہوگیا ہے، اب آپ کل ہی...
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی بدھ کے روز لبنان کے سفیر عبد العزیز عیسی سے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں اطراف سے اسلام آباد اور بیروت کے درمیان شہری سطح پر تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پاکستان اپنے برادر ملک لبنان کو انتہائی...
اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سماعت ہوئی، جہاں فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کردیے، جس کے بعد وہ عدالت کے احاطے سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی باؤنڈری کے قریب اچانک چیتا نظر آنے سے حکام میں کھلبلی مچ گئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ نے فوری طور پر محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی۔ ذرائع کے مطابق، چیتا گزشتہ رات ایئرپورٹ کی باڑ کے قریب دیکھا گیا۔ اس کی موجودگی کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور پٹرولنگ پر موجود اہلکاروں نے بھی نوٹ کیا۔ فوٹیج میں چیتے کو باڑ کے ساتھ ساتھ جنگل کی سمت بھاگتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے کی اطلاع محکمہ وائلڈ لائف اسلام آباد کو دی گئی، تاہم چونکہ ایئرپورٹ کا علاقہ پنجاب کی حدود میں آتا ہے، اس لیے معاملہ بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف پنجاب، راولپنڈی کے حوالے...
حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل)نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتھ بطور ٹائٹل اسپانسر معاہدے کی تجدید کرلی۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور حبیب بینک کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسرز علی حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ معاہدے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علی حبیب نے بتایا کہ پی ایس ایل کی ویلیو میں 505 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ معاہدے میں تجدید کا فیصلہ سوچ و بچار کے بعد کیا ہے۔ علی حبیب نے کہا کہ پی ایس ایل ایک برانڈ بن گیا ہے، اس لیگ کی وجہ سے نہ صرف انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس پاکستان لانے...
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ یہ نظام کی کمزوری ہے کہ ایک حوالدار 3 ججوں کے آرڈرز کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی اجازت کے باوجود ایک حوالدار نے انہیں روکا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور ہائیکورٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست ہر کسی کی اپنی اپنی ہوتی ہے، مگر انصاف اور آئین کی بالادستی سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کو عدالتوں کو مفلوج کرنے کی وجہ قرار دیا اور کہا کہ اس نے عدالتی نظام پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جمہوری نظام کے تحت منتخب ہو کر وزیراعلیٰ بنے۔ انہوں نے کہا کہ...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جامشورو کے کوہستانی علاقے میں گیسٹرو کی وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ایکشن لے لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی میڈیکل ٹیمیں متاثرہ گاؤں فیض محمد روانہ کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کی جانب سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 105 مریضوں کا علاج مکمل کیا جا چکا ہے، جن میں سے 85 مریض شدید گیسٹرو میں مبتلا تھے جبکہ 15 افراد کی حالت نازک رہی۔ ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ وبا کے باعث 6 افراد جاں بحق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کئی دہائیوں کے دوران صدر ایردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکیہ کی شاندار تبدیلی اور معاشی بحالی نے عالمی پذیرائی حاصل کی ہے۔ ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کے 102ویں یوم جمہوریہ کے پرمسرت موقع پر، میں اپنے پیارے بھائی صدر رجب طیب ایردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو اپنی پرتپاک مبارکباد پیش کرنے میں پاکستانی عوام کے ساتھ شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کے کارناموں پر بہت فخر ہے اور ترقی کے اس سفر میں ان کے ثابت قدم ساتھی ہیں، پاکستان اور ترکیہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے کے بندھن سے جڑے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سندھ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کامران رضی کو صدر، حمید سومرو کو نائب صدر، اکرم بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صحافی برادری جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم اور مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی...