2025-10-15@20:40:49 GMT
تلاش کی گنتی: 394

«گریٹر کراچی»:

(نئی خبر)
    کراچی: شہر قائد میں عزیزآباد کے علاقے محمدی گراؤنڈ بلاک 8 میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی زید فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ، دو گرفتار، ایک فرار گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے، جسے مختلف وارداتوں میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ زخمی حالت...
    پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں کراچی کنگز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے 30ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز مدمقابل ہیں، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کراچی کنگز
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دے دی۔ ایونٹ کے 30 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈر ڈوسن، سلمان علی آغا، حیدر علی، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور ٹائمل ملز۔ کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر(کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ۔
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر قائد سے جلد اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کی خوش خبری سنائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سیف سٹی پروجیکٹ پر جاری امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ نے  اہم منصوبے پر مختلف حوالہ جات پر مشتمل تفصیلی بریفنگ دی۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت بلڈنگ و دیگر انفراسٹرکچرز کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں ریڈ زون میں شامل ائیرہورٹ کلفٹن و شاہراہ فیصل میں کسی ایک کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے...
    سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل کراچی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔ ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو نے اس حوالے سے آئی جی جیل قاضی نذیر احمد کے خلاف چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔ ڈی آئی جی نے خط میں آئی جی قاضی نذیر احمد کے خلاف انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی: جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پرکراچی کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد تاریخ کی بلند... ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو کا مؤقف ہے کہ آئی جی جیل نے میرے متعلق نامناسب زبان استعمال کی۔خط میں ڈی آئی جی جیل محمد حسن سہتو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    کراچی: نیو کراچی کی حدود میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق عرف لوہا ولد یوسف کے نام سے ہوئی ہے، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چار موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے 35ویں نیشنل گیمز 6 سے 13 دسمبر تک کراچی میں  کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی تاکہ 35 ویں نیشنل گیمز 2025 کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات کو صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ پی او اے کے وفد کی قیادت صدر عارف سعید نے کی جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ فاطمہ لاہوری، سیکریٹری جنرل خالد محمود اور سندھ کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی وفد میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی جاری کشیدگی کے باعث ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود اور ہوائی اڈوں تک رسائی کی جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پروازیں ہفتہ 10 مئی تک معطل رہیں گی، اس فیصلے کے نتیجے میں کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، جن میں دبئی اور لاہورکے درمیان چلنے والی پروازیں 8 مئی کو EK623 لاہور دبئی، EK622 مئی 8 دبئی لاہور، EK623 مئی 9 لاہور دبئی، EK624/625 مئی 9، دبئی لاہور دبئی اور 10 مئی کی دبئی لاہور دبئی پروازیں EK624/625...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
    اسکرین گریب سینیٹ کی نشست کے لیے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی امیدوار نگہت مرزا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کو گاؤں بنا دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر سب پیپلز پارٹی کے ڈر سے بات کرنے کو تیار نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا سلسلہ شروعپیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد سندھ میں سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر تاج...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں لاہور قلندرز کی جانب سے دیے گئے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے جارحانہ بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 8 اوورز میں 90 کا اسکور کھڑا کیا، جس میں نوجوان اوپنر محمد نعیم کا حصہ زیادہ تھا۔ محمد نعیم نے کراچی کنگز کے بولرز کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کی اور صرف 29 گیندوں پر 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس میں...
    لاہور: پاکستان سپرلیگ کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں کراچی کنگز اور قلندرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے 24ویں میچ میں مدمقابل ہیں، جس میں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور نعیم نے شاندار آغاز فراہم کیا اور اسکور کو 90 تک پہنچایا تو محمد نعیم 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 29 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے رواں سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بھی اسکور کی۔ اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ شفیق عباس آفریدی کا شکار بن کر...
     پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے  ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    فوٹو فائل کراچی کی مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی آنے والی فیملیز کو سہولت پہنچانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں صرف فیملیز جا سکیں گی،  فیملیز بلا خوف و خطر نادرن بائی پاس مویشی منڈی آئیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی، قربانی کے ہزاروں جانور پہنچ گئے، شہریوں کی آمد کراچی کراچی ناردرن بائی پاس پر 19اپریل سے لگنے والی... مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500 روپے کا ہو گا۔انتظامیہ کے مطابق مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہو گی۔مویشی منڈی کی انتظامیہ...
    اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
    — فائل فوٹو کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہونا تشویشناک ہے، اس معاملے کی تحقیقات اور سروسز بک ریکور کروانے کا حکم دیا ہے۔غلام حسین سوہو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
    کراچی: جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن پھٹ گئی ہے جس سے لاکھوں گیلن پانی ضائع ہو گیا اور پانی کے ضیاع سے ایک کلو میٹر تک کا علاقہ زیرآب آگیا،  متاثرہ علاقے کی تمام گلیوں میں پانی داخل ہوکر گھروں کے اندر جمع ہوگیا، علاقہ سیلابی صورتحال کا منظر پیش کررہا تھا، دروازے ٹوٹ گئے گاڑیاں خراب ہو گئیں جبکہ پانی کا وال بند کرنے میں بھی تاخیر کی گئی جس کی وجہ سے کئی گھنٹے تک لائن سے پانی جاری رہا جبکہ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ 84 انچ کی سائفن 19 پھٹ گئی جس کا مرمتی کام 96 گھنٹے میں مکمل ہو گا شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ تفصیلات...
    کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شہر میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلیے کام کرنیوالے ملکی و غیر ملکی ایجنٹوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش کیلیے اپنے نیٹ ورک کو ٹاسک دیدیا، یہ بات قانون نافذ کرنے والے ایک افسر نے بتائی.  انھوں نے بتایا کہ کراچی میں افرا تفری پھیلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے لیے بھاری معاوضے کی لالچ دے کر سرکاری افسران اور ملک کی اہم شخصیات کی آمد و رفت کے بارے میں مخبری کرنے والے ایجنٹوں کی گرفتاری کیلیے اہم ٹاسک دیا گیا ہے. انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کیخلاف کاروائیاں تیز کرتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ فیشن ڈزائینر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی نے ٹیکس چوری کی اطلاع ملنے پر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کی ٹیم نے ورکنگ مکمل کرکے اور اپنی ابتدائی چھان بین میں شواہد ملنے کی بنیاد پرکارروائی کی۔ حکام نے مجسٹریٹ سے سرچ وارنٹس حاصل کرنے کے بعد نومی انصاری کی فیکٹری اور شہر کے مختلف علاقوں مہران ٹاون، کورنگی اور ڈی ایچ اے میں واقع اہم آوٴٹ لیٹس پر چھاپے مار کر...
    کراچی: نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چھیننے کی واردات میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 214/2025 نیو کراچی تھانے میں درج ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایونٹ کے 11 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حارث 28، حسین طلعت 18، ٹام کوہلر-کیڈمور 7، مچل اوون 5، صائم ایوب 4، لیوک ووڈ  2 اور عبدالصمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ الزاری جوزف 24 اور عارف یعقوب 1 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،...
    کراچی : حج آپریٹرز نے 67 ہزارعازمین کو کوٹے کے تحت اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ حج آرگنائزر ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حج ٹور آپریٹر زعیم اختر صدیقی نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے، اور حج آرگنائزر نے وقت پر تمام واجبات کی ادائیگی کر کے انتظامات مکمل کر لیے تھے، تاہم عین وقت پر ہزاروں درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ بحران ٹور آپریٹرز کی غلطی سے پیدا ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا کل حج کوٹہ 1,79,210 ہے...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینیٹر فیصل سبزواری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بعد نماز مغرب شاداب مسجد فیڈرل بی ایریا میں ادا کی جائے گی۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے فیصل سبزواری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا  اظہار کیا۔
    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے سال 2025 تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور سائنس جنرل کے امتحانات اب 6 مئی یا اس کے بھی بعد سے شروع ہوں گے، جس کے نتیجے میں اب دوسرے مرحلے کے کامرس اور آرٹس کے امتحانات میں بھی تاخیر ہوگی، جس کی بنیادی وجہ فی الحال امتحانی مراکز کی عدم دستیابی، گریس مارکس کے سبب انٹر سال اول کے گزشتہ نتائج میں تبدیلی اور چیئرمین بورڈ کی عدم تقرری ہے۔ "ایکسپریس " کو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایک ذمہ دار افسر نے بتایا کہ جو اطلاعات انہیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق کراچی...
    کراچی: سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست کے ضمنی انتخاب کے لیے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، جن میں سے دو کا تعلق پاکستان پییپلز پارٹی (پی پی پی) اور دو کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جاری شیڈول کے تحت صوبہ سندھ سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 18 اپریل آخری دن تھا اور 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سید وقار مہدی اور آصف خان جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مجاہد رسول اور نگہت مرزا شامل ہیں، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور جمع...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دونوں ٹیموں کے 2،2 پوائنٹس ہیں، تاہم رن ریٹ کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا تیسرا جبکہ کراچی کنگز کا چوتھا نمبر ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کو اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز سے شکست کا کرنا پڑا تھا۔ اسکواڈ: کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، فِن ایلن، حسن نواز، کوشل مینڈس (وکٹ کیپر) رائلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، شان ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی ماجد
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 اپریل ۔2025 )کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کیے جانےو الے میونسپل یوٹیلیٹی چارجز اینڈ ٹیکس (ایم یو سی ٹی) میں اس کے نفاذ کے صرف 8 ماہ بعد 100 فیصد تک اضافہ کرنے پر غور کیا ہے قومی انگریزی جریدے کے مطابق مقامی حکومت کی مالی حیثیت اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں کو اس تجویز کی وجوہات کے طور پر پیش کیا گیا ہے جو کے ایم سی کی جانب سے 21 اپریل کو ہونے والے اپنے آئندہ اجلاس کے لیے سٹی کونسل کے ممبران کو تقسیم کردہ ایجنڈے کے ساتھ آیا ہے جہاں وہ ایم یو سی ٹی کے نظر ثانی شدہ ڈھانچے کو نافذ کرنے...
    کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو...
    کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی "کپتانی" بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے آج کے میچ کے لیے ٹیم میں جہانداد خان کی جگہ زمان خان کو شامل کیا ہے، جبکہ کراچی کنگز نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھا ٹوٹل...
    — فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں اور جرمانے بڑھانے کی تجاویز سامنے آ گئیں۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت ٹریفک قوانین میں اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی سید حسن نقوی سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر بائیک سے لے کر ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے بھاری جرمانے کی تجویز ہے، فیس لیس ٹکٹس سسٹم کی تجویز بھی ہے جو خودکار نمبر پلیٹ کی شناخت اور اسپیڈ کیمروں سے جرمانے جاری کرے گا۔ وزیراعلیٰ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے گارڈن اور بولٹن مارکیٹ میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالرز اور 19 ہزار درہم برآمد کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فون سے حوالہ ہنڈی اور دیگر مجرمانہ شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزمان کو برآمد شدہ رقوم سمیت کارپوریٹ کرائم سرکل منتقل کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔یہ کارروائیاں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کیں۔
    کراچی: شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کامران ، فیضان اور عبدالرحمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 3 غیر قانونی پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔
    پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی معیارات پر عمل درآمد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کی مدد لیں گے، خواتین اور خصوصی افراد کے لیے بھی کارپوریٹ سیکٹر کے اقدامات قابل تعریف ہیں انہیں مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی مالیاتی حب ہے، صوبائی حکومت کراچی کے انفراسٹرکچر پر توجہ دے اور کے فور منصوبے پر کام کرے۔ پاکستان بزنس کونسل کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے اڑان پاکستان پروگرام پر عمل درآمد پر بات...
    کراچی میں منعقد ہونے والی ایک رنگارنگ ریو پارٹی کے دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کے اینیمیٹڈ اوتار پر مبنی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچا دیا۔ایک رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پارٹی کے منتظم اور ڈی جے شاٹ باکس نے شیئر کی جس میں کرینہ کا ڈیجیٹل روپ متحرک انداز میں رقص کرتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔منفرد اور غیر معمولی انداز کی اس پیشکش نے دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ حاصل کر لی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔پی او وی، آپ کراچی، پاکستان میں ایک ریو پارٹی میں ہیں اور کرینہ کپور آپ کے سامنے ڈانس کرنا شروع کر دیتی ہیں۔اس کے بعدسکرین پر کرینہ کپور کا...
    کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔  مزید :
    کراچی(نیوز ڈیسک) ملائیشیا جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، ملائیشین ایئرلائن نے ٹکٹ کی تعارفی قیمت مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی ہوٹل میں تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے اعلان کیا اور بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ ،اتوار کو آپریٹ ہوگی، اس روٹ پرسالانہ ایک لاکھ سے زائدمسافروں کو سہولت ملے گی۔ خیال...
    ویب ڈیسک : ملائیشین ایئرلائن نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا، ساتھ ہی ٹکٹ کی تعارفی قیمت بھی مقرر کردی گئی۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں سی ای او ایئرایشیا ایکس بنیامین اسماعیل نے کراچی سے کوالالمپور کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔  ایئرایشیا ایکس کوالالمپوراور کراچی کےدرمیان ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی اور ٹکٹ کی قیمت تعارفی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ...
    میٹرک بورڈ کراچی کے تحت امتحانات جاری ہیں جس کے دوران بد انتظامی کی مختلف اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کلیٹن روڈ کے امتحانی مرکز میں غیر متعلقہ افراد داخل ہوگئے، امتحانی مرکز کی حدود میں ہی لیپ ٹاپ کی مدد سے پرچے حل کئے جانے لگے۔ ذرائع نے کہا کہ طالبات کے امتحانی مرکز میں لڑکے دندناتے رہے، سینٹر انتظامیہ تماشائی بنی رہی، بورڈ انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کیلئے موبائل فون سمیت تمام برقی آلات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ترجمان میٹرک بورڈ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ میٹرک بورڈ کی ٹیم نے نارتھ کراچی امتحانی مراکز کا دورہ کیا، میٹرک بورڈ کی ٹیم نے...
    ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی مزید :
    کراچی میٹرک بورڈ میں غیر قانونی طور پر امتحانی مراکز تبدیل کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ ملازمین اور غیر متعلقہ افراد نے میٹرک بورڈ کے شیشے توڑ دیے، مظاہرین اپنی مرضی کے امتحانی مراکز کےلیے دباؤ ڈال رہے تھے۔ذرائع میٹرک بورڈ کے مطابق شیشے ٹوٹنے سے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو بھی زخمی ہوئے ہیں۔میٹرک بورڈ ذرائع کے مطابق امتحانی مراکز تبدیل کرنے میں ملوث آفس اسسٹنٹ اور 3 کلرک کو معطل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹرولر میٹرک بورڈ کے احکامات کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) ڈیپارٹمنٹ بند کردیا گیا ہے۔
    متاثرہ طالبات کے مطابق اسکول انتظامیہ نے طالبات کی مدد کرنے سے انکار کر دیا، جس پر متاثرہ طالبات اور والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں میٹرک کا امتحان دینا طالبات کو مہنگا پڑگیا، لیاقت آباد میں واقع  کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے کے علاقے لیاقت آباد بی ون ایریا میں کے ایم سی اسکول سے تین طالبات کے بیگز چوری ہو گئے، میٹرک کی طالبات امتحان دینے صبح پہنچیں، بیگ جمع کرائے اور امتحان دینے بیٹھ گئیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد جب دیکھا تو ان کے بیگ غائب تھے، بیگز میں موبائل فونز، قیمتی سامان اور رقم بھی موجود تھی۔ متاثرہ طالبات کے مطابق...
    کراچی کے بیشتر مضافاتی علاقوں میں سیاسی اور لسانی جماعتوں سے وابستہ بااثر مافیاز نے نجی اسکولوں کی انتظامیہ پر اثر انداز ہوکر امتحانی مراکز کو اپنے کنٹرول میں لے رکھا ہے اور امتحانات کے دوران طلبہ سے فی کس بھاری رقوم لے کر نقل کروائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مذاق بن گئے، ہر طرف نقل مافیا کا راج ہے، کراچی میں طلبہ اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے میٹرک بورڈ آفس کے افسران کو مبینہ رشوت دے کر امتحانی مراکز تبدیل کرانا معمول بن گیا، حیدرآباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور کندھ کوٹ میں حل شدہ پرچے وقت سے قبل ہی سوشل میڈیا کی زینت بن...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان ایک مدبر اور سنجیدہ سیاستدان سے محروم ہوگیا، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اراکین میں شامل تھے، ان کا شمار پارٹی کے دانشور اور بھٹو کے سچے سپاہیوں میں ہوتا ہے، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم تاج حیدر کو اپنے جوار رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
     ویب ڈیسک : حج آپریشن 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج 2025کے سلسلے میں قبل ازحج آپریشن کے دوران جناح ٹرمینل کراچی سے پہلی حج پرواز نجی پاکستانی ائیرلائن سیرین ائیر کی ای آر 1611کی روانگی 29 اپریل کو رات 10:15 بجے ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148عازمین...
    35ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں یکم مئی سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے نیشنل گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں افتتاحی و اختتامی تقاریب و دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،سیکریٹری احمد علی راجپوت، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری،...
    وزیراعلیٰ سندھ نے غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی بھی ہدایت دی، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے، ٹرپل سواری اور غیر محفوظ بائیکس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا حکم دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی جبکہ ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر اہم اجلاس ہوا۔ جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی...
    سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدر آباد تا سکھر موٹروے کو دیگر منصوبوں پر ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کراچی سکھر موٹروے شروع نہیں ہوتا، اس وقت تک تمام منصوبے روکیں۔ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کی چیئرپرسن سینیٹر قر ة العین مری کی صدارت میں اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کا جائزہ لیا۔سینیٹر قر ة العین مری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو تحلیل کر دیں اور ہائی ویز صوبوں کے حوالے کر دیں، کراچی سکھر موٹروے کے لئے پیسے نہیں تو لاہور ساہیوال موٹروے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے حالیہ قوانین میں ترامیم پر سخت اعتراض کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان تبدیلیوں کے کراچی کے شہری ماحول، قانونی ڈھانچے اور عوامی معیارِ زندگی پر نہایت سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔چیف سیکریٹری سندھ کے نام تحریر کردہ ایک خط میں، حلیم عادل شیخ نے ان ترامیم کو خطرناک اور غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ترامیم کراچی کو ایک بے ہنگم اور ناقابلِ رہائش کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر دیں گی اور شہر کو درپیش پہلے سے موجود ماحولیاتی اور بنیادی سہولیات کے...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔بورڈ اعلامیے کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل سے شروع ہوں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 75ہزار طلبا و طالبات امتحانات دیں گے جس کیلئے 499 امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جب کہ مراکز کی لسٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پرجاری کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین بورڈ کا کہنا ہےکہ طلبا و طالبات کوکمپیوٹرائزڈ آن لائن ایڈمٹ کارڈجاری کیےگئے ہیں ۔بورڈ اعلامیے کے مطابق امتحانی مراکز میں موبائل فون یا کسی قسم کی ڈیوائس لے جانےپر سخت پابندی ہوگی۔
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے 7.41 اور 7.69 روپے کمی کا اعلان خوش آئند ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی قیمتوں میں فی یونٹ مزید کمی کی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994 سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام...
    کراچی: شہر قائد کے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31 سے مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا ایک منظم گینگ چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ملزم کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم تھانوں میں 13 مقدمات درج...
    عید کے موقع پر دلکش اور ترو تازہ نظر آنے کے لیے نوجوان لڑکوں نے بھی مردانہ سیلون کا رخ کرلیا، شہر کے تمام سیلونز میں صبح سے گاہکوں کا رش لگ گیا، سیلون مالکان اور کاریگروں نے عید سے پہلے عیدی وصول کرنا شروع کردی۔ حجاموں نے حجامت کے ساتھ سروس چارجز کے ساتھ عیدی بھی شامل کردی گئی، کٹنگ، فیشل، ویکس کرانے والے نوجوانوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اچھی ٹپ اور عیدی دینے والے گاہکوں کے لیے خصوصی سروس، چلتے پھرتے گاہکوں سے معذرت کرلی گئی۔ اتوار کے روز چاند رات سے قبل ہی نوجوانوں نے مردانہ سیلون کا رخ کیا۔ شہر بھر میں مردانہ سیلون پر صبح سے گاہکوں کا رش لگا رہا جو چاند رات کو صبح تک...
    فوٹو: فائل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ نے اپیل پر ایف آئی اے کو 3 اپریل کیلئے نوٹس جاری کردیے۔ یہ بھی پڑھیے صحافی فرحان ملک کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت مسترد فرحان ملک پر ایف آئی اے کا دوسرا کیس کیا ہے؟ اپیل میں کہا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضمانت مسترد کرتے ہوئے الزامات کو سامنے رکھا ہے، فاضل جوڈیشل مجسٹریٹ نے الزامات کی انکوائری نہیں کروائی۔اپیل میں معیز جعفری اور بلال قریشی نے موقف اپنایا کہ صرف تھمب نیل کو بنیاد بنا کر درخواست ضمانت مسترد کرنا انصاف نہیں۔خیال رہے کہ...
    ناظم امتحانات ظہیر بھٹو—جنگ فوٹو کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2025ء کا آغاز 8 اپریل سے ہو گا۔نمائندۂ ’جنگ‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظمِ امتحانات ظہیر بھٹو نے کہا ہے کہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ کی ہدایت پر میٹرک کے امتحانات کو شفاف اور نقل سے پاک بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ناظمِ امتحانات کا کہنا ہے کہ میٹرک بورڈ کراچی کے تحت 8 اپریل سے ہونے والے امتحانات میں تقریباً 3 لاکھ 79 ہزار امیدوار شریک ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ بورڈ آفس کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہوں گے جہاں سے امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اپنے اپنے مراکز...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کر کے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ملزمان کا تعلق افغانستان سے ہے جو 2011ء میں بہار کالونی منتقل ہوئے تھے۔
    سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ— فائل فوٹو سابق سیکریٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ سابق سیکریٹری خارجہ و چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی نمازِجنازہ ادا شہریار خان کو والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گيا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نجم الدین اے شیخ 1994ء سے1997ء تک پاکستان کے سیکریٹری خارجہ رہے، 4 دہائیوں تک ملک کی خدمت کی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ نجم الدین اے شیخ نےجرمنی، کینیڈا، امریکا اور ایران میں سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔ کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔...
    کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گئی ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس دوران ایس ایس پی ضلع وسطی کے امن و امان کے دعوے صرف دعوں تک ہی محدود رہ گئے ہیں۔ حال ہی میں پاپوش نگر فاطمیہ امام بارگاہ کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے ایک کار سوار شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ مزید پڑھیں: کراچی: پولیس کی جعلی وردی پہن کر واردات کرنیوالے دو ملزمان گرفتار ڈکیتوں نے موبائل فون، نقدی اور عمرے کے کاغذات بھی چھین لیے۔ اس حملے کے شکار شہری کو دو دن بعد اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے روانہ ہونا تھا،...
    کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے آقاؤں سے ڈالر پکڑے ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے معاملے پر میٹنگ بلائی گئی تو پی ٹی آئی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے بائیکاٹ کیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ قومی اسمبلی سےہر طرح کی مراعات اور تنخواہیں لیتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما بانی کو جیل سے باہر نہیں آنے دینا چاہتے، انہوں نے اپنی پارٹی میں ڈھکن چور جمع کرلئے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے مزیدکہا کہ پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی، کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا،جو ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے وہ آج...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے اپنے تحفظات کے اظہار اور اقتدار چھوڑنے کی دھمکی پر حکومت ایکشن میں آگئی۔ ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودی عرب سے زوم کے ذریعے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، مصطفیٰ کمال ، مین الحق ، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں اسلام آباد میں موجود متعلقہ ادارے کے افسران بھی شریک تھے جبکہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی فنڈز اور جلد کام شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر صحت مصطفیٰ کمال اسلام آباد سے زوم...
    احسن اقبال متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی دھمکی پر وفاقی حکومت نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کام کروانے کی یقین دہانی کروادی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے آن لائن میٹنگ کی، احسن اقبال نے سعودی عرب سے ایم کیو ایم رہنماؤں سے آن لائن میٹنگ کی۔ ایم کیو ایم کی حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی، رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے تاکہ فیصلہ کریں آزاد حیثیت میں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ زوم میٹنگ میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید...
    ایم کیو ایم کا اظہار ناراضی، وفاقی حکومت نے رابطہ کرلیا، آج اہم میٹنگ ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ایم کیو ایم کی جانب سے اظہار ناراضی کے بعد وفاقی حکومت نے پارٹی رہنماوں سے رابطہ کرلیا، جس کے بعد آج اہم میٹنگ ہوگی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی حکومت سے نارضی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر احسن اقبال آج ایم کیو ایم کے وفد سے زوم کے ذریعے بات چیت کریں گے۔ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق اور جاوید حنیف شامل ہوں گے جب کہ اسلام آباد میں 2 سیکرٹریز بھی موجود ہوں گے۔ واضح...
    کرا چی ،لاہور (آئی ا ین پی )کراچی میں ہول سیل میں چینی کی قیمت میں2 روپے کمی آئی ہے ۔ کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہے کہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
    کراچی میں ہول سیل میں چینی کا بھاؤ 2 روپےکم ہوگیا۔کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 2 روپے کم ہوکر 162 روپے کلو ہوگیا ہے۔دوسری جانب صدر کریانہ ایسوسی ایشن پنجاب عارف گجرکا کہنا ہےکہ لاہور میں چینی 165 سے 170 روپے فروخت کی جارہی ہے، دکانداروں کے پاس ایک ہفتے کا اسٹاک موجود ہے۔ادھر کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جہاں چینی ریٹیل میں175سے 180 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت فی کلو 155سے بڑھ کر180روپے تک پہنچ گئی تھی۔
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رمضان المبارک میں شہر کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔کے ایم سی ہیڈ آفس میں اسٹریٹ لائٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کی روشنیاں واپس لارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں کراچی کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زیادہ اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی، تمام چیئرمینوں کو 50، 50 اسٹریٹ لائٹس دی جارہی ہیں۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ یہ اسٹریٹ لائٹس تمام چیئرمین کو بلاامتیاز و تفریق دی گئی ہیں، کراچی کی رنگ و رعنایاں بھی واپس آرہی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ پورا شہر امن و سکون کے ساتھ رمضان المبارک گزار رہا ہے،...
    کراچی میں بچے کے ساتھ گھر کی دہلیز پر بیٹھا شخص لٹ گیا۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی  ایریا بلاک 19 میں گھر کی دہلیز پربچے کے ساتھ بیٹھے شہری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اپنے بچے کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا۔ شہری موبائل پر مصروف تھا کہ موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو آئے تو شہری پر پستول تان لیا۔ شہری نے بغیر مزاحمت کے موبائل فون ڈاکو کے حوالے کردیا جس کے بعد دونوں ڈاکو فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد شہری کا چھوٹا بچہ ڈاکوؤں کو حیرانی سے جاتا دیکھتا رہا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ملحقہ اسکولوں کے طلبہ کے لیے میٹرک فارم جمع کرانے کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا بورڈ کے پورٹل پر سرکاری اعلان کے مطابق فارم جمع کرانے کا عمل 10 مارچ سے شروع ہوگا۔ 9ویں جماعت کے طالب علموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اندراج اور امتحانی فارم فوری طور پر جمع کرائیں۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جو لوگ اپنے اندراج فارم جمع کرانے میں ناکام رہیں گے انہیں ان کے ایڈمٹ کارڈ نہیں ملیں گے۔ مزید پڑھیے: سندھ: میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخوں میں ردوبدل، نئے شیڈول کا اعلان اسکولوں کو اندراج فارم کی کامیابی سے جمع...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2025ء)کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق نہم و دہم جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے سالانہ عملی (پریکٹیکل) امتحانات 14مارچ سے 5 اپریل2025 تک منعقد کئے جائیں گے یہ بات چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہی۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام اسکول سربراہان شفاف اور پر امن ماحول میں عملی امتحانات کو یقینی بنانے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو نے کہا کہ بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان اپنی سہولت کے مطابق طلبا و طالبا ت کے تمام عملی امتحانات دیئے گئے شیڈول...
    رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران 3 افراد کی جان لے لی۔کراچی میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔واقعہ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
    آل سندھ وکلاء کنونشن نے ایس ایس پی حیدر آباد کو ہٹانے کےلیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔حیدرآباد میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کنونشن ہوا، جس میں کراچی سمیت مختلف بار کے عہدیداران شریک ہوئے۔اس دوران حیدرآباد ڈسڑکٹ بار کے صدر اشعر مجید کھوکھر اور کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کیا۔اشعر مجید کھوکھر نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس ایس پی کا ٹرانسفر نہیں ہوا تو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے۔عامر نواز نے کہا کہ ایس ایس پی سے متعلق معاملہ غیر ضروری طور پر ایک ماہ سے الجھا کر رکھا ہوا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تھک جائیں گے، ہم واضح کردیں کہ وکلاء نہیں تھکیں گے۔انہوں...
    کراچی: مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔  سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن  صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ  پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا  فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔  انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔  راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی...
    کراچی: منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی  بڑھا دیے۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور  پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔ شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ  یہی محسوس ہوا کہ  پھلوں کی خوردہ سرکاری  قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔ نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ...
    کراچی ( نیوزڈیسک)سندھ حکومت نے قانونی تقاضوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک پلمبر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD) میں بطور ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق مینٹیننس ورکر مصطفیٰ حسن جن کے پاس صرف ڈپلومہ ہے کو گریڈ 18 کے افسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اس کردار کے لیے انتظامیہ میں ایم بی اے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود اسے معیاری ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ عہدہ سونپا گیا۔ تقرری نے انسٹی ٹیوٹ میں کلیدی انتظامی عہدوں پر میرٹ اور شفافیت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں 3گیندوں پر4 وکٹیں گرنےکا منفرد واقعہ
    ادارہ امراض قلب کراچی میں انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، ادارے میں پلمبرکو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔ ادارہ امراض قلب کراچی میں قانون کے بر خلاف پوسٹنگ کردی گئی، این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دے دیا گیا۔ مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفی حسن کو گریڈ 18 کا افسر بنا دیا گیا، اس پوسٹنگ کے لئے ایم بی اے ایڈممسٹریشن کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔
    سینیٹ کی کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس،کراچی پورٹ پر 60 ارب کی چوری زیر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس سینیٹر فیصل واوڈا کی صدارت میں ہوا، جس میں چیئرمین پورٹ قاسم اور قائم مقام چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ اجلاس میں گواد اور کراچی پورٹ پر مستقل چیئرمین کی عدم تقرری پر سینیٹر دنیش کمار نے سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر قائم مقام چیئرمین ہی معاملات چلانے ہیں تو مستقل عہدہ ختم کر دیا جائے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمارے پاس تین راستے ہیں، یا سرینڈر کریں، یا کرپشن تسلیم کریں، یا پھر لڑیں۔...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات 2025 میں بورڈ کی جانب سے بنائے جانے والے امتحانی مراکز کیلئے 7 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں بورڈ افسران اور ڈائریکٹر اسکول، پرائیویٹ انسٹیٹیوٹ شامل ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ امسال صوبائی محکمہ تعلیم، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی ہدایت تھی کہ سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز کیلئے ترجیح د ی جائے۔ اسکولوں کو امتحانی مراکز بنائے جانے سے پہلے بورڈ کی انسپکشن ٹیم وہاں کا سروے کرے گی۔انھوں نے کہا کہ سروے میں ایسے مراکز کی ہر طرح سے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ہی امتحانی مراکز بنانے کی اجازت دی جائے گی خصوصاً نجی اسکولوں کا امتحانی مرکز 240 گز یا اس...
    ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے بتدریج داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر نمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں اور شہر میں ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ہواوں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہورہی ہے، کل شہر میں دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 50 کلومیٹر تک تجاوز کرسکتی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے، تاہم کراچی میں بادل برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔   
    انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے، پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔ کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔ ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس...
    بیرسٹر گوہر: فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 175 سیاسی جماعتوں میں سے ایک جماعت نے بھی ہمارے حق میں بات نہیں کی تھی، جماعت اسلامی واحد جماعت تھی جس نے کراچی میں ہماری سیٹ واپس کی۔اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، پی ٹی آئی پاور شیئرنگ پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی عوامی پاور پر یقین رکھتے ہیں، اس لیے جیل میں ہیں، انتخابات کے دوران ہمیں کنونشنز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے ملاقات کی تردید کردیپی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ...
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے آفاق احمد نے گرفتاری کی مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرنے پر مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، سلیم حیدر اور بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگ رہا ہے جیسے 1986ء دوبارہ آگیا، جب سب ایک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے مہاجر قومی موومنٹ متحرک ہوگئی اور جیل سے رہا ہونے کے بعد ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے موٹرسائیکل سواروں کو ایک ایک میٹر سفید کپڑا خرید کر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد پارٹی قائدین کے ہمراہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اپنی رہائش گاہ پر پُرہجوم پریس کانفرنس سے گفتگو میں آفاق احمد نے کہا...