2025-11-03@23:30:28 GMT
تلاش کی گنتی: 1318
«اور بین الاقوامی قانون»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک)بالآخر موسم نے کروٹ بدل لی ، لاہور میں ہلکی بوندا باندی نے گرمی سے ستائے شہریوں کو کچھ راحت دی، جبکہ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بارش کی زد میں آنے والے علاقوں میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، ساہیوال، بہاولنگر،...
اسلام ٹائمز: یورپ کی تنہائی کی تشویش بالکل درست ہے اور یورپ خود کو بے بس محسوس کر رہا ہے اسی لیے یورپ اپنا دفاعی بجٹ بڑھا رہا ہے اور اس نے فوجیوں میں بھی اضافے کی کوششیں شروع کر دی ہیں مگر یورپ کے لوگ زیادہ ہی پر امن ہوگئے ہیں۔ جرمنی کو ڈیڑھ لاکھ فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے مگر کوئی بھی فوج میں بھرتی ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔ فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ یورپ پریشان نہ ہو اگر یورپ کو کوئی ایٹمی خطرہ پیش ہوا تو ہم یورپ کے لیے ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس ٹرمپ کے آنے سے امریکی خارجہ پالیسی ناقابل اعتبار ہو چکی ہے،...
پاکستان نے اسرائیلی کے گریٹر اسرائیل کی نام نہاد فرضی ریاست کے قیام اور غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات مقبوضہ قوت کے غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار ہیں، نیز خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے تمام بین الاقوامی کوششوں کے لیے اسرائیل کی مکمل...
لیموں کی اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )بارانی ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ چکوال کے ایک سینئر سائنسدان عقیل فیروز نے لیموں کے کاشتکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ روایتی مقامی اقسام سے ہٹ کر اعلی قیمت والی بین الاقوامی اقسام کو اپنائیں جو زیادہ برآمدی صلاحیت اور بہتر منافع فراہم کرتی ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے عقیل فیروز نے کہا کہ بی اے آر آئی نے یورپین لیموں کی کئی اقسام کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جن میں ویلینسیا لیٹ، سلوسٹیانا، مورو بلڈ، تاروکو اور سانگینیلو شامل ہیں جن میں سے کچھ ملک کے گرم علاقوں میں کاشت کے لیے بھی موزوں ہیں انہوں نے کہاکہ نئے لیموں کے باغات قائم کرنے کی منصوبہ...
روسی ریاستی جوہری ادارہ روس ایٹم (Rosatom) ایران میں چھوٹے جوہری توانائی کے پلانٹس تعمیر کرنے کے امکان پر ایرانی حکام سے بات چیت کر رہا ہے۔ یہ بات جمعہ کو روس ایٹم کے سی ای او الکسی لیکھاچیف نے روسیا 1 براڈکاسٹر کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔ مزید پڑھیں: بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان کیوں؟ لیکھاچیف کے مطابق، اس سال کے آغاز میں ایرانی شراکت داروں نے بڑی یونٹس کے بجائے چھوٹی یونٹس، بشمول سمال ماڈیولر ری ایکٹرز(SMRs)، کی تجویز دی۔ مزید پڑھیں: پاکستان بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مذاکرات جاری ہیں اور مجھے امید ہے کہ جلد یا بدیر اس سلسلے...
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر کے چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی...
الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔ Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head… Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f — Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025 22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔ اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔ پوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے...
لاہور: صدارتی ایوارڈ یافتہ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وسیم طائی کو ایشین لوگ آسنا اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے "ایکسلینسی ایوارڈ" سے نوازا گیا ہے۔ گرینڈ ماسٹر ڈاکٹر وسیم طائی کو ایکسیلینسی ایوارڈ کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں منعقدہ چھٹی لوگ آسنا چیمپیئن شپ کے موقع پر دیا گیا۔ ایوارڈ ایشیا یوگا فیڈریشن کی صدر، شیخہ نوف ال مروائی نے خصوصی تقریب میں پیش کیا۔ ڈاکٹر وسیم طائی اس اعزاز کے حقدار بننے والے پہلے پاکستانی ہیں جو کھیلوں کے شعبے میں ملک کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ اس موقع پر ایشیا بھر سے کھلاڑیوں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مختلف کیٹیگریز...
پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان نے اسرائیلی قابض قوت کے حالیہ بیانات جن میں "گریٹر اسرائیل" کی نام نہاد فرضی ریاست کے قیام کا عندیہ دیا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات مقبوضہ قوت کے غیر قانونی قبضے کو...
سندھ کے کھجور کے شعبے کو بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )نجی شعبے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے ساتھ مل کر حکومتی حکمت عملی میں تبدیلی نے سندھ کے کھجور کے شعبے کو نئی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ویلیو ایڈیشن اور جدید پروسیسنگ تکنیک پر توجہ دینے کی ترغیب دی ہے، ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پیداوار کے زیادہ حجم کے باوجودسندھ کا کھجور کا شعبہ تاریخی طور پر فصل کے بعد کے نقصانات، کولڈ اسٹوریج کی سہولیات کی کمی اور غیر معیاری پیکیجنگ اور پروسیسنگ کے طریقوں کی وجہ سے بین الاقوامی منڈیوں تک محدود رسائی جیسے مسائل سے نبرد آزما رہا ہے.(جاری ہے) ان سنگین مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے، محکمہ زراعت سندھ، ٹریڈ...
آرامکو کا جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب آئل کمپنی آرامکو نے اپنے جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز کی زیرقیادت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی) بلیک راک کا حصہ ہے جبکہ جعفورہ مملکت سعودی عرب میں سب سے بڑا نان ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے جس میں تقریباً 229 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب اسٹاک ٹینک بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں، یہ منصوبہ آرامکو کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ 2021 سے 2030...
جرمنی نے اسرائیل کے تازہ ترین تعمیراتی منصوبوں کی سخت مخالفت کی ہے، جن کے تحت یہودی بستیوں کے ہزاروں نئے یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اور اس سے مغربی کنارے کو مؤثر طور پر 2 حصوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور 2 ریاستی حل کو خطرہ جرمن وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، مذاکرات کے ذریعے 2 ریاستی حل کے امکانات کو پیچیدہ بناتے ہیں، اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) کے اس مطالبے کی راہ میں رکاوٹ ہیں کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضہ ختم کیا جائے۔ ’ای-ون‘ اور معالہ ادومیم کی توسیع کے اثرات بیان میں کہا گیا کہ ای-ون منصوبہ...
اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگی: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب میں کہا میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی۔ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی۔ فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔ جنگ جیتنے کے لئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیر متزلزل ایمان ضروری ہے۔ پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر، رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے...
مصری و قطری وزرات ہائے خارجہ نے غاصب صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ کیجانب سے پیش کردہ غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اسلام ٹائمز۔ قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم قابض صیہونی کابینہ کے انتہاء پسند وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ کی جانب سے پیش کردہ، غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے، جو مشرقی بیت المقدس کو مقبوضہ مغربی کنارے سے علیحدہ کرنے کا باعث بھی ہے، کی شدید مذمت کرتے اور اس منصوبے کو تمام بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے...
فائل فوٹو اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ 17 اگست سے ان کی شدت میں اضا فے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے جبکہ 18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے...
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کو مسلسل جنگ کے دائرے سے نکالنے کے لیے وہاں ایک بین الاقوامی استحکامی مشن قائم کیا جائے۔ صدر میکرون نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے منصوبے کو “دائمی جنگ کی جانب خطرناک قدم” قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی کسی حکمت عملی سے سب سے زیادہ نقصان عام شہریوں اور یرغمالیوں کو ہوگا۔ فرانسیسی صدر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں قیامِ امن کے لیے ایک مؤثر اور مضبوط بین الاقوامی مشن پر کام شروع کرے، جو وہاں شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، نظم و نسق بحال کرے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ بحیرہ احمر میں جہازرانی پر حملوں، آبنائے ملاکا میں قزاقی اور بندرگاہوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جانے والی سائبر کارروائیوں سے سمندری نقل و حمل کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔یہ بات بین الاقوامی سمندری ادارے (آئی ایم او) کے سیکرٹری جنرل آرسینیو ڈومینیگز نے 'سمندری سلامتی: روک تھام، اختراع اور ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون' کے موضوع پر کونسل کے اجلاس میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال دنیا بھر کے سمندروں میں قزاقی اور مسلح ڈکیتیوں کے تقریباً 150 واقعات پیش آئے۔ ایسی بیشتر وارداتیں آبنائے ملاکا اور سنگاپور، بحر ہند...
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقریب و سیمینار مؤخر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں (آج) بدھ کوہونیوالی پرچم کشائی تقریب و سیمینار موخر کر دیا گیا ۔ترجمان یونیورسٹی کے مطابق (کل ) بدھ کو یونیورسٹی کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام فیصل مسجد کیمپس میں جشن آزادی تقریبات کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا جا نا تھا جو سرکاری چھٹی کے باعث موخر کر دیا گیا ہے ، اب یہ تقریب و سیمینار21 اگست کو ہو گا ۔ جس میںوفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال مہمان خصوصی ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر...
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں کل جشنِ آزادی کی پرچم کشائی و سیمینار کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ادارہ تحقیقات اسلامی کے زیر اہتمام(کل)بدھ کو فیصل مسجد کیمپس میںجشن آزادی تقریبات کی مناسبت سے پرچم کشائی تقریب و سیمینار کا انعقاد کیا جاے گا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ہوں گے، جبکہ وفاقی وزیر براے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت براے تعلیم وجیہہ قمر بطور مہمانان اعزاز شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے نور زمان...
ویب ڈیسک: پاکستان اگرچہ مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کا مقروض ہے، لیکن ایک حالیہ آڈٹ رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے پانچ ممالک پاکستان کے بھی بڑے ڈیفالٹر ہیں۔ ان ممالک پر پاکستان کے کروڑوں ڈالر واجب الادا ہیں، جن کی ادائیگی گزشتہ چار دہائیوں سے التوا کا شکار ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے مجموعی طور پر 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے نادہندہ ہیں۔ ملکی کرنسی میں اس رقم کی مالیت 86 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ یہ رقوم 1980 اور 1990 کی دہائی میں ان ممالک کو دیے گئے ایکسپورٹ کریڈٹ کے تحت واجب الادا ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین...
مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سالانہ تربیتِ معلم کارگاہ بعنوان ’’کارگاہ معلمین شہیدغزہ2025‘‘ کا اختتامی اجلاس سالانہ تربیتِ معلم کارگاہ بعنوان ’’کارگاہ معلمین شہیدغزہ2025‘‘ کا اختتامی اجلاس...
غزہ :حالیہ عرصے میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تناؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس نے پوری دنیا کے عوام کو پریشان کر دیا ہے۔ پیر کے روز عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین-اسرائیل مسئلے پر ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں چین کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے فو چھونگ نے اپنے بیان میں “چار ضروری اقدامات” پیش کیے۔ انہوں نے چین کے موقف کو واضح طور پر بیان کیا، فلسطین-اسرائیل مسئلے کے مناسب حل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں، اور بین الاقوامی انصاف اور عدل کے تحفظ کے لیے چین کی دانشمندی کا اظہار کیا۔چین کے پیش کردہ “چار ضروری اقدامات” کی بہت زیادہ اہمیت ہے، ہر نقطہ موجودہ تنازعے کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نذیر حسین نے کہاہے کہ بین الاقوامی معیار کے سرٹیفیکیشن اور پیکیجنگ کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے معیاری شہد کی بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ مانگ نہیں ہے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں اپنے اعلی ذائقے اور مسابقتی قیمت کے باوجود، پاکستان کا شہد 20-25 امریکی ڈالر فی کلو گرام تک کم فروخت ہوتا ہے حالانکہ اس کا ایک کلو بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیس ہونے پر اسے 100 امریکی ڈالر فی کلو مل سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے ملک بھر میں بین الاقوامی سطح پر...
ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر خارجہ نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے فوری اور بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور اسرائیلی کارروائیوں میں جاری استثنا کے خاتمے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزرائے خارجہ نے غزہ پر اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسرائیل کے مکمل فوجی قبضے کے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا.دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی...
پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی بالی ووڈ فلم ’’ابیر گلال‘‘ کی راہ ہموار ہوگئی اور ریلیز کی تاریخ کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بڑے نام فواد خان ہمیشہ سے اپنے منصوبوں کے انتخاب میں محتاط رہے ہیں۔ ڈرامہ ہمسفر سے شہرت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں اور چند فلموں میں کام کیا، جن میں پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ بالی ووڈ میں بھی جلوہ گر ہوئے، مگر بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے بعد ان کا فلمی سفر رک گیا۔ فواد خان پر یہ پابندی فلم ’اے دل ہے...
ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں اسحاق ڈار نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک...
اقوام متحدہ : اسرائیلی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد، متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کی اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنے “جنگی منصوبے” کو فوری طور پر روک دے۔ اردن، مصر، سعودی عرب، ترکی، ایران، اور عرب لیگ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیلی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر فوجی کنٹرول کو جامع طور پر بڑھانے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔ ان ممالک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائیں۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متعین ریاستِ قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسی الخاطر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران فریقین نے ماحولیاتی اشتراکِ عمل، سرمایہ کاری کے امکانات اور آئندہ بین الاقوامی سرگرمیوں بالخصوص پلاسٹک آلودگی سے متعلق ایک بین الاقوامی قانونی طور پر پابند معاہدہ کی تیاری کے لیے بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے پانچویں اجلاس کے دوسرے حصے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، جو آئندہ ہفتے جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگا۔ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا...
پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے، ڈاکٹر مصدق ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان طریقے سے کیا جائے گا۔ بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس کی تیاریوں کے جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ OIC نے رواں ہجری سال کو آپ ﷺ کے 1500 ویں سال ولادت کی مناسبت سے ’’نبی الرحمہ‘‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اسی مناسبت سے ملک بھر میں صوبائی اور نجی سطح پر ’’عشرہ رحمت للعالمین‘‘ کے تحت تقریبات اور محافل سیرت و نعت منعقد کرنے کا پروگرام جاری کیا گیا ہے، وزارت مذہبی امور...
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی سرپرستی میں 45ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ، قراءت اور تفسیر قرآن کریم کا آغاز ہفتہ 9 اگست کو ہوگا، یہ مقابلہ وزارتِ اسلامی امور، دعوت ورہنمائی کے زیرِانتظام اورنگرانی میں مسجد الحرام، مکۃ المکرمہ میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اس سال کے مقابلے میں دنیا کے 128 ممالک کے حفاظ اور قاری شرکت کریں گے، جو 1399 ہجری میں اپنے آغاز سے اب تک شریک ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہ امر اس مقابلے کی بین الاقوامی حیثیت اور قرآنی مقابلوں میں اس کی عالمی قیادت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ یہ مقابلہ دنیا کے نمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا...
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی...
اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کمیٹی 1540 کے کام کا جائزہ لینے کے لیے ایک کھلا اجلاس منعقد کیا۔ یہ کمیٹی بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ذمہ دار ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری عدم پھیلاؤ کے اہداف کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پرامن استعمال کے حق کی مضبوطی سے حفاظت کرے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ترقی کے فوائد سے استفادہ کرنا تمام ممالک کا جائز حق ہے۔ عدم پھیلاؤ کے اہداف کے حصول کے دوران، بین الاقوامی برادری کو ترقی پذیر ممالک میں ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال پر...
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50 ویں بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس شایانِ شان انداز میں منعقد کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں محفل نعت رسول مقبول ﷺ کا انعقاد وزیر مذہبی امور نے کانفرنس کی تیاریوں کے لیے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کانفرنس کا موضوع ’سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں‘ رکھا گیا ہے، جو نئی نسل کو اسلامی تعلیمات اور سیرت نبویﷺ سے آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے رواں ہجری سال کو...
کراچی: ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیرملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن...
ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ،ملک کے تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاونٹرز قائم، نئے کاونٹرز سے غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق نئے کاونٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر قائم کئے گئے، نئے کاونٹرز کے قیام سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی ،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں پورے خطے میں امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی وزرا کے قابض فوج کے سائے میں آبادکار گروہوں کے ساتھ مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حالیہ بے حرمتی نے دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر بھی حملہ ہے۔ قابض ریاست کی جانب سے ایسی منظم اشتعال انگیزیاں اور...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کیے جانے کے واقعے کیلیے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے ڈیفنس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس و پراسیکیوشن کے نمائندے شامل ہیں، مشترکہ کیمٹی میں بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر محمد سرفراز علی میتلو ، نائب صدر محمد راحب لاکھو ، سیکریٹری و نائب سیکریٹری سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن مرزا سرفراز احمد اور وسیم سیف کھوسو شامل...
پچھلے دنوں ایک اہم لیکن غیر پابند اقدام میں اسرائیل کی پارلیمنٹ، کنیسٹ میں اسرائیلی مقننہ نے بھاری اکثریت سے ایک اعلامیہ کی منظوری دی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے اور وادی اردن میں یہودی بستیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی فوری توسیع پر زور دیا گیا ہے۔13 کے مقابلے میں 71 ووٹوں سے منظور ہونے والی اس تحریک کو دائیں بازو اور مرکزی دائیں بازو کی اسرائیلی پارٹیوں کی حمایت حاصل تھی جن میں لیکود، شاس، مذہبی صیہونیت، اوتزما یہودیت اور یسرائیل بیتینو شامل ہیں۔ متن میں اعلان کیا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 ء کو حماس کا حملہ جسے اسرائیلی سیاسی گفتگو میں "سمچات تورہ قتل عام" کہا جاتا ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ فلسطینی ریاست کا...
ویب ڈیسک: حج واجبات کی وصولی کا آغاز آج سے ہوگا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق خواہش مند افراد نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے حج درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹرڈ افراد سے پہلی قسط آج سے 9 اگست وصول کی جائےگی، نشستیں دستیاب ہونے پر 11سے 16 اگست نئے عازمین حج بھی اپلائی کرسکیں گے جب کہ نشستیں مکمل ہوتے ہی حج واجبات کی وصولی روک دی جائے گی ۔ مودی کی گھٹیا سیاست، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا وزارت مذہبی امور کے مطابق حج پیکج 2026 ساڑھے 11سے ساڑھے 12 لاکھ کے درمیان ہوگا۔ دوسری جانب دوسری قسط یکم...
پشاور: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 میں شامل خیبر پختونخوا کے مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالا حصار کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کو قلعہ بالا حصار کے تاریخی پس منظر اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کی امن و ترقی کے لیے کاوشوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے حکام نے طلباء و طالبات کو امن وامان، سیکیورٹی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں سوالات کے تفصیلاً جوابات دیئے۔ طلباء و طالبات نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جبکہ بالا حصار میوزیم میں آویزاں تاریخی ادوار کی بہترین منظر کشی، شہداء اور ثقافتی...
کراچی میں سینیئروکیل خواجہ شمس الاسلام کے بہیمانہ قتل کے خلاف وکلا برادری نے سخت ردِ عمل دیتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی کارروائی کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ وکلا کی بڑی تعداد نے عدالت عالیہ کے احاطے میں شدید نعرے بازی کی اور ججز سے عدالتی کارروائی معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ خواجہ شمس الاسلام کی شہادت وکلا برادری پر حملہ ہے اور عدلیہ کی خاموشی ناقابلِ قبول ہے، اس موقع پر مختلف کورٹ رومز میں وکلا نے پیش نہ ہو کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس تاہم سندھ ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف...
کراچی: معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں ان کے خلاف کیس کو بے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فریقین میں صلح کرائی تھی لیکن مقتول نے فیصلے کے باوجود قانونی کارروائی جاری رکھی۔ پولیس اہلکار تقدیر آفریدی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق اصل ملزم ہے۔ تقدیر آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان سمیت ان کے خاندان کے 7 بے...
بیجنگ : رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو...
شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ
شمس الاسلام قتل کیس: شاہد آفریدی نے مقتول اور مبینہ قاتل کے درمیان صلح کرائی تھی، نامزد ملزم کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کا قتل کیس تیزی سے حل ہونے کے قریب پہنچ رہا ہے، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ملزم کے اعترافی بیان نے واقعے کی تفصیلات مزید واضح کر دی ہیں۔ پولیس اور ذرائع کے مطابق یہ قتل پرانی دشمنی اور ذاتی انتقام کا نتیجہ نکلا ہے۔ لیکن حیران کن پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب مقدمے میں نامزد ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ معروف کرکٹر شاہد آفریدی نے مقتول شمس الاسلام اور ان...
پاکستان اور ایران کی تجارت 8 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کا ہدف، آئی ٹی و سروس سیکٹر کو وسعت دینے کا عندیہ
پاکستان اور ایران نے باہمی تجارت کو سالانہ 8 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیر تجارت جام کمال اور ایرانی وزیر محمد آتابک کی حالیہ ملاقات میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے، مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو تیز کرنے، اور دونوں ملکوں کے تاجروں کے درمیان بی ٹو بی اجلاسوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے پر اتفاق شامل ہے۔ ملاقات میں ایران سے پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا گیا، اور زراعت، توانائی، مویشی پالنا اور لاجسٹکس جیسے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی منڈی میں پاکستانی آئی ٹی اور پیشہ ورانہ خدمات کو...
اسپیس ایکس کے ڈریگن خلائی جہاز نے ناسا کے تعاون سے ’کریو 11‘ کے 4 خلا بازوں کو 15 گھنٹے کے خلائی سفر کے بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر کامیابی سے پہنچا دیا، جہاں وہ پہلے سے موجود 7 خلا بازوں سے جا ملے۔ ناسا کے خلا باز زینا کارڈمین اور مائیک فنکے، جاپانی خلائی ایجنسی (JAXA) کے خلا باز کیمیا یُوئی، اور روسی خلائی ایجنسی روسکوسموس کے اولیگ پلاٹونوف ہفتے کی صبح 3:46 بجے (ایسٹرن ڈیلیٹائم) آئی ایس ایس میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل، 2:27 بجے اسپیس ایکس کا ڈریگن خلائی جہاز Harmony ماڈیول سے 264 میل زمین سے بلند جنوبی بحر الکاہل کے اوپر کامیابی سے منسلک ہوا۔ ڈاکنگ کے بعد معمول...
مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض الاسلام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہر قائد میں معروف سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیض الاسلام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹے دانیال السلام کے ہمراہ خیابانِ راحت میں واقع قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد وہ مسجد سے نیچے آتے ہوئے جوتے پہن رہے تھے کہ اس دوران...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کیا گیا. ان کاؤنٹرز کے قیام سے ہوائی اڈوں پر امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہوگا. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ کاونٹرز کے علیحدہ ہونے سے وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی اس اقدام کی بدولت کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے. حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لئے مزید پرکشش...
وزیراعظم کی ہدایت پر بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کیلئے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کی سہولت کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں سیاحت کے فروغ، تجارتی سرگرمیوں کے تسلسل اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ ان نئے کاؤنٹرز کے قیام سے امیگریشن پراسیسنگ کا وقت کم ہو گا جبکہ وطن واپس آنے والے پاکستانی بھی کم وقت میں امیگریشن کروا سکیں گے۔ حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کو بین الاقوامی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کے لیے مزید پرکشش اور دوستانہ بنانے کی حکمت عملی...
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل میں ملوث ملزم عمران آفریدی نے ایک ویڈیو بیان میں قتل کا اعتراف کرتے ہوئے اس گھناؤنے عمل کے پیچھے چھپی وجہ بتادی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کر لیا، ملزم کا کہنا ہے کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغواء کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں قتل کردیا، وکیل اور میرے والد کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا جو ماضی میں تنازع کی بنیاد بنا تھا۔عمران آفریدی نے ویڈیو بیان میں الزام عائد کیا، ’ناصرف اس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات...
ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
کراچی: بھارت کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ کے دوسرے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ میں ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا۔ محمد سراج نے نہ صرف انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا بلکہ بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو وکٹوں کے معاملے میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسرے دن کے کھیل میں جب بھارت کی پوری ٹیم صرف 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی تو سراج پرسدھ کرشنا کے ساتھ مل کر انگلینڈ کو واپس دباؤ میں لائے۔ دونوں بولرز نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں اور انگلینڈ کی ٹیم کو 247 رنز پر آؤٹ کر دیا، سراج نے اولی پوپ، جو روٹ، ہیری...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...
کراچی ( ویب ڈیسک )پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام بیٹے کے ساتھ ایک جنازے میں شرکت کیلئے آئے تھے کہ قمیض شلوار میں ملبوس ملزم نے ان پر فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ہو گئی اور حملہ آور نے فرار ہوتے ہوئے کہا ایک جملہ بھی ادا کیا۔ درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ کے بعد ایک شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا، فائرنگ کے نتیجے میں سینئر وکیل خواجہ شمس السلام اور ان کا بیٹا زخمی ہو گئے، فائرنگ سے زخمی ہونے...
اسپیس ایکس کا Crew-11 مشن جمعہ کو کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کی جانب روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ خراب موسم کے باعث جمعرات کو پرواز منسوخ کر دی گئی تھی۔ ناسا کے خلا باز زینا کارڈمین (کمانڈر)، مائیک فنک (پائلٹ)، جاپانی خلائی ایجنسی (JAXA) کے خلا باز کیمیا یُوئی، اور روسکوسموس کے خلا باز اولیگ پلاٹونوف نے فلوریڈا میں موجود کینیڈی اسپیس سینٹر کے لانچ کمپلیکس 39A پر جمعے کی صبح 11:43 بجے (ایسٹرن ڈے لائٹ ٹائم) روانگی کے لیے تیاری مکمل کی۔ جمعرات کو طے شدہ پرواز کو خراب موسم کے باعث آخری لمحے پر منسوخ کرنا پڑا تھا۔ ابتدائی وقت 12:09 بجے دوپہر تھا۔ یہ مشن SpaceX کے کریو ڈریگن کیپسول “Endeavour” کے ذریعے...
کراچی: سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کی تحقیقات اہم پیشرفت ،قاتل کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ شمس الاسلام پر فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ڈی ایچ اے فیز 6 ایک تاجرکی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد مسجدسے باہرنکل رہے تھے،فائرنگ سے شمس الاسلام اوران کا بیٹازخمی ہواجنہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وکیل شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں...
کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی شناخت کرلی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی کے ممتاز قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قاتل کی سی سی ٹی فوٹیج سے شناخت ہوئی ہے، ملزم کا نام عمران آفریدی ہے، جو مقتول کے سابق گن مین کا بیٹا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام قاتلانہ حملے میں جاں بحق، وزیر داخلہ کا نوٹس تفصیلات کے مطابق عمران آفریدی نے چند ماہ قبل بھی خواجہ شمس الاسلام پر حملے کی کوشش کی تھی۔ ملزم کا الزام ہے کہ خواجہ شمس الاسلام نے 2021 میں اس کے والد کو قتل کرایا تھا، جس کا بدلہ لینے کے لیے اس نے...
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار قمیص پہن رکھی تھی اور چہرے پر ماسک لگا رکھا تھا۔ حملہ آور موقع پر موجود تھا اور جیسے ہی خواجہ شمس الاسلام مسجد سے باہر نکلے، اس نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ کے واقعے میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق اور ان کا بیٹا دانیال زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ شمس الاسلام معروف تاجر مزمل پراچہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ڈیفنس کی مسجد قران اکیڈمی پہنچے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مسجد کے باہر پیش آیا۔ ملزم نے شلوار...
کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں جنازے کے دوران فائرنگ سے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسجد میں نماز جنازہ کی ادائیگی کی جا رہی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم مسجد کے باہر موجود تھا اور فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر...
ڈیفنس فیز 6 کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں سپریم کورٹ کے سینیئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک جنازے میں شرکت کے لیے ڈی ایچ اے فیز 6 پہنچے تھے۔ زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر کلفٹن کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول برآمد ہوئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف زاویوں سے کی جا رہی ہیں اور قاتلوں تک جلد رسائی حاصل کر لی جائے گی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیاء...
امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر دہشت گردی کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کی، جو کہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ امن معاہدہ 2002 کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ خارجہ نے مزید الزام لگایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں...
(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔ ...
اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کثیرالجہتی سطح پر عالمی اعتماد کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیرینہ بین الاقوامی تنازعات بالخصوص فلسطین اور جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے،عالمی امن اور انصاف کے تحفظ کے لیے انسانی اصولوں کی سیاست اور بین الاقوامی معاملات میں دوہرے معیار کے اطلاق کو ختم کیا جانا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 29سے 31جولائی 2025ء کو جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)اور اقوام متحدہ کے زیراہتمام پارلیمنٹ کے سپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس کی۔
اپنے ایک بیان میں صیہونی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ تمام شواہد ظاہر کرتے ہیں کہ غزہ میں ہونے والے واقعات پر بین الاقوامی برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "ہآرتز" نے خبر دی کہ صیہونی وزیر اعظم "بنیامین نیتن یاہو" غزہ کے شمال مغربی علاقوں کو مکمل طور پر تباہ کرنے اور ان پر قبضہ کرنے کے منصوبے پر کاربند ہیں، حالانکہ اسرائیلی فوج کے چیف انہیں خبردار کر چکے ہیں کہ اس اقدام سے صیہونی قیدیوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ماہر اسرائیلی عسکری تجزیہ کار "عامی دومبا" نے خبردار کیا کہ غزہ جنگ کا تسلسل، اسرائیل کو سیاسی اور معاشی تباہی کی جانب لے جا رہا...
تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے یومیہ پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ایک چین...
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں نارویجن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے حکم دیا کہ اسرائیل کا قبضہ ختم ہونا چاہئے کیونکہ ناجائز آبادکاری کی پالیسی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کے وزیر خارجہ "اسپن بارٹ ایڈ" نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ماتھے پر ایک داغ ہے اور یہ قتل عام بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جنگ ختم ہونی چاہئے اور غزہ کی پٹی میں انسانیت کی بنیاد پر امداد کو داخل ہونے دینا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور ایلزبتھ ہورسٹ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب پاکستان ‘امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کی معاشی ترقی میں دیرینہ مدد کی تحسین کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی امریکی وزیر تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے...
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع ایک خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے اور دو ریاستی حل کے امکانات تیزی سے معدوم ہو رہے ہیں۔ نیویارک میں فلسطین کے مسئلے کے پُرامن حل سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فوری اور فیصلہ کن اقدامات کریں تاکہ یہ عمل مکمل طور پر تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر زور انہوں نے سعودی عرب اور فرانس کی جانب سے اس اہم کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ عمل کی...
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، بلا روک ٹوک انسان دوست امداد پہنچائی جائے اور امداد کی تقسیم صرف بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ طریقہ کار کے تحت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے اسرائیل کی بحری جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جس میں صیہونی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں غزہ کے لیے انسان دوست امداد لے جانے والے جہاز حنظلہ پر حملہ کر دیا۔ انہوں نے اس اقدام کو سمندری ڈکیتی اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جارحانہ اقدام، فلسطین میں نسل...
نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔...
آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک افسوسناک واقعے میں تیندوا انسانی آبادی میں گھس آیا اور گھر کے صحن سے ایک 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے فوری طور پر کھیتوں اور نزدیکی جنگل میں تلاش شروع کی، لیکن تلاش کے باوجود بچی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ تقریباً 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی، جس پر جنگلی جانور کے حملے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ...
ناسا کے 4 رکنی بین الاقوامی عملے نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے جمعرات کو طے شدہ روانگی سے قبل فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ناسا کا چاند و مریخ پر رابطوں کا نیا جال بچھانے کا منصوبہ، امریکی کمپنیوں سے تجاویز طلب مشن کی قیادت ناسا کی خلاباز زینا کارڈمین کر رہی ہیں، جبکہ دیگر ارکان میں ناسا کے مائیک فنک، جاپانی خلائی ادارے JAXA کے کیمیا یُوئی اور روسی خلا نورد اولیگ پلاٹونوف شامل ہیں۔ یہ ٹیم لانچ کمپلیکس 39A سے اسپیس ایکس کے کریو ڈریگن ’انڈیور‘ پر سوار ہو کر روانہ ہوگی۔ کینیڈی سینٹر پہنچنے پر زینا کارڈمین نے اپنے تاثرات میں کہا کہ...
PHILIPPINES: پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق صدیق پبلک اسکول کے عبدالرّافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں گولڈ میڈل حاصل کیا جو فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوا۔ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں سٹم کیریئرز پروگرام کے تحت شرکت کی جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پائیز)کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کا تعلق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ (این آئی...
پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی مرتبہ طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) اپنے نام کر لیا۔ اٹامک انرجی کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ بین الاقوامی مقابلہ 20 جولائی سے فلپائن میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر سے باصلاحیت طلبہ نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عبدالرافع پراچہ نے 35 ویں انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیاڈ میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسما عمران اور ڈاکٹر اسما رحمان نے کی، جن کی رہنمائی میں دیگر طلبہ نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ ترجمان نے بتایا کہ مس عیان اسلم کو مقابلے میں آنریبل مینشن سے...
کانگریس کی قومی ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون سے زیادہ سیاست کی پناہ مل رہی ہے اور خواتین کے خلاف سنگین جرائم کرنے والے افراد کو سزا کے بجائے انعام مل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید الزام عائد کیا ہے کہ اس کی حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو نہ صرف تحفظ دیا جاتا ہے بلکہ انہیں اہم سرکاری عہدوں پر بھی فائز کیا جا رہا ہے۔ پارٹی کی قومی ترجمان مہیما سنگھ نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کو قانون...
مسقط سے ممبئی آنے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی ایک پرواز اُس وقت حیرت انگیز منظر کی گواہ بنی جب ہزاروں فٹ بلندی پر ایک تھائی خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ ائیر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خاتون کو دورانِ پرواز دردِ زہ شروع ہوا تو طیارے میں موجود ایک نرس اور کیبن کریو نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور بچے کی بحفاظت ولادت کروائی۔ یہ بھی پڑھیں:بس میں بچے کی پیدائش کے بعد والدین نے کیا مجرمانہ حرکت کی؟ ترجمان کے مطابق جیسے ہی تھائی شہری خاتون کو لیبر پین شروع ہوا، عملے نے اپنی تربیت کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ایک محفوظ اور ہمدردانہ ماحول فراہم کیا۔ پائلٹس نے صورتحال سے کنٹرول...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ویتنام، پاناما، ڈومینیکا، البانیہ، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی، انگولا، مصر، نکاراگوا، ایران، چلی، یوکرین، بینن، امریکہ، اسرائیل اور جنوبی سوڈان سمیت 16 ممالک کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔اس موقع پر شی جن پھنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یرمیک بایوف نے بھی ملاقات کی۔ شی جن پھنگ نے چین میں مذکورہ بالا ممالک کے سفیروں کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ چین کے بارے میں جامع اور گہری سمجھ بوجھ حاصل کریں گے اور دوسرے ممالک کے ساتھ چین کی دوستی اور تبادلوں کو بڑھانے میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ شی جن پنگ نے نشاندہی کی کہ کشیدہ...
بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ چین-یورپی یونین بزنس لیڈرزسمپوزیم میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین یورپ چیمبرز آف کامرس اینڈ انٹرپرائزز کے تقریباً 60 سربراہان نے شرکت کی۔ دونوں اطراف کی کاروباری شخصیات چین-یورپی یونین کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کے بارے میں پراعتماد ہیں اور انہوں نے چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے رائے اور تجاویز پیش کیں.لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور چین اور یورپی یونین کے تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا...
دنیا امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ ان کا ماننا تھا کہ اس امریکا فرسٹ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ارکان نے کہا کہ عدالتوں سے قائمہ کمیٹی کی سماعتوں کے خلاف حکم امتناع ایوان بالا کی کارروائی میں مداخلت کے مترادف ہے۔ پینل آف چیئرمین عرفان صدیقی کی صدارت میں سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) غلطی کرتا آ رہا ہے، ان کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔ اگر بینک اسٹیٹمنٹ نکالیں تو بہت سارے معاملات میں بڑے بڑے وزرا بھی شامل ہیں۔ وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے جواب دیا کہ اتنے سال سے ایف جی ای ایچ اے کے پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہیں۔ پریذائیڈنگ افسر شہادت...
نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ سٹی کا درجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : زمبابوے کے شہر وکٹوریہ فالز میں منعقدہ رامسر کنونشن آن ویٹ لینڈز کے کنٹریکٹنگ پارٹیز کی کانفرنس کے 15 ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر نو چینی شہروں کو بین الاقوامی ویٹ لینڈ شہروں کے طور پر تسلیم کیا گیا، جس کے بعد چین میں ایسے شہروں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔نئے تسلیم شدہ نو شہروں میں شنگھائی کا چھونگ منگ، صوبہ یون نان کا دالی، صوبہ فوجیان کا فوچو، صوبہ زے جیانگ کا ہانگ چو، صوبہ جیانگ شی کا جیوجیانگ، شی زانگ خوداختیار علاقے کا لہاسا، صوبہ جیانگ...
ویب ڈیسک :دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی پناہ گاہوں کے بارے میں پاکستان کے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھا رہے ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کی امید کی ایک محتاط جھلک ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقات علی خان نے کہا کہ دہشتگردوں کو حاصل پناہ گاہیں ایک بڑی رکاوٹ ہے، دونوں ممالک کے درمیان اس بارے میں فعال بات چیت جاری ہے اور افغان فریق ہمارے تحفظات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے ۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی اسلام آباد اور طالبان حکومت کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آفBRUNEL،یونیورسٹی آف GLOUCESTERSHIRE، یونیورسٹی آف LEICESTER اور دیگر یونیورسٹیوں نے پنجاب میں برانچ کیمپس کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب کے سرکاری کالجز میں بھی کالج مینجمنٹ کونسل قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے ’’کے...