2025-05-07@04:28:45 GMT
تلاش کی گنتی: 1535
«بہار انتخابات»:
(نئی خبر)
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ مجلس اتحاد امت نے آج جمعتہ المبارک کو یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا، مجلس اتحاد امت کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، مطالبہ کیا گیا کہ غیر مشروط جنگ بندی تک اسرائیل کیساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ کانفرنس کے شرکاء نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا، جمعیت علمائے اسلام بھی آج تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں اسرائیلی بربریت کیخلاف...
حماس اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں مشرق وسطیٰ کی ناجائز ریاست اسرائیل سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی۔ امریکی سینیٹر ایڈم بوہلر نے جارحیت پسند صیہونی ریاست کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ جس کے باعث حماس امریکا مذکرات ناکام ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مذاکرات مارچ میں شروع ہوئے تھے اور اسی ماہ ناکامی پر ختم ہوگئے تھے۔ فریقین کی تین ملاقاتیں قطر میں ہوئی تھیں۔ سینیٹر ایڈم بوہلر نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی خواہش تھی کہ حماس اپنے پاس موجود واحد امریکی یرغمالی رہا کردے۔ امریکی سینیٹر کے بقول صدر ٹرمپ چاہتے تھے وہ اس یرغمالی کی رہائی کا اعلان کانگریس سے اپنے پہلے خطاب میں کریں۔ سینیٹر ایڈم بوہلر نے کہا کہ صدر...
کراچی: مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کل جو واقعات رونما ہوئے وہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے لہٰذا حکومت امن و امان تباہ کرنے والوں کو گرفتار کرے۔ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے کہا کہ گزشتہ رات نارتھ کراچی میں جو واقعہ رونما ہوا، 12 اپریل کو میں نے لوگوں کو درخواست کی تھی وہ سڑکوں پر اپنے حق کے لیے نکلیں، میں نے شہر کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف شہریوں سے اپیل کی تھی وہ گھر سے نکلیں، اس حوالے سے میں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے پر...
عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر رہے ہیں، رہنما ن لیگ سینیٹر ناصر بٹ کا دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا...
ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس کی ایوی ایشن انٹیلیجنس نے لاہور میں کارروائی کرکے بھرتی کے تحریری امتحانات کے دوران ہائی ٹیک چیٹنگ گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق متعدد امیدواروں سے نقل میں استعمال ہونیوالے جدید الیکٹرانک آلات برآمد کرلیے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر قانونی مدد فراہم کرنے والے بڑے نیٹ ورک کو سرغنہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے امیدواروں سے 6 لاکھ روپے تک رقم وصول کرنے کا اعتراف کیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق نیٹ ورک کے سرغنہ سے برآمد 80 آلات میں اسمارٹ ڈیوائسز اور سم کارڈز شامل ہیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مدر بورڈز، ایل سی ڈیز، مائیکرو فونز، اسمارٹ واچز، بلو ٹوتھ ڈیوائسز اور موبائل فونز بھی شامل...
اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علما کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ غزہ اور فلسطین پر قیامت بیت رہی ہے اور امریکا اسرائیل کی سفاکیت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جب کہ اہل اسلام کی قیادت مردہ پن کا شکار ہے ۔ شرکا نے کہا کہ 60 سے 65 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ امریکی ایما پر اسرائیلی حملہ آور ہیں ، جہاں صحافیوں اور ڈاکٹروں کا...
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینٹر ناصر بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر بٹ نے کہا کہ نواز شریف ہی وہ واحد شخصیت ہیں جن کے پاس ملک کے بحرانوں کا حل ہے، نواز شریف بیرون ملک سے واپسی پر چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جو دہشت گردی ہے اور ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے، اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کررہے ہیں، ان کے اردگرد جو افراد...
پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ—فائل فوٹو پنجاب کے وزیرِ اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کے لیے رہائش، میڈیکل اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔پنجاب کے صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ نے بے ساکھی کے تہوار میں بھارت سے بڑی تعداد میں پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی کاوش سے اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان پہنچ رہی ہے۔ نیپالی سفیر تپس ادھیکاری کی اقلیتیوں کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریفوزیرِ اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے نیپالی سفیر سے ملاقات کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے بتایا ہے کہ معاہدے کے تحت...
ویب ڈیسک : اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کی درخواست پر عمران خان سے ملاقات کا حکم دے دیا، علیمہ خان آرڈر لے کر جیل روانہ ہوگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست منظور ہوگئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست منظور کی اور سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو علیمہ خان اور عمران خان کی ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی عدالت نے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے بھی ایسی درخواستیں منظور کرچکی ہے، بہن کی بھائی سے جیل...
اسلام آباد: عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران پولیس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس منشیات و جرائم کے خاتمے کے بجائے وی آئی پی ڈیوٹی پر مصروف ہے۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے اسلام آباد پولیس کی رپورٹ قانون کے خلاف قرار دیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دیا اور ریمارکس دیے کہ اسلام آباد پولیس کی رپورٹ قانون سے موافق نہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کے رپورٹ مرتب کرنے والے اے آئی جی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں بتایا گیا...

اسرائیل کیخلاف عالمی اتحاد برائے علماء کا فتویٰ مسترد ،جہاد کا مقصد شہادتیں دینا نہیں، مفتی اعظم مصر
انقرہ (نیوزڈیسک)مفتی اعظم مصر نے اسرائیل کے خلاف عالمی اتحاد برائے مسلم علماء کا فتویٰ مسترد کر دیا۔مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ دین میں جہاد کا مقصد محض شہادتیں یا قربانی دینا نہیں بلکہ کچھ مسلم مقاصد کا حصول ہے۔ مفتی اعظم مصر کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کے خلاف جہاد سے مسجد اقصیٰ یا مسلم علاقہ آزاد ہوتا ہے تو حماس کے جہادی حملوں کے بعد نظر آتا۔ لیکن اس میں صرف شہادتیں اور انسانوں کی قربانی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔ اس وقت جب اسرائیل دنیا کا کوئی اصول نہیں مانتا، لوگوں کو جہاد کرنے کا کہنا محض مزید انسانوں کی قربانی دینے کے سوا کچھ نہیں ہے۔ دنیا میں زلزلے تیز ،...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ابھی صرف پنجاب کی حد تک عوامی رابطہ مہم شروع کر رہے ہیں، نواز شریف دوسرے صوبوں کا دورہ کریں گے تو ان صوبوں میں بھی جلسے کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ لاہور میں جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کے اعلی سطحی وفد نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق امریکی وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر بھی ہیں۔ امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستانی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔ ایرک میئر نے پاکستان کے بتدریج بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سکیورٹی ضروریات پر بات چیت بھی کی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد - سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو جوابی خط لکھ دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مراد علی شاہ کو آگاہ کیا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے کو جلد پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا جائے گا۔ خط میں مزید کہا کہ ان کی ذاتی توجہ اور دلچسپی ہے کہ حیدرآباد موٹروے جلد تعمیر ہو، موٹروے پر سندھ کے تحفظات جائز ہیں۔ سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے حیدر آباد - سکھر موٹروے کو دیگر منصوبوں پر ترجیح نہ دینے پر برہمی کا...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس(مصنوعی ذہانت ) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں AI کا استعمال نئے اسلحہ...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی 4 اینٹی کرپشن کورٹس میں ججز تعینات کردیئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج جاوید اقبال وڑائچ کو اینٹی کرپشن عدالت لاہور اور سیشن جج اورنگزیب کو اینٹی کرپشن عدالت ملتان میں تعینات کیا گیا ہے۔سیشن جج خاور رشید کو اینٹی کرپشن عدالت راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج اظہار الحق کو اینٹی کرپشن عدالت سرگودھا تعینات کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے دیگر 4سپیشل کورٹس میں سیشن ججز کو بھی تعینات کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی وفد نے اپنی نوعیت کے اس پہلے فورم کے انعقاد کو سراہا، امریکی وفد نے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کے سربراہ نے پاکستان کے مسلسل بہتر ہوتے ہوئے سرمایہ کاری کے منظرنامے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے اعلیٰ سطح کے امریکی وفد نے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک مائر نے کی، ملاقات پاکستان منزل انویسٹمنٹ فورم کے پس منظر میں ہوئی۔ پاک فوج...
اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ AI کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ AI کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے...
تصویر سوشل میڈیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین کو عالمی تبدیلیوں پر موقف شیئر کرنے کا موقع ملا اور پاکستان کی علاقائی سیکیورٹی ضروریات پر بات چیت بھی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وفد نے ملاقات میں پاکستان میں بہتر ہوتی سرمایہ کاری فضا پر اطمینان کا اظہار اور سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں امریکی محکمہ خارجہ کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات پاکستان کی معدنی سرمایہ کاری فورم کے پس منظر میں ہوئی، اس اپنی نوعیت کے پہلے فورم کی تعریف کرتے ہوئے وفد نے باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داریوں...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی جہاں انہوں نے معدنی ترقی میں پاکستان سے شراکت داری پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینئر عہدیدار ایرک میئر کی سربراہی میں اعلیٰ امریکی وفد نے ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ ملاقات پاکستان منرل انوسٹمنٹ فورم کے انعقاد کے موقع پر ہوئی ہے اور وفد نے پہلی نوعیت کے پہلے فورم کے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔ پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی مسلح افواج کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔ جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے، بانی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے منظور نظر لفظ پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف کی چیئرمین شپ میرے پاس امانت ہے، یہ عہدہ میرے پاس ڈیڑھ سال ہے، جو میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کو جوڑنا چاہتا ہوں، چاہے مجھے عہدہ چھوڑنا پڑے، میں منظور نظر لفظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہوں۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ علی ظفر ایماندار آدمی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو سب پر اعتماد ہے، چیئرمین بنا تو اسلام آباد پولیس نے پروٹوکول کا کہا مگر میں نے انکار کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اڈیالہ...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، امریکی ڈاکٹر شاید صرف حال چال پوچھنے ہی آئے تھے۔جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو کل کے پروگرام میں اپنے صوبے کی نمائندگی کرنا چاہیے تھی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے صوبے کی نمائندگی نہیں کرتے تو وہ اپنے عہدے سے کوتاہی کر رہے ہیں۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ غلط سیاسی کیسز بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر گفت و شنید سے معاملات حل کرنا چاہیے۔رانا ثناء نے یہ بھی...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے جنوبی اور وسطی ایشیا امور کے سینیئر بیورو افسر ایرک میئر کی قیادت میں امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات منرلز انویسٹمٹ فورم 2025 کے پس منظر میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے منرلز انویسٹمنٹ فورم کو سراہتے ہوئے باہمی فائدہ مند شراکت داری کے ذریعے وسیع غیر استعمال شدہ معدنی دولت کو تیار کرنے کی پاکستان کی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق دلچسپی کا بھی اظہار کیا، اور کہاکہ...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈاکٹروں کے وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی، وہ صرف حال چال پوچھنے آئے تھے۔ رانا ثنااللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی ڈاکٹر شاید صرف عمران خان کا حال چال پوچھنے ہی آئے تھے، سوشل میڈیا پر ہر کسی کو اپنی بات کہنے کا حق ہے ،سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے گالم بریگیڈ سے ہر کسی کو مسئلہ ہے، امریکی ڈاکٹرز کے وفد نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا عمران خان کو لے ڈوبا، گالم گلوچ بریگیڈ سے...

نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا اظہار خیال
جنگ فوٹو پاکستان کے برطانیہ میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نادرا کی خدمات کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، دنیا کے چند ممالک گھر بیٹھے پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں، پاکستان ان میں سے ایک ہے۔پاکستان ہائی کمیشن لندن میں منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف افضل بھٹی کے ساتھ مشترکا پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ افضال بھٹی اور سید قمر رضا اوور سیز پاکستانیوں اور حکومتِ پاکستان کے درمیان پُل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔افضال بھٹی نے 13 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی سہ روزہ اوور سیز پاکستانیوں کے کنونشن کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اوور سیز پاکستانیوں کو...
سٹی42: لاہور میں وویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے عالمی مقابلوں کا پہلا باقاعدہ میچ کھیلا جا رہا ہے جس کیلئے لاہور پولیس نے سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال، ایس پی ماڈل ٹاؤن اور سپروائزری افسران بھی موجود تھے۔ وزارت حج نے اندرون و بیرون ممالک کے عازمین کو خبردار کردیا فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت 3 درجاتی حصار پر مشتمل سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں ایلیٹ فورس، ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں پٹرولنگ پر مامور ہیں۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے...
بیجنگ/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )امریکہ کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس لاگو کیے جانے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹوں میں ایک بار پھر مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کئی روز کی مندی کے بعد منگل کے روز شنگھائی سمیت ایشیا کی کئی سٹاک مارکیٹوں میں قدرے بہتری نظر آئی تھی. تاہم امریکہ کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائَے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر چین کی شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.8 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ہانگ کانگ کی ہانگ سانگ میں 2.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی چین نے امریکہ کی جانب سے...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ناکے پر روک دیا گیا ، عمران خان سے رہنماؤں و اہل خانہ کی ملاقات روکنے پر کارکنان کا احتجاج، پولیس اہلکاروں کی واپسی کے لیے منتیں عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر نے ملاقات کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان امریکا کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایریک میئر نے مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایریک میئر کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث ملاقات میں...
واشنگٹن (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب عاصم...
جہاں ایرانی حکام نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات کی بالواسطہ نوعیت پر زور دیا ہے، وہیں واشنگٹن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یہ مذاکرات بلاواسطہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد آج وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات "بلاواسطہ نوعیت" کے ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کی براہ راست مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اصرار کیا جس پر امریکی فریق کو یہ شرائط ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوی کیا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے روپوش و مفرور رہنما مراد سعید کی احتجاج کی کال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سالوں سے روپوش اور مفرور رہنما مراد سعید نے دو روز قبل ویڈیو بیان کے ذریعے احتجاج کی کال دی اور کہا تھا کہ اس بار کے پی سے پیدل قافلہ بھرپور تیاری کے ساتھ اسلام آباد مارچ کرے گا۔ مراد سعید کی کال پر پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کھل کر تحفظات کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ مراد سعید نے بغیر اجازت خودساختہ احتجاج کی کال...
علامتی فوٹو کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس، پریشر ہارن، رنگین شیشے، فلیش لائٹس اور ہوٹر کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔کمشنر کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر دو ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 8 اپریل سے 7 جون 2025 تک ہوگا۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، کراچی میں حادثات کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافے کو روکنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ محفوظ سفر اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے پولیس اور ٹرانسپورٹ حکام کو حفاظتی اقدامات سختی سے نافذ کرنے...
ٹائٹینک کی ایک مکمل ڈیجیٹل اسکیننگ کے ذریعے اس عظیم الشان بحری جہاز کی تباہی اور حادثے کے آخری مراحل کی ساری تفصیل سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک جہاز کی کہانی، ہنری پال نارجیولیٹ کی یادوں میں! بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ سنہ 1912 میں ایک آئس برگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز کے ڈوبتے ہی اس کے 2 ٹکڑے ہوگئے تھے۔ اس حادثے میں ڈیڑھ ہزار مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ اسکین بوائلر روم کا ایک نیا منظر پیش کرتا ہے جو عینی شاہدین کے بیانات کی تصدیق کرتا ہے کہ انجینئرز نے جہاز کی لائٹس آن رکھنے کے لیے آخر تک جدوجہد کی۔ اور ایک...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان نے 2018 میں اپنی حکومت کے آغاز میں ہی غریب افراد کے لیے 50 لاکھ مکانات بنانے کا اعلان کرتے ہوئے اس منصوبے کو نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کا نام دیا تھا، مذکورہ اسکیم کے لیے ابتدائی سال میں 5 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا جبکہ وفاقی کابینہ نے پہلے ہی سال میں اس اسکیم کے تحت ایک لاکھ 35 ہزار مکانات تعمیر کرنے کے فیصلے کی منظوری بھی دیدی تھی۔ تاہم عمران خان کی حکومت ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذکورہ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بھر میں اس اسکیم کے تحت ایک بھی گھر نظر نہیں آرہا۔...

پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کیلئے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے،پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجنیئرز ، جیالوجسٹ، آپریٹرز اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے کی ترقی کے لیے طلبا کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھی بھیج رہے ہیں،پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط سکیورٹی فریم ورک اور فعال اقدامات کو یقینی بنائے گی۔ وہ منگل کو پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کررہے تھے۔ آرمی...
بیجنگ : امریکا نے چین پر محصولات بڑھانے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر چین نے 8 اپریل تک امریکا پر عائد 34 فیصد محصولات منسوخ نہ کیے تو وہ 9 تاریخ سے چینی مصنوعات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ حقائق واضح ہیں کہ امریکہ نے پہلے چین کے خلاف بھاری محصولات کا جبری سلسلہ شروع کیا ہے اور چین کے جائز جوابی اقدامات بعد میں سامنے آئے ۔ چین نے واضح کیا ہےکہ اگر امریکہ ضد پر اصرار کرتا ہے تو چین آخر تک اس کا پورا مقابلہ کرےگا۔ امریکہ کی جانب سے “ٹیرف وار” گزشتہ دہائیوں کے گلوبلائزیشن کے عمل کو الٹنے کی ایک کوشش ہے، تاکہ امریکہ کی بالادستی کو...
غزہ: فلسطین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) نے 23 مارچ کو غزہ کے رفح علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 15 طبی اور انسانی امدادی کارکنوں کی شہادت کے بعد ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ "مکمل جنگی جرم" ہے اور اس میں بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ PRCS کے صدر یونس الختیب نے ایک کمیشن تشکیل دینے کی اپیل کی تاکہ اس واقعہ کی حقیقت سامنے لائی جائے اور ذمہ داروں کو حساب دے۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب طبی عملہ اسرائیلی حملے کے بعد زخمیوں کو امداد دینے کے لیے ایمبولینسوں میں جا رہا تھا۔ سوسائٹی کے مطابق، ایمبولینسوں...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چائلڈ کیئر اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے، ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار اہم ہو گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس او ایس چلڈرن ویلیج انٹرنیشنل کے صدر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یتیم اور بے سہارا بچوں کےتحفظ، تعلیم، ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے اشتراک کار مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کے فروغ اور بہتری کے لیے تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔ جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات میں فواد چودھری، مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ، علی وڑائچ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ سمیت توڑ پھوڑ کے 9 مقدمات پر سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 13 اپریل تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ ججز ٹرانسفر اور...
حکومت کی متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے کینال منصوبے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کا ایک قطرہ پانی کسی دوسرے صوبے کو نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے متنازع کینال منصوبے پر شدید احتجاج کیا اور اس معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے کینال منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے متنازع کینالوں پر کام فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار...
امریکی صدر کی قیام گاہ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ میں 90 روز کا وقفہ کرنے کی خبر کو ’جعلی‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو 90 دن کے لیے روکنے کی خبر “جعلی” ہے۔ ترجمان کیرولین لیویٹ نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو بتایا کہ یہ افواہ بے بنیاد ہے۔ دوسری جانب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کملا ہیرس کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں 2024ء کے صدارتی انتخابات سے قبل انتخابی مہم کے دوران امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذکورہ وائرل ویڈیو میں سابق ڈیموکریٹک امیدوار نے خبردار کیا تھا کہ بلند ٹیرف استعمال...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی 2023ء کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں۔ سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی کے جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے۔ عدالت نے ضمانت منسوخی اپیلوں پر وکیل پنجاب حکومت کو غور کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں، ٹرائل کورٹ کو تین ماہ میں ٹرائل کاروائی مکمل...
لاہور: پاکستان میں معاشی تنگ دستی اور بے روزگاری کے شکار خواتین کے لیے نوکری کی پیشکش امید کی ایک کرن بن کر آتی ہے، ایک ایسی خاتون کے لیے، جو گھر تک محدود ہو، کم تعلیم یافتہ ہو اور جس کے پاس کوئی پیشہ ورانہ تجربہ نہ ہو، اچانک کمائی کا موقع اور اپنے گھر والوں کی مدد کرنے کا خواب ایک معجزہ محسوس ہوتا ہے۔ مگر ایک بگڑے ہوئے معاشرے میں یہی امید شکاریوں کے لیے معصوم خواتین کو اپنے جال میں پھانسنے کا ذریعہ بن چکی ہے۔ ایسا ہی واقعہ 35 سالہ مقدس رحیم کے ساتھ پیش آیا، جو باغبان پورہ لاہور کی رہائشی اور ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ طلاق کے بعد وہ...
سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بی اے ناصر کو گزشتہ ماہ 26 مارچ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مواصلات کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تعیناتی فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا یاد رہے کہ آئی...
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں بلوچستان اور ملک میں بڑھتی امن و امان کی صورتحال اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی اور اپوزیشن لیڈر کو ملاقات اجازت نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ شہرام ترکئی، اسد قیصر پارٹی کے سینئر لوگ ہیں، علی امین گنڈا پور کو ایسے بیان نہیں دینا چاہئے تھا۔ پارلیمانی پارٹی نے اپنے ممبر قومی اسمبلی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا اور کہا...
وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے معاملے پر ہماری ٹیمیں، سفارت کار وائٹ ہاؤس سے رابطے میں ہیں تاکہ خدشات کو مؤثر انداز سے حکام تک پہنچایا جائے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے امریکی ٹیرف پالیسیوں سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر مختلف برآمدی شعبوں سے تعلق رکھنے والے برآمد کنندگان کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، لیدر، سرجیکل آلات، خدمات، پھل و سبزیاں، چاول، جوتے اور دیگر برآمدی صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھا کہ ہماری تجارتی ٹیمیں اور امریکا میں موجود سفارت کار متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ پاکستان کے خدشات مؤثر طریقے...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک )عمران خان کی جانب سے ڈیل کی ٹھوس کوشش کا عمل ایک بار پھر عین وقت پر پٹری سے اتر گیا ہے۔ اس بار بانی پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی پر معافی سمیت وہ تمام شرائط تسلیم کرلی تھیں، جو کامیاب ڈیل کا لازمی جز وہیں لیکن بات بنتے بنتے بگڑ گئی۔ نجی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے پونے دو برس کے دوران جب سے عمران خان جیل گئے ہیں، ہر تیسرے روز ان کے باہر آنے اور پس پردہ ڈیل کا چرچا ہوتا ہے۔ خاص طور پر پی ٹی آئی کے ہمدرد یو ٹیوبرز میں سے تو بہت سے کئی بار باقاعدہ ہیلی کاپٹر تک اڈیالہ جیل پہنچا چکے ہیں، جس نے...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں گے: بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کا امریکی کانگرس کے بل سے متعلق ردعمل سامنے آ گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اس بار سنجیدہ اقدامات کریں گے، رہائی میں سب سے بڑی رکاوٹ آزاد عدلیہ کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ اگر عدلیہ فیصلہ نہیں کرتی تو ہمارا پولیٹیکل الائنس فیصلہ کرے گا، اعظم سواتی نے ایسی کوئی بات نہیں کی جس پر ہم ایکشن لیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قرآن...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائمقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کے لیے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کر دی ہے دونوں ججز نے سنگل بینچ کے مقدمات اچانک ڈویژن بینچ کو منتقل کرنے پر اظہارِ حیرانی کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے منتقل مقدمے پر جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشمتل ڈویژن بینچ نے سماعت کی جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ سنگل بینچ کا کیس ڈویژن بینچ میں...
کراچی (نیوزڈیسک)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہائشی پلاٹ اور مکان کا تصور ختم کرنے کی تیاری کر لی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایس بی سی اے نے بلڈنگ ریگولیشنز کے قانون میں ترمیم کر دی جس سے کراچی میں رہائشی مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کیلئے نیا راستہ کھُل گیا۔ رہائشی علاقوں میں دکانوں، اسکولز، طبی مراکز اور دیگر تجارتی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دستخط سے ترمیم کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کراچی بلڈنگ کنٹرول اینڈٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز2002میں ترمیم کی گئی ہے۔ ترمیم سے رہائشی پلاٹوں کو کاروباری اور تفریحی مقاصد کیلئے استعمال کی اجازت دی گئی۔ عدالت عالیہ نے رہائشی پلاٹس، مکانات پر تجارتی سرگرمیوں کےخلاف...

اسلام آبادہائیکورٹ؛قائم مقام چیف جسٹس کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مقدمات سماعت کیلئے مقرر کرنے کے اختیار کے تنازع میں نئی پیشرفت ہوئی ہے،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس اعجاز اسحاق خان نے جسٹس بابر ستار کے آرڈر کی تائید کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز اسحاق نے کہاکہ یہ تو کمیشن بنانے کی درخواست ہے21ٹیکس مقدمات بھی اس کے ساتھ ٹرانسفر کردیئے گئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ یہ کیس سنگل بنچ کے پاس ہے اور تفصیل میں کیس سنا جا چکا ہے،قائم مقام چیف جسٹس کے آرڈر سے کیسز ڈویژن بنچ کو منتقل کئے گئے،کسی کو مخصوص اختیار سے متعلق معلوم ہے؟ دہشتگردی کنٹرول کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے عدالت...
سپریم کورٹ نے 9 مئی کیس میں مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے ٹی سی راولپنڈی کے جج سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا ہے۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہو گا، پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا ہے، مسئلہ ہائی کورٹ کے ریمارکس اور جرمانے کا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی مقدمات کی حوالے سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پرعائد 22 لاکھ روپے جُرمانہ برقرار رکھتے ہوئے انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی سے مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے 14 جون 2024 کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب پر نہ صرف 22 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا بلکہ پنجاب حکومت کی جانب سے انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف دائر ریفرنس بھی خارج کر دیا گیا تھا۔ اِس فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ بینچ نے سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ...

ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ،جرمانہ ادا کردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22لاکھ روپے جرمانہ برقراررکھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ،جرمانہ ادا کردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22لاکھ روپے جرمانہ برقراررکھا،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر...
سمندری(نیوزڈیسک) پنجاب میں ہونے والے مختلف ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا حادثہ موٹر وے ایم تھری سمندری پر پیش آیا جہاں موٹر وے پیدل کراس کرتے میاں بیوی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوید موقعہ پر اور بشریٰ ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی، میاں بیوی چک نمبر440گ ب کے رہائشی تھے دونوں موٹر وے کراس کر کے ڈیرہ پر جا رہے تھے، نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فیروز والا میں فیض پور انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار کی ٹرالی کو ٹکر سے دو افراد جاں بحق...

نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری، نوازشریف کے وژن کے مطابق مہنگائی کا خاتمہ کیا جا رہا ہے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں نئے سہولت بازار قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 13نئے سہولت بازاروں کے زیر تکمیل پراجیکٹس کے لئے اگست تک کی ڈیڈ لائن مقررکر دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صوبے بھر میں نئے سہولت بازاروں کے قیام سے متعلق جائزہ لیا گیا۔ بہاولپور، اٹک اور مری میں اضافی سہولت بازار قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سہولت بازار کے قیام کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ نوشہرہ ورکاں، بورے والا، کبیروالا، سانگلہ اور جلال پور میں سہولت بازار بنیں گے۔ وزیراعلیٰ نے رحیم یار خان، بہاولنگر، اٹک اور مری میں سہولت بازار کے لئے اراضی کی نشاندہی...
وہ 1919 میں تیسرے افغان، برطانوی جنگ کے دوران تیس کی دہائی میں تھے،عاقل نذیر طالبان حکام نے ایک شخص کے دعوے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جنہوں نے کہا ہے کہ وہ 140 سال کا ہے، اور اگر یہ دعوی درست ثابت ہوا تو وہ دنیا کا سب سے عمر رسیدہ شخص بن جائے گا۔ اس شخص کا نام عاقل نذیر ہے اور وہ افغانستان کے مشرقی صوبے خوست کا رہائشی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عاقل نذیر کا کہنا تھا کہ وہ 1880 کی دہائی میں پیدا ہوئے تھے، تاہم ان کے پاس اس دعوے کی تصدیق کرنے والی کوئی دستاویزات موجود نہیں ہیں۔ عاقل نذیر نے کہا کہ وہ 1919 میں تیسرے افغان-برطانوی جنگ کے دوران...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے بلخصوص ماہ رنگ جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہیں انہیں رہا کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کا پوتا سابق صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گہرام بگٹی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے سیاسی رفیق سے کہا کہ حقوق سے...
اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے لیے جمہوری اور عوامی جدوجہد کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے بلخصوص ماہ رنگ جو کہ بلوچستان کی بیٹی ہیں انہیں رہا کر کے مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نواب اکبر بگٹی کا پوتا سابق صوبائی وزیر بلوچستان نوابزادہ گہرام بگٹی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ انہوں نے گہرام بگٹی کی جانب سے دی گئی لانگ مارچ کی کال اور بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنے سیاسی رفیق سے کہا کہ حقوق سے...
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی جلا ئوگھیرا ئو کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کیلئے طلب کررکھا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں، جناح ہائوس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلا ئوگھیرا سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا سابق سیکرٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی موثر ترجمانی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سابق سیکریٹری اطلاعات خواجہ اعجاز سرور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ اعجاز سرور ایک باوقار، مخلص اور تجربہ کار شخصیت تھے جنہوں نے اطلاعات کے شعبہ کی ترقی اور قومی بیانیہ کی مؤثر ترجمانی میں اہم کردار ادا کیا۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ “خواجہ اعجاز سرور کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، اور ان کا قومی خدمات میں حصہ کبھی نہیں بھولا جائے گا۔” وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ “اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت...
حماس نے آج (جمعہ کو) لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں تحریک کے ایک سینئر کمانڈر کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے آج (جمعہ) تصدیق کی کہ اس کی ایک سینئر کمانڈر اسرائیل کی فضائی حملے میں لبنان میں شہید ہو گیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، حماس کی عسکری شاخ کتائب عزالدین القسام نے اعلان کیا کہ حسن احمد فرحات، جو اس تحریک کے اہم کمانڈروں میں سے ایک تھے، آج صبح اسرائیلی فضائی حملے میں جنوب لبنان کے شہر صیدا میں اپنے گھر پر شہید ہو گئے۔ کتائب القسام نے اس حملے کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں حسن فرحات کی بیٹی جنان حسن فرحات اور بیٹا حمزہ حسن...
رفعت مختار(فائل فوٹو)۔ سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور موٹروے راجہ رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ راجہ رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے وقار الدین سید ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کئے گئے ہیں۔ حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس سروس آف پاکستان کے افسر عمران یعقوب منہاس کی خدمات کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے واپس لے کر ان کا تبادلہ وزیراعظم انسپیکشن ٹیم ممبر کے طور پر کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس پاکستان پولیس سروس آف پاکستان کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات نیشنل اسکول...
لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں خوفناک اضافے دیکھا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے اپنے اعداد و شمار میں بتایا ہے کہ رواں برس جنوری سے مارچ تک (صرف 3 ماہ میں) 27 خواتین کو قتل کیا گیا، 151 سے زیادتی کی گئی، جبکہ 1,182 خواتین اغوا ہوئیں۔ اغوا کی گئی خواتین میں سے صرف 988 کو بازیاب کرایا جا سکا، جب کہ 194 اب تک لاپتا ہیں۔ خوفناک اعداد و شمار: بچوں کے اغوا: تین ماہ کے دورانیے میں 138 بچوں کو اغوا کیا گیا، جن میں سے 14 اب تک نہیں مل سکے۔ زیادتی کے واقعات: خواتین کے ساتھ زیادتی کے 151...
مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتول بھائی عید کے تیسرے روز اپنی فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے حیدرآباد جانا چاہتا تھا، بھائی فلیٹ سے نیچھے اتر کر گاڑی بونٹ اٹھا کر پانی وغیرہ چیک کر رہا تھا، میں فلیٹ کی گیلری میں کھڑا ہو کر دیکھ رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیفنس فیز ون طوبیٰ مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 38 سالہ شہری عامر سلطان کو قتل کرنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ مقتول عامر کے قتل کا مقدمہ بھائی شاکر سلطان کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت نامعلوم ملزمان خے خلاف درج کیا گیا۔ ...
فوٹو: فائل پاکستان میں متعدد لگژری منصوبے مکمل کرنے والے برطانوی تعمیراتی ادارے ون ہومز نے لاہور میں طالبات کی رہائش کےلیے تمام بنیادی سہولتوں سے آراستہ لونا پروجیکٹ پیش کیا ہے۔اس حوالے سے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عاقب حسن کا کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے اور یہ منصوبہ خواتین کو محفوظ اور آرام دہ رہائش مہیا کرے گا اور یونیورسٹیز ڈسٹرکٹ پر رائے ونڈ روڈ پر جہاں لونا پروجیکٹ تعمیر کیا جارہا ہے وہاں اطراف میں 12 بڑی یونیورسٹیز ہیں جہاں ایک لاکھ طلبہ زیر تعلیم ہیں اور ان میں نصف طالبات ہیں۔عاقب حسن نے کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے وطن میں...
NEWYORK: اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ 2033 تک 4.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، جو جرمنی جیسی ترقی یافتہ معیشت کے حجم کے تقریباً برابر ہے اور عالمی سطح پر تقریباً نصف ملازمتیں ممکنہ طور پر متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوکہ مصنوعی ذہانت اقتصادی تبدیلی کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے لیکن ساتھ ہی موجودہ عدم مساوات کو مزید گہرا کرنے کے باعث ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کی تجارت اور ترقی کی ایجنسی (اے سی ٹی اے ڈی) نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا کہ مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں 40 فیصد ملازمتوں...
محمد ارسلان ماحولیاتی تبدیلی یا کلائمٹ چینج دنیا بھر میں ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے جس کا اثر ہر خطہ اور ہر ملک پر مختلف طریقوں سے مرتب ہو رہا ہے۔ پاکستان اس تبدیلی سے خاص طور پر متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں ماحولیاتی اثرات نہ صرف قدرتی وسائل بلکہ انسانی زندگیوں اور معیشت پر بھی گہرے اثرات ڈال رہے ہیں۔ پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی شدت روز بروز بڑھ رہی ہے، اور اس کی وجہ سے کئی قدرتی آفات جیسے سیلاب، خشک سالی، گرمی کی لہریں، شدید بارشیں، اور زراعت کے شعبے میں نقصانات کا سامنا ہو رہا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کے اسباب، اثرات، اور اس...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی اور ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ سال اسی ماہ مہنگائی کی شرح 20.7 فیصد تھی جبکہ اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی، مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی...
امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں JADES-GS-z13-1 دریافت کی ہے، جو بگ بینگ کے صرف 33 کروڑ برس بعد وجود میں آئی تھی۔ ناسا کے مطابق یہ کہکشاں غیر متوقع طور پر چمکدار الٹرا وائلٹ (یو وی) روشنی، خاص طور پر ہائیڈروجن ایٹمز سے خارج ہوتے لائمین-الفا ظاہر کرتی ہے، جو ابتدائی کائنات میں موجود گھنے غیر متحرک ہائیڈروجن بادلوں کی موجودگی کے باوجود حیران کن ہے۔ اس اخراج کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کائنات کی ری آئنائزیشن—جب یو وی روشنی نے ہائیڈروجن ایٹمز کو آئنائز کر کے دوبارہ نمودار کی—پہلے سے متوقع وقت سے قبل واقع ہوئی۔ JADES کائنات کی مشاہدے میں...
اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہےکہ مارچ 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.7 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ گزشتہ سال اسی ماہ یہ شرح 20.7 فیصد تھی،اس وقت ملک میں مہنگائی کی شرح 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر ہے،اس سال ماہ رمضان کے دوران بھی شرح مہنگائی گزشتہ کئی دہائیوں کی کم ترین ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح میں واضح کمی حکومتی پالیسیوں کی درست سمت اور حکومت کی عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کا ثبوت ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی سے عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے...
لاہور: لاہور گزشتہ ایک دہائی سے شدید اسموگ اور فضائی آلودگی کا شکار ہے، لیکن ہر آنے والی حکومت سبز انقلاب کے دعوے تو کرتی ہے مگر عملی اقدامات میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں لاتی۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، حال ہی میں تشکیل دی گئی ماحولیاتی تحفظ فورس نے مثال قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے، مگر یہ کوشش بھی حقیقت کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ شہر میں زیادہ تر نجی اور تجارتی گاڑیاں اب بھی پیٹرول پر چل رہی ہیں اور ان کے اخراج کی نگرانی کا کوئی مناسب نظام موجود نہیں ہے۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کی جانب سے متعارف کی گئی نئی حکمتِ عملی کے تحت 25 ہائبرڈ گاڑیاں خریدی گئی ہیں، جن پر...

رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، نیاز اللّٰہ نیازی
نیاز اللہ نیازی(فائل فوٹو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ ہم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کے حکم کی بار بار خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 11 بجے جیل پہنچے، کسی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔نیاز اللّٰہ نیازی نے مزید کہا کہ جیل انتظامیہ کو رہنماؤں کی فہرست بھی بھیجی گئی ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کیلئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتوں میں کمی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔نجی چینل کے مطابق اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا اور قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24مارچ کو لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سے فیصلہ دیا، عدالتی فیصلے کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری ہے،جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ شوہر کے قتل کے مقدمے میں سزا ئے موت پانے والی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت صرف چھ ماہ میں تین ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے پہلے اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام سے دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت-3162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی گئی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ماہ غیر ملکی چلڈرن ہارٹ سرجنز کی ٹیم پنجاب کا دورہ کرے گی۔ برطانوی ڈاکٹروں کی ٹیم نے گزشتہ دنوں فیصل آباد کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کی ہارٹ سرجری کی۔ چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7436...
لاہور: دفاعی تجزیہ کار سید محمد علی کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ اگر ایک سسٹم لیول انیلیسس کریں غیر جانبدارانہ طور پہ تو3بنیادی وجوحات سامنے آتی ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی نے دوبارہ اتنے بڑے پیمانے پہ سراٹھایا ہے، اس کا ایک سیاسی پہلو ہے، ایک تزویراتی پہلو ہے اور ایک فیڈریشن اور صوبوں کے درمیان معاملات ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جہاں تک پولیٹیکل پہلو ہے تو آبویسلی سب سے امپورٹنٹ بات یہ ہے کہ پچھلے دور میں آپ کو یاد ہو گا کہ جس طرح دہشت گرد تنظیموں سے بات کرنے کی، مذاکرات کی بات ہوئی۔ اور مذاکرات کے دوران جس...
لاہور: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے انہیںعید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی وزیر اعظم کو عید الفطر کی مبارکباددی۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی بیمار پرسی کی ان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعاکی۔ Post Views: 4
بلوچستان کے مسائل پر سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پرسپریم کورٹ بار کا اظہار تشویش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے بلوچستان کے مسائل کے مستقل حل سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے ملاقات کی اور اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سنجیدگی میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری بیان کے مطابق صدر بار میاں رؤف عطا اور ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات میں سینیٹر میرکبیر محمد شاہی بھی موجود تھے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ملاقات بلوچستان میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر تمام قومی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کی کوشش کے تناظر اور...
لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ رابطے میں رہوں گا، کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں، انتظامیہ کو موقع دینا چاہتا ہوں کہ وہ لائحہ عمل ترتیب دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈرز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں...
فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ پر ٹینکر کی ٹکر سے میاں بیوی اور ان کے بچے کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لواحقین سے پھر ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ کراچی کے بلڈر ز کو لایا ہوں، گورنر سندھ نے ملیر ہالٹ ٹریفک حادثے میں جاں بحق میاں بیوی کے لواحقین کے لیے 80 ،80 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ دونوں میاں بیوی کے لواحقین کو دو، دو کروڑ روپے دیے جائیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ غریب کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی کوریج کم ہوتی ہے، میں اس خاندان کے ساتھ...
سندھ سے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کیلئے 51 بچوں کی رجسٹریشن کرائی گئی.بلوچستان سے11، آزاد کشمیر سے158بچوں نے ہارٹ سرجری کیلئے رجسٹریشن کرائی.پروگرام کے تحت گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔سرکاری اسپتالوں میں 2419اور پرائیویٹ اسپتالوں میں 743 آپریشن ہو چکے ہیں.چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی.حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے۔سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔