2025-11-03@15:32:16 GMT
تلاش کی گنتی: 3585
«تھامس رچرڈ سوازی»:
(نئی خبر)
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 10 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کو اسلام آباد پہنچنا تھا جس کے انہوں نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنا تھا لیکن یہ احتجاج شروع ہوتے پرتشدد ہوگیا، جس کی وجہ سے سڑکوں کی بندش، موبائل انٹرنیٹ کی معطلی اور احتجاجی شرکا کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ، ’یہ ایک پرتشدد جماعت ہے‘ ٹی ایل پی کے مارچ میں موجود مسلح شرپسند عناصر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے جس سے کئی افراد جان کی بازی ہار گئے اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ ایمبولیسنز کو بھی راستہ نہیں...
—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل چیلنج کر دیا گیا۔جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی لطف الرحمان نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہو گیا، نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کا عمل غیرقانونی و غیرآئینی ہے۔ محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخبعلی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے دراخواست میں استدعا کی گئی کہ سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل...
اسلام آباد: کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے گلگت بلتستان سے متعلق 85 درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ کسٹم اپیلٹ ٹربیونل نے 2 ہفتوں میں 85 اپیلوں پر سماعت مکمل کی، چیئرمین حافظ انصار الحق اور ممبر ٹیکنیکل عبدالوحید مروت پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کسٹمز سے متعلق اپیلوں پر سماعت کی، ٹربیونل نے کسٹمز کو سامان دوبارہ چیک کرنے اور منصفانہ معائنہ کی ہدایت کردی۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے نمائندے کی موجودگی میں سامان کا دوبارہ معائنہ کیا جائے، ڈیوٹی و ٹیکس کی ادائیگی کے بعد سامان جاری کیا جا سکتا ہے۔ ٹربیونل نے کہا کہ موجودہ امپورٹ پالیسی کی خلاف ورزی والا سامان ضبط رہے گا، درخواست گزاروں کے تمام جرمانے اور...
نیو دہلی: مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں...
ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، “اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے”، عباس عراقچی
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ...
صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشتگردی کے مسئلہ کا حل ہے، علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ قیدی نمبر 804 (بانی پی ٹی آئی عمران خان) کے ساتھ بیٹھیں۔ کے پی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو ایڈوانس مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفیٰ دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مستعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشت گردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھیں خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے. ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے، عباس عراقچی
تہران: ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور وزیرِ خارجہ دونوں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔” یاد رہے...
اکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے اور ایوان سے پہلے خطاب میں کہا کہ ریاست عوام ہے اور عوام ہی ریاست ہے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت شروع ہوا، علی امین گنڈاپور ایوان میں پہنچے تو حکومتی اراکین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا، سہیل آفریدی کو 90 ایم پی ایز نے منتخب کیا۔قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد سہیل آفریدی کا کے پی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے ایک ادنیٰ سے ورکر کو جس کا نا بھائی، نا باپ اور نا...
اسلام ٹائمز: جب مغرب کی اذان کی صدا بلند ہوئی، ہم سکردو واپس پہنچ چکے تھے۔ دل میں سکون، ذہن میں یادیں اور لبوں پر شکر کا کلمہ۔ یہ پورا دن ایک مطالعاتی سفر کے ساتھ ساتھ روح و عقل کی تجدید کا باعث بھی تھا۔ یتیم بچوں کے چہروں پر خوشی، علماء و محققین کی صحبت سے حاصل ہونے والا علم اور بلتستان کی سرزمین میں سانس لیتی علمی و روحانی وراثت، سب نے مل کر اس سفر کو ایک مقدس تجربہ بنا دیا۔ شگر کی فضاؤں میں تاریخ، عرفان اور انسانیت کی خوشبو گھلی ہوئی تھی اور واپسی پر دل یہی کہہ رہا تھا کہ ایسے اسفار بار بار نصیب ہوں، تاکہ ہم اپنی مٹی کے ان روشن...
’پاوری گرل‘ سے مشہور پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار و اداکارہ دانانیر مبین ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پھر لڑکھڑا گئیں۔ دانانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پیش آنے والی ایک دلچسپ صورتحال کے باعث خبروں میں ہیں، انہوں نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، اب کئی مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے ڈرامہ ’میم سے محبت‘ نے خاص طور پر ناظرین سے خوب داد سمیٹی اور اب وہ اپنے فلمی ڈیبیو کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس وقت دانانیر مبین امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ایوارڈز تقریب میں شرکت کی۔ ریڈ کارپٹ پر واک کے دوران...
کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت تھی۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت ہے جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کب تک جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دل میں یہ بات تھی اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، اس پر میں وزیراعظم...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اب کوئی جرأت نہیں کرے گا، کلیئر کردوں اب اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوئی تو افغانستان کے اندر جا کر ماریں گے، آپریشن سندور ہو یا تندور کوئی بھی کامیاب نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آئی، طالبان بھاگنے پر مجبور ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان کو بھرپور جواب دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام...
پانی کے کنکشن گھر کے تہہ خانے سے خفیہ سرنگوں کے ذریعے نکالے گئے تھے، چوری شدہ پانی شہریوں اور ادارے دونوں کیلئے نقصان دہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔ کراچی واٹر کارپوریشن اور سندھ رینجرز نے کارروائی کی، جس میں خفیہ سرنگوں کے ذریعے زیرِ استعمال 8 غیر قانونی کنکشن پکڑے گئے۔ ترجمان واٹر کارپورپشن کے مطابق 3 ماہ قبل پکڑے گئے کنکشن کے بعد دوبارہ پانی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اس معاملے پر کہا ہے کہ اینٹی تھیفٹ ٹیم نے کارروائی میں 8 غیر قانونی کنکشن ختم کیے، جن سے روز 30 لاکھ گیلن پانی چوری ہو رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ...
خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت اپوزیشن کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ۔ وزارتِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصب کے لیے مجموعی طور پر 4 امیدوار میدان میں ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سہیل آفریدی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا لطف الرحمان، پاکستان پیپلز پارٹی کے ارباب زرک، اور مسلم لیگ (ن) کے سردار شاہجہان وزارتِ اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔ اب تمام نگاہیں اسمبلی میں ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مرکوز ہیں، جہاں حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کے...
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے...
فائل فوٹو کراچی میں پاکستان بازار کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 28 ستمبر کو واردات کے دوران باپ کو بچوں کے سامنے قتل کیا تھا، ہلاک ملزم کی شناخت نور حسین عرف نونو کے نام سے ہوئی ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ کا بتانا ہے کہ ملزم نور حسین کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا گیا تھا، ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول برآمد ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا ساتھی چند روز قبل گرفتار ہوچکا ہے، ہلاک ملزم نور کا کرمنل ریکارڈ بھی ملا ہے۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لئے سبق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے، پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا، برطانیہ، سوویت یونین اور امریکا کو ہرانے کی باتیں کرنے والے...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان جوابی کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عناصر کے خلاف کررہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں پاک-افغان سرحد پر پیش آنے والے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کی جانب سے پاک۔افغان سرحد پر بلااشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے جب کہ پاکستان کی جوابی کارروائیاں طالبان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہیں، یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد عناصر کے خلاف...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت تھی۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کارروائی کی، یہ وقت کی ضرورت ہے جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال اٹھ رہا تھا کہ کب تک جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دل میں یہ بات تھی اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، اس پر میں وزیراعظم ،...
اگر امریکہ اپنے طرز عمل پر بضد رہا تو چین یقیناً جوابی اقدامات اختیار کرے گا،چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی حالیہ معاشی اور تجارتی پالیسیوں اور اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ درمیانے درجے اور بھاری ریئر ارتھ میٹلز سے متعلق اشیاء کاعسکری میدان میں وسیع اور اہم استعمال ہوتا ہے۔ چین قانون کے مطابق متعلقہ اشیاء پر برآمدی کنٹرول عائد کرتا ہے تاکہ عالمی امن اور علاقائی استحکام کو بہتر طور پر برقرار رکھا جائے اور عدم پھیلاؤ جیسی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا...
وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کل کارروائی کی ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال ضرور تھا کہ ہم کب تک اپنے جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہر دل میں یہ بات تھی کہ اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا ہے، اس پر میں وزیراعظم...
میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا تھا وہاں میرے دوست ملک سلیم رہتے ہیں‘ یہ شان کے نام سے گاڑیوں کا اپنا برینڈ چلا رہے ہیں‘ ان کی گاڑیاں چلی‘ پیرو اور کینیا میں بہت مشہور ہیں‘ وزیر آباد کے رہنے والے ہیں‘ 1988 میں جاپان آئے اور دن رات محنت کر کے اپنا مقام بنا لیا‘ میں ان کے ساتھ ایک دن گزارنا چاہتا تھا۔ اتوار کی رات ٹوکیو میں میرا پاکستانی سفیر عبدالحمید کے ساتھ ڈنر تھا لیکن اس سے پہلے ایکسپو کے ریکارڈ ہولڈر ووڈن اسٹرکچر پر واک بھی اہم تھی لہٰذا میں دوسرے دن عرفان صدیقی کے ساتھ دوبارہ ایکسپو آیا‘ ہم برقی سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آ گئے۔ وہاں بلاشبہ لاکھ کے...
پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم طالبان سے بات چیت کے حامی ہیں، بات چیت کے ذریعے ہی حل نکل سکتا ہے، یہ کوئی پنجاب نہیں، یہاں عوام کی بات سے ہی معاملات بڑھیں گے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پر پارٹی نے اعتماد کیا، پارٹی اسے کامیاب بنائے گی، سابقہ فاٹا سے چیف منسٹر کو لانے کا مقصد قبائلی عوام کی محرومیوں کو دور کرنا ہے، سی ایم کے انتخاب کے لئے روڑے اٹکائے جا رہے ہیں، ایسے اقدامات سے فاٹا کی عوام کو غلط میسج جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوفی محمد کی تحریک میں کس کا ہاتھ ہے، سب کو پتا ہے، نصیر اللہ بابر نے خود...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور کیا گیا۔ آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں، اب چوں کہ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے، اس لیے مستعفی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ماہرین اوراسمبلی سیکریٹریٹ کی سفارشات کے...
پشاور: پشاور میں تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا گیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ صورت حال کے تناظر میں ایلیٹ فورس کو بھی طلب کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق دہشت گرد بھاری ہتھیار استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال خطرناک ہے۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو مار دیا، تاہم مقابلے کے دوران مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی...
جتھوں کی سیاست کے ذریعے مطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں: حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی کوئی گنجائش نہیں۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی جتھے کے ہا تھوں بلیک میل نہیں ہوگی،ٹی ایل پی کی جانب سے احتجاج کے بجائے فسادپھیلایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا سب کوحق ہے مگرانتشار کی اجازت نہیں،جتھوں کی سیاست اورمطالبات منوانے کی اب کوئی گنجائش نہیں،ایک جتھہ احتجاج کے بجائے فساد پھیلا رہا ہے۔وزیر ممکت داخلہ کا کہنا تھا کہ غزہ امن معاہدے پرفلسطینیوں نے سجدہ...
کراچی: گوگل اے آئی ٹول ’جیمنائی‘ سے ویمنز ورلڈکپ میں بھی فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا میگا ایونٹ میں ڈیبیو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کے ابتدائی میچ کے موقع پر ہوا تھا۔ پریزنٹر متھالی راج نے گوگل جیمنائی سے پوچھا تھا کہ اس میچ کی پچ کیسی ہوگی، جس کا جواب آیا تھا کہ گوہاٹی کے اے سی اے اسٹیڈیم کی پچ عام طور پر بیٹنگ کیلیے اچھی خیال کی جاتی ہے۔ گوگل جیمنائی کا کہنا تھا کہ ہم یہاں پر ہائی اسکورنگ میچ کی توقع کرسکتے ہیں مگر جو کریکس ہمیں نظر آرہے ہیں، ان میں میچ آگے بڑھنے پر اسپن بولرز کو مدد مل سکتی ہے۔ یاد رہے کہ بارش کی وجہ...
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان واضح کیا کہ جماعت اسلامی سے نفرت، بغض، حسد یا الزام تراشی کی بنیاد پر مستعفی نہیں ہوا۔ایک انٹرویو میں سابق سینیٹر نے کہا کہ سسیلی سے غزہ کی جانب روانہ ہوتے ہوئے 19 ستمبر کو جب میرا واپسی کا کوئی امکان نہیں تھا، میں نے اپنی وصیت لکھ دی تھی اور پاکستان میں تمام معاملات ختم کر دئیے تھے تو اس وقت جماعت اسلامی سے استعفی دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا استعفی کسی نفرت کی وجہ سے نہیں بلکہ میں کھل کر کام کرنا چاہتا تھا جس میں انسانی حقوق کے معاملات اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی جیسے امور شامل ہیں۔اپنی گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ہمیں گرفتار...
بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیرِاعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کا کردار ادا کرنا اُن کے فنی سفر کا سب سے مشکل مرحلہ تھا۔ انوپم کھیر کے مطابق، ان کی شخصیت، لب و لہجہ اور حرکات و سکنات کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے اُنہوں نے کئی ماہ تک مسلسل مشق کی۔ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انوپم کھیر نے کہا کہ گاندھی جی اور ٹیگور جیسے تاریخی شخصیات کے لیے ہمارے پاس کافی دستاویزی مواد موجود ہوتا ہے، جیسے کہ پرانی تصاویر، ویڈیوز اور فلمیں، جن کی مدد سے اُن کی شخصیت کو سمجھا جا سکتا ہے۔ مگر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا معاملہ مختلف تھا۔ یہ بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے سینیئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ آفیشلز اور ملازمین کے تمام واجبات اور ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی مکمل کر دی ہے۔صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے بتایا کہ سلطان جوہر کپ میں شرکت کے لیے ملائیشیا روانہ ہونے والی جونیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایڈوانس الاؤنس بھی ادا کر دیا گیا ہے تاکہ وہ مالی مشکلات کے بغیر اپنے کھیل پر مکمل توجہ دے سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ مالی معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا گیا ہے اور اب تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ البتہ جن کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس حبیب بینک (ایچ بی ایل) میں نہیں ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ /کشمور( نمائندگا ن جسارت) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نوابشاہ کے شہر سکرنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ رات فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اپنی سات سالہ بھانجی کے قتل میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سکرنڈ میں ایک سات سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کے کان اور بازو کٹے ہوئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف بچی کے والدین سمیت اس کی برادری کے دیگر افراد نے احتجاج کیا تھا۔ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق، بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے سی سی ٹی وی اور...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اورکزئی حملے میں ملوث بڑی تشکیل کے تمام 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیے گئے۔ سیکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کے دوران 11 جوان شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں فورسز نے 19 خوارج کو ہلاک کیا تھا۔ پاک فوج کے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ میرے پاس جب استعفیٰ آئے گا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔ گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ...
سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی...
شہر قائد کے علاقے احسن آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا جبکہ اہل خانہ نے واقعے کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ سپرہائی وے احسن آباد میں واقع جامعہ الرشید مدرسے کے قریب موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔ مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور2 بچوں کا باپ اور حفاظتی ٹیکے لگانے والی این جی اومیں فیلڈ مانیٹر تعینات تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کو موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسے روکنے کی کوشش کی اورنہ رکنے پر فائرنگ کردی جس کے باعث مقتول پیٹ میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ...
ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحہ لہرانے والے ANP کےدرجنوں کارکنوں پرمقدمہ درج، میئر بھی نامزد
اسلحہ لہرا کر خوف و ہراس پھیلانے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لینے پر اسلحے سے لیس ہوکر کارکنوں نے اجلاس کیا اور قیادت کی حفاظت کا اعلان کیا تھا۔ کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلیے اسلحہ بھی لہرایا تھا جس پر پولیس نے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر سمیت درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ ہوتی میں درج ایف آئی آر میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے سے خوف وہراس پھیل گیا تھا، مقدمے میں مئیر حمایت مایار سمیت اے این...
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے حوالے سے گورنر ہاؤس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے متضاد بیانات کے دوران استعفے میں آئینی پیچیدگی سامنے آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے گورنر کو اپنا استعفیٰ کمپوز کرکے بھیج دیا ہے جبکہ اس حوالے سے آئین کے آرٹیکل 130 میں تحریری استعفے کا ذکر موجود ہے۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے اور اس حوالے سے گورنر ہاؤس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ذرائع کے متضاد دعوے سامنے آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ ذرائع نے کہا کہ ہم نے استعفیٰ 8 اکتوبر کو ہی گورنرہاؤس بھجوادیا تھا اور اب وزیراعلیٰ کے استعفے...
عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان نے مقتول کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر چلتی موٹر سائیکل پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد جامعۃ الرشید کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول اسکیم 33 کوئٹہ ٹاؤن کا رہائشی اور 2 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو احسن آباد جامعۃ الرشید کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے موٹر سائیکل سوار شہری کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی لاش قانونی کارروائی کیلئے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تردید کر دی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس آفیشلی وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں آیا، جب استعفیٰ آئیگا تو قانون کے مطابق کارروائی کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونا فیک نیوز ہے، جب ووٹنگ ہوگی تو ایک نہ ایک شخص نے وزیراعلیٰ بننا ہے، جس کی زیادہ ووٹنگ ہوگی وہی وزیراعلیٰ بنے گا، اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کا اپوزیشن لیڈر ہی بتا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا ۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفےکی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے اسلام آباد میں غیرملکی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔یاد رہے...
راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) سونے کی بالیوں کی لالچ میں7سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد 7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے ملی تھی۔پولیس حکام کے مطابق ملزم مقتول بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی...
ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔ پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے،بھارت...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بیان میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق شعر پر مبنی تبصرہ کیا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے شعر لکھا، ’اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میں، اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔‘ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا ہے۔ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔...
—فائل فوٹو علی امین گنڈاپور نے اپنا استعفیٰ دستخط کر کے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دیا۔گزشتہ روز علی امین گنڈاپور وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وزیرِاعلیٰ کی پوزیشن بانی پی ٹی آئی کی امانت تھی، ان کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کی وجہ بتا دی پی ٹی آئی کا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ علی امین گنڈاپور نے...
اقوام متحدہ کی تیسری کمیٹی کے عمومی مباحثے کے دوران بھارتی بیان پرپاکستانی مندوب صائمہ سلیم نےحقِ جواب استعمال کرتے ہوئے بھارت کو کرارا جواب دیا۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ میرا وفد بھارتی نمائندےکے بیان کے جواب میں اپنا حقِ جواب استعمال کر رہا ہے، پروپیگنڈا ظلم وستم کو نہیں چھپا سکتا، انکار سے جھوٹ سچ نہیں بن جاتا۔پاکستانی مندوب صائمہ سلیم کا کہنا تھا کہ ’میں ناقابلِ تردید حقائق پیش کرنا چاہتی ہوں، مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا نام نہاد"اٹوٹ انگ" کبھی نہیں رہا، سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں اس حقیقت کی گواہ ہیں کہ پاکستان نے کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ...
اپنے ایک بیان میں نصر الدین عامر کا کہنا تھا کہ دو سال پہلے آج ہی کے دن، غزہ کی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی واپس لایا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" كے ڈپٹی انفارمیشن سیكرٹری "نصر الدین عامر" نے کہا کہ غزہ کی عوام کے دو سالہ صبر اور قربانیوں نے صیہونی رژیم کو جنگ بندی پر مجبور کر دیا۔ نصر الدین عامر کا یہ بیان غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دو سال پہلے آج ہی کے دن، غزہ کی مزاحمت نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی قیدیوں کو صرف مذاکرات...
مقبوضہ بیت المقدس : غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے جاری عالمی مشن ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا شکار بن گیا تھا، اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کی تمام 9 کشتیوں پر حملہ کیا اور ان پر سوار 145 کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحافیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فریڈم فلوٹیلا کا قافلہ غزہ سے تقریباً 120 بحری میل کے فاصلے پر تھا، اسرائیلی نیوی نے فلیگ شپ بحری جہاز Conscience سمیت تمام کشتیوں کو گھیرے میں لے کر قبضے میں لے لیا تھا۔ انسانی ہمدردی پر مبنی اس مشن کی نگرانی کرنے والے انٹرنیشنل کمیٹی برائے محاصرہ توڑو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت )ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار کی ہدایت پر ضلع شہید بینظیر آباد پولیس کی مختلف تھانوں کی جانب سے مؤثر اور بھرپور کارروائیوں کے دوران متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔تھانہ سکرنڈ پولیس کی تین کامیاب کارروائیاں۔پہلی کارروائی کے دوران تھانہ سکرنڈ پولیس نے مفرور ملزم حبیب اللہ عرف قادر ولد اسماعیل خاصخیلی کو گرفتار کر لیا، جو مقدمہ میں مطلوب تھا۔دوسری اور تیسری کارروائیوں میں دو ملزمان عمران ولد امین کیریو اور حب علی کہیڑو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے Z-21 گٹکے کے چار پیکٹ برآمد کیے گئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ تھانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کی عبوری وزیرِاعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ نگران حکومت بدعنوانی کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اجے کھنال سشیلا کرکی کے چیف ایڈوائزر ہیں، جو وزیراعظم کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری وزیرِاعظم مقرر کی گئی ہیں۔ اولی نے سیاسی انتشار کے بعد استعفا دیا تھا جس میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور 76 افراد ہلاک ہوئے۔ مظاہرے 8 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جن میں زیادہ تر نوجوان شامل تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بدعنوانی کا خاتمہ کرے اور معاشی عدم مساوات کو دور کرے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران مسلم لیگ نون کو دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہئے تھا، ہم نے بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا مشورہ دیا تھا، پہلے پنجاب کا حساب لیں گے پھر وفاق کا حساب بھی لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے راہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ میری خبر کے مطابق سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نہیں بنیں گے، کل تک فیصلہ ہوجائے گا وزیراعلیٰ کون بنے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والا ایک بھارتی نوجوان ہتھیار ڈال کر ان کی قید میں آ گیا ہے۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت 22 سالہ مجوتی ساحل محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو بھارتی ریاست گجرات کے ضلع موربی کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یوکرین میں ایک بھارتی شہری کی گرفتاری سے متعلق رپورٹس موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے کی تفصیلات کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ گرفتار بھارتی شہری نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ منشیات کے مقدمے میں 7 سال قید کاٹ رہا تھا، تاہم روسی حکام نے اسے سزا معاف کرنے...
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے، رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ بنی تو کھلے عام قتل اور ڈاکے پڑ رہے تھے، پنجاب مخالفین کو تنقید کے لیےکچھ نہیں ملتا تو ش سے ن نکالتے ہیں، یہ سب کرنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی مریم نواز کا کہنا...
امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز انقرہ (سب نیوز )ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بندکرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت اہم ہیں، امید ہے جلد اچھی خبر ملے گی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیے حماس کے ساتھ رابطے میں ہے، حماس کو...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین یاد رکھیں، نون، میم اور شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، پنجاب کے 25 اضلاع میں کرائم ریٹ زیرو ہے۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کوتنقید کیلئےکچھ نہیں ملتا تو نون میں سے شین نکالتے ہیں، شین میں سے نون نکالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاد رکھو، نون، میم، شین سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں، نون سے شین نکالنے، میم سےنون نکالنا، میم سے شین نکالنا ایسے بڑے آئے، بڑی کوشش کی۔ گوگی، پنکی کے دور میں پنجاب میں صرف تباہی آئی، مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گوگی اور پنکی کے...
آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ کو فلسطین کا حصہ ہی رہنا چاہیئے، غزہ کا انتظام فلسطینیوں کے پاس ہی ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امن کا سارا بوجھ صرف حماس یا فلسطینیوں پر ڈالنا ٹھیک نہیں ہے، ٹرمپ کے منصوبے کے باوجود اسرائیل امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ آذربائیجان سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو امن کے لیے اپنے حملے بند کرنا ہوں گے، مصر میں غزہ جنگ بندی مذاکرات نہایت...
ویب ڈیسک :قطر ایئر ویز کی پرواز کے دوران مسافرایئرلان کی جانب سے دیا گیا کھانا کھاتے کھاتے اچانک چل بسا. انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر کا نام آسوکا جایاویرا تھااوراس کی عمر 85 سال تھی ،وہ پیشہ کے اعتبار سے کارڈیالوجسٹ تھا۔جایاویرا سبزی خور تھَے اوراپنی ٹکٹ بک کرتے وقت ویجیٹیرین کھانے کی درخواست کی تھی، مگر پرواز کے دوران جو کھانا دیا گیا اس میں گوشت بھی شامل تھا۔مسافر کی جانب سے شکایت کرنے پر ائیرلائن کے عملے نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ گوشت کو سائیڈ پر کر کہ کھانے کا باقی حصہ کھا سکتے ہیں۔مسافر نے خوراک میں سے گوشت الگ کر کے کھانے کی کوشش کی لیکن فوراً ہی سانس پھول گیا، عملے نے...
مریم نواز کے بیانات چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہیں‘میرا پانی میری مرضی کی باتیں اچھی نہیں لگتیں. فیصل کریم کنڈی
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کہے گا میرا ڈیم، میری معدنیات تو کیا ہوگامیرا پانی میری مرضی کی باتیں عہدے کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں صوبائیت کو ہوا نہیں دینی چاہیے گورنر ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ باجوڑ متاثرین کے لیے ہلال احمر کے ذریعے 50 ہزار فی خاندان دیں گے، پیسے دینے کا مقصد متاثرین کی باعزت واپسی ہے، اب تک 1700 فیملی کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے اور کوشش ہے باقی متاثرین کو بھی اس میں شامل کیا جائے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے علی حیدر گیلانی سے سیکیورٹی کی واپسی...
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
لاہور: کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔ مریم نواز شریف کا...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یوکرین کی فوجی ویڈیو...
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ فریق کے افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں میرانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازعہ تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ایک بااثر شخص کی فائرنگ سے اویس میرانی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ایک گروپ...
پشاور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گزشتہ شب پنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کی گئی، جہاں ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں انتہائی خطرناک گروہ کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک ہونے والا ملزم آدم عرف آدمے نہ صرف متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر بھی پولیس افسران کو کھلے عام چیلنج کیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ کہ چیئرمین پی پی کی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی، ان کی تجاویز سے وزیراعلیٰ پنجاب نے اتفاق نہیں کیا تھا، دونوں ہی اپنی پارٹیوں کے لیڈر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو نے میڈیا کو ایک نیا موضوع دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے بعد بات شروع ہوئی تھی، بلاول کی تجاویز سے مریم نواز نے اتفاق نہیں کیا تھا، بلاول بھٹو اور مریم...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی صوبہ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ہمارا معافی کا ایشو نہیں متاثرین کو ریلیف دیں، پنجاب میں لوکل باڈی سسٹم ہونا چاہیے، صوبے پر رحم کریں بلدیاتی نظام کو بحال کیا جائے، عدم اعتماد لانے تک ابھی ہماری بات نہیں گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر نہیں، ہمارا ایشو معافی نہیں عوام کو ریلیف دلانا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم چیف منسٹر سے سوال کرتے ہیں تو انگلیاں توڑنے کی بات کی جاتی ہے، ہمارا بھی کیپٹل...
محکمہ موسمیاتِ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان تین بڑی ارضیاتی پلیٹوں (عربین، یوریشیائی اور بھارتی) پر واقع ہے. مختلف فالٹ لائنز کی وجہ سے اس خطے میں ارضیاتی حرکات اکثر پیش آتی رہتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا کے ضلع چترال اور سوات میں آج 4 بج کر 36 منٹ پر زلزلہ آیا. جس کی گہرائی 138 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش خطہ تھا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کی تحصیل پٹن میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی ماہ کے اوائل میں کراچی کے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئےسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں. ستھرا پنجاب پروگرام میں شرکت میرے لیے اعزاز ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لیے قابل فخر ہے. اگر پولیس کی وردی پہن سکتی...
کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے خلاف بات کروں گا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، ان کے دماغوں کی بھی صفائی کر دی جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، بڑا غصہ آتا ہے ان کو کہ مریم پنجاب کی بات کرتی ہے، میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب میں نئیسینی ٹیشن فلیٹ کی نقاب کشائی کر دی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں، ستھرا پنجاب پروگرام...
عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے جا رہے ہیں، جہاں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 10 گرام سونا 1286 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے میں فروخت ہوا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب فی تولہ سونا 5400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا تھا۔ عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں سونا 15 ڈالر اضافے کے ساتھ 3955 ڈالر فی اونس پر...
اسٹاف سے جھگڑا ہوا تو’پائے‘ میں نشہ آور ادویات ملا کر کھلادیں: فضا علی کو وائرل ویڈیو پر تنقید کا سامنا
پاکستانی ماڈل و میزبان فضا علی اپنے پرانے بیان کی ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ کا 2 سال قبل دیا گیا ایک انٹرویو کلپ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا چلا گیا، اس انٹرویو میں اداکارہ نے اپنے فلمی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔دوران گفتگو اداکارہ نے بتایا تھا کہ’ ایک شو کے دوران مجھے ٹاک بیک پر کوئی بات بری لگی اور میرا ٹیم کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اسی دوران میری ٹیم مجھ سے پائے کھلانے کی ضد کررہی تھی کیوں کہ میں کھانا اچھا بناتی ہوں لہٰذا میں نے غصے میں ہی اپنی ٹیم کو پائے کھلانے کا فیصلہ کیا، گھر جاکر میں نے پائے بناتے ہوئے گھر میں...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں پرتشدد احتجاج پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، شہید نوجوان کے والد کا شدید ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ احتجاج کے دوران تشدد کا عنصر جان و مال کے نقصان کا باعث ہے۔ احتجاج میں نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں شہید کیے گئے نوجوان کے والد نے ہڑتال کو ظلم قرار دے دیا۔ شہید نوجوان کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کا بچہ کہاں تھا؟، کیا کر رہا تھا؟ اور اس کے ہاتھ میں کیا تھا؟ احتجاج کا واحد حل جمہوری طرز عمل کے ذریعے...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانا شرقی میں درج کرلیا گیا۔اس حوالے سے درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا پر دعویٰ سامنے آیا تھا کہ پارٹی کی رہنما صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔شیخ وقاص کے مطابق واقعہ پشاور کی ایک مصروف شاہراہ پر پیش آیا جہاں دو گاڑیوں نے صنم جاوید کی گاڑی کا راستہ روکا۔ان کے بقول نامعلوم افراد نے صنم جاوید کو ان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر درج کی گئی صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے، 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات پر اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے...
فرانسیسی سائیکلسٹ آریلین فونتینوا نے ایفل ٹاور کی دوسری منزل تک سائیکل چڑھا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ انہوں نے 686 زینے 12 منٹ 30 سیکنڈ میں طے کیے، اس طرح 2002 کا پرانا ریکارڈ قریباً 7 منٹ کے فرق سے توڑ دیا۔ مزید پڑھیں: سوئس سائیکلسٹ بیٹریس فیشیلی چترال پہنچ گئیں، ان کو کیا چیز بار بار پاکستان کھینچ لاتی ہے؟ French cyclist and mountain bike champion Aurelien Fontenoy became the fastest person to ascend the Eiffel Tower on a bicycle, completing the climb to the second-floor platform in 12 minutes and 30 seconds https://t.co/OLNaeX4YsI pic.twitter.com/n8LbKMAgAh — Reuters (@Reuters) October 3, 2025 فونتینوا کے مطابق اتنی بلندی پر سائیکل چلانا ممکن نہیں تھا، اس لیے انہیں بریک کے...
لاہور: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے مشن "گلوبل صمود فلوٹیلا" میں شریک پاکستانی نوجوان سید محمد عزیز الدین اسرائیلی فورسز کا محاصرہ توڑنے کے بعد پیر کی شب واپس لاہور پہنچ گئے۔ ان کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکریٹری جنرل امیرالعظیم اور جماعت اسلامی لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری نے انھیں خوش آمدید کہا۔ سید عزیز الدین کے مطابق فلوٹیلا میں 44 کشتیوں پر مشتمل قافلہ شامل تھا، جن میں سے 43 کشتیوں کو اسرائیلی فورسز نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔ تاہم ان کی کشتی، جس میں برطانیہ، ترکیہ اور ملائشیا کے 22 رضاکار سوار تھے، اسرائیلی محاصرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا ہے کہ یہ عدالت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکم پرعملدرآمد کروائے، یہ عدالت اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے گی، عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہ ہونے کے بارے میں آرڈر میں لکھوں گا۔ جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتا شہری محمد عمر عبداللہ کی بازیابی کیلیے ان کی اہلیہ زینب زعیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ لاپتا شہری کے والد خالدمحمود عباسی ایڈووکیٹ نے عدالت کوآگاہ کیا کہ لاپتا عمر عبداللہ کی اہلیہ کے اکائونٹ میں حکومت کی جانب سے مقررکردہ 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم منتقل کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کی سینئر جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا ہے کہ کمال ہے پاکستان ریلویز ایک مرے ہوئے شخص کے خلاف 3 سال انکوائری کرتا رہا۔ مدعاعلیہ 2017ء میں دوران انکوائری فوت ہوگیا، 2020ئتک محکمہ کاروائی کرتارہا، کس کونوٹسز بھجواتے رہے؟۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل 2رکنی بینچ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انسپکٹر جنرل پاکستان ریلویز پولیس، سی پی او لاہوراوردیگر کی جانب سے پنشن کے معاملہ پر صلاح الدین کے خلاف دائر درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عمر شریف کاکہنا تھا کہ مدعاعلیہ ریلوے ملازم تھا، بلوچستان ہائی کورٹ کاکیس میںآئین کے آرٹیکل 212(3)کے تحت دائرہ اختیارنہیں تھا۔ جسٹس عائشہ اے ملک...