2025-05-19@00:57:09 GMT
تلاش کی گنتی: 309

«پاکستان کی حمایت»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (آئی این پی) نائب وزیراعظم اور  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اور داخلہ کو مراکش کشتی حادثے کے پاکستانی متاثرین کو بروقت مدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ افغان شہریوں کی تیسرے ملک منتقلی اور مراکش کشتی حادثے کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔وزیر خارجہ نے افغان مہاجرین کو تیسرے ملک میں آباد کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ  مراکش کشتی حادثے میں کئی افراد کے جاں  بحق ہونے کا بھی جائزہ لیا۔ وہ خطرناک بیماری جس کا خطرہ 55 سال سے بڑی عمر کے افراد میں دوگنا ہوگیا  اسحاق ڈار نے حکومتی ردعمل کو مربوط کرنے کیلیے...
    حکومت کا وزارت سائنس کے چھ ادارے بند کرنے کا فیصلہ،وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے چار اداروں کو ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے 6 ادارے بند کرنے اور چار اداروں کو ضم کرنے کی منظوری دے دی۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وزارت سائنس کے صرف 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے بقیہ ختم اور ضم کردیے جائیں گے۔ وزارت سائنس سے رائٹ سائزنگ سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد رپورٹ 20 جولائی تک طلب کرلی گئی۔دستاویز کے مطابق کونسل فار ورکس اینڈ...
    اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کراچی اور تجارت کے دیگر بڑے مراکز پر عالمی معیار کا کارگو سکیننگ نظام قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواصلات کے مربوط نظام اور کارگو کی بہتر ٹریکنگ سے پاکستان علاقے کے دیگر ممالک کیلئے راہداری تجارت کا مرکز بنے گا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کو ٹرانزٹ تجارت کا مرکز بنانے اور کارگو کی ٹریکنگ کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ تجارتی مراکز سے ٹریکنگ، ٹریسنگ اور سکیننگ کے متروک نظام ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نظام...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان ڈیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم کرپشن کے کسی بھی معاملے میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن اسکینڈل کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل قرار دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آزاد مبصرین بھی اس اسکینڈل میں کسی کو بری الذمہ قرار نہیں دے رہے، اور یہ اسکینڈل ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل ہے۔ وزیراطلاعات نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور مہنگائی میں...
      اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (EVs) کے فروغ کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے منصوبے کو تیز رفتار سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر گہری تشویش ہے، اور اگر پاکستان روایتی ایندھن کی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے، تو آلودگی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال پاکستان کے خزانے پر امپورٹڈ ایندھن کے بوجھ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ وزارت توانائی نے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے ٹیرف میں 45 فیصد کمی کر کے 70 روپے سے کم کر...
    سندھ ہائیکورٹ نے شام میں محصور پاکستانی فیملی کی وطن واپسی کی درخواست پر وزارت خارجہ، شام میں پاکستانی سفارتخانے و دیگر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ کے روبرو شام میں محصور پاکستانی فیملی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ شام میں حالات تبدیل ہوچکے ہیں۔ محصور فیملی سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔ شام میں پاکستانی سفارت خانہ کوئی مدد نہیں کررہا ہے۔ وزیر اعظم دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کررہے ہیں۔ شام میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں۔ وزارت خارجہ،...
    وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے مذہبی امور پیر مظہر عبداللہ شاہ نے کشمیری عوام کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی اور کشمیر کاز کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں شہداء کی پاکستان کے پرچم میں لپٹے تدفین مملکت خداداد کے ساتھ کشمیریوں کی لازوال محبت کا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر مظہر عبداللہ شاہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تعینات بھارتی فوج ایک قابض فوج کی حیثیت...
    کراچی (کامرس رپورٹر )امریکہ پاکستا ن بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اور بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال چوہدری کومعاشی اقتصادی بحالی کا منصوبہ “اڑان پاکستان” کے آغاز پربزنس کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاوشوں سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے انہوںنے کہا کہ “اڑان پاکستانـ” کا منصوبہ خوش آئند اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنا، پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور جامع ترقی کو فروغ دینا ہے یہ قوم کے خوشحال مستقبل کی جانب ایک قابل ستائش قدم ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ ہم...
    سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے. اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیاسی پیشرفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے. ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کو یقینی بنایا جائے جو مستحکم ہو۔سلامی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب نے عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا خیر مقدم بھی...