2025-08-12@20:17:27 GMT
تلاش کی گنتی: 2656
«کا پیغام دیا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج ہم لاہور سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ حکومت کو 90 روز کا الٹی میٹم ہے، اس کے بعد پھر وہ نہیں یا ہم نہیں۔ اب ہم منزل حاصل کریں گے یا سیاست چھوڑ دیں گے۔ لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان بے گناہ جیل میں ہونے کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پی ٹی آئی کو وکلا تحریک کا ساتھ دینے کی ہدایت انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک پورا ملک فتح کرےگی، 5 اگست تک تحریک کو عروج پر لے کر جائیں گے، لاہور سے تحریک شروع کرنے کا یہ مقصد...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت کا قافلہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں لاہور پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قافلے کی آمد کے موقع پر شاہدرہ موڑ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جہاں پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم بعدازاں یاسر گیلانی کو رہا کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ علی امین گنڈاپور نے بتادیا پولیس نے شاہدرہ موڑ پر کسی کو رکنے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث قافلہ میڈیا سے گفتگو نہ کر سکا۔ یہ قافلہ...
پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔ شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب...
اپوزیشن اراکین کیخلاف کارروائی، سپیکر کے پی کے نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کے خلاف سپیکر کی جانب سے کارروائی کا معاملہ، سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ 26 اپوزیشن اراکین پنجاب اسمبلی کو معطل کیا گیا ہے، معلوم ہوا ہے کہ ان 26 ممبران کو نااہل کرنے کی بھی درخواست جمع کی گئی ہے۔ سپیکر کے پی کے اسمبلی نے خط میں کہا کہ ممبران کی معطلی کے بعد ان کے خلاف نااہلی کا اختیار استعمال کرنا ٹھیک نہیں، ممبران کو نااہل کرانا آئین کا غلط استعمال کرنے کے...
پشاور( نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، ان کی تجویز ہوگی صوبے میں تبدیلی آئے، تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تبدیلی آئے تو پی ٹی آئی کے اندر سے ہی آئے، سینیٹ سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فاٹا انضمام غلط فیصلہ تھا جسے سب پارٹیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، کل قبائل کا گرینڈ جرگہ دوبارہ بیٹھے گا، ان سے مشاورت کریں گے، ہم نے پہلے بھی فاٹا کے عمائدین کے...

تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے، فضل الرحمان نے علی امین گنڈاپور حکومت کا تختہ الٹنے کی تجویز دیدی
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی ہونی چاہیے، لیکن ضروری ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے اندر سے ہو کیوں کہ ان کی اکثریت ہے، اس وقت ہمارا صوبہ سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ حکومت مسلح لوگوں کو ماہانہ بھتے بھیجتی ہے۔ صوبے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ پارٹی مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن سے ملاقاتیں ابتدائی مراحل میں ہیں، سینیٹ انتخابات سے متعلق کیا ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے اس پر ابھی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ مولانا...
برازیلیا(نیوز ڈیسک) برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل سسٹم کی خریداری پر جاری مذاکرات روک دیے ہیں اور اس کے بجائے ایک جدید یورپی دفاعی نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ برازیلی فضائیہ اب یورپی کمپنی MBDA کے تیار کردہ CAMM-ER میزائل سسٹم کی جانب متوجہ ہو چکی ہے، جو جدید ٹیکنالوجی اور بہتر رینج کا حامل ہے۔ رینج، ٹیکنالوجی اور اعتبار نے یورپی نظام کو آگے کر دیا اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، برازیل نے ابتدائی طور پر بھارتی آکاش میزائل کے پرانے ورژن میں دلچسپی ظاہر کی تھی، تاہم جب یہ واضح ہوا کہ بھارت جدید آکاش-NG ورژن کی پیشکش نہیں کر رہا، تو برازیلی حکام نے یورپی آپشن کی طرف جھکاؤ...
اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور کئی شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت ڈبل سنچری (یعنی 200 روپے) کو چھو چکی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 3 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 184 روپے 92 پیسے فی کلو تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی جیسے بڑے شہروں میں چینی کی قیمت زیادہ سے...
برازیل نے بھارت کے تیار کردہ آکاش میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے مذاکرات منقطع کردیے ہیں اور اس کے بجائے ایک یورپی میزائل نظام کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بھارت کےلیے ایک بڑا سفارتی اور دفاعی دھچکا ہے، کیونکہ آکاش سسٹم کو بھارتی دفاعی صنعت کا اہم برآمدی پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برازیلی فضائیہ نے MBDA نامی یورپی کمپنی کے CAMM-ER میزائل سسٹم کو ترجیح دی ہے، جو 45 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بھارتی آکاش میزائل کی رینج صرف 25 سے 30 کلومیٹر تک محدود ہے۔برازیلی حکام کو خدشہ تھا کہ بھارت کی جانب سے پیش کیے جانے والے نظام میں جدید ترین...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا واپس آنا ان کا بنیادی حق ہے وہ آئیں گے۔اسلام آباد میں کے پی ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ قافلہ صرف گفتگو کرنے کے لیے لاہور روانہ ہو رہا ہے، آج اور کل میٹنگ ہوگی اس کے بعد واپس آئیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی، آرٹیکل 19 ہمارا بنیادی حق ہے یہ حق ہم سے چھین لیا گیا۔ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو شفاف بنانے کے لیے ایس او پیز جاری کردیں۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کا اندرآج ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔اس حوالے سے ان کا مزید کہنا ہے کہ مقدمات درج کرنے سے قبل متعلقہ بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری ہوگا۔
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیروت: لبنان نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ جدعون ساعر کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کر تے ہوئے لبنانی صدر جنرل جوزف عون نے واضح کیا ہے کہ لبنان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور صیہونی ریاست کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعلقات خارجہ پالیسی کے دائرے سے باہر ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قابض ہے اور واپسی سے انکار کر رہا ہے، ایسے میں ہم قابض ریاست کو کیسے تسلیم کر سکتے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ لبنان خطے میں امن کا خواہاں ضرور ہے لیکن اس کا مطلب یہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں وہاں دہشت گردوں کو کامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کو ہمیں بطور قوم لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر...
ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کے حلف کے معاملے پر اسپیکر نے اجلاس بلانے سے معذرت کرلی۔ ذرائع اسپیکر کے پی اسمبلی کے مطابق صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے میرے پاس کوئی اختیار نہیں۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو جواب دے دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہال فراہم کیا جائے۔ نون لیگ کے بحال ارکان نے الیکشن کمیشن کو خط میں کہا...
نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی نے کہا کہ انکی پارٹی اپنی کوششوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور عوام سے 13 جولائی کی چھٹی کو بحال کرنے کے وعدے پر قائم رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلیٰ اور رکن اسمبلی تنویر احمد صادق نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی 13 جولائی "یوم شہداء" کی سرکاری تعطیل کو بہت جلد بحال کرائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے 13 جولائی کے شہیدوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ہمیشہ پیش کرتی رہے گی۔ نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے یوم ولادت اور 13 جولائی یوم شہداء کی تعطیل پر سیاسی...

سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری
سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہاﺅ س پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی وزیراعلی کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا .(جاری ہے) پی ٹی آئی ذرائع کے مطاق اجلاس میں سینیٹ الیکشن اور 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں ارکان کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا کہ ہر بار احتجاج میں خیبر پختونخوا کے...
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور...
کراچی: شہر قائد میں ہفتہ اور اتوار کو بوندا باندی کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج شام یا رات کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کلفٹن میں آج مطلع جزوی ابرآلود ہونے کے سبب پھوار ہوئی۔ آئندہ 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، چند روز کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل فعال رہ سکتی ہیں۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 13 جولائی تک جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہدادکوٹ، نوشہروفیروز اور جامشورو...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...

تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے، آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک) تاجر رہنماؤں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مالم جبہ میں پرتعیش کانفرنس کے انعقاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ناقابل قبول بے حسی پر مبنی اور قومی وسائل کا زیاں قرار دیا ہے۔ایس ای سی پی نے گزشتہ ماہ مالم جبہ کے سیاحتی مقام پر رجسٹرار کانفرنس منعقد کی جس پر تقریباً 80 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔ کاروباری برادری کے رہنماؤں نے اقدام کو کاروباری طبقے کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب پورا ملک مالی دباؤ میں پسا ہوا ہو، جب ٹیکسوں، توانائی کی قیمتوں، کاروباری فیسوں، ریگولیٹری بوجھ اور مہنگائی سے عوام پریشان ہوں، ایسے وقت میں ایک ریگولیٹری ادارے کا یہ شاہانہ...
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 10 جون کو شروع ہوا تھا اور 10 جولائی کو مکمل ہوا، حجاج نے پی ائی اے کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن مکمل ہو گیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کی آخری بعد از حج پرواز آج جمعرات کی رات 8 بج کر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41 ہزار 500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پروازوں...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
سٹی 42 : حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کی بعد از حج آپر ایشن مکمل ہو گیا ۔ پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز آج رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔ پی آئی اے سے مجموعی طور پر 41،500 سے زائد حجاج کرام، 147 پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچے۔ پی آئی اے کی حج پروازوں کی شیڈول پر روانگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا۔ پی آئی اے کاحج آپریشن کراچی لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، ملتان اور پشاور سے آپریٹ ہوا ۔ حج آپریشن کے لئے پی آئی اے نے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال کئے۔ پی آئی اے کا بعد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 2 کروڑ یورو کے گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت ’بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول‘ کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا۔مزید بتایا کہ یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے، معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔اعلامیے کے مطابق یہ منصوبہ یورپی یونین کے کثیر سالہ اشارتی پروگرام 27-2021 کے تحت مالی معاونت حاصل کرے گا، جس کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے...

وزیراعظم کی پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو بین الاقوامی معیار کی کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کو بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز رانی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تنظیمِ نو، اصلاحات، کارکردگی کے جائزے اور اسے بین الاقوامی معیار کی شپنگ کمپنی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم...

حکومت معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے جامع اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات کا عالمی یوم آبادی کی تقریب سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ایسے اہم شعبوں میں اصلاحات متعارف کروا رہی ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کا استحکام، ریاستی اداروں کی تنظیم نو اور نجکاری شامل ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کووزارت قومی صحت خدمات، ضوابط و ہم آہنگی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ عالمی یوم آبادی کی ایک اعلیٰ سطحی قومی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن...

خیبرپختونخوا: سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر پی ٹی آئی میں اختلافات، طارق آریانی کا پارٹی قیادت پر سنگین الزامات
خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی طارق آریانی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ مردان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے طارق آریانی نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر گوہر، شکیل خان آفریدی اور عاطف خان نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ مشال یوسفزئی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا جائے، لہٰذا وہ مشال کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بن جائیں۔ تاہم طارق آریانی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے انکار کرتے ہوئے کہا،...
ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ ان کے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں۔سوشل میڈیا پر لکھے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اب کہا ہے کہ اگر بچے ان سے ملنے کے لیے وہاں جائیں گے تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ یہ کسی جمہوریت یا ایک فعال ریاست میں نہیں ہوتا۔ یہ سیاست نہیں ذاتی انتقام ہے۔یاد رہے کہ آج سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں، ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا...

حکومتِ پاکستان نے پانڈا بانڈ کے اجرا کے لیے چین میں سرمایہ کاروں کے ساتھ پیشگی مارکیٹنگ پر مبنی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزارتِ خزانہ کے وفد نے ممکنہ سرمایہ کاروں، انڈر رائٹرز، ممکنہ ضمانت دہندگان، چینی ریٹنگ ایجنسی اور چینی قانونی مشیروں کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کیے ہیں، ریگولیٹری عمل، کریڈٹ کے تحفظ سے متعلق انتظامات اورآئندہ اجرا میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کی مجموعی معاشی صورتحال اور مستقبل کے امکانات، قرضوں کے انتظام سے متعلق جاری اصلاحات اور مجوزہ پانڈا بانڈ ٹرانزیکشن کے ڈھانچے اور پیش رفت پر توجہ مرکوز رہی۔ ایکس پر پوسٹ کے مطابق اس غیر تجارتی روڈ شو (این ڈی آر) کو...
پاکستان میں آبادی میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافے نے تعلیم، صحت اور معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے، جس پر قابو پانے کےلیے حکومت نے شرح پیدائش کم کرنے کو قومی ترجیح قرار دیا ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر وزارت صحت کی کانفرنس میں ماہرین اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے موجودہ صورتحال کو نیشنل کرائسز قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام آباد میں وزارت صحت کے زیر اہتمام ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالے سے اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے صحت اور آبادی کے ماہرین کے ساتھ ساتھ مذہبی اسکالرز نے بھی شرکت کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق کانفرنس کا مقصد آبادی...
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ بیٹوں کی گرفتاری سے متعلق بیان پر بول اٹھیں۔ سماجی رابطوں کی سایٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کو ان کے والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ عمران خان تقریباً 2 سال سے جیل میں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں۔ حکومتِ پاکستان نے اب یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر عمران خان کے بیٹے اُن سے ملنے کی کوشش کرتے ہیں تو اُنہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بیٹے پاکستان آئے تو ان کا کیا انجام ہوگا؟ رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا جمائمہ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا کسی...
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ سخت بیانات پر روس تحمل سے کام لیتے ہوئے واشنگٹن کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے منگل کو صحافیوں سے گفتگو میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین تنازع کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں صدر پیوتن کی طرف سے ہر وقت بیکار باتیں سننے کو ملتی ہیں، فون پر وہ ہمیشہ بہت خوش اخلاق ہوتے ہیں، لیکن عملی طور پر وہ بے معنی ثابت ہوتا ہے۔ روس کا مؤقف ہے کہ وہ یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم وہ ایسا حل چاہتا ہے...
پاکستان ایک بھرپور ثقافتی ورثہ اور متنوع مذہبی روایات کا حامل ملک ہے، سال بھر میں خاصی تعداد میں عام تعطیلات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ اگرچہ یہ تعطیلات ملک کے سماجی تانے بانے کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہیں، لیکن ان کی بڑی تعداد معیشت پر بوجھ بن گئی ہے۔ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں پاکستان کی ضرورت سے زیادہ سرکاری تعطیلات اس کی معاشی ترقی اور پیداواری صلاحیت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ معاشی اثرات پاکستان میں اکثر عام تعطیلات کے نتیجے میں پیداواری صلاحیت میں خاطر خواہ نقصان ہوتا ہے۔ ایک سال میں تقریباً 20-25 عام تعطیلات کے ساتھ، کاروبار، صنعتیں اور خدمات متاثر ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے اقتصادی پیداوار میں کمی واقع ہوتی ہے۔...
BASSETERRE, SAINT KITTS AND NEVIS: پاکستان نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر محمد سلیم کو جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے والے ملک سینٹ کٹس اور نیوس میں اپنا پہلا ہائی کمشنر تعینات کردیا، جنہوں نے اپنی اسناد میزبان ملک کے سربراہ کو پیش کردیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسیٹرے میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں محمد سلیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت میں اپنی دستاویزات سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) اور نیوس کی گونر جنرل ڈیم مارسیلا کو پیش کیں۔ تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے سینٹ کیٹس اور نیوز کی گورنر اور عوام کو خیرسگالی کا...
مجلس عزاء سے شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے کربلا کی یاد میں ڈی سی چوک جیکب آباد پر منعقدہ مرکزی مجلس عزاء کے موقع پر وحدت و اخوت کی نئی مثال قائم کی گئی، جس میں شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ اجتماع کے شرکاء نے "شیعہ سنی بھائی بھائی" کے فلک شگاف نعروں کے ذریعے اتحاد بین المسلمین کے پیغام کو عام کیا۔ تقریب میں ہندو کمیونٹی کے نمائندہ رہنماء وکی کمار نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے پاکستان کے ٹیکس نظام پر جاری کردہ رپورٹ میں اہم نکات اور خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیکس دہندگان کی تعداد تو بڑھی ہے، مگر حقیقی محصولات میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب خطے کے دیگر ممالک سے کم تر ہے، حالانکہ اصلاحاتی کوششیں کی گئی ہیں۔ نئے رجسٹرڈ فائلرز کی ایک بڑی تعداد نے یا تو آمدنی کم ظاہر کی یا مکمل طور پر ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا۔ یہ صورتحال ٹیکس بیس میں اضافے کے باوجود قومی خزانے پر اثرانداز نہیں ہو رہی۔اے ڈی بی نے اس کی بڑی وجہ پاکستان...
قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد 4 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں ہی اہل قرار دے دیا ہے۔ ان کمپنیوں کو اب ڈیو ڈیلیجنس کے مرحلے میں پی آئی اے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے پیشگی قابلیت کمیٹی کی سفارشات پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیتی دستاویزات کا جائزہ لیا،...
وفاقی حکومت کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس 2 جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے جب کہ نئے فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے، حکام کے مطابق اے ڈی بی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اصلاحات کے باوجود پاکستان کاٹیکس 2جی ڈی پی تناسب خطے کے دیگرممالک سے کم ہے۔ نان فائلرزکی اکثریت نے یا توکم آمدنی ظاہرکی یا ٹیکس کی ادائیگی سے گریز کیا، پاکستان میں ٹیکس بیس محض عددی طور پر بڑھا ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ میں کم ٹیکس ٹو جی ڈی...
پشاور ہائیکورٹ نے 27 جون کو دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحہ سے متعلق گزشتہ سماعت کا 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں سوات حادثہ: خیبرپختونخوا حکومت کا لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان حکم نامے میں بتایا گیا کہ اس سانحہ میں 17 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اور درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ عدالت نے سانحہ سوات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا، جس کے چیئرمین انکوائری کمیٹی نے عدالت میں پیش ہو کر اس کی کارروائی کی تفصیلات فراہم کیں۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو ذمہ...
اسکرین گریب سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کیلئے مذاکرات کا راستہ بہتر ہے یا احتجاج کا؟راولپنڈی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مذاکرات ہوتے ہیں، مفاہمت بہتر ہے، مذاکرات میں کوئی نہ کوئی صورت نکل آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ بہتری کی اُمید رکھنی چاہیے، اُمید ہے حالات بہتر ہوں گے۔27ویں آئینی ترمیم اور صدر کی تبدیلی تو آپ سے سن رہا ہوں۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک...
ایس آئی ایف سی کے تحت پاکستان کی 2 سالہ ترقی کا ہر شعبے میں نمایاں نظر آ رہی ہے۔ اس دوران صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ این ایل سی کی ریفر سروس کے اجرا سے، ریفریجریٹڈ کنٹینرز کے ذریعے پاکستان کی کولڈ چین لاجسٹکس میں اہم پیش قدمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا قیام عمل میں آیا ہے، جس کے ذریعے پاکستان عالمی ولیو چین میں شامل ہو چکا ہے۔ اسی طرح پائیدار نقل و حمل کی سمت میں اہم پیش رفت کے تحت بی وائی ڈی اور میگا کانگلومریٹ کے اشتراک سے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز (ای وی) کے حل...
پشاور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔ سیشن کورٹ میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار کے مطابق شوکت یوسفزئی نے 26/07/2019 کو پریس کانفرنس کے دوران اسفندیار ولی پر الزامات لگائے۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ جس کے مطابق چار مقامی پارٹیوں کو بولی کیلیے اہل قرار دے دیا ہے جن میں سے تین کا تعلق سیمنٹ کی صنعت سے ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت اجلاس میں بورڈ نے پانچ امیدوار گروپوں کی طرف سے جمع کرائے گئے "سٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشن" کا جائزہ لیا اور تکنیکی، مالیاتی، دستاویزی تقاضوں کی بنیاد پر چار پارٹیوں کو موزوں قرار دیا۔پہلا اہل قرار دیا گیا کنسورشیم لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز...
پشاور کی عدالت کا پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو اسفند یار ولی کو 10لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اسفند یار ولی خان کو دس لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا حکم دے دیا۔پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کے ہرجانہ دعوی کیس کا فیصلہ جاری کردیا اور عدالت نے فیصلے میں کہا کہ شوکت یوسفزئی نے 26 جولائی 2019 میں اسفندیار ولی پرالزامات لگائے تھے اور کہا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کا سودا کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسفندیار...
جرمنی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ طیارہ، بحیرہ احمر میں بین الاقوامی سمندری راستوں کی حفاظت کے لئے جاری یورپی یونین کے ایسپائڈز مشن کا حصہ ہے اور چین کی طرف لیزر سے نشانہ بنایا گیا طیارہ اکتوبر سے علاقے کی جاسوسی کے لیے ملٹی سینسر پلیٹ فارم کے طور پر یا "فلائنگ آئی"کے عنوان سے مامور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جرمنی نے منگل کو چینی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا ہے کہ چین نے بحیرہ احمر میں یورپی یونین کے آپریشن میں شریک جرمن طیارے کو لیزر سے نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت یورپی یونین میں یورپ میں جدید ٹیکنالوجیز اور سیکیورٹی کے بنیادی ڈھانچے پر چینی اثر و رسوخ کے بارے میں خدشات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس نئی ملٹری سروس اسکیم کا بل پیش کردیا،جو ہنگامی صورت حال میں فوج میں تیزی سے بھرتیوں کی اجازت دیتا ہے۔ اس بل کو بعض قدامت پسندوں کی جانب سے لازمی فوجی خدمات کی واپسی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، جسے 2011 ء میں جرمنی میں معطل کر دیا گیا تھا۔جرمن حکومت روس کی علاقائی جارحیت کی وجہ سے یورپ میں سیکوٹی کی بدلتی ہوئی صورت حال کے مدنظر 2026 ء تک ایک نئی ملٹری سروس اسکیم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوز میگزین ڈیر اسپیگل نے بل کے 50 صفحات پر مشتمل متن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے حکومت کے خلاف ایک اور خط جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ حکومت نے میڈیا، عدلیہ اور پارلیمان جیسے اہم اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔یہ مشترکہ خط پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے تحریر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دو بڑی سیاسی جماعتوں، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی، نے خود ہی میثاقِ جمہوریت کو پامال کیا، جس پر ان کے قائدین نواز شریف اور بینظیر بھٹو نے 14 مئی 2006 کو لندن میں...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینئر رہنماؤں نے کوٹ لکھپت جیل لاہور سے ایک اور خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے میڈیا، عدلیہ اور پارلیمنٹ کو تباہ کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ دو بڑی جماعتوں کے سربراہوں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان طے پانے والا معاہدہ میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا لیکن...
پشاور کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کو ہرجانہ کیس میں 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 11صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کا ہرجانے دعویٰ منظور کر لیا اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو ایک ملین (10 لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ شوکت یوسفزئی نے اسفندیار ولی پر الزام لگایا کہ اسفند یار ولی خان نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا، جس...
نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات ختم ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیے بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا: نورین نیازی اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا ٹی وی اور اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، ان کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ نورین نیازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مل کر خوشی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں لیکن دونوں نے انکار کر دیا۔۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بات سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کہی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مزید کہا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں...
سٹی 42: پراونشل مینجمنٹ سروس امتحان 2023 میں امیدواروں کے سائیکلوجیکل اسیسمنٹ کےشیڈول کا اعلان کردیا گیا امیدواروں کی سائیکلوجیکل اسیسمنٹ 9 جولائی سے 29اگست تک جاری رہے گی،امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے جائیں گے،تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کا آغاز 9 جولائی 2025 کو لاہور میں ہوگالاہور، سرگودھا اور فیصل آباد کے 233 امیدوار شریک ہوں گے،لاہور کے 60 امیدواروں کی نفسیاتی جانچ ،انٹرویو 12 تا 14 جولائی کو ہو گا،لاہور کے مزید 40 امیدواروں کی جانچ 17 اور 18 جولائی کو ہوگیملتان اور ڈیرہ غازی خان کے 20 امیدواروں کی جانچ 11 اگست کو ہوگی،ڈیرہ غازی خان کے مزید 22 امیدوار 12 اگست کو شرکت کریں گے،بہاولپور کے 20 امیدوار 15 اگست کو نفسیاتی جانچ کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) اس بل کو بعض قدامت پسندوں کی جانب سے لازمی فوجی خدمات کی واپسی کے مطالبات اور بہت سے بائیں بازو کے قانون سازوں کی طرف سے اس طرح کے اقدام کی مخالفت کے درمیان سمجھوتہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جسے 2011 میں جرمنی میں معطل کر دیا گیا تھا۔ جرمن فوج میں نئے کمانڈ ڈھانچے کے ساتھ اصلاحات کا آغاز جرمن حکومت روس کی علاقائی جارحیت کی وجہ سے یورپ میں سکیورٹی کی بدلی ہوئی صورت حال کے مدنظر 2026 تک ایک نئی ملٹری سروس اسکیم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ دریں اثنا، جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر بالٹک خطے میں سلامتی کی...
بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ انکا الزام ہے کہ جعلی مقدمات کے ذریعے بی وائی سی کی رہنماؤں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خاتون رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو 3 ماہ بعد انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ بی وائی سی کی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنک بلوچ، گلزادی بلوچ، بیبو بلوچ اور دیگر کارکنان کو 3 ماہ 15 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ آج کی پیشی میں عدالت نے تمام رہنماؤں کو مزید دس دن کی ریمانڈ کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ بی وائی سی کے مطابق رہنماؤں پر مزید مقدمات...
فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں نیلامی پر لگادیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوگی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیں گی۔ امیر حیدر ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کا بیان خوش آئند ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالت تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کے لیے ایک سنجیدہ اور مسلسل خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’افغان سرزمین بدقسمتی سے مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف ہماری قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔‘ عاصم افتخار نے کہا کہ داعش جیسا عالمی دہشتگرد نیٹ ورک اب افغان عبوری حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ القاعدہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : حکومت پاکستان نے 500 ارب روپے کا قرضہ میچورٹی سے 4 سال پہلے ادا کردیا ہے، قرض کی ادائیگی 2029 میں شیڈول تھی۔اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 500 ارب روپے کا قرضہ میچورٹی سے 4 سال پہلے ادا کردیا، قرض 4سال بعد 2029 میں میچور ہونا تھا۔ترجمان کے مطابق قرض کی جلد ادائیگی پاکستان کی قرض انتظام کی حکمت عملی میں اہم پیشرفت ہے، قرض کی ابتدائی ریٹائرمنٹ قرض لینے پرانحصار روک کر میکرو اکنامک بنیادیں مضبوط کرتی ہے۔،خرم شہزاد نے کہا کہ قرض کی ابتدائی ریٹائرمنٹ ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے بچاتی ہے، سال2025میں 1.5ٹریلین قرض کی جلد ریٹائرمنٹ کی گئی۔وزارت خزانہ کے ترجمان...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جولائی2025ء) پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومت نے ملکی قرضوں میں 34 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں کا حجم 42 ہزار ارب سے بڑھ کر 76 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا، شہباز شریف حکومت نے صرف ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا، عمران خان حکومت کے ختم ہونے کے بعد 3 سالوں میں ملکی قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، معاشی بہتری کی دعویدار حکومت قرضوں کے حجم میں اضافے کو نہ روک سکی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ...
چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی میں کراچی ٹیم کو شامل کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز خان نے چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں قائد اعظم ٹرافی میں کراچی کی ٹیموں کی نمائندگی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اکیس مرتبہ فرسٹ کلاس ایونٹ جیتنے والی ٹیم کو ایونٹ سے کیسے باہر کیا جاسکتا ہے جس پر پی سی بی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ معاملہ ہے اور اس کا کوئی خاطرخواہ حل نکالا جائے گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کی حیثیت ہے، قائد اعظم ٹرافی...
لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
سٹی 42:دریائےراوی اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی پی ڈی ایم اے کے مطابق 9جولائی کےدوران دریاؤں میں غیرمعمولی اضافےکاخدشہ ہے ،لاہور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے ،صوبہ بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسا حکام کو ممکنہ صورتحال بارےالرٹ جاری کیا گیا پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات کردی لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت کوالرٹ جاری کردیا، محکمہ جنگلات، لائیو سٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو الرٹ جاری کر دیا گیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئی ،ڈی جی عرفان کاٹھیا نے کہا ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے،usman.arshad سکولوں کی...
منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
---فائل فوٹو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل، بھتے اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، گلشن اقبال اور ناظم آباد سے گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے دو نے پھلوں کے بیوپاری سے ایک کروڑ بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر تاجر کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ 2 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد کراچیجمشید کوارٹرز پولیس نے نشتر روڈ کے قریب... ایس آئی یو نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرکے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریائوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہا میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے ڈومیسٹک کیلنڈر کا اعلان کردیا۔ پروگرام کے تحت سیزن کا آغاز 15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ حنیف محمد ٹرافی میں 12 ٹیمیں شامل ہیں جس کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے، ٹورنامنٹ کی ٹاپ 2 ٹیمیں قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ قائداعظم ٹرافی 22 ستمبر سے 7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور ان کے درمیان 29 میچز اسلام آباد اورراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے 12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائنگ راؤنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کوالیفائر میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹاپ 2...
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ دریائے جہلم اور اس کے معاون نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور نالوں میں پانی کی سطح میں اچانک اضافہ ممکن ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آواران، خضدار، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا، دریائے کابل، سندھ، چناب، سوات، چترال، ہنزہ اور دیگر ندی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، شمال مشرقی پنجاب، جنوبی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں سیلابی...
پنجاب میں بارش کا رواں اسپیل کب تک جاری رہے گا؟ پی ڈی ایم اے نے بتا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز لاہور:پی ڈی ایم اے پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ شدید بارش میں مخدوش و بوسیدہ مکانات گرنے کے باعث نقصانات رپورٹ ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں مخدوش و بوسیدہ عمارات گرنے سے 2 شہری جانبحق ہوئے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جانبحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچی شامل ہیں، مون سون بارشوں کے باعث 2 مخدوش و کچے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)یورپی یونین کی جانب سے چینی کمپنیوں پر بڑے طبی آلات کی خریداری پر پابندی کے جواب میں چین نے بھی جوابی اقدام کرتے ہوئے یورپی کمپنیوں پر اسی نوع کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 6 جولائی سے یورپی یونین کی کمپنیوں کو چینی حکومت کی طرف سے ان طبی آلات کی خریداری سے خارج کر دیا جائے گا جن کی مالیت 45 ملین یوان (6.3 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہو گی۔ وزارت تجارت نے ایک الگ بیان میں کہا کہ چین میں یورپی سرمایہ کاری سے قائم کی گئی کمپنیوں پر یہ پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ چین کا یہ اقدام...
یوم عاشورہ پر پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ یزیدیت کے خلاف امام حسین کا انکار دراصل تاریخ کا سب سے بڑا اعلانِ آزادی تھا۔، سندھ کی دھرتی نے ہمیشہ امام حسینؑ کے پیغام کو دل سے لگایا اور صوبے کے صوفی بزرگوں نے بھی اس پیغام کو محبت، انسانیت، عدل اور آزادی سے جوڑا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلاؑ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواسہ رسولؑ نے دین کی بقا اور امت کی اصلاح کے لیے عظیم قربانی پیش کی، امام حسینؑ اور انکے 72 جانثاروں نے حق کی سربلندی کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں جو تاریخ...