2025-11-12@06:53:02 GMT
تلاش کی گنتی: 3662

«کا پیغام دیا»:

(نئی خبر)
    ---فائل فوٹو  مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو حکومتی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے علی امین گنڈاپور کو کابینہ میں ردوبدل کا اختیار دیا تھا۔بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کابینہ میں ردوبدل بانی پی ٹی آئی کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، سیاسی رنگ دے کر مخالفت کرنے والے دراصل بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مخالف ہیں۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ حکومتی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کابینہ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، 10 وزراء، مشیروں کے محکمے تبدیل پشاور خیبر پختونخوا میں 2...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کی پیرنٹ کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل(پی اینڈ جی)نے پاکستان میں اپنا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمپنی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)کو جمعرات کے روز جاری نوٹس میں کہا گیا کہ جیلیٹ کمپنی ایل ایل سی نے جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ اور اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا ہے کہ پراکٹر اینڈ گیمبل نے اپنی عالمی ری اسٹرکچرنگ پالیسی کے تحت پاکستان میں اپنے بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی تبدیلیاں شامل ہیں تاکہ ترقی اور قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔جیلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے مزید...
    قومی ائیرلائن پی آئی اے کی لاہور سے ٹورانٹو جانے والی پرواز 23 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔  رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا جہاز انجن سے تیل کے اخراج کے باعث تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ جہاز نے آج صبح چار بجے لاہور سے روانہ ہونا تھا جو تاحال روانہ نہ ہو سکا۔ ائیرپورٹ زرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ روز چار بجے ٹورانٹو سے لاہور آیا تھا لینڈنگ کے بعد ائیر کرافٹ انجنئیرز نے جہاز کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ انجن میں آئل کی لیکیج کا مسئلہ آرہا ہے۔ پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ 34 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی طیارے کی خرابی دور نہ کرسکا جبکہ گزشتہ...
    کوہ پیما اسد علی میمن کے نئے مشن کے لیے سعید غنی نے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے قومی ہیرو کوہ پیما اسد علی میمن نے ملاقات کی۔ صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف کوہ پیما اسد علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کے چھ بر اعظموں کی بلند ترین چوٹیوں کو سر  کیا ہے۔ کوہ پیما اسد علی میمن اب دنیا کے ساتویں بر اعظم کی اونچی ترین اوشنیہ کی چوٹی سر کرنے کے لیے پراعتماد ہیں۔ اسد علی نے اپنے آنے والی مہم کی آفیشل کٹ وزیر محنت سندھ سعید غنی کو پیش کی۔ اس موقع پر صوبائی...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں لوئر دیر میں 40.8 میگاواٹ کوٹو پن بجلی منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ بجلی فروخت کے سلسلے میں پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پیسکو کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے، محکمہ توانائی کے مطابق کوٹو پن بجلی منصوبے سے سالانہ 207 گیگا واٹ آور سستی بجلی پیدا ہو گی۔ محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ منصوبے سے صوبے کو سالانہ 2 ارب روپے کی آمدن ہو گی، نیشنل گرڈ میں بجلی فراہمی بجلی بحران کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے اس سلسلے میں وفاقی توانائی کے ادارے پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی(پیسکو) اورصوبائی محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن(پیڈو)کے درمیان...
    خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ پختون یار وزیر کو کھیلوں کا قلمدان دے دیا گیا، صوبائی وزیر کھیل فخر جہاں وزیر کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مل گئی۔حمید الرحمان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی تعینات ہو گئے، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو...
     اسلام آباد (وقائع  نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین مذہب کے مقدمے میں ڈیڑھ سال سے گرفتار ملزم حسن عابد کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ڈی جی این سی سی آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ 8 اکتوبر کو تمام گواہان کو ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے مزید حکم دیا کہ اسی روز وکلاء  کی جانب سے گواہان پر جرح بھی مکمل کی جائے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ممبر انسپکشن ٹیم (ایم آئی ٹی) کو ٹرائل کورٹ کا دورہ کرنے اور یہ رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی کہ عدالتیں مقدمات میں تاخیر کیوں کر رہی ہیں۔ ایم آئی ٹی کمیٹی کو دونوں ٹرائل کورٹس کے دورے...
    خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل، معاون خصوصی ارباب عاصم کو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا قلمدان دے دیا گیا۔ معاون خصوصی محمد اسرار کا قلمدان تبدیل، محکمہ آبپاشی دے دیا گیا، صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو محکمہ صحت، مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر فضل شکور کا محکمہ بھی تبدیل، انہیں سیاحت کا قلمدان مل گیا، مشیر برائے سیاحت زاہد چن زیب کو محکمہ محنت دے دیا...
    پاکستان کی دواسازی (فارما) صنعت نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ ملک کی آٹھ بڑی دواساز کمپنیوں نے بین الاقوامی معیار کی ادویات تیار کر کے عالمی سطح پر نمایاں شناخت حاصل کر لی ہے، جو پاکستانی صنعت کی ترقی کی ایک بڑی مثال ہے۔ فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ میں قائم ادویات کی جانچ کی جدید تجربہ گاہیں (ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز) اس کامیابی میں پیش پیش ہیں، جو ادویات کے معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق یقینی بنا رہی ہیں۔ بین الاقوامی اداروں سے حاصل کردہ سرٹیفکیٹس نے پاکستانی دواسازی صنعت کی ساکھ اور اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے، جس...
    پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ہے اور دریاں کے بالائی حصوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: امدادی سامان اور ادویات لے کر روانہ ہونے والا گلوبل صمود فلوٹیلا نامی بحری بیڑہ غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے، جسے اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کی سب سے بڑی عالمی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلوٹیلا نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ اس وقت بیڑہ غزہ سے تقریباً 118 بحری میل کے فاصلے پر ہے۔ یہ وہی مقام ہے جہاں سے محض آٹھ میل دور جون میں امدادی جہاز میڈلین کو اسرائیلی فوج نے روک کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں فلوٹیلا کے ایک جہاز پر موجود کارکن زین العابدین اوزکان نے بتایا کہ رات بھر فلوٹیلا کے اوپر ڈرونز کی پروازیں...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 4 سال کے دوران مری کے جنگلات سے لکڑیاں کاٹ کر اسے کنکریٹ کا شہر بنا دیا۔ ساملی سنٹوریم اسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت گزشتہ حکومت کی طرح صرف اعلانات نہیں کر رہی بلکہ عملاً کام کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات بھی کی گئیں، جس پر ہمیں کارروائی کرنا پڑی۔ مریم نواز نے کہا کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا نام ہے، 1930 کے بعد...
    بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد بناتا...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی  کارکنان کے خلاف درج مقدمے میں ایک سال بعد گرفتار ہونے والے کارکن راجہ ظہیر کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا یہ مقدمے میں اشتہاری تھے؟ تفتیشی افسر  نے جواب دیا کہ راجہ ظہیر ایف آئی ار میں نامزد ہے  ہمیں اس کا ریمانڈ چاہیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ راجہ صاحب آپ اتنے عرصے سے کہاں تھے؟ کارکن پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ مجھے کوئی علم نہیں تھا میں تو تھانہ میں درخواست دینے گیا تھا تو مجھے بند کر دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکن کے 8روزہ جسمانی ریمانڈ کی...
    لڑائی فوری ختم ہونی چاہیے ساتھ ہی غزہ کے باشندوں کے لیے  انسانی امداد فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور تمام یرغمالیوں کو  رہا کیا جائے۔ عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان ڈیئرلائن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس امن منصوبے کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔ اورسولا فان ڈیئرلائن نے آج منگل کو “ایکس” پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “دو ریاستی حل اسرائیل اور فلسطینیوں کے لیے منصفانہ اور دائمی امن حاصل کرنے کا واحد عملی راستہ ہے”۔ انھوں نے زور دیا کہ وہ “تمام فریقوں کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دیتی ہیں”۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئن کراچی ریجن میں دارالعلوم کورنگی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں گریس اکیڈمی لرننگ سیکنڈری اسکول نے کراچی گرامر اسکول کو باآسانی 268رنز سے شکست دیدی۔پہلے بیٹگ کرتے ہوئے گریس اکیڈمی آف لرننگ سیکنڈری اسکول کی ٹیم نے مقررہ چالیس اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 375 رنز بنائے ،مسعود علی اور محمد بلال نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،مسعود علی نے شاندار سنچری 155رنز اسکور کئے ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے جبکہ محمد بلال نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 83 رنز اسکور کیے جبکہ عون عباس 40 رنز بناکر نمایاں رہے ،کراچی گرامر...
    امریکی سائنسدانوں نے پہلی باٖر انسانی جلد کے خلیوں سے ڈی این اے لے کر اسے نطفے (اسپرم) کے ساتھ ملا کر انسانی زندگی کے ابتدائی مرحلے یعنی ایمبریو (جنین) بنانے میں کامیابی حاصل کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: ’ناخن بچائیے کل کام آئے گا‘، یہ بکنے کیوں لگے، ریٹ کیا ہے؟ بی بی سی کے مطابق یہ جدید تکنیک بانجھ پن کا حل بن سکتی ہے خصوصاً ایسے افراد کے لیے جو بڑھاپے یا بیماری کے باعث قدرتی طور پر اولاد حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ کامیابی اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے حاصل کی اور اس کا تحقیقی مقالہ معروف سائنسی جریدے ’نیچر کمیونیکیشنز‘ میں شائع ہوا ہے۔ طریقہ کار کیا ہے؟ یہ تجربہ انسانی...
    پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اعلان کردہ غزہ امن منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی مرضی اور آزادی کے خلاف قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی منصوبہ: ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جواب کے لیے 4 روز کا وقت دے دیا پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کو اسرائیلی علاقہ قرار دینا بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جو خطے میں پائیدار امن کے قیام کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ پارٹی کے بانی...
    ویڈیو میں رہا ہونے والے صہیونی قیدی ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ...
    — پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بعض رہنماؤں کی جانب سے گندم اور سیلاب سے متعلق بیان بازی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان اہم قومی ایشوز پر سیاست کی جائے گی، تو جواب بھی ضرور دیا جائے گا۔  اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ترجمان جانتے ہیں کہ پنجاب میں کس شدت کے ساتھ سیلاب آیا اور کس بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا گیا، لیکن اس کے باوجود اگر گندم یا سیلاب جیسے حساس مسائل پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جائے گی، تو خاموش نہیں رہا جا سکتا۔ انہوں نے پی پی پی رہنماؤں کی...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)  کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو میرے دفتر سے آکر لے لی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ فائنل سے قبل روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ، بھارتی ٹیم شریک نہ ہوئی محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کے مطالبے پر دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کپتان اے سی سی کے دفتر آکر خود مجھ سے وصول کرلے۔ یہ معاملہ دبئی میں منعقدہ اے سی سی اجلاس کے دوران پیش آیا جس کی صدارت محسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو...
    پاکستان آرمی نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار فتح 4 کروز میزائل کی رینج 750 کلومیٹر ہے۔چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سروسز چیفس نے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے میں شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، یہ میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا  صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔ استعفی  کے  متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ، ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت ہیں لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں، بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب...
    ویب ڈیسک: پی آئی اے نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر دیا ہے۔ اس موقع پر قومی ائیر لائن نے ٹکٹ پر پندرہ فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے، ٹورنٹو کے لئے پی آئی اے کی پرواز آج آٹھ بجے روانہ ہوئی۔ قومی ائیر لائن نے آج سے کینیڈا کیلئے آپریشن بحال کر دیا ہے، کراچی سے کینیڈا کی پروازوں کی بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ائیر لائن نے ابتدائی طور پر مسافروں کے لیے پندرہ فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ کینیڈا آپریشن کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارہ استعمال کیا جائے گا۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا   ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-6 کیشیناؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک مالدوواکے انتخابات میں یورپی یونین کی حامی جماعت نے کامیابی حاصل کرلی۔ مالدووا کے باشندوں کو ووٹ کے ذریعے فیصلہ کرنا تھا کہ ان کا ملک یورپی یونین کے قریب آتا ہے یا پھر روس کے زیادہ قریب ہوتا ہے۔ دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت نے نتائج کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ انتخابی نتائج کے مطابق مالدووا میں یورپ یونین کی حامی حکمراں پارٹی آف ایکشن اینڈ سالیڈیرٹی (پی اے ایس) نے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے،جب کہ روس نواز پیٹریاٹک بلاک نے 24.26 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سیف اللہ
     رہنمائوں نے اپنے خطاب میں شہدائے غزہ و لبنان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دشمن جس سید کو شہید کر کے جنگ فتح کرنے کے خواب دیکھ رہا تھا اُس کی شہادت نے مقاومت کو مزید قریب اور یکجا کر دیا ہے، دنیا بھر کے ظالم و جابر آج اکٹھے ہو رہے ہیں ہمیں مقاومتی بلاک کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام شہدائے مقاومت بالخصوص شہید سید حسن نصراللہ، شہید ہاشم صفی الدین ، شہید اسماعیل ہانیہ، شہید یحیٰ سنوار اور دیگر شہداء کی ''شہید مقاومت سیمیناد'' کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے ضلعی آرگنائزر ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مرکزی صدروحدت ایمپلائزونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی،...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے  ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور اُن کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست پر سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم ہے جو کام کر رہا ہے اور یہاں کے تمام اعشاریے بشمول تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر بہت بہتر...
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی سیاست پر طلبا کو مفصل جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم کام کررہا ہے اور اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے ادا کی جائیں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں مختلف جامعات کے ایک ہزار طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر سے عوامی ایکشن کمیٹی کی توڑ پھوڑ اور انتشاری سیاست...
    جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگادیں WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز برسلز(آئی پی ایس ) یورپی یونین نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردیں۔ یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں پابندیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کرنے پر ایران پر پابندیاں لگائی ہیں جس کے تحت ایران کے مرکزی بینک اور دیگر ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ یورپی یونین نے کہا ہیکہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جب کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے متنازع بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، یہاں بھی نتیجہ ویسا ہی ہے، انڈیا جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو مبارک ہو۔" مودی کی اس ٹویٹ پر جہاں کچھ بھارتی صارفین نے ان کی تعریف کی وہیں کئی صارفین نے اسے غیر مناسب اور اشتعال انگیز بیان قرار دیا۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ اگر جنگ تمہارے فخر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آزاد کشمیر ہڑتال ایکشن کمیٹی بھارت پاکستان پشاور جلسہ پی ٹی آئی
    ایشیا کپ کا فائنل کون جیتے گا؟ بھارتی نجومی کی بڑی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز بھارتی نجومی نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کی فتح کی پیشگوئی کردی۔ نجومی گرین اسٹون لوبو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کے ستارے کافی طاقتور دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے ستارے کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔ گرین اسٹون لوبو کا کہنا ہے کہ ان اعداد و شمار کے مطابق پاکستان ٹیم کی کامیابی کا امکان زیادہ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں آج پہلی مرتبہ فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
    کراچی: شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیش گوئی ہے۔ کراچی میں 30 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح، 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، جامشور اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف بھی ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بھارتی کھلاڑی کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، انہوں نے تماشائیوں کو غیر اخلاقی اشارے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ نے غیر اخلاقی اشارے کر کے کھیل کی ساکھ مجروح کی۔ بھارتی فاسٹ بولر...
    جیکب آباد پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید سید حسن نصراللہ آج بھی زندہ ہیں اور انکا مشن دنیا کے کروڑوں غیرت مند، باشعور اور حق پرست انسانوں کی صورت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے ظلم و بربریت کے باعث دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے اور آج پوری دنیا کے عوام اس سے نفرت کرتے ہیں۔ دنیا نتن یاھو اور اسرائیلی ریاست کو فرعون اور یزید کی طرح ایک ظالم سمجھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہون نے جیکب آباد پریس کلب کے سامنے شہید سید حسن نصر اللہ...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ  سیاحت کے عالمی دن  پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حیران کن موڑ اس وقت سامنے آیا جب تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیدوار محمد علی جہانگیری کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد فاتح قرار دے دیا گیا،  اس نتیجے نے پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار شہنیلا عامر کی کامیابی کو شکست میں بدل دیا۔تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ہونے والی دوبارہ گنتی نے ابتدائی نتائج کو مکمل طور پر تبدیل کردیا،  جاری کردہ غیر حتمی نتیجے میں پیپلز پارٹی کی شہنیلا عامر کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی ٹاؤن یونین کمیٹی نمبر 1 کی چیئرپرسن کی نشست پر کامیاب قرار دیا گیا تھا۔ اس اعلان کے مطابق شہنیلا عامر کے ووٹ...
    دنیا بھر میں پھیلتی ہوئی پلاسٹک آلودگی کے خلاف جدوجہد میں ایک حیران کن کامیابی سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیے: روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک عام بیکٹیریا کو جینیاتی طور پر تبدیل کر کے ایک تیر سے 2 شکار کرلیے یعنی بیکٹیریا کو پلاسٹک کھانے اور اسے درد کش دوا پیراسیٹامول میں تبدیل کرنے کے قابل بنا دیا۔ یہ انوکھا تجربہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے پروفیسر آف کیمیکل بایوٹیکنالوجی اسٹیفن والیس کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک عام جرثومہ ای کولائی استعمال کیا جو عام طور پر انسانی آنتوں میں پایا جاتا ہے اور بعض اوقات بیماری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان شہری ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر ایک منفرد ریکارڈ بنا لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے 22 سالہ نوجوان ریوسی یونی نے چوپایوں کی طرح دوڑ کر 100 میٹر کا فاصلہ صرف 14.55 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ منفرد ریکارڈ اس سے قبل امریکا کے کولن مک کلور کے پاس تھا جنہوں نے 2022 میں 15.66 سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کیا تھا۔ تاہم ریوسی یونی نے اپنی غیر معمولی تیز رفتاری سے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ریوسی یونی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مڈل اسکول سے ہی چوپایوں کی طرح دوڑنے کی مشق شروع کر رکھی تھی۔...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کے روز آمنے سامنے ہوں گے لیکن بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو اہم پیغام جاری کیا ہے۔ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیم پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ بھارت کے خلاف صرف کھیل پر توجہ دی جائے، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ مائیک ہیسن نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق ان کیمرا بریفننگ طلب کرلی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ دس سا ل پہلے دہشتگردی کا منظر کچھ اور تھاآج کچھ اور ہے،کسی نے تو عدالت  کو سمجھانا ہے کہ ہو کیا رہا ہے،آج تک کوئی عدالت کو نہیں سمجھا سکا،کسی سٹیج پر یہ کرمنل کارروائی کی جانب معاملات جائیں گے،یہ تو پارلیمنٹ کا کام ہے جنہوں نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں،اب آپ نے بتانا ہے کہ کس نے آکر بریفننگ دینی ہے،کون سا افسر پیش ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: اسپیس ایکس نے اپنے مریخ مشن کی تیاریوں میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اسٹارشپ راکٹ کا اہم ترین تجربہ مکمل کر لیا ہے۔ٹیکساس میں قائم اسپیس بیس کی لانچ سہولت پر اپر اسٹیج نے اپنے 6 ریپٹر انجنز کے ساتھ کامیاب اسٹیٹک فائر ٹیسٹ کیا، جو کمپنی کے مطابق آخری بڑا مرحلہ تھا۔ اب آئندہ دنوں یا ہفتوں میں فلائٹ ٹیسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔یہ راکٹ، جو دنیا کا سب سے طاقتور اور سب سے بڑا لانچ وہیکل قرار دیا جاتا ہے، اپنے گیارہویں فلائٹ ٹیسٹ کی تیاری میں ہے۔ اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اس موقع پر کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ 2029 تک اسٹارشپ کے...
    لاہور: پاکستان میں توانائی کے بحران اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو متبادل ذرائع کی طرف راغب کیا ہے، جن میں سب سے نمایاں رجحان سولر انرجی ہے۔ گھروں کی چھتوں پر سولر پینلز کی تنصیب سے لے کر بڑے شمسی پارکس تک یہ شعبہ تیزی سے بڑھ رہا ہے، مگر ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں طوفانی بارشیں، سیلاب اور ناقص فضلہ مینجمنٹ اس نظام کو ایک نئے ماحولیاتی بحران میں بدل سکتے ہیں۔ ماہر ماحولیات اور پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلمان طارق کے مطابق سولر پینلز اگر پانی میں ڈوب جائیں تو ان کے سلیکون خلیے اور فریم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے...
    پی ٹی سی ایل گروپ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ اور یوفون 4G) نے مرکنٹائل، جو ایپل کا پاکستان میں آفیشل ڈسٹری بیوٹر ہے، کے اشتراک سے پاکستان بھر میں آئی فون 17 کی فروخت کا آغاز کردیا ہے۔  کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کو جدید ترین ڈیوائس کے ساتھ اضافی سہولیات اور خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں:آئی فون 17 پرو میکس سے لی گئی پہلی تصویر جاری تفصیلات کے مطابق ہر آئی فون 17 کے ساتھ دو سالہ انڈسٹری لیڈنگ وارنٹی دی جائے گی جس میں ایک سال ایپل اور ایک سال مرکنٹائل کی جانب سے ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ فوری چوری اور نقصان کی انشورنس بھی فراہم کی جائے گی جس کی...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان جاری کیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت پہ فتح، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور پاک امریکہ تعلقات میں بے مثال پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کامیابیوں سے بھرپور سال ہے الحمدوللّٰہ۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ یہ ھائبرڈ نظام کی پارٹنر شپ کی کامیابیوں کا تسلسل ہے۔ اللّٰہ اکبر۔
    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بڑے پیمانے پر لاکھوں ڈالر کی ایک اور بڑی ڈکیتی کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سن رامن میں بڑے پیمانے پر ایک اور ڈکیتی کی واردات کی گئی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تقریباً 20 نقاب پوش افراد نے زیورات کی دکان پر دھاوا بولا اور ملزمان نے جیولری کی دکان میں توڑ پھوڑ کی اور 10لاکھ ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے۔ واضح رہے کہ زیورات کی دکان سے حاصل کی جانے والی سی سی ٹی وی وڈیو میں ڈکیتی کے بعد ملزمان کو گاڑیوں میں با آسانی فرار ہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ر پورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کے انتخابات 2025ء تیزی سے قریب آتے ہی انتخابی ماحول میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے اور انتخابی دوڑ نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ بزنس مین پینل اور کسٹم ایجنٹس الائنس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں کسٹمز ایجنٹس انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہو کر اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بزنس مین پینل نے ایک کامیاب پاور شو کا مظاہرہ کیا، جس میں کسٹمز ایجنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر افتخار شیخ ، محمود الحسن اعوان اور پینل کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی کا نعرہ لے کر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 269 میں الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بینچ کا دوبارہ گنتی کا 15 مئی کا حکم معطل کر دیا۔ سنگل بینچ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حلقہ پی پی 269 میں دوبارہ گنتی کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علمدار عباس نے پنجاب اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ الیکشن کمیشن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (APNS) 25 ستمبر کو نیشنل نیوز پیپر ریڈرشپ ڈے منا رہی ہے۔ اس موقع پر وہ اخباری برادری کے تمام اراکین کو ان کی قیمتی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اخبارات کئی دہائیوں سے بنیادی اور معتبر ذرائع ابلاغ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ریڈیو و ٹیلی ویژن جیسے الیکٹرانک میڈیا کے دور میں بھی اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں۔...
    موجوہ نظام کو ہائبرڈ یا ون پیج سے منسوب کرنا غلط ہے: رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور و بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ دنیا میں سیاسی اور عسکری قیادت کا ایک پیج پر ہونا کسی بھی ریاست کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں بلکہ ہر ریاست کی ضرورت ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے ہاں اسے ون پیج اور ہائبرڈ کہا جاتا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ ریاست کے تمام ستون، فوج، عدلیہ، انتظامیہ اور سیاست مل کر چلیں تو کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ پوری دنیا میں عسکری اور سیاسی قیادت ایک...
    لاہور: گندے ترین برتن، ناقص کھانے پینے کی اشیاء اور کھانا فراہم کرنے والے ملازمین کے میڈیکل ٹیسٹ بھی ایکسپائری نکلے، یہ ہے پاکستان ریلویز کے مسافروں کو فراہم کیا جانا والا کھانا پینا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے دوران سفر مسافروں کو دیے جانے والے کھانے پینے کی اشیاء کی از خود چیکنگ کے باوجود دوران سفر ٹرین کی ڈائننگ کار میں مسافروں کو کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء اور ایکسپائر ڈبل روٹی فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسافر ہزاروں روپے ادا کرنے کے باوجود غیر معیاری اشیاء کھانے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز کی طرف سے کی جانے والی کارروائی کے مطابق معائنے کے دوران حفظان صحت کے حوالے سے بعض بے ضابطگیاں سامنے...
    بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں صوبائی سیکریٹری تعلیم اسفندیار خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول خنوزئی، پشین میں ہیلتھ کیئر اسکلز سینٹر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبہ یورپی یونین کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد طلبہ کو محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ عملی زندگی میں درکار جدید مہارتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا ہدف محض کتابی علم تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو صحت، آئی ٹی اور دیگر فنی شعبوں میں ایسے ہنر سکھانا ہے جو مستقبل میں ان کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ ان کا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و تجزیہ کار حسن ایوب نے پی ٹی آئی کے 27ستمبر کے جلسے کے حوالے سے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ معروف صحافی اور تجزیہ کار حسن ایوب سے یوٹیوب چینل کی اینکرپرسن نے سوال کیا کہ 27ستمبر کو عمران خان ریلیز جلسہ ہے، اس کی زمینی حقائق کی موجودگی میں کامیابی کے کتنے چانس ہیں،علی امین گنڈاپور اپنے ارکان اسمبلی کو ٹاسک بھی دیدیاہے ،لاکھوں لوگوں کو لانے کا کہا ہے۔ کیا بیوی پرانی ہو جائے تو نئی شادی کا جواز بن جاتا ہے؟لاہور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کی ترقی میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی )کے تعاون کے شکر گزار ہیں ، حکومت شفافیت، وسائل کے مؤثر استعمال اور جدید ڈیٹا پر مبنی نظاموں کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے ۔ ترجمان وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے مطابق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اسلام آباد میں اے ڈی بی کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ وفد میں اے ڈی بی ہیڈکوارٹرز سے سینئر ہاؤسنگ سپیشلسٹ مسٹر ہونگ سو اور اے ڈی بی پاکستان ریزیڈنٹ مشن...
    چیئرمیں پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد فراہم کرنی چاہیے تھی، مگر نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایسا نہیں کیا گیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے الزام عائد کیا کہ شاید یہ فیصلہ انا کی بنیاد پر کیا گیا یا کسی اور وجہ سے۔ بلاول بھٹو نے زور دیا کہ قدرتی آفات کے دوران وفاقی حکومت کو عالمی سطح پر امداد کی اپیل کرنی چاہیے تاکہ متاثرین کو زیادہ مؤثر انداز میں سہارا دیا جاسکے۔ بلاول بھٹو نے  کہا کہ سندھ حکومت نے زراعت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں لیکن وفاقی سطح پر مزید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے توانائی شعبے کے دیرینہ ترین مسائل میں سے ایک کے حل میں ایک بڑی پیش رفت ہے۔ جمعرات کویہاں جاری بیان میں وزارتِ خزانہ نے 1225 ارب روپے کے گردشی قرضہ کے کامیاب حل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ٹاسک فورس برائے پاور کی تاریخی مشترکہ کاوش کے ذریعے اور وزارتِ توانائی، سٹیٹ بینک آف پاکستان، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور 18 شراکتی بینکوں کے تعاون...
    مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے، پانی کے دباؤ سے کچے کے علاقے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد مزید بڑھ گئی جہاں پانی کا بہاؤ  4 لاکھ7 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔دریائے سندھ میں سیلابی پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث ٹھٹھہ میں کچے کے دیہات زیرِ آب آرہے ہیں۔ٹھٹہ میں یار محمد منچھر سمیت کچے کے دیہاتوں میں پانی کی سطح میں کئی فٹ اضافہ ہوگیا جس کے بعد مکینوں نے قریبی بند کی طرف نقل مکانی شروع کردی جبکہ کئی افراد اب بھی علاقے میں موجود حکومتی مدد کے منتظر ہیں۔ کراچی...
    نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کر دیا، جسے خطے میں قیامِ امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ انکشاف امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کیا، جنہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا امن منصوبہ جنرل اسمبلی اجلاس کے سائیڈ لائن پر مسلم رہنماؤں کو پیش کیا گیا ہے۔ وٹکوف کے مطابق ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے چند روز میں غزہ سے متعلق کوئی بڑا بریک تھرو ہو سکتا ہے۔ خصوصی ایلچی نے مزید بتایا کہ ایران سے بھی مذاکرات کی...
    تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوا بولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے کی کوشش کی ہے جس پر پولیس نے کاروائی کی ہے، پولیس کے مطابق معمول کی تلخ کلامی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالا میں سیلاب متاثرین کے سرکاری کیمپ میں راشن کی تقسیم پر بھگدڑ، شہریوں نے دھاوا بول دیا، پولیس کی دھاوا ختم کرانے کے لیے کاروائی، شہری زخمی ہوگیا،متاثرین نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا، تفصیل کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈگری کالج جلالپورپیروالامیں شہریوں نے سامان کی تقسیم پر دھاوابولا ہے اور زبردستی مال قبضے میں لینے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے پر شروع ہونے والا احتجاج شدید پرتشدد ہوگیا۔ لیہہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دوران لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی اور پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نذرِ آتش کر دیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں عمارت سے اٹھتے دھوئیں اور سینکڑوں مظاہرین کو نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک لداخ کو ریاستی حیثیت اور آئینی تحفظ واپس نہیں ملتا، احتجاج...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ یہ کبھی نہیں کہا گیا تھا کہ ریاستی درجہ صرف تب دیا جائے گا جب بی جے پی جیتے، اگر بی جے پی ریاستی درجہ کی مخالفت کرتی ہے تو وہ جموں و کشمیر کے عوام کی مخالفت کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اس لئے سزا نہیں دی جا سکتی کہ بی جے پی حالیہ انتخابات میں ناکام رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی درجہ ایک آئینی حق ہے اور اسے کسی پارٹی کی جیت یا ہار سے نہیں جوڑا جا سکتا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت کا بنیادی مقصد عوامی مسائل کو ایک "معمول کے طریقے"...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سرینگر :۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ کو ریاستی حیثیت دینے کے مطالبے پر ہونے والا احتجاج پرتشدد رنگ اختیار کرگیا۔ سڑکوں پر احتجاج کرتے مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 4 افراد ہلاک ،50 سے زائد زخمی ہوگئے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق لیہہ شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر کو مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ واقعے کی ویڈیو میں دفتر کی عمارت کے عقب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے جبکہ سیکڑوں مظاہرین نعرے لگا رہے تھے۔بھارتی ٹی وی چینلز نے پولیس کی ایک گاڑی کو بھی شعلوں کی لپیٹ...
    امریکی نجی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے ناسا اور نواہ کے مشنز خلا میں بھیج دیے ہیں، جن کا مقصد سورج کی سرگرمیوں اور اسپیس ویدر کے اثرات کو سمجھنا ہے۔ یہ لانچ بدھ کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا گیا۔ اس مشن کے تحت تین خلائی جہاز خلا میں روانہ کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم ’آئی میپ‘ (IMAP) یعنی Interstellar Mapping and Acceleration Probe ہے، جس پر تقریباً 600 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا اسٹارشپ، 10ویں ٹیسٹ فلائٹ کی تیاریوں کا اعلان یہ خلائی جہاز 10 جدید سائنسی آلات سے لیس ہے، جو سورج سے خارج ہونے...
    ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ متاثرین کی امداد کے معاملے پر پنجاب حکومت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی قیادت کے درمیان نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس معاملے پر اپنا بیان دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو پنجاب حکومت کی ترجمان اور وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی فوری اور باعزت مدد کے لیے وزیرِ اعلیٰ ریلیف کارڈ متعارف کرائیں گے تاکہ کسی متاثرہ شخص کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔...
    پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب منافع جائز حدود سے باہر نکل جاتا ہے تو اسے روکنا میرا فرض ہے، رشوت کی کمائی میں برکت نہیں ہے، جتنی تیزی سے رشوت کی کمائی آتی ہے اتنی تیزی سے چلی جاتی ہے۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وعدہ کرو ایک پیسہ رشوت کا نہیں لو گے، کاروباری افراد جائز منافع کمائیں، حکومت کی ریٹ لسٹ کے مطابق گندم آٹے کی قیمت یقینی بنانی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے جو امن قائم کیا اس کی مثال نہیں ملتی، میں سی سی ڈی ڈیپارٹمنٹ کو شاباش دینا چاہتی ہوں، پنجاب میں ایسے اضلاع...
    پاکستان نے کرپٹو کرنسی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے عالمی ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے، جس سے نہ صرف ریگولیشن کو مضبوط بنایا جائے گا بلکہ عالمی سرمایہ کاری کے نئے دروازے بھی کھلیں گے- پاکستان میں کرپٹو کرنسی کی عالمی مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو ایکسچینجز کو لائسنس کے لئے درخواست دینے کی دعوت دے دی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کی بڑی غیر منظم کرپٹو مارکیٹوں میں شامل ہے، جہاں سالانہ 300 بلین ڈالر سے زائد کا تجارتی حجم اور 40 ملین سے زائد صارفین موجود ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے صرف وہ کمپنیاں اہل ہوں گی جو...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہاہےمصنوعی مہنگائی کے باعث عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے، خواہش تھی ایسی اتھارٹی بنے جومہنگائی اورتجاوزات سے نجات دلائے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آئوٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا عوام کی تکلیف اورمشکل کومحسوس کرکے پیرافورس بنائی ،پنجاب گورننس کانیاماڈل پیش کرنے والاپہلاصوبہ بن گیاہے- Post Views: 1
    برطانیہ سے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے لئے بڑی خبر آ گئی۔برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف نے پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر کارگو آپریشن شروع کرنے کیلئے 5 سالہ لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں اب پاکستان سے برطانیہ کیلئے کارگو لے جا سکے گا۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیا ہے، جس کے تحت 2030 تک پی آئی اے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کیلئے کارگو لے جا سکے گا،یہ فیصلہ نہ صرف ایئرلائن کیلئے مالی طور پر مددگار ثابت ہو گا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو بھی فروغ دے گا۔یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن...
    طیب سیف: قومی ایئرلائن پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا۔برطانیہ  محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے  لائسنس  ملنے کے بعد پی آئی اے اپنی پروازوں میں پاکستان سے برطانیہ کے لیے کارگو لے جا سکے گی۔پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو لائسنس ACC3 جاری کیاہے،پاکستان سول ایوی ایشن اور برطانوی ٹیم نے پی آئی اے کا ان سائٹ آڈٹ کیا تھا،پی آئی اے کو کارگو لائسنس 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے۔2030 تک پی آئی اے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد سے برطانوی شہریوں کے لیے کارگو لے جاسکے گا،برطانوی سول ایوی ایشن جلد پی آئی اے کو TCO تھرڈ کنٹری اتھارائیزیشن جاری کردے گا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے حوالے سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی جب کہ نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کے معاملے پر برطانیہ کے محکمہ ڈی ایف ٹی نے نجی ایئرلائن ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس جاری کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے ٹی سی او لائسنس حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کو طیاروں کی کمی کا سامنا ہے جب کہ ایئر بلیو کے ایئربس 320 طیارے ترکیہ میں ری فیولنگ...
    متن کے مطابق ملزم نے بیان میں کہا کہ بچیوں کو بھی پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر گیا ہوں، بچے اور بچیوں کو کئی بار کمرے میں لیکر گیا، وہاں ان سے غلط کام کرتا تھا، اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پیسوں کا لالچ دیکر بچوں سے زیادتی کے کیس میں ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان کا متن سامنے آگیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ملزم شبیر تنولی کا 6 مقدمات میں زیر دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا گیا تھا۔ متن کے مطابق بیان ریکارڈ کروانے سے قبل عدالت نے ملزم شبیر کو 2 گھنٹے سوچنے کا بھی وقت دیا۔ عدالت نے استفسار کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے F-47 کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 تک متوقع ہے۔یہ اعلان واشنگٹن میں ہونے والی ائیر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران کیا گیا، جہاں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے بتایا کہ بوئنگ کمپنی نے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننس (NGAD) پروگرام کے تحت F-22 کی جگہ لے گا۔جنرل ایلوِن کے مطابق یہ منصوبہ کئی برسوں کی تحقیق، سیکڑوں گھنٹے کی جانچ اور ہزاروں گھنٹوں کی محنت کے بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ ان کا کہنا...
    یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کردیا جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ یورپین سول ایوی ایشن کانفرنس کا دو رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد نے اپنے دورہ پاکستان  کے دوران ڈائریکٹر جنرل کی غیر موجودگی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی  کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی، ڈائریکٹر جنرل  اس وقت مونٹریال میں ہونے والی ICAO کانفرنس میں شریک ہیں۔ یورپی ماہرین نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرز کے لیے خصوصی تربیت کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو...
    پالتو جانوروں کے جھگڑے کا انوکھا انجام، دہلی ہائی کورٹ نے بچوں کو ’امول چھاچ اور پیزا‘ کھلانے کا حکم دے دیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے ایک دلچسپ اور انوکھا حکم دیتے ہوئے دو ہمسایوں کو، جو پالتو جانوروں کے تنازع پر جھگڑ پڑے تھے، کہا کہ وہ صلح کی شرط کے طور پر سرکاری یتیم خانے کے بچوں اور عملے کو ’امول چھاچ اور سبزی والا پیزا‘ کھلائیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسپین کے ایک قصبے میں مرنا کیوں منع ہے؟ دلچسپ وجہ جسٹس ارون مونگا کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ دونوں ہمسایوں نے ایک دوسرے کے خلاف مارپیٹ اور بدسلوکی کے الزامات میں مقدمات درج کرائے تھے، تاہم بعد میں دونوں نے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 ) سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز فلسطینی ریاست کو اقوامِ متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس ایک سنگِ میل کی نشاندہی کرتی ہے لیکن یہ اختتام نہیں بلکہ صرف آغاز ہے.(جاری ہے) اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ریاست فلسطین کی اس تنظیم میں شمولیت کا عمل دوسری ریاستوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر جلد از جلد مکمل ہونا چاہیے‘ا ہمیں ظلم و بربریت کو روکنے اور امن کو ممکن بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہئیں. ہسپانوی وزیراعظم غزہ میں اسرائیل کے تباہ کن حملوں کے سخت ترین ناقدین...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کو واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش کردیا گیا، جی ایچ کیو حملہ کیس سننے والی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے بات کرائی، اس موقع پر وکلاء صفائی نے آواز میں خلل اور بانی کی شکل واضح نظر نہ آنے کی شکایت کی اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر 2 درخواستیں فریقین کے دلائل سننے کے بعد خارج کردیں۔نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی تو اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر میں اسکولز کے لیے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز 26-2025 کا افتتاح کیا۔ لاہور کے مقامی اسکول میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ملک بھر کے تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 391 اسکولز حصہ لے رہے ہیں۔ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں 175 سرکاری اسکولز جبکہ 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...