2025-11-12@04:31:16 GMT
تلاش کی گنتی: 3662
«کا پیغام دیا»:
(نئی خبر)
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے۔ انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کجھور فیسٹول سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی۔ تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کجھور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کجھور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کجھور پیدا کی جاتی ہے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی تیزی سے نیچے کی جانب جا رہا ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دریاؤں کے بہاؤ کے معمول پر آنے کی توقع ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال مجموعی طور پر غیر متوقع بارشیں ہوئیں اور ستمبر کے آخر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق شجاع آباد اور جلال پور پیروالا میں دو بند ٹوٹنے کے باعث موٹروے کو بند کرکے مرمتی کام جاری ہے، جبکہ گوجرانوالا اور گجرات میں نکاسی آب کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ...
کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔ اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی...
اسلام آباد: گلگت بلستان کے ضلع شگر میں پاک فوج کے زیر اہتمام ماؤنٹینئرنگ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مرکزی موضوع "گلگت بلتستان میں محفوظ اور ذمہ دارانہ سیاحت کے لیے عملی حل" رکھا گیا۔ اس سیمینار میں 17 ہائی اچیورز، 30 مقامی کوہ پیما، ٹور آپریٹرز، اور محکمہ جنگلات و ماحولیات سمیت ملکی و غیر ملکی ماہرین نے شرکت کی۔ سیمینار میں کوہ پیمائی، سیاحت، مقامی کوہ پیماؤں کو درپیش چیلنجز اور ٹور آپریٹرز کے مسائل پر ماہرین نے سیر حاصل گفتگو کی۔ شرکاء نے پاک فوج کی اس کاوش کو سراہا کہ انہوں نے کوہ پیمائی اور سیاحت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ماہرین کو عملی تجاویز پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔...
کراچی: ایشیا کپ 2025 میں بنگلا دیش کو کرو یا مرو کا چیلنج درپیش ہے۔ منگل کو ابوظبی میں بنگلادیش کا افغانستان سے مقابلہ ہوگا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجکر 30 منٹ پر مد مقابل آئیں گی۔ افغانستان نے اپنے افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کو94 رنز سے شکست دیکر اچھی شروعات کی تھی، افغانستان آج اپنا دوسرا جبکہ بنگلا دیش تیسرا میچ کھیلے گا۔ بنگلہ دیش کو سری لنکا کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا رہا تاہم اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیشی سائیڈ بھی ہانگ کانگ کیخلاف کامیاب رہی تھی۔ گروپ بی میں اس وقت سری لنکا 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، افغانستان اور سری لنکا دو، دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع ہری پور کے علاقے مکنیال میں نیا "کے پی ہاؤس" تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیا کے پی ہاؤس اسلام آباد سے 20 منٹ کی مسافت پر ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس منصوبے کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ انتظامی سیکرٹریز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق منصوبے کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے جس کے لیے رواں مالی سال کے دوران 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مون سون کے 11 ویں سپیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنسدانوں نے ایسے آئی ڈراپس تیار کیے ہیں جو دور کی نظر کی کمزوری یا پریسبیوپیا — وہ مرض جس میں کروڑوں افراد قریب کی چیزیں دیکھنے میں مشکل محسوس کرتے ہیں — کے لیے ایک آسان اور غیر جراحی (بغیر آپریشن) علاج فراہم کرسکتے ہیں۔اب تک اس بیماری کا علاج صرف عینک یا سرجری کے ذریعے ہی ممکن تھا، مگر نئی تحقیق کے مطابق روزانہ دو بار یہ ڈراپس استعمال کرنے سے مریضوں کی بینائی بہتر بنائی جاسکتی ہے۔کوپن ہیگن میں منعقدہ یورپین سوسائٹی آف کیٹریکٹ اینڈ ریفریکٹیو سرجنز (ESCRS) کی کانفرنس میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ ان ڈراپس کے استعمال سے مریضوں کی قریب کی نظر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ 2 روپے78 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ مزید :
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے آئندہ پندہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 77 پیسے پر پہنچ گئی۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات...
کراچی: وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ہدایات پر سروائیکل کینسر (HPV) سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسینیشن کمپین کا باقاعدہ آغاز کراچی کے ضلع کورنگی میں کر دیا گیا، ناصرہ اسکول میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں اس مہم کا افتتاح ایم پی اے فاروق اعوان اور ایم پی اے رومہ مشتاق مٹو (پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور) نے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے فاروق اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی قیادت میں سندھ حکومت خواتین اور بچیوں کی صحت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم معاشرے میں شعور اجاگر کرنے اور بچیوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ رومہ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ میں پیش آنے والے ایک تنازع نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے طرزِ عمل پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئندہ ماہ ہونے والی پاکستان-جنوبی افریقہ ہوم سیریز سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران اینڈی پائی کرافٹ کی بطور میچ ریفری تعیناتی پاکستان کو قبول نہیں۔ معاملہ کیا ہے؟ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایشیا کپ کے پاک-بھارت میچ سے قبل...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغانستان ایشیا کپ بھارت کی گھٹیا حرکت پاکستان دوٹوک پیغام وی نیوز
بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی. جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں. سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے زائد افراد کو...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر اداکار وکی کوشل اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کے ہاں اکتوبر یا نومبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اگرچہ جوڑے نے اب تک باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ کترینہ کیف کی ممکنہ حمل کے حوالے سے کئی ماہ سے قیاس آرائیاں جاری تھیں، لیکن دونوں فنکاروں نے اس بارے میں کسی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ ان افواہوں کے بعد کترینہ کیف نے لائم لائٹ سے دوری اختیار کر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق، بچے کی پیدائش کے بعد وہ طویل میٹرنٹی بریک لیں گی اور اپنی زندگی کا زیادہ وقت...
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند
بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی، جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے...
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسف، اور دیگر عالمی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے۔ سندھ میں ایچ پی وی کی سب سے پہلی ویکسین ماہر امراضِ...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود برقرار رکھنے پر رد عمل سامنے آگیا ۔ اپنے ایک بیان میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے ، مہنگائی کے تناسب سے شرح سود کو زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 فیصد پر ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ شرح سود میں کمی سے حکومتی قرضوں میں 3500 ارب روپے کمی کا امکان تھا، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وہ پاکستان میں شرح سود خطے کے دیگر ممالک سے...
پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل کل سے شروع ہوگا، 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر...
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
میڈرڈ: امریکا اور چین کے حکام نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کشیدہ تجارتی تعلقات پر اہم مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ ان مذاکرات میں امریکی پابندیوں، روسی تیل کی خریداری، اور مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کی ڈیڈ لائن پر بات چیت ہو رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے میڈرڈ میں چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار لی چنگ گانگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ چار ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان یورپ میں چوتھی بڑی نشست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس سے کسی بڑے بریک تھرو کی توقع کم ہے، تاہم امکان ہے کہ...
پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ سلسلہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تریچ میر کی سطح سمندر سے بلندی 7 ہزار 708 میٹر ہے جو کہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سب سے پہلے ناروے کے مہم جوؤں کی ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔ سال رواں میں تریچ میر سر کیے جانے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے مختلف پروگرامات ترتیب دیے تھے جن میں سے مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنا بھی شامل تھا۔ اسی سلسلے میں 6 رکنی ٹیم نامور کوہ پیما سرباز...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ نے سیلابی صورت حال کے پیش نظر صوبے میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےاس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ دریاؤں میں پانی کی صورت حال نارمل ہونے تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں گی نثار کھوڑو نے تمام پارٹی رہنماؤں کو سیلاب متاثرہ علاقوں اور کچے کے علاقوں کے متاثرہ لوگوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما کچے کے علاقوں سمیت سیلاب متاثرہ علاقوں کے متاثر لوگوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور متاثرین کی امداد کے لیے ریلیف کیمپس قائم کریں۔ نثار کھوڑو نے...
اسلام آباد (ممتاز نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن فعال ہونے جارہا ہے جو ایک سنگ میل ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمیشن تجارتی تنازعات کے حل کا نیا شفاف باب کھولے گاجو اصلاحات کیلئے انتہائی ضروری ہے ، پاکستان کا پہلا فعال ٹریڈ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیشن بزنس کمیونٹی کیلئے امید کی کرن ثابت ہو گا ، فعال کمیشن غیر ملکی تاجروں کو اعتماد، تجارتی تنازعات کا منصفانہ اور بروقت حل یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی آر سی ملکی ساکھ کو قابلِ اعتماد...
پاکستان کے سینیئر اداکار عثمان پیرزادہ نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’ڈائن‘ کے حوالے سے وضاحت پیش کی۔ کچھ عرصے سے یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پی ٹی وی ڈراما ڈائن بالی ووڈ فلم ’خون بھری ماںگ’ کی کاپی ہے۔ عثمان پیرزادہ نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ اداکار نے بتایا ’ایک غلط فہمی پیدا ہوگئی تھی۔ میں ڈرامے میں گائناکالوجسٹ نہیں بلکہ پلاسٹک سرجن کا کردار ادا کر رہا تھا۔ اسپتال میں کئی ڈائریکٹرز تھے، اس لیے لوگوں کو کنفیوژن ہوا۔ ‘ یہ بھی پڑھیے: عثمان پیرزادہ اور ثمینہ پیرزادہ نے بھاگ کر شادی کیوں کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے...
پنجاب میں ایک مرتبہ مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مون سون بارشوں کے گیارہویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں 16 سے 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ 16 تا 19 ستمبر تک دریاؤں کے بالائی حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاط اور تازہ ترین صورتحال سے باخبر...
کراچی: آڈیٹرجنرل نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں 22 ارب روپے سے زائد نقصان کا انکشاف کیا ہے۔ آڈٹ جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ 25-2024 میں پی آئی کے انجینئرنگ کے دو معاملات میں نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے، ایک آڈٹ پیرا کے مطابق 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان گراؤنڈطیاروں کی مد میں ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نقصان مذکورہ طیاروں کے چیکس کی ٹائم لائن پر عمل درآمد نہ ہونے اور فیل انجنوں کے بروقت ڈسپوزل نہ کرنے سے ہوا، طیاروں میں پی آئی اے کے ملکیتی 6 بوئنگ 777 اور لیز پرلیے گئے موجود2 اے ٹی آر72شامل ہیں۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ...
نیپال میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس سشیلا کارکی کے عبوری وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعدپارلیمنٹ کو تحلیل کر دیا گیا ہے اورنئے عام انتخابات 5 مارچ 2026کو کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، پارلیمنٹ کی تحلیل کا فیصلہ عبوری وزیراعظم کی سفارش پر کیا گیا۔ عبوری وزیراعظم سشیلا کارکی بدعنوانی کے خلاف سخت مؤقف اور سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی، تاہم بعد ازاں عوامی دباؤ پر ان کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی اور انہوں نے خود استعفیٰ دے...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔ ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔ پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔ https://www.facebook.com/photo?fbid=1203714525131517&set=a.608164394686536 جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مداحوں کی دلچسپی بڑھ گئی۔ کراچی کے مختلف مقامات پر دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز نصب کی جائیں گی۔کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرانڈ میں بھی شائقین کرکٹ کو میچ سے لطف اندوز کرانے کے لیے بڑی اسکرین لگانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف نجی تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔اس موقع پر حاضرین کی تواضع کے لیے پرلطف اور ذائقے دارکھانوں کا بھی اہتمام ہوگا۔
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پرمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر 10 سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی...
پی آئی اے نے رواں ماہ پاکستان سے کینیڈا کے لیے اپنے فضائی آپریشن کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کینیڈا کے لئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پ رمعطل کرنے کا اقدام بحر الکاہل کو پار کرنے والے خصوصی بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کی ضروری میٹیننس کے لیے کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارے بغیر رکے 17 گھنٹے مسلسل پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دونوں لانگ رینج طیاروں کو تین ہفتوں کے لیے تکنیکی معائنے اور پرزہ جات کی تبدیلی کے عمل سے گزارا جائے گا جو کہ ہر دس سال بعد ناگزیر ہوتا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ...
مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
بھارت میں مصنوعی ذہانت (AI) سے بنی ایک مبینہ ویڈیو نے نیا سیاسی تنازع کھڑا کردیا ہے جس میں وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اس ویڈیو پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’گھٹیا پن کی انتہا‘ ہے اور اپوزیشن نے سیاست کو نئے پست درجے پر پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی راج کا ووٹر وار: بہار میں مسلم ووٹرز کا منظم اخراج، جمہوری حق کی سنگین خلاف ورزی بی جے پی رہنماؤں کے مطابق اس طرح کی مہم صرف وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کی توہین ہے اور اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔ دوسری جانب کانگریس قیادت نے اس معاملے...
اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کامیابی سے تعلیمی اور صنعتی فرق کو کم کرتی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اقرا یونیورسٹی ایچ-9 کیمپس میں کیریئر سروسز آفس نے فخر کے ساتھ اے آئی سی او پی کانفرنس 2025 کی میزبانی کی ، جو معزز ماہرین تعلیم اور صنعت کے پیشہ ور افراد کا ایک اہم اجتماع ہے ۔ اس تقریب کا مقصد تعلیمی اداروں اور صنعت کے درمیان فرق کو ختم کرنا ، صنعت 4.0 اور اس سے آگے کے دور میں اختراع ، تعاون اور ترقی کو فروغ دینا ہے ۔ کانفرنس میں کلیدی تقریریں ، پینل مباحثے اور انٹرایکٹو سیشن شامل تھے جن میں متعلقہ شعبوں...
بھارت کے نیرج چوپڑا اور پاکستان کے ارشد ندیم اگلے ہفتے ٹوکیو میں جیولن تھرو کے سونے کے تمغے کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ اس برادرانہ رقابت کا تازہ باب ہے جو دونوں ایتھلیٹس کے آبائی ملکوں کے درمیان ایک خونی فوجی تصادم کے بعد کشیدہ ہو چکا ہے۔ ٹوکیو اولمپکس کے چیمپیئن نیرج چوپڑا اور پیرس میں ان کے جانشین ارشد ندیم، ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپیئن شپ میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ یہ اس وقت کے بعد کا پہلا ٹاکرا ہے جب مئی میں دونوں جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان 4 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی، جو 1999 کے بعد سب سے سنگین تصادم تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم...
اسسٹنٹ کمشنرجلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)اسسٹنٹ کمشنر جلالپورپیروالا ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی پرعہدے سے ہٹایا دیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجلالپورپیروالا ذوالفقار علی خان کو عہدے سے ہٹادیاگیا،انکی جگہ مکرم سلطان کو اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیر والا تعینات کردیاگیا۔مکرم سلطان اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ملتان تعینات تھے،نوٹیفیکیشن کیمطابق ذوالفقارعلی خان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر عہدے سے ہٹایا گیا۔ خیال رہے کہ اس وقت جلالپور پیروالا کے مضافاتی علاقوں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے،جہاں جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے گیلانی بند میں شگاف ڈال دیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر، سینیٹر اعظم سواتی، سینیٹر دوست محمد، سینیٹر ذیشان خانزادہ، سینیٹر مرزا محمد آفریدی، سینیٹر محسن عزیز نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے دیئے ہیں۔ سینیٹر علی ظفر اطلاعات نشریات کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہو گئے،سینیٹر اعظم سواتی نے 5 قائمہ کمیٹیوں کے لیے استعفا پارلیمانی لیڈر علی ظفر کو بھیج دیا جو چیئرمین سینیٹ کو ارسال کریں گے۔ اعظم سواتی نے کہا کہ پارٹی قائد کی ہدایت پر استعفا دیا، موجودہ...
پی ٹی آئی ارکان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفے آنا شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹوں سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دینا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹرز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔ سینیٹر دوست محمد اور ذیشان خانزادہ نے اپنی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردیا ہے۔ سینیٹر ذیشان خانزادہ کی جانب چیئرمین سینیٹ کو ارسال کیے گئے استعفے کے متن کے مطابق...
ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔ تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
بلوچ یکجہتی کونسل (بی وائی سی) کی گرفتار قیادت کو بدھ کے روز انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر بی وائی سی رہنماؤں کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کو وکلا اور اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت مل گئی عدالت میں پیش ہونے والوں میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گلزادی، ماما غفار بلوچ، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ شامل تھے۔ سماعت کے موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ زیرِ حراست رہنماؤں سے مزید تفتیش درکار ہے، لہٰذا ان کا ریمانڈ بڑھایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری سپریم...
ایس آئی ایف سی اور ایس ای سی پی کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری وسعت کا نیا دور شروع ہوگیا۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی موثر حکمت عملی سے پاکستان میں کاروباری مواقع اور سرمایہ کاری میں نمایاں وسعت پیدا ہوئی ہے۔ اگست 2025 میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تحت 3 ہزار 278 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 587 ہوگئی ہے۔ اگست میں 7.74 ارب روپے کا سرمایہ ریکارڈ کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس ای سی پی کی جانب سے 37 نئے لائسنس کا اجرا بھی کامیابیوں...
جلال پور پیروالا: دریائے چناب اور دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے جلال پور پیروالہ شہر کو محفوظ رکھنے کے لیے اوچ شریف روڈ المعروف گیلانی روڈ پر انتظامیہ کی زیرنگرانی شگاف ڈال دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سیلابی پانی کا دباؤ کم کرنا اور شہر کو ممکنہ تباہی سے بچانا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق گیلانی روڈ پر ڈالے گئے شگاف سے پانی کا رخ بہادرپور اور بستی لانگ کی طرف موڑ دیا جائے گا جس سے جلال پور شہر پر سیلاب کا براہِ راست خطرہ کم ہو جائے گا۔ دوسری جانب سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جلال پور پیروالہ میں ریسکیو آپریشن کی مانیٹرنگ کے دوران انتظامی افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔...
بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے 6 مئی 2023 کو یہ درخواست دائر کی تھی، پہلی سماعت کے بعد کل سماعت ہوگی۔17 اکتوبر 2023 کو پہلی سماعت ہوئی، 20 دسمبر کو نوسکوپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے صحافی کو تشدد کے معاملے پر تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی صدیق بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے نعیم حیدر پنجھوتا کے خلاف انکوائری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے نعیم پنجھوتا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جانے کا امکان بھی ہے جبکہ معاملے پر 3 رکنی کمیٹی بنائے جانے کا بھی مشورہ زیر غور ہے جبکہ نعیم پنجھوتا کی حرکت پر پارٹی قیادت نالاں بھی ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ رواں سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ اسد واحد نے ایف...
اسلام آباد: ملک میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے’’قومی پیغام امن کمیٹی‘‘ کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو’’نیشنل کمیٹی برائے تشکیلِ بیانیہ‘‘ کی ایک ذیلی کمیٹی کے طور پر کام کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمیٹی شدت پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ایک متفقہ قومی بیانیہ تیار کرے گی تاکہ ملک بھر میں فکری و مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔ کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے، جب کہ اس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، مشائخ، اقلیتی برادری کے نمائندے اور مختلف وزارتوں کے...
اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے قومی بیانیے کی تشکیل کے لیے قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق یہ کمیٹی قومی کمیٹی برائے تشکیل بیانیہ کی ذیلی کمیٹی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کو یہ ذمے داری دی گئی ہے کہ وہ انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر متفقہ بیانیہ تیار کرے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کریں گے۔ کمیٹی میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما، مشائخ، اقلیتوں کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام شامل کیے گئے ہیں۔ اراکین میں سینیٹر...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
روس کی سرکاری گیس کمپنی گیزپروم کے سربراہ الیکسی ملر نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے ساتھ نئی گیس پائپ لائن بچھانے پر معاہدہ طے پا گیا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق منصوبے کے کئی پہلو اب بھی غیر واضح ہیں۔ اس منصوبے کو ‘پاور آف سائبیریا 2’ کہا جا رہا ہے جو روس کے لیے یورپی منڈی کا متبادل بن سکتا ہے۔ یہ پائپ لائن 6 ہزار 700 کلومیٹر طویل ہوگی جو روس کے یامال کے گیس ذخائر سے منگولیا کے راستے چین تک پہنچے گی۔ دہائیوں تک روس انہی ذخائر سے یورپ کو گیس فروخت کرتا رہا لیکن یوکرین پر حملے کے بعد یورپ نے روسی گیس خریدنا کم کر دی اور 2027 تک اس پر مکمل...
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ دار قرار دیدیا
دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور قطر کے بیانات میں تضاد سامنے آ گیا ہے۔ قطر نے کہا ہے کہ اسے حملے سے پہلے آگاہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ دوحہ کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ حکومت کو حملے سے پہلے آگاہ کرنے کا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں کے دوران موصول ہوئی۔ وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا قطر میں حماس قیادت پر حملہ، سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید حملے میں حماس کے 5...
پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر کی شوٹنگ کے...
جاپان کی مشہور موٹر سائیکل ساز کمپنی یاماہا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکلوں کی پیداوار بند کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے یہ قدم اپنی کاروباری پالیسی میں تبدیلی کے تحت اٹھایا ہے۔ صارفین کی سالوں پر محیط وفاداری کا تہہ دل سے شکریہ یاماہا موٹر پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ ہم پاکستان میں یاماہا موٹر سائیکل استعمال کرنے والے تمام صارفین کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمیں آپ کی طویل المدتی حمایت اور اعتماد پر فخر ہے۔ کیا سروسز بند ہو رہی ہیں؟ پیداوار کے خاتمے کے باوجود کمپنی نے موجودہ صارفین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ اسپیئر پارٹس کی فراہمی ڈیلرز کے ذریعے جاری رہے گی ، وارنٹی سروسز اور...
میڈیا نمائندگان پر تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات لگانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان پر پی ٹی آئی کارکنان کے تشدد کے کیس میں پولیس نے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں دفعہ 21-آئی لگائی جائے گی، جو میڈیا نمائندگان کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے، ڈرانے، دھمکانے اور تشدد سے متعلق ہے۔ دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کے بعد گرفتار ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیس کی مزید تفتیش انسپکٹر رینک کے افسر کے سپرد کی جائے گی تاکہ تحقیقات...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ٹیلی کام اور انٹرنیٹ نگرانی کا عمل نہ تو کوئی استثنائی ہے اور نہ ہی غیر قانونی، بلکہ یہ عالمی سطح پر رائج اور تسلیم شدہ قانونی روایت کا حصہ ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق جدید نگرانی کے نظام جیسے LIMS اور WMS 2.0 دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ ریاستی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور انسدادِ دہشتگردی کے لیے ایک معمول کا قانونی طریقہ کار ہے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے مناسب قوانین اور قواعد و ضوابط موجود ہیں جو اس عمل کو من مانے یا غیر شفاف ہونے سے روکتے ہیں۔ پی ٹی اے نے بتایا کہ پاکستان...
لاہور: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے کاغذات داخل کیے، پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھر وہ ہائیکورٹ چلے گئے اسٹے لینے کے لئے، جب تحریک انصاف کو ہائیکورٹ سے ناکامی ہوئی تو انھوں نے بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا۔ انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے، تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے دس سے بارہ ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، ممبران مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان...
شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے کوٹ لکھپت جیل سے لکھے اپنے مشترکہ خط میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے پیغام دیا ہے کہ اس وقت تمام کام چھوڑ کر سیلاب زدگان کی مدد کی جائے۔ کوٹ لکھپت جیل سے جاری خط میں کہا گیا کہ ملک بدترین معاشی بحران کا شکار ہے، حالیہ سیلاب نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں زندگی کو برباد کر دیا ہے، خیبر پختونخوا میں بمشکل حالات...
پنجاب میں سیلاب کے دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ٹیم سرگرم عمل ہے جب کہ رحیم یار خان میں سیلاب کے اندیشے کے پیش نظر 7 افراد کا انخلا کیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 24 بوٹس کے ذریعے کامیاب انخلا آپریشن کیا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے رحیم یار خان میں 12 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔
پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں فنکاروں اور عملے کو تاخیر سے ادائیگیوں کا سامنا طویل عرصے سے جاری ہے، حال ہی میں سینئر اداکار محمد احمد، ڈائریکٹر مہرین جبار، اداکارہ صیفہ جبار اور حاجرہ یامین نے اس مسئلے پر کھل کر بات کی۔ محمد احمد نے انکشاف کیا کہ چھ سے آٹھ ماہ تک ادائیگیوں میں تاخیر کو ’معمول‘ سمجھا جاتا ہے، ہمیں اپنی رقم کے لیے منت سماجت کرنی پڑتی ہے، درخواستیں دینی پڑتی ہیں، مالی حالات سمجھانے پڑتے ہیں، تب جا کر جزوی ادائیگی ملتی ہے اور جب پوری رقم مانگیں تو جواب ملتا ہے کہ ہم نے تو ابھی چیک دیا ہے۔ اداکارہ حاجرہ یامین نے کہا کہ معاہدوں میں اکثر فنکاروں کے حق میں کوئی...
نیویارک:۔ نیویارک سٹی ہال میں پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی 1500ویں یوم ولادت کے موقع پر ایک تاریخی اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کے رہنمائوں، دینی تنظیموں کے نمائندوں، ائمہ کرام اور دیگر مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ اس اہم موقع پر پیغمبر اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی تعلیمات کو سراہا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے پیغمبر اسلام کو “دنیا کے لیے نمونہ اخلاق” قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دین اسلام دنیا بھر میں پھیل چکا ہے اور اس کے اصول رحمت، انصاف اور انسانیت کی خدمت پر مبنی ہیں۔ میئر ایڈمز نے اعلان کیا کہ نیویارک شہر میں...
اقوامِ متحدہ کے جوہری نگران ادارے( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات جلد کسی مثبت نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مقامات تک انسپکشن کی بحالی کے حوالے سے چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔ رافائل گروسی نے یہ بیان ویانا میں آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کے دوران دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم وقت کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ابھی کچھ موقع باقی ہے—بشرطیکہ نیت صاف ہو اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔ معائنے اب تک کیوں معطل ہیں؟ یاد رہے کہ جون 2025...
پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہورکے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے دو پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کے بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2023کے سیکشن 33(3)کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ ابھی بھی ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چوبیس ہزار دوسو پچاسی روپے واجب الادا ہیں، جن...
راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے صحافیوں پر تشدد کیا جس پر میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ صحافی طیب بلوچ کو تشدد کا نشانہ بنا کر میڈیا ٹاک سے باہر نکال دیا گیا۔ تشدد کرتا دیکھ کر بھی قیادت کی جانب سے کارکنان کو نہیں روکا گیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر، اے ایس پی زینب ایوب اور ایس ایچ او اعزاز عظیم نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ متاثرہ صحافیوں کی جانب سے اڈیالہ چوکی میں درخواست دی جا رہی ہے۔ تشدد کرنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے نفری بھی طلب کر لی گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد...
پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں بلند سطح کے پانی نے تباہی مچا دی ہے۔ ملتان کے جلال پور پیروالا میں مقامی بند ٹوٹنے سے درجنوں بستیاں ڈوب گئیں اور مکین گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ نے جلال پور پیروالا اور شجاع آباد میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے شہر خالی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ادارے الرٹ رہیں، صدر مملکت آصف زرداری کی ہدایت دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے۔ ہیڈ پنجند پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک جبکہ ہیڈ تریموں پر بہاؤ 5 لاکھ 43 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا...
ملک بھر میں رواں سال مون سون بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر سیلاب نے تباہی مچائی، جس سے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں، فصلوں اور دیگر اشیا کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے ستلج اور چناب اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث وسیع زرعی علاقے زیرِ آب آچکے ہیں۔ ان علاقوں میں گندم، کپاس، چاول، سبزیاں، چارہ اور کئی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل میں کھانے پینے کی اشیا کی قلت ہو سکتی ہے اور قیمتوں میں 30 سے 150 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کتنے اضافے کا خدشہ؟ ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق حالیہ سیلاب کے باعث...
ملتان: جلالپور پیروالا میں بند ٹوٹنے کے خدشے کے پیشِ نظر شہر کو خالی کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق دریائے چناب کے قریب قائم بند پر پانی کا دباؤ انتہائی بڑھ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر اپنے گھر خالی کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اس مقصد کے لیے پولیس کی جانب سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔ صادق علی ڈوگر نے بتایا کہ متاثرین کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے لیے 5 تھرمل ٹیکنالوجی ڈرون اور جلالپور تحصیل کے لیے مزید 50 کشتیاں فراہم کی گئی ہیں۔ ان کے مطابق توقع ہے...
ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، اور چناب کے پانی کے دباؤ کے باعث بند ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہونے پر مقامی انتظامیہ نے شہر کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ۔ سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، چناب کا پانی مسلسل بڑھ رہا ہے اور شہر کے قریب بنائے گئے بند پر خطرناک حد تک دباؤ پڑ چکا ہے، جو کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے۔ مساجد میں اعلانات، شہر خالی کرانے کا عمل جاری شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں، جب کہ پولیس اور امدادی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو انخلا کی ہدایت دے...
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا ، پنجاب میں اونچے درجے سیلاب کا الرٹ جاری، جلال پور پیروالا میں صورتحال خراب، فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور /ملتان (سب نیوز)بھارت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متعلق نئی معلومات فراہم کرنے کے بعد پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ جلال پور پیر والا میں سیلاب کے باعث صورتحال خراب ہونے کے بعد پاک فوج کو مدد کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔بھارت نے پاکستان سے پھر سفارتی رابطہ کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے جس پر وزارت آبی وسائل نے...
پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز گلگت بلتستان(سب نیوز)گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑنے والے ممبران اسمبلی کیخلاف بڑا فیصلہ آ گیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت کل 13 منحرف ارکان کو فارغ کر دیا۔ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی نے حاجی گلبر خان سمیت مزید 11 منحرف ارکین اسمبلی کو پی ٹی آئی سے فارغ کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان ارکان پر پارٹی سے سنگین غداری کر کے فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی منشا کے خلاف ووٹنگ کرنے کا الزام ہے۔جاری نوٹیفکیشن...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے کے درجے کے سیلاب کا خدشہ، جلال پور پیر والا میں فوج طلب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ادارے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ بھی بارشوں کی لپیٹ میں...
پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔ شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔ اہم بات یہ ہے کہ اے ایس پی شہربانو...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں اور شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کا یہ تاریخی دن ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اپنے آپ کو ایک اعلیٰ اور پیشہ ور ادارے کے طور پر منوایا ہے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
ٹوکیو: سمندری طوفان پیپاہ نے جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں تباہی مچا دی، طوفانی ہواؤں اور بارشوں کے نتیجے میں متعدد مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں اُلٹ گئیں جبکہ 24 افراد زخمی اور 220 عمارتیں متاثر ہوئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق طوفان سب سے پہلے کوچی سے ٹکرایا، جس کے بعد شہر شیزوکا میں موسلا دھار بارشیں شروع ہوگئیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں حادثات پیش آئے جن میں عمارتوں کو نقصان پہنچا اور کئی سڑکیں جزوی طور پر بلاک ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق پیپاہ اب تیزی سے جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی سمت بڑھ رہا ہے، جبکہ شیزوکا اور واکایاما میں بارشوں کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ واکایاما کے کئی...
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ 7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
برسلز: یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک گوگل پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ یہ اقدام اس الزام کے تحت کیا گیا ہے کہ کمپنی نے اپنی اشتہاری خدمات میں مسابقت کو ختم کرنے اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ برتری حاصل کرنے کے لیے اپنے اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کیا۔ یورپی کمیشن کے مطابق گوگل نے ایڈٹیک کے شعبے میں اپنی طاقت کو غلط انداز میں استعمال کیا، جس سے نہ صرف پبلشرز اور مشتہرین بلکہ عام صارفین بھی متاثر ہوئے۔ اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا کا کہنا ہے کہ کمپنی...
یومِ دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے عزم کو دہرانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار صدرِ مملکت کا پیغام صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ایک قابل فخر قوم کی حیثیت سے آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل عزم اور بے مثال حوصلے سے سرحدوں کا دفاع کیا۔ وزیراعظم کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساٹھ سال پہلے...
یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔ نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ کو نظرانداز کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک، گوگل پر 2.95 ارب یورو (3.47 ارب ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ہے۔ یہ جرمانہ کمپنی پر اپنی اشتہاری خدمات میں مسابقت کو ختم کرنے اور مارکیٹ میں غیر منصفانہ برتری قائم رکھنے کے الزام میں کیا گیا۔ یورپی کمیشن کے مطابق گوگل نے ایڈٹیک کے شعبے میں اپنی طاقت کا ناجائز فائدہ اٹھایا، جس سے نہ صرف پبلشرز اور مشتہرین بلکہ عام صارفین بھی متاثر ہوئے۔ اینٹی ٹرسٹ کمشنر ٹریسا ریبیرا کا کہنا تھا کہ یہ رویہ یورپی قوانین کے مطابق غیر قانونی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹریسا ریبیرا نے اسی ہفتے...
محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500واں یوم ولادت نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن صرف ایک مذہبی یا تہذیبی تقریب نہیں بلکہ انسانیت کی تاریخ میں ایک عظیم انقلاب کی یاد ہے۔ وہ انقلاب جس نے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی دنیا کو روشنی عطا کی، ظلم و جبر کی چکی میں پسنے والے انسانوں کو مساوات اور عدل کی نعمت بخشی، طبقاتی تقسیم کے شکار معاشرے کو اخوت، بھائی چارے اور ہمدردی کے رشتوں میں جوڑا، اور سب سے بڑھ کر انسان کو انسانیت کا احترام سکھایا۔ یہ ایک تاریخی اور ابدی حقیقت ہے کہ محسن انسانیت، ہادی اعظم حضرت محمد ﷺ کے ظہور قدسی سے عالم نو طلوع ہوا،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت محکمہ دفاع اب اپنی سرکاری کارروائیوں اور عوامی اعلانات میں جنگ کے نام سے بھی جانا جا سکے گا۔ اس حکم کے تحت وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کو’وزیرِ جنگ ‘ کہلانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم قانونی طور پر محکمہ دفاع کا نام تبدیل کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی ہے، اس لیے فی الحال یہ صرف ایک’علامتی عنوان ‘ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ محکمہ جنگ سب سے پہلے 1789 میں قائم ہوا تھا اور دوسری جنگِ عظیم کے بعد 1947-1949 میں اس کا نام بدل کر محکمہ دفاع رکھا گیا تھا۔ ٹرمپ اور ہیگستھ کا کہنا ہے...
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی کے فری یوزرز کے لیے بھی پروجیکٹس فیچر دستیاب کردیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اپنی فائلز، نوٹس اور گفتگو کو ایک جگہ منظم کرنے میں مدد دے گا اور کام کو زیادہ منظم، مؤثر اور ذاتی نوعیت کا بنائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی سروس دنیا بھر میں متاثر اس سے پہلے پروجیکٹس کا فیچر صرف پلس، پرو، بزنس اور انٹرپرائز یوزرز کے لیے مخصوص تھا، لیکن اب یہ سہولت فری یوزرز کے لیے بھی کھول دی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ نئی سہولیات کی تفصیل چیٹ جی پی ٹی نے اپ ڈیٹ میں چند نمایاں فیچرز بھی شامل...
محکمہ موسمیات کی ہفتے سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے سندھ میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات نے سندھ، مشرقی پنجاب، بلوچستان، کشمیر، کے پی کے لیے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارت کے مدھیہ پردیش سے ہوا کا کم دباو 6 ستمبر کو سندھ میں داخل ہوگا۔6 سے 9 ستمبر تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، تھرپارکر ودیگر شہروں میں بارشوں کا امکان ہے، چند مقامات پر موسلا دھار اور شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔6 سے 8 ستمبر لاہور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان...
اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا واقعہ، عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا۔ اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔ دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے...
زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
کالا باغ ڈیم کی تعمیر پی ٹی آئی کی پالیسی نہیں، علی امین کا ذاتی بیان ہے، سلمان اکرم راجا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس)؛پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے، لیکن یہ ہرگز پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم پر تحریک انصاف کی پالیسی بالکل واضح ہے، سندھ اور خیبرپختونخوا کے تحفظات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے منصوبے جن پر 2 صوبوں کو اختلاف ہو،...
ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...