2025-08-13@20:29:44 GMT
تلاش کی گنتی: 354
«کمانڈوز نے ایران»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم ایف وفد سے رابطہ کریں گے اور اپوزیشن لیڈر ان سے ملاقات بھی کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف آئی ایم ایف وفد کو اڑھائی سال...
پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)بھارتی ایئرلائن کے ایک طیارے میں ونڈو سیٹ سے کھڑکی ہی غائب ہے جس سے متعلق مسافر کی شکایت پر مبنی پوسٹ وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) فلائٹ کی بکنگ کرتے وقت زیادہ تر مسافروں کی پہلی ترجیح ونڈو سیٹ ہوتی ہے، لیکن اگر کوئی ونڈو سیٹ لے اور پھر بھی وہاں دیوار نکلے تو یہ دلچسپ واقعہ بھارتی ایئرلائن کی ایک فلائٹ میں اس وقت پیش آیا جب اضافی رقم دے کر ونڈو سیٹ لینے والا مسافر ایسی سیٹ پر بیٹھا جہاں ونڈو ہی موجود نہیں تھی۔ مذکورہ واقعہ ایک اسپورٹس چینل کے ملازم پردیپ متو کے ساتھ پیش آیا جس نے اس صورتحال کو مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم...
ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کے چار روزہ دورے پر کوالالمپور روانہ ہوگئے ہیں ۔ زرائع کے مطابق صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں مذکورہ ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ موجودہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔ترکیہ کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ملائیشیا کے دورے کے بعد، صدر ایردوان انڈونیشیا اور پاکستان میں اپنے ہم منصبوں کے ہمراہ اعلی سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔صدر جن ممالک کا دورہ کریں گے ان کے...
ہارون خان نے فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ سیمی فائنل میں ہارون خان کو ایران کے حسین پور علی رضا سے شکست ہوئی۔ ہارون خان نے تین مسلسل مقابلے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ انہوں نے کویت اور ایران کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا تھا۔ ہارون خان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے مزید محنت کروں گا۔

ٹنڈوجام،صوبائی وزیر زراعت اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں زرعی کانفرنس خطاب اور افتتاح کر رہے ہیں
ٹنڈوجام،صوبائی وزیر زراعت اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئر اینٹی کرپشن سردار محمد بخش مہر سندھ زرعی تحقیقاتی ادارہ میں زرعی کانفرنس خطاب اور افتتاح کر رہے ہیں
اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کریگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بمباری کرنے کے بجائے ایران سے جوہری معاہدہ کرنے کو ترجیح دوں گا۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ہم معاہدہ کر لیتے ہیں تو اسرائیل ایران پر بمباری نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ نہیں بتا سکتا کہ ہم ایران کو کیا کہنے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ...
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں کیوں کہ ایسا کرنا لاپرواہی ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
٭ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ٭ایلون مسک کو پینٹاگون کے اخراجات کی تفصیلات چیک کرنے کے احکامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیر نو کے امریکی منصوبے پر عمل درآمد میں کوئی جلدی نہیں۔واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کا حکم دے دیا، اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ ادارے کے زیادہ تر اہلکاروں کو جبری رخصت پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات چیت کیلئے خواہش...
جیکب آباد میں آئی ایس او کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیطان بزرگ امریکا اور اس کے نالائق صدر ٹرمپ غزہ اور فلسطین پر قبضے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ فلسطین کے غیرت مند مسلمان اور امت مسلمہ غزہ کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں گے۔ امریکا اور اسرائیل کو ایک مرتبہ پھر ذلت آمیز شکست ملے گی۔ دنیا بھر کے انقلابی مسلمان شیعہ اور سنی بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں رہبر معظم کی زیر قیادت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ کو بند کر دینا چاہیے، کیوں کہ اس سرکاری امدادی ادارے کو ختم کرنے کے لیے ان کی پہلے سے ہی بے مثال مہم جاری ہے۔ نجی اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اس سطح پر ہے جو پہلے شاذ و نادر ہی دیکھنے کو کبھی ملی۔ ٹرمپ نے اپنی ٹروتھ سوشل ایپ پر ایک بیان میں لکھا کہ اسے بند کر دو! امریکی صدر نے اپنے سب سے بڑے عطیہ دہندہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں جنگی اقدامات کا آغاز کیا ہے تاکہ امریکی حکومت کے بڑے حصے کو کم...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندیاں وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی واپسی کے بعد ایران کے خلاف پہلی مرتبہ عائد کی گئی ہیں، جن میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔ ان پابندیوں کے تحت ایران میں پہلے ہی عائد پابندیوں سے متاثر کمپنیوں، افراد، جہازوں اور تجارتی اداروں پر مزید سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے تیل نیٹ ورک کو نشانہ بنانا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے الزام لگایا ہے کہ ایران اپنے تیل کی آمدنی کو جوہری پروگرام، بیلسٹک میزائلز اور...
امریکا نے ایران پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنانے کے لیے لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ان کمپنیوں، بحری جہازوں اور افراد پر لاگو کیے گئے ہیں جو پہلے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والے اداروں سے منسلک ہیں۔ مزید پڑھیں: ایران کی فلسطینیوں کی نقل مکانی سے متعلق ٹرمپ کے منصوبے کی مذمت سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں بھی امریکا ایسے اقدامات کرتا...
سندھ میں سیاسی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی رہنماوں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا یک نکاتی ایجنڈا کراچی تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر بلدیات سعید غنی، وقار مہدی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم رہنماں سے بھی ملاقات ہوئی، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ...
ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا ”کراچی“ تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر...
روس کے معروف فلسفی اور تھیوریشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا یونی پولر ورلڈ آرڈر سے ملٹی پولر ورلڈ آرڈر کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ایران اور روس جیسے کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ تاریخ کے اس فیصلہ کن موڑ پر آپس میں متحد ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے فلاسفر اور تھیوریشن الیگزینڈر دوگین نے بین الاقوامی جیوپولیٹیکل حالات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی، نئے ورلڈ آرڈر میں ایران اور روس کا مقام اور امریکہ کی خارجہ سیاست میں گہری تبدیلیوں جیسے موضوعات پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امریکہ کی اسٹریٹجی میں رونما ہونے والی بنیادی تبدیلیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ...
اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے ٹکڑے نہیں کرنا چاہتے بلکہ وہ تہران کے ساتھ مستند جوہری امن معاہدہ کرنے کو ترجیح دیں گے۔بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک عظیم اور کامیاب ملک بنے لیکن ایک ایسا ملک جس کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہو۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑوں میں تقسیم...
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا اسرائیل کیساتھ ملکر ایران کو ٹکڑے کرنے کی اطلاعات مبالغہ آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کے ساتھ پُرامن جوہری امن معاہدے کو ترجیح دونگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تصدیق شدہ جوہری معاہدے کو ترجیح دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ایسا معاہدہ جو ایران کو پُرامن طور پر ترقی اور خوشحالی دے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کا اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کو ٹکڑے کرنے کی اطلاعات مبالغہ آمیز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں ایران کے ساتھ پُرامن جوہری امن معاہدے کو ترجیح...
سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایسی صورت حال میں جب ایران کے اعلیٰ حکام متعدد بار اپنے بیانات میں کہہ چکے ہیں کہ ایٹم بم کا حصول اُن کے دینی عقائد اور ایران کی دفاعی پالیسی سے متصادم ہے، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایک بار پھر کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ انہوں نے آج ایران کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے TRUTH SOCIAL NETWORK پر پوسٹ کی کہ میں چاہتا ہوں کہ ایران ایک بڑا اور کامیاب ملک بنے لیکن اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں...
صحافیوں کیساتھ اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکا جائے تو یہ ہمارے لئے کوئی مسئلہ نہیں۔ ہم جب چاہیں ایٹم بم بنا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے ایران کے خلاف ایک ایسی یادداشت پر دستخط کئے جس کا مقصد تہران پر مزید دباؤ بڑھانا ہے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ یہ میمورنڈم نہایت سخت ہے۔ جب کہ دوسری جانب امریکی صدر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا کہ اس یادداشت کی ضرورت ہی پیش نہیں آئے گی۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے...
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا ایک مختلف مستقبل دیکھتے ہیں، ٹرمپ کا ایک مختلف نظریہ ہے، یہ قابلِ توجہ ہے اور تاریخ کو بدل سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے روکے گئے ہتھیاروں کو جاری کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ اور میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار تیار نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اس معاملے پر اچھی کوشش کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی عابد علی بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ کے ہمراہ دی رائٹ وے نجی اسکول میں منعقدہ سائنسی نمائش میں شرکت کی۔ اسکول کے اساتذہ اور بچوں نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان اور ڈی سی ٹنڈو محمد خان کا پرجوش استقبال کیا اور بچوں نے مہمانوں کو گلدستہ اور پھول پیش کیے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں قومی ترانا پڑھا گیا جس کے بعد اسکول کے بچوں نے ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ اور ڈی سی شاہ زیب شیخ اور دیگر مہمانوں کو بہت معلوماتی اور شاندار سائنسی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے اسکول میں جدید کمپیوٹر لیب...

ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کر دیئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے میمو پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایرانی صدر سے بات چیت کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے انتہائی قریب ہے، ایرانی تیل کی...
واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکلنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس کے تحت امریکا کو اقوام متحدہ کے کئی اداروں، بشمول اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے نکانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فلسطینی امدادی ایجنسی انروا کے لیے فنڈنگ روکنےکی دستاویز پر بھی دستخط کیے۔ ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق امریکا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور فلسطینیوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا سے دستبردار ہو رہا ہے جبکہ امریکا اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) میں...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کی آزاد حیثیت ختم کرکے اسے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے انٹرنیشل میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یو ایس ایڈ کے اخراجات میں کمی اور اس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اس کے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ انضمام کا سوچ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یو ایس ایڈ کے انضمام کی ذمہ داری امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور اپنے ساتھی ایلون مسک کو دی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک کو نئی ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفی شیئنسی (ڈی او جی...
اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
میاں محمد اشفاق:مراکش کشتی حادثہ میں زندہ بچ جانے والا محمد عباس کاظمی گھر پہنچ گیا، لرزہ خیز انکشافات کردیے ایجنڈوں اور ان کے گائیڈوں نے ہمارا کھانے پینے کا سامان چھین کر سمندر میں پھینک دیا تھا، بیڑے پر موجود ڈیزل بھی سمندر برد کر دیا گیا، کشتی پر ہم 65 پاکستانی اور 25 کالے تھے،65 میں سے 22 زندہ بچ گئے، کالے ہتھوڑے مار کر جان سے مار کر سمندر میں پھنک دیتے تھے،مجھ پر بہت تشدد ہوا ہے مجھ سے چلا نہیں جاتا،تشدد اتنا ہوا کہ ٹانگیں کام نہیں کر رہی،کشتی کے ایک خانے میں چھپ کر جان بچائی ،ایجنڈوں نے ہم سے ہمارے پیسے بھی چھین لیئے تھے، مراکو کے شیپ نے ہماری جان بچائی اور...

ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد کو نوکریاں دیتی ہے۔ انہوں نے واشنگٹن میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے تصادم کا ذمہ دار ایوی ایشن اتھارٹی اور ملٹری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہترین نگاہ رکھنے والے لوگوں کو کچھ نظر نہیں آیا اور ہیلی کاپٹر طیارے سے جا ٹکرایا۔ حادثے سے بچا جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ آپریشن اب ریکوری مشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ افسوس کے ساتھ بتا رہا ہوں کہ کوئی زندہ نہیں بچا۔ ایوی ایشن، ٹرانسپورٹ اور فوج مکمل اور جامع تحقیقات کر رہی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا’ امریکی ایوی ایشن ذہنی مریضوں اور نفسیاتی افراد...
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 543.00 پوائنٹس کی کمی سے 111487.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی مسلسل تیسرے دن مندی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید 31 ارب روپے ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق لسٹڈ کمپنیوں کی توقعات کے برعکس مالیاتی نتائج، رول اوور ویک کی وجہ سے بھاری مالیت کی لیوریج پوزیشنز اور فرٹیلائزر سیکٹر میں وسیع پیمانے پر فروخت کے رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی مندی رہی، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مسلسل تیسرے دن مندی کے سبب 55.13 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ...
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کا سختی سے نوٹس – گزشتہ رات پیٹرول پمپ کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ٹنڈو محمد خان شہر میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر ایک شخص نے پمپ کے پیٹرول پوائنٹ کی نوزل لے کر پیٹرول کو زمین پر پھینک کر آگ لگانے کی نیت سے بھایا اور سیگریٹ سے آگ لگانے کی کوشش کی – جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی۔جس کے بعد ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے...
امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے 18 سال سے وابستہ سینیئر صحافی جِم اکوسٹا نے استعفیٰ دے دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی پر سی این این نے جم اکوسٹا کا ایئر ٹائم دن سے بدل کر رات میں کردیا تھا۔ اپنے الوداعی پیغام میں جِم اکوسٹا نے کہا کہ ایک آمر کے سامنے جھکنے کا کبھی بھی کوئی اچھا وقت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ اور خوف کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکیں، سچائی اور اُمید کو تھامے رکھیں۔ جم اکوسٹا پریس بریفنگز کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث توجہ کا باعث بنتے رہے ہیں۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جم اکوسٹا کے CNN کو چھوڑنے پر ردعمل دیتے...

کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن ٹنڈوجام کے اراکین اپنے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی 2012 کے بعد پہلی بار ڈومیسٹک سرکٹ میں ریلویز کے خلاف دہلی کی نمائندگی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی موجودگی نے اس میچ کو ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ بنا دیا ہےلیکن اس کے ساتھ ان کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر بھی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانجی ٹرافی کا یہ ہائی پروفائل ڈومیسٹک میچ لائیو ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کو اس متعلق کوئی علم نہیں کہ ویرات کوہلی کے کھیلنے کی وجہ سے بی سی سی آئی آخری لمحات میں کوئی انتظام کرلے، لیکن ایسوسی ایشن نے براڈکاسٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔...
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے امریکا سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ایران WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز )سینئر ایرانی سفارت کار نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں واپسی کے بعد سے ایران اور امریکا کے درمیان کسی بھی قسم کے پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی نے مقامی خبر رساں ایجنسی ایسنا کو بتایا کہ نئی امریکی انتظامیہ کو اقتدار سنبھالے چند ہی دن ہوئے ہیں اور اب تک پیغامات کا تبادلہ نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پہلی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ زیادہ سے...
ملتان: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بہت کچھ سیکھنے کوملا، ڈومیسٹک میں بھی ایسی پچز بنانا ہوں گی۔ میچ کے بعد گفتگو میں کپتان شان مسعود نے کہا کہ پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ ہارنے کا افسوس ہے، اسپن ٹریک پر لمبی پارٹنرشپ بہت ضروری ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ان کنڈیشنز میں چار میں سے تین میچ جیتے، ان پچوں پر ہمارے بلے بازوں نے اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش ککی جو حوصلہ افزا ہے۔ شان مسعود نے کہا کہ جو رزلٹ چاہتے تھے وہ نہیں آیا۔ پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی آخری دو وکٹ پر پارٹنر شپ...
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کردیا۔ اس حوالے سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن رائسر کا کہنا ہے کہ پاکستان بہتر معاشی ترقی اور خوشحالی کے حصول کیلئے وسیع پیمانے پر اصلاحات کرے کیوں کہ پاکستان کو درپیش بہت سے مسائل کے لیے توانائی، پانی اور محصولات کے شعبوں میں محدود اور دیرینہ اصلاحات کا فقدان بڑی وجہ ہے، پاکستان نے کچھ ابتدائی فیصلے کیے ہیں جو درست سمت میں گئے لیکن اب بھی بہت سے اچھے فیصلوں کی ضرورت ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد بھی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے پاس...
کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پاراچنار کے حق میں ملک گیر دھرنے اور احتجاج سے لیکر سینیٹ اور قومی اسمبلی تک ہر فورم پر ایم ڈبلیو ایم مظلوم کی آواز بنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان ہر مشکل گھڑی میں قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ نظارت کمیٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بھی ایم بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سینیئر...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم بار ایسوسی ایشن کا اجلاس صدر عبداللہ خان خٹک کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں دریائے سندھ پر 6 نئی کینالوں کی تعمیر کے خلاف قرار داد کی منظوری دی گئی۔ اس حوالے سے صدر بار ایسوسی ایشن عبداللہ خٹک نے کہا کہ وکلاء برادری 6 نئے کینالوں کی تعمیر کے خلاف ہے، دریائے سندھ پر تعمیر ہونے والے کینالوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔
اسلام ٹائمز: لیکن اگر امریکہ کے نو منتخب صدر نے طاقت کے وہم کا شکار ہو کر اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات انجام دینے کی کوشش کی تو فطری بات ہے کہ ایرانی قوم اور حکومت ایسے اقدامات کو برداشت نہیں کرے گی۔ ایران میں رونما ہونے والے اسلامی انقلاب کی شاندار تاریخ نے اچھی طرح ثابت کیا ہے کہ ملت ایران کسی بھی عالمی اور علاقائی تبدیلی سے متاثر نہیں ہوتی لیکن اگر مغربی طاقتوں نے ایران سے احترام کی بنیاد پر رویہ اپنایا تو اس طرح دونوں کے درمیان مثبت فضا پیدا ہونے کا زمینہ فراہم یو سکتا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سے متعلق امریکہ اور مغرب کے رویوں میں تبدیلی کا مطلب ایران کے اندرونی...
انگلینڈ(نیوز ڈیسک)انگلش کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے 2 الگ الگ قوانین پر اپنے بورڈ پر بھڑک اُٹھے۔انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرز ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے جبکہ آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا۔جیمز ونس نے سوال اٹھایا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہےکہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔ انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز پِک ہوتے...
علامتی فوٹو ضلع شکارپور کے علاقے فیضو لاڑو میں ڈاکوؤں نے سابق وزیر غالب ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق فائرنگ سے دو گارڈز جاں بحق ہوگئے تاہم غالب ڈومکی محفوظ رہے۔ ایس ایس پی شکارپور شاہ زیب چاچڑ نے کہا کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ ایس ایس پی شکارپور نے بتایا کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) مرکز فیضان مدینہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع منعقد ہوا جس سے حیدرآباد کے معروف مبلغ، مفتی نوید رضا عطاری مدنی نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے معاشرتی تعلقات کی اہمیت اور رشتوں کے حقوق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول ﷺ نے فرمایا بغاوت اور قطع رحمی ایسے گناہ ہیں جن کے لیے دنیا اور آخرت دونوں میں سخت عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے انسان کو دوسرے انسانوں کا محتاج بنایا ہے اور اسے ایسے رشتے عطا کیے ہیں جو اس کے لیے محبت اور قربانی کے جذبات رکھتے ہیں، والدین دادا، دادی، نانا، نانی بہن بھائی اور دیگر قریبی رشتے دار انسان کی زندگی کا سرمایہ ہیں۔
روسی جیل سے رہا ہونے والے یوکرینی فوجیوں کا استقبال کیا جارہاہے جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد جزیرے پر رہنے والے ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے ہالماہیرا پر واقع ماؤنٹ ایبو میں بدھ کے روز رواں سال پانچویں بار آتش فشاں پھٹا جس سے تقریباً 4 کلو میٹر کی بلندی تک دھواں پھیل گیا۔جیولوجیکل ایجنسی نے آتش فشاں پھٹنے کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا۔ماؤنٹ ایبو میں گزشتہ برس جون کے بعد سے آتش فشانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، صرف جنوری کے پہلے ہفتے میں 4 بار آتش فشاں پھٹ چکا ہے۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیرون ملک سے واجب الادا رقم وصول کرنے کے لیے ایک نئی ایجنسی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس نئی ایجنسی کا نام “ایکسٹرنل ریونیو سروس” رکھا گیا ہے، جو غیر ملکی ممالک سے امریکا کو واجب الادا محصولات جمع کرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کئی سالوں تک ہم نے اپنے ملک میں انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کے ذریعے اپنے عوام پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی معیشت نے کمزور تجارتی معاہدوں کی بنا پر خود پر ٹیکس لگا کر دنیا کو ترقی اور خوشحالی دی ہے۔ ٹرمپ نے اعلان...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایم جی ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر زیبر جمالی سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، گوٹھ ابڑی کے لنک روڈ سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، جبکہ صوبہ خان مگسی کے رہائشی صدام حسین سے رکشا چھینے کی کوشش کی گئی، اس کے مذاحمت کرنے پر اسے شدید زخمی کرکے مسلح افراد فرار ہو گئے، لنک روڈ اور مین روڑ میر پورخاص حیدرآباد ہائی وے پر مسافر سفر کرتے ہوئے اپنے آپ کو بالکل غیر محفوظ سمجھتے ہیں، جبکہ اس ہائی وے پر ایک ڈی ایس پی آفس اور 3 تھانے بھی موجود ہیں لیکن اس کے باوجود یہاں لوٹ مار کی وارداتیں معمول کا حصہ بنتی جارہی ہیں...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) حیسکو کی ریکوری مہم کے تحت غیر قانونی کنڈاکنکشن کے خلاف کارروائیاں، کئی غیر قانونی کنکشن منقطع، ایف آئی آر درج، ایکسی این ٹنڈوالہیار فاروق تنیو، ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم کی سربراہی میں ایل ایس غلام حسین سولنگی، جمشید میمن، ریاض ناریجو، اکرم غوری، نورالٰہی ناہیوں سمیت دیگر کی غریب آباد، کریم آباد، مظفرآباد، سخی وہاب ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، 3 ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ ایس ڈی او ٹنڈوجام انیس احمد تھیم نے کہا کہ غیر قانونی کنڈا کنکشن اور بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)پولیس کا غیرلائسنس یافتہ ڈرائیورز، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں، کالے شیشے والی گاڑیوں، رفلیکٹ لائٹس کا استعمال نہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کی جانب سے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سختی سے اسنپ چیکنگ کا انعقاد کیا گیا۔دوران مہم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے غیر لائسنس یافتہ ڈرائیورز سمیت بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے...
ٹندو محمد خان(نمائندہ جسارت)ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ مشاورتی سیمینار، ڈائریکٹوریٹ آف اربن اینڈ ریجنل پالیسی اینڈ اسٹریٹیجک پلاننگ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت سندھ نے ٹنڈو محمد خان کے ترقیاتی ماسٹر پلان پر عوامی نمائندوں کے ساتھ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں مشاورتی سیمینار منعقد کیا۔سیمینار میں وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سید قاسم نوید قمر، ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری، ایم پی اے خرم کریم سومرو، ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ، ایس ایس پی عابد بلوچ، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو محمد خان سید شاہ نواز شاہ بخاری، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔شرکا نے ٹنڈو محمد خان ٹاؤن کے ماسٹر پلان کے حوالے سے محکمہ...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
امریکی صدر جو بائیڈن نے لاس اینجلس میں آگ لگنے سے ہونے والی تباہی پر اگلے چھ ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے آتشزدگی کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ قرار دیا ہے۔ آتشزدگی پر بریفنگ کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ فنڈنگ کی رقم سے متاثرہ علاقوں سے ملبہ ہٹایا جائے گا اور عارضی پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ورکرز کی تنخواہوں سمیت جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات پورے کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ تعمیراتی کام کے لیے اضافی فنڈز پاس کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے جس کے لیے وہ کانگریس سے اپیل کریں گے۔ دوسری...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہمارا اعلان پرامن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ڈی ایس پی اور ایس ایچ او ٹنڈوجام سے ملاقات، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی جانے والی کاوشوں پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہاکہ شام ہوتے ہی لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوجاتا تھا جس کی شکایت ڈی ایس پی اسد چنہ اور ایس ایچ او اسلم بلو سے کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر میں گشت میں اضافہ کیا اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس کے علاوہ تعلقہ اسپتال ٹنڈوجام میں پولیس نہ ہونے کے سبب آئے روز ڈاکٹروں اور مریضوں میں جھگڑے کے واقعات رونما ہوتے رہتے تھے جس سے ڈاکٹروں میں بے...
سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...