2025-11-02@10:47:15 GMT
تلاش کی گنتی: 11650
«کو بھی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے، مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک سے انڈوں کی برآمدات میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان سے پہلی بار امریکا کو بھی انڈوں کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے۔محکمہ قرنطینہ حیوانیات نے بتایا کہ یکم جولائی 2025 سے امریکا کو اب تک 18 لاکھ 99 ہزار 240 درجن انڈے ایکسپورٹ کیے جا چکے ہیں جن کی مالیت 2.37 ملین امریکی ڈالر ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان سے مجموعی طور پر 18.25 ملین امریکی ڈالر کے انڈے ایکسپورٹ کیے گئے، جو گزشتہ مالی سال 24-2023...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے چار سدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس دن وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام آیا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں۔ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں۔ ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔ میرے خلاف پاکستان بھر میں پراپیگنڈا کیا گیا۔ مجھے دہشتگرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ مجھے اپنے لیڈر سے عدالتی احکامات کے باوجود ملنے نہیں دیا گیا۔ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا۔ مجھے کہا گیا چار سدہ، خیبر، کرک نہ جاؤ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاؤ گے۔ ہمیں اعتماد میں لئے بغیر بند کمروں کے...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلیمی روابط دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں جہاں سعودی عرب کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پاکستانی طلبا کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ وہیں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس کی پیشکش اس اضافے کی ایک اہم وجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو 12 لاکھ پاکستانیوں کی ضرورت: کن شعبوں میں نوکریوں کے مواقع موجود ہیں؟ یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے 700 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا تھا۔ یہ اسکالرشپس سعودی عرب کی 25 سرکاری یونیورسٹیوں میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی سطح پر...
ملک میں سیاسی استحکام کی ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کا اندرونی انتشار ختم کرنے کی زیادہ ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے۔ ملک کے داخلی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے جس کے لیے حکومت حکمت عملی بنائے۔ یہ درست ہے کہ ملک کے داخلی اور سیاسی استحکام کے لیے حکومت کے سوا کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھانے میں کامیاب ہو سکے یہ کام واقعی حکومت کا ہونا چاہیے جیساکہ اے پی ایس اسکول پشاور پر دہشت گردی کے بعد ہوا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف نے آل پاکستان کانفرنس منعقد...
اس وقت ملکی صورت حال یہ ہے کہ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ امن و امان کی صورت حال تو خراب ہے ہی معاشی مسائل نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں۔ ایک طرف روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب مہنگائی کے عفریت نے ملک کے تمام ہی طبقوں کو پریشان کر دیا ہے۔ غریب کی تو بات ہی کیا ہے، اب تو متوسط سے لے کر امیر گھرانے بھی بے چین و پریشان نظر آتے ہیں۔ اس کی وجہ ہمارے ماہرین ہماری حکومتوں کی غلط پالیسیاں قرار دیتے ہیں مگر موجودہ حکومت تو صاف طور پر واضح کر چکی ہے کہ ملکی موجودہ معاشی صورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-24 حیدرآباد(نمائندہ جسارت)ناجائزصیہونی ریاست اسرائیل کی پارلیمان کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کے دو بل منظور کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کو ارضِ مقدس سے بے دخل کرنے کے ابلیسی منصوبہ پر تلا ہوا ہے۔ مسلم ممالک آپس کے اختلافات کو ختم کرکے متحد ہوں تاکہ صیہونیوں کے مذموم مقاصد کے خلاف عملی اقدامات کیے جا سکیں۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر دینی تعلیمات اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صیہونیوں کا فلسطین کے ایک انچ پر قبضہ بھی جائز نہیں اور ارضِ مقدس پر حکمرانی کا حق صرف مسلمانوں کو حاصل ہے۔ یہود نے پہلے برطانیہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متفقہ طور پر تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی گئی ہے یہ پابندی پنجاب حکومت کی درخواست پر عائد کی گئی ہے اور بطور سیاسی جماعت تحریک لبیک کو تحلیل کرنے کا مروجہ طریقہ اختیار کرنے کے بجائے کابینہ نے تحریک لبیک کو دہشت گردی اور تشدد آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ تحریک لبیک کے خلاف کارروائی کا آغاز چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو تحریک پر پابندی کی سفارش سے ہوا تھا جس کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پس اے نبیؐ، خوب جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں ہے، اور معافی مانگو اپنے قصور کے لیے بھی اور مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بھی اللہ تمہاری سرگرمیوں کو بھی جانتا ہے اور تمہارے ٹھکانے سے بھی واقف ہے۔جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ کہہ رہے تھے کہ کوئی سورت کیوں نہیں نازل کی جاتی (جس میں جنگ کا حکم دیا جائے) مگر جب ایک محکم سورت نازل کر دی گئی جس میں جنگ کا ذکر تھا تو تم نے دیکھا کہ جن کے دلوں میں بیماری تھی وہ تمہاری طرف اس طرح دیکھ رہے ہیں جیسے کسی پر موت چھا گئی ہو افسوس اْن کے حال پر۔ (سورۃ محمد:19تا20) سیدنا انس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل، مقابلہ اور دیگر دفعات کے تحت دی گئی سزا کے خلاف اپیل پر مجرموں امین اللہ اور کلام اللہ کی سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر مجرم کسی اور مقدمے میں ملوث نہ ہوں تو فوری رہا کردیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کے کسی بھی گواہ نے ملزموں کا خاکہ پیش نہیں کیا، تفتیشی افسر نے بھی بیان دیا کہ مجرموں کی فائرنگ کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ مجرموں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر 29 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
لندن میں قائم اوورسیز پاکستانی ویلفیئر کونسل کے صدر ملک عامر کابل نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر 1947 وہ دن ہے جب صدیوں کی قربانیوں سے ایک نئی صبح طلوع ہوئی، ایک ایسی صبح جو کشمیریوں کے لہو سے روشن ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے 77ویں یوم تاسیس پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر کابل نے کہا کہ بھارت نے ہر طرح کا ظلم ڈھایا مگر کشمیری عوام کے جذبۂ آزادی کو کبھی کمزور نہیں کر سکا اور نہ ہی کبھی کر پائے گا۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے 78 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبۂ حریت کو دبانے میں کبھی...
رانا ثنااللہ: تحریک لبیک نے وعدے پورے نہیں کیے، املاک کو نقصان پہنچایا ، پابندی کا فیصلہ شواہد کی بنیاد پر کیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یاسر خان کو ویڈیوز میں شہری پر پائپوں اور ڈنڈوں سے تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزم یاسر کا سروس کارڈ بھی سامنے آ گیا جس کے مطابق ملزم یاسر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے پی کا اہلکار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے...
رات کے 3 بجے ہیں، جسم میں کپکپی، پسینے اور گرمی کی لہریں آپ کو بے چین کیے جا رہی ہیں۔ پیشانی دہک رہی ہے، جسم کانپ رہا ہے، اور آپ خود سے کہتے ہیں کہ یہ تو بس بخار ہے‘ لیکن حقیقت یہ ہے کہ بخار محض ایک تکلیف دہ کیفیت نہیں بلکہ جسم کا حفاظتی نظام ہے جو ہمیں خطرناک جراثیم، وائرس اور فنگس سے بچاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹوتھ برش ایک کروڑ جراثیم کا مسکن، کب تبدیل کرلینا چاہیے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بخار ایک ارتقائی خصوصیت ہے جو تقریباً 60 کروڑ سال سے جانداروں میں پائی جا رہی ہے۔ یہ عام طور پر انفیکشن، وائرل یا بیکٹیریل...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
ویڈیو میں کانگریس لیڈر مختلف مواقع پر مختلف لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، کچھ طلباء کانگریس کو بتاتے ہیں کہ بدعنوانی عروج پر ہے اور پیپر لیک کے خلاف کارروائی بھی نہیں ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی مستقل ملک کے نوجوانوں کے اہم مسائل اٹھاتے رہے ہیں۔ بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ان دنوں وہ زیادہ توجہ بہار کے نوجوانوں پر دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کو سامنے رکھ کر حل تلاش کر رہے ہیں، وہ لگاتار بے روزگاری اور ہجرت کے ایشوز اٹھا رہے ہیں، خاص طور سے نوجوانوں کی آواز وہ مستقل بلند کر رہے ہیں۔ اپنی ایک تازہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔سعودی آئل فیسلٹی کے تحت...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں میں بتایا گیا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے جامع قیمت استحکام پلان تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ای سی سی نے تمام متعلقہ وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سفارشات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ای سی...
پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں یہ لازمی کہوں گا کہ پاکستان نے گزشتہ کچھ عرصے میں بہت کامیابی حاصل کی ہے جس میں خطے اور دنیا کی بڑی طاقتوں کیساتھ مضبوط روابط قائم کرنا اہم سنگ میل ہے۔فوادچودھری نے کہاکہ پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں یہ ایک خواب تھا امریکا سمیت دنیا کی بڑی طاقتیں ہمارے ساتھ ہوں،ہمارے لیے یہ ایک خواب ہی ہو سکتا تھا کہ سعودی عرب بھی ہمارے ساتھ ہو اور ایران بھی، امریکا بھی ہمارے ساتھ ہو اور چین بھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ڈپلومیٹک فرنٹ پر نمایاں کامیابی حاصل کی،...
امریکی نائب صدرجے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور صدر ٹرمپ کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ جیرڈ کشنر اس وقت اسرائیل میں موجود ہیں تاکہ غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لیا جا سکے اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو کسی بھی مہم جوئی سے روکنے کی کوشش کی جائے۔ رپورٹس کے مطابق، جے ڈی وینس محض ایک ہفتے میں تیسری بار اسرائیل پہنچے ہیں۔ امریکی وفد نے نیتن یاہو سے ملاقات میں زور دیا کہ غزہ کے لیے کوئی متبادل منصوبہ (پلین بی) نہیں ہے اور صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل ہو۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی حکام کو ہدایت کی کہ غزہ جنگ...
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس محض ایک ہفتے میں تیسری بار اسرائیل کے دورے پر پہنچے ہیں تاکہ نیتن یاہو کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رکھ سکیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کے حالیہ دورے کا مقصد غزہ جنگ بندی پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لینا بھی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی معاونت کو آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی اسرائیل پہنچ گئے جب کہ صدر ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے مشیر جیرڈ کُشنر پہلے ہی موجود ہیں۔ امریکی وفد نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے لیے کوئی بلان بی نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل...
کراچی ایئر پورٹ حملہ: دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کردیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم...
سیلاب جیسی آفت میں بھی پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ پاکستان نے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر سرحد پار واپس بھیج دیا گیا۔پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سنگھوکے میں عوام نے پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جن میں جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور جن میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں، سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے ۔ سکھ...
اہلحدیث یوتھ فورس ملتان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں اہمیت کا حامل ملک ہے مگر اندرونی اور بیرونی سطح پر کچھ لوگوں کو اس کی عزت وقار اور مقبولیت کبھی بھی قابل قبول نہیں رہی، افواج پاکستان کی وجہ سے ملک کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے جو کہ بعض لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلام ٹائمز۔ اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے کہا ہے کہ ملک پاکستان میں انتشار کسی صورت قابل قبول نہیں ملک میں استحکام ناگزیر ہے، ہم ملک میں قیام امن کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، افغانستان نہ صرف غلط فہمی کا شکار ہے بلکہ انڈیا کے ہاتھوں...
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات اور مساجد پر حملوں کے بعد حکومت نے مسلمانوں کے تحفظ کے لیے ایک اہم اور تاریخی اقدام اٹھایا ہے، جسے ملکی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ مساجد اور اسلامی مراکز پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے پیش نظر حکومت 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ فراہم کرے گی تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ یہ اعلان وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے دوران کیا، جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک شخص نے مسجد کے دروازے کے...
گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کرتے ہوئے تفتیش انسپکٹر لیول کے آفیسر کو سونپ دی جبکہ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم پولیس ملازم بھی ہے۔ تھانہ گنجمڈی میں درج شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے کی تفتیش انسپکٹر انوسٹی گیشنز سٹی سرکل عامر خالد کو سونپ دی گئی۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل ہونے کے بعد تفتیش انسپکٹر کا اختیار ہے۔ مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ سمیت حبس بے جا میں رکھنے اور برہنہ کرکے ویڈیو بنانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گرفتار 6 ملزمان کے نام بھی سامنے آگئے جن میں یاسر خان، ملک جنید ظہیر،...
انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
لاہور: فیکٹری ایریا گلستان کالونی میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر والد کے پستول سے خود کو گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان کے مطابق متوفی کی شناخت 27 سالہ حمزہ بٹ ولد طارق محمود کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے پستول قبضہ میں لے لیا اور موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردی۔
کل اسلام آباد کی ایک مصروف شاہراہ پر ڈیوٹی پر موجود ہونہار اور لائق پولیس افسر عدیل اکبر کے ہاتھوں سے چلنے والی گولی کی گونج نے ہم سب کو ہلا کر رکھ دیا۔ کوئی کیسے اپنی جان لے لیتا ہے؟ کوئی اپنے ساتھیوں، اپنے پیاروں اور ایک بار ملنے والی زندگی سے یوں منہ کیسے موڑ لیتا ہے؟ ابھی کچھ دیر پہلے تو وہ ہشاش بشاش، مسکراتا ہوا اپنے فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ ماتحتوں کو چوکس رہنے کا کہہ رہا تھا، فل برائٹ اسکالرشپ پر امریکا جانے کی تیاری بھی کرنا ہوگی، بیٹی کو مرضی کے گفٹ دلانے کی فکر بھی ہوگی، خواب دیکھنے والی آنکھیں کیوں بجھ جاتی ہیں؟ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں، تحقیقات کے...
اقوام متحدہ کے طبی ادارے عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کم از کم 15 ہزار مریض بیرون ملک علاج کے لیے اسرائیل کی اجازت کے منتظر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ غزہ میں 15 ہزار افراد شدید زخم، کینسر، دل کی بیماری یا دیگر طویل مدتی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کی طبی سہولیات جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ اس لیے ان مریضوں کا علاج ملک میں ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ادارۂ صحت...
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں 2 وکٹ سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں بھارت کو شکست دیدی ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما کے 73 اور شریاس ایئر کے 61 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے، جب کہ اکشر پٹیل نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 60 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ زیویر بارٹلیٹ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے 265 رنز کا ہدف...
ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کراچی نے کہا کہ کراچی پورے ملک کا معاشی حب ہے، لیکن یہاں بجلی کا نظام انتہائی ناکارہ ہوچکا ہے، پرانی تاریں اور خراب ٹرانسفارمر بجلی کے نظام کو مزید کمزور بنا رہے ہیں، جس کے باعث آئے دن خرابی اور بندش معمول بن چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ کراچی پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہے، جہاں نہ پانی دستیاب ہے، نہ بہتر انفراسٹرکچر موجود ہے، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور ناکارہ ٹریفک نظام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے، اب اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سے انڈوں کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا کو بھی انڈے برآمد کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محمکہ قرنطینہ حیوانیات کاکہنا ہےکہ رواں مالی سال 25-2024 کے دوران امریکا کو انڈوں کی ایکسپورٹ کا حجم 23 لاکھ 70 ہزار ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات، بحرین، ہانگ کانگ، کویت، قطر، صومالیہ اور افغانستان سمیت کئی ممالک کو انڈے برآمد کیے جا رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کو 17 لاکھ 23 ہزار ڈالر، ہانگ کانگ کو 5 لاکھ 44 ہزار ڈالر، بحرین کو 32 لاکھ 950 ڈالر، کویت کو 31 لاکھ 654 ڈالر، صومالیہ کو 2 لاکھ 41 ہزار...
منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی تجربہ گاہ ہے، جو تین سال کی محنت کے بعد مکمل ہوا ہے۔ یہ جگہ جدید دور کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ میں الجھے ہوئے انسان کو اندرونی سکون اور خود شناسی کی روشنی دکھانے کا پیغام دیتی ہے۔ یہ سینٹر کسی خاص صوفی سلسلے سے منسلک نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر متعدد سلسلوں کی تعلیمات کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کی اسلامی فنِ تعمیر کا خوبصورت امتزاج ہے، جس میں گنبد، محرابیں، نیلی ٹائلوں کے نقوش اور خطاطی کی جھروکیاں روحانیت کی تصویری زبان بن جاتی ہیں۔...
آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو 17 کے مجموعی اسکور پر کپتان شبمان گل 9 رنز بناکر چلتے بنے۔ اسی اوور میں ویرات کوہلی بھی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ویرات کوہلی مسلسل دو ون ڈے میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ روہت شرما (73) اور شریاس ایئر (61) نے 113 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ اکشر پٹیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق وکٹ کیپر و بلے باز راشد لطیف، فاسٹ بولر محمد عامر اور دیگر کرکٹ تجزیہ کاروں نے محمد رضوان کو ہٹا کر شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے (او ڈی آئی) کپتان بنانے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔رضوان کو گزشتہ سال اکتوبر میں وائٹ بال کپتان مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی قیادت میں قومی ٹیم مستقل مزاجی برقرار نہ رکھ سکی اور رواں سال چیمپئنز ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔اگرچہ ان کی کپتانی میں ٹیم نے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ میں سیریز جیتیں لیکن اگست میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 2-1 سے شکست ہوئی۔شاہین آفریدی نے بھی گزشتہ سال...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ اس مرتبہ بھی اسموگ سے کاروبار زندگی متاثر ہوسکتا ہے لہٰذا ہم سب کو مل کر اس سے نمٹنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اسموگ کی اصل وجوہات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اینٹوں کے بھٹے منتقل کرنے کے علاوہ دیگر عملی اقدامات کیے ہیں جن سے اسموگ پر قابو پایا جاسکے۔ مزید پڑھیے: یکم اکتوبر کو پنجاب میں فضائی معیار معتدل، اسموگ سے بچاؤ کے انتظامات جاری مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت صوبے کی ایئر...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کر دیا، پی سی بی نے تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس بھیجا جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف بار بار انٹرویوز دینا معطلی کی اہم وجہ بنا، ان انٹرویوز سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا جس پر بورڈ نے سخت نوٹس لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق معاملے پر...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر تحریک فساد کی جانب سے امپیریئل کالج کے خلاف منفی اور گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، حالانکہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں امپیریئل کالج لندن کے کیمپس کے قیام پر باضابطہ پریس ریلیز جاری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آئی ٹی سٹی میں نووو کیئر ادارے اور امپیریئل کالج ہیلتھ کیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے ایک جدید یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کیا جا رہا ہے، جہاں 300 بستروں پر مشتمل ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی عوام کی بھلائی کے لیے کوئی قدم اٹھاتی ہے تو پی ٹی آئی کو...
کراچی کے علاقے گارڈن میں پولیس نے ملکی اور غیرملکی جعلی کرنسی بنانے اور بیچنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام کیمطابق ملزم بہزاد سے اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس ، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالر بنانے کے کاغذ، کیمیکل اور دیگراشیا بھی برآمد کی گئی۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ ملزم نے کرنسی نوٹ کا درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی ملزم اپنے ساتھیوں کیساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کیساتھی میڈیکل ریپ اور کال سینٹر کا کام کرتے ہیں۔ ملزم نے کرنسی نوٹ ایک بیگ میں بھر کررکھے ہوئے تھے۔
نیویارک (ویب دیسک )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے گندم پالیسی میں کم از کم امدادی قیمت مقرر کرنے پر اعتراض عائد کر دیا۔ذرائع وزارت فوڈ کے مطابق گندم پالیسی کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے وزارت فوڈ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آئی ایم ایف نے گندم پالیسی کے خدوخال بھی وزارت فوڈ سے طلب کیے۔وزارت فوڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے گندم پر کم ازکم امدادی قیمت پر تحفظات کو دور کر دیا ہے، امدادی قیمت فکس نہیں کی گئی، آگے سمجھنے میں غلطی ہوئی، آئی ایم ایف نے بھی اس لیے اعتراض اٹھایا کہ شاید امدادی قیمت فکس ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف کو دیے گئے...
کسی مسجد کو بند کیا گیا اور نہ ہی کیا جائے گا، انتہا پسند جتھوں کی تشہیر پر مکمل پابندی ہوگی، عظمیٰ بخاری
وفاقی کابینہ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع، پنجاب حکومت نے مکمل کیس جمع کر دیا — عظمیٰ بخاری وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور ان کی پبلسٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے؛ کسی بھی اشتہاری میٹریل کو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جمعے کے خطبات اور اذان تک محدود رہنا چاہیے اس پر پراسیکیوشن سیل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجدیں بند نہیں کی جائیں گی، مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں...
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
سٹی42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جماعت نے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ اور سامان پولیس کے خلاف استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے گولیوں، زخمی اہلکاروں اور جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021 میں بھی اسی مذہبی جماعت نے پولیس سے اسلحہ...
اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر فواد خان پر تنقید کرنے والی گلوکارہ حمیرا ارشد کو آئینہ دکھا دیا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کے پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس پر عائشہ عمر نے بغیر نام لیے حمیرا ارشد کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ عائشہ عمر نے فواد خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کا موسیقی کی دنیا اور مقابلوں میں گہرا تجربہ رکھتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی بطور کنٹسٹنٹ ’بیٹل آف دی بینڈز‘ مقابلے میں اپنے بینڈ کیساتھ حصہ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ اداکارہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کرتے ہوئے ٹرمینیشن کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی پالیسیوں پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے، جسے بورڈ نے کنٹریکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، ملتان سلطانز کو باقاعدہ سسپنشن اور ٹرمینیشن وارننگ نوٹس موصول ہو چکا ہے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر معاملہ خوش اسلوبی سے حل نہ ہوا، تو بورڈ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائز کے نئے مالک کی تلاش کا عمل شروع...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے معاملات اور ایک آفیشل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے پوڈ کاسٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لیگ کے اسٹرکچر پر بھی سوال اٹھائے۔ اس حوالے سے پی سی بی مسلسل خاموش رہا جس پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں کہ آخر حکام کیوں کوئی نوٹس نہیں لے رہے، البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی خود فیصلہ کرے کہ وہ حسن مرتضیٰ کے بیان پر خاموش رہے گی یا ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ حسن مرتضیٰ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟۔ اگر کسی کو معافی مانگنی ہے تو وہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ایسے ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں رہ سکے۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ ایک طرف پیپلزپارٹی جمہوریت جمہوریت کا راگ الاپتی ہے، اور دوسری طرف ہماری قیادت پر کیچڑ اچھالنے سے باز نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی...
اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے...
کچھ دن پہلے کی بات ہے، امی کے پاس بیٹھی تھی کہ سونے کی بڑھتی قیمتوں پر بات شروع ہوئی، باتوں باتوں میں امی نے بتایا کہ آج سے کئی دہائیاں پہلے پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود من مرضی کے زیور بن ہی جاتے تھے۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ اتنا مہنگا ہو گیا کہ اب شاید ہی متوسط طبقے کی کوئی خاتون اپنا پسندیدہ زیور آسانی سے خرید سکے۔ امی کی باتوں کے بعد میں نے سونے کی بڑھتی قیمتوں پر تحقیق کی تو پتا چلا کہ پاکستان میں ایک سال میں سونے کی قیمت دگنی ہو گئی ہے۔ اور اس وقت پاکستان میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 3...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) 20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے شعبہ آرفن کیئرپروگرام کے تحت فن گالا ہفتہ، 25 اکتوبر2025کو کراچی کے مقامی واٹرپارک میں منعقد کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی الخدمت آرفن کیئرپروگرام میںرجسٹرڈیتیم بچوں کے لیے ایک روزہ فن گالا کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں سندھ بھر سے ایک ہزار سے زاید باہمت بچے شریک ہوں گے۔ فن گالا میں بچے سوئمنگ پولز، کرکٹ،فٹبال اوراِنڈور گیمز سے محظوظ ہوں گے۔ تقریب میں الخدمت کے ریجنل ذمے داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات بھی شرکت کریں گی۔اس موقع پر بچوں کے لیے مختلف ہم نصابی سرگرمیوں اورٹریننگ سیشن کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ پروگرام کے اختتام پر...
پیپلز پارٹی نے حکومت کو ایک ماہ کا نوٹس دے دیا ہے کہ وہ اس عرصے میں پی پی کے تحفظات دورکریں، ورنہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا اور اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ اس اجلاس میں صدر مملکت آصف زرداری بھی شریک تھے جنھوں نے پنجاب حکومت کے رویے پر پی پی رہنماؤں کے گلے شکوے بھی سنے اور اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ اجلاس کے بعد یہ بھی معلوم ہوا کہ صدر زرداری پنجاب میں پی پی اور (ن) لیگ اختلافات کا معاملہ متعلقہ حلقوں کے ساتھ اٹھائیں گے اور وہ میاں نواز شریف کے ساتھ...
لاہور:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہ محسن نقوی کو پاکستانی ٹیم کیساتھ وزیر داخلہ بننا پڑے گا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کسی کے بھی درمیان ہوں تو حل کرنے کے لیے محسن نقوی کو دعوت دی جاتی ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وزیر داخلہ ہونے کے ساتھ یہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ ایشین کونسل کے سربراہ ہیں اور یہ روپ بھی ہے کہ بھارتی ٹیم کو ٹرافی دی بھی نہیں۔ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ محسن نقوی دور...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
بیان کے مطابق پاکستان کے ساتھ معاہدے کی شرائط میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، سیکیورٹی فورسز، شہریوں اور ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملوں سے گریز کرنا، مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کرنا اور ایک دوسرے کے خلاف حملوں کی حمایت نہ کرنا شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ساتھ دوحہ معاہدے کے حوالے سے طالبان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ معاہدے کے متن میں صرف جنگ بندی، باہمی احترام، فوجوں، شہریوں اور تنصیبات پر حملوں کی روک تھام اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا شامل ہے اور ان دفعات سے ہٹ کر کوئی بھی تبصرہ "ناجائز" ہے۔ طالبان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پریس کانفرنس میں افغان وزیر دفاع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اندور: ویمنز ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے انگلینڈ ویمنز ٹیم کو 6 وکٹوں سے بآسانی شکست دے دی۔بھارتی شہر اندور میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کا 245 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 41ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔کینگروز کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے شاندار 104 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، انہوں نے میدان کے چاروں اطراف 16 چوکے لگائے، انابیل سدرلینڈ نے بھی 98 رنز کی عمدہ ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ساتھی کھلاڑی کا بھرپور ساتھ نبھایا۔سدر لینڈ کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے، دونوں بیٹرز کی 180 رنز کی پارٹنر شپ کے باعث آسٹریلوی ٹیم کے لیے...
اقوام متحدہ کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں قید رکھے گئے 12 غیر ملکی عملے کے ارکان کو بدھ کے روز حوثی باغیوں نے رہا کر دیا ہے جبکہ 3 دیگر اہلکاروں کو اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مذکورہ اہلکار گزشتہ ہفتے کے آخر میں حوثیوں کی جانب سے حراست میں لیے گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق، 12 بین الاقوامی اہلکار صنعا سے اقوام متحدہ کی ایک انسانی پرواز کے ذریعے روانہ ہوئے، جن میں سے کچھ اپنا کام جاری رکھنے کے لیے اردن منتقل ہو گئے ہیں۔ تاہم، 50 سے زائد اقوام متحدہ کے دیگر ملازمین اب بھی حوثیوں کی قید میں ہیں، جن...
راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ بھی دیکھا گیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شہری نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ سے اسکریپ کے گوداموں سے متعلق شکایت کی تھی، ملزمان شہری کو رسیوں سے باندھ کر پلاسٹک کے پائپوں، لاتوں اور مکوں سے مارتے رہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام...
کبیر والا میں 3 بہنوں اور ماں کے قتل کے مجرم کو 4 بار سزائے موت سنا دی گئی۔سیشن کورٹ نے سزائے موت کے ساتھ مجرم پر 20 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔عدالت نے شریک ملزم کو 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔مجرم نے 2024ء میں فائرنگ کرکے اپنی 3 بہنوں اور ماں کو قتل کردیا تھا کیونکہ اسے اپنے گھر کی ان خواتین کے کردار پر شک تھا۔
اسلام ٹائمز: اب اگر کوئی پوچھے کہ "کچھ خالص ہے؟؟" تو میں جواب دیتا ہوں: ہاں۔۔۔۔ جھوٹ، دھوکہ، فریب، لالچ، نفاق، کذب، بددیانتی اور بد نیتی۔۔۔۔۔۔ وہ اب بھی خالص ہیں، نہ ان میں خوف کی آمیزش ہوئی۔۔۔۔۔۔ نہ شرم کی۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جو کبھی انسان تھے۔۔۔۔۔۔۔ اب صرف تصویر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔خالص نہیں۔۔۔۔۔ تحریر: ساجد علی گوندل sajidaligondal55@gmail.com بازار میں سب کچھ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ دھوکہ، وعدے، دعوں کی گونج اور ضمیر کی قیمت۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کچھ خالص نہیں۔۔۔۔۔ یہ وہ عہد ہے، جہاں ہر سچ کے ساتھ کوئی مفاد منسلک ہے۔۔۔۔۔۔۔ جہاں ہر جذبہ کسی مصلحت کے تحت پروان چڑھتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اور ہر لفظ کے پیچھے ایک خفیہ سودا چھپا ہے۔۔۔۔۔۔۔ دکاندار اطمینان سے کہتا ہوا نظر آتا ہے: "یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستانی نژاد فن ٹیک، ‘ابھی’ (ABHI) نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اور پہلے مرحلے پرپیشگی تنخواہ (advance salary) کو متعارف کرارہا ہے۔ابھی کے شریک بانی اور سی ای او، عمر انصاری نے بتایا کہ ‘ابھی’ نے متحدہ عرب امارات کے الفردان ایکسچینج کے ساتھ شراکت کی ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کے مالیاتی خود مختاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، “متحدہ عرب امارات میں ‘ابھی’ کی جانب سے کمائی ہوئی اجرت تک رسائی (Earned Wage Access) کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا ایکسچینج بن کر، جس کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکیوں محنت کشوں کے لیے...
حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے اس حوالے سے وزارتِ داخلہ سے اجازت بھی حاصل کر لی ہے۔ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت رکھنے والی عمارات کی تصاویر شامل کی جائیں گی، جو نہ صرف پاسپورٹ کی خوبصورتی میں اضافہ کریں گی بلکہ ملک کی ورثے کی نمائندگی بھی کریں گی۔ اندرونی صفحات پر بھی تاریخی عمارات کی تصویری جھلکیاں نظر آئیں گی۔ یہ تبدیلیاں پاسپورٹ کے نظام میں جدت اور ہم آہنگی لانے کے لیے کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ استعمال میں بھی آسانی ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی صفحات کا...
20 یورپی ممالک نے یورپین کمیشن کو ایک مشترکہ خط بھیجا ہے جس میں افغان تارکین وطن کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا زکر کرتے ہوئے سخت اقدامات اُٹھانے پر زور دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لیتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیا، سویڈن اور ناروے نے بھیجے ہیں۔ خط میں ان ممالک نے یورپین کمیشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یورپ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ان کے وطن واپس بھیجا جائے۔ اس بات کا انکشاف بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین اور ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ نے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ افغان تارکین وطن کی واپسی...
پنجاب میں ڈالا کلچر اور بدمعاشی کو برداشت نہیں کیا جائےگا: مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد اور اس کے نفاذ کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ’وِسل بلور سیل‘ قائم کیے جائیں گے، جبکہ انتہا پسند جماعتوں اور غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خصوصی سیل فعال کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب کا دھواں چھوڑنے والی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ عوام کسی بھی انتہا پسند تنظیم یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر اور ناظم اجتماع عام لاہور، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، طاقت کے زور پر چلایا جانے والا ہائبرڈ نظام کسی آئین یا قانون کا پابند نہیں۔ پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم جیسی جماعتیں ہائبرڈ نظام کی چھتری تلے صرف چند بیرونی دوروں کے موقع پر راضی ہیں، حالانکہ 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا سر قلم کر کے عوام کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں شہر بھر کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا انحصار اس بات پر ہے کہ حاکم طالبان انتظامیہ افغانستان میں موجود ایسے شدت پسند عناصر کو روکے جو سرحد پار کر کے پاکستان پر حملے کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی خفیہ ملاقات، فیلڈ مارشل کی امریکا میں کھڑے ہو کر بھارت کو وارننگ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، مگر اس معاہدے کی بنیاد یہی شرط ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی بھی قسم کی دراندازی نہ ہو۔ اگر افغانستان کی طرف سے کچھ بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر علی پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقوم کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ متاثرین اب ATM کارڈ کے ذریعے 50 ہزار روپے نقد امدادحاصل کر سکیں گے۔ وزیراعلیٰ کی وزارتی ٹیم، سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں علی پور پہنچی، جہاں سیلاب سے متاثرہ افراد کی دادرسی کا عمل شروع کیا گیا۔ متاثرین کو جانی نقصان، گھروں کے گرنے یا مویشیوں کے ضیاع پر یہ رقم دی جا رہی ہے۔ امدادی پیکج کے تحت نہ صرف کیش فراہم کیا جا رہا ہے بلکہ ہر مستحق خاندان کوبینک اکاؤنٹ اور ATM کارڈ بھی جاری کیا جا رہا ہے، تاکہ امداد کی ترسیل شفاف، تیز اور...
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کا نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے نہ ملنے کا فیصلہ، شرکا اور بلوچستان حکومت کا اظہارِ افسوس
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے ملاقات سے معذرت کرلی، جس پر شرکا اور بلوچستان کے حکام کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ورکشاپ میں شریک افراد کے مطابق، نہ صرف وزیراعلیٰ کے پی نے ملاقات سے گریز کیا بلکہ پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کسی رکن اسمبلی — نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے — نے بھی ورکشاپ کے شرکا کو خوش آمدید نہیں کہا۔ اس کے علاوہ، شرکا کو دیے جانے والے کھانے بھی صرف پیکٹس کی صورت میں پیش کیے گئے، جسے غیر روایتی اور بےرخی پر مبنی رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلوچستان کے سینیئر وزیر سردار عبدالرحمان...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے ارکان کو دی گئی سرکاری مراعات اب تک بدستور قائم ہیں، اور ان میں سے کوئی بھی تاحال واپس نہیں لی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور کے دور حکومت میں وزرا، مشیروں اور معاونینِ خصوصی کو دی گئی سرکاری گاڑیاں اور رہائش گاہیں اب بھی ان کے زیرِ استعمال ہیں۔ گویا اختیارات ختم ہونے کے باوجود سہولیات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ، ان سابق حکومتی شخصیات کے لیے تعینات پی آر اوز (پبلک ریلیشنز آفیسرز)، پی ایس (پرائیویٹ سیکریٹریز) اور دیگر عملے کو بھی تاحال ان کے اصل محکموں میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہاں مفت میں کوئی لانچ نہیں کراتا، سب استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیم بغیر گروہ بندی کے بن ہی نہیں سکتی، میں کپتان بنا تو مجھے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا کو منانا پڑا کیوں دوسروں کو ڈرانا تھا، یہاں ہر کوئی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی تمام کھلاڑی استعمال ہورہے ہیں یہ بعد میں پتا چلے گا، کچھ کھلاڑیوں کو منع بھی کیا تھا کہ پاکستان کی کپتانی مت لیں آپ کو استعمال کیا جارہا ہے، آپ کو ایسے پھینکیں گے جس طرح کل رات...
خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی نے عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث تاحال کابینہ تشکیل نہیں دی، تاہم انہوں نے کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائیں گے۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پارٹی بانی عمران خان نے نئے وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی کو کابینہ بنانے کا مکمل اختیار دیا ہے، ساتھ ہی چند ناموں کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے کابینہ کے لیے نام فائنل کر لیے ہیں اور وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ان سے باقاعدہ منظوری لیں گے۔ اس کے ساتھ وہ کچھ غیر منتخب ناموں پر پارٹی کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان پر دلچسپ ریمارکس دیے۔ بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا سرمایہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگائیں، کیونکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ ریمارکس اس وقت دیے گئے جب اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی پہلے ہی جنرل ٹیکس ادا کر رہی ہے، لیکن جب وہ بینکوں سے قرض لے...
اسلام آباد: کسانوں کو سہولیات دینے کے معاملے میں قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران پنجاب اور سندھ کی بحث شروع ہو گئی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کا اجلاس سید حسین طارق کی زیر صدارت ہوا، جس میں بیجوں کی سرٹیفیکیشن اور انسپکشن کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے سندھ سے کہا تھا کہ ایکٹ بنائیں اور ہم سے پاور لیں۔ ان کا یہی مسئلہ ہے، ہر وقت کہتے ہیں وفاق ہمیں پاور نہیں دیتا اور جب ہم پاور خود دیتے ہیں تو یہ پاور لینے کو تیار نہیں ہوتے۔ انہوں نے سندھ کے حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے سندھ میں...
اوپن اے آئی نے اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹیAtlas متعارف کرایا، جس کی اطلاع ٹویٹر پر نشر ہوتے ہی گوگل کے شیئرز تقریباً 5 فیصد گر گئے۔ اوپن اے آئی کے اعلان کے بعد گوگل کی پیرنٹ کمپنی کی مالیت میں تقریباً 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، جب اس کے شیئرز 252.68 ڈالر سے گر کر 246.15 ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کے نئے اے آئی ماڈل نے ویڈیو جنریشن میں انقلاب برپا کردیا اس اقدام نے اوپن اے آئی کو براہِ راست گوگل کے مقابلے میں لا کھڑا کیا ہے، جو فی الحال 3 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ دنیا کا سب سے مقبول ویب براؤزر...
وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً 400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔دستاویزکے...
لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک میں لگانا چاہیے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیے ۔ وہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بھارت میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو بی ڈی ایس کے طلبہ کی پی ایم ڈی سی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل شہاب امام ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے بلوچستان کے سیکڑوں ایسے بچوں کے داخلے ریگولرائز کردیے ہیں۔ صرف سندھ کے بچوں کا نقصان کیا جا رہا ہے۔ بچوں نے داخلہ اُس وقت لیا جب خود سندھ حکومت نے پاسنگ مارکس 50 مقرر کیے تھے۔ اب تو بچوں کی ڈگری بھی مکمل ہونے کو ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی جس دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش، مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کے فروغ پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مدارس یا مساجد کی بندش سے متعلق پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ لوگوں کو پیسہ بینک میں رکھنے کے بجائے سٹاک مارکیٹ میں لگانا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے دلائل دیئے ۔ وہ کل بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے ۔ دورانِ سماعت جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ بھارت میں لوگ برسوں سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ پاکستان کے لوگوں کو بھی بینکوں میں رکھنے کے بجائے سٹاک...
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اںھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نئے وزیراعظم کی تلاش کی بجائے حکومت اور اپوزیشن کو فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل پر متفق ہو کر عام انتخابات کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین شہر مظفرآباد ملک علاؤالدین نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے نہ صرف ہر مشکل کی گھڑی میں منظر سے غائب رہتے ہیں بلکہ جلتی پر تیل بھی چھڑکتے ہیں۔ حقوق مظفرآباد کی آواز کو بلند کرنے والے اب خاموش کیوں دکھائی دیتے ہیں۔ ملک علاؤالدین نے مزید کہا کہ ریاست بھر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کا دکھ درد بے روزگاری...