لیجنڈ رشی کپور، نیتو سنگھ سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو کیوں فون کرواتے رہے؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنی زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلو اپنی سوانح ’حیات کھلّم کھلّا: رشی کپور اَن سینسرڈ‘ میں بیان کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا
اس کتاب میں انہوں نے اپنی شراب نوشی کی عادت اور ذاتی زندگی سے جڑا ایک انوکھا واقعہ بے جھجک لکھا ہے۔
رشی کپور کے مطابق اپنی سابقہ محبت یاسمین سے علیحدگی کے بعد وہ سخت دل گرفتہ تھے۔
فلم ’زہریلا انسان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اکثر نشے میں اپنی کو-اسٹار نیتو سنگھ (جو بعد میں ان کی اہلیہ بنیں) سے کہتے کہ یاسمین کو فون کرے اور اسے منانے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں:امیتابھ کا خوف اور رشی کپور کا بلامعاوضہ فلم میں کام کرنا
اداکار نے اعتراف کیا کہ وقت کے ساتھ وہ اس بریک اپ کو dignity کے ساتھ قبول کر گئے۔
بعد ازاں یاسمین نے ان کے قریبی دوست سے شادی کی، جبکہ نیتو ہمیشہ خوش اخلاقی کے ساتھ اس کے ساتھ پیش آتی رہیں۔ یاسمین کی اچانک موت نے رشی کپور کو افسردہ کر دیا تھا۔
اداکار کا مشروب سے لگاؤ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں تھا۔ بیٹے رنبیر کپور کے مطابق کینسر کی تشخیص کے بعد بھی رشی کپور نے اپنے ڈاکٹر کو دھوکہ دیا اور کہا کہ نیند کی دوا کے بجائے رات کو دو پیگ لے کر ہی سو سکتے ہیں۔
انہوں نے اپنی اہلیہ نیتو سنگھ کو بھی یہ یقین دلایا کہ ڈاکٹر نے انہیں تین پیگ کی اجازت دی ہے۔
رشی کپور نے بوبی، زہریلا انسان، کبھی کبھی، امر اکبر انتھونی اور ہم کسی سے کم نہیں جیسی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ رنبیر کپور کے بقول ان کے والد وہ شخص تھے جو ساری زندگی شراب، کھانے اور اپنے خاندان کا بھرپور لطف اٹھاتے رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رشی کپور رنبیر کپور فلم گرل فرینڈ نیتو سنگھ یاسمین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: رشی کپور رنبیر کپور فلم نیتو سنگھ یاسمین رشی کپور کے ساتھ
پڑھیں:
ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا
ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء و اساتذہ نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
دورے کے دوران طلباء کو اسالٹ کورس، فائرنگ کے طریقہ کار اور جدید ٹینکوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر پاک فوج کے افسران نے طلباء کو ملکی دفاع، عسکری تربیت اور جدید جنگی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔
دورے کا مقصد سول و ملٹری تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو وطن کے دفاع میں پاک فوج کے کردار سے روشناس کرانا تھا۔
طلباء و طالبات نے پاک فوج کی قربانیوں کو امن کی ضمانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کے والدین قوم کے اصل محسن ہیں۔ ایک طالبہ نے کہا کہ وہ پاک فوج کی شکر گزار ہے جس کی بدولت آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔
دوسری طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جدید دفاعی آلات اور عملی مشقوں کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا اصل امتیاز اس کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور وطن سے بے لوث محبت ہے۔
اساتذہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کے بہادر جوان ہر وقت ملک کے دفاع کے لیے تیار ہیں، قوم ان کے جذبۂ قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔