2025-11-02@10:48:02 GMT
تلاش کی گنتی: 11650
«کو بھی»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و دیگر پارٹی راہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی راہنما کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رفقاء کی ملاقات کا دن، ملاقات کیلئے مقررہ وقت ختم ہو گیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی و دیگر پارٹی راہنما داہگل ناکہ پر اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کسی بھی راہنما کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، پارٹی راہنما ملاقات کا وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے اہم ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی پر مشاورت
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں اہم ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، آزاد کشمیر کی حکومت سازی اور پاک افغان کشیدگی سمیت کئی اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نہ صرف ملکی سیاسی صورتحال پر بات ہوئی بلکہ خطے میں بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ سعودی عرب کے نتائج اور دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ محسن نقوی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، فاروق ایچ نائیک، طارق فضل چوہدری اور شیری رحمان بھی شریک تھے۔ اس...
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بھی گفتگو کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وڈیولنک پر ملاقات میں شریک ہوئے۔ سرکاری ملازمین کتنے ماہ کی تنخواہ ایڈوانس لے سکتے ہیں؟ وضاحت آگئی ذرائع...
وزیر اعظم کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم شہبازشریف نے صدر آصف زرداری سے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور پاک افغان کشیدگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بلاول بھٹوزرداری، وزیرداخلہ محسن نقوی، راجہ پرویز اشرف، طارق فضل چوہدری، فاروق ایچ نائیک اور شیری رحمان بھی شریک ہوئیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے بھی شرکت کی جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وڈیولنک پر ملاقات میں...
والد کی موت طبعی نہیں، انھیں قتل کیا گیا؛ ایرانی صدر رفسنجانی کی بیٹی کا حکومت پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایران کے سابق صدر علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی کے ایک حیران کن بیان نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کرلی اور ایرانی عدالت نے بھی نوٹس لے لیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدالت نے علی اکبر رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو طلب کر لیا۔ ان پر ایک عدالتی اہلکار نے کیس کیا تھا۔ فائزہ ہاشمی رفسنجانی پر یہ کیس اس بیان کے بعد کیا گیا جس میں انھوں نے حکومت پر اپنے والد سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کو قتل کرنے کا الزام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیورو سائنس سے وابستہ ایک کمپنی نے ایسا منفرد اسمارٹ فون کیس تیار کیا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ صارفین کا اسکرین ٹائم تقریباً نصف تک کم کر سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فون کیس 6 پاؤنڈ (یعنی 2.7 کلوگرام) وزنی ہے اور اس قدر بھاری اور بوجھل ہے کہ اسے استعمال کرنے والے افراد فطری طور پر موبائل فون کے استعمال میں کمی لے آئیں گے۔ عام طور پر فون کیس ہلکے اور سہولت بخش ہوتے ہیں، مگر اس کمپنی نے جان بوجھ کر اسے دنیا کا سب سے بھاری اور غیر آرام دہ کیس بنایا ہے تاکہ موبائل کے غیر ضروری استعمال کو روکا جا سکے۔اسٹین لیس اسٹیل...
لبنانی صدر نے فوج کو کسی بھی اسرائیلی دراندازی کا مقابلہ کرنے کا حکم دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز بیروت(آئی پی ایس ) لبنانی صدر جوزف عون نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ ملک کے جنوبی حصے میں اسرائیل کی کسی بھی مزید دراندازی کا سختی سے مقابلہ کرے۔گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج لبنانی سرزمین پر حملے کر رہی ہیں اور گزشتہ سال نومبر میں نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی روزانہ خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی فوج عام طور پر حزب اللہ کی طرح اسرائیل کے خلاف براہِ راست تصادم میں شامل نہیں رہی تاہم سابق فوجی سربراہ اور موجودہ صدر جوزف عون بظاہر اسرائیلی جارحیت...
وفاقی حکومت طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوائے گی۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہونہار طلبہ قوم کا فخر ہیں، ان کی کامیابی والدین اور اساتذہ کی محنت و دعاؤں کا نتیجہ ہے،طلبہ کی فنی تربیت کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے، سو فیصد میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی تربیت کے لیے سعودی عرب بھجوایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا وزیراعظم نے کہا کہ پروگرام میں تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ لیپ ٹاپ بیگز...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ائمہ کرام کو ماہانہ وظیفہ دینے کے فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ چناب نگر میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ خیر کی توقع تھی کہ شاید پی ڈی ایم کی تحریک سے وابستہ مسلم لیگ ن عقل سے کام لے گی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج بھی مساجد کے ائمہ کو 10 ہزار روپے سے خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام لیے بغیر کہا کہ محترمہ جان لو کہ یہ تجربہ خیبر پختونخوا میں ہوا...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ہزاروں لیبر، ہائی اسکلز اور ہنر مند لوگوں کی ضرورت ہے جس کیلیے میں ایڑھی چوڑی کا زور لگا کر ہزاروں نوجوانوں کو بھیجنے کی کوشش کروں گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر مجھے وہاں پر اے آئی، جدید ٹیکنالوجی سسٹم کے بارے میں بتایا گیا، جس پر میں نے کہا کہ ہمارے پاس تو تیل کے ذخائر نہیں اور اتنا خرچ بھی نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سُن کر سعودی حکام نے کہا کہ ہماری یہ سہولیات کروڑوں پاکستانیوں اور طلبا کیلیے بالکل مفت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایشیا میں امیر اورغریب کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے فرق کے نتیجے میں 50 کروڑ افراد کو شدید معاشی بوجھ کا سامنا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے امیر 10 فیصد افراد قومی آمدنی کا 42 فیصد رکھتے ہیں، جو بڑی ایشیائی معیشتوں کی اوسط سے کم ہے لیکن پھر بھی یہ اتنا بڑا فرق پیدا کرتا ہے کہ منصفانہ اور پائیدار معاشرے قائم کرنا مشکل ہو جاتا ہے ۔برطانوی ادارے “ آکسفیم “ جو دولت کی غیر مساوات، ماحولیاتی تبدیلی اور ڈیجیٹل فرق کی وجہ سے ہونے والی اقتصادی ترقی کے غیر مساوی پیٹرن پر نظررکھتا ہے نے ”غیر مساوی مستقبل ،ایشیا کی انصاف کےلیے جدوجہد “ کے عنوان سے اپنی رپورٹ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں 10 سے زائد رکنی کابینہ کو فائنل کیا گیا ہے، جبکہ باقی ارکان پر بھی غور جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کو بھی جلد ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے افغانستان سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہادتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھی حکومتی اقدامات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ کابینہ...
وزیراعظم شہباز شریف اور صدرآصف علی زرداری کے درمیان آج ملاقات طے ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم صدر کو حالیہ دورہ سعودی عرب اور دیگر قومی حکومتی اور سیاسی معاملات پر بریفنگ دیں گے۔ملاقات کے لیے وزیراعظم حکومتی وفد کے ہمراہ شام 7 بجے ایوان صدر پہنچیں گے. بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری بھی صدر وزیر اعظم کی ملاقات میں شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ ن لیگ کے وزرا کا ایک وفد بھی ایوان صدر پہنچے گا، جبکہ صدر اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ وزیر اعظم کی ملاقات میں وہ وفد بھی شریک ہو گا۔پیپلز پارٹی کی جانب سے نون لیگ کو ایک بار پھر ازاد کشمیر حکومت میں شامل...
پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی شفاف وضاحت اور حقائق پر مبنی موقف نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے میں شامل کر کے شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینل نے اس مقصد کے لیے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ تخلیق کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وزارتِ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسا سول سروس نظام درکار ہے جو جدید، شفاف، میرٹ پر مبنی اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو۔ ان کے مطابق حکومت ایک جامع اصلاحاتی فریم ورک کے تحت بیوروکریسی کو نئی روح، مقصد اور توانائی کے ساتھ فعال بنا رہی ہے تاکہ یہ نظام عوامی توقعات کے مطابق کام کر سکے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں “مقامی حقائق اور علاقائی مستقبل” کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کی۔ تقریب میں بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے خزانہ پروفیسر انیس الزمان چوہدری، ہائی کمشنر محمد اقبال کاشف راٹھور، اور...
موسیقی کے عظیم معمار خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ برصغیر کے عظیم موسیقار، ہدایت کار اور فلسفی خواجہ خورشید انور کی آج 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ 21 مارچ 1912 کو میانوالی میں پیدا ہونے والے اس نابغۂ روزگار فنکار نے فلمی دنیا کو کوئل، جھومر، شیریں فرہاد اور ہیر رانجھا جیسے لازوال شاہکار دیے۔ ملکہ ترنم نورجہاں، زبیدہ خانم اور مہدی حسن سمیت کئی نامور گلوکاروں نے ان کی دھنوں پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ خواجہ خورشید انور نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفہ میں ایم اے کیا اور انڈین سول سروس کا امتحان پاس کرنے کے باوجود انقلابی نظریات کے باعث نوکری ترک کر دی۔ انہیں 1955 میں...
سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر کام نہیں ہو رہا، ایسا کام کرنا چاہیے کہ کام بھی ہو اور عوام کا نقصان بھی نہ ہو۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم جب آئے تھے اس وقت حالات بہت خراب ہوئے تھے، اب دہشت گرد آبادی میں پناہ لیتے ہیں جس میں عام عوام کی جان بھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس کو بہتر کیا اور پولیس نے اچھی کارروائیاں کیں، پولیس کی کارروائیوں میں عام عوام نہیں مرتے لیکن اگر آپ آبادی پر مارٹر گولے گراتے ہیں تو عوام کی جانیں تو جائیں گی۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا...
چین کی انسانی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ دو پاکستانی خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، جن میں سے ایک کو مختصر مدت کے مشن پر چین کے خلائی سٹیشن بھیجا جائے گا۔چین کی سرکاری نیوز ایجنسی شنہوا کے مطابق پاکستانی خلا باز کو پے لوڈ سپیشلسٹ کے طور پر مختصر دورانیے کے خلائی مشن میں حصہ لینے کے لیے منتخب کیا جائے گا، رواں برس فروری میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت پاکستانی خلا بازوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اور وہ چین کے آئندہ مشن میں خلائی سفر کریں گے۔یہ پیش رفت پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو اور چین کی انسانی خلائی ایجنسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں خارجی نور ولی کے نائب اور انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے داخلی علاقے میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے، جن میں سے ایک انتہائی مطلوب کمانڈر امجد بھی شامل تھا۔ یہ کارروائیاں پاک افغان سرحد کے قریب ہونے والی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی تھیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں کا تعلق بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک سے تھا اور انتہائی مطلوب کمانڈر امجد اسی...
اپنے ایک بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے میڈیا مشیر "طاہر النونو" نے خبر دی كہ حماس نے غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کے قیام کے لئے 45 امیدواروں کی فہرست، مصر کو ارسال کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مصر میں اپنے بھائیوں کے سامنے 45 نام پیش کئے تاکہ وہ غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں۔ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد...
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی (IBO) میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی/فتنہ الخوارج) کے نائب امیر قاری امجد عرف مفتی حضرت یا مفتی مزاحم کو ہلاک کر دیا۔ قاری امجد دہشتگرد تنظیم کا نمبر دو رہنما تھا اور اسے پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورک کا مرکزی منصوبہ ساز سمجھا جاتا تھا۔ ٹھوس انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی ذرائع کے مطابق قاری امجد گزشتہ دو ہفتوں سے باجوڑ میں روپوش تھا جہاں وہ اپنے سربراہ مفتی نور ولی محسود کے احکامات پر دہشت گرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک پاکستانی انٹیلی جنس...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت...
امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ آسٹریلیوی شہری نے حساس امریکی کاروباری معلومات چوری کرنے اور اسے کرپٹو کرنسی کے بدلے روسی سائبر ٹولز بروکر کو فروخت کرنے کا جرم قبول کرلیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے دارالحکومت واشنگٹن میں رہائش پذیر آسٹریلیوی شہری 39 سالہ پیٹر ویلیمز پر امریکا کی حساس تجارتی معلومات روس کو فروخت کرنے کا جرم ثابت ہوا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آسٹریلیوی سائبر سیکیورٹی ایگزیکٹو پیٹر ولیمز پر 2 الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔ ولیمز نے اپنی 3 سالہ نوکری کے دوران امریکی دفاعی ٹھیکے داروں کا حساس مواد چرایا جس میں قومی سلامتی سے جڑے سوفٹ ویئر کی تفصیلات بھی شامل...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا،...
سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) رواں سال کے پہلے دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی سے رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 942 غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 216 غیر دستاویزی افغان شہریوں کو شناختی کاغذات نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا، جبکہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر 242 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید برآں، 22 کارڈ ہولڈر افغان باشندے بھی...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ روس نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ ’دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں‘، پیوٹن صدر پیوٹن نے ماسکو کے ایک فوجی اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’پہلی بار ہم نے نہ صرف اس ٹارپیڈو کو آبدوز سے لانچ کیا بلکہ اس کا ایٹمی پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال کیا۔ اس جیسی کوئی ٹیکنالوجی دنیا میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پوسائیڈن‘ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عسکری تجزیہ کاروں...
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کی خستہ حالی سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں صوبائی حکومت کو 6 ماہ کی مزید مہلت دے دی ہے تاکہ محکمہ تعلیم عدالت کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنا سکے۔ آئینی بینچ کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا نے عدالت سے عملدرآمد کے لیے مزید وقت مانگا، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ’2005 کے زلزلے کو 20 سال گزر گئے، اسکول اب بھی نامکمل‘ سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ ’2005 کے زلزلے کو 20 سال ہو چکے، لیکن اب بھی کئی اسکول مکمل نہیں ہوئے۔...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماہرنگ بلوچ کی نظر بندی سے متعلق کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ماہرنگ بلوچ اور دیگر کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ آئینی بینچ کا نہیں بلکہ ریگولر بینچ کا کیس ہے، کیونکہ درخواست گزاروں نے اپیل میں کسی قانون کی تشریح نہیں مانگی۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف عدالت نے وکیل کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ آئینی تشریح سے...
ویب ڈیسک: کراچی میں ای چالان سسٹم فعال ہوتے ہی سائبر کرمنلز ایک نئی چال کے ساتھ متحرک ہوگئے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے جعلی ای چالان کے پیغامات بھیجے جانے لگے ہیں۔ ان پیغامات میں بتایا جاتا ہے کہ شہری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور فوری طور پر جرمانہ ادا کرے۔ پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے جس پر کلک کر کے مبینہ طور پر چالان ادا کرنے کا کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ پیغامات مکمل طور پر جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ذرائع کے مطابق یہ سائبر کرمنلز سرکاری طرز کے جعلی پیغامات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر اپنی ایٹمی تجربات کی سرگرمیاں فوراً بحال کرے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر کیا۔ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات مساوی بنیاد پر شروع کرے، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، تاہم اگلے 5 سال میں وہ بھی قریب پہنچ جائے...
پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے متعارف کرائے گئے مالی معاونتی پروگرام کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ’پیپلز مائنارٹی کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے اقلیتی خاندانوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو مرحلہ وار مالی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پروگرام کے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال مائنارٹی انڈومنٹ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات: تحریک انصاف، جے یو آئی محمود اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے پر متفق
اسلام آباد (خبر نگار) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) اور تحریک انصاف میں محمود اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر اتفاق ہوگیا۔ مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی سربراہ نے پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ پی ٹی آئی نے خیبر پی کے میں امن و امان سے متعلق قومی جرگے پر بھی مشاورت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے جرگے کی تجویز کا خیر مقدم کیا۔ پی ٹی آئی نے کے پی اسمبلی سے سینٹ کی خالی نشست پر بھی جے یو آئی سے تعاون کی درخواست کی۔ جے یو آئی (ف) کی جانب سے ایکس پر جاری بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے حوالے سے شک وشبہ کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان نے اس حوالے سے متعدد بار افغانستان کی طالبان حکومت کو رپورٹ بھی کیا ہے اور احتجاج بھی کیا ہے لیکن اس کے باوجود افغانستان کی طالبان حکومت نے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں میں پہلے سے بھی زیادہ اضافہ ہو گیا۔ آخر کار پاکستان کو مجبور ہو کر دہشت گردوں کے خلاف افغانستان کے اندر کارروائیاں کی ہیں۔ اسی دوران افغانستان نے عارضی جنگ بندی کی درخواست کی جس پر عارضی جنگ بندی میں دوحا میں مذاکرات تک توسیع کر دی گئی تھی جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ میں ختم ہوگیا ہے اور ان مذاکرات میں ترکیہ اور قطر نہ صرف میزبانی کا حق ادا کر رہے تھے بلکہ ان کی کوشش تھی کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا کوئی درمیانی راستہ نکل سکے۔ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے راؤنڈ میں یہ خیال پیدا ہو گیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی بڑی ثالثی سامنے آ سکے گی اور حالات جنگ یا کشیدگی کے بجائے بہتری کی طرف آگے بڑھیں گے۔ لیکن دوسرے راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں بداعتمادی کے کئی پہلو دیکھنے کو ملے جو مذاکرات کی کامیابی میں مشکلات کا سبب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے ، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی ، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے ، ٹینکر مافیا کا راج ہے ، ٹرانسپورٹ میسر نہیں ، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں ، انفرا اسٹرکچر تباہ حال اور سندھ حکومت بھاری ای...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین جزائی کے ملک جمیکا کو صدی کے سب سے بڑے طوفان ملیسا کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ طوفان جمیکا سے ٹکرانے کے بعد کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (تحقیقی رپورٹ: محمد علی فاروق) شہر قائد میں دل دہلا دینے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کورنگی مہران ٹاؤن، شیطان چوک کے قریب نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ اہلِ علاقہ نے جب اس معصوم جسم کو کچرے کے ڈھیر پر دیکھا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی مگر یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ پچھلے چند برسوں سے کراچی میں اس طرح کے انسانیت سوز واقعات تشویشناک تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ ریسکیو اداروں کے مطابق صرف گزشتہ ایک سال (2024) کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں سے 170 سے زائد نومولود بچوں کی لاشیں برآمد کی گئیں جبکہ رواںبرس اب تک 121نومولود بچوںکی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے اکثریت لڑکیوں کی تھی۔ ان...
کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن...
لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اور کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی پر فلسطینی جشن منا رہے تھے، یہاں ایک شرپسند جماعت اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہی تھی۔ اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ سب مذہبی جماعتیں ہماری اپنی ہیں، جہاں مذہب کا نام آتا ہے وہاں ہم سب ایک ہوجاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اب امام مسجد کو ماہانہ وظیفہ دیا جائےگا: پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا مریم نواز نے اجلاس میں شریک مذہبی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ ہی کی ٹیم کا حصہ ہوں، آپ ہی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں، میرے سر پر بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ صرف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیول:۔ جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے سب سے بڑے اعزاز سے نواز دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر لی جے میونگ نے سنہری تاج بھی بطور تحفہ امریکی صدر کو پیش کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی...
کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
جمعیت علما اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لیے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت پر اتفاق کرلیا۔ یہ پیشرفت ایک ہفتے سے زیادہ عرصے بعد سامنے آئی جب پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی درخواست کی۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر بننے جا رہے ہیں؟ سربراہ جے یو آئی نے خود بتا دیا یاد رہے کہ محمود اچکزئی کی جماعت بھی تحریک تحفظِ آئینِ پاکستان نامی اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، جس میں پی ٹی آئی سمیت 6 جماعتیں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر...
قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ نے "جنگبندی معاہدے کے باوجود" غزہ کی پٹی کیخلاف وحشیانہ حملوں کی نئی لہر میں فلسطینی مزاحمت کے درجنوں کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ کا دعوی کیا ہے تاہم ماہرین نے اسے مزاحمت کیخلاف اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کو چھپانے کا ہتھکنڈہ قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر جنگ اسرائیل کاٹز نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے خلاف گذشتہ شب سے شروع ہونے والے نئے اسرائیلی حملوں کے دوران حماس کے درجنوں کمانڈروں کو "ٹارگٹ کلنگ" کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اسرائیل کاٹز نے یہ دعوی بھی کیا کہ ان حملوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مزاحمت کے ساتھ تعلق رکھنے والے "درجنوں...
ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں، وزیرِ دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو طالبان رجیم کو شکست دے کر دنیا کے لیے مثال بنا سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے استنبول مذاکرات کے بے نتیجہ ہونے پر کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کے لیے درخواست کر رہی تھی اور برادر ممالک ہی کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے...
بھارت نے آئی سی سی میٹنگز کو بھی متنازع بنانے کا پلان بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے متعصبانہ رویے سے پورے ایشیا کپ کو متنازع بنائے رکھا۔ بھارتی ٹیم نے ایونٹ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بعد ازاں بھارتی ٹیم نے خط لکھ کر ٹرافی مانگی تو محسن نقوی نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ اپنے کپتان کو بھیجیں، ایک تقریب رکھتے ہیں، اس میں ٹرافی دے دیں گے مگر بی سی سی آئی اس پر راضی نہ ہوا۔ اب بی سی سی آئی یہ معاملہ 4 سے 7 نومبر تک دبئی میں شیڈول آئی...
امریکی یوٹیوبر اور ٹک ٹاک اسٹار کاز سوئیر سوشل میڈیا پر اس وقت تنازع کا شکار ہوگئے، جب ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ سنگاپور کے مارینا بے سینڈز ہوٹل کے انفینٹی پول میں بغیر اجازت داخل ہوتے دکھائی دیے۔ اس ویڈیو میں سوئیر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پول میں چپکے سے داخل ہو کر ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور ناظرین نے اس حرکت کو خطرناک اور بعض حلقوں میں غیر قانونی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 سالہ ٹک ٹاکر کی اچانک موت، آخری فون کال پر کیا بات کی تھی؟ حال ہی میں ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں سوئیر نے اس تنازع پر معافی مانگی اور...
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو گھر میں بم نصب کیے جانے کی دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جس کے بعد چنئی پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تامل ناڈو پولیس کے مطابق ریاستی ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو دو ای میلز موصول ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رجنی کانت اور دھنوش کے گھروں میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی تینام پیٹ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ رجنی کانت کی رہائش گاہ پر حفاظتی جانچ کے لیے پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق پہلی ای میل پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے موصول ہوئی، جس پر فوری کارروائی کی گئی،...
گزشتہ تین ماہ کے دوران بیرون ملک دوروں میں کس کو کیا کیا تحائف ملے ؟ وفاقی حکومت نےتوشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کر دیا۔کابینہ ڈویژن نے جولائی تاستمبر 2025کی سہ ماہی کا توشہ خانہ ریکارڈجاری کر دیا جس کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تحائف ملے۔ وزیر اعظم تعداد کے اعتبار سے تحائف وصول کرنے والوں میں سر فہرست ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر ریلویز حنیف عباسی، وزیر بجلی اویس لغاری، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سیکرٹری سینیٹ، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیر آئی ٹی شزاہ فاطمہ اور معاون خصوصی طارق فاطمی کو تحائف ملے۔وزیر مملکت...
وزیر اطلاعات و نشریات نے غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان عطا اللہ تارڑ نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا اور فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس دعوے پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی...
پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...
افغان سمیت کسی بھی غیر قانونی مقیم غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر ہو گی، ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے شیخوپورہ کے قریب سکول بس اور ٹرک کے تصادم میں طلبہ کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اور زخمی طلبہ کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور ڈی پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کی آمدورفت کے لئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ کے بارے میں غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کی حفاظت کے بارے میں کوئی غفلت یا کوتاہی قطعی برادشت نہیں۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراطلاعات و نشریات نے غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ وزارت اطلاعات ونشریات نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا اور فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔ (آئی ایس پی آر) اور دفترِ خارجہ نے بھی غزہ میں...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2گھنٹے 20منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے اپوزیشن پر تنقید کی کہ وہ پری بجٹ بحث پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پری بجٹ بحث میں محکموں نے دیکھنا تھا کہ کتنے محکموں میں کتنا پیسہ لگا، اتنی غیر سنجیدہ اپوزیشن کبھی اسمبلی کی تاریخ میں نہیں دیکھی، گندم کا ریٹ 35سو روپے مقرر کیا جس پر حکومت کا شکر گزار ہوں، شرانگیزی و فتنہ پھیلانا اپوزیشن کا کام رہ گیا ہے۔ جواب میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ حکومتی بینچوں کو دیکھیں کوئی ایک...
مظفرآباد:۔ ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے تعلیمی شعبے کے لیے ایک تاریخی فیصلہ کر لیا، جس سے ہزاروں اساتذہ کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ وزیراعظم کے احکامات پر ایلیمنٹری اور جونیئر کمپیوٹر ٹیچرز کے گریڈز اپ گریڈ کر دیے گئے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر کارروائی کرتے ہوئے 15 ہزار 43 اسامیوں کو گریڈ 11 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ محکمہ مالیات آزاد کشمیر نے اس فیصلے کے لیے 82 کروڑ 58 لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دے دی ہے، جب کہ کابینہ نے بھی اپ گریڈیشن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے سروسز اینڈ...
ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کی سیاست کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ انھوں نے پاکستان کی سیاست کو اپنے ارد گرد گھما لیا تھا۔ وہ کچھ نہ ہوتے ہوئے بھی سب کچھ بن گئے تھے۔ وہ ملک کے سیاسی منظر نامہ میں مرکزی حیثیت حا صل کر گئے تھے۔ ان کے دھرنے کامیاب دھرنے تھے۔ بلکہ پاکستان میں کامیاب دھرنوں کا فارمولہ انھوں نے ہی پیش کیا۔ طویل دھرنوں کا فارمولہ بھی انھوں نے ہی پیش کیا۔ سیاست میں کنٹینر کو بھی طاہر القادری ہی لے کر آئے۔ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔ انھوں نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان عوامی تحریک بھی بنائی۔ انھوں نے بڑے سیاسی اتحاد بھی بنائے۔ پھر ایسا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251029-03-7 مظفر اعجازدنیا بھر میں حکمران اپنی قوم کو حقائق سے باخبر نہیں رکھتے، ہمیشہ حقائق کے برخلاف باتیں کرتے ہیں، اور زیادہ تر یہ کام وہ حکمران کرتے ہیں جو جنگوں میں مصروف ہوتے ہیں یا کسی کے لیے جنگ لڑ رہے ہوتے ہیں اور دنیا میں کسی قوم کو اس کے حکمرانوں نے سب سے زیادہ اندھیرے میں رکھا ہے تو وہ پاکستانی قوم ہے، اسے ابتدا سے حقائق سے دور رکھا گیا۔ پاکستان کے قیام سے لے کر ایوب خان کے مارشل لا تک، اس کے بعد سے آج تک سرکار جو بتاتی ہے وہ کچھ عرصے بعد غلط ثابت ہوتا ہے۔ گزشتہ چالیس برس سے تو پاکستان ایک ایسی جنگ میں الجھا ہوا ہے، جو...
اپنی ٹوئٹ میں سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام چاہتی ہے تو وہ اسے اب اور ہمیشہ مسترد کر دیگی۔ط اسلام ٹائمز۔ سابق پاکستانی وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، معروف مصنفہ اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان بقاء چاہتا ہے تو اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا، کبھی نہیں، یہ ہمارے لیے ایک وجودی سوال ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس‘ پر اپنی ٹوئٹ میں فاطمہ بھٹو نے کہا کہ اگر یہ پاکستانی حکومت اپنی بقاء چاہتی ہے تو اسے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے مہں فوراً پیچھے ہٹنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ پاکستانی عوام کا سکون اور احترام...
بالی ووڈ کی متنازع اور بولڈ اداکارہ راکھی ساونت نے سپر اسٹار سلمان خان کا ساتھ دیتے ہوئے فلم ’’دبنگ‘‘ کے ہدایتکار ابھینو کشیپ کو واضح دھمکی دی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ابھینو کشیپ کی جانب سے سلمان اور ان کے اہل خانہ کے خلاف اٹھائے گئے سخت الزامات خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، جس پر راکھی ساونت نے سلمان کا دفاع کرتے ہوئے عوامی سطح پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ کے دوران راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان ان کے لیے کسی دیوتا سے کم نہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ ابھینو کشیپ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ راکھی نے ابھینو کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے سخت لہجے...
وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ فیچر انیشیٹو انویسٹمنٹ کانفرنس میں کہا کہ مسلسل قرضوں کا بوجھ ملکی معیشت کو کمزور کرتا ہے اور انسانیت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے برابری اور تعاون لازمی ہے۔ انہوں نے مباحثے کے دوران کہا کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہم اپنی سابقہ غلطیوں سے سیکھ کر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کے ترقیاتی وژن کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں بھی مختلف شعبوں میں اصلاحات جاری ہیں، اور ایف بی آر کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ وزیراعظم نے ملک کی نوجوان آبادی اور موسمیاتی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی، کہا...
وزیراطلاعات و نشریات نے غزہ میں پاک فوج کی تعیناتی اور اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بھارتی پرپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات ونشریات پاکستان نے بھارتی میڈیا کے ہتھکنڈوں کا پردہ ایک بار پھر چاک کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ نے جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی عسکری قیات کا سی آئی اے اور موساد کے ساتھ معاہدہ ہوا اور فرسٹ پوسٹ نے معاہدے کے تحت 20ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھی جھوٹا دعویٰ کیا۔ اس دعوے پر وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا، اور نہ کسی فوجی تعیناتی پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ...
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جریدے میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ نے کبھی بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان نہیں کیا۔ پاکستان کا موقف واضح ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی خود ارادیت کی حمایت میں اصولی اور مستحکم موقف رکھتا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی کسی فوجی تعیناتی پر بات کی گئی ہے۔ یہ دعوے مکمل طور پر بے بنیاد اور حقیقت سے بعید ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔ آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا:۔ بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس کی طر ف سے پیش کیے گئے نقشے سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے، نقشے میں بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں بشمول آسام کو بنگلادیش کے حصے کے طور پر دکھایاگیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطا بق پاکستان کی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ساحر شمشاد مرزاکے حالیہ دورہ بنگلادیش کے دوران عبوری سربراہ محمد یونس نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اپنی تصنیف آرٹ آف ٹرائمف تحفے میں دی، جس کے سرورق پر یہ نقشہ نمایاں تھا۔ بعدازاں بنگلادیش کے عبوری سربراہ نے اس ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس سے بھارت میں شدید ہلچل مچ گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے زہر افشانی کرتے...
کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لیے مزید ای وی بسوں، بی آر ٹی پل اور پنک ٹیکسی سروس کے اعلانات کیے ہیں۔ خواتین کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے کراچی کے بعد اب حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں اسکوٹی ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبے بھر میں خواتین اور طالبات کو نہ صرف محفوظ اور بااعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں خودمختار اور معاشی طور پر مضبوط بنانا بھی ہے۔ یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس میں کیا گیا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفر آباد: آزاد کشمیر میں متوقع ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی اندرونی تفصیلات ذرائع کے ذریعے سامنے آگئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام نے شرکت کی، جبکہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان اور مرکزی عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، ممکنہ ان ہاؤس تبدیلی، اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ن لیگ نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے معاملے...
کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کا اہم سیکشن کھولنے کا فیصلہ، خواتین کے لیے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان
کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ساتھ ہی گلشن معمار سے ٹاور تک 15 ای وی بسوں پر مشتمل نیا روٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔ یہ فیصلے سندھ کے سینیئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں کیے گئے، جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ کے جاری منصوبوں اور آئندہ کے...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، میرے آفس میں سب آئیں گے تو کور کمانڈر بھی آئیں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ججز کے احکامات ہوا میں اڑائے جا رہے ہیں، ہمارے لیڈر کے کیسز نہیں لگائے جا رہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس نہیں لگایا جا رہا، گزارش ہے وہ کیسز لگائے جائیں، جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا ناحق قید میں موجود لوگ باہر ہوں گے۔ کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقاتکور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ...
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیا گیا، جبکہ تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنیوالے غیر ملکیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی...
13 دسمبر 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلنے والے بابر اعظم کی 10 ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہی واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور کوچ مائیک ہیسن کے تازہ بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم آج راولپنڈی کے میدان پر ایکشن میں نطر آئیں گے۔ یہ میچ بابر اعظم کے لیے 2 حوالوں سے اہم ہے، ایک تو طویل عرصے بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ کہ وہ آج ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف 9 رنز درکار ہیں۔ اس فہرست میں ابھی سب سے اوپر بھارت کے روہت شرما ہیں۔...
افغان سمیت کسی بھی غیرملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف پرچے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا، غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی اور افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اورپٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کر لی گئی۔ اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس...
—فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں تیسرے دن مذاکرات 18 گھنٹے جاری رہے، مذاکرات آخری دور کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان وفد نے پاکستان کے خوارج اور دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے مطالبے سے اتفاق کر لیا ہے۔میزبانوں کی موجودگی میں بھی افغان طالبان وفد نے مرکزی مسئلے کو تسلیم کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مرتبہ کابل سے ملنے والی ہدایات کے باعث افغان طالبان وفد کا مؤقف تبدیل ہوتا رہا۔ کابل سے ملنے والے غیر منطقی اور ناجائز مشورے ہی بات چیت کے بےنتیجہ رہنے کے ذمہ دار ہیں، پاکستان اور میزبان سنجیدہ طریقے سے اب بھی ان پیچیدہ معاملات کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے استنبول...
میٹا نے پاکستان میں اپنے مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ، میٹا اے آئی، کو اردو میں متعارف کروا دیا ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔ اس اقدام کے بعد پاکستانی صارفین میٹا اے آئی کے ذریعے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر اردو زبان میں بات چیت اور معلومات حاصل کر سکیں گے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی کون کون سی چیٹ بوٹس ہیں جن کے ذریعے اردو میں باآسانی سرچ کیا جا سکتا ہے اور وہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گے؟ اردو میں سرچ کرنے والے نمایاں چیٹ بوٹس: چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) چیٹ جی پی ٹی ایک جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹ ہے جو...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے پیش کیے گئے منطقی اور مدلل مطالبات جائز ہیں لیکن افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، استنبول میں جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میزبان ممالک بھی تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کے یہ مطالبات معقول اور جائز ہیں، دلچسپ طور پر افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست ہے۔ متوقع تحریک عدم اعتماد ؛پیپلزپارٹی نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے مہلت دیدی افغان...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ استنبول میں جاری بات چیت کے تیسرے روز بھی کوئی خاص پیشرفت نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اپنے منطقی اور مدلل مطالبات پیش کیے، جنہیں میزبان ممالک نے بھی معقول قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ افغان طالبان کا وفد بھی ان مطالبات کی درستگی کو سمجھتا ہے، تاہم وہ کابل انتظامیہ کی ہدایات کے بغیر کوئی فیصلہ کرنے کو تیار نہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے واضح کیا کہ ان مطالبات کو تسلیم کرنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، مگر کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت جواب سامنے نہیں آیا۔اطلاعات ہیں کہ کابل میں کچھ عناصر جان بوجھ کر تعطل پیدا کر رہے...
ایمیزون آئندہ ہفتے سے دنیا بھر میں تقریباً 30 ہزار کارپوریٹ ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ کمپنی کی جانب سے اخراجات کم کرنے اور کووِڈ وبا کے دوران کی گئی زائد بھرتیوں کے اثرات کو متوازن کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھانٹی کا آغاز منگل سے ہوگا اور اس سے کمپنی کے مختلف شعبے متاثر ہوں گے، جن میں ہیومن ریسورسز، پیپل ایکسپریئنس اینڈ ٹیکنالوجی، آپریشنز، ڈیوائسز اینڈ سروسز، اور ایمیزون ویب سروسز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایمیزون نے ڈرائیورز کے لیے اے آئی اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے یہ ایمیزون کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈاون سائزنگ ہوگی، جو 2022 کے اواخر میں ہونے والی...
پیپلزپارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر کلثوم مہدی نے کہا ہے کہ عوام کا جھکاؤ پیپلز پارٹی کی طرف ہے اور انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی واضح اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ اپنے ایک بیان میں کلثوم مہدی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سیاسی اصلاحات بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی پیپلز پارٹی نے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ...