2025-10-26@03:43:30 GMT
تلاش کی گنتی: 352
«کہ قبائلی عوام»:
(نئی خبر)
کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر آج ہفتہ 8فروری کووطن عزیز میںانتخابی دھاندلی کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم سیا منایا گیا ۔ اس سلسلے میںجماعت اسلامی کراچی کے تحت بدترین دھاندلی و عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے ایک سال مکمل ہونے پرملک گیر یوم ِ سیاہ کے سلسلے میں دفتر الیکشن کمیشن سندھ نزد پاسپورٹ آفس صدر پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، اکبر قریشی، محمد احمد قاری، مولانا مدثر حسین انصاری، فرحان بیگ،سید قطب احمدودیگر ذمہ داران سمیت ، کارکنان و شہری بڑی تعداد میں موجود تھے۔ شرکاء نےفارم 45 کی جعلی حکومت کے خلاف ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے...
جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی عوام کے حالات بدل سکتے ہیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی ملاقات ہوئی .جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران پارٹی صدر نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللہ تعالیٰ کی مدد آئے گی، مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللہ تعالیٰ دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک وقوم کی بہتری کے اشارے ہیں.30 ہزار...
سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کریگی ،پارلیمنٹ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے،سردار ایاز صادق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار اور شمولیتی ترقی کے لئے پارلیمانی روابط کا فروغ ضروری ہے،سی بی اے کانفرنس ایک دوسرے کے تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی ،نظم و نسق اور شفافیت یقینی بنانے میں پارلیمان کا اہم کر دار ہوتا ہے ،فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن آج کا بڑا چیلنج ہے ،پارلیمنٹ ہی عوام کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی میں دولتِ مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے)ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے پہلے مشترکہ علاقائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سپیکر سردار...
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ پاکستان کا تنزلی کی طرف جاری سفر رک گیا۔ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو گی تو اللّٰہ تعالیٰ کی مدد آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے، عوام کی خدمت کا صلہ اور انعام اللّٰہ تعالیٰ دیتا ہے۔ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے: نواز شریف مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری اور مہنگائی میں کمی ملک و قوم کی بہتری کے اشارے ہیں۔نواز شریف نے مزید...
سابق وزیراعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہورہی ہے جبکہ ملک کی معیشت بہتری کی طرف جارہی ہے اور معاشی ترقی کے تسلسل سے ہی حالات بدل سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں پنجاب سے منتخب اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کی جس میں وزیراعلئٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھی۔ مزید پڑھیں: معاشی استحکام بحال، فچ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی ملاقات میں فیصلہ آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے جس میں پنجاب میں ترقیاتی کاموں اور عوامی خدمت کے مںصوبوں پر غور کیا گیا۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام...
دبئی(اسپورٹس ڈیسک )آئی سی سی کی جانب سے جاری مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد زبردست چھلانگ لگائی ہے ۔تازہ رینکنگ کے مطابق24 سالہ نوجوان بیٹر 38 درجے چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر آگیا، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ 855 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ابھیشیک کی حیران کن ترقی کے نتیجے میں ٹیم کے ساتھی تلک ورما تیسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ کپتان سوریہ کمار یادیو پانچویں نمبر پر ہیں۔دریں اثنا پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان دونوں ایک مقام کھسک کر بالترتیب ساتویں اور نویں پوزیشن پر چلے گئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی 3 مقام...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، 50 اوورز کے فارمیٹ میں بابر اعظم اور کپتان محمد رضوان کی تنزلی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی تنزلی جبکہ سعود شکیل اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے پر انگلینڈ کے ہی ہیری بروک، تیسرے پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، چوتھے پر بھارت کے یشسوی جیسوال پر ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ نے تین درجہ ترقی کے بعد پانچویں...
"'کشمیر ہمارا ہے"" ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ لاہور لبرٹی چوک میں محمکہ اطاعات وثقافت کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزاری روشن کی وزیراعلی اعلیٰ مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں علامتی خاموشی اختیار کی گئی وزیراعلی مریم نواز شریف نے شہدا کشمیر کے لئے دعا مغفرت بھی کی وزیراعلی مریم نواز شریف اور دیگر شرکا نے مظلوم کشمیریوں کے لئے دعا بھی کی لبرٹی چوک کی تقریب میں کشمیر کی مناسبت سے پکچر وال کی نما ئش لبرٹی چوک راؤنڈ اباوٹ پر دیوار شہداء حریت کشمیر کے دیوار گیر بل بورڈ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم جعلی حکمرانوں کے گلے پڑیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نامکمل پارلیمنٹ سے کالے قوانین پاس کر رہی ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم کے خلاف آواز اٹھائی جائے گی، پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم 8 فروری کے الیکشن پر ڈاکے کے تحفظ کی کوشش ہے۔ مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ 8 فروری کو فارم 47 کا استعمال کر کے...
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، ہم نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کیں، جب بھی ملک میں ترقی ہوئی وہ ن لیگ کے دور میں ہوئی ہے۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں تھا، پی ٹی آئی اپنے دور میں صرف پیسہ کمانے میں لگی ہوئی تھی۔ ’میڈ اِن پاکستان‘ ایجنڈا عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا: عطاء تارڑوفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے گلشن نور میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ارشد کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم، پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی روٹ فور جے بس اسٹاپ الحمید اسکول کے قریب...
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو انتشار کی سیاست نہیں بلکہ صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف آنا چاہیے۔ صوبے میں کالی بھیڑوں کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدام اٹھانا ہوں گے تاکہ ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) مل کر ان تمام مسائل کو حل کرنا ہو گا۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ معیاری اور جدید تعلیم سے آراستہ مزید پروگراموں کا جلد اعلان کریں گے، 60 اور 70 کی دہائی میں دنیا ہمارے تعلیمی نظام کو سراہتی تھی، آج ہمیں...
ایک بیان میں میئر کراچی نے کہا کہ علی خورشیدی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی میں یہ بدترین خوف کا بت بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت نے ختم کیا ہے، الحمدللہ اب کراچی میں بوری بند لاشوں، بھتہ خوری، ماؤں بہنوں کی عصمت دری کے سیاہ دور کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی اور بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی پریس کانفرنس کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے مان لیں کہ وہ بدحواسی کا شکار ہیں، اپنی پارٹی میں چیئرمین شپ کی لڑائی پر پریشانی کا شکار ہوکر...
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا اور قبائلی اضلاع پر پڑتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قبائلی اضلاع میں امن و امان کا مسئلہ درپیش ہے، جسے حل کرنا خیبر پختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو سفارتی تعلقات اور قانونی پیچیدگیوں کا بخوبی ادراک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے ٹی او آرز تیار کرکے وفاقی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے گی۔ واضح رہے کہ یرسٹر محمد علی سیف نے اپنی ایک بیان میں کہا تھا کہ کرم میں امن...
ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چاہتی کہ مذاکرات ہوں اور کوئی حل نکلے۔ اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں لیٹ کیا، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی، حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی انہوں نے کہا کہ ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور اس کا حل نکلے، ہمارے اوپر ہر قسم کی...
علی امین کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور وزیراعلیٰ تبدیل نہیں ہو رہے: عمر ایوب وزیراعلیٰ کے کہنے پر نیا صدر مقرر کیا: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد؍ ہری پور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا بحیثیت صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا استعفی منظور کرلیا۔ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر چند روز قبل علی امین گنڈا پور کی جگہ جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے صرف ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ لوگ علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کے حوالے سے غلط فہمیاں پھیلا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی نے نگراں دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ہزاروں سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے بل منظور کر لیا۔وزیر قانون افتاب عالم آفریدی نے بل اسمبلی میں پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔بل میں کہا گیا ہے کہ سابق نگراں دور حکومت میں غیرقانونی طور پر بھرتی کیے گئے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جائےگا، اس ضمن میں متعلقہ ادارے جلد نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ بل کے مطابق کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں اس کا جائزہ لیا جائے گا اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔آفتاب عالم کا کہنا تھاکہ بار بار میٹنگز کے باوجود نگراں دورمیں بھرتی ملازمین کی کل تعداد نہیں...
دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سب ایک پیج پر ہیں، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے معاملے پر سب ایک ہی پیج پر ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں سیاسی و دینی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آج کے اس اہم نشست میں شرکت پر ملی یکجہتی کونسل اور دیگر جماعتوں کے زعما کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف، علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
چاہت فتح علی خان کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے پر معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے بھی اپنا ردعمل دے دیا۔ متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر اپنے تبصرے میں کہا ہے کہ اس انداز میں ویڈیو بنانا انتہائی بری حرکت تھی۔ اور یہ وائرل ویڈیو ان کے شو کے کیمروں سے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے عجیب اینگل سے بنائی گئی تھی۔ ماڈل کے مطابق وہ اپنے سیٹ سے روانگی کے لیے تیار تھیں، ان کی گاڑی باہر کھڑی ہوئی تھی، اس دوران چاہت فتح علی خان نے ویڈیو بنائی جس کے فوری بعد وہ سیٹ سے چلی گئیں۔ متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ مہمانوں کو...
اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے جدوجہد پیپلز پارٹی کی تاریخ رہی ہے، ملک کے ہر ادارے کی ذمے داری ہے کہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ آئین کی پاسداری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو واضح کرچکے پاکستان پیپلز پارٹی آئین کا تحفظ کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ آئین بنانا اور قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کی ذمے داری ہے، آئینِ پاکستان کے مطابق پارلیمنٹ سب سے سپریم ادارہ ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی...
ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ عوام کی ستم ظریفی ہے کہ نااہل اور ناعاقبت اندیش حکمران عوام میں اپنی ڈوبتی ساکھ کو بچانے کیلئے پرامن عوامی آوازوں کو دبانے پر تل گئے ہیں، جبکہ وہ یہ بات بھول رہے ہیں کہ ان آمرانہ کارروائیوں سے عوامی نفرت مزید بڑھے گی نہ کہ کم ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ مجاہد و مبارز عالم دین آغا سید علی رضوی پر سندھ انتظامیہ کی جانب سے بے بنیاد ایف آئی آرز بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے اور آئین پاکستان میں دیئے گئے آزادی اظہار کے حق کو دبانے کی مزموم کوشش ہے۔ ایک بیان میں...
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کے سوا کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا، بینچ آئینی ہو یا سپریم کورٹ کا، دونوں کو آئین و قانون کو ماننا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ کے سوا کوئی ختم نہیں کر سکتا اور کوئی ادارہ اسے ختم کرے گا تو کوئی نہیں مانے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا وفاقی کابینہ کا حصہ بننے سے متعلق سوال پر کہنا تھا کابینہ کا حصہ نہیں بن رہے۔ شہباز شریف کی جانب سے 5 سالہ مدت پوری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں موجود رہے جبکہ بلاول بھٹو اجلاس ختم ہونے کے بعد ایوان میں پہنچے۔ پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں موجود تھے۔ اپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراض پر بولنے کی اجازت مانگی جس...
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس؛ تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور، پی ٹی آئی کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے تجارتی تنظیمات ترمیمی بل سمیت 4 قوانین منظور کر لیے گئے، پی ٹی آئی اراکین پلے کارڈز کے ساتھ ایوان میں داخل ہوئے اور بھرپور احتجاج کیا۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مقررہ وقت کے ایک گھنٹہ بعد شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعظم شہباز شریف، میاں نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، وزیر دفاع خواجہ آصف، راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور دیگر ایوان میں پہنچ گئے۔پی ٹی آئی سنی اتحاد کونسل کونسل کے اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے۔ایوان سے کل 8...
ہم نے امریکا کے کہنے پر نصاب تبدیل کیا تھا، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افسوس یہ ہے کہ ہمارے نصاب میں جھوٹ پڑھایا جا رہا ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی آسیہ ناز تنولی، عقیل ملک اور ملک ابرار نے ضلع راولپنڈی میں مزید سرکاری اسکول نہ کھولنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔ اس دوران رکن اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ راولپنڈی غازیوں اور شہدا کا شہر ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت گوادر اور دیگر علاقوں میں اسکول کھول رہے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم راولپنڈی میں مزید اسکول نہیں کھول رہے۔ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، خواجہ...
تائیں تو سہی کہ یہاں جوڈیشل کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں؟، خواجہ آصف - فوٹو: فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کرلیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں۔انہوں نے کہا کہ 35 پنکچر سے لے کر فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کر لیں۔ اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں 9 مئی بھی، 26 نومبر بھی آ جائے۔ بیرسٹر گوہر کا خواجہ آصف کو مشورہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاءتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی کرپشن کا جواب دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ ایک اعلیٰ سطح کا کرپشن کیس ہے، شہزاد اکبر نے پیسہ آفیشل دستاویزات میں شو کرایا، پیسہ ضبط کر کے پاکستان کو دیا گیا، بند لفافہ کابینہ میں لایا گیا، سمجھ سے باہر ہے مذہب کارڈ استعمال ہو رہا ہے، میاں بیوی دونوں نے ٹرسٹ بنایا، کروڑوں روپے لئے، پانچ پانچ قیراط کی انگوٹھیاں مانگی گئیں، 190 ملین پاؤنڈ پر ناقابل تردید ثبوت موجود تھے، یہ پیسہ حکومت پاکستان کا تھا۔...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)حکومت نے اہم قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 24 جنوری کو بلانے کافیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبا شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوا دی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعے کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے۔(جاری ہے) مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ تمام...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی تصاویر شیئر کرنے پر مزید 10 افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم اور ڈپٹی ڈائریکٹرز نے پریس کانفرنس کی اور تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا تھا کہ ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں، اس معاملے پر اب تک 18 افراد کیخلاف مقدمات درجہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ اور معزز شخصیات کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف کریک ڈا¶ن جاری ہے۔ تصاویر بنانے، شیئر اور کمنٹس کرنے والے ایف آئی اے کے ملزم ہیں۔انکا کہنا تھا کہ تصاویر بنانے والے، شیئر، لائیک اور کمنٹ کرنیوالوں کو بھی پکڑا...
اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے۔ مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی، وزارت پارلیمانی امور کل اجلاس کا باضابطہ ایجنڈا جاری کرے گی، اجلاس جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا۔
حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعے کو بلانے کا فیصلہ کرلیا، جس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی ایڈوائس صدر مملکت آصف زرداری کو بجھوادی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایڈوائس جمعہ کی صبح 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کی بھجوائی گئی ہے، اجلاس میں متعدد قوانین منظور کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق یہ قوانین دونوں ایوانوں سے منظور نہ ہونے کے باعث مشترکہ اجلاس سے منظور کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد میں قیام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ تمام اراکین مشترکہ اجلاس کے موقع پرایوان...
کراچی(جسارت نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر محمد کمال کراچی سے دبئی اور پھر ڈھاکا جارہا تھا، بھارتی کرنسی کے 500 کے 5 ہزار جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی بین الاقوامی روانگی ہال میں چیکنگ کی گئی تو بیگ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز ترجمان کے مطابق جعلی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
چاغی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہنر مندی اور نوجوانوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ اپنے نوجوانوں کو تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرینگے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اب 7 روز میں مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، 190 ملین پاؤنڈز برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کا معاہدہ تھا ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے تسلیم کیا ہے عمران خان سے ملاقات کرائی جائے گی ،پٹرولیم کے شعبے میں بھی پاکستان پیچھے رہ گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں آج بھی تحریک انصاف کا احتجاج جاری ہے، 14 ارب ملک سے باہر گیا ہے ہم 2ارب کے لیے آئی ایم ایف سے بھیک مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے...
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے این آر او مانگنا ہوتا تو 2 سال پہلے مانگتے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو، مذاکرات جاری رہیں گے، کوئی ایک فریق ہٹ دھرمی پر اترا تو سیاسی عدم استحکام میں مزید شدت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں اتنی گرفتاریاں پہلے کبھی نہیں ہوئیں ،پاکستان کو سیاسی عدم استحکام نے جکڑ لیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مسائل حل ہوں، ماضی میں ہوئے واقعات کی...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شک نہیں کہ بارڈر پار سے فتنہ الخوارج آرہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے متعلق جو بات کی تھی، اب حکومت بھی اس طرف آگئی ہے، کہا تھا کہ افغانستان کے ساتھ بات چیت کریں حکومت اب بات کررہی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ تاخیر کا شکاروزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی ملاقات میں 26 نومبر کے حوالے سے بات کی، ہم نے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، ریڈ زون میں لوگوں کے جانے کے بارے...
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اگر بانی کو سہولت کار کہیں گے تو جواب نواز شریف کو بھی دینا ہے، آصف زرداری نے بھی سہولت کاری کی ہے۔ بانی چاہتے ہیں یہ سزا سنائی جائے تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ ان کو بانی کو سزا دینے میں بڑی مشکل پیش آرہی ہے، یہ سزا سنائیں گے تو دیگر لوگوں کو بھی پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ سزا سنائیں گے تو دوسرے لوگ بھی سامنے آئیں گے اور سب کو پتہ چل جائے گا۔ علیمہ خانم کے مطابق اگر بانی کو...
حکومت ہر ملبہ عمران اور بشری بی بی پر ڈالتی ہے، تحریک انصاف،اسمبلی کاروائی کا بائیکاٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) رہنما تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ حکومت ہر ملبہ عمران اور بشری بی بی پر ڈالتی ہے۔ پارلمنٹ ہا ئو س کے باہر تحریک انصاف کیرہنما اسد قیصر ، علی محمد خان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ہر ملبہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پرڈالتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے، حکومت کو کس نے بتایا انہیں کیسے پتہ کہ القادر ٹرسٹ کیس کا کیا...
بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، گورنر خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا، ان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف حرکت میں آگئی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی علی محمد خان اور شاندانہ گلزار کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان اور شاندانہ گلزار پر پارٹی کے اندرونی معاملات لیک کرنے کے الزامات ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق ممبران کے خلاف پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبران کے خلاف کارروائی عمران خان کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ جج نے اپنی مرضی سے فیصلہ مؤخر کیا، ڈیل کا نتیجہ...
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ زرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں...
سیالکوٹ : وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 190 ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع نہیں کرائے گئے بلکہ یہ عوام اور حکومت کا پیسہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ القادر یونیورسٹی میں کیا تعلیم دی جاتی ہے، اس کا جائزہ میڈیا کو جا کر دیکھنا چاہیے۔ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جو کچھ ہوا، اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کا فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کرے گی۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بہترین...