2025-04-25@17:57:09 GMT
تلاش کی گنتی: 682

«کی تھی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرباجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے جسٹس منصور علی شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل عزیر بھنڈاری نے دلائل دیے۔ دوران سماعت سابق آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ توسیع کے جسٹس منصور شاہ کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ سلمان راجہ نے دلائل میں بھارت کا حوالہ دیا، سلمان راجہ نے کہا بھارت میں ملٹری ٹرائل کیخلاف آزادانہ ٹربیونل...
    پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے مگر کچھ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں یا تو استحکام رہا ورنہ پھر اضافہ، رمضان کی آمد سے قبل زیادہ تر پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں لازمی اضافہ ایک روایت سی بن چکی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے رمضان سے قبل ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس وقت مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی ہے؟ انڈے اور مرغی کی قیمت ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک درجن انڈوں کی قیمت میں 1 ہفتے کے دوران 20 روپے اضافہ ہوا، 13 فروری تک فی...
      علامتی تصویر۔ لاہور میں ثمن آباد کے علاقے میں فلیٹ سے لاش ملنے کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ کئی روز پرانی لاش 22 فروری کو ملی، فنگر پرنٹس لےلیے ہیں، شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کے مطابق 40 سال کے نامعلوم شخص کے کان کے نیچے گردن پر گولی لگی تھی۔ پولیس کے مطابق کمرے سے آئس پینے والا سامان برآمد ہوا، مقتول کی جیب بھی خالی تھی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ دوسری منزل پر فلیٹ سی آئی اے اقبال ٹاؤن کے کانسٹیبل ارشد نے کرایے پر لے رکھا تھا۔ کانسٹیبل ارشد نے پراپرٹی ڈیلر سے 3 ماہ پہلے فلیٹ کرائے پر لیا تھا، وہ بھی آئس کا نشہ کرتا تھا اور 3 ہفتوں سے ڈیوٹی سے غائب...
    کراچی کی اینٹی نارکوٹکس کورٹس کی جانب سے منشیات کے ایک مقدمے میں حال ہی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر اور قتل کیس کے ملزم ارمغان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسداد منشیات عدالت نے مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات بر آمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے. مقتول مصطفی عامر کے وارنٹ 22 فروری کو انسداد منشیات کورٹ نے جاری کیے گئے۔مقتول مصطفیٰ عامر منشیات برآمدگی کے مقدمے میں مفرور تھا. عدالت نے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اے این ایف پولیس اسٹیشن کو ملزم کو گرفتار کرکے 27 فروری کو پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔مقتول مصطفی کے خلاف مقدمہ 2024 میں تھانہ اے این ایف میں درج کیا گیا...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان سے میچ کے دوران بھارتی کپتان روہت شرما کچھ وقت کے لیے میدان سے باہر گئے تھے جس کی وجہ سامنے آگئی۔ بھارتی کپتان کی جانب سے میدان چھوڑنے کی وجہ دبئی کی شدید گرمی تھی، وہ کچھ بے آرامی محسوس ہونے پر میدان چھوڑ گئے تھے۔ روہت شرما کی عدم موجودگی میں کچھ وقت کے لیے شبمن گل نے فیلڈرز کو ہدایات دی تھیں، جو موجودہ بھارتی ٹیم کے نائب کپتان بھی ہیں۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا اس سے قبل، جمعرات کو بنگلا دیش سے میچ کے موقع پر دبئی میں اتنی گرمی نہیں تھی، شائقین بھی دوپہر میں پسینے سے شرابور...
    ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے، جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
    جواد آصف:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالت نے اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ کراچی میں اداکار ساجد خان کے بیٹے ساحر خان کو ایس آئی یو نے عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 500 گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیشی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹ نے ساحر حسن کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم کے قبضے سے منشیات برآمد ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو کل...
    شوبزنس سے وابستہ افراد پر اکثر روشن خیالی کا لیبل لگ جاتا ہے اور بے مقصد تصادم کی باتیں بھی اجاگر ہوتی ہیں جب کہ شوبزنس انڈسٹری ایک بہت بڑا میدان تھا، یہ بیس برس پرانی باتیں ہیں، اب تو شوبزنس صرف شو ہی رہ گیا ہے، بیشتر ہمارے سینئر صحافی جو شوبزنس سے وابستہ تھے اپنے رب کی طرف لوٹ گئے۔  ان میں الیاس رشیدی، اسد جعفری، طلعت رؤف، علی سفیان آفاقی، یونس بٹ، دکھی پریم نگری، افضل الفت، اے کے شاد یہ حضرات کیا گئے، ان کے جاتے ہی شوبزنس کے دریا خشک ہوگئے اب تو شوبزنس کی وہ قدر و منزلت نہیں رہی جو ماضی میں تھی۔ موسیقار ایم اشرف، موسیقی کے میدان میں اعلیٰ مقام رکھتے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفیٰ قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ نے مواچھ گوٹھ میں ایدھی کے قبرستان میں لاوارث قرار دیکر دفنائی گئی نوجوان مصطفیٰ کی سوختہ لاش کی باقیات سے ڈی این اے کے لیے 11 نمونے حاصل کر کے فرانزک جانچ کے لیے کراچی یونیورسٹی کی ڈی این اے لیب بھیجوائے گئے تھے۔  اے وی سی سی حکام کے مطابق سوختہ لاش کی باقیات سے حاصل کیے جانے والے ڈی این اے کے نمونے کی ابتدائی رپورٹ میں مقتول مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے نمونے سے میچ کر گئے ہیں اور اس حوالے سے...
    مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ اسکے بدلے متبادل جگہ اور مناسب معاوضہ چاہتے تھے، مگر انکی مانگ پوری کئے بغیر ہی مسجد کو مسمار کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے شہر میرٹھ میں 168 سال پرانی ایک تاریخی مسجد کو انتظامیہ نے نصف شب کے وقت بلڈوزر چلا کر منہدم کر دیا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ مسجد دہلی روڈ پر سروس لین میں واقع تھی اور میٹرو و ریپڈ ریل کاریڈور کے درمیان آ رہی تھی، جس کے باعث حکام نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق دو دن قبل اس مسجد کا بجلی کنکشن منقطع کر دیا گیا تھا۔ جمعہ کی رات انتظامیہ نے بلڈوزر لگا کر پوری مسجد کو مسمار کر دیا...
    اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو بدلہ لینا ہوتا تو مارشل لگا کر حساب برابرکر دیتے، بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے کی تھی، عمران خان پر گولیاں چلانا مارشل لا کا پہلو تھا، فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ آرمی چیف کے آنے سے پہلے مارشل لا لگنے جا رہا تھا، ملک میں مارشل لا لگنے کی پوری تیاری ہوچکی تھی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر فائرنگ ان کے بھروسے کے لوگوں نے ہی کی، مقصد بانی کو اڑانا تھا، اللہ نے ان کی جان بچائی، بانی پر گولیاں مارشل لا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ایک ایسی بھی فلم کی ہے جو بری طرح ناکام ہوئی اور اس فلم کے بعد ہدایتکار اور فلم کی اداکارہ دونوں نے ہی فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔  انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد جہاں سلمان خان نے کئی کامیاب فلمیں دیں تاہم چند فلمیں فلاپ بھی ہوئیں اس میں ایک فلم ہے ’میری گولڈ‘ جو کہ ایک  بین الاقوامی فلم تھی۔  اس فلم کے ہدایتکار ولاڈ کیرول تھے، فلم میں علی لارٹر (سلمان خان کا کردار) بھارت آتے ہیں اور ایک مقامی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔ ہندی اور انگریزی زبان میں بننے والی یہ فلم 17 اگست 2007 کو ریلیز ہوئی۔ باکس آفس پر بری طرح ناکام ہونے والی...
    ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں تاکہ ملک ترقی کرے۔وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ وہ ملک کو بچائیں یا سیاست کو دیکھیں، لیکن انہوں نے سیاست قربان کرنے اور ملک کو بچانے کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف نے کہا...
    معروف میزبان ندا یاسر نے خوش حال گھرانے سے متعلق تفصیل سے بات کی ہے۔ سابقہ اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں خواتین کو اپنا خیال، دیکھ بھال اور خوشیوں کو اہمیت دینے کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ مجھے ایک بار معروف سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ روبینہ اشرف نے اپنے ایک ڈرامے کی آفر کی، ان دنوں میں اپنا خیال رکھنا چھوڑ چکی تھی، میرا وزن زیادہ تھا، بال اور جِلد خراب تھی، میں نے اپنا خیال رکھنا چھوڑ کر مکمل توجہ اپنے خاندان پر مرکوز کی ہوئی تھی۔ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ مجھے روبینہ اشرف نے یہ بات سمجھائی کہ جب تک میں خود خوش نہیں رہوں گی...
    کراچی: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں پورٹ قاسم کی اربوں روپے کی اراضی کو اونے پونے داموں فروخت کیے جانے کے انکشاف کے بعد پورٹ قاسم نے کہا ہے کہ معاملے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، مذکورہ اراضی کا قبضہ تاحال پورٹ قاسم اتھارٹی کے پاس ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں 500 ایکڑ رقبے پر پی کیو اے کی اراضی کا معاملہ سامنے آیا 500 ایکڑ اراضی 2005 میں ہونے والی بولی کے ذریعے 2010 میں الاٹ کی گئی تھی، الاٹ کی گئی زمین خط سمندر کی سطح سے نیچے یعنی لو واٹر لیول میں ہے جس کی ڈیولپمنٹ الاٹی کو...
    یاد رہے کہ بیلجیئم میں ریلوے کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال 1960ء کے آخر اور 1961ء کے اوائل میں کی گئی تھی جو 6 ہفتوں تک جاری رہی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ یہ ہڑتال بیلجیئم کی نئی وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن کے حصول کیلئے کام کی عمر بڑھانے اور ملک بھر میں کئی چھوٹے اسٹیشنوں پر گاڑیوں کے اسٹاپ ختم کرنے کے خلاف کی جا رہی ہے۔ اس ہڑتال کی اپیل انڈیپینڈنٹ ٹریڈ یونین آف ریلوے پرسنل OVS نے کی ہے۔ جس کے مطابق یہ ہڑتال جمعہ 21 فروری رات 10 بجے سے شروع ہو کر بروز اتوار 2 مارچ کے رات 10 بجے تک مسلسل 9 دن جاری رہے گی۔ اس کے ساتھ ہی بیلجیئم کے ٹرین...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں پورٹ قاسم کی اربوں روپے کی اراضی کو اونے پونے داموں فروخت کیے جانے کے انکشاف کے بعد پورٹ قاسم اتھارٹی نے کہا ہے کہ معاملے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، مذکورہ اراضی کا قبضہ تاحال پورٹ قاسم اتھارٹی کے پاس ہے۔ ترجمان پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے اجلاس میں 500 ایکڑ رقبے پر پی کیو اے کی اراضی کا معاملہ سامنے آیا، 500 ایکڑ اراضی 2005ء میں ہونے والی بولی کے ذریعے 2010ء میں الاٹ کی گئی تھی، الاٹ کی گئی زمین خط سمندر کی سطح سے نیچے یعنی لو واٹر لیول میں ہے جس کی ڈیولپمنٹ الاٹی...
    اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن نے گلستان جوہر کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل نے پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ زین العابدین کو گرفتار کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن کی ٹیم نوشہرو سے کراچی پہنچی تھی اور قواعد کے تحت متعلقہ تھانے میں انٹری بھی کروائی گئی تھی۔ قانونی تقاضوں کے بعد گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو ہفتے کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔  واضح رہے کہ گرفتار اسسٹنٹ کمشنر کو جمعہ کی دوپہر ہی...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)پچھلے کچھ سالوں میں کئی ہندوستانی کرکٹرز رشتوں کی پچ پر رن ​​آؤٹ ہوتے رہے۔ حال ہی میں یجویندر چہل اور دھناشری کی طلاق کے بعد ایک بار پھر یہ بحث گرم ہو گئی ہے کہ کرکٹر محبت کی پچ پر ٹیسٹ کھیلنے کے بجائے T-20 کیوں کھیل رہے ہیں اور رشتوں کے ٹوٹنے کا سلسلہ کیوں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یوزویندر چہل نے دسمبر 2022 میں دھنشری ورما سے شادی کی۔ چند روز قبل ان کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اب 4 سال بعد دونوں قانونی طور پر الگ ہو گئے ہیں اور دونوں کی طلاق ہو چکی ہے۔ خبریں سامنے آئی ہیں کہ چاہل دھنشری کو 60 کروڑ روپے بھتہ کے طور...
    بلانچ مونیئر نامی لڑکی کی کہانی ایسی ہے جو کسی شخص کا بھی انسانیت پر سے اعتماد ختم کر سکتی ہے۔ بلانچ کی کہانی مئی 1901 میں منظر عام پر آئی، جب پیرس کے اٹارنی جنرل کو 25 سال پرانے کیس کے بارے میں ایک عجیب و غریب خط موصول ہوا۔ اس کے مندرجات اٹارنی جنرل کے لیے اتنے پریشان کن تھے کہ انھوں نے فوراً تحقیقات کا آغاز کیا اور چونکا دینے والے نتائج پر پہنچے۔ یہ سب مونیئر خاندان اور ان کی بیٹی بلانچ مونیئر سے متعلق تھا جنا کی معاشرے میں بڑی عزت اور اعلیٰ مقام تھا۔ بلانچ مونیئر 1849 میں میڈم لوئیس مونیئر اور چارلس مونیئر کے ہاں پیدا ہوئی۔ والدہ میڈم لوئیس معاشرے میں اپنے...
    لاہور(اوصاف نیوز) میو ہسپتال میں لفٹ گر گئی،جس سے 11سٹاف نرسز اوردو مریضوں کی ساتھی خواتین بھی زخمی ہو گئیں، دوسری طرف دیگر ہسپتالوں کی مختلف وارڈز میں لگائی گئی لفٹس کی اکثریت بھی خراب ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے۔ میو ہسپتال کےٓ رتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گری، لفٹ گرنے سے سٹاف نرسز اور شہری شدید زخمی ہوئے، فرینڈز آف میو ہسپتال نامی تنظیم نے گزشتہ سال نئی لفٹ نصب کروائی تھی،ابتدائی انکوائری کے مطابق لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے گری، آرتھوپیڈک سرجری میں جولائی 2023 میں لفٹس نصب کی گئی تھی۔ شہریوں کے مطابق لفٹس سے ایک دن پہلے سے آوازیں آرہی تھیں، لفٹ اوپر سے نیچے آتے...
    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں 10 ویں جماعت کی طالبہ کی اسکول جاتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسی۔ طالبہ جمعرات کی صبح اسکول جا رہی تھی کہ اسے اسکول کے بالکل باہر دل کا دورا پڑا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کی عمر 16 سال تھی جو پرائیوٹ اسکول کی طالبہ تھی۔ اسکول کے باہر گرنے کے بعد طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ہنگامی طبی امداد دی گئی پھر اسے دوسرے اسپتال بھی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔
    فائل فوٹو۔ مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے خط لکھنے میں بھی ان کی بدنیتی شامل تھی، یہ دھیمے انداز میں نفرت اور مظلومیت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی اور سوشل میڈیا مہم کا مقصد بلیک میلنگ ہے، ان کی آخری ریلیف کی امید 26ویں ترمیم نے ختم کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں قدرے استحکام آ رہا ہے، معیشت بہتر ہو رہی ہے۔  سینیٹر طلال چودھری نے کہا کہ 9 مئی کیسز کا فیصلہ ہوجاتا تو ان کے...
    کراچی کے علاقے محمود آباد کے ایک گھر سے پراسرار حالات میں ہلاک ہونے والی نوبیاہتا دلہن کی لاش برآمد ہوئی۔ آج صبح محمود آباد تھانے کےعلاقےکشمیرکالونی بابا چوک گلی نمبرایک میں گھرسے نوبیا ہتا دلہن کی لاش ملی جوکہ پرسرارطورپرہلاک ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورخاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ رخسانہ زوجہ حنیف کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اومحمود آباد اعجاز پٹھان کے مطابق خاتون کی 2روزقبل شادی ہوئی تھی اوربدھ کی شب خاتون کا ولیمہ تھا۔ خاتون اوراس کے شوہردونوں کی دوسری شادی تھی۔ خاتون کے پہلے شوہرکا 5 سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او...
    لیبیا(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں انسانی اسمگلرز کے ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران 2 اجتماعی قبروں سے مجموعی طور پر 93 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے افریقی امور روزمیری ڈی کارلو نے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران بتایا کہ 7 فروری کو شمال مشرقی لیبیا کے جاکھرہ کے ایک فارم میں ایک اجتماعی قبر ملی تھی اور ایک دن بعد جنوب مشرقی علاقے کوفرا میں ایک اور اجتماعی قبر ملی تھی جس میں مجموعی طور پر 93 لاشیں پائی گئی تھیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کس اجتماعی قبر سے کتنی لاشیں ملی تھیں۔...
    دہلی(نیوز ڈیسک)5 فروری کو دہلی انتخابات کے بعد سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اندر اقتدار کے لیے 2 ہفتوں سے جاری کشمکش کے بعد راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو نامزد کر دیا گیا، یہ اقدام علامتی طور پر اس سال بھارت کی نو فاشسٹ تنظیم کے 100 سال پورے ہونے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سارے معاملے میں ستم ظریفی یہ ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی بنیاد بھی 1925 میں کانپور میں رکھی گئی تھی۔دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں، جن کا آر ایس ایس سے کوئی تعلق نہیں...
    (3)مجھے یاد ہے کہ دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور سومناتھ بھارتی نے رشید کے سیاسی ماڈل کو سمجھنے کے لیے کئی بار کئی دنوں تک لنگیٹ کے دیہاتوں کا دورہ کیا۔ کئی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماڈل پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف سے مستعار لیا تھا، جو انہی وعدوں کو لیکر سیاسی میدان میں تھے۔ اقتدار میں آتے ہی، جوں جوں کیجری وال کی حقیقت کھلتی گئی، پارٹی کے اندرونی اختلافات بھی شدت اختیار کرنے لگے۔ 2015 میں پرشانت بھوشن اور یوگندر یادو جیسے بانی رہنماؤں کو اس وجہ سے پارٹی سے نکال دیا گیا کہ انہوں نے کیجریوال کے طرزِ قیادت پر سوال اٹھائے تھے۔ جو تحریک...
    لاہور(صباح نیوز)ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175سے 180روپے ہو گئی ہے ۔
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ملک ریاض کے خلاف نیب نے ریفرنس دائر کرنے کی ہمت کی ہے تو اسے سراہنا چاہیے، کیونکہ ماضی میں میری حکومت کسی کو ملک ریاض کے خلاف کارروائی کی جرات نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک ریاض کے خلاف ریفرنسز دائر ہوئے ہیں، ورنہ اس سے قبل ریفرنس تو کیا ان کے خلاف کبھی درخواست بھی دائر نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا رانا ثنااللہ نے کہاکہ عارف علوی صدر بننے سے پہلے جیسے تھے صدر بننے کے بعد بھی...
    معروف پاکستانی اداکارہ میرا اپنی انگریزی کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں، اسی گلابی انگریزی کی وجہ سے برطانیہ نے ان پر 10 برس کی پابندی لگائی ہوئی ہے۔ ان دنوں اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں میں ہیں، جس کی وجہ حال ہی میں ان کی والدہ اور اب بہن کی ان کے حوالے سے گفتگو ہے۔ یہ بھی پڑھیں ’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عباس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرا نے ویزا درخواست میں غلط انگریزی لکھ دی تھی جس کی وجہ سے انہیں 10 برس کی پابندی کا...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نیو سریاب تھانے کی حدود میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، اور مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں افراد کو سر پر گولیاں ماری گئی ہیں، قاتل مبینہ طور پر مقتولہ خاتون کا بھائی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون بیوہ اور 7 بچوں کی ماں تھی، جس کی عمر تقریباً 39 سال تھی، جبکہ قتل ہونے والے مرد کی عمر تقریباً 30 برس تھی۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والے شخص سے بھی پستول برآمد ہوا ہے، خاتون کو کمرے میں...
    کراچی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے۔پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤںکے گھر چلتے ہیں۔ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں۔قبل ازیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں...
    کراچی/ اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں یہ انہیں پی ٹی آئی کو کچھ چاہیے۔ پارٹی فنڈ میں خورد برد کرکے پارٹی رہنماؤںکے گھر چلتے ہیں۔ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے۔ میں پی ٹی آئی میں واپس نہیں جانا چاہتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گر گیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں۔ قبل ازیں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے کوئی بھی مخلص نہیں ہے،ان کی جماعت...
    جنوبی کوریا کی 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش ان کے کمرے سے ملی تھی، اس پُراسرار موت پر پوری شوبز انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکارہ کی لاش ملنے کے تعد پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ جس کے دوران ساتھی اداکاراؤں سمیت قریبی دوست، جائیداد کے معاملات دیکھنے والے منیجرز سمیت اہم شخصیات سے پوچگ گچھ کی گئی تھی۔ اداکارہ ایک کیفے بھی کھولنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں جس کے باعث ان کی موت میں مافیا کے ملوث ہونے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ نوجوان اداکارہ کم سائی رون کے برے دن کا آغاز 2022 سے ہوا جب انھوں نے نشے کئ...
    شوبز ستارے سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے اہم واقعات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جن میں سے کچھ پر صارفین کڑی تنقید بھی کرتے ہیں۔ مریم نفیس بھی انھی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو مداحوں کو اپنی زندگی میں رونما ہونے والے واقعات سے آگاہی دیتی رہتی ہیں۔ وہ چاہے کوئی فوٹو شوٹ ہو، یا شوہر کے ہمراہ سیر و سیاحت کے دورے، کسی ڈرامے کا آن ایئر آنا ہو یا کسی شو میں شرکت کرنی ہو۔  اسی طرح اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی اور حاملہ ہونے پر بھی تصاویر شیئر کی تھیں جن پر تنقید بھی کی گئی تھی۔         View this post on Instagram            ...
    معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی جس میں ٹک ٹاکر کی موت بتائی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری 2025)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان غلط جگہ خط بھیج رہے ہیں، گورنر سندھ نے بانی پی ٹی آئی کو اپنا ایڈوائزر بدلنے کا مشورہ دیدیا ، بانی پی ٹی آئی گورنر ہاوس میں لگی امید کی گھنٹی بجائیں تو وعدہ ہے جواب دوں گا،لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ گورنر ہاوس کے باہر امید کی گھنٹی بیل آف ہاپ لگی ہے اگربانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپناخط وہاں بھجوایا تو اس کاضرور جواب دیا جائیگا۔اس وقت اوور سیز پاکستانیوں کے بھی اپنے ملک کے بارے میں اچھے خیالات ہونے چاہئیں۔ پاکستان کی معیشت اوپر...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی “تبدیلی” کی سوغاتیں تھیں‘ تبدیلی کے نام پر معیشت اور اقدار تباہ کی گئیں۔ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں ساہیوال، خانیوال، ملتان، لودھراں، وہاڑی، بہاولنگر ڈویژن کے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ اجلاس میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا لیکن بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے مصطفی عامر کی قبر کشائی کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے حکم دیا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں، نیز قبر کشائی مکمل کرکے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہے کہ کیس کے تفتیشی افسر نے قبر کشائی کی درخواست دائر کی تھی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے ملزم ارمغان کو آج (منگل )کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ نا دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں قائمقام پراسکیوٹر جنرل سندھ منتظہر مہدی،کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل پراسیکوٹر جنرل...
    نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ یہ پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرار طور پر جاں بحق  تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی...
    نشہ اور گولیوں کے زائد استعمال سے معروف خاتون ٹک ٹاکر سیماگل عرف سائیکو ارباب کی موت کی تصدیق کرلی گئی ہے۔ اس ضمن میں پوسٹمارٹم رپورٹ تقریبا ایک ہفتے بعد موصول ہوئی ہے، خاتون ٹک ٹاکر ورسک روڈ پشاور میں واقع فلیٹ میں تشویشناک حالت میں پائی گئی تھیں جو بعد میں جاں بحق ہوگئی تھی، خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے متعلق مختلف خدشات ظاہر کیے جارہے تھے جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی تھی۔ تھانہ مچنی گیٹ پولیس کو7فروری کو محمد یاسین ساکن اسلام آباد نے رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن سیماگل عرف سائیکو ارباب کے جاں بحق ہونے کی رپورٹ کی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ سے نشہ آور گولیوں سمیت دیگر شواہد اکٹھی...
    مصطفیٰ عامر : فوٹو فائل سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ عامر کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔6 جنوری کو مصطفیٰ عامر ڈیفنس میں اپنے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگیا تھا، جس کے بعد اس کی والدہ کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم اب عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر نمٹا دی۔ جلی ہوئی گاڑی سے مصطفیٰ کی پوری لاش ملی تھی، تفتیشی حکامتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کو کیس کی تحقیقات میں تعاون کی ہدایت کردی۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قمر جاوید باجوہ نے مارشل لا کی پوری تیاری کرلی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ رجیم چینج جب ہورہی تھی تو اس وقت مارشل لا کی تیاری ہوگئی تھی، قمر باجوہ نے مارشل لا کی تیاری کرلی تھی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کو پی ٹی آئی نے روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اللہ کے حکم سے آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ آرمی چیف عاصم منیر کے سامنے مارشل لا پلیٹ میں رکھا ہوا ملا لیکن انہوں نے جمہوریت کو چلنے دیا، اگر پی ٹی آئی سے بدلہ لینا ہوتا تو آرمی چیف کے لیے بہت ہی آسان تھا۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں مزید پیش رفت سامنے آئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی جلی ہوئی گاڑی سے اس کی پوری لاش ملی تھی۔حب پولیس کی جانب سے ویڈیو کراچی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش ڈگی میں موجود تھی، اسے کراچی سے  لے جایا گیا اور حب میں گاڑی سمیت آگ لگا دی گئی۔ مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر جدید سیکیورٹی کیمرے اور آٹو میٹک گیٹکراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے... حکام کا کہنا ہے کہ کیس پر مزید تفتیش کررہے ہیں اور روٹ پلان بھی چیک...
    ویب ڈیسک—کولمبیا سے تعلق رکھنے والی معروف پاپ اسٹار شکیرا کو معدے میں تکلیف کے باعث لاطینی امریکہ کے ملک پرو کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا کہ وہ معدے میں تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق وہ اس حالت میں اپنا کانسرٹ نہیں کر سکتیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق گلوکارہ جمعے کی شام پرو کے دارالحکومت لیما پہنچی تھیں۔ یہاں وہ اتوار اور پیر کو پرفارم کرنے والی تھیں۔ گلوکارہ ان دنوں لاطینی امریکہ کے ٹور پر ہیں اور پرو ان کا دوسرا اسٹاپ تھا۔ شکیرا جب پرو پہنچی...
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری 2025ء)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مصطفیٰ عامرقتل کیس میں قبرکشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دائر مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی درخواست منظور کی ،عدالت نے قبر کشائی مکمل کر کے 7روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی،عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صحت قبر کشائی کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیں۔دوسری جانب قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے منتظم جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔کراچی میں...
    سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
    جنوبی کوریا کی اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی ہیں، اداکارہ کی عمر 24 سال تھی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیؤل میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ ’دی کورین ہیرالڈ‘ کے مطابق پولیس نے اداکارہ کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔ 2022ء میں اداکارہ نے نشے کی حالت ڈرائیونگ کرتے ہوئے اپنی گاڑی دوسری گاڑی میں دے...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ وکیل خالد چوہدری کے...
    یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز...
    بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: توشہ خانہ 2؛ عمران خان کا اوپن کورٹ ٹرائل کرنے کی درخواست دائر وکیل خالد چوہدری کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے۔...
    پی ڈی پی کی صدر نے متنبہ کیا کہ اسطرح کا اقدام بی جے پی کے دفعہ 370 اور 35 اے کو منسوخ کرنے کیلئے کئے گئے "غیر قانونی اور غیر آئینی" اقدامات کو جائز قرار دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ لوگوں کو امید تھی کہ منتخب حکومت انہیں ریلیف فراہم کرے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ منتخب حکومت میں عسکریت پسندی میں ملوث ہونے کے الزام میں ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک پولیس کانسٹیبل ان برطرف ملازمین میں شامل...
    MUMBAI: فرسٹ لیڈی آف انڈین اسکرین نے انگریزی فلموں میں بھی کام کیا تھا، ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بھارت کیلئے نشر کئے جانے والے بی بی سی ریڈیو پروگرام کا افتتاح بھی انہی سے کرایا گیا تھا۔ یہ خوش نصیب اداکارہ دیویکا رانی تھیں جن کا جنم 30 مارچ 1908ء کو بنگال کے ایک مہذب خاندان میں ہوا، بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کا ایک نمایاں چہرہ تھیں۔ وہ رابندر ناتھ ٹیگور کی بہن سوکماری دیوی کی نواسی اور بھارت کے پہلے سرجن جنرل کرنل ایم این چودھری کی بیٹی تھیں۔ دیویکا نے فیشن ڈیزائننگ میں تعلیم حاصل کی اور لندن میں فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ 1928ء میں...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین ’’کپل شرما شو‘‘ کے ساتھ برسوں سے منسلک سمونا چکرورتی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، اہداف اور شو کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ سمونا چکرورتی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اب میں اکیلی رہنا چاہتی ہوں اور ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ بات عجیب لگے گی لیکن میں زندگی کچھ کرنا چاہتی تھی جس سے کے لیے ایسے تلخ فیصلے لینا پڑتے ہیں۔ سمونا چکرورتی نے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے سے متعلق بتایا کہ میرے والدین کے لیے بھی یقین کرنا مشکل تھا لیکن میں نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)یف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ پنجاب پولیس کی...
    یہ تو معلوم نہیں کہ کہاں تھی لیکن ایک مملکت ناپرسان تھی جو بدنام تھی اوراس سے زیادہ حیران وپریشان تھی کیوں کہ اس پر دوردراز سے آئی ہوئی ایک غیر قوم حکمران تھی،یہ غیر قوم حد سے زیادہ عیارتھی، مکارتھی اوربے مہار تھی، دنیا بھر کی چالباز، نوسرباز اوردھوکہ باز تھی۔چہرے ان کے سفید ہوتے تھے لیکن اس سفید چہرے اورچمڑے کے نیچے سو بھید ہوتے، چھید ہوتے تھے ، چونکہ ان کی آنکھیں طوطا رنگ ہوتی تھیں۔  اس لیے طوطا چشم بھی ہوتے تھے ، اندازہ اس سے لگائیں کہ پہلے ان کا صرف ایک فرد آیا، جس نے یہاں کے بادشاہ کی بیوی کا علاج کیا پھر اس علاج کو انلارج کیا اور بدلے میں خودکو ایک...
    پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر گزشتہ دنوں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ وطن واپس لوٹنے کے بجائے دبئی میں ہی رک گئیں، اس دوران ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔ اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھیں، اب انہیں دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ خاتون نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی، اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھیں۔...
    نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پیشرفت، بیٹا اور ڈرائیور گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز حیدر آباد (آئی پی ایس )گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر جاں بحق سندھی کے نامور شاعر آکاش انصاری کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہیں۔پولیس کے مطابق آکاش انصاری کے لے پالک بیٹے لطیف آکاش نے کہا تھا کہ آگ لگنے کا واقعہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو دیکھا کہ ڈاکٹر آکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر کمرے میں جانیکی کوشش کی تو اس کے پاں جل گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آکاش انصاری نے اپنے لے پالک بیٹے کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں چینی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں کو رمضان سے قبل بریک نہ لگ سکا، زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 160روپے تک جاپہنچی۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط قیمت 154 روپے 27 پیسے فی کلوہوگئی، 2025 کے ڈیڑھ ماہ میں چینی اوسط15 روپے 63پیسےفی کلومہنگی ہوگئی۔ سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ ڈھائی ماہ میں چینی اوسط 22 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، 2025کےآغازپرملک میں چینی کی اوسط قیمت138روپے64 پیسےفی کلو تھی اعداد و شمار کے مطابق ڈھائی ماہ قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت131روپے85پیسے فی کلو تھی البتہ ایک سال قبل 15 فروری 2024 کو چینی کی اوسط قیمت 144 روپے 48 پیسے فی کلو تھی۔ سرکاری دستاویز کے...
    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن سرکل کے مطابق کراچی سے 4 خواتین کو مبینہ طور  پر جبری مشقت کے لیے سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر چاروں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ 4 خواتین کو کراچی ائیرپورٹ پر  پروازوں سے آف لوڈ کر دیا گیا، ان خواتین میں شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثنا شہزادی عمرے کی مسافر تھیں، بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جا رہی تھیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھجوایا جا رہا تھا، متاثرہ خواتین...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ...
    افتخار گیلانی تہلکہ ڈاٹ کام کے سیاسی بیورو میں غالباً 2011 میں کام کرتے ہوئے ایک بارایڈیٹر ان چیف ترون تیج پال نے اپنے دفتر بلاکر ایک شخص سے متعارف کراتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے سے کسی اسٹوری کا خاکہ ہے ، ان سے بات کرکے دیکھوں کہ کس طرح اسٹوری کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے ۔ یہ شخص اروند کیجریوال تھے ، جنہوں نے انکم ٹیکس محکمہ سے جوائنٹ کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر سول سوسائٹی میں شمولیت کرکے کرپشن کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ہوا تھا۔میں ان دنوں خود انکم ٹیکس کے گرداب میں پھنسا ہوا تھا، اس لیے شاید ایڈیٹر کو لگا ہوگاکہ میں اس اسٹوری کو...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے مصطفیٰ کے کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کے گھر پر تعینات گارڈز کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ذرائع کے مطابق ویڈیو چار سے چھ ماہ پرانی ہے، جس میں درجنوں گارڈز کھڑے دکھائی دے رہے ہيں۔ کراچی: مصطفیٰ قتل کیس، مرکزی ملزم کا ریمانڈ پیر تک ٹل گیاپولیس کی ارمغان کا جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرنے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت پیر کو ہوگی۔ ویڈیو میں ارمغان کے گھر کے باہر اور اطراف میں گارڈز کی بڑی تعداد دیکھی جاسکتی ہے۔علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیس کے اعلیٰ افسران کو شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔اس حوالے سے ڈی...
    کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی،  اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی،  لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
    ---فائل فوٹو  سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن فیصل ایدھی نے مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کہا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد مجسٹریٹ کی موجودگی میں قبر کشائی کی جا سکتی ہے، ورثاء اگر چاہیں تو لاش اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کے دوران فیصل ایدھی نے بتایا کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے ہم سے 12 جنوری کو رابطہ کیا گیا تھا، پولیس کی جانب سے جھلسی ہوئی لاش ہمارے حوالے کی گئی تھی، لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی۔فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ عامر کی لاش کا صرف دھڑ تھا، ہاتھ، پیر اور سر موجود نہیں تھا۔ مصطفیٰ کے قتل میں نئے انکشافات سامنے آگئے ملزمان مصطفیٰ کو نیم بےہوش کرنے کے بعد اس کی...
    ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اسکاٹ لینڈ میں قائم 40 سال سے قائم گلاسگو سینٹرل مسجد کو کیٹیگری اے لسٹڈ بلڈنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای ایس اسکاٹ لینڈ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد یہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی مسجد بن گئی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔(جاری ہے) مذکورہ مسجد 1984 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے اب اسکاٹ لینڈ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب اس عمارت کو خصوصی تحفظ حاصل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط پر عمل...
    سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبز نے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے ساتھ اپنے گزارے ہوئے وقت کی یادوں کو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کی انگلش اتنی اچھی نہیں ہے جس کی وجہ سے انہیں سمجھانے میں مجھے دشواری پیش آتی تھی، انہوں نے سوشل میڈیا پر پرستار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ زبان کا مسئلہ تھا، آپ جانتے ہیں کہ ان کی انگلش اتنی اچھی نہیں ہے اس لیے انہیں کچھ نکات سمجھانے میں مشکل پیش آتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے بابراعظم کی بیٹنگ کا مشاہدہ کیا اور دیکھا کہ انہوں نے اپنی سوچ نہیں بدلی اور وہ اپنے انداز اور ٹیمپو...
    رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پارٹی وہ کچھ نہ کر سکی جو کر سکتی تھی۔ جس دن یہ قوم تہیہ کر لے خان کی رہائی ہو جائے گی۔ مجھے لگتا ہے کہ عمران خان کی رہائی جولائی تک ہو جائے گی، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ خان ایک بھی دن جیل میں رہیں۔ عمران خان کو ڈیل کی بہت سی آفرز ہوئی ہیں لیکن وہ آفر قبول کرنے والے نہیں، آج عمران خان کہہ دیں کہ میں بیرون ملک جاتا ہوں تو وہ جیل سے آؤٹ ہیں۔ بیرسٹر گوہر عمران خان کی اجازت سے آرمی چیف سے ملے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ نے ہماری جماعت پر بہت سے ظلم کیے ہیں،...
    موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، پشاور ہائیکورٹ نے  وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی تھی، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔  جس میں ایم...
    پاکستانی باصلاحیت اداکارہ، میزبان و ماڈل وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ اداکارہ، گلوکارہ، ماڈل و کامیڈین وینا ملک نے آج صبح سویرے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک لڑکے کے ساتھ بے باک انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ وینا ملک کے بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ہے۔ View this post on Instagram A post shared by صاعم (@__saim_01) اداکارہ نے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں ’کوبو‘ لکھا ہے۔ دوسری جانب ان کے مداحوں و صارفین نے کمنٹ باکس میں سوالوں اور دعوؤں کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔ سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں،مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
    سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں۔ سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ چینی اینیمیٹڈ فلم نے ایک بلین ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کاکہنا  ہے کہ  مجھے بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی خط وصول نہیں ہوا ہے، اگر کوئی خط ملا بھی تو وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوادوں گا۔ ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، ملک کے ہرشعبے میں ترقی ہورہی ہے، مزید پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے جہدوجہد جاری ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ دنوں عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر میڈیا پر وائیرل ہوئی تھی،  جس کی تصدیق بانی پی ٹی آئی کے  وکیل...
    کیلیفورنیا:نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹائٹن آبدوز کے حادثے کی ہولناک آڈیو جاری کی ہے، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت کی آواز موجود ہے۔ یہ آبدوز جون 2023 میں ٹائی ٹینک کے ملبے کو دیکھنے کے لیے بحر اوقیانوس میں جا رہی تھی، کہ ایک زوردار دھماکے کی وجہ سے اس میں سوار 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی شے کے تباہ ہونے کی آواز اور پھر شور سنائی دیتا ہے، جو آبدوز کے پھٹنے کے بعد کے صوتی اخراج کا نتیجہ ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، یہ آڈیو خاص طور پر اس دھماکے کی آواز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 فروری ۔2025 )اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی سربراہی میں سابق حکومت نے اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے منظم حملے کیے اور مظاہرین کو قتل کیا ان اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرائم کہا جاسکتا ہے . غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست میں طلبہ کی قیادت میں آنے والے انقلاب اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے سے قبل ان کی حکومت نے مظاہرین اور دیگر کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا تھا اس دوران سینکڑوں ماورائے عدالت قتل کیے گئے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے کہا کہ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں بیوی کی ناراضی پر دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو ذبح کرکے خودکشی کرلی، متوفی پیشے کے اعتبار سے درزی تھا جس کی بیوی ناراض ہوکر میکے گئی ہوئی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ ضلع صوابی کے علاقے یارحسین میں بیوی کی ناراضی سے دلبرداشتہ شخص نے 4 بچوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے ذبح کرنے کے بعد خودکشی کر لی، جاں بحق بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، پولیس کے مطابق لاشوں کو یار حسین صوابی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یار حسین تھانے کے ایس ایچ او عبدالولی نے بتایا کہ اس غیر انسانی حرکت میں ملوث شخص پیشے کے لحاظ...
    بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔ کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔ خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹائٹن آبدوز کے دھماکے کی خوفناک آڈیو جاری ،سب میرین ٹائٹن آبدوز حادثے میں 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن نے ٹائٹن آبدوز کے تباہ ہونے کی چونکا دینے والی آڈیو جاری کی ہے جس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ واضح رہے کہ جون 2023 میں 112 برس قبل ڈوب جانے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کیلئے بحر اوقیانوس کی گہرائیوں میں جانے والی سب میرین ٹائٹن پھٹنے سے 2 پاکستانی باپ بیٹا سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ادارے کی جاری کردہ 20 سیکنڈ کی آڈیو میں کسی چیز کے تباہ ہونے کی آواز ہے اور...
    کراچی: محمودآباد اعظم بستی کی رہائشی تین بچوں کی ماں پراسرار طور پر گھر کی سیڑھی سے اترتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق محمودآباد کے علاقے اعظم بستی گلی نمبر 3 میں واقعے گھر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پراسرار طور پر سیڑھی سے گر کر خاتون ہلاک ہوگئی، متوفیہ کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 45 سالہ الزبتھ زوجہ یعقوب مسیح کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے بڑے بیٹے ندیم نے بتایا کہ وہ پاکستان نیوی میں ملازمت کرتا ہے، متوفیہ تین بچوں کی ماں تھی دو بیٹے اور ایک بیٹی جبکہ شوہر کا سال 2002 میں انتقال...
    سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری منسوخ کر دی گئی۔نئے ججز کی تقریب حلف برداری اب جمعہ کو ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چھ مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریب حلف برداری آج ہونا تھی ، حلف برداری تقریب ججز کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی۔ذرائع وزارت قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا۔    خیال رہے کہ گزشتہ روز  صدرمملکت  آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں 6نئے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی تھی،صدرمملکت نے سپریم کورٹ میں 6 نئے ججز کے تقرر کی منظوری وزیراعظم  محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی ،وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن...
    ماں کی جدائی کا دکھ ایک ایسا زخم ہے جو وقت کے ساتھ بھی مکمل طور پر نہیں بھرتا۔۔۔یہ ایک ایسا درد ہے جو دل کی گہرائیوں میں بس جاتا ہے اور زندگی کے ہر موڑ پر محسوس ہوتا رہتا ہے۔۔۔ماں صرف ایک رشتہ نہیں بلکہ محبت،قربانی،تحفظ اور سکون کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہے ۔ ۔ ۔ جب ماں بچھڑ جاتی ہے تو یوں لگتا ہے جیسے زندگی کی روشنی مدھم پڑ گئی ہو، دعاوں کا سایہ اٹھ گیا ہو اور وہ بے لوث محبت کھو گئی ہو جو ہر غم اور دکھ کو سہارا دیتی تھی۔۔۔اس کا نہ ہونا ہر خوشی کو ادھورا کر دیتا ہے اور ہر لمحہ اس کی یادوں میں لپٹا رہتا ہے۔۔۔یہ غم...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پھلیلی تھانے کی حدود مکھی باغ کی 22سالہ مناہل زوجہ اوسامہ جو تین روز سے جامشورو اسپتال میں زیر علاج تھی وہ انتقال کرگئی ،لڑکی کے والد عبدالحکیم قریشی اور اس کی بیوی نے الزام لگا کر پھلیلی پولیس کو بتایا کہ میری بیٹی کو سسرال والوں نے زہر دیکر قتل کیا ہے جس پر پھلیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول اسپتال پہنچادیا ہے ،پھلیلی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، لڑکی نے محبت کی شادی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق سے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیں تو کیا حقوق متاثر ہوں گے؟۔ ملٹری کورٹ سے سنائی گئی سزا پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے۔  جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ آرمڈ فورسز کا کوئی فرد گھر...
    تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی عدالت نے 2 خاتون صحافیوں کو دی گئی سزائے قید معاف کر دی ۔ نیلوفر حمیدی اور محمدی پر الزام تھا کہ انہوں نے ستمبر 2022 ء میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کی خبر دی تھی ، جس سے ایران میں ہنگامے شروع ہو گئے تھے۔ خبر میں مہسا امینی کی طرف سے ایرانی حجاب کوڈ کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور ہلاکت کا ذکر کیا گیا تھا۔ اس جرم میں دونوں صحافیوں کو اکتوبر 2023 ء میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ سزا کی معافی کے لیے ایرانی مذہبی رہنما علی خامنہ ای سے اپیل کی گئی تھی، جسے انہوں نے منظور کر لیا ۔