2026-06-02@21:06:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1200

«گلگت بلتستان»:

(نئی خبر)
    گلگت بلتستان میں آئی ٹی کا شعبہ انقلابی ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبہ جات میں ایس سی او کا کلیدی کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں ایس سی او مسلسل اپنے فرائض میں کوشاں ہے۔ گلگت بلتستان میں 10ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوان آئی ٹی کے شعبے سے منسلک ہیں۔ گلگت بلتستان کے باصلاحیت نوجوان سالانہ 15 ملین ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کررہےہیں۔ نوجوان اے آئی، گرافک ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ویب ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کر رہے ہیں۔   گلگت بلتستان کے ہنر مند نوجوان نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا...
    روندو سے بھی اہم شخصیت کی اسلامی تحریک میں شمولیت کا امکان ہے۔ ادھر شگر سے راجہ اعظم خان کو بھی اسلامی تحریک میں شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ اور کھینچا تانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ گلگت اور سکردو میں بعض الیکٹیبلز کا سیاسی قبلہ پھر سے تبدیل ہونے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذمہ دا ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ سابق گورنر گلگت بلتستان و سابق صوبائی صدر پی ٹی آئی راجہ جلال حسین مقپون گلگت پہنچ گئے ہیں اور وہ یہاں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ راجہ جلال کی آج یا کل گلگت میں موجودہ نگران وزیر اعلیٰ و سابق وزیر اعلیٰ...
    ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کے ایک نمائندہ وفد نے ریجنل ناظم شیخ دلدار حسین کی قیادت میں انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان بالخصوص گلگت شہر میں نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال، اخلاقی جرائم اور تعلیمی اداروں و کوچنگ سنٹرز کے اطراف میں طالبات کو ہراساں کیے جانے جیسے سنگین مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس بات پر گہری تشویش...
    دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھا لیا تھا تاہم پانچ روز گزرنے کے باؤجود وہ اپنی نگران کابینہ کی تشکیل نہ کر سکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ہونے والی کھینچا تانی تاخیر کی اہم وجہ ہے۔ کابینہ کیلئے جن ممبران کے نام دیئے گئے ہیں ان میں سے اکثر ناموں پر...
    سکردو سے شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند جو حال ہی میں امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں، کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ گلگت سے انجمن امامیہ کے سابق صدر ساجد علی بیگ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم کچھ نام سامنے آ گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 26 نومبر کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے حلف اٹھایا تھا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود نگران کابینہ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت کیلئے...
    نون لیگ گلگت بلتستان کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم الیکشن کمیشن، صوبائی انتظامیہ اور تمام سول و عسکری ادروں سے گزارش کرتے ہیں کہ موصوف کو آئین اور قانون کے عین مطابق الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ترجمان  مسلم لیگ نون و سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کے حالیہ ویڈیو بیان کے ردعمل میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ خالد خورشید گنڈا پوری شہد کے عشق میں مبتلا ہیں، اس لیے پشاور میں مقیم ہے، وہ اک نادان اور حادثاتی وزیر اعلیٰ ہیں۔ جس نے گلگت بلتستان...
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    نگران وزیر اعلیٰ نے تمام تجاویز کو قابل عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کی اولین زمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار صاف شفاف الیکشن کے قیام کیلئے تمام وسائل فراہم کئے جائیں گے اور نگران کابینہ مختصر اور اہل افراد پر مشتمل بنائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے نگران وزیر اعلی جسٹس (ر) یار محمد کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ نگران وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نگران وزیر اعلیٰ صاف شفاف الیکشن...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے پی پی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد...
    اس موقع پر سابق اپوزیشن لیڈر و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم کاظم میثم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے گوش و کنار میں جا کر مظلوموں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم ڈبلیو ایم کے سابق اراکین اسمبلی کا روندو میں استقبال ایم...
    سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز گیلانی کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار...
    نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان یار محمد نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاحی اداروں کے ساتھ مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد سے فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی گلگت بلتستان، استور کی مرکزی شوریٰ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سوسائٹی کے چیئرمین حبیب اللہ، ڈائریکٹر حفیظ، ایڈمن ہیڈ ریاض احمد، منیجر سعید الرحمن اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔ وفد نے وزیر اعلیٰ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران فلاح انسانیت ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گلگت بلتستان میں جاری فلاحی سرگرمیوں، امدادی کاموں، اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ...
    جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی، بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک نئی کابینہ کے اراکین کی منظوری دیدی۔ بیان کے مطابق اس سے پہلے موجود کابینہ صوبائی مجلس عمومی کا اجلاس نہ بلانے پر کالعدم ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی صوبائی کابینہ میں مولانا عطاء اللہ شہاب سرپرست جبکہ مولانا قاری عبد الکریم بخاری کو صوبائی امیر مقرر کر...
    سابق وزیر تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ نواز لیگ نے غواڑی پاور پراجیکٹ ختم کر کے بلتستان ریجن کو اندھیروں میں دھکیلا اور اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر تعلیم و رہنما پیپلز پارٹی گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا نے کہا ہے کہ احسن اقبال اور حفیظ الرحمٰن گلگت بلتستان کے غدار ہیں۔ انہوں نے لیگی رہنما احسن اقبال کے گلگت میں خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ نے غواڑی پاور پراجیکٹ ختم کر کے بلتستان ریجن کو اندھیروں میں دھکیلا اور اب دعویٰ کر رہے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ گلگت بلتستان سے...
    نون لیگ گلگت بلتستان خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ثروت صباء نے ایک بیان یں کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے تاریخی دورہ گلگت بلتستان کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے، نون لیگ کی مقبولیت آسمان تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری ثروت صباء نے ایک بیان یں کہا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کے تاریخی دورہ گلگت بلتستان کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے، نون لیگ کی مقبولیت آسمان تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد پیپلزپارٹی کی مایوسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نون لیگ اپنی مضبوط ترقیاتی ساکھ کے باعث دوبارہ سیاسی میدان میں برتری حاصل کر رہی...
    اسلامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے مرکزی، صوبائی، ضلعی، تحصیل اور یونٹ سطح کے تمام عہدیداران و کارکنان تسبیح کے دانوں کی طرح باہم متحد ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ و حکیمانہ قیادت میں ایک منظم اکائی کی صورت کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے قریب آتے ہی بعض عناصر کی جانب سے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو نشانہ بنا کر رپورٹنگ کرنا صحافتی اصولوں اور اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ ایک ذمہ دار صحافی ہمیشہ اپنی غیر جانبداری...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری پروین جاوید نے کہا کہ نون لیگ کی پوری وفاقی کابینہ بھی گلگت بلتستان آئے گی تو جی بی کے عوام ووٹ نہیں دینگے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نون لیگ گلگت بلتستان میں اب بند گلی میں بند ہو چکی ہے، اس لیے سو فٹ کے دائرے میں جلسہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرِ احسن اقبال اور حفیظ الرحمن نے جھوٹے اعلانات کیے اور عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کی۔...
    الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب الیکشن سے پہلے اتر گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی نے ایک بیان میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے اس بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ جی بی میں دو سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنا ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔ الیاس صدیقی نے کہا کہ لگتا ہے چار بار حکومت کے دوران احسن اقبال کے اُس ہاتھ میں پلستر چڑھا ہوا تھا جس سے گلگت بلتستان کو بجلی دینی تھی، جو اب...
    رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی اور صوبائی صدر شیخ مرزا علی کی جانب سے سکردو میں سابق گورنر راجہ جلال سے کی جانے والی ملاقات پر اسلامی تحریک سکردو کی تنظیم نے اعتراض اٹھا دیا اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین سے اسلامی تحریک کے رابطوں پر جماعت میں اختلافات پیدا ہو گئے، ضلعی تنظیموں نے صوبائی قائدین سے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ شبیر میثمی اور صوبائی صدر شیخ مرزا علی کی جانب سے سکردو میں سابق گورنر راجہ جلال سے کی جانے والی ملاقات پر اسلامی تحریک سکردو کی تنظیم نے اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ یہ...
    مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ دعووں، ہدایات اور فارمولوں سے حکومتیں نہیں بنتیں، حکومتیں عوامی مینڈیٹ سے بنتی ہیں، اب تک کی صورت حال کے تناظر میں گلگت بلتستان میں آئندہ کسی جماعت کو اکثریت نہیں ملے گی، یہاں کئی جماعتوں کی مشترکہ حکومت بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو چھ سے سات سیٹیں مل سکتی ہیں، کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، یہاں مخلوط حکومت ہو گی۔ انہوں ںے یہ پیشنگوئیاں مقامی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا ہے۔ مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ دعووں، ہدایات اور فارمولوں سے حکومتیں نہیں بنتیں، حکومتیں عوامی مینڈیٹ سے بنتی ہیں، اب تک کی...
    اجلاس میں بامِ دنیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2025ء کے انتظامات، گلشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو فلم، مکالمے اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے عملی طریقوں پر غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ہاڑوں کا عالمی دن 11 دسمبر 2025ء کو بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ایک اہم اجلاس میں گلشیئرز کی اہمیت، ماحولیاتی چیلنجز اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو فلم، مکالمے اور سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کرنے کے عملی طریقوں پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑوں کے عالمی دن کی تیاریوں کے سلسلے میں محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اقبال حسین کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس...
    اسکردو: اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے کا کہنا تھا کہ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔ نوجوان طلباء اور اساتذہ نے...
    سید نعمان شاہ :ضلعی انتظامیہ نے وادی کاغان کے راستے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے درمیان سفر پر اگلے سیزن تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔  اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ حسرت خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مشترکہ طور پر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع چلاس کی انتظامیہ اور پولیس بھی مانسہرہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ پابندی کے اثرات کو بہتر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ناران جلکھڈ روڈ پر سفر اگلی گرمیوں تک مکمل طور پر بند رہے گا۔ تاہم، سیاح صرف...
    ایک بیان میں تحریک انصاف گلگت بلتستان نے کہا کہ احسن اقبال نے جی بی دشمنی میں غواڑی پاور پراجیکٹ کو ختم کر دیا، تھک نیاٹ پاور پراجیکٹ بھی ختم کیا، جبکہ عطا آباد اور ہینزل پاور پراجیکٹس پرابی کو التواء کا شکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے دورہ گلگت اور ان کے کھوکھلے انتخابی نعروں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالہ وفاقی نون لیگی حکومت کی گلگت بلتستان دشمنی کا ماسٹر مائنڈ جعلی پروفیسر احسن اقبال ہیں۔ وفاق میں حکومت کی تبدیلی کے بعد، احسن اقبال کی سربراہی میں وفاقی پلاننگ ڈویژن نے گلگت بلتستان میں تعمیر...
    پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت بلتستان کو بااختیار بنانے کا فیصلہ، اسے شناخت دینے کا فیصلہ، اسے نام اور سیاسی حیثیت دینے کا فیصلہ یہ سب کچھ صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن صاحب بار بار یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کیا دیا؟ بہتر ہوتا کہ وہ تاریخ سے نظریں نہ چراتے، گلگت...
    سینئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ نیر عباس مصطفوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یہ اراکینِ اسمبلی گلگت بلتستان کی تاریخ کا رخ موڑنے والے ثابت ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے اراکینِ اسمبلی کی اعلیٰ کارکردگی اور ترقیاتی خدمات کے اعتراف میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی کابینہ اور ضلعی مسئولین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں سابق اپوزیشن لیڈر میثم کاظم، سابق رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، سابق مشیرِ وزیرِ اعلیٰ الیاس صدیقی اور سابق رکن اسمبلی کنیز فاطمہ کی شاندار کارکردگی، قومی و ملی خدمات اور ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں...
    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق، صدر پاکستان کی جانب سے پول ڈے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سیکشن 57(2) کے تحت انتخابی شیڈول جاری کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے جی بی اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پول ڈے کی منظوری کیلئے صدر پاکستان کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کا پانچ سالہ آئینی دورانیہ 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہو چکا ہے۔ الیکشنز ایکٹ 2017ء کے مطابق، صدر پاکستان کی جانب سے پول ڈے کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن گلگت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-3 گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس(ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔ سیف اللہ
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں ان کا جائز حصہ دینا چاہتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے دورے میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این ایف سی میں جائز حصہ دینے کے لیے حکومت  آئین میں ترمیم کرنا چاہتی ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں انجینئرنگ فیکلٹی کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
    گلگت: گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جسٹس (ر) یار محمد سے نگران وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے حلف کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح شفاف اور غیرجانب دار انتخابات کا انعقاد ہے اور اس کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ نگران کابینہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے سوچ وبچار کے بعد اہل اور دیانت دار افراد کو کابینہ میں شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر)...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام جلد از جلد ان کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وفاق گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا اور وفاقی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی پروگرام (PSDP) کے منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، جس میں خطے میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے پاور، سی اینڈ ڈبلیو، ہیلتھ اور پی پی ایچ...
    بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی نظام، ملازمین کی جمع رقم کو قانونی تحفظ، آڈٹ اور ادائیگی کے سخت ضابطے اور ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ خزانہ گلگت بلتستان سے جاری ایک بیان کے مطابق صوبے میں مالیاتی نظم و نسق کو نسق کو جدید خطوط پر استوار کرنے، شفافیت بڑھانے اور سرکاری ملازمین کے مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تین اہم قوانین گلگت بلتستان اسمبلی سے منظور کروائے گئے ہیں، جن میں سے ایک گلگت بلتستان جنرل پروویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) بل 2025ء شامل ہے، یہ بل سول سرونٹس کے جی پی فنڈ کے لیے ایک خودمختار، شفاف، اور قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ بل کے تحت فنڈ مینجمنٹ کا مقامی اور ادارہ جاتی...
    حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں نیک صالح لوگ شامل ہونگے، تعداد کتنی ہو گی اس کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتا سکوں گا۔ حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد...
    ویب ڈیسک:نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے عہدے حلف اٹھا لیا، جسٹس ریٹائرڈ یار محمد گلگت بلتستان کے تیسرے نگران وزیراعلی بن گئے۔  تقریب حلف برداری میں حلف کی تقریب میں سیاسی شخصیات، ججز، سول و عسکری حکام نے شرکت کی، تقریب حلف میں وفاقی وزیر امیر مقام نے بھی شرکت کی،جسٹس (ر)یار محمد سے گورنر سید مہدی شاہ نے حلف لیا۔  جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاﺅں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں، کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا  قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان...
    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، چیف جسٹس رانا شمیم، سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے 2 ماہ میں گلگت بلتستان میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی کابینہ نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی۔
    حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتوں کے ججز، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد، سابق صوبائی وزراء و دیگر حکام موجود تھے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے بدھ کے روز نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر عدالتوں کے ججز، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر...
    گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا۔نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں ہوئی۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  گورنر  گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نگراں وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے، 25 نومبر کو  جی بی حکومت اور  اسمبلی 5 سال کی آئینی مدت ختم ہونے کے بعد تحلیل ہوگئی تھی ۔ گلگت بلتستان کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان نگراں وزیر اعلیٰ مقرر  کئے گئے۔ اسمبلی انتخابات نگراں حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔   مصطفیٰ ہیمانی کی قطر کے  وزیر صنعت و تجارت  شیخ احمد بن تھانی بن فیصل الثانی اور  وفاقی وزیر...
    گلگت بلتستان  میں صوبائی حکومت کی 5 سالہ آئینی مدت گزشتہ روز مکمل ہو گئی ہے اور اسمبلی تحلیل ہو گئی ہے، تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے، اور جسٹس (ر) یار محمد خان کو نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری آرٹیکل 48-A(2) کے تحت کی گئی اور یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور GB کونسل کے چیئرمین موجودہ وزیراعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد منظور کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل، ریٹائرڈجسٹس یار محمد نگران وزیراعلیٰ مقرر گلگت بلتستان میں اب نگراں سیٹ اپ باقاعدہ قائم ہو گیا ہے، سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگلی منتخب حکومت گلگت بلتستان میں...
    پارٹی ترجمان نے کہا کہ خوفِ عمران خان اور خوفِ خالد خورشید کے باعث ایک سادہ اور آئینی تقرری کا عمل بھی جان بوجھ کر متنازعہ و مضحکہ خیز بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ وہی سلسلہ ہے جس کا آغاز جولائی 2023ء میں جی بی اسمبلی پر قبضے اور جمہوری عمل پر شب خون مارنے سے ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نے جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے حالیہ عمل پر اہم ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ، پیپلز پارٹی اور منحرفین کے ٹولے نے گلگت بلتستان میں سیاست اور حکمرانی کو ایک بار پھر سنگین مذاق بنا دیا ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ خوفِ عمران خان اور خوفِ...
    حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف جج چیف کورٹ علی بیگ، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، جوائنٹ سیکرٹری گلگت بلتستان کونسل سدھیر احمد خٹک، سیکرٹری محکمہ اطلاعات دلدار احمد ملک، سپریم اپیلٹ کورٹ کے رجسٹرار، ججز، عملہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ آڈیٹر جنرل پاکستان مقبول احمد گوندل نے بطور آڈیٹر جنرل گلگت بلتستان حلف اٹھا لیا۔ چیف جج سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ایک پروقار تقریب میں ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان میں منعقد ہوئی جس میں چیف...
    ۔ وزیر امور کشمیر جی بی کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر کی گِلگت ایئرپورٹ آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام گِلگت پہنچ گئے۔ وزیر امور کشمیر جی بی کے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وفاقی وزیر کی گِلگت ایئرپورٹ آمد پر اُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اُن کا خیرمقدم کیا، ایئرپورٹ پر سینئر سرکاری افسران، مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما اور وزارت...
     جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کل گیارہ بجے حلف اٹھائیں گے۔ گورنر جی بی سید مہدی شاہ نگران وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔ یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان جو کہ جی بی کونسل کے چیئرمین بھی ہے نے کل یاد محمد کو جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد رائے گئے نوٹیفکیشن بھی جاری ہو...
    اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تمام تحقیقات یا انکوائریاں فی الفور روک دے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ سونی جواری سینٹر آف پبلک پالیسی سے متعلق تحقیقات روک دے۔ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2019ء کے رول 21 کو بروئے کار لانے کی منظوری دی ہے، جس...
    گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ مدت مکمل ہونے پر، وزیراعظم شہباز شریف نے ریٹائرڈ جسٹس یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اپنی 5 سالہ مدت مکمل کر لی۔ آخری اجلاس پیر کو اسمبلی ہال میں اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اراکین نے اکثریت سے 12 بل منظور کیے، جن میں جی بی ٹورزم ایڈونچر ٹورزم مینجمنٹ بل 2025 اور جی بی ٹوبیکو کنٹرول بل شامل ہیں۔ اجلاس میں اراکین نے 2 قراردادیں بھی متفقہ طور پر منظور کیں، جن میں ریسکیو 1122 اور لوکل کونسل کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کا مطالبہ شامل تھا۔ اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کہا کہ...
    گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے بعد باضابطہ طور پر تحلیل ہوگئی۔ آئینی تقاضوں کے تحت نئے نگران سیٹ اپ کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خطے کے نئے نگران وزیراعلیٰ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد گلگت بلتستان میں نگران انتظامیہ کی سرگرمیاں باضابطہ طور پر شروع ہونے والی ہیں، جو آئندہ انتخابات کے شفاف انعقاد کی ذمہ دار ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئینی مدت پوری ہونے کے ساتھ ہی 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوگئی، جس کے نتیجے میں وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی اپنے عہدوں...
    پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز گلگت (آئی پی ایس) گلگت بلتستان حکومت کی مدمت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاﺅں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026...
    جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رات گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے...
    اویس کیانی: جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیر اعلی ٰگلگت بلتستان مقرر,گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پرتحلیل ہوگئی,  اسمبلی 24 اور25نومبر 2025 کی درمیانی شب 12 بجے ازخود تحلیل ہوئی۔ گلگت بلتستان حکومت کی 5 سالہ مدت رات 12 بجے مکمل ہوئی جس کے بعد امور نگراں حکومت کے حوالے کر دیئے گئے۔ وزیر اعظم نے بطور چیئرمین جی بی کونسل  نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد ناصر کی تعیناتی منظوری دی ، کابینہ ڈویژن نے نگران وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔   راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات نگران حکومت کرائے گی ، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی...
    گلگت بلتستان اسمبلی کی 5 سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد حکومت تحلیل ہوگئی۔جسٹس ریٹائرڈ یار محمد جی بی کے نگراں وزیر اعلیٰ مقرر کردیے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسمبلی انتخابات نگران حکومت کرائے گی، گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت منعقد کیے جائیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-3 گلگت بلتستان(مانیٹر نگ ڈ یسک )گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئیں، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل کر کے چوبیس اور پچیس نومبر کی درمیانی شب تحلیل ہو گئی جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی فارغ ہوگئے۔ سیف اللہ
    جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد رات گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی...
    گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئیں، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل کر کے چوبیس اور پچیس نومبر کی درمیانی شب تحلیل ہو گئی جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی فارغ ہو گئے۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صبح اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ جج ہیں، جسٹس ریٹائرڈ یارمحمد اسلام آباد میں مقیم اور استور کے سنی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو علاقے میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے دو ہزار...
    کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ شغرتھنگ روڈ میرا خواب تھا اس پر کام ہو رہا ہے، میرے حلقے میں ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال زیر تعمیر ہے، ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔...
    پیر کے روز اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے آٹھ گھنٹے قبل پونے 4 بجے جب اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ایجنڈے میں 13 بل شامل تھے، اپوزیشن نے یہ کہتے ہوئے احتجاجا ایوان سے واک آؤٹ کر دیا کہ ایک دن میں تیرہ بل بغیر بحث کے بھی منظوری ممکن نہیں ہے اس لیے ہم اس غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنتے۔  گلگت بلتستان اسمبلی نے 24 منٹ میں 13 بل منظور کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔ پیر کے روز اسمبلی کی مدت ختم ہونے سے آٹھ گھنٹے قبل پونے 4 بجے جب اسمبلی کی کارروائی کا آغاز ہوا تو ایجنڈے میں 13 بل شامل تھے، اپوزیشن نے یہ کہتے ہوئے احتجاجا ایوان سے واک...
    حاجی گلبر خان نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ انتہائی ناکافی ہے، سالانہ ہمیں 20 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملتا ہے، بیس ارب روپے سے کیا ترقی ہو گی۔ جس کیوجہ سے ایک چھوٹا منصوبہ مکمل ہونے میں بھی سات سال لگتے ہیں، اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا ہمارا مطالبہ ہے اور اس مطالبے کے حل اور جی بی کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے ممبران اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ...
    سٹی 42: گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری ہونے پر آج تحلیل ہو گی اسمبلی 24 نومبر 2025 کو رات 12 بجے از خود تحلیل ہو گی، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔ گورننس ریفارمز 2019 کے آرٹیکل 56(5) کے تحت تحلیل کا عمل مکمل ہوگیا ۔ جی بی اسمبلی سیکرٹریٹ کے خط کی روشنی میں محکمہ قانون و استغاثہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔اسمبلی اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد اب نگران سیٹ اپ کے قیام کا عمل شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ دیا نوٹیفکیشن کے مطابق تحلیل کا وقت 24 نومبر 2025، درمیانی شب 12 بجے ہو گا۔سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط سے نوٹیفکیشن...
    کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی...
    گلگت بلتستان حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت ختم، نوٹیفکیشن جاری، کل نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز گلگت بلتستان(آئی پی ایس )جی بی کی موجودہ حکومت کی پانچ سالہ آئینی مدت آج اختتام پذیر ہو گئی۔گلگت بلتستان میں تمام وزرا، مشیران اور کوآرڈینیٹرز ڈی نوٹیفائی کردیا گیا، نگران حکومت سے متعلق دفعات کے تحت نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن 24 نومبر 2025کی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوگا، فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ اور شق 56(5) کے تحت لیا گیا،سیکرٹری قانون و استغاثہ سجاد حیدر کے دستخط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری ہوا جو تمام سرکاری دفاتر اور انتظامی حکام کو ارسال کر دیا گیا۔دوسری جانب نگران وزیر اعلی کی تقرری کے لیے...
    دریں اثناء جی بی اسمبلی کا آخری اجلاس پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ آج دو بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم 4 بجے شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔ اجلاس میں ممبران اسمبلی اپنا الوداعی خطاب کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی گزشتہ رات 12 بجے تحلیل ہو جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ قانون گلگت بلتستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت و اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد بدھ رات بارہ بجے تحلیل ہو گی۔ دریں اثناء جی بی اسمبلی کا آخری اجلاس پانچ گھنٹے سے جاری ہے۔ آج دو بجے اجلاس طلب کیا گیا تھا تاہم 4 بجے شروع ہوا جو ابھی تک جاری ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکردو: گلگت بلتستان اسمبلی آج اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد رات 12 بجے باضابطہ طور پر تحلیل ہو جائے گی۔سیکرٹری جی بی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 42 واں اجلاس، جو اس کا تیسرا اور اختتامی سیشن ہوگا، دوپہر 2 بجے منعقد کیا جائے گا۔موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی اور اپنی مدت پوری کر رہی ہے۔ آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرائے جائیں گے، جس کے لیے تیاریوں کا آغاز جلد متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہی گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان بھی کیا جا سکتا ہے، اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف حتمی فیصلے...
    اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک انرجی کا ہنزہ میں کام شروع کرنا سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان اور این پاک انرجی کے مابین ضلع ہنزہ میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل کے نظام کی منتقلی اور نئے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے کئے جانے والے باہمی معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں بجلی کے بحران کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے این پاک...
    وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ اڑھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں، ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں، ہم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرکے فارغ ہو رہے ہیں اور جس طرح محشر میں ہم نے حساب دینا ہے، اسی طرح ہم نے عوام کو حساب دینا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ڈھائی سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے ایسے دیرینہ اور بڑے مسائل جو سابق حکومتیں حل کرنے میں ناکام ہوئیں ہم نے مستقل بنیادوں پر حل کر دیئے ہیں، ہم اپنی پانچ سالہ مدت پوری کر کے فارغ ہو رہے ہیں اور جس طرح محشر میں ہم نے حساب دینا ہے اسی طرح ہم نے عوام کو حساب دینا ہے۔ انہوں نے اسمبلی سیشن سے خطاب...
    اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی قلیل مدت میں گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو اُن کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا قابلِ ستائش قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد اور قائدِ حزبِ اختلاف و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے گلگت بلتستان سروس ٹربیونل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر دونوں اراکین نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران سے تفصیلی ملاقات کی اور ٹربیونل کی کارکردگی، زیرِ التواء اپیلوں اور انتظامی معاملات پر مفصل گفتگو کی۔ اسپیکر جی بی اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین سروس ٹربیونل اور ممبران کی خدمات کو خراجِ...
    ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 آئی ٹی مراکز قائم کرکے تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 100 جدید آئی ٹی مراکز قائم کر کے ڈیجیٹل انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت اور ڈی جی ایس سی او کی وژنری قیادت میں آزاد جموں و کشمیر ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگئی ہے۔ ایس سی او منصوبوں سے مظفرآباد، باغ، بھمبر، ڈڈیال، کوٹلی، میرپور، راولاکوٹ اور ہجیرہ کے نوجوان استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس اور فری لانسنگ ہب نوجوانوں کی معاشی و ٹیکنالوجیکل خود مختاری کا ذریعہ بن گئے...
    دونوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی سلامتی، ترقی، مذہبی ہم آہنگی اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کیا جائے گا، تاکہ خطہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی طرف سفر جاری رکھ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا دورہ کیا، جہاں وفد نے مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی کابینہ سے تفصیلی اور اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں خطے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی حالات اور عوامی مسائل پر مفصل گفتگو کی گئی۔ ترجمان انجمن امامیہ کے مطابق وفد نے گفتگو کے دوران گلگت بلتستان میں قیامِ امن کے حوالے سے قائد...
    گلگت میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین احسان ایڈووکیٹ، محبوب ولی مسعود الرحمن جبکہ تحریک انصاف کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی۔ سکردو میں احتجاج کی قیادت بلتستان کے چیئرمین نجف علی نے کی۔ ہنزہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے سکردو میں احتجاج کا منظر نلتر میں مظاہرہ سکردو میں احتجاج سکردو میں احتجاجی مظاہرے کا منظر سکردو میں عوامی ایکشن کمیٹی کے صدر نجف علی خطاب کرتے ہوئے گلگت میں احتجاج کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ گرفتار کارکنوں کی رہائی کیلئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے گلگت میں تحریک انصاف کے...
    صوبائی صدر خالد خورشید نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں گلگت بلتستان کے عوام تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر حقیقی آزادی اور قومی وقار کے لیے پی ٹی آئی اور عمران خان کے امیدواروں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ووٹ دیں گے، اور 8 فروری 2024ء کے پاکستان کے انتخابی انقلاب کی تاریخ ایک بار پھر دہرائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ و صوبائی صدر تحریک انصاف خالد خورشید کی زیر صدارت پی ٹی آئی جی بی کی صوبائی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئندہ انتخابات، متنازعہ اور جانب دار نگران حکومت کے قیام کی مبینہ کوششوں، آئینِ پاکستان کے تحفظ کے تحت کل بعد از نمازِ جمعہ ہونے والے 27 ویں آئینی ترمیم...
    فائل فوٹو۔ سیکریٹری گلگت بلتستان (جی بی) اسمبلی عبدالرزاق نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی اسمبلی کی 5 سال کی مدت 24 نومبر کی رات 12 بجے ختم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ اسمبلی 15 نومبر 2020 کے انتخابات کے بعد وجود میں آئی تھی، جی بی اسمبلی کا 42 واں اور آخری اجلاس کل 2 بجےطلب کیا گیا ہے۔گلگت بلتستان اسمبلی کے  سیکریٹری نے مزید کہا کہ نئی اسمبلی کے قیام تک موجودہ اسپیکر اپنے عہدے پر رہیں گے۔ اسمبلی کے آئندہ انتخابات وفاقی الیکشن ایکٹ2017 کے تحت ہوں گے۔دریں اثنا وزیراعلیٰ گلبر خان 24 نومبر کی رات 12 بجےعہدے سے سبکدوش ہونگے اور کابینہ خود بخود تحلیل ہوجائےگی۔ گلگت سے ذرائع کے...
    اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہی کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیراعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مضبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں، تاہم ابھی تک نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ نگران وزیراعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گذشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین کو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر فائنل...
    اپنے انٹرویو میں منظر شگری نے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ کی فہرست میں ایک نئے نام کا اضافہ ہوا ہے اور انہیں کی ہی پوزیشن سب سے مضبوط ہے۔ منگل تک نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ہو جائے گا۔ سابق سیکرٹری وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان شاہد اللہ بیگ کی پوزیشن سب سے مظبوط بتائی جاتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کی مدت پوری ہونے میں 4 دن باقی رہ گئے ہیں تاہم ابھی تک نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں بڑے کھلاڑی میدان میں ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد میں لابنگ میں تیزی آئی ہے، گزشتہ روز ہنزہ سے تعلق رکھنے والے راجہ نظیم الامین...
    ذرائع نے بتایا کہ راجہ نظیم الامین کا نام فائنل ہو چکا تھا لیکن پیپلزپارٹی کی جانب سے شدید تحفظات اور بلاول کی جانب سے معاملہ اٹھانے کے بعد ان کا نام تقریباً ڈراپ ہو چکا ہے تاہم پھر بھی وہ ٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر بازی پلٹ گئی۔ راجہ نظیم الامین کا نام آخری وقت میں ڈراپ ہو گیا اور نئے کھلاڑی دوڑ میں شامل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں نصف درجن کے قریب امیدوار میدان میں ہیں اور اپنے اپنے حساب سے لابنگ کر رہے ہیں۔ ذمہ دار ذرائع نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ اس وقت تین تگڑے امیدواروں کے...
    اجلاس میں شغرتھنگ اسکردو میں 26 میگاواٹ پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025ء کے تحت گلگت بلتستان لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ اور ضلعی لینڈ اپورشنمنٹ بورڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اکیسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد اہم قانونی مسودات، پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے نیسلے فار ہیلتھیر کڈز پروگرام کی منظوری دی جبکہ گلگت بلتستان کم عمری کی شادی کی روک تھام بل 2024ء کو مزید کارروائی کے لیے اسمبلی کی لیجسلیٹیو کمیٹی...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کے لئے مشترکات کو اپنائیں اور ایک دوسرے کے عقائد اور اکابر کا احترام کریں اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اسلامی جمعیت طلباء کے زیر اہتمام منعقدہ گلگت میں ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ ترجمان نے باصلاحیت بچوں کی استعداد اور ذہانت پر انہیں داد دی، تعلیمی ایکسپو 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء لیڈرشپ فراہم کرنے کی نرسری ہے، اس پلیٹ فارم سے منسلک رہنے والی شخصیات نے بعد میں ملکی...
    سٹی42: گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ گی بی اسمبلی کا  42واں سیشن  موجودہ اسمبلی کا آخری سیشن ہو گا۔ طلب کردیا۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس نوٹیفیکیشن کے مطابق  21 نومبر 2025 کو دوپہر 2 بجے ہوگا۔  گلگت بلتستان اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہوگا۔ چوبیس نومبر کو گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سال کی مدت مکمل ہورہی ہے۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم اب گلگت بلتستان مین نیا الیکشن ہو گا اور طریقہ کار کے مطابق  گی بی اسمبلی کے نئے ارکان منتخب کئے جائیں گے جو پارلیمانی حکومت کے انتخاب کے لئے طے شدہ...
    صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان خالد خورشید نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین راجہ ناصر عباس سے رابطہ کر کے نگران کابینہ کے مشاورتی عمل میں اپوزیشن لیڈر میثم کاظم کی جانب سے عدم مشاورت کے حوالے سے تفصیلا آگاہ کیا اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان کی جانب سے باضابطہ اپنی تشویش و تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلط حکومت کےُ خاتمے کے بعد غیر جانبدار، غیر متنازعہ اور سب کے لئے قابل قبول نگران حکومت کا قیام جی بی میں صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ناگزیر ہے۔ پی ٹی آئی گلگت بلتستان دو...
    چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ کابینہ اجلاس سے قبل تمام ایجنڈا پوائنٹس کا بین المحکماتی جائزہ انتہائی ضروری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسی امور اور ترقیاتی فیصلوں کو موثر اور مربوط انداز میں کابینہ کے سامنے پیش کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت گلگت بلتستان کابینہ کی پری میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں مختلف محکموں کے اہم انتظامی، مالی اور ترقیاتی معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور آئندہ کابینہ اجلاس کے لیے اہم نکات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے تمام اہم محکموں کے سیکریٹریز جن میں سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری قانون، سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری سوشل...
    دوسری جانب کل یعنی 20 نومبر کو صوبائی حکومت کا آخری کابینہ اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 25 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان اسمبلی کا 42 واں اور موجودہ حکومت کا آخری اجلاس طلب کر لیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس جمعہ، 21 نومبر 2025ء کو دوپہر 2 بجے اسمبلی بلڈنگ جٹیال گلگت میں منعقد ہو گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کا اختتام 24 نومبر 2025ء کو دوپہر کے وقت ہو گا۔یہ سیشن گلگت بلتستان آرڈر 2018ء کی شق 53 (1) کے تحت گورنر کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کی...
    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت راجہ نظیم الامین گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ نظیم الامین کی تقرری فائنل ہو چکی ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے کئی امیدوار میدان میں تھے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے سابق نگران وزیر وقار عباس منڈوق، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، لندن میں مقیم نون لیگی رہنما ڈاکٹر شیر بہادر انجم، بریگیڈئر (ر) بشارت کے درمیان سخت...
    ایک بیان میں ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرپرسن کی پوزیشن پر کسی کی بھی براہِ راست تقرری میرٹ پر پورا اترنے والی تعلیم یافتہ، تجربہ کار اور باصلاحیت خواتین کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی سے "گلگت بلتستان کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن" کا بل حال ہی میں منظوری کے مراحل کامیابی سے طے کر چکا ہے جو خواتین کے حقوق، بااختیاری اور تحفظ کے حوالے سے ایک نہایت اہم سنگِ میل ہے۔ یہ کمیشن نہ صرف ادارہ جاتی سطح پر خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا بلکہ...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ہر باحیا، باغیرت اور جرات مند نوجوان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، بشرطیکہ وہ صرف اور صرف گلگت بلتستان کے عوامی حقوق، ان کے مستقبل اور ان کی شناخت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی نائب ترجمان وزیر محمد کلیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خطے کے عوام کو چاہیے کہ وہ رنگ و نسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے متحد ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وفاق نے گزشتہ 78 برسوں سے گلگت بلتستان کو مسلسل نظرانداز کیا ہے، جس کا خمیازہ آج بھی عوام بھگت...
    اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں 50 فیصد اسکالرشپ فراہم کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں اساتذہ کے بچوں کیلئے گرین ایچ کالج پچاس فیصد سکالرشپ دے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا اور کالج کے ڈائریکٹر انجینئر امتیاز احمد نے اس حوالے سے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے آج گرین ایج کالج کا تفصیلی دورہ کیا اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور گرین ایج کالج کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے سرکاری اساتذہ کے 20 بچوں کو بی ایس نرسنگ سمیت دیگر میڈیکل شعبوں میں...
    دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم سرما میں بجلی کی فراہمی اور گلگت بلتستان کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس، ہوم منسٹر، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ دورانٍ اجلاس خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں بشمول موسم...
    سوشل میڈیا پر کئی سکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جس میں سید مہدی شاہ کے اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں سے 5 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔ واٹس ایپ ہیک ہونے کے بعد گورنر سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ گورنر کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا واٹس ایپ نمبر ہیک ہو گیا۔ ہیکرز ہیک اکاونٹ سے لوگوں سے پیسے مانگنے لگے۔ سوشل میڈیا پر کئی سکرین شاٹس وائرل ہو رہے ہیں جس میں سید مہدی شاہ کے اکاؤنٹ سے مختلف لوگوں سے 5 لاکھ روپے طلب کیے جا رہے ہیں۔...
    اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسلامی تحریک کے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان قائد کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدوار میدان میں سامنے آ گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی ایک نام پر بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ابھی تک جن امیدواروں میں نام سامنے آگئے ہیں ان میں اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، بریگیڈئر (ر) بشارت، راجہ ناظم الامین، وقار عباس منڈوق، محمد حسن حسرت، شیر بہادر انجم، شیر جہاں میر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان محمد علی قائد...
    حافظ حفیظ الرحمن نے سوئی ناردرن کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگلے دو سے تین سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو کر گلگت بلتستان کے عوام کو گیس کی سہولت فراہم کرے گا اور مقامی کمیونٹی کے لیے معاشی اور ماحولیاتی فوائد کا باعث بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اسلام آباد میں سوئی ناردرن گیس کے افسران سے اہم ملاقات کی، جس میں گلگت بلتستان میں ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی موجودہ صورتحال، کنکشنز کی فراہمی اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ اس منصوبے کا بنیادی مقصد عوام کو ماحول دوست اور سستی گیس کی فراہمی...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی سیکریٹری صنعت و تجارت کو ہدایت کی کہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ کی موجودگی میں چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کی جانے والی تجاویز کو یکجا کر کے برآمدات کیلئے قابل عمل تجاویز کو آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے تاجروں کو کسٹم میں ملنے والی خصوصی رعایت کے تحت برآمدات کے طریقہ کار کو وضع کرنے کے حوالے سے بنائی جانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح اور...
    اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما نصرت حسین، شاکر قراقرمی اور میر بابر کی گرفتاری، شبیر مایار کی نظر بندی اور نمبردار جاوید کے قتل کے خلاف 21 نومبر بروز جمعہ پورے جی بی بالخصوص گھڑی باغ گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں احسان علی ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی عہدیداران کے علاوہ ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر آئین اور گورننس آرڈر سے متصادم جج کی تعیناتی پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا اور اس فیصلے کو آئین...
    ورکشاپ میں پاکستان بھر سے مختلف شعبوں مثلا دفاع، سیاست، معیشت، میڈیا اور سول سوسائٹی سے ممتاز ماہرین اور مقررین کو مدعو کیا گیا اور اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ورکشاپ میں قومی سلامتی، دفاعی چیلنجز، سماجی ہم آہنگی، گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت، سرمایہ کاری، معاشی ترقی، میڈیا کا کردار، نوجوانوں کا ملکی ترقی میں مقام اور دیگر سماجی و علاقائی امور پر سیر حاصل بات چیت کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت میں پاک فوج کے زیرِ اہتمام پانچ روزہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ (4th ایڈیشن) اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو قومی سلامتی، علاقائی چیلنجز اور موجودہ حالات سے متعلق جامع آگاہی دینا اور مثبت سوچ و ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔...
    اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ...
    تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی دوسری مدت کے لئے تعیناتی پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازیہ تقریب سرینا ہوٹل گلگت میں ہوئی۔ تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و...
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان جیو اسٹریٹجک کے اعتبار سے بہت اہم خطہ ہے، اس خطے سے جہاں گلوبل سیکورٹی جڑی ہوئی ہے وہاں پر دو عالمی قوتوں کا مرکز نگاہ بھی ہے، ایسے میں یہاں کی نوجوان نسل کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے قومی وحدت اور ترقی کے لئے مشترکات پر بات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے ایف سی این اے ہیڈکوارٹر میں نینشنل سیکورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سمیت گورننس و قانون کی بالادستی میں کئی چیلنجز کا سامنا ہے...
    منصوبے کے تحت گلگت میں چینی مصنوعات اور کاشغر میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈپارٹمنٹل اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ ابتدائی منصوبے کے تحت گلگت میں 6,000 مربع فٹ پر پائلٹ اسٹور قائم ہوگا جس سے سالانہ 14 سے 18 ملین روپے نیٹکو کو حاصل ہوں گے اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سرکاری ٹرانسپورٹ کمپنی نیٹکو (NATCO) اور چین کی دو بڑی کمپنیاں Xinjiang Commercial Logistics Group (XCLG) اور Xinlu Transport کے اشتراک سے سرحد پار کاروباری ترقی کے لیے نیٹکو اور چینی اداروں کے مابین چار اہم منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جن سے سالانہ 70 سے 80 ملین روپے آمدن متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت اور کاشغر میں ڈیپارٹمنٹل سٹورز قائم کرنے...
    رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان اور اپوزیشن لیڈر کاظم میثم شریک ہوئے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر اسلام آباد میں اہم بیٹھک ہوئی ہے اور سرکاری ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تردید کی ہے۔ تفصیلات کے رات گئے اسلام آباد میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-08-23 چلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ضلع چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈ سلائیڈنگ سے 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں جبکہ کئی مسافر گاڑیاں زد میں آگئیں اور 2 گاڑیاں دریا میں جاگریں۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گندلو کے مقام پر لینڈسلائیڈنگ کے بعد کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاع ہے۔ ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی جبکہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ گندلو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے کوئی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی، کچھ مسافر گاڑیوں سے چھلانگ لگاکر جانیں بچانے میں...
    اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور وزیر امور کشمیر امیر مقام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہو گا۔ یہ اجلاس وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کے دفتر میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی مدت 24 نومبر کو ختم ہو رہی ہے اور جی بی کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کیلئے مشاورت کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر امور کشمیر نے اسلام آباد میں سٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں...