2026-06-02@21:07:25 GMT
تلاش کی گنتی: 1200

«گلگت بلتستان»:

(نئی خبر)
    گریڈ 20 کے پولیس افسر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس گلگت بلتستان تعینات کر دیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکبر ناصر خان اس سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے عہدے پر تعینات تھے، جبکہ وہ آئی جی اسلام آباد کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔دوسری جانب موجودہ آئی جی گلگت بلتستان افضل محمود بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
    سٹی 42: آئی جی گلگت بلتستان پولیس کا تقرر و تبادلہ کردیاگیا ۔ آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔آئی جی گلگت بلتستان افضل بٹ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر آئی جی گلگت بلتستان پولیس تعینات کردیے گئے ۔ اکبر ناصر خان ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے تعینات تھے،  اکبر ناصر خان اس سے قبل آئی جی اسلام آباد تعینات رہے ہیں۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر مستعفی اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دی
    لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد ضیاء نے گلگت بلتستان میں تکنیکی تعلیم کے فروغ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور گلگت یا اسکردو میں ایک تکنیکی کالج قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر خزانہ و ترقیات گلگت بلتستان کرنل ( ر) محمد ابرار اسماعیل نے فؤجی فاؤنڈیشن (ویلفیئر) کے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) خالد ضیاء سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر کو گلگت بلتستان میں موجود تعلیمی سہولیات سے آگاہ کیا گیا جس میں خاص طور پر خطے میں تکنیکی اور فنی تعلیم کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ گلگت بلتستان میں تعلیمی ترقی کے لیے فؤجی فاؤنڈیشن کے ویلفیئر منصوبوں کے ممکنہ کردار پر بھی تفصیلی گفتگو...
    نگران وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان نے کہا کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں عوام کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں اس بارے میں عوام کو عوامی شکایات دور کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محدود وسائل کے باوجود بہترین کام کر رہا ہے، موجودہ وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہے، اس دور میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے لیکر جانے کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوان نسل آئی ٹی کے شعبے میں آگے بڑھے اور دنیا میں اپنی قابلیت کا لوہا منوائے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان : پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم ہوگئے۔ آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس میں حافظ حفیظ الرحمان گروپ اور اکبر تابان، محمد انور گروپ کے درمیان اتفاق رائے ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے اور نواز شریف کی قیادت میں متحد ہو کر الیکشن لڑے گی، پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے اور اختلافات کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔وہ خود کو گلگت بلتستان کی پارٹی ٹیم کا حصہ سمجھتے ہیں۔اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہم ایک صفحے پر ہیں...
    امیر مقام نے پہلے دونوں گروپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں بعد میں دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ نون لیگ گلگت بلتستان میں دھڑے بندی اور اختلافات ختم ہو گئے۔ دونوں مخالف گروپس نے آئندہ انتخابات میں متحدہ ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر امیر مقام نے دونوں گروپوں کے مابین مصالحت کرا دی۔ اس موقع پر حفیظ الرحمن گروپ اور انجینئر انوار گروپ کے ممبران موجود تھے۔ امیر مقام نے پہلے دونوں گروپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں بعد میں دونوں گروپوں نے وفاقی وزیر امیر مقام کے کہنے پر ایک دوسرے کو گلے لگا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اہم پیش رفت—پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم، آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ۔وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور محمد انور گروپ نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام اختلافات ختم کردیے اور عہد کیا کہ آئندہ ایک ہو کر نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان آئندہ انتخابات میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حصہ لے...
    گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایف سی این اے نے اہم قدم اٹھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دوسری ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ جی بی فٹبال چیمپئن شپ 2026 کا شاندار افتتاح ہوگیا۔ ایف سی این اے انٹر ڈسٹرکٹ گلگت بلتستان فٹبال چیمپین شپ 2026 کی شاندار افتتاحی تقریب گلگت لالک جان اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور کمانڈر ایف سی این اے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں حکومتی، سماجی اور عسکری شخصیات کے ساتھ ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع اور ڈپارٹمنٹس سے کل 17 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی تقریب کے...
    وزیر اطلاعات نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان غلام عباس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان نے کہا کہ نہتے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہاء ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا صوبہ نہیں...
    مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے کیے گئے حالیہ بزدلانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ معصوم شہریوں، محنت کشوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور انسانیت سوز فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان ان حملوں کو...
    ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر نومبر تک ملتوی ہونگے۔ صوبائی اسمبلی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات بھی ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات اپریل یا مئی میں وقت پر ہی ہونگے۔ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کی ساری باتیں جھوٹ ہیں، عوام مطمئن رہیں، وقت پر الیکشن یقینی بنائیں گے۔ ایک انٹرویو میں راجہ شہباز کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔ سب کچھ اللہ تعالیٰ نے دیا ہوا ہے، یہ باتیں بالکل جھوٹ ہیں کہ الیکشن اکتوبر...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تاریخی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے جس کے تحت خطے میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1 لاکھ 47 ہزار 873 سولر پینلز مفت تقسیم کیے جائیں گے۔حکومت کے اس اقدام کا مقصد گلگت بلتستان کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں صاف اور سستی توانائی فراہم کرنا ہے جہاں نیشنل...
    گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان و نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردانہ حملے کو بری طرح ناکام بنانے کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گورنر جی بی سید مہدی شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں اور افواجِ پاکستان نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جو قابلِ تحسین اور قومی وقار کی علامت ہے۔ گورنر گلگت...
    نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں 'فتنہ الہندوستان' کے ایجنٹوں کی طرف سے کی گئی حالیہ بزدلانہ دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان کے لوگ دشمن کی ان سازشوں سے بخوبی واقف ہیں۔ وہ پاکستان کی فوج اور پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملک کے دفاع کے لیے پورے طور پر کھڑے ہیں۔ ہم...
    ایک بیان میں کاظم میثم نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہو گا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو سرجوڑنے کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ افسوسناک واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ملک میں دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا، بلوچستان حکومت دہشتگردی کو روکنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔ پاکستان میں...
    نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2026 سب نیوز گلگت(آئی پی ایس )نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان، غلام عباس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نہتے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا صوبہ نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام دکھ کی...
    ایک انٹرویو میں گورنر گلگ بلتستان کا کہنا تھا کہ  نون لیگ اختلافات کا شکار ہے، اس کے پاس امیدوار ہی نہیں۔ گلبر گروپ صرف دیامر تک محدود ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس تمام حلقوں سے امیدوار موجود ہے، اس طرح تو ہم سات سے نو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی 9 نشستیں جیتے گی اور آئندہ حکومت پی پی کی بنے گی۔ نون لیگ کے پاس امیدوار ہی نہیں ہے، ٹکٹوں کی تقسیم نون لیگ کیلئے درد سر ہے۔ مقامی روزنامے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ  نون لیگ اختلافات کا...
    ایک انٹرویو میں گورنر گلگ بلتستان کا کہنا تھا کہ  نون لیگ اختلافات کا شکار ہے، اس کے پاس امیدوار ہی نہیں۔ گلبر گروپ صرف دیامر تک محدود ہے۔ پیپلز پارٹی کے پاس تمام حلقوں سے امیدوار موجود ہے، اس طرح تو ہم سات سے نو نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جی بی کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی 9 نشستیں جیتے گی اور آئندہ حکومت پی پی کی بنے گی۔ نون لیگ کے پاس امیدوار ہی نہیں ہے، ٹکٹوں کی تقسیم نون لیگ کیلئے درد سر ہے۔ مقامی روزنامے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سید مہدی شاہ کا کہنا تھا کہ  نون لیگ اختلافات کا...
    ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت آئندہ انتخابات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ اسلامی تحریک  پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی مسائل سمیت آئندہ انتخابات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ علامہ ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد میں تقی اخونزادہ سابق ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف و امیدوار حلقہ نمبر 1 اسکرد ، کاچو اشرف حسین سابق نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ سکردو اور عارف ھولی سابق یوتھ...
    گورنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے تینیوں ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز میں ان تمام آلات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مالی سال کے بجٹ میں فنڈ مختص کئے جائیں تاکہ کسی بھی مشکل حالات میں ریسکیو کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان نے صوبائی حکومت کو جی بی میں قدرتی آفات اور آتشزدگی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کو جدید مشینری اور آلات کی خریداری کیلئے خصوصی بجٹ مختص کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گُل پلازہ کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں اور تاجروں کو اربوں کے نقصانات ہوئے،...
    معاہدے پر دستخط کی تقریب یو این ڈی پی کنٹری آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر جی بی آر ایس پی کے جنرل منیجر اشفاق احمد اور یو این ڈی پی پاکستان کے ریزیڈنٹ رپریزنٹیٹیو ڈاکٹر سیموئل رزک نے دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP) اور اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) پاکستان نے ای کیئر (ECARE) پروگرام کے تحت ایک لیٹر آف ایگریمنٹ (LoA) پر دستخط کیے ہیں، جو گلگت بلتستان کی کمزور پہاڑی آبادیوں کو موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی آفات سے محفوظ بنانے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب یو این ڈی پی کنٹری آفس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر جی...
    نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا کہ بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے حوالے سے 27 ارب کا منصوبہ وفاقی حکومت اور اٹلی کی حکومت کی جانب سے بہت بڑا اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ای ٹی آئی (اکنامک ٹرانسفارمیشن انیشیٹیو) گلگت بلتستان کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں قابل کاشت زمین بہت کم ہے۔ ای ٹی آئی گلگت بلتستان کے ذریعے سے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور زرعی اجناس کی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنانے سے زرعی شعبے میں نیا انقلاب آئے گا۔ مقامی سطح پر عوام کے معیار زندگی میں...
    تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف خواتین ونگ گلگت بلتستان کی جنرل سیکرٹری ساجدہ صداقت نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے افراد اپنی ہی جماعت سے غداری کر کے آج سیاسی طور پر بے حیثیت ہو چکے ہیں۔ ہم خیال گروپ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ساجدہ صداقت نے کہا کہ یہ عناصر خود کو الیکٹیبلز قرار دے رہے ہیں، جو دن کی روشنی میں خواب...
    سروسز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ پولیس کے 8 ڈی ایس پیز کو ایس پیز، 7 انسپکٹرز کو ڈی ایس پیز اور 8 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 13 ڈاکٹروں اور 18 ٹیکنالوجسٹ کو گریڈ 18 مں ترقی دیدی گئی جبکہ محکمہ پولیس کے 17 پولیس افسران کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 13 ڈاکٹرز کو گریڈ 17سے 18، محکمہ صحت کے ہی 18 ٹیکنالوجسٹ کو بھی گریڈ 17 سے 18 کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی۔ سروسز ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ پولیس کے الگ الگ نوٹیفکیشن کے...
    جی بی کے نگران وزراء سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کارڈیک ہسپتال گلگت کے ثمرات پورے خطے کے لوگوں کو پہنچائے جائیں گے، بلتستان اور چلاس میں کارڈیک ہسپتال کا ایک ایک یونٹ قائم کریں گے تاکہ وہاں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات پہنچائی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بھرپور اقدامات اٹھائے گی، مجھے اس خطے سے والہانہ محبت ہے، یہاں کے لوگ بڑے اچھے ہیں، کارڈیک ہسپتال گلگت کا ایک یونٹ بلتستان اور ایک چلاس میں قائم کرنے کیلئے وزیراعظم سے سفارش کریں گے تا کہ عارضہ قلب میں مبتلا ہونے والے افراد کو ان...
    اسلام آباد میں حاجی گلبر کی قیادت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہم خیال گروپ کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ میں گلگت بلتستان کے اہم اور منجھے ہوئے سیاسی رہنما شامل ہیں، آج ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم خیال گروپ کی شکل میں الیکشن میں حصہ لیں گے، ہم الیکشن سے قبل سیاسی جماعتوں سے ملکر ڈائیلاگ کریں گے اور جو مناسب پارٹی ہو گی اس میں شمولیت اختیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کی قیادت میں ہم خیال گروپ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے تمام حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 حلقوں میں الیکٹیبلز ہمارے ساتھ ہیں جبکہ مزید سیاسی رہنما بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، جی بی کے آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے 40 رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب ہیں اور مسلم لیگ (ن) انکی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، جی بی کے آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام سے ان کے دفتر اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے 40 رکنی وفد نے صوبائی جنرل سیکریٹری حاجی اکبر تابان کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات، پارٹی اتحاد اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف صاحب ہیں اور مسلم لیگ (ن) انکی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ وفد...
    نگران وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ اسلام آباد کا آسان خدمت مرکز جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت مختلف سرکاری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کر رہا ہے، اور وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ یہی ماڈل گلگت بلتستان میں بھی نافذ کیا جائے تاکہ عوام کو سرکاری خدمات تک آسان رسائی مل سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اطلاعات، نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت میں جدید ون ونڈو عوامی خدمات مرکز قائم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں قائم آسان خدمت مرکز کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نگران وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کا آسان خدمت مرکز...
    ملاقات کے دوران سیکرٹری ایف پی ایس سی نے گلگت بلتستان میں ایف پی ایس سی کے لیے دفتر قائم کرنے کی درخواست کی، جسے جلد وزیرِ اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سے بات چیت کر کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیرِ صحت گلگت بلتستان ڈاکٹر نیاز علی، وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی انجینئر الطاف حسین اور وزیر آئی ٹی و اطلاعات غلام عباس نے سیکرٹری ایف پی ایس سی ڈاکٹر محمد طارق موج سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان کی مختلف اسامیوں پر جلد بھرتی/تقرری کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر متعدد زیرِ التوا تقرریوں پر جلد تعیناتی کی درخواست کی گئی، بالخصوص محکمہ صحت میں میڈیکل آفیسرز اور دیگر...
    محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے تمام اضلاع بشمول دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر شدید برف باری کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں سردی کی شدید لہر کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، 30 جنوری سے 2 فروری تک موسلا دھار بارش اور شدید برف باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے، شاہراہِ قراقرم سمیت اہم راستوں پر سفر میں احتیاط کا مشورہ دیا  گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری سے 2 فروری کے دوران گلگت بلتستان کے...
    فنانس ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ رقم مرحلہ وار ان قانونی ورثاء کو ادا کی جائے گی جن کا تعلق محکمہ صحت، محکمہ ہوم اینڈ پریزنز اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالی سال 2025-26ء کے دوران مرحوم سرکاری ملازمین کے قانونی ورثاء کو پلاٹ کے بدلے نقد رقم کی ادائیگی کے لیے 10 کروڑ 52 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی اسسٹنٹ پیکیج کے تحت دی گئی ہے، جس کا مقصد دورانِ سروس انتقال کر جانے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو فوری اور مؤثر مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ...
    گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام اہم مطالبات کی فہرست تحریری شکل میں میرے حوالے کریں تاکہ ان کی منظوری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جاسکیں اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے گلگت بلتستان کی نگران کابینہ سے تحریری شکل میں مطالبات مانگ لئے ہیں، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں نگران صوبائی وزراء ڈاکٹر نیاز علی، غلام عباس اور انجینئر الطاف حسین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ غواڑی پاور پراجیکٹ سمیت گلگت بلتستان کے تمام اہم مطالبات کی فہرست تحریری شکل میں میرے حوالے کریں تاکہ...
    سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل جی آر ڈی 2025_26ء اسکیموں پر الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے حکم پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ یہ تحقیقات منطقی انجام تک پہنچیں۔ باقی اسکیموں کے حوالے سے عوام کی طرف سے سینکڑوں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل جی آر ڈی 2025_26ء اسکیموں پر الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے حکم پر تحقیقات کا آغاز ہوا ہے ہم اسکی بھرپور حمایت کرتے ہیں ہم چاہتے ہیں یہ تحقیقات منطقی انجام تک پہنچیں۔ باقی اسکیموں کے حوالے سے عوام...
    دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق شدید برفباری اور بارشوں کی وجہ سے شاہراہ بلتستان سمیت دیگر شاہراہوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کا سلسلہ کل شام شروع ہوا جو وقفے وقفے سے ابھی تک جاری ہے۔ بلتستان کے چاروں اضلاع جبکہ ہنزہ، نگر، استور میں بھی شدید برفباری ہو رہی ہے۔ برفباری کے باعث بلتستان کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی...
    نگران وزیرِ نے اس امر پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں کان کنی و معدنیات، سیاحت اور دیگر شعبہ جات میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، جن سے فائدہ اٹھا کر خطے کی معاشی ترقی کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیرِ خزانہ گلگت بلتستان ابرار اسماعیل نے اپنے نجی دورہ برطانیہ کے دوران پاکستان ہائی کمیشن لندن کا دورہ کیا۔ ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری، اعجاز نے نگران وزیرِ خزانہ کا پرتپاک استقبال کیا اور برطانیہ میں پاکستان مشن کے امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر نگران وزیرِ خزانہ نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان، جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور پاکستان...
    شیزا فاطمہ نے صوبائی وزیر غلام عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان بہت ہی خوبصورت خطہ ہے، یہاں کے عوام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، خاص کر انٹرنیٹ کے حوالے سے وہاں کے عوام کو درپیش مشکلات فوری دور کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ سے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے منگل کے روز ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور خاص طور پر گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس نے علاقے میں عوام کو...
    فاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وفد کی بات غور سے سنی اور یقین دہانی کرائی کہ معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اقدام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (اگیگا) گلگت بلتستان کے چیئرمین علاوالدین نے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شفیق الدین کے ہمراہ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے ان اہلکاروں کے معاملے پر تفصیلی گفتگو کی گئی جنہیں پُرامن احتجاج کے دوران نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ چیئرمین اگیگا علاو الدین نے وزیر مملکت...
    ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل بالخصوص معدنیات یہاں کے مقامی عوام کی اجتماعی ملکیت ہیں۔ کسی بھی فرد، ادارے یا حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوامی رضامندی، قانونی شفافیت اور مقامی مشاورت کے بغیر ان وسائل پر قبضہ کرے اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنما محمد اسحاق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل بالخصوص معدنیات یہاں کے مقامی عوام کی اجتماعی ملکیت ہیں۔ کسی بھی فرد، ادارے یا حکومت کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ عوامی رضامندی، قانونی شفافیت اور مقامی مشاورت کے بغیر ان وسائل پر قبضہ کرے یا ان...
    ساجد علی بیگ نے گلگت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ اعلان کرتا ہوں کہ کسی بھی شخص نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئیگا اور ریاست ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگر امن ہوگا تو علاقے میں تعمیر و ترقی ممکن ہو گی۔ ہم محدود وقت اور محدود وسائل کے باوجود عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ گلگت میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوجوان...
    مظفرآباد :آزاد کشمیر کی وادی نیلم اور وادی لیپا سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، مسلسل برف باری کے نتیجے میں وادی لیپا کا رابطہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے مکمل طور پر منقطع ہو گیا ہے جبکہ کئی دیہات میں زمینی راستے بند ہونے سے شہری محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شدید موسمی صورتحال کے باعث ایک مریضہ کو طبی پیچیدگی کا سامنا تھا، جسے زمینی راستوں کی بندش کے باعث فوری طبی سہولیات تک پہنچانا ممکن نہ تھا۔ اس صورتحال میں پاک فوج نے بروقت اور کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا، جس کے دوران مریضہ کو محفوظ...
    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے متعدد علاقوں میں ممکنہ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔اگلے 12 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے بیشتر اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفبای متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، کرم، وزیرستان، مانسہرہ،مہمند، بونیر، ہری پور،ابیٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی کرک،بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بارش کی توقع ہے۔گلگت بلتستان میں گلگت، استور، غذر، دیامیر، سکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں باغ، مظفرآباد، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبراور نیلم میں بھی بارش اور بالائی...
    گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک) سکارف قراقرم ونٹرلیوڈ سیزن 8 میں ایس سی او ٹیم فاتح قرار پائی ہے۔ گلگت بلتستان میں نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے شاندار قدم اٹھایا، ایس سی او کی معاونت سے ہونے والا قراقرم ونٹر لیوڈ سیزن 8 آئس ہاکی فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔ مختلف علاقوں کے کھلاڑیوں نے ونٹر سپورٹس ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کر کے اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ فائنل میچ میں ایس سی او ٹیم نے زبردست کارکردگی سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اختتامی تقریب التت ہنزہ (جی بی) میں منعقد ہوئی، ونٹرلیوڈ سیزن میں ثقافت اور کھیلوں کا حسین ملاپ شائقین کے لیے قابل دید...
    پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک بار پھر این ایف سی شیئر اور صوبائی حیثیت جیسے سنگین اور بنیادی آئینی معاملات پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا تماشہ دیکھنے پر مجبور ہیں۔ دونوں شخصیات ان حساس قومی مسائل کو عوامی مفاد کے بجائے انتخابی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات و سابق ترجمان وزیر اعلیٰ علی تاج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حفیظ الرحمن اور امجد حسین ایڈووکیٹ این ایف سی معاملے پر انتخابی نورا کشی میں مصرف ہیں۔ حفیظ الرحمن اور امجد حسین ایڈووکیٹ کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف...
     شمالی سوڈان میں منعقدہ اقوامِ متحدہ (UN) کے میڈل پریڈ پاکستان کی تقریب کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران کریم ایاز، راجہ عبد المجید اور مدثر ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران نے شمالی سوڈان میں اقوامِ متحدہ میڈل پریڈ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ تفصیلات کے مطابق شمالی سوڈان میں منعقدہ اقوامِ متحدہ (UN) کے میڈل پریڈ پاکستان کی تقریب کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے تین افسران کریم ایاز، راجہ عبد المجید اور مدثر ایوب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔ ان...
    سیدہ فاطمہ موسوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحت کے شعبے میں موجود مسائل کے حل اور سہولیات کی بہتری کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سماجی بہبود، بہبودِ آبادی، ترقیِ نسواں و تحفظِ اطفال سیدہ فاطمہ موسوی نے ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال سکردو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف رضا نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، عملے کی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران مشیر وزیر اعلیٰ نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، او پی ڈی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور...
    سابق وزیر اعلیٰ و نون لیگ کے صوبائی صدر نے کہا کہ سابق صوبائی حکومتوں کی وعدہ خلافیوں، غلطیوں، نااہلیوں اور کوتاہیوں کے باعث گلگت بلتستان کے عوام اور نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بروقت اقدامات اور فوری فیصلوں سے ہی مداوا ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ احتجاج کی پاداش میں گلبر خان کے دور حکومت میں برطرف کئے گئے پولیس اہلکاروں کو بحال کیا جائے، سابق صوبائی حکومتوں کی وعدہ خلافیوں، غلطیوں، نااہلیوں اور کوتاہیوں کے باعث گلگت بلتستان کے عوام اور نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ بروقت اقدامات اور فوری فیصلوں سے ہی مداوا ممکن ہے، ہماری کوششوں اور وزیر...
    نون لیگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ اس قومی نوعیت کے مطالبے پر گلگت بلتستان میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے بارہا رابطوں کے باوجود نظر انداز کیا، جو انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ایف سی سے گلگت بلتستان کے عوام اور نظام کے لیے فنڈز کے حصے کا حصول مسلم لیگ (ن) کی مرکزی اور صوبائی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا...
    نشست میں گلگت بلتستان میں متوقع انتخابات، نگران حکومت کی مجموعی کارکردگی، مقامی سیاسی صورتحال، صحافت کو درپیش چیلنجز، میڈیا کے مؤثر کردار اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا الائنس پاکستان کے صدر سبوخ سید کی دعوت پر گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان شبیر میر کے ساتھ ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں ممتاز صحافیوں، میڈیا نمائندگان اور تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس نشست میں چیئرمین رحمتہ للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی خورشید ندیم، پاکستان کے معروف صحافی عمر چیمہ، بی بی سی اردو سے اعظم خان، ڈان نیوز کے رپورٹر عمر باچا، جیو نیوز کے نثار عباس، اسلامک یونیورسٹی سے ناصر فرید، نوجوان صحافی سید رسول اور...
    ایڈوائزری کے مطابق دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کھرمنگ اور نگر سمیت دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر گلگت بلتستان (PEOC) نے 26 جنوری تک شدید بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی شمالی علاقوں میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے جبکہ گلگت بلتستان کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر، کھرمنگ اور نگر سمیت دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ بعض مقامات پر...
    خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ چترال میں برفانی تودہ گھر پر گر گیا، 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔چلاس اور اپرکوہستان میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہِ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہیں، سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ مری میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں، کمشنر راولپنڈیکمشنر راولپنڈی عامر خٹک نے کہا ہےکہ مری میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا ہے، راولپنڈی اسلام آباد سے مری کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری سے نظارے حسین ہوگئے، پہاڑ اور درخت برف سے ڈھک گئے، آبشاریں...
    نگران وزیر اعلی نے اس موقع پر جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ گوجال کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کو برف باری کی وجہ سے درپیش مشکلات کم کرنے، ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یاد محمد نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری کے سپیل کے حوالے سے جی بی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ برقیات، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور شاہراہوں سے برف صاف کرنے کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا...
    نگران وزیر غلام عباس نے یو ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیہی اور پہاڑی علاقوں میں ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھی یو ایس ایف کے ماڈل کو اپنانے سے علاقے کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں جدید انٹرنیٹ اور ٹیلی کام سہولیات کے فروغ کے لیے نگران وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و اطلاعات غلام عباس نے یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری مدثر نوید سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سی ای او یو ایس ایف نے نگران وزیر کو یو ایس...
    اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کی زیرٍ صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، ہوم منسٹر، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری داخلہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس اداروں اور انتظامی امور کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری...
    کوہستان انتظامیہ نے حکومت گلگت بلتستان کے فوری رابطہ کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کو خوراک سمیت علاج کی سہولیات بھی فراہم کرتے ہوئے انہیں رہائش بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت گلگت بلتستان کی درخواست پر برف باری اور شدید بارشوں کے نتیجے میں پھنس جانے والے مسافروں کے لئے کوہستان انتظامیہ نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے شاہراہ قراقرم کوہستان میں برف باری کے دوران پھنس جانے والے مسافروں کو محفوظ مقامات تک پہچانے کیلئے خیبر پختون خواہ حکومت سے رابطے کے بعد ہنگامی ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ دریں اثناء حالیہ برف باری اور بارشوں کے نتیجے میں ضلع کوہستان کے مقام پر شاہراہ قراقرم کی بندش...
    نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے صحت کارڈ کی میعاد میں 2027 تک توسیع محکمہ خزانہ نے یہ رقم مختلف غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے ذریعے فراہم کی، جس سے بجٹ نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے لیے وسائل مہیا کیے گئے۔ یہ فنڈز گلگت بلتستان بھر میں مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور جون 2026...
    موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں برفباری کا سلسلہ کم ہو چکا ہے۔ گزشتہ سال 21 دسمبر کو گلگت بلتستان میں بارش ہوئی تھی جو اپنی نوعیت کا پہلا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے عام طور پر نومبر کے آخر سے ہی جی بی میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں برفباری کی جھلکیاں گلگت بلتستان میں...
    مقامی کمیونٹی کی درخواست پر 215 خصوصی خیموں، 650 گرم کمبلوں سمیت فوڈ پیکس بھی مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ اشیائے خوردونوش کی کمی کو پورا کرنے کے لئے چپورسن میں 900 عدد ڈیڑھ لیٹر کی پانی کی بوتلوں سمیت 150 دودھ کے کاٹن اور شیر خوار بچوں کے لئے دودھ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے احکامات کی روشنی میں ہنزہ چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی جاری ہے۔ صوبائی محکمہ اطلاعات کے مطابق چپورسن میں زلزلہ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات میں مزید تیزی، مقامی کمیونٹی کو شدید سردی کے موسم میں امداد فراہم کرنے کے لیے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ...
    سیدہ فاطمہ موسوی نے آغا سید باقر الحسینی کی زیرِ نگرانی جاری فیالونگ واٹر ڈائی ورژن پروجیکٹ کو ایک اہم، عوام دوست اور دیرپا فلاحی منصوبہ قرار دیتے ہوئے آغا باقر الحسینی اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر و ویمن ڈویلپمنٹ سیدہ فاطمہ موسوی نے امامیہ مرکز سکردو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر اور کابینہ اراکین سے تفصیلی ملاقات کی۔ سیدہ فاطمہ موسوی کی امامیہ مرکز آمد پر علمائے کرام نے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مشیر کے اہم منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انجمنِ امامیہ بلتستان کے صدر و نائب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ. برادرنہ بے لوث لازوال مراسم ہیں جو مزید مضبوط و مستحکم ہورہے ہیں. یہ باتیں انہوں نے معروف شخصیت عامر شیخ کی جانب سے دیئے گئے پرتکلف ظہرانہ میں کیں۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    ملاقات خوشگوار، دوستانہ اور بامقصد ماحول میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے تعلیمی شعبے کو درپیش دیرینہ مسائل، تعلیمی معیار میں بہتری جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظامِ تعلیم اور نوجوان نسل کی فکری اخلاقی اور سماجی تربیت پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر برائے تعلیم و قانون بہادر علی خان نے قائدِ ملت آغا راحت الحسینی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آغا راحت الحسینی نے بہادر علی خان کو وزارتِ تعلیم و قانون جیسے نہایت اہم اور ذمہ دار منصب کا قلمدان سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات خوشگوار، دوستانہ اور بامقصد ماحول میں منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان...
    نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ہنزہ چپورسن میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور مکمل معاوضہ فراہم کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ کی چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ہنزہ چپورسن میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور مکمل معاوضہ فراہم کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ متاثرین کو ہونے والے تمام نقصانات کا ازالہ حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔ نگران وزیر داخلہ خود چپرسن کا دورہ کریں گے اور متاثرہ...
    سرکاری محکموں کے بجٹ سے کٹوتی کر کے وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کی آپریشنلائزیشن کی مد میں بچنے والے ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے بھی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ بحال کر دیا، صوبائی حکومت نے فنڈ کے تحت مفت علاج کیلئے 12 کروڑ روپے جاری کر دیئے۔ تاہم مجموعی طور پر اس مقصد کیلئے 28 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں کے بجٹ سے کٹوتی کر کے وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے مجموعی طور پر 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک اہم فلاحی فیصلہ کرتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027 تک توسیع دے دی ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے ہونے والے اس اقدام کے تحت مستحق خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے، جسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں صحت کی ضروریات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ منکی پاکس کا خطرہ سنگین ؛ مزید مریض ہسپتال پہنچ گئے پاکستان نے ایک بار پھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی عملی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ پروگرام کو 2027...
      وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک اہم فلاحی فیصلہ کرتے ہوئے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027 تک توسیع دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے ہونے والے اس اقدام کے تحت مستحق خاندان سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت سے مستفید ہوتے رہیں گے، جسے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں صحت کی ضروریات کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا پاکستان نے ایک بار پھر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اپنی عملی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ پروگرام کو 2027 تک برقرار...
    قرارداد میں کہا گیا کہ یہ عظیم الشان اجتماع حالیہ دنوں اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمِ استعمار بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں ہونے والی سازشوں اور احتجاجی مظاہروں کو ایک خودمختار اسلامی ریاست کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت اور ناپسندی کا اظہار کرتا ہے، نیز اس موقع پر ملکی میڈیا کے بعض حلقوں کی جانب سے رہبرِ معظم انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ایؒ کے خلاف جھوٹے، گمراہ کن اور پروپیگنڈا پر مبنی بیانیے پر شدید تشویش اور مذمت کرتا ہے، یہ اجتماع رہبرِ معظم کی بصیرت افروز، مدبرانہ، ولولہ انگیز اور امتِ مسلمہ کو وحدت کی طرف لے جانے والی قیادت پر بھرپور اعتماد...
    گلگت بلتستان اور گرد و نواح میں پیر کی صبح 11 بج کر 21 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے، ہنزہ میں عمارات منہدم، شدت 5.9 ریکارڈ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کریم آباد سے تقریباً 49 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے باعث سب سے افسوسناک واقعہ اشکومن میں بدصوات جھیل کے قریب پیش آیا جہاں پہاڑ سے گرنے والے پتھروں کی زد میں آکر ایک موٹر سائیکل سوار موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا...
    اسلام آباد، راولپنڈی، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کشمیر کے شمال مغرب میں تھا۔ مزید پڑھیں مٹھی اور تھرپارکر میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل شدت 4.1 ریکارڈ سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں 5.8 شدت کے شدید زلزلے سے زمین لرز اٹھی زلزلے کی شدت کے باعث شہری دفتر اور گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کے مفت علاج کے لئے وزیراعظم صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت کارڈ کا اجراء عوامی فلاح کے عزم کا تسلسل ہے، علاج اور صحت کی سہولیات کا حصول عوام کا بنیادی حق ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ کمزور طبقے کا سہارا بنے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم صحت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزرا ارکان قومی اسمبلی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ علاج اور صحت کی سہولیات کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے،حکومت عوام...
    فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم متوقع ہے۔  کراچی: آج موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنےکا امکان کراچی میں آج موسم خشک اور رات میں خنکی برقرار رہنےکا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا امکان ہے جس سے رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات...
    ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش اور برفباری کا نیا اور طاقتور سلسلہ متوقع ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے متعدد علاقوں کے لیے الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند جبکہ پہاڑوں میں یخ بستہ موسم محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد رہے گا جبکہ مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، مالم جبہ، سوات، دیر، کالام اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے، جبکہ ایبٹ آباد، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ...
    ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم انقلابِ اسلامی ایران اور رہبرِ معظم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کی امریکی و استکباری دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلس علماء مکتبِ اہلبیت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم انقلابِ اسلامی ایران اور رہبرِ معظم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہر قسم کی امریکی و استکباری دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل ہمیشہ سے خطے...
    پشاور/ گلگت: خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید سردی کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، گلگت بلتستان کے علاقے استور میں درجہ حرارت پارہ منفی 22 تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 22، اسکردو میں منفی 15، گوپس میں منفی 14 اور گلگلت میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبر پختونخوا میں کالام اور پارا چنار میں منفی 4، دیر بالا میں منفی 2 اور دروس چترال میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔ سدو سوات اور تیمرگرہ میں درجہ حرارت صفر ریکارڈ کیا گیا جبکہ پشاور کا درجہ حرارت دو ریکارڈ کیا گیا۔ مزید پڑھیں ملک میں آئندہ ہفتے بارش...
    جی بی بار کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے گلگت بلتستان کے وکلاء کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ نگران صوبائی حکومت گلگت بلتستان بار کونسل کی اہمیت اور افادیت کو سمجھتے ہوئے درپیش مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت بلتستان بار کونسل کے وائس چیئرمین سمیع احمد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے بار کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط اور موثر عدالتی نظام مہذب معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے۔ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے حوالے سے...
    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے اگر انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کے درمیان کوئی انتظامی یا مالی نوعیت کا اندرونی معاملہ درپیش ہے تو اسے باہمی مشاورت کے ذریعے بیٹھ کر حل کیا جائے۔ انتظامی اختلافات یا داخلی امور کی آڑ میں کسی ایک بھی انسان کی زندگی کے ساتھ کھیلنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش پر شدید تشویش اور گہری ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش درحقیقت عوام، خصوصاً غریب، مجبور اور مستحق مریضوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مرکزی انجمن امامیہ...
    دیامر یوتھ موومنٹ کے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مریض اس وقت پاکستان کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کا انحصار گلگت بلتستان سی ایم انڈومنٹ فنڈ پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر یوتھ موومنٹ نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کی بندش کو غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ مریضوں کا علاج معالجہ بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ دیامر یوتھ موومنٹ کے اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش اور شدید احتجاج کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تین سو سے زائد مریض اس وقت...
    جی بی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں جی بی کو حصہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت نہیں کی، یہ محض ہمارے مخالفین کی ذہنی اختراع ہے، ہم خود چاہتے ہیں کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دینے کی کبھی کوئی مخالفت کی اور نہ ہی ہمیں اس پر کوئی اعتراض ہے، اگر وفاق گلگت بلتستان کو این ایف سی ایوارڈ میں حصہ دیتا ہے تو ہمیں بہت خوشی ہو گی، یہ بات قطعی طور پر درست نہیں ہے...
    پولیس ریکارڈ کے مطابق ضلع غذر میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جہاں 23 افراد نے اپنی جان لے لی۔ گلگت میں 9، سکردو اور شگر میں تین تین، ہنزہ میں 2 خودکشی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ سال یعنی 2025ء کے دوران گلگت بلتستان میں خودکشی کے 40 واقعات پیش آئے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال جی بی بھر سے 23 مردوں اور 17 خواتین نے خودکشی کی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع غذر میں سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے جہاں 23 افراد نے اپنی جان لے لی۔ گلگت میں 9، سکردو اور شگر میں تین تین، ہنزہ میں 2 خودکشی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان...
    اس توسیع کے تحت مستحق خاندانوں کو سرکاری و نجی نامزد ہسپتالوں میں بغیر معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی، جس سے بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہوں گے، جہاں جغرافیائی دشواریوں اور محدود طبی سہولیات کے باعث خصوصی علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ی اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صحت سہولت پروگرام 2027ء تک توسیع دینے کی منظوری دیدی۔ محکمہ صحت جی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT)، آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) کے لیے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027ء تک بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے وفاقی حکومت کے یونیورسل ہیلتھ...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے آزاد جموں و کشمیر سینٹرل بورڈ آف ریونیو یا گلگت بلتستان کونسل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل لوگوں کے نام پاکستان کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کردی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے نوٹی فکیشن کے ذریعے انکم ٹیکس رولز 2002ء میں مزید ترامیم کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر سنٹرل بورڈ آف ریونیو یا گلگت بلتستان کونسل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل لوگوں کے نام پاکستان میں بھی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں شامل کرنے کا طریقہ کارمتعارف کروادیا۔ نوٹی فکیشن...
    گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پہ چلنے والی خبروں پہ نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ حکومت گلگت بلتستان پر عزم ہے کہ عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولیات ہر حال میں مہیا کی جائیں اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کے انڈومنٹ فنڈ کے حوالے سے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز پہ چلنے والی خبروں پہ نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ حکومت گلگت بلتستان پر عزم ہے کہ عوام کو ہر قسم کے علاج کی سہولیات ہر حال میں مہیا کی جائیں اور اس کوشش کے دوران فنڈز کی کمی کا سامنا...
    مجموعی طور پر 336 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ ان میں 270 کینسر کے مریض شامل ہیں، جن میں سے 211 مریض گلگت انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر اونکولوجی اینڈ ریڈیوتھراپی (GINOR) گلگت، 14 مریض شفاء اسپتال اسلام آباد اور 45 مریض نوری اسپتال اسلام آباد میں علاج کروا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے گلگت بلتستان میں مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت مختلف مہلک امراض میں مبتلا مریضوں کا علاج بند کر دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 336 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے۔ ان میں 270 کینسر کے مریض شامل ہیں، جن میں سے 211 مریض گلگت انسٹیٹیوٹ آف نیوکلیئر...
    شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی شبیر میر کو نگراں وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ انہیں گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009ء کے...
    شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینئر صحافی شبیر میر کو نگراں وزیر اعلیٰ کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ شبیر میر کافی عرصے سے ملک کے انگریزی اخبارات کیلئے رپورٹنگ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس بھی اپنے ویب چینل اور ایک انگریزی اخبار میں سب سے پہلے ہائی لائٹ کیا تھا۔ انہیں گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2009ء کے...
    گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں بروقت ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع ہونی چاہئے۔ تمام اضلاع میں ہیوی مشینری کی دستیابی ضروری ہے تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دی جانے والی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلگت بلتستان میں قدرتی آفات میں اضافہ ہو رہا ہے جو مستقبل میں بہت بڑا چیلنج ہو گا۔ اس حوالے سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا محکمہ انتہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے امورکشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متاثرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ترجیحی بنیادوں پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ،...
    وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات ہیں۔ گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کی شکایات کے ازالے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو (ویڈیو لنک کے ذریعے)، نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد (ویڈیو لنک کے ذریعے)، چیئرمین...
    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ذمہ داران نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ ہماری صحت کے نظام کو قومی سطح کے معیار تک لے جانے میں معاون ثابت ہو گا۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی مہارت سے مستفید ہو کر ہم اپنے سٹاف کو جدید ترین طبی مہارتوں سے آراستہ کر رہے ہیں اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاریر ایک بیان کے مطابق محکمہ صحت جی بی اور شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت گلگت بلتستان کے بڑے ہسپتالوں سے منتخب کردہ پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسنگ سٹاف کے ریفریشر کورسز اور تربیتی پروگراموں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلے بیچ کے منتخب کردہ...
    سکردو میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر غلام عباس نے کہا کہ علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس کا سکردو پہنچنے پر علاقے کے عوام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سکردو آمد پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شفاف، آزاد اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، جس کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن...
    اپنے انٹرویو میں منظر شگری کا کہنا تھا کہ نگران کابینہ میں نیوٹرل اور کسی حد تک پروفیشنل شخصیات کو لیا گیا ہے۔ بظاہر کابینہ غیر جانبدار ہے، تاہم الیکشن میں متعلقہ حلقوں میں ان کا اثر ضرور رہے گا۔ سب سے دلچسپ صورتحال دیامر میں ہوگی، کیونکہ سابق وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اپنے دو بندوں کو کابینہ میں شامل کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںگلگت بلتستان میں نگران حکومت کا قیام عمل میں آچکا ہے، نگران کابینہ کے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، یوں جی بی میں نگران سیٹ اپ مکمل ہوچکا ہے۔ کابینہ میں 12 وزیر اور 2 مشیر لیے گئے ہیں۔ ان وزراء کا تعلق کہاں سے ہے۔؟ کس حلقے میں کس...
    گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام افراد میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اور میری اولین ترجیح خطے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر داخلہ ساجد علی بیگ نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بسنے والے تمام افراد میرے بھائی اور بہنیں ہیں، اور میری اولین ترجیح خطے میں امن و امان کا قیام اور عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہے۔ ساجد علی بیگ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا بنیادی...
    وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے گلگت بلتستان میں EPADS کے نفاذ کے لیے مکمل تعاون اور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PPRA) اور گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(GBPPRA) کے مابین گلگت بلتستان میں ای پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم (EPADS)کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ ایم او یو پر گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر و سیکریٹری فنانس نجیب عالم اور EPADS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ افضال رضا نے دستخط کیے۔ تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد...
     گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے نگراں وزراء اور مشیروں نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے ارکان سے حلف لیا۔ نگراں وزیراعلیٰ جی بی جسٹس (ر) یار محمد بھی تقریب میں موجود تھے۔تقریب میں نگراں وزیر اعلی جسٹس (ر)  یار محمد,چیف سیکرٹری گلگت بلتستان,ائی جی گلگت بلتستان سمیت اعلیٰ سرکاری حکام، معزز شخصیات اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔حلف برداری کے بعد نگراں کابینہ ارکان نے عہدے کا چارج سنبھال لیے۔ 14 رکنی نگراں کابینہ 12 وزراء اور خاتون سمیت 2 مشیروں پر مشتمل ہے۔
    گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز گلگت(سب نیوز)گلگت بلتستان کی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد ہوئی جہاں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا نگران کابینہ میں ساجد علی بیگ، انجینئر الطاف حسین، غلام عباس، کرنل ریٹائرڈ ابرار اسماعیل، مہرداد، شرافت دین، مولانا سرور شاہ، راجہ شہباز خان، ممتاز حسین، ڈاکٹر نیاز علی، سید عدیل شاہ، بہادر علی، سیدہ فاطمہ اور عبدالحکیم شامل ہیں۔نگران کابینہ میں بارہ وزرا اور دو مشیر شامل ہیں، تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعلی یار محمد، چیف سیکرٹری ابرار احمد مرزا، اراکین کونسل اور اعلی سرکاری...
    ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی علاقائی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم جی بی کاظم میثم کی سپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ سے سکردو میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کی مجموعی علاقائی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔