وزیر اعظم نے صحت سہولت پروگرام 2027ء تک توسیع دینے کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
اس توسیع کے تحت مستحق خاندانوں کو سرکاری و نجی نامزد ہسپتالوں میں بغیر معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی، جس سے بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہوں گے، جہاں جغرافیائی دشواریوں اور محدود طبی سہولیات کے باعث خصوصی علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ ی اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے صحت سہولت پروگرام 2027ء تک توسیع دینے کی منظوری دیدی۔ محکمہ صحت جی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT)، آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) کے لیے صحت سہولت پروگرام کو مالی سال 2027ء تک بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس سے وفاقی حکومت کے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے عزم کی توثیق ہوتی ہے۔ اس توسیع کے تحت مستحق خاندانوں کو سرکاری و نجی نامزد ہسپتالوں میں بغیر معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جاتی رہے گی، جس سے بالخصوص گلگت بلتستان کے عوام مستفید ہوں گے، جہاں جغرافیائی دشواریوں اور محدود طبی سہولیات کے باعث خصوصی علاج تک رسائی ایک بڑا چیلنج ہے۔ یہ اقدام صوبائی ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ پر پڑنے والے مالی دباؤ کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا، جبکہ صحت سہولت پروگرام کے متوازی آپریشنز کے ذریعے عوام کو بلا تعطل صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صحت سہولت پروگرام
پڑھیں:
کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔