Islam Times:
2026-07-24@00:59:14 GMT

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کراچی پریس کلب کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT

اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا کراچی پریس کلب کا دورہ

دورے کے دوران اسپیکر اسمبلی نے کراچی پریس کلب کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ آزادیٔ صحافت، جمہوریت کے استحکام اور جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ نے کراچی پریس کلب (کے پی سی) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی و ممبر گورننگ باڈی عبد الجبار ناصر، اختر حسین سومرو، سابق صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سینئر صحافی عارف بلوچ، عامر خان اور کراچی پریس کلب کی کابینہ کے اراکین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران اسپیکر اسمبلی نے کراچی پریس کلب کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ آزادیٔ صحافت، جمہوریت کے استحکام اور جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کے کردار سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور کراچی پریس کلب کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی۔ اس گفتگو میں جمہوری اقدار کے فروغ اور آزاد میڈیا کے استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کراچی پریس کلب کی جانب سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا، جو احترام اور مہمان نوازی کی علامت ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب کی گلگت بلتستان

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن