چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر سے ملاقات ، کثیرالجہتی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2026 سب نیوز

نوم پنہ— چیئرمین سینیٹ پاکستان، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے مملکتِ کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی صدر، محترمہ سامدیچ مہا راتسافیٹھیکا تھیپادئی خوون سوڈاری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان دوستانہ اور مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے کمبوڈیا کی قومی اسمبلی اور اس کی قیادت کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔ انہوں نے محترمہ خوون سوڈاری کو کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی پہلی خاتون صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اسے صنفی مساوات اور شمولیتی قیادت کے فروغ کی ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔


سید یوسف رضا گیلانی نے کمبوڈیا کی قیادت اور عوام کو سماجی و اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اور کمبوڈیا کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے علاقائی تعاون اور پارلیمانی سفارت کاری میں کمبوڈیا کے فعال کردار کو سراہا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت (2025–26) کے لیے پاکستان کی حمایت پر کمبوڈیا کا شکریہ ادا کیا۔
پارلیمانی تعاون پر زور دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی فرینڈشپ گروپس، ادارہ جاتی مکالمے اور بین الپارلیمانی فورمز بالخصوص ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے ذریعے روابط کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے ساتھ اپنے ذاتی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے ایشیا پیسفک کمبوڈیا کانفرنس 2019 میں شرکت، سابق وزیراعظم ہن سین سے ملاقاتوں، جولائی 2023 میں بطور بین الاقوامی الیکشن مبصر کمبوڈیا کے دورے اور حالیہ بین الاقوامی فورمز کے موقع پر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتوں کو پاکستان کی جنوب مشرقی ایشیا کی جانب اسٹریٹجک سفارتی رسائی کا مظہر قرار دیا۔


انہوں نے نومبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس (ISC) کو پارلیمانی سفارت کاری کا ایک تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کمبوڈیا کی شرکت اور آئندہ اس کانفرنس کی میزبانی میں دلچسپی پر اظہارِ قدردانی کیا۔


ملاقات میں دونوں فریقین نے تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے، دفاعی مکالمے، عوامی روابط اور ثقافتی سفارت کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ پاکستان کی گندھارا تہذیب میں موجود بدھ مت ورثے کو بھی ثقافتی روابط کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی پارلیمانی روابط کے تسلسل کو امن، رابطہ سازی اور جامع ترقی کے فروغ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، سینیٹر عابد شیر علی، سینیٹر ضمیر حسین گھمرو اور چیئرمین سینیٹ کے مشیر و انٹر پارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے سفیر مصباح کھر بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور امریکہ ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں، چینی صدر کشمیر بنے گا پاکستان، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیا جائے گا: وزیراعظم بلوچستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن رد الفتنہ ون کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد جہنم واصل رومانیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل راجا رب نواز سے ملاقات پاکستان ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑتا رہے گا، سردار محمد یوسف اسلام آباد میں سری لنکا کے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب، ہائی کمیشن میں پروقار تقریب کا انعقاد کَیس لاہور میں مصنوعی ذہانت کے بچوں اور نوجوانوں پر اثرات پر اہم راؤنڈ ٹیبل مباحثہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کمبوڈیا کی قومی اسمبلی کی سید یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ نے کمبوڈیا کے دیتے ہوئے سے ملاقات قرار دیا کا اعادہ کے فروغ کے لیے

پڑھیں:

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائمقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اہم اجلاس31 جولائی کو طلب کر لیا گیا جس میں صدر پاکستان و چانسلر کی ہدایات پر قائمقام وی سی کی تعیناتی سے متعلق ایجنڈے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان نے 24اپریل کو ریفرنس وزارت تعلیم کو بھجوایا ہے جس میں بطور چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن ایکٹ کی شق8(6)کے تحت سینٹ کے 17ویں اجلاس کے ایجنڈا نمبر13پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

دستیاب دستاویز کے مطابق 5 جنوری2026 کو ہونے والے سینیٹ کے17ویں اجلاس میں سابق وائس چانسلر پروفیسر حناطیبہ خلیل کو بطور وائس چانسلر کام جاری رکھنے کی منظوری دی گئی حالانکہ پروفیسر حنا طیبہ خلیل دو ٹرم مکمل کر چکی تھیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم نے بھی پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کے سینٹ اجلاس (جس میں حناطیبہ خلیل کو قائمقام وائس چانسلر ذمہ داریاں جاری رکھنے کی منظوری دی) کو کالعدم قرار دینے کی سفارش کر رکھی۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن بشری انجم بٹ نے اجلاس کے دوان کہا تھا کہ عبوری وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ایوان صدر نے واضح کیا تھا کہ ایجنڈے کی منظوری نہیں لی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ بشری انجم بٹ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن کی وائس چانسلر کی تعیناتی سے متعلق ریفرنس ایوان صدر کو بھجوایا جس میں کہا گیا کہ انسٹی ٹیوٹ کے فیکلٹی ممبران ،افسران اور سٹیک ہولڈرز کی جانب سے الزامات لگائے کہ پروفیسر حناطیبہ خلیل وائس چانسلر بد انتظامی اور اختیارات کے غلط استعمال کی پریکٹس میں ملوث ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ کی پروکیورمنٹ اور مالی معاملات میں بے ضابطگیوں سمیت انسٹی ٹیوٹ میں گورننس کے بدترین صورتحال ہے، اس کے علاوہ گرلز ہاسٹل کی تعمیر سے متعلق 450 ملین کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیاں بھی ہوئی ہیں۔

ایوان صدر نے سینیٹر بشری انجم بٹ کی جانب سے بھجوائے گئے ریفرنس پر اپنی سفارشات وزارت تعلیم کو بھجوا دی ہیں،

وزارت تعلیم کے ذرائع نے سینیٹ اجلاس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کی ہدایات کی روشنی میں سینئر فیکلٹی ممبر کو ہی قائمقام وائس چانسلر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن تعینات کیا جائے گا اور اس حوالے سے سنیارٹی لسٹ منگوا لی گئی ہے،

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن