گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے نے نوکریوں کا جھانسہ دیکر نوجوانوں کو کمبوڈیا میں مبینہ طور پر فروخت کرنیوالا گروہ پکڑ لیا۔ چھ ملزموں پر مشتمل گروہ آن لائن بیرون ملک نوکریوں کا اشتہار دیتے تھے اور پیسے لیکرنوجوانوں کوکمبوڈیا لیجاتے، چار ملزموں فیصل اور سب ایجنٹس پاکستان کے مختلف شہروں میں یہاں سے لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے، کمپیوٹر سکلز رکھنے والے نوجوانوں کو سلیکٹ کر لیا جاتا، ملزم ایک طرف تو باہر جانیوالے شخص سے ویزے کے پیسے لیتے اور جب یہ لوگ کمبوڈیا پہنچتے تو وہاں بیٹھے مظہر اور عباس ان کو ریسیو کرتے اور پھر آن لائن سکیم کرنیوالی کمپنیوں کے ہاتھوں ان لوگوں کو بیچ دیا جاتا تھا، ملزم فی کس دو ہزار ڈالر تک وصول کرتے تھے ۔ سکیم کمپنی اس نوجوان کو قیدی بنا کر اس سے فراڈ کرنے کا کام کرواتی، جو کام کرنے سے انکار کرتا اس پر مبینہ تشدد کیا جاتا، ذرائع کا کہنا ہے کہ جو ملزم کمبوڈیا سے واپس آنے پر گرفتار ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق صرف کمبوڈیا میں اس وقت ایسی صورتحال میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ تک ہے، ان لوگوں کے پاسپورٹ ان کمپنیوں کے پاس ہیں اور وہ وہاں پر قیدی کی حیثیت میں فراڈ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گروہ اب تک ایک سو پاکستانیوں کو فروخت کر چکا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اس حوالے سے ایف آئی اے حکام کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک