آئی ایس پی آر کا یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر ولولہ انگیز ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2026 GMT
یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک نیا ولولہ انگیز ترانہ جاری کر دیا ہے، جو کشمیری عوام سے غیر متزلزل محبت، یکجہتی اور وابستگی کا بھرپور اظہار ہے۔ ترانے کے دل میں اتر جانے والے بول ’’کشمیر ہے پاکستان‘‘ اس حقیقت کی عکاسی کرتے ہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگِ حیات ہے۔ ترانے میں کشمیری عوام کی بے مثال قربانیوں، عزم و استقلال اور آزادی کی جدوجہد کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواجِ پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کے حقِ خودارادیت کو ناقابلِ تردید حق قرار دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے مشترکہ پیغام میں کہا کہ مسلح افواج پاکستان کشمیری عوام کے عزم، قربانیوں اور حوصلے کو سلام پیش کرتی ہیں اور ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ عسکری قیادت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کشمیری عوام
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔