وزیر اطلاعات نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان غلام عباس نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان واقعات میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات گلگت بلتستان نے کہا کہ نہتے شہریوں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہاء ہے۔ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا صوبہ نہیں ہوتا، وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام اور شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم دشمن کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ وزیر اطلاعات نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن عناصر پاکستان کی ترقی اور سی پیک (CPEC) جیسے عظیم منصوبوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن حکومت اور عوام متحد ہو کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، پسماندگان کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد و کامل شفایابی نصیب فرمائے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کہا کہ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار